Geo Nation

Geo Nation Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Geo Nation, News & Media Website, state life building near super market, Dera Ismail Khan.
(2)

ڈیرہ اسماعیل خان 22 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا نیا شیڈول جاریگومل فیڈر پر 22 گھنٹے، ڈی ڈی اے اور سگو فیڈر پر 20 گھنٹے لوڈ شیڈنگ،...
28/08/2024

ڈیرہ اسماعیل خان
22 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا نیا شیڈول جاری
گومل فیڈر پر 22 گھنٹے، ڈی ڈی اے اور سگو فیڈر پر 20 گھنٹے لوڈ شیڈنگ،
کم سے کم لوڈشیڈنگ کینٹ 2 فیڈر پر 8 گھنٹے روزانہ کی جائے گی، اعلامیہ
واپڈہ کی جانب سے ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری، زیادہ تر فیڈرز پر 16 سے 22 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا حکم

28/08/2024

ڈیرہ اسماعیل خان شہر وملحقہ علاقوں میں دوسرے روز بھی تیز بارش نشیبی علاقوں ایک پھر زیر اب اگئے

28/08/2024

ڈیرہ اسماعیل خان پورے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں تاجر برادری کی مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال

27/08/2024

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ سابق نگران صوبائی وزیر خیبر پختونخواہ حاجی عبدالحلیم خان قصوریہ سابق ایم پی اے مظہر جمیل خان علیزئی . ڈویژنل صدر پاکستان پیپلز ہارٹی ڈیرہ قیضار خان میانخیل اور ڈی ایس پی سٹی حافظ محمد عدنان کی کوششوں سے تھلہ نمبر 19 حیدر شاہ شیرازی تنازعہ حل کرلیا گیا تھلہ حیدر شاہ شیرازی پر کل ہونے والی مجلس کی میزبانی شیرازی برادران کریں گے جبکہ جلوسوں کی زمہ داری متولی شاہ حسین کے سپرد ہوگی فریقین کو شیروشکر کرنے کے لیے کرادار ادا کرنے پر حلیم خان قصوریہ ۔ مظہر جمیل علیزئی اور ڈی ایس پی سٹی حافظ عدنان کا شیرازی و بخاری برادران نے شکریہ ادا کیا ہے

27/08/2024

ڈیرہ اسماعیل خان 28اگست بروز بدھ پورے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی

ڈیرہ اسماعیل خان ہمارے بھائی ملک عابد آرائیں  کے فرزند اورملک حمید آرائیں  ملکہ ساجد آرائیں ملک ثاقب آرائیں کے بھتیجے مل...
27/08/2024

ڈیرہ اسماعیل خان
ہمارے بھائی ملک عابد آرائیں کے فرزند اورملک حمید آرائیں ملکہ ساجد آرائیں ملک ثاقب آرائیں کے بھتیجے ملک محمد حسن آرائیں نے الحمدللہ آج قرآن پاک کا حفظ مکمل کر لیا ہے جس پر جیو نیشن کی طرف ملک محمد حسن آرائیں کواور انکے والدین کو دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارک ہو اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ملک حسن آرائیں کو للہ مزید ترقی لمبی عمر عطا فرمائے آ مین

27/08/2024

ڈیرہ اسماعیل خان شہر وملحقہ علاقوں میں تیز بارش نشیبی علاقوں زیرے آب آ گئے اللہ تعالی رحم کرے آمین

ڈیرہ اسماعیل خان *ڈی پی او ڈیرہ کا چہلم امام حسین کے مرکزی جلوس کے روٹس کا دورہ**ایس پی سٹی، ڈی ایس پی سٹی اور سیکٹر کما...
26/08/2024

ڈیرہ اسماعیل خان
*ڈی پی او ڈیرہ کا چہلم امام حسین کے مرکزی جلوس کے روٹس کا دورہ*
*ایس پی سٹی، ڈی ایس پی سٹی اور سیکٹر کمانڈر کی جلوس روٹس اور امام بارگاہوں پر کئے گئے خصوصی سیکورٹی انتظامات بارے بریفنگ*
*جلوس کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر تعینات جوان ہر آنے جانے والے کی مکمل چیکنگ کریں،ناصر محمود*
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ ناصر محمود نے چہلم امام حسین کے مرکزی جلوس کے سلسلے میں جلوس روٹ کا مکمل وزٹ کیا ۔ ایس پی سٹی طیب جان، ڈی ایس پی سٹی محمد عدنان اور سیکٹر کمانڈر ڈی ایس پی صغیر عباس گیلانی نے جلوس روٹس اور امام بارگاہوں پر کئے گئے خصوصی سیکورٹی انتظامات بارے بریف کیا۔۔۔۔۔

24/08/2024

یوٹیلٹی سٹورز کی بندش کے خلاف ڈیرہ اسماعیل خان کے ملازمین کا وفاقی حکومت کے فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور حقنواز پارک میں احتجاجی دھرنا دیا اس موقع پر ملازمین کا کہنا تھا کہ یوٹیلٹی سٹورز کی بندش کا حکومتی فیصلہ کسی صورت قبول نہیں منافع میں چلنے والے ادارے کو راتوں رات بند کرنا ملازمین کے ساتھ زیادتی ہے موجودہ حکومت ملازمین کا نہیں بلکہ14 ہزار خاندانوں کا معاشی قتل کرنے جا رہی ہے حکومت کو اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے

ڈیرہ اسماعیل خان میں 7 جون کو فضل مالک نامی شخص کو گاڑی سمیت اغواء کرنے اور بعدازاں قتل کرنے کے واقعہ کے مرکزی ملزم کو گ...
23/08/2024

ڈیرہ اسماعیل خان میں 7 جون کو فضل مالک نامی شخص کو گاڑی سمیت اغواء کرنے اور بعدازاں قتل کرنے کے واقعہ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرکے میڈیا کے سامنے پیش کر دیا۔ ملزم سے آلہ قتل اور دیگر معاونت کرنے والے دو افراد کو بھی گرفتار کر لیا ۔
ڈی پی او آفس میں اے ایس پی علی حمزہ، ڈی ایس پی حافظ محمد عدنان اور ایس ایچ اوز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 7 جون کو مقتول فضل مالک کے بیٹے شعیب اختر نے اپنے والد کی پک اپ گاڑی سمیت اغواء ہونے کا مقدمہ تھانہ بند کاروائی میں درج کرایا تھا ۔ تین روز بعد والد کی قتل شدہ لاش سی آر بی سی نہر سے برآمد ہوئی تھی لیکن واردات کے کوئی شواہد موجود نہیں تھے۔
اس واقعہ کی تفتیش جدید خطوط پر شروع کی گئی اور بالآخر ہمیں کچھ شواہد ملے جن کی مدد سے ڈی ایس پی حافظ محمد عدنان اور ٹیم نے مرکزی ملزم جاوید سمیت شیرزمان اور فاروق شاہ جن کے ذریعے پک اپ گاڑی فروخت کی گئی تھی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

23/08/2024

*_‏وفاقی حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ،یوٹیلیٹی اسٹور انتظامیہ کے مطابق وفاقی حکومت نے 2 ہفتے کا وقت دیا ہے جب کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب اشیاء پر سبسڈی پہلے ہی ختم ہو چکی،اسٹورز بند ہونے کی خبر کے بعد 11 ہزار سے زائد ملازمین میں تشویش پائی جاتی ہے،_*

ڈیرہ اسماعیل خان: ڈی۔پی۔او ڈیرہ کے احکامات پر انچارج ٹریفک نے سرکلر رروڈز سمیت بازاروں کے دونوں اطراف کی تجاوزات ہٹوا دی...
22/08/2024

ڈیرہ اسماعیل خان:
ڈی۔پی۔او ڈیرہ کے احکامات پر انچارج ٹریفک نے سرکلر رروڈز سمیت بازاروں کے دونوں اطراف کی تجاوزات ہٹوا دیں، روڈز کھل گئے شہری خوش،

تفصیلات کے مطابق ڈی۔پی۔او ڈیرہ کے احکامات پر انچارج ٹریفک آصف لاشاری نے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا، انہوں نے شہر کے سرکلر روڈز، بازاروں میں دکانوں کے آگے بنے تجاوزات ہٹوا کے کی، میڈیا سے گفتگو میں ٹریفک آصف لاشاری کا کہنا تھا کہ دکانداروں نے اپنی دکانوں کے دکانیں بنا رکھی ہیں اور روڈ پر قبضہ کر کے ان کو تنگ کر رکھا ہے جسکی وجہ سے ٹریفک کی روانگی شدید متاثر ہوتی ہے آج ہم نے احکام بالا کے حکم پر ان کو مکمل ختم کردیا ہے، اس کے علاوہ روڈ کے اطراف میں اور بازاروں میں موجود ریڑھیوں کو پیچھے سائیڈ پر کھڑا کیا جس سے بازار کھل گئے، جبکہ ٹانک اڈہ پر رکشوں اور دیگر جگہوں پر غیر قانونی پارکنگ کو بھی ختم کروا دیا، ہم نے رہڑھی بانوں اور دیگر پھٹے لگوانے والوں روڈ سے ہٹ کر لگانے کی اجازت دی ہے تاکہ ٹریفک کی آمدورفت کے لئے روڈ کشادہ رہے، ان کا مذید کہنا تھا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن عوام کے وسیع تر مفاد میں کیا جا رہاہے ہم کسی کے رزق کے دشمن نہیں ہیں ہمیں ہر ایک کا احساس ہے لیکن ہم بڑھتی ہوئ ٹریفک کی وجہ سے بھی مجبور ہیں، لہذا اب یہ کاروائ بلاتفریق جاری رہے گی، اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ یا اثر و رسوخ برداشت نہیں کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ میں میڈیا کے توسط سے شہریوں اور تاجروں کو کہنا چاہتا ہوں کہ وہ ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے اور مفاد عامہ کے پیش نظر از خود رضاکارانہ طور پر ناجائز تجاوزات ختم کردیں ورنہ ٹریفک میں خلل ڈالنے والی اشیاء کو اٹھا کر ضبط کر لیا جائے گا اور انکے خلاف ایف آئ آر بھی درج کی جائے گی، جس کی وارننگ ہم نے ہر دکاندار اور رہڑھی بان کو دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بہت بڑا المیہ ہے کہ شہر کی وسیع و عریض سڑکوں پرناجائز تجاوزات کی بھرمار نے آمدورفت کا تمام نظام درہم برہم کررکھا ہے لہذا اب ان کے خلاف کاروائیاں روزانہ کی بنیاد پر ہونگی، تاہم شہریوں نے تجاوزات کے خاتمے پر ڈی۔پی۔او ڈیرہ سمیت انچارج ٹریفک کو خراج تحسین پیش کیا اور اپنی مکمل تعاون کی ان کو یقین دھانی کرائی ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان    وزیر اعلی خیبر پختون خوا علی آمین خان گنذہ    کے خلاف ہر سازش ناکام ہو گی صوبے و ڈیرہ کی ترقی صرف pt...
18/08/2024

ڈیرہ اسماعیل خان
وزیر اعلی خیبر پختون خوا علی آمین خان گنذہ کے خلاف ہر سازش ناکام ہو گی صوبے و ڈیرہ کی ترقی صرف pti اور علی آمین کر سکتا ہے ان خیالات کا اظہار pti رائما کلی خان نے وزیر اعلی خیبر پختون خوا علی آمین خان گنذہ پور سے پشاور میں ملاقات کے بعد اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختون خوا علی آمین خان نے پارٹی کے لئے قربانی دی ہے وہ سب کے سامنے ہے انہوں نے صوبے سے کرپشن کا خاتمہ کیا آج عوام ان سے امیدیں لگائیے کھڑے ہیں انشاءاللہ علی خان صوبے سمیت ڈیرہ اسماعیل خان میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا ئےگئے کلی خان نے کہا کہ علی آمین خان کے خلاف ہر سازش ناکام ہو گی ہم علی آمین خان گنذہ پور کے ساتھ ہے

17/08/2024

بجلی کے کھمبوں، تاروں اور ان سے جڑی ہر چیز سے دور رہیں. اسماعیل خان: ٹانک اڈے پر بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق 36 سالہ محمد شاہ ولد بانزئی قوم خروٹی سکنہ گل کچ کلائی توئی خلہ جوکہ چندہ مانگنے کے لئے ڈیرہ آیا ہوا تھا کہ ٹانک اڈا اسامہ مارکیٹ کے قریب بجلی کے پول کو ہاتھ لگایا تو بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا متوفی کو سول ہسپتال کے ٹراما سنٹر لایا گیا مگر جانبر نہ ہوسکا۔

ڈیرہ اسماعیل خان : یوم آزادی کے موقع پر ٹریفک پولیس ضلعی پولیس سربراہ ناصر محمود کی ہدایت پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنا...
16/08/2024

ڈیرہ اسماعیل خان : یوم آزادی کے موقع پر ٹریفک پولیس ضلعی پولیس سربراہ ناصر محمود کی ہدایت پر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کےلئے انچارج ٹریفک آصف لاشاری کی قیادت میں اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے

پاراچنار کے زائرین کی بس ڈیرہ اسماعیل خان شورکوٹ کے  مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئیحادثے میں 2 افراد جاں بحق جب...
16/08/2024

پاراچنار کے زائرین کی بس ڈیرہ اسماعیل خان شورکوٹ کے
مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی

حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہو گئے

بس میں سوار تمام مسافروں کا تعلق پاڑاچنار سے ہے جو براستہ ڈیرہ اسماعیل خان، کوئٹہ ایران و عراق زیارات مقدسہ پر جا رہے تھے

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ بنوں روڈ شورکوٹ کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر سے تصادم کی وجہ سے پیش آیا

ریسکیو 1122 ٹیموں کا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر فصیح اللہ کی نگرانی میں بروقت رسپانس کرتے ہوئے جاں بحق وزخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد مہیا کی ہسپتال منتقل کر دیا

14/08/2024

جیو نیشن کی پوری ٹیم کی طرف اہل وطن کو جشن آزادی بہت بہت مبارک ہو اللہ تعالی سے دعا ہے کہ آنے والے 14 آگست میں پاکستان میں انصاف کا بول بالا ہو بجلی گیس سمیت تمام سہولیات عوام کو میسر ہو اور ہمارا ملک دن دکنی رات چگنی ترقی کرے آمین ثمہ آمین
یہ تیرا پاکستان ہے 🇵🇰
یہ میرا پاکستان ہے🍁
اس پہ 💞 قربان اس پہ جان بھی قربان ہے 💖

12/08/2024

*ڈیرہ اسماعیل خان
*یوم آزادی،ٹریفک پولیس ڈیرہ نے پلان جاری کردیا*
♦️ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ ناصر محمود کی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک سید صغیر عباس گیلانی و ٹریفک انچارج ڈیرہ آصف لاشاری نے یوم آزادی کے آمد کے سلسلے میں ٹریفک پلان ترتیب دیدیا ۔ ڈی ایس پی ٹریفک نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عوام الناس کو تکلیف سے بچانے اور ٹریفک رش کو کنٹرول کرنے کیلئے 14 اگست کو موسمیات موڑ ناکہ بندی سے انٹری مکمل بند ہوگی،شہری مفتی محمود آئی ہسپتال سے انٹر ہوکر دریائے سندھ اور بند دھپانوالہ بھکر روڈ کی طرف جا سکیں گے ، ڈیرہ بھکر روڈ پر بند دھپانوالہ سے انٹری بند ہوگی شہری متبادل انٹری قریشی موڑ سے انٹری کرسکیں جبکہ بند دھپانوالہ روڈ سے نکلنے والے تمام لنک راستے شاہ عالم آباد پیٹرول پمپ والی گلی وغیرہ کی گلیوں سے انٹری بند ہوگی اسی طرح بند دریائے سندھ مکمل روڈ کی ٹریفک نیو کالونی،مدینہ کالونی،دھپانوالہ بھکر روڈ اور موسمیات ناکہ بندی کی طرف سے باہر جاسکیں گے شاہ عالم آباد چوک سے صرف موٹرسائیکل کی انٹری ہوگی ۔
*ترجمان ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*

10/08/2024

*افسوسناک خبر*
ڈیرہ اسماعیل خان: گیلانی ٹاون میں گھر میں اے سی کا گیس سلنڈر پھٹنے سے ڈیرہ غازی خان سے آئی مہمان فیملی کا ایک شخص جاں بحق جبکہ خواتیں بچوں سمیت فیملی 4 افراد شدید زخمی ہو گئے جن کو ریسکیو 1122 نے سول ہسپتال ڈیرہ منتقل کر دیا۔

10/08/2024

بریکنگ نیوز
ڈی۔آئی۔خان
گیلانی ٹاون میں گھر کے اندر دھماکہ، گھر کی آر سی سی کی چھتں منہدم، متعدد افراد شدید زخمی، فائر برگیڈ اور 1122 موقعہ پر موجود ۔ ابتدائی اطلاعات میں گیس سلنڈر کا دھماکہ کہا گیا ہے تاہم مذید تفتیش جاری ہے، زرائع

10/08/2024

ڈیرہ اسماعیل خان.ڈی پی او ناصر محمود نے پولیس میں رات گئے اکھاڑ بچھاڑ کر دی.
سبطین خان ایس ایچ او تھانہ کینٹ

جاوید بلوچ ایس ایچ او تھانہ پینالہ تعنیات

کاظم شاہ ایس ایچ او تھانہ کڑی خسیور تعنیات

خالد لاشاری ایس ایچ او تھانہ کڑی خسیور سے ایس ایچ او پہاڑپور
گل شیر ٹائون سے ایس ایچ او پروا
ثمر عباس شاہ ایس ایچ او تھانہ پہاڑپور سے ایس ایچ او تھانہ یونیورسٹی
ملک عمران اللہ مڑہل ایس ایچ او تھانہ ہتھالہ سے ایس ایچ او تھانہ بند کورائی
عصمت اللہ پروآ سے ہتھالہ اور
امان اللہ کنڈی کوآر آئی سے ایس ایچ او تھانہ ٹائون تعینات کردیا گیا ہے۔

09/08/2024

ڈیرہ اسماعیل خان
ٹیکنیکل بورڈ پشاورTSC سالانہ امتحانات میں میٹرک ٹیک ڈیرہ کے طلبہ و طالبات کی نمایاں پوزیشن میٹرک ٹیک ٹیکنیکل TSC ورکنگ فوکس گرائمر سکول ڈیرہ اسماعیل خان کے سالانہ امتحان میں طلبہ و طالبات کا 100 فیصد رزلٹ طلبہ وطلبات نے پشاور ٹیکنیکل بورڈ نمایاں پوزیشن حاصل کرکے پرنسپل سمیت اساتذہ کا سر فخر سے بلند کر دیا تفصیلات کے مطابق ورکر ویلفیئر بورڈ کے زیراہتمام میٹرک ٹیک ٹیکنیکل ورکنگ فوکس گرائمر سکول کے طلبہ و طالبات نے ٹیکنیکل بورڈ پشاور کے زیراہتمام میٹرک ونہم کے سالانہ امتحانات/2024 میں نمایاں پوزیشن حاصل کرکے نہ صرف پرنسپل وسکول کا نام روشن کیا بلکہ استاتذہ کے سر بھی فخر سے بلند کر دیئے اپنی کامیابی کو طلبہ و طالبات نے پرنسپل میڈم بینش فرید کٹی خیل و استاتذہ سربشیر احمد سرآصف سر عمیر حسن سر سجاد سر عابد ومس تصور فروز مس شازیہ اور مس فرزانہ مس آمنہ سمیت دیگر ٹیچرز کی محنت کا نتیجہ و والدین کی دعاؤں کاثمر کرار دیا اس کامیابی کے موقع پر میڈم بینش فرید کٹی خیل نے کہا کہ یہ کامیابی ہمارے ٹیچرز ودیگر اسٹاف کی محنت کا نتیجہ ہے انہوں نےکہا کہ یہ کامیابی کا سلسلہ جاری رہے گا انشاءاللہ تعالی آخر میں انہوں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے سمیت تمام طلبہ و طالبات کو مبارک باد دی

08/08/2024

ڈی۔آئی۔خان
تھانہ کینٹ کی حدود دین پور کے اندر سے عامر کھوکھر نامی کا نیو ہنڈا125 موٹرسائیکل چوری۔ زرائع

ڈیرہ اسماعیل خان ڈیرہ اسماعیل کے ٹریفک انچارج آصف لاشاری بلوچ نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا انہوں نےکہا کہ درخت...
08/08/2024

ڈیرہ اسماعیل خان
ڈیرہ اسماعیل کے ٹریفک انچارج آصف لاشاری بلوچ نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا انہوں نےکہا کہ درخت لگانا صد قہ جاریہ ہے ڈیرہ میں درخت جتنے ذیادہ ہو گے محول اچھا ہو گا اور گرمی کی شدت کم ہو گی ائیں 14 اگست کو ہرشخص ایک درخت لگائے تاکہ ہمارا شہر خوب صورت لگے اور محول اچھا ہو

ڈیرہ اسماعیل خان *ڈی ایس پی صدر و ایس ایچ او ڈیرہ ٹاؤن کی ایک اور کامیاب کاروائی**چوری کے 02 مقدمات میں ملوث مجرمان سمیت...
07/08/2024

ڈیرہ اسماعیل خان
*ڈی ایس پی صدر و ایس ایچ او ڈیرہ ٹاؤن کی ایک اور کامیاب کاروائی*
*چوری کے 02 مقدمات میں ملوث مجرمان سمیت 03 ملزمان گرفتار*
*سرقہ شدہ 02 موٹرسائیکلوں کی فروختگی رقم برآمد*
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ ناصر محمود کی زیر نگرانی ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں بلاتفریق جاری ۔
تھانہ ڈیرہ ٹاؤن پولیس زیر قیادت ایس ڈی پی او صدر سرکل عمران اللہ خٹک ہمراہ ایس ایچ او گل شیر خان نے چوری کے 02 مقدمات میں مطلوب ملزمان سعید ولدسید حسن اور اکرام اللہ ولد ممریز خان اقوام بھٹنی ساکنان ملازئی ضلع ٹانک کو ٹریس کرکے حسب ضابطہ گرفتار اور ملزمان کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونیوالے موٹرسائیکل سائیکل اور آلہ تخفیف پسٹل 30 بور جبکہ چھینے گئے 02 موٹرسائیکل کی فروختگی رقم مبلغ 01 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کرکے ملزمان کو پابند سلاسل کردیا اسی طرح دوسری کاروائی میں منشیات فروش خالد ولد محمد اشرف قوم گنڈہ پور سکنہ ظفر آباد کالونی کے قبضہ سے 375 گرام آئس برآمد کرکے ملزم کو حسب ضابطہ گرفتار اور مقدمہ درج رجسٹر کرلیا...

ڈیرہ اسماعیل خان: ضلعی پولیس حکام کی ہدایات اور ڈی ایس پی ٹریفک صغیر گیلانی کی نگرانی میں انچارج ٹریفک آصف لاشاری بلوچ ک...
05/08/2024

ڈیرہ اسماعیل خان:
ضلعی پولیس حکام کی ہدایات اور ڈی ایس پی ٹریفک صغیر گیلانی کی نگرانی میں انچارج ٹریفک آصف لاشاری بلوچ کی قیادت میں ٹریفک پولیس کا پوندہ بازار ، چوگلیہ اور کلاں بازار میں چنگ چی رکشوں ، ہتھ ریڑھیوں اور دکانداروں کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا

بازاروں میں چنگ چی رکشوں ، ہتھ ریڑھیوں اور دکانداروں کی تجاوزات کے باعث خریداروں اور شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا تھا جبکہ ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو رہی تھی

تجاوزات کے خلاف آپریشن پر شہریوں نے ڈی ایس پی ٹریفک اور انچارج ٹریفک کی کاروائی کو سراہا اور مستقبل میں بھی کارروائیوں کی تسلسل کا مطالبہ کیا

05/08/2024

ڈیرہ اسماعیل خان
ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ شہر کی عوام بھی لٹنے لگی نامعلوم افراد سر شام شہری سے ہزاروں روپے اور قیمتی موبائل فون لے اڑے تفصیلات کے مطابق نیوں بنوں چونگی کے قریب واقع ڈارسٹی میں سر شام نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے موٹر سائیکل پر جانے والی فیملی توقیر امیر ولد امیر اسکی بیوی اور ایک سال کے بچے پر اسلحہ تان کر 20000 سے زید رقم جو اسکی تنخواہ تھی و بٹوا 1ور قیمتی موبائل فون لے اڑے اس واقعہ کی اطلاع پولیس کو کر دی گئی عوام کا کہنا تھا کہ اب تو ہم شہر میں بھی غیر محفوظ ہیں Dig و Dpo اور Dsp سے مطالبہ ہے کہ ان غریب فیملی کو انصاف ملنا چاہیے ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقع سزا دی جائے

ڈیرہ اسماعیل خان شہدائے ٹریفک پولیس کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے ٹریفک ہیڈکوارٹر میں ختمِ قرآن کی تقریب کا اہتمام کیا گ...
03/08/2024

ڈیرہ اسماعیل خان
شہدائے ٹریفک پولیس کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے ٹریفک ہیڈکوارٹر میں ختمِ قرآن کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب میں ڈی ایس پی ٹریفک صغیر گیلانی ، انچارج ٹریفک وارڈن آصف لاشاری شہداء کے وارثاء اور ٹریفک وارڈن نے شرکت کی ، ڈی ایس پی ٹریفک سید صغیر گیلانی نے شہدائے ٹریفک پولیس کو خراج تحسین پیش کیا اور شہداء کے بچوں کو تقریب کے مہمانان خصوصی کی حیثیت دیتے ہوئے ان سے شجرکاری مہم کے سلسلے میں ٹریفک ہیڈکوارٹر میں شہداء کے بچوں کے ہاتھوں سے پودے لگوائے ۔۔۔۔

*                  ڈیرہ اسماعیل خان *یوم شہدائے پولیس،ضلع ڈیرہ پولیس کا شہداء کی قبور پر حاضری،پھولوں کی چادریں چڑھائی،ش...
02/08/2024

*


ڈیرہ اسماعیل خان
*یوم شہدائے پولیس،ضلع ڈیرہ پولیس کا شہداء کی قبور پر حاضری،پھولوں کی چادریں چڑھائی،شہداء کو سلامی دی گئی*
*شہدائے پولیس کی قربانیوں کی بدولت آج امن وامان کی فضاء برقرار ہے،ڈی پی او ناصر محمود*
♦️ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ ناصر محمود کی ہدایت کی روشنی میں ضلع بھر میں یوم شہدائے پولیس کے موقع پر شہدائے ڈیرہ پولیس کے قبور پر پولیس افسران نے حاضری دی،پھولوں کی چادریں چڑھائیں جبکہ پولیس کے چاک وچوبند دستوں نے مختلف قبرستانوں میں شہدائے ڈیرہ پولیس کو سلامی دی ۔ اس موقع پر ڈی پی او ڈیرہ ناصر محمود نے کہا کہ شہدائے پولیس کی قربانیوں کی بدولت آج امن وامان کی فضاء برقرار ہے ،ہم اپنے شہداء اور انکے فیملیز کی اس قربانی کو فراموش نہیں کر سکتے، ہمارے شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،شہداء کی فیملیز کو اپنی فیملی سمجھتے ہیں،عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔

ڈیرہ اسماعیل خان ملک شاہجہان خان آف اٹھوگ کڑی خسیور  اپنی پارٹی کی اعلی قیادت کے ساتھ
02/08/2024

ڈیرہ اسماعیل خان
ملک شاہجہان خان آف اٹھوگ کڑی خسیور اپنی پارٹی کی اعلی قیادت کے ساتھ

Address

State Life Building Near Super Market
Dera Ismail Khan
29050

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Geo Nation posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Geo Nation:

Videos

Share