21/06/2023
Pakistan
صدر مملکت عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی تعیناتی کا اطلاق 17 ستمبر 2023 سے جسٹس عمر عطا بندیال کی ریٹائرمنٹ سے ہوگا۔
سپریم کورٹ میں کوئی الگ گروپ نہیں بنا رکھا، آئین کے تحفظ اور دفاع کیلئے اپنے حلف کا پابند ہوں،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے چیف جسٹس کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 175 اے تین کے تحت کی گئی۔
صدر مملکت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے 17 ستمبر 2023 ء کو بطور چیف جسٹس آف پاکستان عہدے کا حلف لیں گے۔
ہم صرف اللہ کے غلام ہیں اور کسی کے نہیں،جسٹس قاضی فائز عیسٰی
واضح رہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال آئین کے آرٹیکل 179 کے تحت 16 ستمبر 2023 کو ریٹائر ہوں گے۔
صدرمملکت نے 2 ماہ پہلے ہی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے چیف جسٹس بننےکی منظوری دی ہے۔
وزارت قانون نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس پاکستان تعیناتی کاباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق ان کی تعیناتی کااطلاق 17ستمبر2023سے ہوگا۔