PCN News Tv

PCN News Tv PCN NEWS HD ONLINE

15/04/2023
سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے محمد نواز اور حیدر علی کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ٹرافی اپ...
14/10/2022

سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے محمد نواز اور حیدر علی کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے جا رہے ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

اس میچ میں فتح کے ساتھ ساتھ پاکستان نے سہ ملکی سیریز کی ٹرافی بھی اپنے نام کر لی۔

‏اے سلطانِ دو جہانِﷺ شہنشاہِﷺ بحر و برآپ پر ہر دم کروڑوں درودوسلام♥️صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم ❣️ ﷺ
15/09/2022

‏اے سلطانِ دو جہانِﷺ شہنشاہِﷺ بحر و بر
آپ پر ہر دم کروڑوں درودوسلام♥️

صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم ❣️ ﷺ

پنجاب اسمبلی نے نئے بلدیاتی بل کی منظوری دے دیپنجاب میں آئندہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گےپنجاب میں 25 ضلعی...
14/09/2022

پنجاب اسمبلی نے نئے بلدیاتی بل کی منظوری دے دی

پنجاب میں آئندہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہوں گے

پنجاب میں 25 ضلعی کونسل اور 11 میٹرو پولیٹن کارپوریشن ہوں گی

عوام براہ راست ووٹ سے مئیر کا انتخاب کریں گے

دیہات اور شہروں میں یونین کونسلز بنیں گی

تحصیل کونسل اور ٹاونز نئے بلدیاتی ایکٹ میں ختم کردئیے گئے

پنجاب کے ہر گاوں میں ایک ویلج پنچائت کونسل ہوگی

پنجاب کےہر ضلع میں ڈسٹرکٹ کابینہ ہوگی

ڈویلپمنٹ اتھارٹیز اور ماتحت ادارے منتخب مئیر کے ماتحت ہونگے،،،،

انگلینڈ سے ہوم سیریز کی تیاریوں میں تیزی آگئینیشنل اسٹیڈیم میں پچز کا کام مکمل،سیکیورٹی اداروں نے بھی پلاننگ کا آغاز ک...
14/09/2022

انگلینڈ سے ہوم سیریز کی تیاریوں میں تیزی آگئی
نیشنل اسٹیڈیم میں پچز کا کام مکمل،سیکیورٹی اداروں نے بھی پلاننگ کا آغاز کردیا۔
کراچی / لاہور: انگلینڈ سے ہوم سیریز کیلیے تیاریوں میں تیزی آگئی،نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پچز کا کام مکمل کر لیا گیا جبکہ سیکیورٹی اداروں نے بھی پلاننگ کا آغاز کردیا۔
رواں ماہ انگلینڈ کی ٹیم 7 ٹی20 میچز کی سیریز کیلیے پاکستان آرہی ہے،اس تاریخی موقع کو یادگار بنانے کیلیے تیاریوں میں تیزی آگئی،نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پچز کا کام مکمل کرلیا گیا، دونوں ٹیموں کیلیے 4 پریکٹس پچز بھی تیار کی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ 6 ماہ قبل مارچ میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے بعد سے نیشنل اسٹیڈیم میں کوئی میچ نہیں کھیلا گیا، اس دوران نئی پچز کی تیاری کا کام جاری رہا، دوسری جانب اسٹیڈیم کے انکلوژر کی صفائی کا کام بھی جاری ہے،سیکیورٹی اداروں نے پلاننگ کا آغاز کردیا، ابتدائی طور کراچی میں حکام نے بہترین انتظامات کیلیے سر جوڑ لیے ہیں۔
دریں اثناء ٹکٹوں کی فروخت بھی جاری ہے، شائقین نے کراچی میں شیڈول ابتدائی 2 میچز میں زیادہ دلچسپی نہیں دکھائی، ذرائع کے مطابق ابھی تک نصف کے قریب ٹکٹ فروخت ہوئے ہیں،تیسرے اور چوتھے ٹی ٹوئنٹی کے زیادہ تر ٹکٹ خرید لیے گئے ہیں۔
دوسری جانب لاہور میں شائقین نے زیادہ جوش و خروش دکھایا، تینوں میچز کے ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں، انگلینڈ ٹیم 17 سال بعد 15 ستمبر کو کراچی پہنچے گی، اسی روز منتخب قومی کرکٹرز بھی شہر قائد میں رپورٹ کریں گے، سیریز کے پہلے 4 میچ 20 سے 25 ستمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے،آخری 3مقابلے 28 ستمبر سے 2 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول ہیں۔

انضمام الحق نے شعیب ملک، شان مسعود اور شرجیل کو موقع دینے کی حمایت کردیجنھیں موقع ملا اگر وہ پرفارم نہیں کرسکے تو ان کی ...
14/09/2022

انضمام الحق نے شعیب ملک، شان مسعود اور شرجیل کو موقع دینے کی حمایت کردی

جنھیں موقع ملا اگر وہ پرفارم نہیں کرسکے تو ان کی جگہ دوسروں کو آنا چاہیے، سابق کپتان و چیف سلیکٹر۔
لاہور: انضمام الحق کو بھی قومی ٹیم میں تبدیلیوں کی ضرورت محسوس ہونے لگی،انھوں نے شعیب ملک، شان مسعود اور شرجیل خان کو موقع دینے کی حمایت کردی۔
لاہور میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان و چیف سلیکٹر نے کہا کہ ایشیا کپ میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں رہی، زیادہ تشویش کی بات یہ ہے کہ مڈل آرڈر نے پرفارم نہیں کیا،آسٹریلیا میں ورلڈکپ کی کنڈیشنز بھی مختلف ہوں گی،ان کو پیش نظر رکھتے ہوئے سلیکٹرز کو تبدیلیاں کرنا چاہئیں،میرے خیال میں شعیب ملک، شان مسعود اور شرجیل خان کو موقع دینا ہوگا،خاص طور پر مڈل آرڈر میں شعیب اچھا کردار ادا کرسکتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ بینچ پر حیدر علی بیٹھے تھے،ایشیا کپ میں ان کو بھی آزمانا چاہیے تھا،جنھیں موقع ملا اگر وہ پرفارم نہیں کرسکے تو ان کی جگہ دوسروں کو آنا چاہیے،انگلینڈ سے ہوم سیریز ورلڈکپ کیلیے پلاننگ اور تیاری مکمل کرنے کا اچھا موقع ہے،آسٹریلوی کنڈیشنز کیلیے موزوں کرکٹرز کا انتخاب کرکے ان کو کھلائیں۔
انضمام الحق نے کہا کہ اگرچہ بیٹنگ میں زیادہ مسائل رہے، بولرز نے بہتر پرفارم کیا مگر کمزوریوں کو نظر انداز نہیں کرسکتے،اختتامی اوورز میں ہم رنز نہیں روک پائے،ان مسائل پر قابو پانے کیلیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

Address

Faisalabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PCN News Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category


Other Media in Faisalabad

Show All