Gb Times

Gb Times we will cover every issue in two minutes. stay updated to Gilgit today for all updates about Gilgit

19/11/2023
30/08/2023
30/08/2023

فخر حراوش (گلگت بلتستان)
(حراموش) سے تعلق رکھنے والا منیر عالم کو چاٸنہ کی مشہور یونیورسٹی میں Phd کے لیے Full Bright Scholorship مل گٸی..
(School of Geographic Studies)
یاد رہے کہ منیر عالم نے جامعہ قراقرم سے بی ایس اور MPhil کی ڈگری حاصل کی تھی،
اس شاندار کامیابی پر دلی مبارک باد اور مزید کامیابی کے لیے دعا گو ہیں...
منیر عالم پیچھلے کٸی سالوں سے پولیس میں اپنے خدمات سرانجام دے رہے...

30/08/2023

مرزا حسن DIG گلگت، فرمان علی DIG بلتستان اور فرخ رشید DIGدیامر،استور رینج تعینات ۔۔۔۔نوٹیفکیشن جاری

30/08/2023

پر یس نوٹ
گلگت۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر /ایڈیشنل کلکٹر گلگت کیپٹن (ر)اریب احمدمختار نے آج بدھ کے روز زمینوں کے تنازعات کے کیسز کے حوالے سے ایڈیشنل کلکٹر کورٹ لگایا۔ جس میں ایڈیشنل کلکٹرگلگت نے (15) کیسز کی سماعت کی جن میں سے09 کیسزکے فیصلے سنائیں چار کیسز کی رپورٹس نہ آنے پر تینوں سب ڈویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ہدایات جاری کرتے جلداز جلدچار کیسز کی رپورٹس ایڈیشنل کلکٹر کورٹ میں پیش کریں تاکہ ان کیسز کے فیصلے جاری کئے جائینگے۔اوردو کیسز کے فریقین پیشی سے غیر حاضر تھے۔ ایڈیشنل کلکٹر گلگت نے ڈسٹرکٹ قانونگو ڈی سی آفس گلگت کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 09 کیسزکے فیصلے صادر کئے گئے ہیں ان فیصلوں پر جلداز جلد عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ عوام الناس کو کسی قسم کی پریشانی لاحق نہ ہو سکے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل کلکٹر نے کورٹ میں سماعت کرتے ہوئے 09کیسز کی فیصلے جاری کرتے ہوئے04 کیسز کے حوالے سے تینوں سب ڈویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان چار کیسز کی ریکارڈ مال کا جائزہ لے کر تفصیلی رپورٹ ایڈیشنل کلکٹر کورٹ میں جلداز جلد ارسال کریں تاکہ ان کیسز کے بھی فیصلے جاری کئے جائینگے۔ ایڈیشنل کلکٹر گلگت نے فیصلے جاری کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ عوام الناس کو فوری اور سستا انصاف فراہم کرنا بحیثیت ایڈیشنل کلکٹر میری اولین ذمہ داری ہے۔دیگر دوکیسزکے سائلان پیشی سے غیر حاضر رہنے پرایڈیشنل کلکٹر گلگت موقع پر ڈی کے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان دو کیسز کے فر یقین کو نوٹسز جاری کریں تاکہ وہ آئندہ پیشی پر حاضر ہو جائیں بصورت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے کیسز کو خارج کیا جائے گا۔

شاہد حسین
پبلک ریلیشن آفیسر ڈپٹی کمشنر آفس
گلگت

30/08/2023

پریس نوٹ
گلگت۔ ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت امیر اعظم سے جگلوٹ کشمیری محلہ کوٹ کے عمائدین نے اپنے مسائل کے حوالے سے ملاقات کی۔جگلوٹ کشمیری محلہ کوٹ کے عمائدین نے اپنے علاقے کے مسائل کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حمایت اللہ بنام سرکاری قبر ستان کی کیس سول کورٹ جگلوٹ میں زیر سماعت ہے اور باقاعدہ عدالت نے سٹے آڈر بھی جاری کیا ہے کچھ دن پہلے مذکورہ بالا نے قبر ستان کے پورے رقبہ پر قبضے کی کوشش کی تو ہم نمائندہ گان نے اسسٹنٹ کمشنر آفس جگلوٹ اور تھانہ سے رابطہ کر لیا اور عوام قبرستان کی اراضی کے پاس پہنچے تو مذکورہ بالا سمیت برکت اللہ ولد قاضی خان، رایت اللہ ولد محمد ریاض، واحد احمد پولیس کانسٹبل ولد حمایت اللہ نے عوام پر شدید فائرنگ کی جبکہ عوام نے ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرایا مگر ایف آئی آر میں ہولدار رایت اللہ کو قانونی تحفظ دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ حمایت اللہ اور حمید اللہ دونوں باب بیٹے نمبرداری کا اسٹم لگا کر دستخط بھی کرتے ہیں اور تحصیل میں ان کے اوپر کوئی بھی اعتراص نہیں کرتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے جگلوٹ کشمیری محلہ کوٹ کے عمائدین کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے۔ کورٹ میں اسٹے والی اراضی پر کام کرنے کی ہرگزاجازت نہیں دی جائیگی جب تک کورٹ سے فیصلہ آنے تک۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ اور ایس ڈی پی او جگلوٹ کو تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ کہا کہ باب بیٹا نمبرداری کا اسٹم لگا کر دستخط کرتے ہیں ان کے پاس نمبرداری کا صنعت موجود ہیں یا نہیں ان کی صنعت نمبرداری چیک کریں اور قبرستان کی اراضی پر کورٹ میں اسٹے موجود ہیں تو قبرستان کی اراضی پر کام کرنے کے ہر گز اجازت نہیں دیں۔ ایس ڈی پی او جگلوٹ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز قبرستان کی اراضی پر فائزنگ کرنے والے ملزمان کی تقیش کریں اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ اور ایس ڈی پی او جگلوٹ کو مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔ جگلوٹ کشمیری محلہ کوٹ کے عمائدین نے ڈپٹی کمشنر گلگت کا تہہ دل سے شکر یہ ادا کیا۔ڈپٹی کمشنر گلگت نے جگلوٹ کشمیری محلہ کوٹ کے عمائدین سے مزید کہا کہ عوام الناس کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے۔

شاہد حسین
پبلک ریلیشن آفیسر ڈپٹی کمشنر آفس
گلگت

30/08/2023

پریس نوٹ
گلگت۔ ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت امیر اعظم سے خومر ڈموٹ نمبر دارفیملی کے وفد نے گلگت شہر کی قیام امن کے حوالے سے ملاقات کی۔ خومر ڈموٹ نمبررادفیملی کے وفد نے ڈپٹی کمشنر گلگت کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ گلگت شہر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ گلگت کے ساتھ بھر پور تعاون کرینگے۔ خومر ڈموٹ نمبررادفیملی کے وفد نے مزید کہا کہ سوشل میڈ یا کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز ہو چکا ہے اس لئے انتظامیہ کا تہہ دل سے شکر یہ ادا کرتے ہیں اور سوشل میڈیا پر کڑی نگرانی کرنے کے اشد ضرورت ہے جس سے علاقے کی امن و عامہ برقرار رکھنے میں آسانی ہو گی۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے خومر ڈموٹ نمبررادفیملی کے وفد کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ علاقے کی امن و عامہ کو برقرار رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے۔ امن کی قیام اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے سوشل میڈیا پر فرقہ وارنہ اور شرپسندانہ مواد شیئر کرنے پر چند افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے ضلع گلگت کے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر فرقہ وارنہ اور شرپسندانہ مواد شیئر کرنے سے گریز کریں تاکہ علاقے کا پرامن اور خوبصورت ماحول خراب نہ ہو سکے۔ عوام الناس فرقہ وارنہ شرپسندانہ سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر منافرت پھیلانے والے لوگوں کی نشاندہی بھی کریں گلگت میں طویل عرصہ سے امن قائم ہوا ہے جس کی وجہ سے علاقے کی تعمیر و ترقی کے منصوبے اور سیاحتی سرگرمیوں کا فروغ حاصل ہو رہا ہے امن کے باعث علاقے کے لوگوں کا معیار زندگی بھی بہتر ہو رہی ہے۔ گلگت میں کسی کو بھی امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ علاقے کے لئے فرقہ واریت زہر قاتل کی مانند ہے تمام مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء کرام اور اکابرین اپنی صفوں میں چھپے ہوئے علاقے کی دشمنوں کی نشاندہی کریں اور ان سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا گھیرا تنگ کریں اور حکومت کا ہاتھ مضبوط کریں تاکہ ہمار علاقے مثالی امن کا کہوارہ بن سکے گا۔ خومر ڈموٹ نمبررادفیملی کے وفد نے ڈپٹی کمشنر گلگت کو خر اج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

شاہد حسین
پبلک ریلیشن آفیسر ڈپٹی کمشنر آفس
گلگت

30/08/2023

ان للہ وانا الیہ راجعون۔
خبر غم
محلہ گورنمنٹ کالونی کنوداس اور گلگت بلتستان کی جانی مانی سماجی شخصیت'سابقہ سیکریٹری ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن خواجہ مہرداد کے داماد،پرنسپل فاطمہ جناح ڈگری کالج گلگت کی پرنسپل کے شوہرنامدار امجد شریف قاضی اب ہم میں نہیں رہے۔

30/08/2023
ایس ایس پی سکردو مرزا حسن کو ڈی آئی جی گلگت رینج تعینات کر دیا
30/08/2023

ایس ایس پی سکردو مرزا حسن کو ڈی آئی جی گلگت رینج تعینات کر دیا

31/07/2023

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کے زیر صدارت صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر باجوڑ ایجنسی میں دہشتگردی کے واقعے میں شہید ہونے والوں کی بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر داخلہ کی سربراہی میں قائم کمیٹی،صوبائی سیکریٹری داخلہ، آئی جی پی گلگت بلتستان، تمام انٹیلی جنس ایجنسیز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور تمام مسالک کے علمائے کرام کے تعاون سے گلگت بلتستان میں مثالی امن قائم ہوا ہے۔ محرم الحرام اور عاشورہ کے مجالس جس پرامن اور بھائی چارگی کے ماحول میں منعقد ہوئے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے تخمینے کیلئے صوبائی سطح کی کمیٹی تشکیل دی ہے جو بحالی کے کاموں کا میرٹ پر جائزہ لیا جاسکے اور غیر ضروری خزانے پر بوجھ نہ ڈالا جاسکے اور بحالی کے کاموں میں شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے۔صوبائی کابینہ اجلاس کے موقع پر گلگت بلتستان چیف کورٹ میں ججوں کی مستقلی کے حوالے سے غور و خوص کیا گیا۔ اس موقع پر اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ سابق صوبائی حکومت کی مشاورت کے بغیر ججوں کی سمری کو دوبارہ صوبائی حکومت کے ذریعے پراسس کی جائے گا۔وفاقی حکومت کی جانب سے ججوں کی تعیناتی کیلئے صوبائی حکومت کی مشاورت سے سمری کی منظوری سے مشروط کی صورت میں صوبائی کابینہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں دائر کیس کو واپس لے گی تاکہ گلگت بلتستان کے عوام کو انصاف کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے صوبائی وزیر قانون، صوبائی سیکریٹری قانون اور اے جی کو اسلام آباد طلب کیا تاکہ وفاقی حکومت کے ساتھ ججوں کی تعیناتی اور مستقلی کے حوالے سے معاملات کو حتمی شکل دی جاسکے۔ کابینہ اجلاس میں گلگت بلتستان کے پاور کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کیلئے راہ ہموار کرنے پر بھی غور کیا گیا۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم پاکستان اور آرمی چیف کے زیر صدارت قائم انوسٹمنٹ کونسل میں گلگت بلتستان کے پاورمنصوبوں میں سرمایہ کاری کیلئے حکومت کی جانب سے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے جس کے تحت آئندہ چند دنوں میں وزیر اعظم پاکستان گلگت بلتستان کیلئے پاور پالیسی اور پی پی آئی کی منظوری دیں گے۔ اس سلسلے میں گلگت بلتستان میں بجلی کے ٹیرف کے تعین کیلئے نیپرا کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان کے پاور پروجیکٹس میں سرمایہ کاری کو یقینی بنانے کے حوالے سے صوبائی وزیر برقیات مشتاق احمد کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں صوبائی وزیر منصوبہ بندی فتح اللہ خان، صوبائی وزیر قانون سید سہیل عباس، صوبائی وزیر زراعت انجینئر محمد انوراور صوبائی وزیر خزانہ انجینئر محمد اسماعیل شامل ہیں جو آئندہ کابینہ اجلاس میں اپنی سفارشات پیش کریں گے۔

31/07/2023

تعزیتی خبر
سابق وزیر اعلی و صدر مسلم لیگ ن حافظ حفیظ الرحمن نے جگلوٹ ڈموٹ سے تعلق رکھنے والے پاک آرمی کے میڈیکل کور سے تعلق رکھنے والے بریگیڈیئر ڈاکٹر زاکر حسین کی اچانک رحلت پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تمام پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے
مرحوم نے بحیثیت ڈاکٹر خدمت کے جذبے سے سرشار شاندار خدمات سر انجام دیں اور انسانیت کی بھرپور خدمت کی۔
مرحوم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں
دعا گوں ہیں رب العالمین مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے آمین
میڈیا سیل مسلم لیگ ن گلگت بلتستان

31/07/2023

گلگت
سابق وزیر اعلی خالد خوریشد نااہلی کے فیصلے پر نظر ثانی اپیل چیف کورٹ میں دائر ، فیصلے تک استور حلقہ ون میں الیکشن روکنے کی بھی استدعا۔

31/07/2023

گلگت:جگلوٹ ڈموٹ سے تعلق رکھنے والے آرمی میڈیکل کور ایبٹ آباد بریگیڈئیر ڈاکٹر ذاکر حسین اچانک دل کا دورہ پڑھنے سے خالق حقیقی سے جا ملے ،
بریگیڈ کمانڈر ڈاکٹر ذاکر حسین انتھائی نرم مزاج ،
دل کے صاف اور خدمت خلق سے سرشار سوچ کے ھامل شخصیت تھے ،
ان کا گلگت بلتستان کیلئے بے پناہ خدمات تھے ،

31/07/2023
31/07/2023
I have reached 4.5K followers! Thank you for your continued support. I could not have done it without each of you. 🙏🤗🎉
26/07/2023

I have reached 4.5K followers! Thank you for your continued support. I could not have done it without each of you. 🙏🤗🎉

گورنر ہاوس گلگت میں گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور بیت المال عامر فدا پراچہ نےOWSP(Orphan & Widows Support Program)...
14/03/2023

گورنر ہاوس گلگت میں گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور بیت المال عامر فدا پراچہ نے
OWSP(Orphan & Widows Support Program)
پروگرام کا باقاعدہ طور پر افتتاح کردیا۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر امجد ایڈوکیٹ اور ویمن ونگ پی پی پی کی جنرل سکریٹری پروین جاوید نے بھی شرکت کی اور اس پروگرام کے تحت آج کے دن بیوہ خواتین میں تقریبا 47 لاکھ کے رقم تقسیم کی گئی

14/03/2023
01/02/2023

Address

Gilgit

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gb Times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Gb Times:

Videos

Share