Bhalla Azadari

Bhalla Azadari Latest news about azadari programs

Y
14/07/2023

Y

IN SHA ALLAH
13/06/2023

IN SHA ALLAH

یا علی علیہ الصلواۃ والسلام مدد۔الحمدللہ ذاکر اہلبیت جناب ذاکر سید نجم الحسن شیرازی بھلوال صاحب عشرہ محرم الحرام 2024  ب...
09/06/2023

یا علی علیہ الصلواۃ والسلام مدد۔
الحمدللہ ذاکر اہلبیت جناب ذاکر سید نجم الحسن شیرازی بھلوال صاحب عشرہ محرم الحرام 2024 بعد ازنماز مغربین کی بھلہ چکوال کے لیے دعا خیر کرتے ہوئے۔
دعا خیر میں موجود سید علی نقی سرکار جی بادشاہ بلکسر
منتظم اعلی باوا سید مبشر حسین شاہ ہمدانی ۔ بانی عشرہ ۔چوہدری ناصر علی خان چوہدری رضا حیدر

27/04/2023

اسلام علیکم تحفہ یاعلئ مدد
اج ڈیرہ چوہدری غلام حیدر مرحوم پر علم مبارک،پرچم کشائی مولا غازی عباس علمدار اور حدیث کسأ کا پروگرام منعقد ہوا تمام مومنین کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس پروگرام میں شرکت فرمائی۔
التماس دعا۔
پسران چوہدری غلام حیدر مرحوم۔

ہم تمام اراکین انجمن و منتظمین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے 22 رمضان مجلس عزاء  بسلسلہ شھادت مولا کائنات اما...
14/04/2023

ہم تمام اراکین انجمن و منتظمین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے 22 رمضان مجلس عزاء بسلسلہ شھادت مولا کائنات امام علی علیہ السلام میں اپنی ڈیوٹیاں احسن طریقے سے انجام دیں اور اس کے ساتھ ہم تمام مومنین، ذاکرین و بانیان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے فرش عزا میں شرکت فرمائی اور اگر ہماری انتظامیہ کی طرف سے کسی بھی مومن کی دل آزاری ہوئی ہو تو ہم معذرت خواہ ہیں اور ہم تمام مومنین سے کہیں گے کہ ہماری انتظامیہ کی طرف سے انتظامات میں کوئی کمی کوتاہی نظر آئی ہو تو ہمیں ضرور اس سے آگاہ کریں تاکہ آئندہ سال اس کمی کو پورا کیا جا سکے اللہ ج بحق سیدہ تمام اراکین انجمن کی ڈیوٹیاں عبادت میں شمار فرمائے اور سب کو بہترین اجر عطا فرمائے آمین.

دعا گو :- انجمن فدائیہ اہلبیت بھلہ شریف چکوال.

07/12/2022

خبر غمِ!!

اِنَّا لِلّـٰهِ وَاِنَّـآ اِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ

سید شبیر شاہ ہمدانی کا رضاۓ الہی سے انتقال ہو گیا ہے. مولا درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے آمین

22/10/2022
21/10/2022

اسلام۔علیکم۔تحفہ یا علیؑ مدد
سید کفایت حسین شاہ مرحوم بھلہ کی صاحبزادی سید نصرت عباس شاہ صاحب کی ہمشیرہ بھلہ میں رضائے الہی سے وفات پاگیئ ہیں نماز جنازہ دن 3.00 بجے بھلہ جنازہ گاہ میں ادا کی جائے گی۔

08/10/2022

مولوی ثمر نقشبندی ڈسکہ سیالکوٹ میں زاکر نوید عاشق کی شہادت کے بعد اعتراف بھی اور آئندہ ایسے عمل کی سرعام دھمکیاں دے رہا ہے
لیکن کوئ پریشانی نہیں؟
یہ قوم جنازوں پر جا کر بس نمازہ جنازہ اور تصویروں تک کی عادی ہے

ہم بس جنازے لاتے ہیں پھر اگلے جنازے کا انتظار کرتے ہیں

ابھی ہم اپنے ذاکرین کی ذاتی لڑائیوں میں مصروف ہیں

ابھی" سلطان الزاکرین" سید الشعرا" :وکیل ولایت" کے القابات کی دوڑ ہے
ابھی ہمارے" مخبر علما" ہمارے ذاکرین کی رباعیات اور خطیبوں کے کلپ لے کر تھانے جا کر انتظامیہ کی آنکھ کا تارا بن رہے ہیں

ابھی تو ہمارے مخدوم' باوا ' سرکار' سب شریک صف عزا کے اشتہارات کی زینت بنے ہیں
ابھی" نفازفقہ: ۔"وحدت" " تحریک" ان میں سے کون "جعفریہ" ہے یہ فیصلہ ہونا باقی ہے
ابھی پیٹے باز " کون؟
حقیقی عزادار کون؟
،وڈا ذاکر کون؟
،نکا ذاکر کون؟
یہ تقسیم ہو رہی ہے

دشمنوں
کھل کے مارو
گھر آ کے مارو
کوئ خوف نہیں ہمیں جنازوں پر جانے کی عادت ہوگئی ہے
ہمارے ہاں ایک معیار نہیں

جو تقریر کر کے گرفتاری دے وہ "ہیرو" بننے کا الزام لیتا ہے اور ماریں کھاتا

جو حق بیان کر کے ساتھ نہ ہونے پر "ہجرت " کرے وہ بھگوڑا بن کر زندگی گزارتا

جو حق نہ پڑھے وہ "ڈرپوک" کہلواتا
جو پڑھے اس پر الزام
اس کو ضرورت کیا کسی کی توہین کرے

شہید قوم کا ذاکر نہیں بس اس گھر والوں کا باپ اور بیٹا ہوتا

لڑتی قومیں ہیں ہجوم نہیں
ویسے کسی نے ہماری جنگ دیکھنی ہو تو فیس بک یا واٹس ایپ گروپ میں آے
ہمارے کئی" مجاہدین" بستر کے مورچے سے "الفاظ " کی ایسی گولہ باری کرتے
دشمن آئ ڈی بلاک کر دیتا

ان کوفیوں کے ہجوم میں کوئ" سفیر: بھی "امام " کا پیغام لایا تو" دارلامارہ" پر تنہا مارا جاے گا

02/10/2022

السلام علیکم

میں ہوں ڈاکٹر احساس خان امید سب ٹھیک ہونگے

ناف پر دلچسپ معلومات

ناف اللہ سبحان و تعالیٰ کی طرف سے ایک خاص تحفہ ھے 62 سال کی عمر کے ایک بوڑھے آدمی کو لیفٹ آنکھ سے صحیح نظر نہیں آ رہا تھا خاص طور پر رات کو تو اور نظر خراب ھو جاتی تھی

ڈاکٹروں نے انہیں بتایا کہ آپ کی آنکھیں تو ٹھیک ہیں
بس ایک پرابلم ھے کہ جن رگوں سے آنکھوں کو خون فراہم ھوتا ھے وہ سوکھ گئی ہیں

سائنس کے مطابق سب سے پہلے اللہ کی تخلیق انسان میں ناف بنتی ھے جو پھر ایک کارڈ کے ذریعے ماں سے جڑ جاتی ھے اور اس ہی خاص تحفے سے جو باظاہر ایک چھوٹی سی چیز ھے ا یک پورا انسان فارم ھو جاتا ھے سبحان اللہ

ناف کا سوراخ ایک حیران کن چیز ھے

سائنس کے مطابق ایک انسان کے مرنے کے تین گھنٹے بعد تک ناف کا یہ حصہ گرم رہتا ھے وجہ اس کی یہ بتائی جاتی ھے کہ یہاں سے بچے کو ماں کے ذریعے خوراک ملتی ھے بچہ پوری طرح سے 270 دن میں فارم ھو جاتا ھے یعنی 9 مہینے میں

یہ وجہ ھے کہ ہماری تمام رگیں اس مقام سے جڑی ھوتی ہیں اس کی اپنی ایک خود کی زندگی ھوتی ھے
پیچوٹی ناف کے اس سوراخ کے پیچھے موجود ھوتی ھے جہاں تقریبا 72،000 رگیں موجود ھوتی ہیں ہمارے جسم وجود رگیں اگر پھیلائی جائیں تو زمین کے گرد دو بار گھمائی جا سکتی ہیں

علاج

آنکھ اگر سوکھ جائے صحیح نظر نا آتا ھو
پتہ صحیح کام نا کر رہا ھو پاؤں یا ھونٹ پھٹ جاتے ھوں چہرے کو چمک دار بنانے کے لیے بال چمکانے کے لیے گھٹنوں کے درد سستی جوڑوں میں درد سکن کا سوکھ جانا

طریقہ علاج

آنکھوں کے سوکھ جانا صحیح نظر نہیں آنا گلونگ کھال اور بال کے لیے روز رات کو سونے سے پہلے تین قطرے خالص دیسی گھی کے یا ناریل کے تیل کے ناف کے سوراخ میں ٹپکائیں اور تقریبا ڈیرھ انچ سوراخ کے ارد گرد لگائیں

گھٹنوں کی تکلیف دور کرنے کے لیے تین قطرے ارنڈی کے تیل کے تین قطرے سوراخ میں ٹپکائیں اور ارد گرد لگائیں جیسے اوپر بتایا ھے

کپکپی اور سستی دور کرنے کے لیے اور جوڑوں کے درد میں افاقہ کے لیے اور سکن کے سوکھ جانے کو دور کرنے کے لیے سرسوں کے تیل کے تین قطرے اوپر بتائے گئے طریقے کے مطابق استعمال کریں

ناف کے سوراخ میں تیل کیوں ڈالا جائے

ناف کے سوراخ میں اللہ نے یہ خاصیت رکھی ھے
کہ جو رگیں جسم میں اگر کہیں سوکھ گئی ہیں
تو ناف کے ذریعے ان تک تیل پہنچایا جا سکتا ھے
جس سے وہ دوبارہ کھل جاتی ہیں

بچے کے پیٹ میں اگر درد ھو تو ہینگ پانی اور تیل میں مکس کر کے ناف کے ارد گرد لگائیں چند ہی منٹوں میں ان شاءاللہ اللہ کے کرم سے آرام آ جائے گا

تناو کی کمی کے لئے ناف میں

آب پیاز بیس گرام
روغن ذیتون آدھ پاو
میں جلا کے لگانے سے یہ مسلہ حل ھو جاتا ھے
ناف کے اندر اور باہر مالش کرنے سے

برائے کان کے لئے

کانوں میں سائیں سائیں کی آواز آتی ھو
تو سرسوں کے تیل پچاس گرام میں تخم ہرمل دو عدد پیس کر ناف میں پندرہ دن لگانے سے سائیں سائیں کی آواز آنا ختم ھو جاتی ھے

قوت سماعت کے لئے

قوت سماعت کی کمی دور کرنے کے لئے
سرسوں کے پچاس گرام تیل میں دار چینی پیسیں
بیس گرام جلا کے وہ تیل ناف میں لگانے سے قوت سماعت میں بہتری آتی ھے

پیٹ کا پھولنا

پچاس گرام سرسوں کے تیل میں بیس گرام کلونجی کا تیل ملا کے ہلکا گرم کر کے ٹھنڈا کر کے لگانے سے دو ماہ میں پیٹ کنٹرول ھو جاتا ھے

بڑا قبض کشا نسخہ ھے

اگر نہانے کے بعد روغن زیتون ناف میں لگا دیں
اور مزے کی بات یہ کہ الرجی اور زکام نہیں ھوتا

جو علم آپ تک پہنچا وہ امانت ھے ان لوگوں کی جو لاعلم ہیں لہذا یہ امانت اس کے حقدار تک سبھی اپنا اپنا فرض ادا کریں

جزاک اللّہ

09/09/2022

1. بلڈ پریشر: 120/80
2. نبض: 70 - 100
3. درجہ حرارت: 36.8 - 37
4. تنفس: 12-16
5. ہیموگلوبن: مرد (13.50-18)
خواتین ( 11.50 - 16 )
6. کولیسٹرول: 130 - 200
7. پوٹاشیم: 3.50 - 5
8. سوڈیم: 135 - 145
9. ٹرائگلیسرائیڈز: 220
10. جسم میں خون کی مقدار:
پی سی وی 30-40%
11. شوگر: بچوں کے لیے (70-130)
بالغ: 70 - 115
12. آئرن: 8-15 ملی گرام
13. سفید خون کے خلیات: 4000 - 11000
14. پلیٹلیٹس: 150,000 - 400,000
15. خون کے سرخ خلیے: 4.50 - 6 ملین۔
16. کیلشیم: 8.6 - 10.3 ملی گرام/ڈی ایل
17. وٹامن ڈی 3: 20 - 50 این جی/ملی لیٹر (نینوگرام فی ملی لیٹر)
18. وٹامن B12: 200 - 900 pg/ml

*جو لوگ اوور پہنچ چکے ہیں ان کے لیے تجاویز:*
*40 سال*
*50*
*60*

*پہلا مشورہ:*
ہمیشہ پانی پئیں چاہے آپ کو پیاس نہ لگے یا ضرورت کیوں نہ ہو... صحت کے سب سے بڑے مسائل اور ان میں سے زیادہ تر جسم میں پانی کی کمی سے ہوتے ہیں۔ 2 لیٹر کم از کم فی دن (24 گھنٹے)

*دوسرا مشورہ:*
کھیل کھیلو یہاں تک کہ جب آپ اپنی مصروفیت کے عروج پر ہوں... جسم کو حرکت میں لانا چاہیے، چاہے صرف پیدل چل کر... یا تیراکی... یا کسی بھی قسم کے کھیل ہی کیوں نہ ہوں۔ 🚶 پیدل چلنا شروع کرنے کے لیے اچھا ہے... 👌

*تیسرا مشورہ:*
کھانا کم کریں...

ضرورت سے زیادہ کھانے کی خواہش کو چھوڑ دو... کیونکہ یہ کبھی اچھا نہیں لاتا۔ اپنے آپ کو محروم نہ کریں بلکہ مقدار کم کریں۔ پروٹین، کاربوہائیڈریٹس پر مبنی خوراک کا زیادہ استعمال کریں۔

*چوتھا مشورہ*
جہاں تک ممکن ہو، گاڑی کا استعمال نہ کریں جب تک کہ بالکل ضروری نہ ہو... اپنے پیروں پر پہنچنے کی کوشش کریں جو آپ چاہتے ہیں ( گروسری، کسی سے ملنا...) یا کسی مقصد کے لیے۔ لفٹ، ایسکلیٹر استعمال کرنے کے بجائے سیڑھیوں کا دعوی کریں۔

*پانچواں مشورہ*
غصہ چھوڑ دو...
غصہ چھوڑ دو...
غصہ چھوڑ دو...
فکر چھوڑو.... چیزوں کو نظر انداز کرنے کی کوشش کرو...

اپنے آپ کو پریشانی کے حالات میں شامل نہ کریں ... یہ سب صحت کو کم کرتے ہیں اور روح کی رونق کو چھین لیتے ہیں۔ ایک نینی کا انتخاب کریں جس کے ساتھ آپ آرام دہ محسوس کریں۔ ان لوگوں سے بات کریں جو مثبت ہیں اور سنیں 👂

*چھٹا مشورہ*
جیسا کہ کہا جاتا ہے.. اپنا پیسہ دھوپ میں چھوڑ دو.. اور سایہ میں بیٹھو.. اپنے آپ کو اور اپنے آس پاس والوں کو محدود نہ کرو.. پیسہ اس سے جینے کے لیے بنایا گیا تھا، اس کے لیے نہیں جینے کے لیے۔

*ساتواں مشورہ*
اپنے آپ کو کسی کے لیے رنجیدہ نہ کرو، اور نہ ہی کسی ایسی چیز پر جو آپ حاصل نہ کر سکے،
اور نہ ہی کوئی ایسی چیز جس کے آپ مالک نہ ہو سکے۔
اسے نظر انداز کریں، بھول جائیں؛

*آٹھواں مشورہ*
عاجزی.. پھر عاجزی.. پیسے، وقار، طاقت اور اثر و رسوخ کے لیے... یہ سب چیزیں ہیں جو تکبر اور تکبر سے خراب ہو جاتی ہیں..
عاجزی وہ ہے جو لوگوں کو محبت کے ساتھ آپ کے قریب لاتی ہے۔ ☺

*نواں مشورہ*
اگر آپ کے بال سفید ہو جاتے ہیں، تو اس کا مطلب زندگی کا خاتمہ نہیں ہے۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ایک بہتر زندگی شروع ہو چکی ہے۔ 🙋 پر امید بنیں، یاد کے ساتھ زندگی گزاریں، سفر کریں، خود سے لطف اندوز ہوں
منجانب ۔ ڈاکٹر زرلالا شایستہ ناز سیدو شریف سوات

InshALLAH
28/08/2022

InshALLAH

27/08/2022

اسلام علیکم تحفہ یا علیؑ مدد
تمام سیلاب متاثرین خواہ وہ کسی بھی مسلک یا فقہ سے تعلق رکھتے ہوں اور جو حضرات ایسے کسی متاثرین کو جانتے ہوں وہ ہمارے ساتھ رابطہ کریں/یا کرائیں ان کی رہائش اور کھانے کا انتظام فی سبیل للہّ امام بارگاہ قصر ابو طالبؑ بھلہ چکوال میں ہو گا

25/08/2022

اسلام۔علیکم تحفہ یا علیؑ مدد
کل رات 8.00 بجے چوہدری نذر حسین صاحب کے گھر بسلسلہ شہادت امام ذین العابدینؑ ماتم داری کا پروگرام ہے تمام مومنین اور ماتمی وقت کی پاپندی کے ساتھ شرکت فرمائیں۔شکریہ

24/08/2022

Y

11/08/2022

تحریر : زرتاج گل
بچپن میں جب محرم کے دن آتے تو محلے میں پانی کی سبیلیں بنائی جاتیں، اماں پورے دس دن بڑے سے برتن میں مختلف قسم کے شربت بناتیں اور ہم بابا کیساتھ ملکر سارے محلے میں وہ شربت بانٹتے، پھر دس محرم کو حلیم بنتا، یہ وہ واحد جلوس تھا جہاں ہمیں جانے سے روک دیا جاتا ، ہمیں ایک نام پتا تھا تب شیعہ اور اس نام کا خوف اتنا تھا، محرم میں سیاہ لباس پہننے سے گریز کیا جاتا کہ یہ رنگ ان دنوں بس شیعہ کی پہچان تھی!!
ہم سنی ہیں اور وہ شیعہ ہمیں بس اتنا پتا تھا، ہم سنی اور وہ شیعہ ہیں تو کیوں ہیں؟ اس بات سے ہم لاعلم تھے
پھر جب شفٹنگ کے بعد نئے اسکول میں جانا پڑا تو وہاں پہلی بار شیعہ لوگوں سے سامنا ہوا، محرم کے دنوں میں معلوم ہوا کہ میری فیورٹ ٹیچر شیعہ ہیں ، مجھ سے پچھلی نشست پر بیٹھنے والی میری فرینڈ شیعہ ہے، مجالس کیا ہوتی ہیں، اور وہاں کیا ہوتا ہے سب چھٹی کلاس میں معلوم ہوا،
نویں اور دسویں محرم کے روزے رکھنے شروع کئے، پھر جب دو سال گزرے تو تجسس تیسرے سال حد سے سوا ہوگیا، اس بارے میں اماں سے پوچھا تو میری ان پڑھ جھلی اماں نے ایک لفظ کافر ہیں کہہ کر چپ کروا دیا، بابا نے اتنا بتایا کہ حضرت امام حسین نواسہ رسول ﷺ کے خاندان کو شہید کردیا گیا تھا،
اصل کربلا ہے کیا ، یہ تب معلوم ہوا جب آٹھویں جماعت میں محرم کی دو چھٹیاں ہوئیں، دس محرم کو گھر پر ٹی وی بند ہوتا کہ ٹی وی پر بھی شیعہ لوگ تھے، دس محرم صبح دس بجے یونہی ریڈیو پر ایف ایم 101 پر کوئی آواز سنی تو ٹھہر گئی، موضوع بتایا گیا
واقعہ کربلا
تب پہلی بار معلوم ہوا یزید کون تھا ابن زیاد کون تھا، پانی کیوں بند کیا گیا اور کس حد تک بند کیا گیا، علی اصغر کون تھے، بی بی سکینہ کون تھیں، بی بی زینب کی بددعا کیا تھی اور کیوں تھی،
اس دن اس وقت اس لمحے، ہر چیز ٹھہر گئی تھی، آنسو کسی سیلابی ریلے کی طرح آنکھوں سے نکل کر جھولی میں جذب ہورہے تھے،
بات ظلم سے شروع ہوکر شہادت پر ختم ہوئی،
ایف ایم پر آر جے کی سسکیاں لیتی آواز تھی اور واقعہ کربلا تھا، اتنا ظلم اس حد تک کہ جس کی کوئی حد نہیں، اور پھر اتنا صبر اس حد تک کہ جس کی کوئی حد نہیں، اس دن پہلی بار مجھے روزہ کھولنے کا انتظار نہیں رہا، پانی کو دیکھ کر ہچکیاں لے کر رویی شام غریباں نے کئی دن مجھے خود میں جکڑے رکھا،سارا منظر خود بخود آنکھوں کے سامنے بنتا گیا، ننھے علی اصغر کی پیاس ، حضرت امام حسین کی فجر کی نماز، بازار کوفہ، بی بی زینب کی دربار یزید میں حاضری، شہدائے کربلا کے سر!!
ماتم کی بات نہیں آنسووں کی بات ہورہی ہے، ویسے ہی جیسے جب کوئی ہمارا فوجی جوان شہید ہوتا ہے تو اس پر آنے والے مصائب پر پہلے ہماری آنکھوں سے آنسو آتے ہیں پھر شہادت پر صبر آجاتا ہے،
نواسہ رسولﷺ ، وہ جنہیں ہمارے پیارے نبی نے اپنی نماز کے دوران پیٹھ پر بٹھائے رکھا اور سجدہ لمبا کردیا، انہیں کسطرح سے شہید کیا گیا_
اللہ سوہنا اگر چاہتا تو کیا یزید اور اسکے ساتھیوں کو نیست و نابود کرنا ناممکن تھا؟
امام حسین کے صبر میں ہمارے لئے سبق رکھا گیا تھا مگر ہم نے اپنے بچوں کو بوڑھا کرکے بتانا ہے،
ہمارے نصاب میں واقعہ کربلا کیوں نہیں ہے؟ ہم اپنے بچوں کو صبر کی اس عظیم شان سے دور کیوں رکھے ہوئے ہیں؟ کل بھی ٹیوشن سے آئے بچوں سے پوچھا تو سب خاموشی سے نظریں جھکا گئے، ہم اپنے بچوں کو اسکولوں میں ہر قسم کی نصابی غیر نصابی سرگرمیاں کرواتے ہیں تو پھر ہم اپنے بچوں کو دین کے اس عظیم الشان صبر کی مثال کیوں نہیں سمجھا رہے؟
فیڈرل بورڈ سے پڑھی ہوں میں اور وہاں نصاب میں شامل نہیں اور یہاں پنجاب بورڈ میں چھٹی جماعت تک تو میں دیکھ چکی ہوں اس میں واقعہ کربلا نہیں ہے
ہمارے نصاب میں واقعہ کربلا کیوں نہیں ہے؟
اور اگر ہے تو ہمارے بچے لاعلم کیوں ہیں؟
کوئی انہیں صحیح سے سمجھا نہیں پاتا یہاں تک کہ بچے بڑے ہوکر خود کوشش کرتے ہیں سمجھنے کی یاپھر کچھ تو ایسے ہیں ابھی بھی لاعلم_
بات صرف اتنی ہے کہ دین سمجھائیں نفرتیں نا بڑھائیں!!
میرے لفظوں سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہو تو معذرت!!

Address

Chakwal
48800

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bhalla Azadari posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other News & Media Websites in Chakwal

Show All