Kamran Naseem Journalist

Kamran Naseem Journalist Journalism

31/05/2023

سردار تنویر الیاس کسی مخصوص ریجن کے لیے پیدا نہیں ہوا، تحریکِ انصاف کے سب سے زیادہ 17 ایم این ایز اور ممبرانِ صوبائی اسمبلی میرے ساتھ ہیں
سردار تنویر الیاس خان

07/04/2023
24/02/2023

سدھن گلی ریڑبن۔ ثوبیہ اعظم کی بہن ان پر خاوند اور سسر وغیرہ کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کا تذکرہ کر رہی ہیں۔

26/01/2023
مرتضیٰ اورمجتبیٰ علی شاہ نے ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا  ‪
28/12/2022

مرتضیٰ اورمجتبیٰ علی شاہ نے ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا ‪

لندنمرتضیٰ علی شاہ اوران کے صحافی بھائی مجتبیٰ علی شاہ نے ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا ہے۔ یہ مقدمہ قانونی فرم اور قاتل کے بیٹے کے خلاف جیتا گیا۔ مرتضیٰ اور مجتبیٰ علی شاہ...

25/12/2022

*سیالکوٹ عدالت میں وکیل اور جج کی آپس میں سخت تکرار اور گالم گلوچ*

14/11/2022

میرپورآزادکشمیر
وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی پریس کانفرنس

میرپورآزادکشمیر
آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے

اپوزیشن ارکان رکاوٹیں کھڑی کر کے انتخابات کے عمل کو رکوانا چاہتے ہیں،

اپوزیشن سے کہتا ہوں کہ اپنے کارکنان کو آگے آنے دیں، بلدیاتی الیکشن لڑنا تمام جماعتوں کے کارکنان کا حق ہے،

حکومت گارنٹی کے ساتھ الیکشن کروانے کا فیصلہ کر چکی ہے، تمام امیدواراں مطمعن رہیں وزیراعظم آزاد کشمیر

آزاد کشمیر پولیس، ایف سی، پاکستان آرمی، کی زیر نگرانی الیکشن کروایا جائے گا
وزیر اعظم آزاد کشمیر
کچھ سیاسی لوگ آزاد کشمیر میں انارکی پھیلا رہے ہیں، عوام کسی کی باتوں میں نہ آئیں، وزیراعظم آزاد کشمیر
بلدیاتی انتخابات کے لئے 97کروڑ الیکشن کمیشن اور 33کروڑ سکیورٹی کی لئیے مہیا کر دیے گئے ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر

19/10/2022

الیکشن کمیشن کی طرف سے کاغذات کی وصولی کی تاریخ میں توسیع اور بلدیاتی الیکشن کے لیے امیدواروں کی جانب سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے حصول کے لیے بے حد دلچسپی کے پیش نظر ٹکٹ کے لیے درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ میں مزید 2 دن کی توسیع کی جاتی ہے
امیدواروں سے 21 اکتوبر 2022 تک درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

راجہ منصور خان
جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر

22/09/2022

نانگا پیر ٹورازم فیسٹیول کے حوالے سے راجہ نثاراحمد شائق میڈیا ٹاک کر رہے ہیں

سردار اعجاز بیگ صدر پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل باغ اور امیدوار ڈسٹرکٹ کونسلر برائے یونین کونسل پنیالی بنی پساری سے پاک کش...
09/08/2022

سردار اعجاز بیگ صدر پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل باغ اور امیدوار ڈسٹرکٹ کونسلر برائے یونین کونسل پنیالی بنی پساری سے پاک کشمیر ٹی وی کی ٹیم نے آمدہ بلدیاتی انتخابات کے تناظر میں ملاقات کی جس میں بلدیاتی نظام اور باالخصوص سردار اعجاز بیگ کی سیاسی جدوجہد کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی. سردار اعجاز باغ سیاسی کارکنان کے قبیلے کی ایک معتبر شخصیت ہیں جو اپنی سیاسی کمٹمنٹ، وفاداری، حلیم طبیعت اور مہمان نوازی جیسی خصوصیات کی بناء پر اپنوں اور مخالفین میں یکساں طور پر مقبول ہیں.
سردار اعجاز بیگ نے اپنی سیاسی زندگی کا احوال بیان کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے اپنی سیاست کا آغاز میٹرک پاس کرنے کے بعد گورنمنٹ بوائز کالج باغ میں داخلہ لینے کے فوراً بعد پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن جیسی بڑی اور ترقی پسند طلبہ تنظیم سے کیا اور پھر پی ایس ایف کا پہلا منتخب جوائنٹ سیکرٹری بننے کا اعزاز حاصل ہوا اس کے بعد پی ایس ایف اور پیپلز یوتھ آرگنائزیشن آزادکشمیر کے مختلف عہدوں پر فائز رہا. پھر کچھ عرصہ مکمل طور پر کاروبار پر فوکس رہا اور مستقل طور پر باغ میں بھی نہ رہا جس کی وجہ سے سیاسی سرگرمیاں بھی مستقل نہیں رہیں مگر 2005 کے زلزلے کی امدادی سرگرمیوں کے دوران سردار قمرالزمان خان سابق وزیر حکومت کے قریب رہنے کا موقع ملا ان کے ویژن اور تعمیر و ترقی کی سوچ سے متاثر ہو کر دوبارہ سیاست میں متحرک ہوا اور اپنے بڑے بھائی سردار ریاض ایڈووکیٹ مرحوم کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کی مضبوطی اور ذوالفقار علی بھٹو شہید کا نظریہ باغ کے قریہ قریہ میں پہنچانے کے لیے عملی سیاست میں سردار قمرالزمان خان کی ٹیم کا حصّہ بنا اور پھر آج تک اپنی زندگی کا مشن سردار قمرالزمان خان کی ذات کو بنائے رکھا. اور جب سردار ریاض ایڈووکیٹ مرحوم کی وفات ہوئی تو یہ خبر ایک بجلی بن کر ہماری فیملی پر گری سیاست میں دلچسپی کم ہونے لگی مگر اسی اثناء میں میرے دوست، بھائی اور محسن سردار راشد قمر نے مجھے اس غم سے نکالا اور اور ایک بار پھر تروتازہ کر کے عملی میدان میں ساتھ دوڑاتے رہے ہر قدم پر ان کا ساتھ دیتے ہوئے قائدین کا مشن لے کرچلتا رہا مگر زندگی ایک بار پھر اچانک جیسے رک گئی ایسا واقعہ رونما ہو گیا کہ اب دل کر رہا تھا باقی کی زندگی گمنامی میں گزار دوں سردار راشد قمر سے جدائی کا تصور بھی نہیں میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا مگر اللہ پاک کی مرضی سے ایسا ہو چکا تھا. اب کی بار سردار راشد قمر مرحوم اور میرے بھائی فخر نوجوانان سردار ضیاالقمر نے مجھے حوصلہ ہمت اور طاقت دی مجھے بہلا پھسلا کر دوبارہ چارج کرنے کی کوشش کی اور بالآخر ان کی کوشش کامیاب رہی اور میں پہلے سے بھی زیادہ تیزی سے اپنے سیاسی مشن پر گامزن ہو گی مگر اس کے بعد بھی میری ذاتی زندگی میں مشکلات میں اضافہ ہوتا چلا گیا میرے مزید تین انتہائی با صلاحیت، خوش اخلاق، خوب صورت اور خوب سیرت حقیقی بھائی سردار مشتاق، سردار خورشید اور سردار شجاع بیگ اس دنیا فانی کو چھوڑ کر چلے گئے میں ایک غم سے نکلتا اور دوسرے میں ڈوبتا چلا گیا.
ایک اور دریا کا سامنا تھا منیر مجھ کو
میں ایک دریا سے پار اترا تو میں نے دیکھا

میرا دل جسم ہر روز ٹوٹتا مگر میری غیرت نے یہ گوارا نہیں کیا کہ اپنی قیادت کے مشکل وقت میں آنسو کا ایک قطرہ بھی ان کے سامنے نکال کر انہیں مزید پریشان، دکھی یا کمزور کروں آج بھی اکیلے میں اپنے حقیقی بھائیوں کے ساتھ سردار راشد قمر مرحوم کی یاد میں آنسو نکلتے ہیں لیکن جب سردار ضیاءالقمر کو دیکھا کہ آخر وہ بھی اپنے بڑے بھائی کا دکھ اپنے سینے میں لیے دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار میدان عمل میں موجود ہیں تو اپنے گھر میں بھائی کے چالیسویں کی دعا کروانے کے بعد اور گھر میں تعزیت کی غرض سے آنے والے مہمانوں کی رش کے باوجود ایک پل بھی ضائع نہیں کیا اور قیادت کے ہمراہ دونوں حلقوں وسطی اور شرقی کے علاوہ بھی دیگر علاقوں میں لوگوں کی خوشی غمی اور دکھ سکھ میں ان کے ساتھ شامل ہونے کو پہنچا، ان کے دکھ سکھ اور مشکلات کو اپنا دکھ درد اور تکلیف سمجھ کر ان کے ساتھ کھڑا رہا بلکہ اگر میں یہ دعویٰ کروں تو بجا ہو گا کہ مجھے رات کے کسی بھی وقت یا دن کے اوقات میں سردار قمرالزمان خان یا سردار ضیاءالقمر کے کسی بھی کارکن نے کسی مشکل کے دوران فون کیا ہو تو میں ان کی داد رسی کے لیے ضرور پہنچا ہوں بس یہی سوچ کر میرا دل سکون حاصل کرتا ہے کہ میں نے اپنا فرض پورا کیا اور سردار قمرالزمان خان کی امیدوں پر پورا اترا.
ایک سوال کے جواب میں سردار اعجاز بیگ کا کہنا تھا کہ اپنے بڑے بھائی سردار ریاض ایڈووکیٹ مرحوم کو پاکستان پیپلز پارٹی میں سردار قمرالزمان خان کے ساتھ شامل کروانے میں میرا کردار سب سے اہم تھا اس لیے کہ مسلم کانفرنس نےان جیسے باصلاحیت، مخلص اور نیک سیرت انسان کو کبھی کوئی قابلِ ذکر عہدہ نہیں دیا بلکہ ہمیشہ ان سے دھوکا کرتے رہے یہی وہ وجہ تھی جس پر میں نے انہیں قائل کیا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو انصاف کرتی ہے اور اپنے مخلص کارکنان کو ان کا حق دیتی ہے یہی وجہ ہے کہ آمدہ بلدیاتی انتخابات میں یونین کونسل پنیالی بنی پساری سے آج میں بھی ڈسٹرکٹ کونسلر کے لیے پارٹی ٹکٹ کا امیدوار ہوں مجھے یقین ہے کہ پارٹی مجھے ٹکٹ دے گی اور ایسی صورت میں ہم الیکشن بھی جیتیں گے لیکن یہاں میں یہ بات بھی واضح کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ میں پارٹی کا ذمہ دار فرد ہونے کے ناطے پارٹی ڈسپلن کا بھی پابند ہوں اگر پارٹی نے میرے علاوہ بھی کسی اور کو ٹکٹ سونپا تو اس کے لیے بھی میں اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا.
آخر میں سردار اعجاز بیگ نے باغ ڈیجیٹل میڈیا کلب میں موجود تمام اداروں اور نوجوان باصلاحیت صحافیوں کو متحرک اور جاندار صحافتی خدمات پیش کرنے پر مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی مسلسل محنت اور لگن سے حقیقی صحافت کو فروغ دینے میں اپنا اہم کردار ادا کرتے رہیں گے.

09/05/2022

شہباز شریف مہنگائی کم نہیں کر سکتے تو عام آدمی کے نزدیک عمران خان کی حکومت کے خاتمے کا جواز نہیں رہے گا.

30/03/2022
30/03/2022
30/03/2022
شیفیلڈ کالج باغ میں پرنسپل کی آسامی خالی.
11/03/2022

شیفیلڈ کالج باغ میں پرنسپل کی آسامی خالی.

24/10/2021

بریکنگ نیوز
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے ایک دن پہلے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، گورنر بلوچستان نے استعفیٰ قبول کر لیا.
جیو نیوز

24/10/2021

حکومت پاکستان اور کالعدم تنظیم کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے. منگل تک احتجاج ریکارڈ کروا کر مظاہرین واپس چلے جائیں گے. آج سے تمام راستے کھول دیے جائیں گے. پرامن احتجاج میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان ٹکراؤ نہیں ہو گا.
وفاقی وزراء شیخ رشید، نورالحق قادری.

08/10/2021

آئی ایم ایف نے جاریہ مذاکرات میں پاکستان سے بجلی کی قیمت، انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور ریگولر ڈیوٹیز مزید بڑھانے کا مطالبہ کر دیا.
مہنگائی مزید بڑھنے کا امکان😭😭😭

04/10/2021

پرائس کنٹرول کمیٹی کی غفلت و لاپرواہی اور سیاسی کارکنان کی بے حسی و عوامی مسائل سے لاتعلقی باغ شہر میں خود ساختہ/مصنوعی مہنگائی کی بڑی وجوہات ہیں.

01/10/2021

سیاسی کارکنان!
تو کیا یہ طے ہے کہ آپکو بھی کوئی غرض نہیں عوام اور عوام کے مسائل سے؟ مہنگائی سے؟ مصنوعی مہنگائی سے؟؟؟
نہیں بولو گے آپ بھی؟؟

اسکواڈرن لیڈر اسکول قندیل کالونی کے بچوں اور سٹاف نے حکومت آزاد کشمیر کی صفائی مہم کے سلسلے میں وومن یونیورسٹی روڈ اور ا...
01/10/2021

اسکواڈرن لیڈر اسکول قندیل کالونی کے بچوں اور سٹاف نے حکومت آزاد کشمیر کی صفائی مہم کے سلسلے میں وومن یونیورسٹی روڈ اور اطراف میں پھینکا گیا کچرا اکٹھا کیا، مختلف دوکانوں، گھروں، ہاسٹلز میں جا کر ویسٹ منیجمنٹ کے حوالے سے آگاہی بھی فراہم کی.

01/10/2021

پٹرول، ڈیزل، گیس، ڈالر، گولڈ، مہنگائی اور مصنوعی مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکے.

01/10/2021

مہنگائی کا نیا طوفان
پٹرول چار روپے، ڈیزل دو روپے فی لیٹر مزید مہنگا کر دیا گیا جبکہ ایل پی جی 343 روپے فی سلنڈر مہنگی کر دی گئی.
😭😭😭😭😭

01/10/2021

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 343 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2403 روپے 55 پیسے ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی فی کلو 29 روپے 11پیسے مہنگی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 203 روپے 69 پیسے فی کلو ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ ایل پی جی کی نئی قیمت کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔

Address

Bagh

Telephone

+923459727433

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kamran Naseem Journalist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share