Chakwal Today

Chakwal Today Chakwal 1st digital media community team | Focusing on | Social & Domestic Issues | as well

یونیورسٹی آف چکوال کے سٹوڈنٹس کا مستقبل داؤ پر ۔یونیورسٹی انتظامیہ کی غلط پالیسیوں اور انتظامی نااہلی کے سبب گریڈنگ سسٹم...
19/04/2024

یونیورسٹی آف چکوال کے سٹوڈنٹس کا مستقبل داؤ پر ۔
یونیورسٹی انتظامیہ کی غلط پالیسیوں اور انتظامی نااہلی کے سبب گریڈنگ سسٹم میں اچانک بڑی تبدیلی
عین اس موقع پر جب طلباء اپنی ڈگری مکمل کرنے کو ہیں،تب گریڈنگ میں تبدیلی کرنا طلبا کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے۔
جس کی وجہ سے تمام سٹوڈنٹس کا CGPA کم ہو گیا ہے۔
یونیورسٹی کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ بے قصور سٹوڈنٹس کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ سے گزارش ہے کہ اپنا فیصلہ واپس لے۔اور طلبا کے مستقل کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے فیصلے کیے جائیں جس سے طلبا کا نقصان نہ ہو۔
منجانب: آل سٹوڈنٹس یونیورسٹی آف چکوال



تمام اہل اسلام کو چکوال ٹوڈے کی جانب سے عیدالفطر مبارک❣️
10/04/2024

تمام اہل اسلام کو چکوال ٹوڈے کی جانب سے عیدالفطر مبارک❣️



مسجد دارالسلام ریلوے روڈ چکوال میں نماز عید الفطر بوقت 7 بجے ادا کی جائے گی۔
09/04/2024

مسجد دارالسلام ریلوے روڈ چکوال
میں نماز عید الفطر بوقت 7 بجے ادا کی جائے گی۔


چکوال میں غروب آفتاب کے دلکش مناظر ۔۔۔31/3/2024Credit: Ammar Abdullah
31/03/2024

چکوال میں غروب آفتاب کے دلکش مناظر ۔۔۔
31/3/2024
Credit: Ammar Abdullah




31/03/2024

بھون روڈ کی تعمیر کا کام شروع۔۔۔

07/03/2024

شہدا پارک چکوال میں سجی پھولوں کی رنگا رنگ نمائش۔
جس میں مختلف قسم کے رنگ برنگے پھول سجائے گئے اور چکوال میں پائے جانے والے نایاب جانور بھی اس نمائش کی زینت بنے۔
جانئے مکمل معلومات
عمار عبداللہ اعوان کی اس رپورٹ میں






Deputy Commissioner Chakwal
QuratulAin Malik PAS 'Offcial'

Assistant Commissioner, Chakwal
Govt of Punjab

18/02/2024

ڈھڈیال میں سستا خدمت ہوٹل کا قیام۔
جہاں سے ملے گا عوام کو بڑا ریلیف۔






ڈسٹرکٹ پولیس چکوالڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کیپٹن (ر) واحد محمود کا تھانہ سٹی چکوال کے علاقہ مزدلفہ ٹاؤن میں 06 افراد کے ...
13/02/2024

ڈسٹرکٹ پولیس چکوال

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کیپٹن (ر) واحد محمود کا تھانہ سٹی چکوال کے علاقہ مزدلفہ ٹاؤن میں 06 افراد کے قتل کے اندوہناک واقعہ کی اطلاع پر فوری نوٹس

ابتدائی اطلاعات کے مطابق محمد شفقت سلیم ولد محمد سلیم نے 15 پر کال کی کہ اس نے اپنی بیوی اور بچوں کو قتل کردیا ہے

قتل ہونے والوں میں شفقت سلیم کی بیوی بعمر 50/55سال، اسکی 02 بیٹیاں جنکی عمریں بالترتیب 14 سال اور 16 سال، ، 02 بیٹے جنکی عمریں بالترتیب 13 سال اور 7سال ہیں

اسکے ساتھ ہی شفقت سلیم نے اپنی فیملی کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

ڈی پی او چکوال کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود یہ اطلاع ملتے ہی فوری طور پر خود مزدلفہ ٹاؤن موقعہ پر پہنچ گئے

ڈی ایس پی صدر سرکل چکوال,ایس ایچ او تھانہ سٹی چکوال بھی ہمراہ بھاری نفری موقع پر پہنچ گئے اور ایریا کو گھیرے میں لے لیا

کرائم سین یونٹ اور PFSA کی ٹیمز کو بھی موقع پر بلوالیا گیا ہے اور لاشوں کو بغرض پوسٹمارٹم DHQ ہسپتال بھجوایا جارہا ہے

پولیس مصروف تفتیش ہے

ترجمان چکوال پولیس

05/02/2024

کشمیر ڈے کے موقع پر چکوال کی عوام کا کشمیریوں کے ساتھ زبردست اظہار یکجہتی ریلی۔




*پاکستان مرکزی مسلم لیگ چکوال کی جانب سے 5 فروری کشمیر ڈے کے موقع پر یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد* ریلی کا آغاز 15 چوک سے...
05/02/2024

*پاکستان مرکزی مسلم لیگ چکوال کی جانب سے 5 فروری کشمیر ڈے کے موقع پر یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد*
ریلی کا آغاز 15 چوک سے ہوا اور تحصیل چوک سے ہوتے ہوئے بھون چوک پر پہنچی جہاں امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ NA-58 عبداللہ نثار اعوان ، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی PP-20 سردار احمد خان پڑھال ، رئیس آف سدوال چوہدری بلال ایوب کہوٹ نے مجمع سے خطاب کیا۔
ریلی میں شریک نوجوانوں نے بھرپور نعروں کے ساتھ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔اور بھارتی دہشتگردی کی بھرپور مذمت بھی کی۔
اس موقع پر ریلی میں موجود شرکاء نے کشمیری جھنڈے بھی اٹھائے رکھے تھے جو مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی ،ہمدردی ، محبت کا اظہار کر رہے تھے۔
عبداللہ نثار اعوان نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیر کی آزادی تکمیل پاکستان کا حصہ اور پاکستان کی بقا و سلامتی کی ضامن بھی ہے اس لیے ایک آزاد پاکستان ہی کشمیریوں کے لیے ٹھوس اقدامات کر سکتا ہے اور یہ تب ہی ممکن ہے کہ جب پاکستان میں اہل اور نڈر حکمران ہوں گے۔
آٹھ فروری فیصلہ کا دن ہےاور اس دن لوگ ایسی قیادت منتخب کریں جو کشمیر کو جانتے بھی ہیں اور ہمیشہ سے کشمیریوں کے حق میں آواز بھی اٹھاتے رہے ہیں اور خون دینے سے بھی گریز نہیں کرتے۔
اس موقع سردار احمد خان پڑھال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ ہمیشہ سے کشمیریوں کا مقدمہ لڑتی ہے اور جب تک کشمیر پاکستان کا حصہ نہیں بن جاتا تب تک ہم ہر جگہ ہر فورم جہاں تک ممکن ہوا ہم آواز اٹھاتے رہیں گے اور آقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک ہم اپنی جہدوجہد جاری رکھیں گے۔
چکوال ٹوڈے
عمار عبداللہ اعوان



05/02/2024

کشمیر ریلی

05/02/2024

*یکجہتی کشمیر ریلی 15 چوک پر موجود*۔


5فروری کشمیر ڈےیوم یکجہتی کشمیر ریلی
05/02/2024

5فروری کشمیر ڈے
یوم یکجہتی کشمیر ریلی

03/02/2024

اگر ہار بھی گئے تو پھر بھی عوام کی خدمت کریں گے۔
سردار احمد خان آف پڑھال
امیدوار حلقہ PP-20 مرکزی مسلم لیگ






02/02/2024

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ٹکٹ پر امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ PP-20 سردار احمد خان آف پڑھال کا خصوصی انٹرویو۔






*پاکستان مرکزی مسلم لیگ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ PP-20 سردار احمد خان آف پڑھال کا خصوصی انٹرویو*
31/01/2024

*پاکستان مرکزی مسلم لیگ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ PP-20 سردار احمد خان آف پڑھال کا خصوصی انٹرویو*


Exclusive Interview Of Candidate PP-20 Sardar Ahmed Khan | Chakwal Today ⚫ Visit Our Channel To ...

چکوال (عبدالغفار پارس) الیکشن کمیشن نے آمدہ انتخابات کیلئے ضلع چکوال و تلہ گنگ میں پولنگ کیلئے ابتدائی ڈھانچہ تشکیل دیدی...
21/01/2024

چکوال (عبدالغفار پارس) الیکشن کمیشن نے آمدہ انتخابات کیلئے ضلع چکوال و تلہ گنگ میں پولنگ کیلئے ابتدائی ڈھانچہ تشکیل دیدیا ہے،جس کے مطابق حلقہ این اے 58 ضلع چکوال کے 297758 مرد اور 290509 خواتین رجسٹرڈ ووٹرز کیلئے 459 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں،جن میں 132 مردانہ،132 زنانہ اور 195 مشترکہ پولنگ سٹیشن شامل ہیں اسی طرح حلقہ این اے 59 ضلع تلہ گنگ کے 305048 مرد ووٹرز اور 293586 خواتین رجسٹرڈ ووٹرز کیلئے 468 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں 123 مردانہ،123 زنانہ اور 222 مشترکہ پولنگ سٹیشن شامل ہیں،اسی طرح پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 20 چکوال کے 139512 مرد اور 137074 خواتین رجسٹرڈ ووٹرز کیلئے 79 مردانہ،79 زنانہ اور 62 مشترکہ پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں،پی پی 21 کے 160663 مرد اور 155953 خواتین رجسٹرڈ ووٹرز کیلئے 60 مردانہ،60 زنانہ اور 123 مشترکہ پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں،پی پی 22 کے 143835 مرد اور 140038 خواتین رجسٹرڈ ووٹرز کیلئے 66 مردانہ،66 زنانہ اور 84 مشترکہ پولنگ سٹیشن بنائے گئے ہیں جبکہ پی پی 23 کے 158796 مرد اور 151030 رجسٹرڈ خواتین ووٹرز کیلئے 50 مردانہ،50 زنانہ اور 148 مشترکہ پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں،قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 58 کے ٹوٹل 588267 رجسٹرڈ ووٹرز کیلئے مجموعی طور پر 459،حلقہ این اے 59 کے ٹوٹل 598634 ووٹرز کیلئے 468 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں،اسی طرح پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 20 کے ٹوٹل 276586 ووٹرز کیلئے 220،پی پی 21 کے ٹوٹل 316616 ووٹرز کیلئے 243،پی پی 22 کے ٹوٹل 283873 ووٹرز کیلئے 216 اور پی پی 23 کے ٹوٹل 309826 ووٹرز کیلئے 248 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں،ضلع چکوال و تلہ گنگ میں قومی اسمبلی کے 2 حلقوں کیلئے مجموعی طور پر 927 اور پنجاب اسمبلی کے 4 حلقوں کیلئے مجموعی طور پر 927 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا ڈھڈیال میں شاندار جلسہ عام اور بھرپور شو آف پاور امیدوار  PP-20 سردار احمد خان آف پڑھال نے ڈھڈ...
21/01/2024

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا ڈھڈیال میں شاندار جلسہ عام اور بھرپور شو آف پاور
امیدوار PP-20 سردار احمد خان آف پڑھال نے ڈھڈیال میں ایک شاندار جلسہ کا اہتمام کیا جس کے مہمان خصوصی امیدوار NA-58 عبداللہ نثار اعوان تھے۔ جلسہ میں لوگوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔
عبداللہ نثار اعوان قافلے کی صورت بہمراہ چوہدری محمد بلال ایوب کہوٹ، چوہدری محمد سلمان نمبردار ، حماد ایوب کہوٹ جب ڈھڈیال پہنچے تو مختلف جگہوں پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔پھر ایک ریلی کی صورت میں پورا قافلہ جلسہ گاہ پہنچا۔
جلسہ گاہ پہنچنے پر سردار احمد خان نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور باقاعدہ جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا۔
اس موقع پر چوہدری محمد سلمان نمبردار ، چوہدری بلال ایوب کہوٹ نے مرکزی مسلم لیگ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا، سردار احمد خان پڑھال امیدوار PP-20 نے اپنے حلقہ کے لوگوں سے پارٹی کے منشور اور کردار کے بارے تمام تفصیلات لوگوں کے سامنے رکھیں اور آخر میں مہمان خصوصی امیدوار NA-58 عبداللہ نثار اعوان نے ملکی سیاسی صورتحال اور مرکزی مسلم لیگ کے منشور و مقاصد لوگوں کے سامنے رکھے اور بہت ہی پرجوش انداز میں جلسہ سے خطاب کیا۔




21/01/2024

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے این اے 58 سے امیدوار عبداللہ نثار اعوان ڈھڈیال میں جلسہ سے پرجوش انداز میں خطاب کرتے ہوئے۔





سدوال میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ چکوال کا زبردست پاورشو  رئیس آف سدوال چوہدری محمد سلمان نمبردار ، چوہدری محمد بلال ایوب...
16/01/2024

سدوال میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ چکوال کا زبردست پاورشو
رئیس آف سدوال چوہدری محمد سلمان نمبردار ، چوہدری محمد بلال ایوب کہوٹ کا عبداللہ نثار اعوان امیدوار این اے 58 اور سردار احمد خان پڑھال امیدوار پی پی 20 کے اعزاز میں زبردست پاورشو۔۔۔
کہوٹ برادران کی جانب سے سدوال میں ایک بڑے جلسے کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 58 عبداللہ نثار اعوان اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 20 سردار احمد خان آف پڑھال نے شرکت کی۔جلسہ گاہ پہنچنے پر بلال ایوب کہوٹ اور محمد سلمان نمبردار نے شاندار استقبال کیا۔
اس موقع پر اہلیان سدوال نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی،اور عبداللہ نثار اعوان، سردار احمد خان ، بلال ایوب کہوٹ ، محمد سلمان نمبردار نے جلسہ سے خطاب بھی کیا۔
اہل علاقہ نے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے منشور کو پسند کیا اور بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔
(عمار عبداللہ اعوان)




*بریکنگ نیوز* ن لیگ نے ضلع چکوال و تلہ گنگ کے قومی وصوبائی حلقوں کے ٹکٹ جاری کر دیٸےچکوال..... این اے 58 سے سابق وفاقی و...
11/01/2024

*بریکنگ نیوز*
ن لیگ نے ضلع چکوال و تلہ گنگ کے قومی وصوبائی حلقوں کے ٹکٹ جاری کر دیٸے

چکوال..... این اے 58 سے سابق وفاقی وزیر میجر ریٹائرڈ طاہر اقبال امیدوار نامزد

چکوال۔۔۔۔ پی پی 20 پر ضلعی صدر ن لیگ چوہدری سلطان حیدر علی امیدوار ہونگے۔

چکوال۔۔۔۔۔ پی پی 21 پر سابق صوباٸی وزیر ملک تنویر اسلم سیتھی امیدوار برقرار۔

چکوال۔۔۔این اے 59 پر سابق ضلع ناظم سردار غلام عباس خان ن لیگ کے امیدوار نامزد

چکوال۔۔۔پی پی 22 پر فی الحال فیصلہ نہیں ہو سکا۔۔
چکوال۔۔۔حلقہ پی پی 23 پر ضلعی جنرل سیکرٹری ن لیگ ملک شہر یار اعوان امیدوار نامزد
*چکوال ٹوڈے*





26/12/2023

سوپ کا کاروبار کیسے شروع کریں۔۔۔؟
انویسٹمنٹ کتنی چاہیے اور منافع کتنا حاصل ہوتا ہے۔۔۔؟
تمام معلومات اس ویڈیو میں۔👇



24/12/2023

پاکستان مرکزی مسلم لیگ چکوال کی طرف سے دوہریاں یونین کونسل چوآ گنج علی شاہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی طرف سے موضع دوہریاں یونین کونسل چوآ گنج علی شاہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح امیدوار این اے 58 عبداللہ نثار اعوان صاحب نے کیا جس کے بعد لوگوں سے خطاب کیا پاکستان مرکزی مسلم لیگ چکوال کی طرف سے یہ مسلسل چوتھا فری میڈیکل کیمپ تھا جس سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ مستفید ہو چکے ہیں اس سے پہلے ٹنیالہ ، سیدپور اور بشارت میں میڈیکل کیمپ لگائے جا چکے ہیں ان تمام میڈیکل کیمپس کی سرپرستی و آرگنائزیشن ڈسٹرکٹ میڈیا سیکرٹری مرکزی مسلم لیگ چکوال محمد شعیب منہاس آف ٹنیالہ نے کی ہے اور مزید ان کا کہنا تھا یہ تو ابھی شروعات ہے انشاء اللہ اہلیانِ چکوال کے لیے مزید خدمت کے پروجیکٹ لے کر آرہے ہیں جیسے پہلے سستی روٹی تندور چکوال شہر میں چل رہا ہے اسی طرح ڈھڈیال میں بھی سستی روٹی تندور کا افتتاح ہونے جا رہا ہے اور مزید فری میڈیکل کیمپس بھی لگائیں جائیں گے چونکہ ہماری سیاست خدمت انسانیت کی اصل تصویر ہے جو ہمیں باقی تمام سیاسی جماعتوں سے منفرد کرتی ہے اقتدار میں آئے بغیر ہی مرکزی مسلم لیگ خدمت خلق میں پیش پیش ہے انشاء اللہ اقتدار میں آکر ملت کے خدمت گار مزید پاکستان کو سنواریں گے اور اپنے جغرافیے اور سرحدوں کی حفاظت کریں گے۔



سوپ کا کاروبار کیسے شروع کریں۔۔۔؟انویسٹمنٹ کتنی چاہیے اور منافع کتنا حاصل ہوتا ہے۔۔۔؟تمام معلومات اس ویڈیو میں۔👇
22/12/2023

سوپ کا کاروبار کیسے شروع کریں۔۔۔؟
انویسٹمنٹ کتنی چاہیے اور منافع کتنا حاصل ہوتا ہے۔۔۔؟
تمام معلومات اس ویڈیو میں۔👇



How To Start Soup Business | Chicken Soup Business | Chakwal Today Watch More Videos⚫Chakwal's Public P...

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ہی ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی کمی۔۔۔یہ کرایہ نامہ غور سے دیکھ لیں، آپ چکوال/تلہ ...
20/12/2023

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ساتھ ہی ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی کمی۔۔۔
یہ کرایہ نامہ غور سے دیکھ لیں، آپ چکوال/تلہ گنگ سے دوسرے شہر سفر کر رہے ہیں یا شہر میں ہی ایک سٹاپ سے دوسرے سٹاپ تک، گاڑیوں پر یہ کرایہ نامہ چسپاں کرنا اور عمل درآمد کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے، اگر ایسا نہیں ہوتا تو آپ شکایت کریں، تصویر بنائیں اور ہمیں ٹیگ کریں، شکایت کا ازالہ ہم کریں گے۔۔۔۔۔
ڈپٹی کمشنر چکوال قراۃ العین ملک


پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے NA-58 سے نامزد امیدوار عبداللہ نثار اعوان ، PP-20 سے سردار احمد خان پڑھال اور PP-21  س...
20/12/2023

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے NA-58 سے نامزد امیدوار عبداللہ نثار اعوان ، PP-20 سے سردار احمد خان پڑھال اور PP-21 سے ملک وزیر حسین نے کاغزات نامزدگی وصول کر لیے۔۔
تمام امیدوار بروز جمعرات اپنے متعلقہ ریٹرننگ افسر کو کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔۔۔



جماعت کا نام: پاکستان مرکزی مسلم لیگ ( PMML)امیدوار حلقہ NA-58 : مولانا عبداللہ نثار اعوانانتخابی نشان: کرسی
06/12/2023

جماعت کا نام: پاکستان مرکزی مسلم لیگ ( PMML)
امیدوار حلقہ NA-58 : مولانا عبداللہ نثار اعوان
انتخابی نشان: کرسی



02/12/2023

پاکستان مرکزی مسلم لیگ حلقہ NA-58 کے امیدوار عبداللہ نثار اعوان کی ستوال گاؤں میں آمد اور کارنر میٹنگ سے خطاب
چکوال ٹوڈے/ عمار عبداللہ اعوان
ستوال گاؤں کی سیاسی کمیٹی کے صدر محمد ریاض صاحب ، نائب صدر گلزرین صاحب ،جنرل سیکرٹری محمد افضال صاحب ، فنانس سیکرٹری حاجی مظہر صاحب ،میڈیا سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ چکوال محمد شعیب منھاس اور اسی طرح گاؤں کے معززین کی بڑی تعداد نے میٹنگ میں شرکت کی۔
اس موقع پر عبداللہ نثار اعوان صاحب نے میٹنگ کے شرکاء کو پارٹی منشور بارے آگاہ کیا اور عوامی خدمت پر مشتمل ماضی و مستقبل کی جماعتی کارگردگی اور عزائم شرکاء کے سامنے رکھے۔
ستوال کے لوگوں نے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے منشور اور عوامی خدمات کو سراہا اور آئندہ پارٹی کا ساتھ دینے کا عزم کیا۔
آخر میں عبداللہ نثار اعوان نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور جنرل سیکرٹری محمد افضال کو کامیاب میٹنگ کرانے پر مبارک باد بھی دی۔۔۔





20/11/2023

انتہائی کم قیمت میں کھانا مہیا کرنے والا سستا ترین ہوٹل
👈جس سے روزانہ سینکڑوں لوگ مستفید ہوتے ہیں۔۔
کتنے کی روٹی اور کتنے کا سالن۔۔۔۔؟
⚫جانئے مکمل معلومات عمار عبداللہ اعوان کی اس رپورٹ میں۔




انتہائی کم قیمت میں کھانا مہیا کرنے والا سستا ترین ہوٹل👈جس سے روزانہ سینکڑوں لوگ مستفید ہوتے ہیں۔۔کتنے کی روٹی اور کتنے ...
19/11/2023

انتہائی کم قیمت میں کھانا مہیا کرنے والا سستا ترین ہوٹل
👈جس سے روزانہ سینکڑوں لوگ مستفید ہوتے ہیں۔۔
کتنے کی روٹی اور کتنے کا سالن۔۔۔۔؟
⚫جانئے مکمل معلومات عمار عبداللہ اعوان کی اس رپورٹ میں۔




Sasti Roti Tandoor In Chakwal | Chakwal Today Watch More Videos⚫Chakwal's Public Protest Agains...

Address

Railway Road
Chakwal
48800

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chakwal Today posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Chakwal Today:

Videos

Share

Nearby media companies


Other News & Media Websites in Chakwal

Show All