22/01/2022
https://www.facebook.com/350345072109634/posts/1351580711986060/
فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس دستور کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس منعقد
الیکشن کمیٹی اور یونین کی فلاح و بہبود کے لئے مختلف قائمہ کمیٹیاں تشکیل دی گئیں
جنرل سیکرٹری قمرالزمان بٹ ،جوائنٹ سیکرٹری مرزا قمرالزمان ،فنانس سیکرٹری سید ذکراللہ حسنی، مرکزی ممبر پی ایف یو جے دستور سید محمد نسیم شاہ، سیکرٹری اطلاعات کامران حمید سندھو اور دیگر شریک
فیصل آباد( سٹاف رپورٹر ) فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس دستور کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس صدر سجاد حیدر منا کی زیرصدارت ذیل گھر سیکرٹریٹ کچہری بازار میں منعقد ہوا ۔ جس میں الیکشن کمیٹی کے علاوہ یونین کی فلاح و بہبود کے لئے مختلف قائمہ کمیٹیاں تشکیل دی گئیں اور دیگر امور بھی زیر بحث لائے گئے۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری قمرالزمان بٹ ،جوائنٹ سیکرٹری مرزا قمرالزمان ،فنانس سیکرٹری سید ذکراللہ حسنی، مرکزی ممبر پی ایف یو جے دستور سید محمد نسیم شاہ، سیکرٹری اطلاعات کامران حمید سندھو، ایگزیکٹو ممبران ملک نعیم، عمران حمید، فتح اللہ، محمد خلیل بزمی، دلبر خان خٹک،ارباب سہیل، محمد اصغر منج، بی ڈی ایم عامر فضل، آفس سیکرٹری آفتاب نواز، حاجی محمد تنویر، سید صداقت شاہ اور منور حمید لودھی نے بطور مبصر شرکت کی ۔ ایجنڈے کے مطابق تلاوت کی سعادت فنانس سیکرٹری سید ذکراللہ حسنی جبکہ نعت رسول مقبولﷺ کی سعادت محمد اصغر منج نے حاصل کی بعدازاں چیئرمین الیکشن کمیٹی چوہدری طیب احمد نے الیکشن2021/2022 کے اخراجات اور ضروری ریکارڈ پیش کیا ۔ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدر سجاد حیدر منا نے کہا کہ ایف یو جے دستور کے لئے ممبران کی فلاح وبہبود سب سے پہلی ترجیح ہے اس کیلئے ہر ممکن حد تک اقدامات کئے جائیں گے ۔ حکومتی سطح پر یونین ممبران کو ریلیف اور سہولیات کی فراہمی کےلئے گورنمنٹ آفیشلز کے ساتھ رابطے میں ہیں جس پر جلد عملدرآمد شروع کردیا جائے گا ۔ جنرل سیکرٹری قمرالزمان بٹ نے کہا کہ نومنتخب کمیٹیاں ایف یو جے ممبران کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں تاکہ ان کمیٹیوں کے فوائد سے تمام ممبران مستفید ہوسکیں ۔ ایف یو جے دستور شہر کی واحد فعال ترین صحافی تنظیم ہے جو اپنے ممبران کی خدمت کےلئے ہمہ وقت کوشاں رہتی ہے ۔ ایجنڈے کے مطابق یونین سیکرٹریٹ چلانے کے لیے ڈونر ممبران کی تشکیل نو کی گئی ۔ ایگزیکٹو باڈی کی مشاورت سے تشکیل دی گئی کمیٹیوں میں *الیکشن کمیٹی* کے چیئرمین چوہدری طیب احمد، ارکان، آفتاب نواز، ملک عبدالغفار دانش، محمد تنویر ۔ *سپورٹس کمیٹی* کے چیئرمین فتح اللہ، ارکان عمران حمید،عامر فضل، وحید بٹ، صداقت شاہ، حمزہ ملک،ندیم شہزاد،محمد سلیمان، ارباب سہیل ۔ *آئی ٹی کمیٹی* کے چیئرمین کامران حمیدسندھو ارکان معظم عمران، نعمان حیدر، جاوید شاہ، عبیداللہ حسنی ،عمارہ فیاض کاظمی ۔ *ہیلتھ کمیٹی* کے چیئرمین ملک نعیم، ارکان رانا محمد خاں ، ارباب سہیل،میاں شاہدندیم، سید محمد عثمان، میاں آصف سعید، *پولیس کمیٹی* کے چیئرمین ملک عبدالغفار دانش ،ارکان طاہر شہزاد، قمر مرزا، صداقت شاہ، *ایجوکیشن کمیٹی* کے چیئرمین آفتاب نواز، ارکان عتیق شاہ، محمود احمد مرزا، جمیل احمد، جمشید ایوب، *مذہبی امور کمیٹی* کے چیئرمین نسیم شاہ ارکان محمد اعظم سیالوی ،فتح اللہ، حافظ اطہر نسیم، فتح اللہ، عمران حمید، *انتظامی کمیٹی* کے چیئرمین مرزا نعیم بیگ، ارکان دلبر خان خٹک ، منور لودھی، آفتاب نواز،پرویز خشخاری، اکبرعلی، *رابطہ کمیٹی* کے چیئرمین سید ذکراللہ حسنی، ارکان، چوہدری طیب احمد، جمال نظامی، مرزا قمر، امتیازبیگ، اصغر منج،الطاف بھٹی ، کامران حمید سندھو، *لیگل کمیٹی* کے چیئرمین عامر فضل، ارکان سجاد حیدر منا، قمرالزمان بٹ، رانا عاطف منیر، حاجی محمد ابراہیم، *کلچرل کمیٹی* کے چیئرمین رانا افضل،ارکان خلیل بزمی، احمد نیازی، عتیق قریشی، سلطان محمود، امان مجید لکی ، حسن چوہان شامل ہیں ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ آئینی الیکشن کمیٹی کے علاوہ دیگر کمیٹیاں یونین کو منظم کرنے کیلئے تشکیل دی گئی ہیں ۔ جن کے فیصلوں کی حتمی منظوری کا اختیار ایگزیکٹو باڈی کو ہوگا ۔ اجلاس کے آخر میں سابق ممبر و چیئرمین آئی ٹی کمیٹی عدنان حمیدسندھومرحوم، میاں محمداصغرمرحوم، بی ڈی ایم ممبر عامر فضل کے بردار نسبتی سمیت دیگر مرحومین کیلئے دعائے مغفرت جبکہ یونین کے بیمارممبران کی صحتیابی سمیت تمام بیماروں کیلئے شفاء اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا کی گئی ۔