Bhubhar News Network - BNN

Bhubhar News Network - BNN

22/06/2024
نیا فلسفہ حیات  !!!
22/06/2024

نیا فلسفہ حیات !!!

22/06/2024

نیلم ویلی کی سیر و تفریح کرنے کا آسان طریقہ:
نیلم ویلی آزاد کشمیر کی سیاحت کا ارادہ رکھنے والے سیاح حضرات کی معلومات کے لیے عرض ہے کہ پاکستان کے کسی بھی شہر سے نیلم ویلی آنے کے لیے اسلام آباد سے براستہ ایکسپریس ہائی وے مری سے ہوتے ہوئے آئیں۔ ایکسپریس ہائی وے کے اختتام پر دائیں جانب مری روڈ کے ذریعے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا سفر جاری رکھیں۔ (ہزارہ سے آنے والے معزز مہمان ہزارہ موٹروے کا استعمال کریں)
نیلم ویلی بارڈر ایریا ہونے کی وجہ سے یہاں پر موبائل سروس کا بڑا ایشو ہے، یہاں پر صرف SCOM سم کی سروسز حاصل کی جا سکتی ہیں جو کہ نیلم ویلی کے تقریباً سارے مقامات پر سروس فراہم کرتی ہے بشمول 4G انٹرنیٹ۔ تاہم Ufone کی سم بھی رومنگ پر چلتی ہے مگر اس پر انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہیں ہوتی۔ لہذا SCOM کی سم مظفرآباد سے آتے ہوئے لینا نا بھولیں۔ مظفرآباد کے علاوہ راستے میں نوسیری کے مقام سے بھی سم مل سکتی ہے یا پھر نیلم میں کنڈل شاہی، کٹن یا آٹھمقام سے بھی سم مل جاتی ہے۔
خبردار- (اسلام آباد سے تقریباً 2 گھنٹے کے فاصلے پر نیلم پوائنٹ کے نام سے دریائے جہلم کے کنارے سیاحوں کو نیلم ویلی کا دھوکہ دینے کے لیے ایک کاروباری مرکز کھلا ہوا ہے جس کا آزاد کشمیر یا نیلم ویلی سے سرے سے کوئی تعلق نہیں ہے، یاد رکھیں یہ جگہ آزاد کشمیر یا نیلم ویلی میں قطعاً نہیں ہے. لہٰذا دھوکہ کھانے سے بچیں)
اسی مقام کے پاس کوہالہ پل کراس کرنے کے بعد ریاست آزاد جموں و کشمیر کا آغاز ہوتا ہے۔ کوہالہ سے تقریباً ایک گھنٹہ کے فاصلے پر مظفرآباد شہر واقع ہے۔ سیاح حضرات اپنے وقت کے حساب سے فیصلہ کر لیں کہ انہوں نے رات مظفرآباد میں قیام کرنا ہے یا نیلم ویلی کی طرف نکلنا ہے۔ عموماً رات کے وقت نیلم ویلی کا سفر سیاحوں کے لیے خطرناک ہوتا ہے۔ اگر آپ شام کے وقت مظفرآباد پہنچے ہیں تو رات مظفرآباد میں قیام کیجئے۔ مظفرآباد شہر میں 2500/3000 روپے فی کمرہ سے لے کر پی- سی ہوٹل تک ہر معیار کے ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز موجود ہیں۔ اگر آپ دن کے وقت مظفرآباد پہنچے ہیں اور آپ کا ارادہ آگے بڑھنے کا ہے تو مظفرآباد شہر کی مرکزی شاہراہ یا براستہ نلوچھی گوجرہ بائی پاس روڈ چہلہ بانڈی کی طرف نکل جائیں۔ چہلہ بانڈی سے نکل کر آپکا نیلم ویلی کے لیے سفر شروع ہو جاتا ہے۔ راستے میں مختلف ٹورسٹ پوائنٹس (پنجگراں واٹرفال، دھنی واٹرفال، نیلم جہلم ڈیم، لائین آف کنٹرول چلہانہ کا وزٹ کرتے ہوئے تقریباً 3 گھنٹے بعد آپ کنڈل شاہی پہنچ جائیں گے. کنڈل شاہی واٹرفال وزٹ کرنے کے بعد رات کا قیام کنڈل شاہی واٹرفال پر یا کٹن میں کریں. ان مقامات پر متعدد گیسٹ ہاؤسز سیاحوں کی رہائش کے لیے موجود ہیں۔ جن کا کرایہ 2500 سے 8000 تک ہے۔ اپنے بجٹ کے حساب سے آپ اپنی رہائش لے سکتے ہیں۔ اگر آپ یہاں رات سٹے کر رہے ہیں تو اگلے دن آپ بابون ویلی وزٹ کے لیے چلے جائیں یا پھر واپسی پر آپ بابون ویلی وزٹ کر سکتے ہیں جس کی تفصیل آگے لکھی ہوئی ہے۔
اگر ان جگہوں پر رہائش کے لیے جگہ موجود نہیں تو آپ آٹھمقام میں رہائش لے سکتے ہیں یا پھر آٹھمقام سے 35 منٹس کے فاصلے پر کیرن یا پھر اپر نیلم کے مقام پر بھی قیام کر سکتے ہیں۔ اپر نیلم گاؤں کو نیلم ویلی کی سیاحت میں ایک خاص مقام حاصل ہے جو کہ اسکی خوبصورتی اور لائن آف کنٹرول کے بالکل سامنے ہونے کی وجہ سے ہے.
رات قیام کے بعد آپ پتلیاں جھیل کے دلفریب مناظر دیکھنے کے لیے نکل جائیں، کیرن سے تقریباً 20 منٹس کے فاصلے پر دواریاں سے بذریعہ لنک روڈ لوات بالا آپ پتلیاں جھیل کی طرف جاتے ہوئے انتہائی دلفریب جیپ ٹریک کے منظر سے لطف اندوز ہوں گے۔ یہ تقریباً ساڑھے تین گھنٹے (3.5) کا خوبصورت ترین جیپ ٹریک ہے۔ نارملی اس ٹریک پر جیپ کا کرایہ 15 سے 18 ہزار ہے۔ جیپ تقریباً آخری مقام تک جاتی ہے، اوپر ٹاپ پر بیس کیمپ بھی موجود ہوتا ہے۔ تقریباً 10 سے 15 منٹس کا پیدل سفر کرنا پڑ سکتا ہے۔ دن گزار کر واپس کیرن میں رات گزارنے کے لیے رخت سفر باندھ لیجئے ۔
رات کے قیام کے بعد اگلی صبح ناشتہ وغیرہ کرنے کے بعد اگر اب آپکا ارادہ رتی گلی جھیل کا ہے تو کیرن سے تقریباً 30 منٹس کے فاصلے پر دواریاں گاؤں سے ایک لنک روڈ رتی گلی جھیل کی طرف جاتی ہے۔ اگر آپ کے پاس اپنی 4WD گاڑی نہیں ہے تو دواریاں سے جیپ کرائے پر لے لیں جو تقریباً 12 سے 15 ہزار روپے میں مل جاتی ہے۔ اگر آپکا پیدل ٹریکنگ کا ارادہ ہے تو اپنے ساتھ انرجی فوڈز جیسے انرجی بسکٹ، انسٹنٹ پاؤدر جوسز، دودھ وغیرہ لازمی رکھیں۔ اس کے علاوہ آزاد کشمیر کی سوغات کلچہ بھی کافی کار آمد رہتا ہے۔ اگر آپ کے پاس اپنی 4WD گاڑی ہے تو بھی کوشش کریں کہ دواریاں سے کسی مقامی ڈرائیور کو ساتھ رکھ لیں جو مناسب دیہاڑی پر مل جائے گا۔ رتی گلی روڈ پر نا تجربہ کار حضرات خود ڈرائیونگ سے گریز کریں۔
دواریاں سے رتی گلی بیس کیمپ جہاں تک گاڑیاں جا سکتی ہیں تقریباً 18 کلومیٹر پر مشتمل ہے اور یہ 18 کلومیٹر کا فاصلہ تقریباً 2.5 سے 3 گھنٹے میں طے ہوتا ہے۔ رات قیام رتی گلی بیس کیمپ پر کریں جہاں آپ اپنے ٹینٹ بھی لگا سکتے ہیں، بصورت دیگر بیس کیمپ پر مناسب کرائے پر ٹینٹ دستیاب ہوتے ہیں۔ رتی گلی بیس کیمپ میں رات کے قیام کے بعد صبح بیس کیمپ سے رتی گلی جھیل کی طرف پیدل ٹریکنگ کریں، بیس کیمپ سے رتی گلی جھیل تقریباً 40 منٹ کے فاصلے پر ہے۔ اپنی زندگی کا حسین ترین دن رتی گلی جھیل پر گزار کر دن کو موسم کی صورتحال کا اندازہ کرنے کے بعد 12 بجے تک واپس بیس کیمپ پہنچیں اور پھر واپس دواریاں کا سفر شروع کر دیں. دواریاں پہنچ کر شاردہ کے لیے نکل جائیں۔ دواریاں سے شاردہ کا فاصلہ تقریباً 2 گھنٹے کا ہے۔ یاد رکھیں دودھنیال سے آگے سڑک کی صورتحال زیادہ اچھی نہیں ہے، لہٰذا محتاط ڈرائیونگ کریں۔ رات کا قیام شاردہ میں کریں، جہاں بہت سے ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز موجود ہیں۔ یہاں پر آپ موٹر بوٹنگ بھی کر سکتے ہیں اور شاردہ پل کراس کر کے قدیم شاردہ یونیورسٹی کا وزٹ بھی کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس وقت ہے اور آپ کا آگے جانے کا ارادہ ہے تو انتہائی محتاط ڈرائیونگ کرتے ہوئے آپ شاردہ سے تقریباً 1.5 گھنٹے کے بعد کیل پہنچ جائیں گے۔ (شاردہ سے کیل جیپس ریکومنڈڈ ہیں تاہم کار بھی لے جا سکتے ہیں) اپنی گاڑی پارکنگ میں کھڑی کریں اور کیل سے بذریعہ چیئرلفٹ اڑنگ کیل کے لیے روانہ ہو جائیں. چیئرلفٹ کے بعد تقریباً 35 سے 40 منٹس کا ہائیکنگ ہے. (یاد رکھیں کہ چیئرلفٹ اکثر مغرب سے پہلے پہلے بند ہو جاتی ہے)
رات قیام اڑنگ کیل کریں اور صبح سویرے اٹھ کر خوبصورت وادی کا نظارہ کریں۔ اس کے بعد کیل واپس آکر کیل سے بذریعہ جیپ یا ذاتی 4WD گاڑی تاؤبٹ کے لیے نکل جائیں۔ کیل سے تاؤبٹ کا فاصلہ 40 کلومیٹر کے لگ بھگ ہے جو تقریباً 3 گھنٹے میں طے ہو جاتا ہے۔ جیپ بکنگ کا کرایہ تقریباً 13 سے 15 ہزار ہے. کوشش کریں رات قیام تاؤبٹ کے پرفضا مقام پر ہی کریں، اگر آپکا ارادہ واپسی کا ہے تو دن کو تقریباً 2 بجے واپس کیل کی جانب نکل آئیں۔ کوشش کریں رات واپس کنڈل شاہی یا کٹن پہنچ جائیں.
رات قیام کے بعد اگلی صبح اٹھیں اور براستہ جاگراں بابون ویلی کی طرف نکل جائیں. جاگراں تک آپ کی اپنی کار جا سکتی ہے یا پھر آپ کنڈل شاہی یا کٹن سے ہی 4WD گاڑی لے جائیں جو کہ 12 سے 15 ہزار تک مل جائے گی. آپ آدھے گھنٹے میں جاگراں پہنچ جائیں گے. جاگراں سے تقریباً 2 گھنٹے میں آپ بابون ویلی پہنچ جائیں گے اور پہنچتے ساتھ ہی آپ کی زبان سے پہلا لفظ جو نکلے گا وہ کچھ یوں ہو گا.
''واہ بابون تیری کیا بات ہے''
دن بھر اللہ پاک کی قدرت کے نظارے کرنے کے بعد رات واپس قیام کنڈل شاہی یا کٹن کریں.
اگلی صبح ناشتہ کرنے کے بعد کنڈل شاہی واٹرفال کے نظارے کرتے ہوئے واپسی کا سفر شروع کر دیں. اللہ تعالیٰ آپ کا نگہبان ہو

کچھ ضروری گزارشات:
1. کیونکہ نیلم ویلی پہاڑی علاقہ ہے، انتہائی احتیاط کے ساتھ ڈرائیونگ کریں. اور سپیشلی نیند کی حالت میں مسلسل ڈرائیو کرنا انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
2. نیلم ویلی آتے وقت اپنی ضرورت کے مطابق گرم شال، گرم کپڑے، جیکٹ، ٹوپی، دستانے اور جرابیں ضرور ساتھ رکھیں۔
3. چونکہ نیلم ویلی میں ہسپتال وغیرہ تک جلدی پہنچنا ممکن نہیں ہے اس لیے اپنے ساتھ ایمرجنسی میڈیسنز جیسے بخار، زکام، دست، الٹی، قبض وغیرہ کی ادویات، پٹیاں اور پائیوڈین وغیرہ بھی ساتھ رکھیں۔
4. رتی گلی اور بابون ویلی سطح سمندر سے انتہائی بلندی پر واقع ہے لہٰذا اپنی جلد کو الٹرا وائیلٹ شعاؤں سے بچانے کے لیے اچھے معیار کی سن بلاک کریمز ضرور ساتھ رکھیں۔
5. دریائے نیلم کی موجیں انتہائی طاقتور اور خطرناک ہیں لہٰذا دریا، ندی نالوں میں اترنے سے گریز کریں، ایک سیلفی یا کسی بھی نالے یا لکڑی کے پل پر ایک تصویر کا شوق آپ کی جان لے سکتا ہے۔ اپنی اور اپنے پیاروں کی جان کی حفاظت کریں۔
6. کسی بھی علاقے کی سیر کے دوران اس علاقے کے قدرتی حسن کا خیال کریں اور اپنے ساتھ لائی ہوئی کھانے پینے کی اشیا کے ریپرز کو وہاں پھینکنے کے بجائے کسی شاپنگ بیگ میں رکھ کر اپنے ساتھ واپس لے جا کر کسی مخصوص جگہ پر ڈسپوز کریں اور باشعور شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
7. کسی بھی علاقے کی سیر کے دوران وہاں کے مقامی لوگوں کی عزت اور پرائیویسی کا خیال رکھیں اور بغیر اجازت کسی گھر یا عورت کی تصویر نہ بنائیں، یہ آپ کے لیئے جھگڑے اور بدمزگی کا سبب بن سکتا ہے۔
8. یہ کہ 4WD گاڑی کے علاوہ کوئی بھی گاڑی کچی یا سولنگ والی سڑکوں پر لے جانے کی کوشش مت کریں کیونکہ یہ آپکی جان کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
9. رتی گلی جھیل، بابون ویلی، پتلیاں جھیل اور شونٹھڑ جھیل عموماً جون کے بعد ہی اوپن ہوتی ہیں اور اکتوبر تک وزٹ کی جا سکتی ہیں۔
10. جیپوں کے کرایے اوپر نیچے ہوتے رہتے ہیں اس لیے یہ مختص ریٹس تصور نا کیے جائیں۔
نوٹ: یہ ایک جنرل ٹور ہے باقی بھی اس کے علاوہ بہت ساری جگہیں ہیں وزٹ کرنے کے لیے جن میں شونٹھر ویلی، چٹہ کٹھہ جھیل، گٹیاں جھیل، سرال جھیل وغیرہ قابل ذکر ہیں.
ہم نیلم ویلینز تمام معزز مہمانوں کو دل کی گہرائیوں سے نیلم ویلی آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں. کاپیڈ

*صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حد بندیوں اور حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا**پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 20...
22/06/2024

*صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حد بندیوں اور حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا*

*پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022ء کی دفعہ 10 کے تحت جاری شیڈول کے مطابق حلقہ بندیاں اور حد بندیاں مکمل کی جائینگی*

چکوال (پ۔ر) پنجاب میں نئے بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم ستمبر ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے،یونین کونسلوں کی حلقہ بندیاں 30 جون سے شروع ہونگی جبکہ یکم ستمبر تک حد بندیاں اور حلقہ بندیوں کا کام مکمل کرکے فائنل نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا،الیکشن کمیشن ایکٹ 2017ء کے تحت صوبہ پنجاب میں یونین کونسلوں کی حلقہ بندیوں کیلئے سرگرمیوں کی ٹائم لائن جاری کی گئی ہے،پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022ء کی دفعہ 10 کے تحت جاری شیڈول کے مطابق حد بندیوں اور حلقہ بندیوں کو مکمل کیا جائے گا،30 جون سے تمام انتظامی انتظامات کی تکمیل بشمول نقشوں کی خریداری،مختلف فارموں کی حد بندیوں کے تازہ نوٹیفکیشن،حد بندی کمیٹیوں اور اتھارٹیز کی تقرری اور تربیت کا اہتمام کیا جائے گا،اس کے علاوہ مقررہ مدت پر حد بندی کمیٹیوں کے ذریعے حلقوں کی ابتدائی فہرستوں کی تیاری،یکم سے 20 جولائی تک اعتراضات کو مدعو کرنے کیلئے حلقہ بندیوں کی کمیٹی کے ذریعے حلقوں کی ابتدائی فہرستوں کی اشاعت،23 جولائی کو متعلقہ ووٹرز کے اعتراضات جمع ہونگے جبکہ 7 اگست حلقہ بندی حکام کے اعتراضات نمٹانے کی آخری تاریخ ہوگی،حلقہ بندی کرنے والے حکام کے فیصلوں کی حد بندی کمیٹیوں کو اطلاع کرنے کی آخری تاریخ 29 اگست مقرر کی گئی ہے جبکہ حد بندی کمیٹیوں کے ذریعے حلقوں کی فہرستوں کی حتمی اشاعت یکم ستمبر 2024ء کو کی جائے گی۔

یادوں کے دریچے !!!سٹاف گورنمنٹ ہائی سکول پادشاہان رئیس مدرسہ قاضی منیر حیدر مرحوم کرسی پر تشریف فرما ہیں - باقی سٹاف بائ...
22/06/2024

یادوں کے دریچے !!!
سٹاف گورنمنٹ ہائی سکول پادشاہان
رئیس مدرسہ قاضی منیر حیدر مرحوم کرسی پر تشریف فرما ہیں - باقی سٹاف بائیں سے دائیں
چوہدری آفتاب حسین ، زمرد خان مرحوم ،نذیر احمد ، ملک ذوالفقار حیدر ، احسان احمد مغل ، مشتاق حسین ، مولوی محمد سلیم مرحوم ، محمد لطیف ملک اور صفدر حسین -
تصویر بشکریہ :::::::::::::::::::::: احسان احمد مغل

21/06/2024

وادی سوات میں ان دنوں امن و امان کی کیا صورتحال ہے کیا وہاں کچھ دن کے لئے سیر و تفریح کا پروگرام بنایا جا سکتا ہے ؟؟ دوست احباب راہنمائی فرمائیں !!!

21/06/2024

چکوال
غازیال مسوال ڈیم میں نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔
ڈوبنے والا خلیل نامی نوجوان سکنہ ڈھوک راجیاں حال مقیم جنڈالہ پکھڑال بتایا جاتا ہے۔
:ریسکیو ٹیم کا مقامی افراد کے ساتھ ملکر مشترکہ آپریشن جاری ہے،

21/06/2024

زندہ رہنے کے لئے کھانا اور پانی جتنا ضروری ھے سانسوں کی بحالی کے لئے آکسیجن اتنی ہی ضروری ھے اس کی پیداوار بڑھانے کا واحد ذریعہ درخت ھیں آج ہی اپنے حصے کی شجر کاری کریں !!!

عید کی تعطیلات کے دوران ملک بھر میں شدید گرمی سے بچنے کے لیے نہروں میں نہاتے ہوئے 6 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ امدادی ٹیموں ک...
19/06/2024

عید کی تعطیلات کے دوران ملک بھر میں شدید گرمی سے بچنے کے لیے نہروں میں نہاتے ہوئے 6 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ امدادی ٹیموں کو لاشیں نکالنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک لاش اب تک نہیں مل سکی۔

کوہاٹ تاندہ ڈیم میں دو نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو کے غوطہ خوروں نے سرچ آپریشن شروع کیا اور مقامی لوگون کی مدد سے لاشیں نکال لیں۔ شناخت نہ ہوسکی۔

شجاع آباد کا رہائشی پندرہ سالہ محمد فاروق دوستوں کے ساتھ راجہ رام ٹیوب ویل میں نہانے کے لیے گیا اور ڈوب گیا۔ اسے تشویش ناک حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔

سیالکوٹ میں موترہ کے مقام پر ایم آر نہر میں نہاتے ہوئے 30 سالہ ظفر گہرے حصے میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ ظفر کا تعلق ظفر وال سے تھا۔

19/06/2024

*آج سے نقد بھیک دینا بند کر دیا جائے گا*

*بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے شروع کی گئی بھکاری فری پاکستان موومنٹ*

*اب یہ ایک قومی تحریک ہے اور پوری قوم میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔*

*بھکاری : (کھانا + پانی + کپڑے) دیں۔ لیکن نقد دینے کے لیے ایک روپیہ بھی نہیں اگر کوئی شخص (عورت / مرد /بوڑھا / معذور / بچے) بھیک مانگ رہا ہے تو ہم پیسوں کی بجائے (کھانا + پانی) دیں گے لیکن آج سے نقد نہیں دینگے*
*نتیجتاً ، بین الاقوامی / قومی /ریاستی سطح پر 'بھکاریوں' کے گروہ ٹوٹ جائیں گے اور پھر بچوں کا اغوا خود ہی بند ہو جائے گا۔*
*اگر آپ اس مہم سے متفق ہیں تو اس آئیڈیا کو اپنے دوستوں سے شیئر کریں ۔۔*

تم کو ہم خاک نشینوں کا خیال آنے تک شہر تو شہر بدل جائیں گے ویرانے تک اس جگہ بزم ساقی نے بٹھایا ہے ہمیں ہاتھ پھیلائیں تو ...
19/06/2024

تم کو ہم خاک نشینوں کا خیال آنے تک
شہر تو شہر بدل جائیں گے ویرانے تک

اس جگہ بزم ساقی نے بٹھایا ہے ہمیں
ہاتھ پھیلائیں تو جاتا نہیں پیمانے تک

باغباں فصل بہار آنے پہ وعدہ تو قبول
اور اگر ہم نہ رہے فصل بہار آنے تک

قمر جلالوی

عید الاضحٰی کا تیسرا دن مبارک ہو۔

18/06/2024

‏یادوں کا موسموں اور تہواروں کے ساتھ بڑا گہرا تعلق ہے۔

وقت کا پہیہ گھومتا رہتا ہے اپنے مخصوص دنوں میں موسم لوٹ آتے ہیں تہوار ہر سال بعد منائے جاتے ہیں مگر کہیں نہ کہیں کچھ خالی پن اندر محسوس ہوتا ہے۔

عمر گزرنے کے ساتھ ساتھ خوشی کے ہر موقع پہ اداسی کی چھاپ گہری ہوتی جا رہی ہوتی ہے۔

ایسا کیوں ہوتا ہے آخر ؟؟؟

شعور نے پختگی کی جانب قدم بڑھائے تو سمجھ آنے لگا یہ خالی پن ان پیاروں کی جدائی کا خلا ہے جو کسی حسین دور میں ہمارے ساتھ رہے تھے مگر موت جیسی سفاک حقیقت کے سامنے بے بس ہو کر ان جان سے پیاروں سے جدائی باقی زندگی کا حصہ بن گئی۔

یہی وجہ ہے کہ موسم لوٹ آتے ہیں تو انھی سرد و گرم دنوں سے وابستہ یادیں بھی ذہن کے پردوں پہ تازہ دم ہو جاتی ہیں نگاہیں درودیوار کے ہر جانب ان نفوس کا وجود ڈھونڈتی ہیں مگر ناکام ہو کر بے بسی سے نمکین پانیوں سے چھلک پڑتی ہیں ،

تہوار ہر سال پلٹ کر آتے ہیں ،منائے جاتے ہیں مگر وہ لوگ واپس نہیں آتے جنھیں اپنے ہاتھوں سے کفن پہنائے جاتے ہیں سپرد خاک کیا جاتا ہے۔

بے فکری کے دنوں میں ان باتوں کی سمجھ نہیں آتی تھی مگر رفتہ رفتہ سمجھ آ ہی گیا کہ ہمارے بچپن میں ہماری مائیں ہر تہوار اور خوشی کے دنوں میں اداس چہرہ لے کر پھیکی ہنسی کیوں ہنستی تھیں چوری چھپے آنسو صاف کرتی ہمارے پوچھنے پہ کیسی نفاست سے آنکھ میں کچھ پڑ گیا کہہ کر دوپٹے کے پلو سے چہرہ صاف کر لیتی تھیں۔

آگہی بھی کیسا عذاب ہے کہ اس کے بعد سے دل اداسیوں کی آماجگاہ بنتا گیا اب تہوار لوٹ آتے ہیں مگر نجانے کیوں خوشی کے بجائے دل اور آنکھیں بار بار بھر آتی ہیں۔

خدا جانے موسموں اور تہواروں کا یادوں کے ساتھ کیسا انوکھا سا بندھن ہے

بلو کسر / چکوال بلو آلیو ------------- بلے بلے کرا دتی نےداند چوہدری ارشد بلو آلے دا اللہ کی راہ میں قربان کر دیا گیا - ...
18/06/2024

بلو کسر / چکوال
بلو آلیو ------------- بلے بلے کرا دتی نے
داند چوہدری ارشد بلو آلے دا اللہ کی راہ میں قربان کر دیا گیا - اللہ تعالیٰ ان کی قربانی قبول فرمائے آمین !!!
تصویر بشکریہ ::::::::::::::: چوہدری محمد فاروق مغل

18/06/2024

خبر غم دھروگی راجگان
راجہ بشیر احمد مرحوم کی زوجہ محترمہ حاجی راجہ تفسیر حسین آف امریکہ کی بھابی پروفیسر راجہ شاھد بشیر پروفیسر راجہ زاھد بشیر ڈائریکٹر دار ء ارقم سکول ملہال مغلاں ۔۔۔۔ راجہ مدثر نزیر ڈاریکٹر حرا پبلک سکول ملہال مغلاں اور راجہ کاشف نزیر اقرءاسٹیشنری اینڈ بکس سٹور ملہال مغلاں کی والدہ محترمہ رضائے الہی سے وفات پا گئیں ہیں ان کا نماز جنازہ مورخہ
24 -6 -18 صبح 30- 10 بجے مرکزی جنازہ گاہ دھروگی راجگان میں ادا کیا جائے گا
اللہ تعالٰی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین ثم آمین اور لواحقین کو صبر وجمیل عطا فرمائے آمین

آزاد کشمیر  مظفرآباد کے علاقے شوائی میں قربانی کے گوشت کے تنازعے پر 4 حقیقی بھائی آپس میں لڑ پڑے جبکہ ایک بھائی نے چھری ...
17/06/2024

آزاد کشمیر مظفرآباد کے علاقے شوائی میں قربانی کے گوشت کے تنازعے پر 4 حقیقی بھائی آپس میں لڑ پڑے جبکہ ایک بھائی نے چھری کے وار کے والد اور بھائی کو زخمی کردیا جبکہ دوسرے بھائی نے ریوالور سے گولی مار کر بھائی کو قتل کر دیا پولیس نے مبینہ قاتل کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کر کےچھاپہ مار کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

مظفرآباد شہر کے علاقہ شوائی میں قربانی کے گوشت کے معمولی تنازعے پر 4 بھائیوں کے درمیان ہونے والی معمولی تلخ کلامی خونی تصادم میں بدل گئی !!!

بھبھڑ / چکوالحسب معمول پورے گاؤں نے عیدالاضحیٰ کی نماز مرکزی عید گاہ میں حافظ سعید صاحب کی امامت میں ادا کی - اس موقع پر...
17/06/2024

بھبھڑ / چکوال
حسب معمول پورے گاؤں نے عیدالاضحیٰ کی نماز مرکزی عید گاہ میں حافظ سعید صاحب کی امامت میں ادا کی -
اس موقع پر پاکستان ، اُمت مسلمہ اور باران رحمت کے لئے خصوصی دعا مانگی گئی -
بعد میں گاؤں کے تمام لوگ ایک دوسرے سے عید ملے اور اپنے پیاروں کی قبور پر فاتحہ خوانی کی -

بھبھڑ نیوز نیٹ ورک  BNN کی طرف سے تمام دوستوں ، بھائیوں اور بزرگوں کو عید الاضحٰی کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں !!!
17/06/2024

بھبھڑ نیوز نیٹ ورک BNN کی طرف سے تمام دوستوں ، بھائیوں اور بزرگوں کو عید الاضحٰی کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں !!!

16/06/2024

بھبھڑ میں عید الاضحٰی کی نماز انشاء اللہ اب ٹھیک سات بجے ادا کی جائے گی -

حضرت صالح کی اونٹنی کو مارنے والے چار لوگ تھے مگر عذاب پوری قوم پر آیا تھا۔۔۔بے زبان جانور کو تکلیف پہنچانے والے اس درند...
15/06/2024

حضرت صالح کی اونٹنی کو مارنے والے چار لوگ تھے مگر عذاب پوری قوم پر آیا تھا۔۔۔بے زبان جانور کو تکلیف پہنچانے والے اس درندے کو عبرت ناک سزا ملنی چاہئے۔۔۔

طاقت کے نشے میں ہر کوئی بے لگام جانور بنا ہوا ہے۔۔!!!😢😢

15/06/2024

*اطلاع عام*
*بیگم نور میموریل ہسپتال*، بھبھڑ / چکوال
حسب سابق عید کی چھٹیوں میں بھی آپ کی خدمت کے لیے 24 گھنٹے کھلا رہے گا۔
اعجاز علی خان
ڈائریکٹر آپریشنز

حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا عرفہ کے دن اللہ تعالیٰ آسمان دنیا ...
15/06/2024

حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا عرفہ کے دن اللہ تعالیٰ آسمان دنیا پر نزول فرماتا ہے (یعنی رحمت اور احسان و کرم کے ساتھ قریب ہوتا ہے) اور پھر فرشتوں کے سامنے حاجیوں پر فخر کرتا ہے اور فرماتا ہے کہ ذرا میرے بندوں کی طرف تو دیکھو، یہ میرے پاس پراگندہ بال، گرد آلود اور لبیک و ذکر کے ساتھ آوزایں بلند کرتے ہوئے دور، دور سے آئے ہیں، میں تمہیں اس بات پر گواہ بناتا ہوں کہ میں نے انہیں بخش دیا، (یہ سن کر) فرشتے کہتے ہیں کہ پروردگار ان میں فلاں شخص وہ بھی ہے جس کی طرف گناہ کی نسبت کی جاتی ہے اور فلاں شخص اور فلاں عورت بھی ہے جو گنہ گار ہیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں نے انہیں بھی بخش دیا۔ پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ۔ ایسا کوئی دن نہیں ہے جس میں یوم عرفہ کی برابر لوگوں کو آگ سے نجات و رستگاری کا پروانہ عطا کیا جاتا ہو۔
مشکوۃ شریف ۔ جلد دوم ۔ وقوف عرفات کا بیان ۔ حدیث 1145

18/11/2023

آج کی خوبصورت بات !!!
چھین کر کھانے والوں کا کبھی پیٹ نہیں بھرتا
بانٹ کر کھانے والے کبھی بھوکے نہیں رہتے !!!

Address

Chakwal

Telephone

+923330231908

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bhubhar News Network - BNN posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Bhubhar News Network - BNN:

Videos

Share


Other News & Media Websites in Chakwal

Show All