Bashaz CheeMa

Bashaz CheeMa This pagel is about my creations �

"Transform your first impressions with captivating business cards that leave a lasting mark. Elevate your professional i...
27/09/2023

"Transform your first impressions with captivating business cards that leave a lasting mark. Elevate your professional image with our expert business card + letterhead design service. ✨📇

"Transform your first impressions with captivating business cards that leave a lasting mark. Elevate your professional i...
26/09/2023

"Transform your first impressions with captivating business cards that leave a lasting mark. Elevate your professional image with our expert business card design service. ✨📇

میں سوچ رہی ہوں چائے پر ایک کتاب لکھوںجو نہیں پیتے ان کو کمبخت اور بیزار لکھوں 🙃😌
15/09/2023

میں سوچ رہی ہوں چائے پر ایک کتاب لکھوں
جو نہیں پیتے ان کو کمبخت اور بیزار لکھوں 🙃😌

15/09/2023

"خاموشی میرا ڈیفینس میکانزم ہے، پہلی بات ھے میں کبھی لڑائ نہیں کرتی اور اگر کبھی لڑائ ہو بھی جاۓ تو میں پھر لڑائی کر کے صلح نہیں کیا کرتی، میں ایسے لوگوں کو ہمیشہ کے لیے اپنی زندگی سے دورکر دیتی ہوں جو مجھے تکلیف دیں، ختم ،ڈیلیٹ!"......
#مالاناول

Happiness is not the absence of problems 📸
27/08/2023

Happiness is not the absence of problems 📸

جمعہ مبارک 😍🌺
25/08/2023

جمعہ مبارک 😍🌺

Reminder 🎗️
22/08/2023

Reminder 🎗️

22/08/2023

فرض کریں کہ آپ کی آنکھیں آسمان پر ڈوبتے سورج کے ایک خوبصورت منظر کو دیکھ رہی ہیں۔ آپ فوراً موبائل پر کیمرہ ایپ کھولتے ہیں اور اس منظر کو ہمیشہ کے لیے اپنی میموری میں رکھنے کے لیے اس کی تصویر کھینچ لیتے ہیں

لیکن آپ کے پاس ایک اچھا موبائل نہیں ہے اور آپ یہ تصویر دیکھ کر مایوس رہ جاتے ہیں کہ دیکھنے میں یہ منظر کتنا حسین ہے لیکن تصویر میں وہ بات کیوں نہیں۔

اب آپ بتائیں کہ کیا آپ اس حسین منظر کو قصوروار ٹھہرائیں گے کہ یہ تصویر میں خوبصورت نظر نہیں آیا یا پھر کیمرے کی صلاحیت کو جو یہ خوبصورتی capture نہیں کرپائی؟

یقیناً آپ نے سوچا ہوگا کہ ”کاش! کیمرہ اچھا ہوتا تو تصویر بہت اعلیٰ آتی۔“

یہی معاملہ ہماری شکل و صورت کا ہے
ہم سب خوبصورت ہیں۔۔۔۔ ہر انسان کو اللہ تعالیٰ نے ایک بہترین ساخت پر پیدا کیا ہے
اگر ہمیں شیشے میں اپنا آپ خوبصورت معلوم نہیں ہوتا تو قصور آئینے کا ہے جو کیمرے کی طرح ہماری مکمل خوبصورتی کو دکھا نہیں پاتا۔

لوگوں کو ہم خوبصورت نہیں لگتے تو یہاں بھی fault ان کا ہے۔ کیونکہ ہم تو اپنی ساخت میں بہترین ہیں۔۔حسین ہیں

اس لیے complex میں رہنا چھوڑنا پڑے گا۔
خود پر بدصورتی کا ٹیگ لگانے کی بجائے دیکھنے والے کی آنکھوں کے قصور کو قبول کرنا پڑے گا جسے اللہ تعالیٰ کے شاہکار میں بھی خامیاں نظر آتی ہیں

تخلیق کا حسن صرف تخلیق کار کو ہی نظر آتا ہے۔
اس لیے ہم جیسے ہیں، اپنے رب کی نظر میں بہت خوبصورت ہیں ♥️

"Sometime I use my imagination to make Myself happy "✨
19/08/2023

"Sometime I use my imagination to make
Myself happy "✨

18/08/2023
اللہ تعالیٰ کو نہیں پسند جب دوسرے انسان آپ کو اپنے پیچھے لگا لیں۔ جب مادی چیزیں آپ کو اپنے پیچھے رسوا کریں۔ اسے نہیں پسن...
15/08/2023

اللہ تعالیٰ کو نہیں پسند جب دوسرے انسان آپ کو اپنے پیچھے لگا لیں۔ جب مادی چیزیں آپ کو اپنے پیچھے رسوا کریں۔ اسے نہیں پسند کہ لوگ آپ کے جذبات کے ساتھ کھیلیں۔ کبھی کبھی اسی لیے وہ ٹاکسک لوگوں کی حقیقت ہمیں دکھا کے ہمارا دل ان کے ہاتھوں سے تڑواتا ہے تاکہ ہم ان کے پیچھے لگ کے خود کو بے مول نہ کر دیں۔
اللہ تعالیٰ آپ کے اوپر جو بوجھ ڈالتا ہے، وہ آپ کی ٹریننگ کے لیے ہوتا ہے۔ لیکن اس کو یہ نہیں پسند کہ دوسرے انسان آپ پہ بوجھ ڈالیں۔ یا آپ کے دل کو قید کر لیں۔
سیلف ہیلپ اپنی ذات کو انسانوں کی قید سے نکالنے کا نام ہے۔ سیلف ہیلپ اپنے دل کو آزاد کرنے کا نام ہے۔ سیلف ہیلپ اپنی زندگی پہ اپنا کنٹرول واپس لینے کا نام ہے۔ سیلف ہیلپ خود کو انمول سمجھ کے اپنی قدر کرنے کا نام ہے۔ آپ انمول ہیں۔ میں انمول ہوں۔ ہم سب اپنی اپنی جگہ عام سے انسان ہیں لیکن اپنی ذات میں ہم سب قیمتی ہیں۔

میں انمول

"Dear self , I don't love anyone more than you"💋
15/08/2023

"Dear self , I don't love anyone more than you"💋

14/08/2023

======🇵🇰======

*آزادی کا شکر !*

🎀🎊🎊🎊🎀🎊🎊🎊🎀

*اس سال ہر طرف اس قسم کی پوسٹ گردش میں ہیں کہ کس بات کی آزادی منائیں، حالات ایسے ہیں اور ویسے ہیں*۔

↩️ *ان سے گزارش ہے کہ*:

👇👇👇👇👇

✅ **اس بات کی آزادی کا شکر منائیں کہ مسجد سے اذانوں کی آواز بلند کرنے پہ پابندی نہیں ہے*،

✅ *باجماعت نمازوں کے دوران کشمیر اور فلسطین جیسے حالات نہیں سہنے پڑتے*۔

✅ *حجاب یا نقاب لینے کی آزادی ہے*۔

✅ *عید الاضحی پہ کھلے عام قربانی کرنے کی آزادی ہے*۔

✅ *اپنے ایمان اور اسلام کے اظہار اور اس کے مطابق عمل کرنے کی آزادی ہے*۔

✅ *اجتماعی طور پر ریاست میں اسلام نافذ نہیں ہوسکا لیکن الحمدللہ انفرادی طور پہ آزادی حاصل ہے*۔

✅ *سیاستدان کرپٹ ہیں، سسٹم ناکام ہے (اور اس کے لئے ہم سے ہر ایک کہیں نہ کہیں جواب دہ ہے) لیکن دین پہ عمل کی آزادی ہے اور یہ آزادی کیا معنی رکھتی ہے یہ غلامی جھیلنے والے ہی بتا سکتے ہیں*۔

✅ *اور یہ آزادی صرف ان ہی کے لئے معنی رکھتی ہے جن کے لئے اسلام بحیثیت دین کوئی اہمیت رکھتا ہے*۔

🎀🎊🎊🎊🎀🎊🎊🎊🎀

✒️: *ڈاکٹر فرح زیب*
=================

اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے پاکستان کو عزت و وقار کے ساتھ رہتی دنیا تک قائم و دائم رکھیں۔ اس کی حفاظت فرمائیں، اندرونی اور ب...
14/08/2023

اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے پاکستان کو عزت و وقار کے ساتھ رہتی دنیا تک قائم و دائم رکھیں۔ اس کی حفاظت فرمائیں، اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے اسے محفوظ رکھیں اور ہمیں اِس عظیم نعمت کی حقیقی قدر کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔ آمین

’’یہ کتاب مجھ سے کیسے بات کرے گی؟‘‘ محمل سحرزدہ سی اس کی گود میں رکھی کتاب کو دیکھ رہی تھی۔’’روز اس کا ایک صفحہ پڑھنا۔ ا...
13/08/2023

’’یہ کتاب مجھ سے کیسے بات کرے گی؟‘‘ محمل سحرزدہ سی اس کی گود میں رکھی کتاب کو دیکھ رہی تھی۔
’’روز اس کا ایک صفحہ پڑھنا۔ اگر مشکل لگے تو میں تمہیں کچھ ایسے لوگوں کا بتاؤں گی، جو اس کتاب کا علم سکھاتے ہیں۔ بالکل خاموشی سے، چپ چاپ اپنا کام کرتے ہیں۔ میں تمہیں ادھر لے جاؤں گی، وہ تمہیں اس زبان کا علم سکھائیں گے جس میں یہ کتاب لکھی ہوئی ہے۔ پھر جب تم روز اس کا ایک ایک صفحہ پڑھنے کے قابل ہو جاؤ گی تو تم جانو گی کہ ہر صفحہ تمہارے لئے yesterday کی روداد ہے اور تمہیں tomorrow کی تدابیر بتا رہا ہے۔‘‘

#مصحف

12/08/2023

''آپ جتنا ڈریں گی، لوگ آپ کو مزید ڈرائیں گے۔ جب ڈرنا چھوڑیں گی تو لوگ آپ سے ڈرنے لگیں گے۔ غلط بات پہ خاموش رہنا چھوڑ دیں، آپ سے کوئی غلط بات کرنے کی ہمت نہیں کر سکے گا۔۔۔''

شخصیت بن کے جیو، شخص بن کے نہیں کیوں کہ شخص تو خاک بن جاتے ہیں، شخصیت زندہ رہتی ہے 💚
12/08/2023

شخصیت بن کے جیو، شخص بن کے نہیں کیوں کہ شخص تو خاک بن جاتے ہیں، شخصیت زندہ رہتی ہے 💚

کچھ لوگوں کے اندر اتنا منفی پن بھرا ہوتا ہے کہ وہ دوسروں کو مثبت سوچتے دیکھ نہیں سکتے۔ ان کو لگتا ہے کہ وہ اصلاح کر رہے ...
10/08/2023

کچھ لوگوں کے اندر اتنا منفی پن بھرا ہوتا ہے کہ وہ دوسروں کو مثبت سوچتے دیکھ نہیں سکتے۔ ان کو لگتا ہے کہ وہ اصلاح کر رہے ہیں جبکہ وہ فساد کر رہے ہوتے ہیں۔ان کو بڑا نظر آنے کا بھی شوق ہوتا ہے۔ اگر وہ تنقید نہیں کریں گے اور ساری دنیا کی طرح آپ کی تعریف ہی کریں گے تو وہ نوٹس کیسے ہوں گے؟ منفرد کیسے نظر آئیں گے؟ اور اگر وہ آپ کو دباتے نہیں رہیں گے تو وہ آپ کو اپنے قریب کیسے رکھ سکیں گے؟ اگر انہوں نے آپ کو اپنے اندر کافی بننے دیا‘ مثبت بننے دیا‘ تو آپ ان کے چنگل سے دور نکل جائیں گے۔
ایسے لوگ آپ پہ اثر انداز ہو کے‘ آپ کواپنی ذات میں کمتر محسوس کروا کے چاہتے ہیں کہ آپ ان پہ انحصار کریں۔وہ چاہتے ہیں کہ وہ آپ کے لیے ضروری ہو جائیں تاکہ آپ ان کو نہ چھوڑیں۔وہ آپ کو ایک ایسا کارپٹ بنا لیتے ہیں جس پہ قدم رکھتے ہی وہ اپنے منفی ذہن کا گند صاف کر سکیں اور پھر سے صاف نظر آئیں۔آپ ان کا punching بیگ بن جاتے ہیں اور وہ اپنی فرسٹریشن نکالنے کے لیے آپ کو مارتے رہتے ہیں۔
مگر سوال یہ ہے کہ آپ انہیں ایسے کرنے کیوں دیتے ہیں؟
کیا وجہ ہے کہ ایک ٹاکسک دوست بار بار مجھے ہرٹ کرتی آر ہی ہے اور میں اسے برداشت کر رہی ہوں؟ کیوں؟
اگر آپ کو بھی دوستوں کے معاملے میں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو اس کے لیے آپ کو اس مسئلے کی جڑ تک جانا ہوگا۔ آپ کو وہ وجہ ڈھونڈنی ہو گی جو مجھے اور آپ کو لوگوں کے ہاتھوں بلی ہونے دیتی ہے۔
ہم کیوں ٹاکسک لوگوں کو برداشت کرتے ہیں اگر ہمارا ان سے خون یا نکاح کا تعلق نہیں ہے؟ کاغذی یا خاندانی رشتوں کی بات الگ ہو جاتی ہے لیکن جہاں صرف دوستی کا رشتہ ہو‘ وہاں ہم کیوں سمجھوتہ کر لیتے ہیں؟کیوں ”عام“ پہ خود کو راضی کر لیتے ہیں؟ کیوں مہلک لوگوں کو اپنی قسمت سمجھ کے قبول کر لیتے ہیں؟
ایک وجہ یہ ہے کہ ہم عموماََ انسانوں کی صرف مثبت سائیڈ دیکھتے ہیں۔ ہم لوگوں کے اندر اچھائی تلاش کرتے ہیں۔ یہ تعریف نہیں ہے۔یہ ایک طرح سے کمزوری ہے۔میری نیچر ہمیشہ سے اعتبار کرنے والی رہی ہے۔ میں بہت جلدی اعتبار کر لیتی ہوں۔میری ایک دوسری خامی یہ ہے کہ میں سمجھتی ہوں کہ ہم انسانوں کو بدل سکتے ہیں۔اپنی اچھائی‘ اخلاق اور مثبت سوچ سے ہم اپنے اردگرد کے انسانوں کو مثبت انسان بنا سکتے ہیں۔ لیکن ایسا نہیں ہوتا۔ لوگ نہیں بدلتے۔آپ کو دوست بدلنے پڑتے ہیں۔ لوگ بہتر ہو سکتے ہیں‘ ان کی سوچ میں تھوڑی بہت تبدیلی آ سکتی ہے بالخصوص اگر ان کی عمر کم ہو۔ لیکن بالغ باشعور انسان نہیں بدلا کرتے۔ دوست کو ویسا ہی قبول کرنا ہوتا ہے جیسا کہ وہ ہے اور اگر وہ آپ کے معیار کا نہیں ہے تو اس کو شروع سے قبول ہی نہیں کرنا چاہیے۔

میں انمول

’’حیا! کیا تم مجھ سے ناراض ہو؟‘‘ ساتھ لیٹی بہارے تھوڑی دیر بعد قریب کھسک آئی۔ حیا نے گردن ذرا سی ترچھی کرکے اسے دیکھا۔’’...
10/08/2023

’’حیا! کیا تم مجھ سے ناراض ہو؟‘‘ ساتھ لیٹی بہارے تھوڑی دیر بعد قریب کھسک آئی۔ حیا نے گردن ذرا سی ترچھی کرکے اسے دیکھا۔
’’کیوں پوچھ رہی ہو؟‘‘
’’کیونکہ عائشے گل کہتی ہے، کسی کو ناراض کر کے نہیں سوتے۔ کیا پتا صبح ہم جاگ ہی نہ سکیں۔‘‘

loud world, quiet thoughts.
08/08/2023

loud world, quiet thoughts.

07/08/2023

جب تک تم اپنے لئے نہیں لڑو گے ‘ کوئی تمہارے لئے نہیں لڑ سکتا۔

06/08/2023

*آپ کا بھروسہ سمندر سے گہرا ہونا چاہیے ۔ حالات تنگ کردیے جائیں یقین پھر بھی مضبوط ہونا چاہیے ۔ وہ اللہ ہے سننے والا جاننے والا ہے ۔ وہ واقف ہے تمہاری تکلیف سے ، آسان کردے گا ہر مشکل کو کیونکہ وہی کہتا ہے ہر مشکل کے بعد آسانی ہے

If you dislike someone, dislike them alone. Don't recruit others to join your cause.
03/08/2023

If you dislike someone, dislike them alone. Don't recruit others to join your cause.

*کبھی کبھی درد کی شدت اتنی گہری ہوتی ہے نظریں آسمان پر ہوتی ہیں*اور *ہم ہاتھ اٹھائے بس تک رہے ہوتے ہیں ،*اداسی اتنی خامو...
02/08/2023

*کبھی کبھی درد کی شدت اتنی گہری ہوتی ہے نظریں آسمان پر ہوتی ہیں*

اور

*ہم ہاتھ اٹھائے بس تک رہے ہوتے ہیں ،*

اداسی اتنی خاموشی ہوتی ہے بس الفاظ ساتھ نہیں دے رہے ہوتے ہیں ،

*دل چاہتا ہے کہ بس اللّہ تعالیٰ سن لے ،*

*خاموش صدا کی تڑپ بنا کہے جان لے اور بس کن کہہ دے۔*

01/08/2023

کیا تمہیں زیاد سے محبت ہے؟
کیا مجھے زیاد سے محبت ہے؟ اس نے الٹا سوال کیا۔
نہیں ہے؟ صفورا نے بغور اس کی آنکھوں میں جھانکا۔
"پتہ نہیں۔" اس نے بال کان کے پیچھے اڑسے۔ سبز آنکھوں میں اداسی سی تھی۔
"مجھے اس کیلئے ایک بے چین کر دینے والی کشش محسوس ہوتی ہے۔ جیسے کچھ کھینچتا ہو اس کی طرف۔ وہ سامنے ہو تو سب سے اہم وہی لگتاہے۔ اسے دیکھتے ہی خواہش ہوتی ہے کہ جلد سے جلد میں کوئی فیصلہ کروں ورنہ میں اسے کھو دوں گی۔"
"شروع شروع میں محبت ایسی ہی ہوتی ہے۔" اس نے بے پرواہی سے اسٹیک کا ٹکڑا منہ میں رکھا۔
"واقعی؟" وہ دھیرے سے ہنسی۔ "میں سمجھی محبت مختلف ہو گی۔"
"مختلف کیسے؟"
مالا نے تھوڑی پر ہاتھ رکھااور نظریں اٹھا کر چھت سے لٹکتی بوگن ویلیا کی بیلوں کو دیکھا۔
"میں سمجھتی تھی کہ محبت بے چین اور جلد بازی کروانے والی نہیں ہو گی۔"
"پھر کیسی ہو گی؟"
"بے چینی، سکون کا الٹ ہے۔ کھو دینے کا ڈر، تحفظ کا الٹ ہے۔ میں سمجھتی تھی محبت میں کھو دینے کا ڈر نہیں ہو گا۔ سکون ہو گا۔ تحفظ ہو گا۔"
( وہ کار کی پچھلی سیٹ پر بیٹھی کھڑکی سے باہر دیکھ رہی تھی۔ اور کیف خاموشی سے ڈرائیو کر رہا تھا۔ کھڑکی کے باہر کنال کے ساتھ لگے درخت بھاگتے دکھائی دے رہے تھے۔ہر طرف خاموشی تھی)

Address

Gujranwala

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bashaz CheeMa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other Digital creator in Gujranwala

Show All