Fáhèêm Khålíd Official

Fáhèêm Khålíd Official Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Fáhèêm Khålíd Official, Media/News Company, Bagh.

29/10/2021
15/09/2021
14/09/2021

*NCOC کا 16 ستمبر سے سکول کھولنے کا اعلان

*۔۔۔۔ٹرانسپورٹ کو 50 فیصد سواریوں کے ساتھ انٹر سٹی چلنے کی اجازت*

*6 اضلاع میں لاہور ، فیصل آباد، ملتان ، سرگودھا ، گجرات اور بنوں شامل ہیں ان میں سکول 22 ستمبر تک بند رہیں گے۔*
*سربراہ NCOC وفاقی وزیر اسد عمر کی پریس کانفرنس وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت اجلاس*

*‏ہم نے 24 اضلاع میں 4 ستمبر کو کچھ بندشیں لگائی تھیں، وفاقی وزیر اسد عمر*

*‏24 اضلاع میں سے 18 میں بہتری نظر آرہی ہے، وفاقی وزیر اسد عمر*

*‏6 اضلاع میں انتہا درجے کی بندشیں قائم رہیں گی، وفاقی وزیر اسد عمر*

*‏پنجاب کے 5 اور خیبر پختونخوا کے ایک ضلع میں بندشیں برقرار رہیں گی، اسد عمر*

*‏پنجاب کے 5 اضلاع لاہور، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا اور گجرات میں بندشیں قائم رہیں گی، اسد عمر*

*‏16 ستمبر سے 50 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے، اسد عمر*

*‏کاروبار کی مکمل بندش کی طرف نہیں جارہے، وفاقی وزیر اسد عمر*

*‏انٹر سٹی بس سروس کےلیے 50 فیصد سواریوں کے ساتھ اجازت ہوگی، اسد عمر*

*‏6 اضلاع میں آؤٹ ڈور ڈائننگ کا ٹائم بڑھا کر 10 بجے تک کیا جارہا ہے، اسد عمر*

*‏پارکس اور جمز مکمل ویکسینیٹڈ افراد کے لیےکھول دیئے جائیں گے، اسد عمر*

Congrulations massir 😍🔥🏏✌️
17/08/2021

Congrulations massir 😍🔥🏏✌️

Dazzzzzzzzzzzzzz💪🔥🏆💚🖤💜♥️🧡✌️Masair the brand 💚🔥✌️😎🏆🏏
17/08/2021

Dazzzzzzzzzzzzzz💪🔥🏆💚🖤💜♥️🧡✌️
Masair the brand 💚🔥✌️😎🏆🏏

دریا میں پانی کی سطح کم ہونے کی وجہ سے سردار صغیر چغتائی شہید کی گاڑی آزاد پتن جائے حادثہ سے تھوڑا آگے دریا کے کنارے سے ...
17/08/2021

دریا میں پانی کی سطح کم ہونے کی وجہ سے سردار صغیر چغتائی شہید کی گاڑی آزاد پتن جائے حادثہ سے تھوڑا آگے دریا کے کنارے سے مل گئ ہے مقامی لوگوں کی مدد سے گاڑی میں رسے ڈال دیئے گے ہیں۔
کرین منگوائی گئی ہے اور جلد ہی گاڑی نکال دی جائے گی

اللہ پاک سردار صغیر چغتائی شہید کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین ثم آمین 😥😥

آزاد کشمیر بھر میں کل سے آئندہ 15روز تک تمام سیاسی و سماجی اجتماعات پر "وزیر اعظم آزاد کشمیر" نے پابندی لگا دی نوٹیفکیشن...
31/03/2021

آزاد کشمیر بھر میں کل سے آئندہ 15روز تک تمام سیاسی و سماجی اجتماعات پر "وزیر اعظم آزاد کشمیر" نے پابندی لگا دی نوٹیفکیشن جاری

 #باغ: باغ ڈپٹی کمشنر نے کرونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو (اول تا ہشتم) آج سے...
29/03/2021

#باغ: باغ ڈپٹی کمشنر نے
کرونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو (اول تا ہشتم) آج سے 11 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔۔۔
تاہم انٹرمیڈیٹ، سیکنڈری (امتحانات و کلاسسز) SOP's کے تحت کھولنے کی اجازت ہو گی۔
ڈپٹی کمشنر ضلع باغ

21/03/2021

باغ()ویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر باغ کی تعمیر کے لیے ایچ ای سی کی طرف سے خطیررقم کی منظوری فیڈرل پی ایس ڈی پی 2021-22کے لیے یونیورسٹی انفراسٹیکچر اور دیگر ضروریات کے لیے 1.2ارب روپے کی منظوری دے دی گئی۔پہلے سے منظور شدہ پراجیکٹ کی رقم کو بھی زمین کا تنازعہ حل کروا کہ ضائع ہونے سے بچا لیا گیا۔ اور ایچ ای سی نے نئی جگہ پر تعمیر شروع کرنے کی اجازت دے دی۔
وائس چانسلر جامعہ خواتین میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر عبد الحمید کی شبانہ روز کاوشوں سے انتہائی قلیل عرصہ میں جامعہ خواتین کی سابقہ محرومیوں کا ازالہ اور جامعہ خواتین باغ کو مالی اور انتظامی طور پر مستحکم بنیاد فراہم کر دی گئی۔ صدر ریاست و وزیر اعظم آزاد کشمیر، عدلیہ،حکومت آزاد کشمیراور ہائرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی بھر پور معاونت لائق تحسین ہے۔2 اپریل کو جامعہ خواتین میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس کے مہمان خصوصی صدر ریاست آزاد حکومت سردار مسعود خان ہوں گے. ہائرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان میں 19مارچ 2021ڈی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں جامعہ خواتین کے لیے پی ایس ڈی پی 2021-22کے تحت 1.2ارب روپے کا پراجیکٹ منظور کر لیا گیا۔ علاوہ ازیں پہلے سے منظور شدہ پراجیکٹ سائیٹ سلیکشن کی وجہ سے تنازعہ کا شکار تھا زمین کا معاملہ حل ہونے کی بنا پر اس خطیر رقم کو بھی ضائع ہونے سے بچا لیا گیا۔ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن نے اس اجلاس میں اس پراجیکٹ کی تعمیر کی بھی اجازت دے دی۔اس طرح جامعہ خواتین کی تعمیر کے لیے دونوں پراجیکٹس کو بیک وقت شرو ع کیا جا سکے گااور آئندہ تین سے چار سال کے اندر جامعہ کی مکانیت اور دیگر ضروریات کو پورا کرتے ہوئے ادارے کو مستحکم بنیادوں پر چلانے کے لیے معاون ثابت ہوگا۔ اس سلسلہ میں وائس چانسلر جامعہ خواتین پروفیسر ڈاکٹر عبد الحمید نے اپنی مستعد ٹیم کے ہمراہ بے لوث اور انتھک محنت سے ادارہ کے لیے بڑی کامیاں حاصل کیں۔اور ادارہ استحکام کی طرف گامزن ہونے لگا۔ وائس چانسلر کی کاوشوں سے وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر خان ،صدر ریاست سردار مسعود خان ، عدلیہ، حکومت آزاد کشمیراور ہائر ایجوکیشن کمیشن کا مثالی تعاون رہا اور قلیل عرصہ میں نہایت پیچیدہ اور مشکل معاملات یکسو ہوئے۔ نئے وائس چانسلر بہت سارے چیلنجز سے عہدہ برآں ہونے میں کامیاب رہے . اور جامعہ کے لیے ایک مستحکم بنیاد فراہم کر دی گئی۔ صدر ریاست سردار مسعود خان ، وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان ، عدلیہ،حکومت آزاد کشمیراور ہائرایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی بھر پور معاونت لائق تحسین ہے۔02اپریل بروز جمعہ صدر ریاست جامعہ خواتین کی ایک پروقار تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت فرمائیں گے جس میں ادارہ کے لیے اس مختصر عرصہ میں خدمات سر انجام دینے والی شخصیات اور اداروں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

حکومت  آزاد کشمير کی طرف سے ابھی تک کوٸی پریس  ریليز جاری نہیں ہوٸی لیکن ڈی سی مظفرآباد نے ایک پریس ریليز جاری کی جس کے ...
13/03/2021

حکومت آزاد کشمير کی طرف سے ابھی تک کوٸی پریس ریليز جاری نہیں ہوٸی لیکن ڈی سی مظفرآباد نے ایک پریس ریليز جاری کی جس کے مطابق تعلیمی ادارہ جات میں Sop پر سختی سے عمل کرنے کا حکم جاری ہوا اس لیے ممکنہ طور پر ادارہ جات اوپن رہنے کے امکانات روشن ہیں،

Breaking News,School Closed Once Again Due To Covid 19,Stay Home Stay Safe
10/03/2021

Breaking News,
School Closed Once Again Due To Covid 19,
Stay Home Stay Safe

آزاد کشمیر گورنمنٹ نے کل گیارہ فروری کو عام تعطیل کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا دن یوم عزم نو کے طور پر منایا جائیگا
10/02/2021

آزاد کشمیر گورنمنٹ نے کل گیارہ فروری کو عام تعطیل کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا دن یوم عزم نو کے طور پر منایا جائیگا

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی: ہائر ایجوکیشن ڈگریوں کا نظام تبدیل کرنے کا فیصلہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ماسٹرز، بی ای...
09/02/2021

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی: ہائر ایجوکیشن ڈگریوں کا نظام تبدیل کرنے کا فیصلہ

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ماسٹرز، بی ایس اور بی ایڈ سمیت ہائر ایجوکیشن کی ڈگریوں کیلئے نظام میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا۔ اگلے سمسٹر سے ورکشاپ آن لائن ہوگی ، ہاتھ سے لکھی اسائنمنٹ قبول نہیں ہوگی، یونیورسٹی ویب سائٹ پر کتابیں آن لائن فراہم کی جائیں گی ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ہائر ایجوکیشن کی ڈگریوں میں معیار تعلیم مزید بہتر بنانے کیلئے سابق نظام تبدیل کرتے ہوئے آن لائن پر شفٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ماسٹرز، بی ایس اور بی ایڈ سمیت ہائرایجوکیشن کے کورسز میں آن لائن اسائنمنٹ لازم قرار دے دی گئیں۔ اگلے سمسٹر سے ورکشاپ بھی آن لائن ہوں گی۔ چار سالہ بی ایس، بی ایڈ، ماسٹرز ڈگری کیلئے ہاتھ سے لکھی اسائنمنٹ قبول نہیں ہوگی جبکہ صرف کمپیوٹر پر ٹائپ کی گئی اسائنمنٹ قبول کی جائیگی تاکہ طلبا ایک ہی اسائنمنٹ کاپی نہ کرسکیں اور چوری شدہ مواد لکھنے پر آسانی سے نشاندہی ہوسکے ۔

کتابیں نہ ملنے کی شکایات پر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے گھر پر پرنٹ شدہ کتابیں بھجوانے کے بجائے یونیورسٹی ویب سائٹ پر تمام کتابیں آن لائن فراہم کرنے کا پلان بنالیا تاکہ ایڈمیشن کنفرم ہوتے ہی طلبا اپنی کتابیں یونیورسٹی کے آن لائن پورٹل سے حاصل کرکے اپنی پڑھائی شروع کرسکیں اور گھر کتابیں ملنے کے انتظار میں وقت ضائع نہ کریں۔ علاوہ ازیں میٹرک اور انٹر کلاسز کو پرانے طریقہ کار کے مطابق ہی چلایا جائے گا جبکہ ہائر ایجوکیشن میں کامیابی کے بعد میٹرک اور انٹر کو بھی مکمل طور پر آن لائن سسٹم میں منتقل کردیا جائے گا۔

25/01/2021

آزاد جموں وکشمیر اسمبلی میں اس وقت49نشستیں ہیں جبکہ موجودہ دور حکومت میں اسمبلی کی سیٹوں میں مزید چار سیٹوں کا اضافہ کیا ہے جس سے اس سال ہونے والی عام انتخابات میں آزاد کشمیر اسمبلی کی نشستیں بڑھ کر 53ہو جائیں گی۔اسمبلی نشستوں میں یہ اضافہ نیلم ویلی، ضلع جہلم ویلی، کوٹلی اور راولاکوٹ میں کیا گیا ہے۔اس طرح آزاد کشمیر اسمبلی میں آزاد کشمیر کی 29 نشستیں تھیں جواس سال کے الیکشن میں بڑھ کر33ہو جائیں گی،12نشستیں مہاجرین جموں وکشمیر مقیم پاکستان اور8خصوصی نشستیں ،کل53نشستیں۔
آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ آزاد جموں وکشمیر اسمبلی کی نشستوں کی تفصیلات کے مطابق
( ضلع میر پور)
ایل اے 1میر پور 1میں ڈڈیال کی پوری تحصیل شامل ہے۔
ایل اے2میرپور 2میں میر پور تحصیل کے پٹوار سرکل پلاک،پنڈ خورد،ڈھیری پھلی،ڈھیری بروان،چکسواری،پنیام،بوا،ٹانگ،کنیلی،ماوہ،بجار، ہرڈوچی،اسلام گڑھ،کلیام بنسی اور پوٹھا بنسی شامل ہیں۔
ایل اے 3میر پور 3میں میر پور تحصیل کے پٹوار سرکل خانپور،کھڑک،رٹھوعہ محمد علی،تھوتھال،سنگوٹ،میر پور میونسپل ایریا،سیکٹر اے،سیکٹر بی،سیکٹر سی،سیکٹر ڈی ،سیکٹر ای،سیکٹر ایف نیو سٹی میر پور شامل ہیں۔
ایل اے4میر پور 4میں میر پور تحصیل کے پٹوار سرکل ،کھڑی خاص،عزیز پور،لہڑی، سونکیا،بھلیالا، خورد،پنڈی سبر وال،افضل پور،سموال شریف پل منڈا،سہانگ،بانی،بلوارا،جاتلاں، جانگیاں،پکھرال،نوگراں،دھل محمود،رائے پورشامل ہیں۔
( ضلع بھمبر)
ایل اے 5 بھمبر1میں برنالہ کی تمام تحصیل شامل ہے۔
ایل اے 6بھمبر 2میںسماہنی کی تمام تحصیل شامل ہے۔ایل اے 7بھمبر3میں بھمبر کی پوری تحصیل شامل ہے۔
( ضلع کوٹلی)
ایل اے 8کوٹلی 1میں کوٹلی تحصیل کے پٹوار سرکل دھنوان،گوئی، ککنی بگاہ،پھگواڑی،جھنجوڑا،دندی،قمروٹی،چوکی ٹینڈا شامل ہیں۔
ایل اے 9کوٹلی 2میں مکمل تحصیل فتح پور( نکیال) اور کوٹلی تحصیل کے پٹوار سرکل خود گجراں شامل ہے۔
ایل اے 10کوٹلی 3میں تحصیل کوٹلی کے پٹوار سرکل کوٹلی خاص، رولی،دھمول،گلہارشریف،بھناری،بڑالی،سروٹھا شامل ہیں۔
ایل اے11کوٹلی 4میں سہنسہ کی پوری تحصیل اور کوٹلی تحصیل کے پٹوار سرکل سیاہ،پنجیڑا،سرساوہ،اودھ ،انوئی سروٹھہ شامل ہیں۔
ایل اے 12کوٹلی 5میں چڑھوئی تحصیل کے پٹوار سرکل سہلنان ،پنجیاں ،براٹلا،نارڈڈیالاں،تھروچی،چاولا،چڑھوئی، کجلانی،خرواس،کوٹیرہ خانقاہ،جولیاں جاٹاں کی مکمل تحصیل ،ڈنہ، کھوئی رٹہ تحصیل کا پٹوار سرکل ٹائیں شامل ہے۔
ایل اے 13کوٹلی 6میں کھوئی رٹہ تحصیل کے پٹوار سرکل کھور، سوہانہ، سیری مجوال، کھوئی رٹہ، بیھال، ڈھانہ، کوٹیرہ اندریلا،سملیار،منجوال شامل ہیں۔
(ضلع باغ)
ایل اے14باغ1میں دھیر کوٹ کی مکمل تحصیل ماسوائے ملوٹ کا پٹوار سرکل چوڑ شامل ہے۔
ایل اے 15باغ2میں ہاڑی گہل تحصیل کے پٹوار سرکل جگلڑی،تھب،راولی،ٹوپی،بنی پساری، گائوں ملوٹ پٹوار سرکل چوڑ آف دھیر کوٹ تحصیل ،نڑیولہ،کفل گڑھ اور باغ تحصیل کے پٹوار سرکل بیر پانی اور بنی منہاساں شامل ہے۔
ایل اے 16باغ 3میں باغ تحصیل کے پٹوار سرکل باغ خاص،بھونٹ بھائیاں، سوانج، ناڑ شیرعلی ، دھڑے، اسلام نگر،چھتر نمبر دو، سیری چوکی شامل ہیں۔
ایل اے17باغ 4میں حویلی(کہوٹہ) کی مکمل تحصیل، مکمل تحصیل خورشید آباد، مکمل تحصیل ممتاز آباد شامل ہے۔
( پونچھ اور سدھنوتی ضلع)
ایل اے 18پونچھ و سندھوتی 1میں عباس پور کی پوری تحصیل،ہجیرہ تحصیل کے پٹوار سرکل گھمیر،سحر ککوٹہ،بٹل،منڈھول،سیرا،ٹائی شامل ہیں۔
ایل اے 19پونچھ و سدھنوتی 2 میں ہجیرہ کے پٹوار سرکل ہجیرہ/کٹیہرہ،سرائی، بھنتنی،کری کوٹ،پھگواٹی،رکار، اکھور بن، پوٹھی چھپریاں ماسوائے گائوں پیر کوٹ اور پلندری تحصیل کے پٹوار سرکل پٹوار سرکل نیریاں ماسوائے گائوں نیریاں،حبیب آباد،پٹوار سرکل تراڑکھل ماسوائے گائوں منشا آباد، بیروٹ، پٹوار سرکل پپے ناڑ۔
ایل اے 20پونچھ و سدھنوتی 3میں راولاکوٹ تحصیل کے پٹوار سرکل پکھار، علی سوجل، دوتھان،چھوٹا گلہ ماسوائے گائوں دریک،جنڈالی،حسین کوٹ ،کویان ،تحصیل ہجیرہ کے پٹوار سرکل گائوں پیر کوٹ آف پٹوار سرکل پوٹھی چھپریاں۔
ایل اے 21پونچھ و سدھنوتی 4میں تحصیل راولاکوٹ کے پٹوار سرکل پچوٹ،ہورنہ میرا، بنگوئین ،ٹمروٹہ،بناکھ،ریہاڑہ،تھوراڑ مکمل تحصیل۔
ایل اے 22پونچھ و سدھنوتی5میںتحصیل راولاکوٹ کے پٹوار سرکل پچیوٹ ،ہورنہ میرا،بنگوئین،ٹمروٹہ ،بناکھ،ریہاڑہ اور تھوراڑ کی مکمل تحصیل۔
ایل اے 23پونچھ و سدھنوتی 6 میں سدھنوتی تحصیل کے پٹوار سرکل گوراہ شومالی،پلندری ،داردھراچ( افضل آباد) گوراہ جنوبی،برال، اسلام پورہ، جھنڈا بگلہ،آزاد پتن،پنتھال، منگ کی پوری تحصیل۔
ایل اے 24پونچھ و سدھنوتی 7میں سدھنوتی تحصیل کے پٹوار سرکل سحر،بلوچ کی مکمل تحصیل،گائوں نیریاں،پٹوار سرکل نیریاں کا حبیب آباد، گائوں منشا آباد،گائوں بیروٹ آف پٹوار سرکل تراڑکھل آف تحصیل تراڑکھل۔
(ضلع نیلم ویلی)
ایل اے 25نیلم ویلی 1میں تحصیل اٹھمقام ضلع نیلم کے پٹوار سرکل نگدر ماسوائے گائوں نیلم، دواریاں،لوات،دودھنیال، شاردہ کی پوری تحصیل۔
ایل اے26نیلم ویلی 2میں تحصیل اٹھمقام ضلع نیلم کے پٹوار سرکل اٹھمقام، شاہ کوٹ،جاگراں ،بانڈی اشکوٹ، لیسوا، چلہانہ جاگیر، میر پورہ، نیلم گائوں کا پٹوار سرکل نگدر۔
( ضلع مظفر آباد)
ایل اے 27مظفر آباد 1میں تحصیل نصیر آباد(پٹہکہ) کے پٹوار سرکل تلگراں،ریالی،سید پور،بانڈی کھٹانہ،کہوڑی،نصیر آباد،سیری بھیری، ڈوبہ،باٹ دھارا، مچھیارہ،پالا ماگراں، بلگراں، تحصیل مظفر آباد کے پٹوار سرکل مسلم آباد، ہیر کٹلی، چہلہ بانڈی ماسوائے بانڈی میر سمداری اور چہلہ۔
ایل اے 28مظفر آباد 2میں تحصیل نصیر آباد ( پٹہکہ)کے پٹوار سرکل پنجگراں، دیوالیاں،پنجکوٹ، نوسیری،پٹہکہ،نوراسیری،تحصیل مظفر آباد کے پٹوار سرکل چھتر دومیل ماسوائے گائوں چاروایا،امبور،چھتر دومیل، دھنی سیداں، سیری دارا ماسوائے رنجاٹہ ، ہوتراری،دومیل ماسوائے گائوں میرا تنولیاں ،بانڈی تنولیاں و دومیل ، پٹوار سرکل دھانی ماسوائے گائوں دھانی،گن چھتر،گھڑی دوپٹہ۔
ایل اے 29مظفر آباد 3میں تحصیل مظفر آباد کے پٹوار سرکل مظفر آباد، گوجرہ،کٹلی، پٹرینڈ، چھتر دومیل گائوں امبور ، چھتر دومیل، دھنی سیداں ،دومیل گائوں میرا تنولیاں ،بانڈی تنولیاں و دومیل، سیری دارا کا پٹوار سرکل گائوں رنجاٹہ، گائوں بانڈی میر صمدانی و چاہلہ آف پٹوار سرکل چہلہ بانڈی ، گائوں دھنی آف پٹوار سرکل دھنی۔
ایل اے 30مظفر آباد 4میں ہٹیاں بالا کے پٹوار سرکل لنگلا، مظفر آباد تحصیل کے پٹوار سرکل کائی منجہ، ہٹیاں دوپٹہ ، لنگر پورہ ٹھوٹھہ ،لواسی، دچھوڑ میراں۔
ایل اے 31مظفر آباد 5میں تحصیل مظفر آباد کے پٹوار سرکل مظفر آباد، انوار شریف،تھیریاں،چھنال بنگ،چڑکپورہ،نور پور نکراں،کومی کوٹ،چھتر کلاس،ڈنہ، دولائی،کچیلی،بالان،رام کوٹ،کٹکیر، میرا کلاں،میرا خورد، جھنڈ گراں ،نارات، چروایاآف پٹوار سرکل چھتر دومیل۔
ایل اے 32مظفر آباد 6میں چکار کی پوری تحصیل،تحصیل ہٹیاں کے پٹوار سرکل کھلانہ خورد، کھلانہ کلاں ،سڑک چناری،چکوٹھی، ہٹیاں ملکپورہ ،بنی حافظ، دمن۔
(ضلع ہٹیاں بالا)
ایل اے 33مظفر آباد 7لیپہ کی پوری تحصیل، تحصیل ہٹیاں کے پٹوار سرکل گجر بانڈی،میرا بکوٹ، چکہامہ،نڑدجیاں، لمنیاں،مکناٹ، کھانڈا،
(جموں ،کٹھوعہ،ریاسی، اودھمپور ،پونچھ ریاست و متاثرین منگلا ڈیم مقیم پاکستان)
ایل اے 34جموں 1، بلوچستان صوبہ، سندھ صوبہ،بہاولپور ڈویژن ،ملتان ڈویژن،ڈیرہ غازی خان ڈویژن ، فیصل آباد ڈویژن، سرگودھا ڈویژن،لاہور ڈویژن۔
ایل اے35جموں 2، گوجرانوالہ ضلع ماسوائے تحصیل وزیر آباد، حافظ آباد ضلع، ضلع سیالکوٹ کی ڈسکہ تحصیل،سیالکوٹ ضلع کی تحصیل پسرور، سیالکوٹ ضلع کی تحصیل سمبڑیال۔
ایل اے 36جموں3، سیالکوٹ کی پوری تحصیل۔
ایل اے 37جموں 4،ناروال کی پوری تحصیل۔
ایل اے 38جموں 5، گوجرانوالہ ضلع کی تحصیل وزیر آباد ،ضلع گجرات، ضلع منڈی بہائوالدین۔
ایل اے 39جموں 6 ،خیبر پختون خواہ صوبہ، راولپنڈی ڈویژن ، اسلام آباد وفاقی علاقہ۔
( کشمیر وادی)
ایل اے 40ویلی1، صوبہ بلوچستان،صوبہ سندھ۔
ایل اے 41ویلی 2لاہور ڈویژن۔
ایل اے 42ویلی3،بہاولپور ڈویژن، ملتان ڈویژن، ڈیرہ غازی خان ڈویژن، گوجرانوالہ ڈویژن، فیصل آباد ڈویژن، جہلم ضلع، چکوال ضلع۔
ایل اے 43ویلی4، وارڈ نمبر 15سے50راولپنڈی میونسپل کارپوریشن کے حدود میں(1985کی وارڈ تقسیم کے مطابق)
ایل اے 44ویلی5، وارڈ نمبر 1سے وارڈ نمبر14راولپنڈی میونسپل کارپوریشن حدود کے اندر ( 1985کی وارڈ تقسیم کے مطابق) کنٹونمنٹ وارڈ نمبر1سے 10، راولپنڈی ضلع
راولپنڈی میونسپل کارپوریشن حدود سے باہر ، اسلام آباد وفاقی علاقہ ، اٹک ضلع۔
ایل اے 45ویلی6، صوبہ خیر پختون خواہ۔

باغ آزاد کشمیروویمن یونیورسٹی باغ کیلئے 2 ہزار کنال اراضی کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری✌️
20/01/2021

باغ آزاد کشمیر
وویمن یونیورسٹی باغ کیلئے 2 ہزار کنال اراضی کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری✌️

 #اب ٹینڈر آن لائن ہوں گے۔۔۔۔لڑائ جھگڑے کو نوبت اب پیش نہیں آئے گی
18/01/2021

#اب ٹینڈر آن لائن ہوں گے۔۔۔۔
لڑائ جھگڑے کو نوبت اب پیش نہیں آئے گی

✌️
14/01/2021

✌️

14/01/2021

:حکومت آزاد کشمیر نے اپنے اقتدار کے آخری دنوں میں سینکڑوں تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ اور بڑی تعداد میں نئی آسامیاں تخلیق کر دیں۔ وزارت تعلیم آزاد کشمیر کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت آزاد کشمیر نے 8 انٹرکالجز کو ڈگری کالجز میں اپ گریڈ کر دیا، 15 ہائی سکولوں کو بطور ہائی سیکنڈری سکول اپ گریڈ کر دیا گیا، 61 مڈل سکولز کو ہائی سکول میں اپ گریڈ کر دیا گیا جبکہ 106 پرائمری سکولوں کو مڈل سکول کا درجہ دےدیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے کالجز میں لیکچررز سمیت 227 نئی آسامیاں تخلیق کی گئی ہیں۔ 15 اپ گریڈ ہونے والے ہائیر سیکنڈری سکولز میں 93 نئی آسامیاں تخلیق کی گئی ہیں۔ مڈل سکولز زنانہ میں 130 نئی آسامیاں جبکہ مردانہ میں 57 نئی آسامیاں تخلیق کی گئی ہیں۔ پرائمری سے مڈل میں اپ گریڈ ہونے والے تعلیمی اداروں میں 424 نئی آسامیاں تخلیق کی گئی ہیں جبکہ ہائی سکولز کی سطح پر 78 نئی آسامیاں تخلیق کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اپ گریڈ ہونے والے تعلیمی اداروں اور نئی تخلیق شدہ آسامیوں کی ایک بڑی تعداد مظفرآباد ڈویژن کیلئے مختص کی گئی ہے جو وزیراعظم کا آبائی ڈویژن ہے۔ \395

وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان وویمن یونیورسٹی باغ کےلئے اضافی کمروں کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ ...
13/01/2021

وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان وویمن یونیورسٹی باغ کےلئے اضافی کمروں کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ رہے ہیں، وزیر کو متعلقہ حکام کی جانب سے بریفنگ بھی دی گئی

باغ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے بنی پساری میں وویمن یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا .✌️
13/01/2021

باغ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے بنی پساری میں وویمن یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا .✌️

12/01/2021

وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان 13 جنوری کو بنی پساری کے مقام پروویمن یونیورسٹی کےلیے قائم کئے گئے تدریسی شلٹرز کا افتتاح کریں گے, یونیورسٹی ذرائع

Update
04/01/2021

Update

باغ میں ٹیلی نار کی سروس معطل ٹیلی نار کمپنی کی طرف سے ٹیکس نہ دینے پر حکومت کی طرف سے ٹیکس ادا نہ کرنے پر ٹیلی نار ٹاور...
31/12/2020

باغ میں ٹیلی نار کی سروس معطل
ٹیلی نار کمپنی کی طرف سے ٹیکس نہ دینے پر حکومت کی طرف سے ٹیکس ادا نہ کرنے پر ٹیلی نار ٹاور سیل

آزادکشمیر میں منگل کے روز کا لاک ڈاون ختم منگل کو دوکانیں کھولنے کی اجازت مل گئی تاہم جمعہ کے روز لاک ڈاون برقرار رہے گا...
30/12/2020

آزادکشمیر میں منگل کے روز کا لاک ڈاون ختم منگل کو دوکانیں کھولنے کی اجازت مل گئی تاہم جمعہ کے روز لاک ڈاون برقرار رہے گا نوٹیفیکشن جاری

28/12/2020

#آزادکشمیر میں لاک ڈاون میں نرمی کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہ ہوسکا کل بروز منگل لاک ڈاؤن برقرار رہے گا لاک ڈاؤن کی جملہ پابندیاں ختم کرنے کا نوٹیفیکشن 2 روز تک متوقع

28/12/2020

مسلم لیگ ن نے میئر اسلام آباد کا الیکشن جیت لیا ۔
ن لیگ کے " پیر عادل صاحب " نے 43 ووٹ لیے اور پی ٹی آئی کے " ملک ساجد صاحب " نے 26 ووٹ لیے ۔

26/12/2020

بریکنگ نیوز

آزاد حکومت کا آٹے کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ، دو دن میں باضابطہ نوٹیفکیشن متوقع۔
ذرائع

عوامی اجتماعات پر پابندی ختم سموار سے تمام اجتماعات پر پابندی ختم کر دی جائے گی۔حکومت آزادکشمیر وزیراعظم آزاد کشمیر جناب...
26/12/2020

عوامی اجتماعات پر پابندی ختم سموار سے تمام اجتماعات پر پابندی ختم کر دی جائے گی۔حکومت آزادکشمیر
وزیراعظم آزاد کشمیر جناب راجہ فاروق حیدر خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آزاد کشمیر بھر میں سوموار 28 دسمبر سے تمام اجتماعات پر پابندی ختم کر دی جائے گی.

Address

Bagh

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fáhèêm Khålíd Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Fáhèêm Khålíd Official:

Share


Other Media/News Companies in Bagh

Show All