
24/12/2024
گوجرانوالہ 24دسمبر ...الیاس ریحان ایڈووکیٹ چل بسے۔۔۔۔
ڈسٹرکٹ بار گوجرانوالہ کے سابق صدر ' سابق ممبر پنجاب بار کونسل اور پی ٹی آئی کے متحرک رہنما الیاس حسین ریحان ایڈووکیٹ گزشتہ روز انتقال کر گئے۔ مرحوم ڈسٹرکٹ بار کے حالیہ الیکشن میں بھی صدر کے امیدوار تھے اور وہ بیماری کے باوجود بھی اپنی انتخابی مہم چلا رہے تھے۔ الیاس حسین ریحان جگر کے عارضہ میں مبتلا تھے جو کہ گزشتہ روز انتقال کر گئے۔ ان کی وفات کی اطلاع ملنے پر وکلاء کی بڑی تعداد ان کے گھر پہنچ گئی۔ الیاس حسین ریحان دو روز سے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ الیاس حسین ریحان تین مرتبہ ڈسٹرکٹ بار کے صدر ' چار مرتبہ سیکرٹری اور دو مرتبہ ممبر پنجاب بار کونسل رہے۔ صدر بار عامر منیر باگڑی نے الیاس ریحان کی وکلاء کیلئے خدمات کو سراہا اور کہا کہ الیاس حسین ریحان کی پوری زندگی جدوجہد سے عبارت ہے۔ انہوں نے ہمیشہ جدوجہد کی اور کامیابیاں حاصل کیں۔ حال ہی میں وہ شدید بیماری کے باوجود الیکشن میں حصہ لے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 26 دسمبر کو ان کی وفات کے سوگ میں وکلاء کام نہیں کریں گے۔ مرحوم کو آج سپردخاک کیا جائیگا۔