Voice of Talagang

Voice of Talagang Voice Of Talagang

تلہ گنگ دوستی ہارڈ بال ٹورنامنٹ اکوال کا فائنل میچ اکوال گراؤنڈ میں منعقد ہوا جس کی مہمان خصوصی امیدوار ممبر صوبائی اسمب...
08/12/2023

تلہ گنگ دوستی ہارڈ بال ٹورنامنٹ اکوال کا فائنل میچ اکوال گراؤنڈ میں منعقد ہوا جس کی مہمان خصوصی امیدوار ممبر صوبائی اسمبلی پی پی تئیس آمنہ ملک تھی ۔فائنل میچ میں دوستی الیون اکوال اور شہزاد کرکٹ کلب کی ٹیموں کے درمیان ہوا جس میں دلچسپ مقابلے کے بعد شہزاد کرکٹ کلب نے میدان مار لیا ۔

لاوہ(نمائندہ وائس آف تلہ گنگ) مہمان خصوصی امیدوار ممبر صوبائی اسمبلی آمنہ ملک کا استقبال پرتپاک کیا گیا گراؤنڈ آمد ہوتے ہی پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں
پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر نائب صدر خواتین ونگ ضلع تلہ گنگ اور امیدوار برائے صوبائ اسمبلی حلقہ PP23 میڈم آمنہ ملک کے ہمراہ ملک لیاقت اعوان سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی، حافظ عمر ، امتیاز احمد لاوہ ، خان سعادت خان ، ملک عاصم بشیر،ظہیر شاہ ،ظہیر اکوال ،حاجی فصیل اکوال ،حاجی صفدر اکوال ودیگر ہمراہ تھے ۔
میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی میڈم آمنہ ملک نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اور ٹورنامنٹ انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ۔
امیدوار ممبر صوبائی اسمبلی میڈم آمنہ ملک نے کہا کہ حلقے کے لوگوں نے منتخب کیا تو پنجاب اسمبلی پہنچ کر نوجوانوں کے حق کیلئے بلند کروں گی علاقے کی خدمات میری اولین ترجیح ہے ۔آمنہ ملک نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت ہوئی تو آپ نوجوانوں کو اسٹیڈیم منظور کروا کر گفٹ کروں گی میری دلی خواہش ہے کہ ہمارا علاقہ ترقی کرے اس میں ہم سب نے ملکر اپنے شہر کی بہتری کیلئے یکجا ہونا ہو گا تب ہی ہمارے ضلع تلہ گنگ کی قسمت بدل سکتی ہے ۔

08/12/2023

سٹنٹ پڑا تو 235 طوائف میری عیادت کیلئے آئیں،مولانا طارق جمیل

07/12/2023
07/12/2023
ضلع تلہ گنگ میں پہلی دفعہ رائیل سنوکر کلب نزد الائیڈ بینک پلازہ تلہ گنگ میں ایسا سنوکر کلب بنایا گیا جس میں ساری ایڈوانس...
06/12/2023

ضلع تلہ گنگ میں پہلی دفعہ رائیل سنوکر کلب نزد الائیڈ بینک پلازہ تلہ گنگ میں ایسا سنوکر کلب بنایا گیا جس میں ساری ایڈوانس فیسلٹیز دی گئی ہیں جس کے افتتاح کے موقع پر تلہ گنگ کے سنئر صحافیوں نے تلہ گنگ کی مشہور ومعروف شخصیات نے ملک سعد کے دوستوں نےاور انٹر نیشنل سطح پرسنوکر کھیلنے والے پلیئرز اور مشہور ٹک ٹاکرز نے شرکت کی افتتاح کے موقع پر ٹورنا منٹ کروایا گیا جس کے اختتام پر جیتنے والوں کو رائیل کلب کے چیف ایگزیکٹو ملک سعد کی طرف سے انعامات سے نوازا گیا

06/12/2023
06/12/2023
06/12/2023
06/12/2023

تلہ گنگ کے صحافی ممتاز اعوان کو ٹوبیکو کنٹرول چیمپئن کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے ممتاز اعوان کو ایوارڈ پیش کیا تقریب میں پاکستان بھر میں تمباکو نوشی کیخلاف کام کرنیوالے 20 چیمپئن کو ایوارڈ سے نوازا گیا

وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی سے میریٹ ہوٹل اسلام آباد میں شیلڈ وصول کرتے ہوئے
05/12/2023

وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی سے میریٹ ہوٹل اسلام آباد میں شیلڈ وصول کرتے ہوئے

27/11/2023
27/11/2023
24/11/2023
23/11/2023
تحریر: ملک ارشد کوٹگلہ ڈ ی سی قراۃ العین ملک علم دوست شخصیتتعلیم کے بغیر نوجوانوں کا مستقبل تاریک ہے تعلیم ہی وہ واحد ذر...
22/11/2023

تحریر: ملک ارشد کوٹگلہ

ڈ ی سی قراۃ العین ملک علم دوست شخصیت

تعلیم کے بغیر نوجوانوں کا مستقبل تاریک ہے تعلیم ہی وہ واحد ذریعہ ہے جس سے نوجوان اپنا مستقبل روشن بنا سکتے ہیں،نوجوانوں کو تعلیم کی طرف متوجہ کرنے کیلئے پہلی ذمہ داری والدین کی ہے دوسری ذمہ داری سرکاری سطح پر تعلیم کی جانب راغب کرنے کیلئے کیے گئے اقداما ت ہیں۔ضلع چکوال و تلہ گنگ کے نوجوانوں کو تعلیم کی جانب متوجہ کرنے کیلئے ہمارے ہی ضلع میں تعینات ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک آئے روزاپنے ویژن کے تحت اقدامات اٹھا رہی ہیں انہوں نے ہر اس کام کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے جس میں نوجوانوں کی فلاح وبہبود اور انکا مستقبل روشن ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔سرکاری سکولوں میں نجی سکولوں کے بالمقابل بہتر تعلیمی معیار کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ عام آدمی کا بچہ بھی علمی مقابلے میں پیچھے نہ رہ سکے۔ڈی سی قراۃ العین ملک کے آئے روز ہنگامی دوروں نے چکوال و تلہ گنگ کے سکولوں کی ابتر حالت کا رخ بہتری کی جانب موڑ دیا ہے اور بچوں کی خود اعتمادی اور پی ٹی ایم کے انعقاد کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ والدین بھی اپنے بچوں کی وقتا فوقتا کارکردگی سے آگاہ رہیں اور بچوں کی تعلیم کو مزید بہتر بنایاجا سکے۔
ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک ڈی پی ایس سکول میں پبلک لائبریری کا افتتاح کرنے پہنچیں تو سکول کے بچے اور بچیوں نے شاندار طریقے سے استقبال کیا اور انکی آمد کے ساتھ ہی سکول کی فضاء پرزور تالیوں کی آواز سے گونج اٹھی،ڈی سی قراۃ العین ملک کوننھے بچے نے پھولوں کا گلدستہ پیش کر کے ڈی پی ایس سکول چکوال آنے پر ویلکم کیا انکے ہمراہ اے ڈی سی آر خاور بشیر ودیگر ضلعی افسران اور سکول کا عملہ موجود تھا۔ڈی سی قراۃ العین ملک نے ڈی پی ایس سکول میں قلیل وقت میں پنجاب کی منفرد اور معیاری پبلک لائبریری کا افتتاح کیا اور بعدازاں انہوں نے لائبریری کا تفصیلی دورہ کیا اور افسران نے انہیں لائبریری کی جدید سہولیات کے بارے تفصیلی بریفنگ دی جس پر انہوں نے تمام آفیسرز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ میرا خواب تھا جو آج پایہ تکمیل تک پہنچا جس پر مجھے دلی مسرت ہوئی ہے۔
ڈی سی قراۃ العین ملک نے افتتاحی تقریب کے موقع پر کہا کہ ڈی پی ایس سکول میں پبلک لائبریری کا قیام میرا خواب تھا جو الحمد اللہ آج شرمندہ تعبیر ہو گیا جس پر میں اللہ تعالی کی شکر گزار ہوں۔ چکوال و تلہ گنگ میں یہ پبلک لائبریری منفرد اور جدید سہولیات سے آراستہ ہے اور ہم لائبریری کے معیار کو قائم رکھنے کیلئے ایک ایک کتاب مارکیٹ سے ڈھونڈ کر لائے ہیں تا کہ یہ لائبریری پنجاب بھر میں منفرد مقام حاصل کرے اور دیگر اضلاع کیلئے ایک مثال بن سکے۔ قراۃ العین ملک کا مزید کہنا تھا کہ چکوال میں قائم پبلک لائبریری میں تمام زبانوں کی کتابیں رکھی گئی ہیں تاکہ آنے والے طالبعلموں کو مطالعہ کرنے میں آسانی ہو اور اسٹوڈنٹس میں مطالعہ کی دلچسپی پیدا ہو۔ڈی سی قراۃ العین ملک کامزید کہنا تھا کہ چکوال و تلہ گنگ کے طلباء طالبات لائبریری میں مفت مطالعہ کر کے بھرپور مستفید ہوں اور لائبریری کے دروازے ہر خاص وعام کیلئے کھلے ہیں،لائبریری میں تمام زبانوں کی کتابیں،اخبارات سمیت دیگر اہم موضوعات پر بکس موجود ہوں گی جس کے مطالعہ سے معاشرتی زندگی میں نمایاں تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔
ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک نے مزید بتایا کہ آج کل کے نوجوان اپنا قیمتی وقت سوشل میڈیا اور واٹس ایپ پر ضائع کر دیتے ہیں جو انکی زندگی میں تبدیلی تو نہیں لا سکتا بلکہ تاریکی کی طرف دھکیلتا ہے آپ اپنا وقت پبلک لائبریری میں گزاریں اور کتابوں کا زیادہ سے زیادہ مطالعہ کر کے اپنی زندگی میں نمایاں تبدیلی لا ئیں یہ کتاب ہی انسان کا بہترین ساتھی ہے۔ڈی سی قراہ العین ملک نے ڈی پی ایس سکول چکوال میں قلیل وقت میں پنجاب بھر کی معیاری اور تمام سہولیات سے آراستہ لائبریری کے قیام کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والے آفیسرز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس مشن کو عملی جامعہ پہنایا۔قراۃ العین ملک نے اسٹوڈنٹس کو پیغام میں بتایا کہ ہم بھی سی ایس ایس کے دوران فری وقت کے دوران لائبریری میں کتابوں کا مطالعہ کر کے بھرپور مستفید ہوئے اور آج اللہ تعالی نے اس منصب پر پہنچادیا ہے،دنیا میں اگر مقام حاصل کرنا ہے تو کتابوں کے مطالعہ کا شوق پیدا کرے تب ہی نمایاں مقام حاصل ہو سکتاہے کتاب دنیا کا بہترین ساتھی ہے اسکا ساتھ کبھی بھی نہ چھوڑیں۔اللہ تعالی آپ کا حامی ناصر ہو

20/11/2023
20/11/2023
18/11/2023
18/11/2023

شادی شدہ خاتون سے معاشقہ،نوجوان کے ساتھ کی گئی بدفعلی،خاتون نے بنائی ویڈیو

چکوال،مدرسے کے دو اساتذہ کی 15 طلبا کے ساتھ بدفعلی
18/11/2023

چکوال،مدرسے کے دو اساتذہ کی 15 طلبا کے ساتھ بدفعلی

پنجاب کے شہر چکوال میں ایک دینی مدرسے میں دو اساتذہ نے ملکر 15 طلبا کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا

15/11/2023
کتا کاٹ لے تو کم از کم 10 ہزار معاوضہ دیا جائے، عدالت
14/11/2023

کتا کاٹ لے تو کم از کم 10 ہزار معاوضہ دیا جائے، عدالت

کتا کاٹ لے تو دس ہزار معاوضہ کم از کم دینا چاہئے، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

14/11/2023
https://youtu.be/t7KhfD9T7DYLaw of virasat.  How women are denied their legal rights. What does the law says? Parricular...
08/11/2023

https://youtu.be/t7KhfD9T7DY

Law of virasat. How women are denied their legal rights. What does the law says? Parricularly when there are no male off springs & only daughters.

Address

Talagang
Chakwal
48100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of Talagang posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Voice of Talagang:

Videos

Share

Nearby media companies


Other News & Media Websites in Chakwal

Show All