Hullar Syedan BAgh ajk

Hullar Syedan BAgh ajk Hullar syedan is a village in district Bagh ajk

یکم مئی عرس مبارک آستانہ عالیہ چشتیہ ھولڑ سیداں زیر سر پرستی: پیر سید اجمل حسین گردیزی صاحب
28/04/2024

یکم مئی عرس مبارک
آستانہ عالیہ چشتیہ ھولڑ سیداں
زیر سر پرستی: پیر سید اجمل حسین گردیزی صاحب

شاہراہِ سید شجاعت ظفر (مرحوم) منسوب بدست سردار میر اکبر خان صاحب ۔۔۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ کونسلر   ھولڑ سیداں سید کامران قل...
20/01/2024

شاہراہِ سید شجاعت ظفر (مرحوم) منسوب بدست سردار میر اکبر خان صاحب ۔۔۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ کونسلر ھولڑ سیداں سید کامران قلندر گردیزی صاحب ، سید نصرت گردیزی صاحب ، سردار رشید طاہری صاحب ، سید عامر خورشید گردیزی صاحب ، ولی بن شجاعت اور دیگر لوگوں نے بھرپور شرکت کی ۔

18/01/2024
Hullar syedan Bridge.
29/11/2023

Hullar syedan Bridge.

Football ⚽ ground in village ♥️
09/11/2023

Football ⚽ ground in village ♥️

بیداری فورم ھولڑ سیداں کی مہم " اپنا اگاؤ ، اپنا کھاؤ" 🍁سے متاثر ہو کر گاؤں  کے لوگوں نے اپنے کھیتوں کو آباد کر دیا۔آپ ب...
26/08/2023

بیداری فورم ھولڑ سیداں کی مہم
" اپنا اگاؤ ، اپنا کھاؤ" 🍁
سے متاثر ہو کر گاؤں کے لوگوں نے اپنے کھیتوں کو آباد کر دیا۔
آپ بھی آج ہی اپنے کھیت میں کوئی سبزی وغیرہ ضرور کاشت کریں۔ ہم لوگوں کے پاس کئی کنال زمینیں بنجر پڑی ہیں۔۔ خدارا ان زمینوں سے فائدہ اٹھائیں ۔۔🍂
اتنی سبزی وغیرہ ضرور اگائیں جو کم سے کم اس مہنگائی کے دور میں آپ کے گھر کی ضرورت کو پوری کر سکے۔🌽
شہروں میں لوگوں کے پاس زمینیں نہیں ہیں کاشتکاری کے لیے وہ لوگ اپنے گھر کی چھت پر مٹی پھینک کر سبزیاں اگا کر اپنے گھروں کی ضرورت پوری کرتے ہیں۔🥕🍅
اور ہمارے لوگوں کے پاس اتنی زیادہ زمینیں اور اتنا بھترین موسم ہونے کے باوجود ہماری زمینیں بنجر پڑی ہیں۔🥔🫘
اس لیے کم سے کم اتنی سبزی ضرور اگائیں کہ گھر کی ضرورت پوری ہو سکے ❤️

20  اگست بروز اتوار ۔۔۔۔عرس مبارک پیر سید صادق حسین عادل سوہاوی  چشتی صاحببمقام: ھولڑ سیداںتمام احباب شرکت کریں۔
13/08/2023

20 اگست بروز اتوار ۔۔۔۔
عرس مبارک پیر سید صادق حسین عادل سوہاوی چشتی صاحب
بمقام: ھولڑ سیداں
تمام احباب شرکت کریں۔

Hullar syedan ♥️
17/07/2023

Hullar syedan ♥️

تحریکِ آزادی کشمیر کے نامور ہیرو “سید حسن شاہ گردیزی مرحوم” اور اُن کے جواں سالہ فرذند سابق ڈسٹرک کونسلر “سید مظہر علی گ...
14/07/2023

تحریکِ آزادی کشمیر کے نامور ہیرو “سید حسن شاہ گردیزی مرحوم” اور اُن کے جواں سالہ فرذند سابق ڈسٹرک کونسلر “سید مظہر علی گردیزی مرحوم” کی سالانہ برسی کے موقع پر۔

۔۔۔۔۔سید حسن شاہ گردیزی (مرحوم)آپ کی پیدائش 1914ءمیں ہوئی ۔ حصول تعلیم مڈل کے بعد سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کردیا...
09/07/2023

۔۔۔۔۔سید حسن شاہ گردیزی (مرحوم)

آپ کی پیدائش 1914ءمیں ہوئی ۔ حصول تعلیم مڈل کے بعد سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کردیا اور 1930ءسے ہی مسلم کانفرنس میں شمولیت کے بعد سیاسی زندگی کا آغاز کیااور تحریک پاکستان میں بھی شامل ہوگئے ۔ 1947ءمیں جہاد کشمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنا نام پیدا کیا اور بڑی عزت و عظمت حاصل رہی ہے ۔ جہاد آزادی کشمیر میں سیّد خادم حسین شہید اورسید حسن شاہ گردیزی مشکل وقت میں قوم کے ساتھ رہے ہیں۔ آپ غازی ملت سردار ابراہیم خان کے ہاں سری نگر میں ہونے والے مسلم کانفرنس کے اس اجلاس میں شریک تھے جس میں تاریخی قرارداد الحاق پاکستان منظور ہوئی اور شاہ صاحب کو اس تاریخی جلسے میں شرکت کا بھی اعزاز حاصل ہے جوقائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں 23 مارچ 1940 کو منٹو پارک لاہور میں ہوا اور جس میں قرارداد پاکستان منظور ہوئی۔یوں ہم ہلڑ سیداں والے یہ اعزاز رکھتے ہیں کہ پاکستان اور الحاق پاکستان کے نظریے سے روز اول سے ہمارا تعلق رہا ہے۔1947 کی تحریک آزادی کشمیر کے وقت آپ باغ تحصیل کے صدر مسلم کانفرنس تھے۔ آپ نے جب پورے علاقہ میں دفعہ 144نافذ ہوا تھا اور آغاز جہاد آزادی میں مرکزی کردار ادا کیا او رگرفتار ہوئے ۔ آپ کے ساتھ دیگر کئی ساتھی اور بھی تھے ۔ اسی دوران سیّد خادم حسین شاہ گردیزی شہید ہوئے اور موصوف کے بڑے بھائی سید عنایت علی شاہ کو اسی دوران گرفتار کر کے پونچھ جیل میں قیدکر کے شہید کیا گیا ۔
1965ءمیں جب پاکستان میں بلدیاتی نظام رائج ہوا تو سید حسن شاہ گردیزی باغ کے بی ڈی ممبر منتخب ہوئے پھر دو مرتبہ باغ کے چیئرمین منتخب ہوئے۔آپ نے اس دوران عوام کے حقوق کی کمال پاسداری کی ۔ آپ آزاد کشمیر کے گنے چنے چند اشخاص میں سے تھے اور سیاسی و سماجی معاملات کو سلجھانے میں کلیدی کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ آ پ کو آزاد کشمیر بھر میں سیاسی اعتبار سے عزت و احترام کی نظر سے دیکھاجاتا رہا ہے ۔ باغ کی تعمیر و ترقی کیلئے آپ کی بے شمار خدمات ہیں۔ سید صاحب کے صرف مجاہد اول سردار عبد القیوم خان اور سردار ابراہیم خان سے بلکہ آزاد کشمیر کی تمام چوٹی کی شخصیات سے ذاتی مراسم تھے۔ آپ نے مسلم کانفرنس اور لبریشن لیگ کے سیاسی پلیٹ فارم سے عوام کی خدمت اور رہنمائی کی۔ باغ کی سبھی نامور سیاسی شخصیات آپ کو اپنا پیر و مرشد مانتی ہیں اور آپ کی خدمات کا برملا اعترف کرتی ہیں۔ پوٹھی مکوالاں
میں غازئ ملت کی صدارت میں منعقد ہونے والے مسلم کانفرنس کے انتہائی اہم اجلاس میں جب مجاہد اول کو اس میں شمولیت نہیں کرنے دی جارہی تھی تو سید حسن شاہ گردیزی مرحوم و مغفور نے ذاتی ضمانت پر انہیں اس کور میٹنگ میں شامل کیا جس سے انکی سیاسی ساکھ کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔ سید مظہر علی گردیزی دو بار باغ کے ڈسٹرکٹ کونسلر رہے اور عوامی خدمت میں پیش پیش رہے ۔ان کی 35 ویں سالانہ برسی مورخہ 13 جولائی بروز جمعرات سید الشہداء چوک ویلی ان ہوٹل میں منعقد کی
جارہی ہے ۔ سید حسن شاہ
نے اپنے فرزند ارجمند سید مظہر علی گردیزی کے ساتھ نالہ پدر کے مقام پر ایک کار حادثے میں شہادت ہوئی جبکہ اگلے روز آپ نے سفر حجازکے لیے روانہ ہونا تھا۔ یہ 13جولائی 1988ءکا افسوسناک دن تھا۔اس حادثے میں آپ کے بڑے صاحبزادے سید مظہر علی بھی اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔اﷲ تعالی غریق رحمت کرے۔ آمین

13 جولائی بروز جمعرات دن 10 بجے ویلی ان ہوٹل باغتمام احباب کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے
03/07/2023

13 جولائی بروز جمعرات دن 10 بجے
ویلی ان ہوٹل باغ
تمام احباب کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے

Thuthal park in bagh azad kashmir...♥️
29/05/2023

Thuthal park in bagh azad kashmir...♥️

بیداری فورم ہولڑ سیداں باغ کے جانب سے ہولڑ سیداں گاوں میں اج شاخ تراشی کا کام کیا گیا اس موقع پر بیداری فورم کے جملہ ممب...
15/05/2023

بیداری فورم ہولڑ سیداں باغ کے جانب سے ہولڑ سیداں گاوں میں اج شاخ تراشی کا کام کیا گیا اس موقع پر بیداری فورم کے جملہ ممبران و ذمہداران نے بھرپور حصہ لیا اور ھولڑ سیداں مین لائن کے قریب سے تمام درخت و شاخیں کاٹ کر لائن کی صفائی کی۔ اس موقع پر کونسلر ممبر کارپوریشن وارڈ ھولڑ سیداں سید کامران قلندر گردیزی بھی پورا دن نوجوانوں کیساتھ رہے اسکے علاوہ صدر بیداری فورم سید امجد گردیذی سرپرست اعلیٰ سید سہیل گردیذی و دیگر تمام زمہداران نے اس کاوش میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ بیداری فورم کی یہ ٹیم اور تمام ھولڑ سیداں کے لوگ مبارکباد کی مستحق ہے جو گاہے بگاہے گاوں کے اجتماعی کاموں میں بہترین خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ اللہ پاک نوجوانوں کے اس جزبہ کو سلامت رکھے اور ایسے ہی ویلفیئر کے کاموں میں حصہ لینے کی توفیق عطا فرمائے ۔اور تمام گاؤں کے لوگوں میں اجتماعیت کا جذبہ پیدا فرمائے۔ آمین۔

05/05/2023

عرس مبارک۔آستانہ عالیہ چشتیہ ھولڑ سیداں۔زیر سر پرستی  صاحبزادہ پیر سید اجمل حسین گردیزی صاحب ۔
01/05/2023

عرس مبارک۔
آستانہ عالیہ چشتیہ ھولڑ سیداں۔
زیر سر پرستی صاحبزادہ پیر سید اجمل حسین گردیزی صاحب ۔

01/05/2023

پیر سید عطا اللہ شاہ صاحب کا عرس مبارک آستانہ عالیہ چشتیہ ھولڑ سیداں زیر سرپرستی صاحبزادہ پیر سید اجمل حسین گردیزی صاحب ، میں ایک ایمان افروز بیان ۔۔۔
ضرور سنیں ۔۔۔۔

01/05/2023

علامہ قاضی فہد چشتی صاحب کا عرس مبارک آستانہ عالیہ چشتیہ ھولڑ سیداں زیر سرپرستی صاحبزادہ پیر سید اجمل حسین گردیزی صاحب ، میں ایک ایمان افروز خطاب ۔۔۔
ضرور سنیں ۔۔۔۔

سالانہ عرس مبارک ۔۔مورخہ یکم مئی بروز سوموار ۔۔آستانہ عالیہ چشتیہ ھولڑ سیداں
28/04/2023

سالانہ عرس مبارک
۔۔مورخہ یکم مئی بروز سوموار ۔۔
آستانہ عالیہ چشتیہ ھولڑ سیداں

20/04/2023

ھولڑ سیداں ژالہ باری کا خوبصورت منظر 🥶🌧️

   of       😍
11/04/2023

of 😍

تیرا شہر بھی اچھا ہے۔۔۔😍مگر  باغ کی جو شام ہے,  وہ تمام ہے۔۔۔❤️
10/04/2023

تیرا شہر بھی اچھا ہے۔۔۔😍
مگر باغ کی جو شام ہے, وہ تمام ہے۔۔۔❤️

ہولڑ سیداں گاوں میں کسی بھی قسم کا غیر متعلقہ آدمی کا رات کو داخلہ بند ہے اور بالخصوص غیر ریاستی باشندوں اور پھیری والوں...
02/04/2023

ہولڑ سیداں گاوں میں کسی بھی قسم کا غیر متعلقہ آدمی کا رات کو داخلہ بند ہے اور بالخصوص غیر ریاستی باشندوں اور پھیری والوں کا دن کو بھی داخلہ کی اجا زت نہیں اس حوالہ سے ابھی کچھ دیر قبل ایک چور کو ہولڑ سیداں سے گرفتار کیا گیا جو ہولڑ سیداں چوھدری محلہ میں رات30 :10بجے داخل ہو رہا تھا۔
کونسلر میونسپل کارپوریشن باغ سید کامران قلندر گردیزی صاحب ، سہیل گردیزی صاحب ، چوہدری ارشد صاحب، اور بیداری فورم کی ٹیم فوری نوٹس لیکر موقع پر پولیس کیساتھ پہنچے اور متعلقہ شخص کو موقع پر گرفتار کروا لیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ایس ایچ او سید عرفان گیلانی بھی سید کامران قلندر کی کال پر پہنچ گئے جس پر ہم انکے مشکور ہیں۔
تمام احباب سے گزارش ہے اپنی انکھیں کھلی رکھیں اور اپنے گردو نواح پہ نظر رکھیں اس سے قبل ہولڑ میں کئی چوری کی وارادت ہو چکی ہیں ۔

اج مورخہ 2اپریل 2023بروز اتوار دن 11بجے کونسلر میونسپل کارپوریشن باغ وارڈ ہولڑ سیداں *سید کامران قلندر گردیذی*  کی کال پ...
02/04/2023

اج مورخہ 2اپریل 2023بروز اتوار دن 11بجے کونسلر میونسپل کارپوریشن باغ وارڈ ہولڑ سیداں *سید کامران قلندر گردیذی* کی کال پر اصلاحی کمیٹی ہولڑ سیداں و بیداری فورم ہولڑ سیداں کے تعاون سےہولڑ سیداں برادری کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت *چئیرمین اصلاحی کمیٹی سید عفیر شاہ* صاحب منعقد ھوا۔۔۔۔
اجلاس کا اغاز تلاوت کلام پاک و نعت رسول مقبول سے ہوا۔
اجلاس میں گاوں کے اہم مسائل کیطرف توجہ دلائی گئی اور اہم فیصلے کئے گئے۔
1۔ ہولڑ سیداں ہائی سکول کی تعلیمی کمیٹی اور سکول منیجمنٹ کمیٹی جلد تشکیل دی جائے گی جس کی زمہداری ہوگی کہ وہ ہائی سکول ہولڑ کو درپیش مسائل کی چھان بین کرتے ہوئے اس کا حل نکالے۔ اس موقع پر صدر بیداری فورم نے ہولڑ ہائی سکول میں فرنیچر کی کمی پر فورم کی جانب سے 10 طلبا کے لئے کرسیوں کا بھی اعلان کیا۔
2۔ گرلز مڈل سکول کو اگر ہائی سکول کا درجہ دیا جاتا ہے تو اسکے لئے عمارت اور زمین کے حوالہ سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا عید کے بعد اس اہم موضوع پر دوبارہ جرگہ منعقد کیا جائے گا۔
3. ہولڑ سیداں گاوں میں اس سال عید سادگی سے منانے پر اتفاق کیا گیا فضول اخراجات اور بے جا رسومات کو ترک کیا جائے گا اور عید صرف گاوں میں قریبی رشتہ داروں اور تعزیت والے گھروں کی حد تک کی جائے گی تاہم چھوٹے بچوں کی عید کے لئے کوئی پابندی نہیں۔
نماز عید کے حوالہ سے جہاں پر جسے مناسب لگے وہ عید کی نماز ادا کر سکتا ہے۔

4۔۔۔شادی بیاہ میں غیر ضروری اخراجات اور اسلامی تعلیمات کے منافی رسم و رواجوں سے اجتناب کیا جائے اور بے جا اخراجات نہ کئیے جائیں اور شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کو سادہ اور آسان بنایا جائے۔۔اس حوالہ سے تفصیلی فیصلہ علما کرام اور معززین علاقہ سے مزید مشاورت سے بعد میں جاری کیا جائے گا۔۔
اجلاس کے اختتام پہ گاوں کی فلاح و بہبود امت مسلمہ کے اتحاد کامیابی اور ترقی کے لئے اجتماعی دعا کی گئی۔

تقریباً دس سال بعد گاؤں میں برفباری کا خوبصورت منظر ☃️
31/01/2023

تقریباً دس سال بعد گاؤں میں برفباری کا خوبصورت منظر ☃️

19/01/2023

مرشد💔
امین ثم امین 😭

17/01/2023

باغ کرکٹ اسٹیڈیم میں پیر سید خلیل احمد شاہ صاحب مرحوم کے نماز جنازہ کی ایک جھلک ۔۔
اللہ پاک مرشد کے درجاتِ بلند فرمائے اور سوگواروں کو صبر پر اجر عظیم عطا فرمائے آمین ثم آمین 😭

Volleyball ground Hullar syedan 💕
11/09/2022

Volleyball ground Hullar syedan 💕

شہادت ہے مطلوب و مقصود مومننہ مالِ غنیمت ، نہ کشور کشائی6 ستمبر 1947 ، شہید اول ( سید خادم حسین شاہ صاحب)  کی لازوال قرب...
06/09/2022

شہادت ہے مطلوب و مقصود مومن
نہ مالِ غنیمت ، نہ کشور کشائی

6 ستمبر 1947 ، شہید اول ( سید خادم حسین شاہ صاحب) کی لازوال قربانی۔

Address

Bagh

Telephone

+923435289164

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hullar Syedan BAgh ajk posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hullar Syedan BAgh ajk:

Videos

Share

Category