Loزer

Loزer عشق�
(1)

🥲
23/08/2024

🥲

ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ایوا گارڈنر 50 کی دہائی میں فلم ’’بھوانی جنکشن‘‘ کی شوٹنگ کے لیے لاہور آئی تھی ، ایک کلب میں ا...
20/08/2024

ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ایوا گارڈنر 50 کی دہائی میں فلم ’’بھوانی جنکشن‘‘ کی شوٹنگ کے لیے لاہور آئی تھی ، ایک کلب میں اس نے فضل محمود کو دیکھا اور دیکھتی ہی رہ گئی اور پھر خواہش ظاہر کی کہ فضل اس کے ساتھہ رقص کرے۔

1954ء کے دورۂ انگلینڈ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے ملکہ برطانیہ سے بھی ملاقات کی تھی۔ ملکہ الزبتھہ نے فضل محمود کو دیکھہ کر فوراً کہا کہ آپ پاکستانی نہیں لگتے، آپ کی آنکھیں نیلی کیوں ہیں؟

پاکستان نے فضل محمود کی 12 وکٹوں کی بدولت اوول ٹیسٹ جیتا تو اگلے دن برطانوی اخبار نے سرخی لگائی
ENGLAND FAZZALED OUT
اس کے بعد فضل محمود ’’ اوول کے ہیرو‘‘ کہلاتے رہے۔
1955میں وزڈن نے انہیں سال کے 5 بہترین کھلاڑیوں میں شمار کیا ۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی تھے۔

ان دنوں صرف فلمی اداکارائیں اشتہارات میں اپنے حسن کا راز بتایا کرتی تھیں۔
پھر جب اس نوجوان کرکٹر کی شہرت کے ساتھہ اس کے حسن وجمال کا چرچا شروع ہوا۔ گورا چٹا نیلی آنکھوں والا فضل محمود لاکھوں دلوں کی دھڑکن بن گیا۔ تواشتہاری کمپنیوں نے بھی فضل محمود کی شہرت سے فائدہ اٹھانا چاہا اور یوں فضل محمود برل کریم کے اشتہار میں آکر پاکستان کے پہلے کھلاڑی ماڈل بن گئے۔

فضل محمود 18 فروری 1927 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ اسلامیہ کالج سے گریجویشن کے بعد پنجاب یونیورسٹی سے معاشیات میں ایم اے کیا۔ انہوں نے1943 سے کرکٹ کھیلنا شروع کی۔ دس ٹیسٹوں میں کپتانی بھی کی.

پاکستان کو 1952ء میں ٹیسٹ کھیلنے کا درجہ ملا اور پاکستان نے پہلا مقابلہ ہندوستان کے خلاف دہلی میں کھیلا جہاں اسے بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹیم کے کھلاڑی بوجھل دل کے ساتھہ میدان سے لوٹ رہے تھے کہ باؤنڈری لائن پر کھڑی ایک لڑکی نے کہا
"اچھا کھیلے، لیکن ہندوستان سے جیت نہیں سکتے!"۔
یہ لڑکی تھی اس وقت کے وزیراعظم ہندوستان جواہر لعل نہرو کی بیٹی اندرا گاندھی ، جو بعد میں خود بھی وزیراعظم بنیں اور اس جملے کے مخاطب تھے پاکستان کے نائب کپتان فضل محمود ، جنہوں نے اپنی آپ بیتی"From Dusk to Dawn" میں اس کا ذکر کیا ہے۔

فضل نے اس طعنے کا جواب لکھنؤ میں کھیلے گئے اگلے ٹیسٹ میں دیا، پہلی اننگز میں 5 اور دوسری اننگزمیں 7 یعنی کل 12 وکٹیں لے کر، جس کی بدولت پاکستان نے ایک اننگز اور 43 رنز کے بڑے مارجن سے مقابلہ جیت لیا ۔
پھر فروری 1959 میں کراچی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میں گیری سوبرز کو آؤٹ کرکے فضل محمود ٹیسٹ کرکٹ میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔

شاعر تک فضل محمود کی شہرت اور مقبولیت سے متاثر ہوئے۔ مجید امجد کی 1955 کی نظم ’’ آٹو گراف ‘‘ کی یہ سطریں فضل محمود کے بارے میں ہی ہیں۔۔۔

وہ باؤلر ایک ، مہ وشوں کے جمگٹھوں میں گھر گیا
وہ صفحۂ بیاض پر بصد غرور کلکِ گوہریں پھری
حسین کھلکھلاہٹوں کے درمیاں وکٹ گری
۔
فضل محمود نے کیرئر میں 34 ٹیسٹ کھیلے اور 139 وکٹیں حاصل کیں ۔
فضل محمود پولیس میں ملازم ہوئے اور ڈی آئی جی کے عہدے تک پہنچے۔
ریٹائرمنٹ کے بعد وہ ڈاکٹر طاہر القادری کی تحریک منہاج القران میں شامل ہوگئے۔ اس کے سیاسی بازو پاکستان عوامی تحریک کی طرف سے الیکشن بھی لڑا۔

آخری عمر میں جانے کیا جی میں آئی کہ بیوی کو طلاق دے دی۔ اس کے بعد عشأ سے فجر تک کا وقت داتا دربار پر گزارتے رہے۔ اپنے محلے کی مسجد میں اذان بھی دیتے تھے۔
فضل محمود کا 30 مئی 2005 کو لاہور میں انتقال ہوا، اور قبرستان مسافر خانہ، گڑھی شاہو میں سپردخاک ہوئے۔
منقول


fans

20/08/2024

ذرا دیکھ کے چال ستاروں کی..
کوئی ذائچہ کھینچ قلندر سا
کوئی ایسا جنتر منتر پڑھ
جو کر دے بخت سکندر سا..!!

کوئی ایسا چلّا کاٹ کہ پھر
کوئی کاٹ نہ اس کی کر پائے
کوئی ایسا دے تعویذ مجھے
وه عاشق مجھ پہ ہو جائے..!

کوئی فال نکال ،کرشمہ کر
میری راه میں پھول گلاب آئیں
کوئی پانی پھونک کے دے ایسا
وه پیئے تو میرے خواب آئیں..!

کوئی ایسا انتر جادو کر
جو جگمگ کر دے میرے دن
وه کہے مجھ سے جلدی آ
اب جیا نہ جائے تیرے بن..!

کوئی ایسی راه پہ ڈال مجهے
جس راه سے وه دلدار ملے
کوئی تسبیح دم درود بتا
جسے پڑهوں تو میرا یار ملے..'!!

کوئی قابو کر بے قابو جن
کوئی سانپ نکال پٹاری سے
کوئی دهاگا کھینچ پراندے کا
کوئی منکا اکشا دهاری سے...!!

کوئی ایسا بول سکھا دے نا
وه سمجھےخوش گفتار ہوں میں
کوئی ایسا عمل کرا دے نا
وه جانے، جانثار ہوں میں..!!

کوئی ڈهونڈھ کے وه کستوری لا
اسے لگے میں چاند کےجیسی ہوں
جو مرضی میرے یار کی ہے
اسے لگے میں بالکل ویسی ہوں..!!

کوئی ایسا اسمِ اعظم پڑھ
جو اشک بہا دے سجدوں میں
اور جیسے تیرا دعوی ہے
محبوب ہو میرے قدموں میں..!!

پر عامل رک،اک بات کہوں..؟
یہ قدموں والی بات ہے کیا..؟
محبوب تو ہے سر آنکھوں پر
مجھ پتھر کی اوقات ہے کیا..؟

اور عامل سن، یہ کام بدل
یہ کام بہت نقصان کا ہے
سب دهاگےاس کے ہاتھ میں ہیں
جو مالک کل جہان کا ہے...!!

19/08/2024

آج سے پہلے میں نے خود اتنا کمزور کبھی نہیں پایا پہلی بار خود سے بھاگ جانے کو دل چاہ رہا ہے دل اک درد کی کیفیت میں مبتلا ہے جی چاہتا ہے پہروں بیٹھ کر بہت سارا رو لوں اتنا رو لوں کے سارے غم میرے آنسوؤں میں دھل جائیں اور پھر اس کے بعد کبھی نا روؤں مگر اک عجیب کشمکش ہے رونا بھی نہیں آتا ایسا لگتا ہے دل پتھر کا ہو گیا ایسا لگتا ہے دل دھڑک ہی نہیں رہا کسی چیز کا ڈر خوف نہیں رہا دل درد سے بھرا ہوا ہے لیکن مجال ہے ایک آنسو بھی ٹپک جائے مگر یہ دکھ عجیب دکھ میری روح کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے بلکل ایسے جیسے کسی سوکھے ہوئے پیڑ کو دیمک لگ جائے اور اک دم سے آ کرے زمین پر شاید کسی دن میں بھی اس دکھ کو سہتے سہتے کسی گمنام قبر کی نظر ہو جاؤں گا کبھی تو اس دکھ سے کنارہ ہو گا کبھی تو َزندگی سے جان چھوٹے گی 😐
#لوزر

Super Blue Moon 🌙 پاکستان میں آج سال کا پہلا سپر بلیو مون رات 11 بجکر 26 منٹ پر نظر آئے گایہ چاند عام چاند سے بہت بڑا او...
19/08/2024

Super Blue Moon 🌙

پاکستان میں آج سال کا پہلا سپر بلیو مون رات 11 بجکر 26 منٹ پر نظر آئے گا

یہ چاند عام چاند سے بہت بڑا اور زیادہ روشن ہوگا

یہ عام چاند کے مقابلے میں 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن نظر آئے گا

اگلے 3 سپر بلیو مون 18 ستمبر، 17 اکتوبر، 15 نومبر کو نظر آئیں گے

اگلا سپر بلیو مون جنوری 2037 تک نہیں آئے گا

Bird of Asiaپاکستان فوج کا سابق صوبیدار عبدالخالق ایتھلیٹ جسکا ذکر نہ تو سکول و کالج کے کتابوں میں ہے اور نہ ہی  TV کے پ...
17/08/2024

Bird of Asia
پاکستان فوج کا سابق صوبیدار عبدالخالق ایتھلیٹ جسکا ذکر نہ تو سکول و کالج کے کتابوں میں ہے اور نہ ہی TV کے پروگراموں میں۔ براعظم ایشیاءکے پرندے کے لقب سے مشہور اس فوجی نے 100 اور 200 میٹر دوڑ کے عالمی مقابلوں میں پاکستان کے لئے 36 مرتبہ گولڈ میڈل، 15 مرتبہ سلور میڈل اور 12 مرتبہ برونز میڈل جیتے تھے۔
-میر نھڑی
Subedar Abdul Khaliq of the Pakistan Army is not mentioned in school and college books or TV programs. Known as the bird of the continent of Asia, this soldier represented Pakistan in the 100 - and 200-meter world championships & won 36 gold medals, 15 silver medals, and 12 bronze medals.


مجھے نیند سے بیدار ہونے کے بعد اُن تین سیکنڈز سے محبت ہے جب مجھے نہیں پتا ہوتا کہ میں کون ہوں؟کہاں ہوں؟کیوں ہوں؟کیسا ہوں...
07/08/2024

مجھے نیند سے بیدار ہونے کے بعد اُن تین سیکنڈز سے محبت ہے جب مجھے نہیں پتا ہوتا کہ میں کون ہوں؟
کہاں ہوں؟
کیوں ہوں؟
کیسا ہوں؟
کوئی غم یاد نہیں ہوتا کوئی پریشانی یاد نہیں ہوتی اُس وقت ایسے محسوس ہوتا ہے جیسے میں آسمان پر ہوں
لیکن اُس کے بعد ہی زمین پر گر پڑتا ہوں جب مجھے سب کچھ یاد آجاتا ہے
نام
ادھورا
حالت
انتظار
غم
اور تلخ یادیں جن میں بہت سی درد ناک ہیں
یہ میرے ساتھ ہر روز ہوتا ہے

28/07/2024

اچھا بھول جاؤں؟ 🙂

28/07/2024

میرا تعلق اس نسل سے ہے جہاں صبح اسکول جانے سے پہلے ایک دو تین کارٹون popy the sailor اور pink panther دیکھا جاتا تھا ۔۔۔

جہاں شام کو چار بجے پی ٹی وی پر "کھل جا سم سم" اور "عینک والا جن" کے لیے سب گلی کے بچے ایک گھر میں جمع ہوجاتے تھے ۔۔۔

جہاں گھر کا سب سے بڑا بچہ ٹی وی کے پاس لیٹ کر پاوں کے انگوٹھے سے چینل چینج کیا کرتا تھا ۔۔۔جب300یا 250 چینل کے بجائے دو یا تین چینل ہوا کرتے تھے ۔۔۔

جہاں صوفے کے گھر بنا کر " گھر گھر" کھیلا کرتے تھے ۔۔۔

میرا تعلق اس نسل سے ہے جب سارے گلی کے بچے جمع ہوکر کرکٹ کھیلا کرتے تھے ۔۔۔ جہاں گھر میں جانے کا آوٹ اور جو پھینکے گا وہی لے کر آئے گا " والا رول ہوا کرتا تھا ۔۔۔

جہاں چھوٹے بچوں کی "ک" " سے "کچی" ہوا کرتی تھی ۔۔۔

جہاں " کھو پہ کھو " کوڑا جمال شاہی "چھپن چھپائی " پکڑن پکڑائی" اور برف پانی کھیلنے کے لیے " پگم" کی جاتی تھی

جہاں مٹی کے کھلونے مل کر بنایا کرتے تھے ۔۔۔

اور سورج ڈھلتے ہی سب ایک دوسرے کی قمیض پکڑ کےٹرین بنا کر سب کو گھر چھوڑ کے آیا کرتے تھے

جہاں نوجوان لڑکیاں گھروں کی منڈیروں پہ چڑھ کر بڑی منتیں کرکے گولا گنڈا منگوایا کرتی تھیں ۔۔۔

جہاں ڈائجسٹ منگوانے کے لیے ایک روپے کی رشوت بہت زیادہ ہوا کرتی تھی ۔۔۔

میرا تعلق اس نسل سے ہے جہاں سب گھر والے شام کو ایک جگہ اکٹھے بیٹھ کر دن بھر کی داستان سنایا کرتے تھے ۔۔۔

جہاں محلے کی لڑکیاں ایک گھر میں بیٹھ کر ڈرامہ دیکھ سکتی تھیں ۔۔۔ وہ دور جب "دھواں" اور "آشیانہ " سب کی پسند ہوا کرتا تھا ۔۔۔

میرا تعلق اس نسل سے ہے جہاں "Tom and jerry" ہر عمر کے لوگ بہت شوق سے دیکھا کرتے تھے ۔۔۔

جہاں کسی بچے کو اس بات سے فرق نہیں پڑتا تھا کہ ہمارے ساتھ کھیلنے والا لڑکا ہے یا لڑکی !!!

جہاں موبائل کا کوئی وجود نہیں تھا۔۔۔ ہر فکر سے آزاد تھے

میرا تعلق اس سنہرے دور سے ہے جس سے آج کی نسل محروم ہے ۔۔۔

کیا آپکا بھی ہے

16/07/2024

فرض کیا آپ دورِ نبویؐ میں موجود ہوتے، کربلاء کا سانحہ بھی اس دور میں رونما ہوا ہوتا، اچانک مدینہ میں خبر ملتی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اولاد کو مسلمانوں نے شہید کرڈالا ہے، پورے بنو ہاشم میں کہرام مچ جاتا، رسولِ اکرمؐ بھی غمگین ہوجاتے، صحابہ کرامؐ نبی مکرمؐ کے پاس جمع ہوجاتے،

تو آپ اس وقت کیا کرتے؟

کیا یہ کہتے کہ حسینؑ شہید ہوگئے، شہید زندہ ہوتے ہیں اور شہداء کا غم نہیں منانا چاہیے،

یا آپ کہتے ان کو تو فلاں نے دھوکے سے بلایا تھا نا جاتے نا شہید ہوتے،

یا یہ کہتے یہ تو دو شہزادوں کی جنگ تھی جو طاقتور تھا وہ جیت گیا،

یا یہ کہتے آقاؐ آپ کی اولاد شہید کردی گئی ہے ہمیں آپ کے اس سوگ میں اب ریاستِ مدینہ میں دو چھٹیاں ہیں ہم اپنے اہل و عیال کو کسی خوبصورت مقام پہ گھومنے پھرنے چلے جائیں،

یا پھر کہتے سرکارؐ آپ کی اولاد شہید کردی گئی ہے ہم گھومنے پھرنے نہیں جاسکتے مگر کیا گھر میں باربی کیو پارٹی کرلیں؟

یا پھر کہتے میرے سردارؐ آپ اپنی اولاد کا غم منائیں ہم اپنے بزرگوں کی قبروں کی جاکر مرمت کرلیں۔

بھائیوں حسین ابن علیؑ کسی شیعہ کے رشتہ دار نہیں تھے، حسینؑ سے محبت صرف شیعوں پہ واجب نہیں ہے، حسینؑ کے غم میں صرف شیعہ غمگین نہیں ہوتے بلکہ حسینؑ تو رحمت للعالمینؐ کے بیٹے ہیں، جب محمدؐ سب کے ہیں تو آلِ محمدؑ کی خوشی غمی میں شریک ہونا سب کا حق و فرض ہے، مسلمان ہونے کے ناطے ان دو دنوں میں تو ایسا کچھ کر لیں کہ
بروزِ قیامت جب آقا کریمؐ کا سامنا ہوتو آپ کے سر اس شرم سے نا جھکے ہوں کہ آپ نے زندگی بھر صرف شیعوں سے نفرت کی وجہ سے اپنے نبیؐ کی اولاد کے غم میں شامل ہونا گوارہ نہیں کیا

شاید یہ ہمارے وجود کے اندر  وحشت ہی تو ہے   کہ ہم نہ چاہتے ہوئے بھی وہی بننے لگ جائںیں جس سے ہم بھاگنا چاہتے ہیں
25/06/2024

شاید یہ ہمارے وجود کے اندر وحشت ہی تو ہے کہ ہم نہ چاہتے ہوئے بھی وہی بننے لگ جائںیں جس سے ہم بھاگنا چاہتے ہیں

15/10/2023

کافی وقت گزر گیا ہے ،زندگی آگے بڑھ گئی ہے ،مصروفیات بڑھ گئی ہے ،دماغ دنیا میں الجھ گیا ہے ،ترجیحات تبدیل ہو گئی ہیں،نئے لوگ زندگی میں آگئے دوستیاں بڑھ گئی ہیں،باتوں کی عادت پھر سے ہو رہی ہے ،ہنسنا نہیں مسکرانا سیکھ لیا ہے، آنسو بہنے کا دورانیہ اب کم ہوگیا ہے ،دل کی بنجر زمین پر اب نئے غنچے آنے شروع ہو گئے ہیں
زندگی معمول کی طرف بڑھ رہی ہے لیکن
معمول کے دوران اگر تم سے جڑی کوئی بھی چیز سامنے آجاۓ تواے بچپن تولگتا ہی نہیں کہ عرصہ گزرگیا ہے لگتا ہے بیچ کہ سال کہیں گم ہو گئے ہیں حسرت بھری نم نگاہوں سے سوچتا ہوااور ڈھونڈتا ہوا بے بس سا ایک لڑکا جو تمہیں نہ واپس لا سکتا ہے اور نہ ہی بھول پاتا ہے
تمہیں سوچ کر دل میں تکلیف سی اٹھ جاتی ہے اور پھر زندگی درہم برہم ہو جاتی ہے 🥺🥀🖤

09/06/2023

اس کی نظر میں انتہائی
گھٹیا اور گرا ہوا لڑکا ہوں میں🙂

09/06/2023

دو محبت کرنے والوں میں ایک بڑا پکا دھوکے باز کھلاڑی ہوتا ہے جو ساتھ دے کر محبت دل میں جگا کے بیچ راہ میں چھوڑ جانے کا ہنر باخوبی جانتا ہے💔

05/06/2023

مردہ دلوں میں کیسے تماشا کرے کوئی
کیوں کر بتاؤ خود سے یوں دھوکہ کرے کوئی

ان میں تو کوئی آس بھی باقی نہیں ہے اب
ٹوٹے ہوئوں کو کیسے یاں یکجا کرے کوئی

جب کچھ بچا نہیں ہے تو کیوں مجھ کو توڑنا
میرے بدن میں اب نا دھماکہ کرے کوئی

اک خواب تھا مرا جو ادھورا ہے آج تک
میرا بھی کاش صدقہ اتارا کرے کوئی

دن میں تو بانٹیں خوشیاں ہنسائے سبھی کو اور
راتوں کو چھپ کے سب ہی سے رویا کرے کوئی

وحشت کے دن ہیں اور مرے پاس تُو نہیں
میری درندگی کا بتا کیا کرے کوئی

خود کو بچائے پہلے وہ دنیا کے شور سے
پھر تنہا زور زور سے چیخا کرے کوئی

سکون کھو گیاترے خیال میں کچھ ایسے گم رہا برسوںمیں اپنے آپ سے بھی مل نہیں سکا برسوںترے بغیر اے سکون مری عمر رائیگاں گزری...
07/05/2023

سکون کھو گیا
ترے خیال میں کچھ ایسے گم رہا برسوں
میں اپنے آپ سے بھی مل نہیں سکا برسوں

ترے بغیر اے سکون مری عمر رائیگاں گزری
کوئی بھی کام نہیں ٹھیک سے ہوا برسوں

کہا تھا تم نے کہ تم لوٹ آو گے اک دن
سو میں جہاں تھا وہیں پر کھڑا رہا برسوں

میں روز پھرتا تیرے تلاش میں برسوں سے
کبھی سجدے میں کبھی ماں کی مسکان میں برسوں

کہیں وہ ذائقہ تحلیل ہی نہ ہو جاے
میں تجھکو کھو کے (سکون) کے کسی سے نہیں ملا برسوں

ترے بغیر میں بیساکھیوں سے چلتا رہا
مگر کسی کا بھی سہارا نہیں لیا برسوں

تمہارے ہاتھ کی دستک کی آس میں اب تک
میں اپنے گھر سے کہیں بھی نہیں گیا برسوں

خُدا ہر اُس شخص کو سُکون دے جو اپنی حالتِ زار کِسی سے کہنے سے قاصر ہے💔🙂
07/05/2023

خُدا ہر اُس شخص کو سُکون دے جو اپنی حالتِ زار کِسی سے کہنے سے قاصر ہے💔🙂

‏" اِس سے بڑا دھوکہ کیا ہوگا کہ؛ آپ آنکھیں بند کر کے کِسی اور کی موجودگی کو محسوس کریں اور آنکھیں کھولنے پر آپ کے پہلُو ...
03/05/2023

‏" اِس سے بڑا دھوکہ کیا ہوگا کہ؛ آپ آنکھیں بند کر کے کِسی اور کی موجودگی کو محسوس کریں اور آنکھیں کھولنے پر آپ کے پہلُو میں کوئی اور شخص ہو "

28/04/2023

تھکا ہوا ہوں🥀

میں چاہتا تھا کسی گداگر کو بھیک دوں اور اس کے بدلے میں اس کے کندھے پہ سر ٹکا کر اسے بتاؤں ،میں تھک گیا ہوں,🖤😢

21/04/2023

اپنے دل کا حال کسی کو سناؤں کیسے
میرے دل پہ جو زخم ہیں رشتوں کے انہیں مٹاوں کیسے
ہے کچھ اس طرح کی کیفیت کہ دل چاہتا ہے
عید کے دن کو سیاہ بنادوں پر بناوں کیسے
دل ہے کسی ویراں حویلی جیسا میں عید مناوں کیسے
دل کا درد ہے کہ جاتا نہیں اس دل کو میں سمجھاوں کیسے
سب فریبی ہیں ان سانپوں میں عید مناوں کیسے
ڈستا ہے ہر رشتہ اور ہر رشتے کا اپنا ایک زہر ہے اس زہر کی دوا میں بناوں کیسے
بس ماں کا سایہ ہے سر پہ میں بتلاوں کیا ماں کو کہ میں عید مناوں کیسے
دل و دماغ سن ہے میرا اور آنکھیں کسی مخصوص سکون کی تلاش میں جیسے سویا نہیں صدیوں سے ماں کو یہ کیفیت بیان کروں کیسے
میں عید مناوں کیسے🙂

20/04/2023

‏اماں کہتی ہیں۔ ۔ ۔
مرد کے دکھ بے زبان ہوتے ہیں پتر۔ ۔ ۔
وہ تو چار دوستوں میں بیٹھ کر رو بھی نہیں سکتا ۔ ۔ ۔
اپنے درد کا بھی پردہ رکھتا ہے ۔🥀🖤

19/04/2023

محسوس کرو گے تو، گُزر جاؤ گے، جاں سے..
وہ حال ہے اندر سے کہ، باہر ہے، بیاں سے.. !
زیبی 🥀

17/04/2023

شاید اس لیے بھی میں اپنے بنائے ہوئے خیالات کے فرضی کرداروں سے الجھتا رہتا ہوں تاکہ مجھے باہری دنیا سے الجھنا نہ پڑے میں نے آج تک سچ نہیں بولا ہے شاید حقیقی دنیا کے سارے کردار جھوٹ پر زندہ ہیں ایسا جھوٹ جو سچ سے زیادہ کڑوا ہے 🍁

15/04/2023

حقیقی چیزیں صرف ایک بار ہوتی ہیں...
موت، پیدائش، محبت، کچھ بھی دو بارہ نہیں ہوتا سوائے وہم کے۔۔۔۔🖤

14/04/2023

اب مجھے تکلیف نہیں ہوتی چاہے جتنی اونچائی سے گرایا جاے
کیونکہ مجھے ان ہاتھوں نے دھکا دیا جن پر مجھے یقین تھا🥀

Address

DG Khan
Dera Ghazi Khan
32200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Loزer posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Loزer:

Videos

Share

Category

Nearby media companies