KC News Channel

KC News Channel KC NEWS FOR PUBLIC INFORMATION.. KC NEWS SACH OR HAQ KI AWAZ..

09/10/2024

دوستوں کے ساتھ شاندار ڈنر

غاغ غازیخان۔ڈیرہ غازیخان پولیس کی کاروائی ، چوری وسنیچنگ میں ملوث ملزمان سے چوری  کئے گئے 04 موٹر سائیکل،  اور ریکوری کی...
25/08/2024

غاغ غازیخان۔

ڈیرہ غازیخان پولیس کی کاروائی ، چوری وسنیچنگ میں ملوث ملزمان سے چوری کئے گئے 04 موٹر سائیکل، اور ریکوری کی مد میں 4لاکھ روپے اور اسلحہ برآمد۔

ایس ایچ او علی عمران انسپکٹر کی تھانہ سول لائن میں پریس کانفرس ،

ایس ایچ او علی عمران انسپکٹر نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق حقداروں کو ان کا حق ملنا شروع ہے۔

حقداروں کا چھینا ہوا مال ہے وہ انہیں واپس دیا جا رہا ہے۔

اسی سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ سول لائن معہ ٹیم نے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے سنیچنگ اور چوری میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

چوری وسنیچنگ کیا گیا مال مسروقہ 4 عدد موٹر سائیکل ، اور نقد رقم 4لاک روپے رواں ماہ میں برآمدکر کے اصل مالکان جو اس کے حقدار تھے کے حوالے کر دیا ہے ۔

25/06/2024

صرف 1 سال اور انتظار کر لیں پاکستانیوں
انشاء اللہ
اپنے ہی گھر میں کرایہ پر رہیں گے ،

انتہائی افسوس ناک خبر سیاست و سماجی ورکر شیخ فہیم بقضائے الٰہی سے انتقال کر گے ہیں انااللہ وانا الیہ راجعوننماز جنازہ کا...
10/06/2024

انتہائی افسوس ناک خبر

سیاست و سماجی ورکر شیخ فہیم بقضائے الٰہی سے انتقال کر گے ہیں

انااللہ وانا الیہ راجعون

نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔۔

09/06/2024

اسلام آباد سے اغواء کیئے جانے والے کشمیری صحافی اور شاعر”احمد فرحاد” کی جانب سے مظفر آباد آزاد کشمیر میں اپنی برآمدگی کے بعد کہی جانے والی نئی مزاحمتی نظم،

پیٹھ پیچھے سے تیرے وار بھی دیکھ آئے ہیں
جو تھا پوشیدہ وہ کردار بھی دیکھ آئے ہیں

خود کو ناقابل تسخیر سمجھنے والے
اپنی آنکھوں سے تیری ہار بھی دیکھ آئے ہیں

خود کو جو چارہ گر _ قوم کہا کرتے ہیں
بر لب گور وہ بیمار بھی دیکھ آئے ہیں

نہ ڈرا آگ سے بیٹا ہوں براہیم کا میں
تیرے نمرود کی وہ نار بھی دیکھ آئے ہیں

جس کو دعوی ہے خدائی کا زمیں پر سن لے
ہم تو فرعون کا دربار بھی دیکھ آئے ہیں

اور کیا چاہیئے اے ارض وطن تیرے لئے
طوق بھی چوم لیا دار بھی دیکھ آئے ہیں

08/06/2024
08/06/2024

ڈیرہ غازی خان ( بیورو رپورٹ) شہر میں تھیٹر کی آڑ میں بے حیائی پھیلانے کا کلچر عام دکھائی دیتا ہے نوجوان نسل کو گمراہ کیا جا رہا ہے رات گئے فحاشی اور بےحیائی عروج پر ہوتی ہے عوامی حلقوں کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار ۔ ان حلقوں نے کہا کہ اسلامی اقدار و روایات کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں اور جس طرح کا یہاں تھیٹر کلچر ضلعی انتظامیہ کی سرپرستی میں چل رہا ہے اس پر وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کو نوٹس لینا چاہیے ان حلقوں نے کہا کہ ہمارے بچے ایسے بےہودہ پروگراموں کی وجہ سے تباہ ہو رہے ہیں بدقسمتی ہے کہ یہاں ڈرامہ سکرپٹ کی آڑ میں ننگ دھڑنگ فحش لباس میں خواتین کے ڈانس اور مجرے ہمارے تہذیب کا خاصا نہیں ہیں لیکن یہاں اس سے بڑھ کر بےحیائی ہو رہی ہے ان حلقوں کا کہنا تھا کہ یہاں مجرے کے بعد فحش خواتین کو بک کیا جاتا ہے ضلعی انتظامیہ کو چاہیے آرٹس کونسل رولز کے مطابق جو اصلاحی ڈرامے کی منظوری دی جاتی ہے اس میں ڈرامہ سریل شروع ہونے سے قبل مانیٹرنگ کمیٹی کا موجود ہونا ضروری ہوتا ہے لیکن آفس کہ یہاں کوئی مانیٹرنگ کمیٹی نہیں ہوتی نہ ڈرامہ ہوتا بلکہ بےحیائی ہوتی ہے اور بھر مجرے کے بعد بکنگ ہوتی ہے کیا ہم اللہ کے عذاب کو دعوت نہیں دے رہے؟ آخر میں ان حلقوں نے کہا کہ انہی تھیٹر کی آڑ میں جرائم پیشہ افراد کو تحفظ حاصل ہوتا ہے جس سے امن و امان کی صورتحال خراب ہے یہ جرائم کرنے والے تھیٹر سے نکل کر سنگین وارداتیں کرتے ہیں متعلقہ تھانوں میں بھی مشکلات بڑھ جاتی ہیں بہتر ہے کہ جرائم کی نرسری تھیٹر کلچر کو ختم کیا جائے دو بجے تک کا ٹائم ہے مگر تین بجے تک دھندہ چلتا ہے وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب فوری نوٹس لیں تاکہ امن و امان میں بہتری آئے۔۔۔

21/05/2024
ماشاءاللہ بہت پیارے دوست ، اساتذہ کے خدمت گذار ، محبتوں کے سفیر ، پروفیسر نشاط احمد (گورنمنٹ گریجویٹ کالج بلاک 17 ڈیرہ غ...
25/02/2024

ماشاءاللہ بہت پیارے دوست ، اساتذہ کے خدمت گذار ، محبتوں کے سفیر ، پروفیسر نشاط احمد (گورنمنٹ گریجویٹ کالج بلاک 17 ڈیرہ غازی خان) اتحاد اساتذہ پاکستان کی طرف سے نامزد امیدوار برائے جوائنٹ سیکرٹری 2.
الیکشن پی پی ایل اے 2024

محمود قادر خان کی کامیابی کو ہر صورت  یقینی بنائیں گےخادم کھوسہ و دیگر نے محمود قادر خان کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ڈی...
31/01/2024

محمود قادر خان کی کامیابی کو ہر صورت یقینی بنائیں گے

خادم کھوسہ و دیگر نے محمود قادر خان کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا

ڈیرہ غازی خان این اے 185 اور 289 سے امیدوار محمود قادر خان نے کہا کہ عوام نے اپنے خلوصِ اور محبتوں سے مقروض کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 13 میں خادم حسین کھوسہ کی جانب سے کارنر میٹنگ میں کیا اس موقعہ پر خادم کھوسہ نے اپنی برادری اور سومرہ۔برادری کے دوستوں سمیت کھوسہ گروپ چھوڑ کو محمود قادر خان لغاری کی الیکشن میں بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہم نے خدمت شرافت اور ترقی کو دیکھتے ہوئے محمود قادر خان کو سپورٹ کرنے کا اعلان کیا ہے آن کی کامیابی کو ہر صورت یقینی بنائیں

بلاک F اور بلاک k کے درمیانی روڈ پر شیخ عثمان فاروق امیدوار NA-185 جلسہ عام سے خطاب کررہے ہیں۔ملک برادری کی طرف سے بھرپو...
29/01/2024

بلاک F اور بلاک k کے درمیانی روڈ پر شیخ عثمان فاروق امیدوار NA-185 جلسہ عام سے خطاب کررہے ہیں۔
ملک برادری کی طرف سے بھرپور حمایت کا اعلان۔
میزبان: ملک عبدالحمید صاحب، ملک حمزہ صاحب، ملک ناسک صاحب، اور ملک نجید صاحب کو کامیاب جلسہ عام پر مبارکباد۔



محمود قادر خان کے سنہرے کارنامے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تحریرڈاکٹر محمود شیخ محمود قادر خان کے بارے میں عمومی تاثر قائم کرنے کی کوشش...
28/01/2024

محمود قادر خان کے سنہرے کارنامے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تحریر
ڈاکٹر محمود شیخ

محمود قادر خان کے بارے میں عمومی تاثر قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ وہ آسٹریلین ہیں کوئی کہتا ہے امپورٹڈ ہے تو کوئی کچھ تو کوئی کچھ کہہ رہا ہے لیکن ہم یہ عرض کئے دیتے ہیں کہ وہ نہ آسٹریلین ہے نہ امپورٹڈ بلکہ اسکی حقیقت پر غور کریں تو وہ ایک طویل عرصہ ڈیرہ غازی خان فریدہ آباد کالونی میں رہائش پذیر رہے انہوں نے ہمیشہ علاقائی مسائل و عوام کی خدمت کو اولیت دی 2005 کے بلدیاتی انتخابات میں وہ تحصیل ناظم منتخب ہوئے اور انہوں نے مثالی خدمت کی جس کی تفصیل کا ذکر آگے چل کر قارئین کے روبرو ہوگا اس وقت محمود قادر خان حلقہ این اے 185 اور پی پی 289 پر آزاد امیدوار ہیں وہ اب بھی نئے عزم کے ساتھ شہر کو کرپشن مافیا قبضہ گروہوں اور بھتہ خوروں سے نجات دلانے آئے ہیں شہر کی ترقی عوامی خوشحالی اور نوجوانوں کے لئے بہتر روز گار کے مواقع پیدا کرنے کا ایجنڈا پیش کر رہے ہیں ترقی کے دشمنوں کو یہ سب ہضم نہیں ہو رہا اور وہ طرح طرح کا منفی پروپیگنڈا کرکے شرافت خدمت اور بھلائی کے راستے بند کرنا چاہتے ہیں ایسے عوام دشمنوں اور شہر کی ترقی کے مخالفوں کی ہرزاسرئی میں نہ آئیں تعمیر ترقی اور خدمتِ کو ووٹ دیں محمود قادر خان کے بارے میں کہتے ہیں کہ انہوں نے کچھ نہیں کیا اس کی واضح دلیل انکے تحصیل نظامت کے یہ وہ سنہرے کارنامے جو کالا چشمہ آنکھوں پر لگائے ہوئے ہیں اور ان کو نظر نہیں آتا بہرحال ہم ان کی تفصیل ہم انکے گؤش گزار کر رہے ہیں خاص طور پر ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن کے طریقہ کار کو نہایت آسان بنایا، کچی آبادیوں بالخصوص بھٹہ کالونی، اللہ آباد و دیگر آبادیوں کے مالکان کو جب یہ بنیادی حقوق دینا ایک سنگین مسئلہ تھا محمود قادر خان نے اس سلسلہ میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا اور غریب کچی آبادیوں کے مالکان کو 350 روپے فی مرلہ کے حساب سے مالکانہ حقوق دلانے کا مستحسن اقدام کیا، تعیلم کی بہتری کیلئے تعلیمی اداروں کے معیار کو بہتر بنایا جو سرکاری تعلیمی ادارے آپریشنل نہیں تھے انکو آپریشنل کیا، کچے اور غیر تعمیر شدہ سکولوں کی پختہ تعمیر کرائی، نئے سکول تعمیر کئے 2005 میں پہلی بار ٹاٹ سسٹم کا خاتمہ کرکے جدید فرنیچر کی فراہمی یقینی بنائی، صحت کے شعبے میں بھرپور اقدامات تاریخی اہمیت کے حامل ہیں انہوں نے تحصیل سطح پر ٹف ٹائلز کو متعارف کرایا اور سیوریج کے جامع منصوبہ جات پر معیاری کام کئے نہایت باصلاحیت اور سلجھے ہوئے کردار کی حامل شخصیت ہیں انکا یہ خاصا ہے کہ وقت کے مشکل دهاروں میں بھی کمال حوصلے رکھتا ہے ڈیرہ غازی خان این اے 185 اور پی پی 289 پر آزاد امیدوار کے طور پر 2024 کے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں
ڈیرہ غازیخان کی قومی و صوبائی اسمبلی کی نشست پر انکا ساتھ دینا عوام کے لئے ایک بہتر فیصلہ ہوگا۔
اللہ رب العزت سے دعا ہے محمود قادر خان کو صحت والی دراز عمر عطا فرمائے اور انہیں عزت و مقام سے نوازے اور کامیابی عطا فرمائے آمین

28/01/2024

Bachay bachay ki zuban pa ho**ah
انشاء اللہ جیت کا نشان اوپر نیچے ہُکا
-185.
-289
#حنیف پتافی
#محمود خان لغاری
**ah **ah
**ah
**ah #
ho**ah

این اے 185 اور پی پی 289 پر سردار محمود قادر لغاری کی ممکنہ کامیابی کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔۔۔۔۔۔۔۔تحریر ڈاکٹر محمو...
28/01/2024

این اے 185 اور پی پی 289 پر سردار محمود قادر لغاری کی ممکنہ کامیابی کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔۔۔۔۔۔۔۔

تحریر ڈاکٹر محمود شیخ

ڈیرہ غازی خان میں این اے 185 پر آزاد امیدوار سردار محمود قادر لغاری، پاکستان پیپلزپارٹی پارٹی کے سردار دوست خان کھوسہ، جماعت اسلامی پاکستان کے شیخ عثمان فاروق ایڈووکیٹ اور تحریک انصاف کی محترمہ زرتاج گل وزیر نمایاں امیدوار ہیں اس کے علاوہ سردار شریف خان لغاری، ایم کیو ایم سے شیخ اظہار الحق و دیگر بھی حصہ لے رہے ہیں نمایاں امیداوران کو عوام میں جو پذیرائی حاصل ہونا چاہیے اس میں فی الحال تو موسم بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہلہ گلہ اور شہریوں کی جو ریل پیل ہوا کرتی تھی سب سرد مہری کا شکار ہے البتہ امیداوران میں گرمی بڑھ رہی ہے سردار محمود قادر لغاری، سردار دوست محمد کھوسہ، اور شیخ عثمان فاروق ایڈووکیٹ خاصے پرجوش ہیں اور حلقہ این اے 185 میں بھرپور انداز میں کمپین کر رہے ہیں عوام کی آراء میں تو تحریک انصاف کا واویلا زیادہ ہے اور تمام سروے پی ٹی آئی کو مقبولیت کا عندیہ دے رہے ہیں حالانکہ جو اس جماعت کا حشر ہوا ہے اسکے باوجود بھی لوگ پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں بہرحال جسطرح کا الیکشن پاکستان میں ہوتا ہے اس کے نتایج سب جانتے ہیں البتہ پھر بھی محمود قادر لغاری، سردار دوست محمد کھوسہ بھرپور انداز میں میں متحرک ہیں لیکن جس طرح کہ تحریک انصاف کی امیدوار زرتاج گل وزیر کو میدان سے باہر رکھنے کی کوشش کی افواہیں ہیں تو ایسی صورت میں پیپلز پارٹی کے حمایت یافتہ امیدوار سردار دوست محمد کھوسہ کو نقصان ہوگا جبکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے یہاں کوئی امیدوار ہی نہیں دیا گیا ان حالات میں تجزیہ ون کا خیال ہے کہ آزاد امیدوار سردار محمود قادر لغاری مضبوط ہو جائیں گے ویسے تاحال دونوں سرداروں میں خاصا جان دار اور کانٹے دار مقابلہ ہونے کا احتمال ہے ویسے سردار محمود قادر لغاری اپنی خدمت بھلائی اور ترقی پسندانہ نظریات کے حوالے سے روز بروز مضبوط ہو رہے ہیں اور عوام میں انکو بہتر پذیرائی ملتی نظر آ رہی ہے اس کی وجہ انکی تحصیل نظامت کے دوران خدمات ہیں جن میں شعبدہ بازی نہیں بلکہ حقیقت ہونے کی بنا پر انہیں پسند کیا جا رہا ہے انہی حقائق کے پیش نظر این اے 185 اور پی پی 289 پر سردار محمود قادر لغاری کی ممکنہ کامیابی کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔۔۔۔۔۔۔۔
باقی اللہ رب العزت جیسے چائیے عزت دے امین

05/08/2023

زمان پارک کے دروازے توڑ دیئے گئے
پولیس گھر کے اندر گھس گئی
عمران خان کو گرفتار کر لیا گیا

30/06/2023

ویلڈن
Jawad Gondal
Azhar Ali
عید قربان کے موقع پر شہر بھر میں صفائی ستھرائی کا نظام قابل تعریف ہے۔

25/03/2023

سوئ گیس نایاب
بلاک 36 DGKHAN سحری و افطار کے وقت گیس
کی بندش۔
انتظامیہ خاموش

میں خواہشوں کے عذاب لے کر چلا گیا ہوں وہ دل وہ خانہ خراب لے کر چلا گیا ہوں میں چھوڑ کر اپنی راہ تکتی اداس آنکھیں جو بچ گ...
06/03/2023

میں خواہشوں کے عذاب لے کر چلا گیا ہوں
وہ دل وہ خانہ خراب لے کر چلا گیا ہوں
میں چھوڑ کر اپنی راہ تکتی اداس آنکھیں
جو بچ گئے تھے وہ خواب لے کر چلا گیا ہوں
وہ جس پہ میں نے محبتوں کی وحی لکھی تھی
وہ ایک ممنون کتاب لے کر چلا گیا ہوں
بس ایک اجل کو سنا گیا ہوں جو داستان تھی
میں زندگی سے حساب لے کر چلا گیا
میں قافلوں کو دکھا گیا ہوں نشان منزل
میں راستوں کے سراب لے کر چلا گیا

ڈیرہ غازیخان۔ویل ڈریس پر 36 لاکھ روپے سے زائد نقد رقم و جرسیاں چوری کرنےکا مقدمہ درج اور مقامی پولیس کی بروقت کارروائی چ...
20/12/2022

ڈیرہ غازیخان۔

ویل ڈریس پر 36 لاکھ روپے سے زائد نقد رقم و جرسیاں چوری کرنےکا مقدمہ درج اور مقامی پولیس کی بروقت کارروائی چوری کرنے والے ملزمان گرفتار ۔

مدعی مقدمہ عثمان قیصر کی طرف سے پولیس کو اطلاع دی گئی کہ اس کی دکان سے 36 لاکھ روپے سے زائد نقد رقم اور جرسیاں کسی نے چوری کر لیں۔

اطلاع ملتے ہی ڈی پی او محمد اکمل کی ہدایت پر اے ایس پی سٹی ایاز خان اور ایس ایچ او سٹی اظہر حسین معہ IT برانچ نے قانونی کاروائی شروع کر دی۔

12 گھنٹے کے اندر اندر چوری میں ملوث ملزمان زین اور عبداللہ کو ٹریس کرتے ہوئے گرفتار کر کے رقم برآمد کر لی۔

زین جو کہ ویل ڈریس پر ملازم تھا جس نے عبداللہ سے ملکر چوری کی۔

تھانہ سٹی پولیس نے مزید قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان۔

ضرورت رپورٹرز ،نمائندگان
23/07/2022

ضرورت رپورٹرز ،نمائندگان

*تم نہ روک پاؤ گے حق کے پاسبانوں کو*۔*منزلیں ہماری ہیں راستے ہمارے ہیں۔۔*🤲ڈیرہ غازی خان(ملک حمزہ حمید سے) تھانہ بی ڈویژن...
15/07/2022

*تم نہ روک پاؤ گے حق کے پاسبانوں کو*۔

*منزلیں ہماری ہیں راستے ہمارے ہیں۔۔*🤲

ڈیرہ غازی خان(ملک حمزہ حمید سے) تھانہ بی ڈویژن میں تعینات پیشہ ورانہ امور کے بہترین ماہرین پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر مسیح اللہ خان سے انکے آفس میں ملاقات کی اور امن و امان کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اس موقعہ پر ینگ ورکرز کے سرپرست اعلی شیخ حاجی صادق، الحاج شیخ محمد کامران و دیگر بھی موجود ہیں ان شخصیات کی جانب سے عید الاضحی کے حوالے سے بھی خصوصی مبارک باد دی اور سب انسپکٹر مسیح اللہ خان کی پولیس میں خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جس پر مسیح اللہ خان نے شکریہ ادا کیا

07/07/2022

ریجنل آفس سوئی گیس ڈیرہ غازی خان کے قیام، بوسیدہ پائپ لائنوں کی مرمت، غیر اعلانیہ بدترین لوڈشیڈنگ، نالوں کی صفائی پر ڈاکٹر محمود شیخ کا اظہار خیال

ڈیرہ غازی خان(ملک حمزہ حمید سے) شہر کے اہم مسائل وزیر بلدہات سردار اویس خان لغاری کی میٹنگ میں بیان کرتے ہوئے ڈاکٹر محمود شیخ نے خصوصی توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ شہر میں لوڈشیڈنگ واپڈا مس منیجمنٹ کی وجہ سے غیر اعلانیہ بدترین لوڈشیڈنگ پر احتجاج کیا اس موقعہ پر الحاج شیخ محمد کامران، ملک حمزہ حمید، شیخ ریاض اللہ والا، و دیگر بھی موجود تھے انہوں نے پینے کے صاف پانی میں گند ملے پانی کی سپلائی کی جانب توجہ دلائی اور ناکارہ اور بوسیدہ پائپ لائنوں کی مرمت کا مطالبہ کیا انہوں نے نکاسی آب کے سلسلہ میں فوری نالوں کی صفائی کرنے اور سوئی گیس کے مسائل کے حل کیلئے فوری ریجنل آفس سوئی گیس ڈیرہ غازی خان کے قیام کا مطالبہ بھی کیا جس پر سردار اویس خان لغاری نے فوری بہتری لانے کے احکامات جاری کئے سردار اویس خان لغاری نے مزید کہا کہ حکومت ہرممکن شہریوں کی بہتری کے لئے اقدامات کر رہی ہے صفائی سیوریج پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت بنیادی مسائل کے حل پر کسی قسم کی غفلت برداشت نہ کرنے کا عزم کیا

Order now and get special prices of premium leather shoes with free home delivery.👉Hand-made👉Leather shoes👉Imported Sole...
05/07/2022

Order now and get special prices of premium leather shoes with free home delivery.

👉Hand-made
👉Leather shoes
👉Imported Sole
👉Free shipping
👉Free returns
👉Foam-padded lining
👉100% money back guarantee
👉Due to screen color of your devices, * color may slightly appear different on your screen.

..ph #03090977877

یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور، ڈیرہ غازیخان کیمپس میں مورخہ یکم جولائی 2022 کو سوسائٹی آف ینگ اکانومسٹ و ہیڈ آف دی اکنامکس...
03/07/2022

یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور، ڈیرہ غازیخان کیمپس میں مورخہ یکم جولائی 2022 کو سوسائٹی آف ینگ اکانومسٹ و ہیڈ آف دی اکنامکس ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر شمشیر الحق صاحب کی طرف سے شاندار کوئز مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔
پروگرام چیف ارگنائزر پروفیسر ڈاکٹر شمشیر الحق صاحب کی طرف کیمپس کے تمام ڈیپارٹمنٹس کے طلبا کو مقابلے میں حصہ لینے کی اور تمام ڈیپارٹمنٹس کے ہیڈز کو شرکت کی دعوت دی گئی اور ان کو خوش آمدید کہا گیا جس میں کیمپس پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مرزا عرفان یاور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔کنوینر آف سوسائٹی پروفیسر ڈاکٹر شمشیر الحق صاحب و سوسائٹی پریزیڈنٹ احسن علی کی طرف سے پرنسپل صاحب اور دیگر ہیڈز کا پرتپاک استقبال گیا اور جناب پرنسپل صاحب کو گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔ کوئز مقابلے میں مختلف ڈیپارٹمنٹس سے تقریبا بیس ٹیمز نے حصہ لیا جبکہ ڈیپارٹمنٹ آف باٹنی اور ڈیپارٹمنٹ آف میتھیمیٹکس کی ٹیمز ہی فائنل راونڈ تک پہنچنے میں کامیاب رہیں اور آخر کار باٹنی ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے مقابلے کا میدان مار لیا اور اول پوزیشن حاصل کی جبکہ میتھ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے دوسرے نمبر پر رہتے ہوئے رنر اپ کا سہرا اپنے سر لیا۔ باٹنی ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ ڈاکٹر ظہیر صاحب اور ہیڈ آف میتھ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ظفر اللہ صاحب کی جانب سے جیتنے والے طلبا کی حوصلہ افزائی کی گئی نیز جیتنے والے طلبا میں پرنسپل صاحب کے دست مبارک سے ٹرافیز و سرٹیفیکٹ اور ان کے ہیڈز کو شیلڈز پیش کی گئی۔ تقریب کے اختتام پر کیمپس پرنسپل ڈاکٹر مرزا عرفان یاور نے خصوصی تقریر کی اور ان کا کہنا تھا کہ طلبا کے درمیان نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے مقابلوں سے طلبا میں ادبی رحجان اور مثبت سوچ پروان چڑھتی ہے اور یہی مثبت رویے اور سوچ عصر حاضر میں معاشرے کی اہم ضرورت ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یونیورسٹی آف ایجوکیشن ڈیرہ غازیخان کیمپس جناب وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا کے وژن کے مطابق جاری و ساری رہے گی اور طلبا کے درمیان علمی و ادبی مباحث و دیگر نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کا انقعاد اسی طرح مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ تقریر کے اختتام پر انہوں نے کوئز مقابلے کے چیف آرگنائزر پروفیسر ڈاکٹر شمشیر الحق اور سوسائٹی پریذیڈنٹ احسن علی اور ان کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر کیمپس ہذا کی انتظامیہ ہیڈ آف ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ارشد جاوید، فزکس ڈیپارٹمنٹ سے ڈاکٹر رابعہ یاسمین کھوسہ، انگلش ڈیپارنمٹ سے سر معظم صاحب (لیکچرار)، سٹیٹ آفیسیر سر نعیم امین بھٹی صاحب، کنڑولر امتحانات جناب ڈاکٹر جاوید، ایڈمن آفیسر جناب عاطف سلیم، ہیڈ آف کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ریاض صاحب، سیکیورٹ انچارج جناب ماجد صاحب (لیکچرار) سمیت دیگر فکلیٹی ممبران اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی جنہوں نے اس شاندار پروگرام کے انقعاد کی کاوشوں کو سراہا اور انتظامات کی تعریف کی۔

Address

Dera Ghazi Khan

Telephone

+923087995894

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KC News Channel posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to KC News Channel:

Videos

Share


Other Media/News Companies in Dera Ghazi Khan

Show All