Atif Ayub

Atif Ayub Kashmir History
(1)

آپ نے کچھ عرصہ قبل ریلیز ہونے والی ایک فلم The Goat Life ضرور دیکھی ہو گی۔ یہ ایک المیاتی فلم ہے۔ یہ جہاں سعودی عرب میں ...
05/09/2024

آپ نے کچھ عرصہ قبل ریلیز ہونے والی ایک فلم The Goat Life ضرور دیکھی ہو گی۔ یہ ایک المیاتی فلم ہے۔ یہ جہاں سعودی عرب میں عرب کے غلامانہ دور کی جدید شکل یعنی کفیل سسٹم کو بے نقاب کرتی ہے وہیں پر یہ رزق کی تلاش میں گئے لوگوں کی ان گنت مشکلات اور کام کے نام پر لوگوں سے کئے جانے والے فراڈ اور دھوکوں کا پردہ بھی فاش کرتی ہے۔
ایک صحت مند انسان رزق کی تلاش میں جب ایک بے رحم بدو کے ہاتھ لگتا ہے تو وہ کیسے اس کا استحصال کرتا ہے اور تپتے صحرا میں اس کی زندگی کتنی ان گنت مشکلات سے گزرتی ہے وہ تمام مناظر انسان کی نفسیات اور اوسان پر لرزہ طاری کر دیتے ہیں۔ فلم کے مناظر اور فلم کا پلاٹ اور اوورآل پرفارمنس اس قدر حقیقی زندگی سے مناسبت رکھتی ہے کہ دیکھتے ہوئے آپ کو ذرا بھی محسوس نہیں ہوتا کہ کہیں فلم کے بنانے یا کرداروں کی اداکاری میں کوئی جھول ہے یا اس میں کوئی کمی یا مصنوعی پن ہے۔۔۔چونکہ فلم ایک حقیقی واقعے سے ماخوذ ہے تو اسے حقیقت سے قریب تر رکھنے کیلئے اور اس کی حقیقی روح کو برقرار رکھنے کے لئے لازماً اس فلم کے ڈائرکٹر اور اداکاروں نے کافی محنت کی ہے۔

فلم کا حاصل یہ ہے کہ آج کے دور میں بھی کئی انسانوں کو معاش کی خاطر اور اپنی زندگی کی بقا کی خاطر کتنے کٹھن مراحل سے گزرنا پڑتا ہے اور ہر جگہ پر ایسے لوگ گھات لگائے بیٹھے ہوتے ہیں جو اپنے منافع کی خاطر دوسروں کی زندگی کو بد سے بدتر بنا دینے سے بھی گریز نہیں کرتے۔۔۔۔سعودی حکومت کو چاہئے کہ ایسے کفیل سسٹم اور تنازل نامی غیر انسانی قواتین جو انسانوں کو جکڑنے اور پابند کرنے کے لئے وجود میں آئے ہیں ان کو ختم کرے ان کی جگہ پر انسانوں کی معاش' ملازمت اور کام کے لئے یورپین طرز کی آزادانہ معاشی اور کاروباری پالیسی اپنائے جہاں انسان کسی دوسرے انسان کی کفالت میں نہیں ہوتا نہ اسے کسی دوسری اچھی جگہ نوکری اور ملازمت کی منتقلی کیلئے پہلے کسی تنازل کی ضرورت پڑتی ہے۔۔۔ملازمین کے حقوق کو تحفظ حاصل ہوتا ہے۔۔۔کوئی قانون کی طرف سے دی گئی کسی سہولت سے کسی دوسرے شخص کا استحصال نہیں کر سکتا۔

عاطف ایوب۔

29/07/2024

کیا آپ آزاد کشمیر میں رائج جمہوریت سے متفق ہیں؟ اگر ہاں تو کن وجوہات کی بنا پر اور اگر نہیں تو کیوں متفق نہیں؟

24/05/2024

آزادکشمیر کے اندر عوامی شعور کی بڑھوتری بہت خوش آئند ہے۔۔۔۔لوگ قصبوں قبیلوں اور خاندانوں سے ہٹ کر اپنے مسائل اور مفادات کو قومی سطح پر حل کرنے کے عمل کا آغاذ کر چکے ہیں۔۔۔۔۔ایک قومی شعور کی نشوونما ہو رہی ہے۔۔۔۔۔لوگ قبائلی جاگیرداروں اور فیوڈل سیاستدانوں سے لاتعلق ہو کر ایک نئے سیاسی سفر کی داغ بیغ ڈال رہے ہیں۔۔۔۔۔برادریوں پر سیاست کرنے والوں پر لرزہ طاری ہے۔۔۔۔۔لوگ ان کو مسترد کرتے جا رہے ہیں۔۔۔۔کشمیر ایک حقیقی جمہوری سفر کی طرف گامزن ہے اور اس کے پیچھے ایک بڑی عوامی طاقت کی معاونت اور جدوجہد شامل ہے۔

عاطف ایوب۔

لوگ اپنے راہنماؤں سے گلے شکوؤں میں ہیں' حاللانکہ یہ وہی لوگ ہیں جنھیں سالوں سے یہ خود منتخب کرواتے آ رہے ہیں اور اب ان ک...
18/05/2024

لوگ اپنے راہنماؤں سے گلے شکوؤں میں ہیں' حاللانکہ یہ وہی لوگ ہیں جنھیں سالوں سے یہ خود منتخب کرواتے آ رہے ہیں اور اب ان کی نئی نسلیں بھی پروان چڑھ گئی ہیں اور ان کو بھی یہ اسی طرح سر پر بٹھائیں گے جس طرح ان کو بٹھائے رکھا۔۔۔
ہم لوگوں کو یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ یہ لوگ اس لئے منتخب نہیں ہوتے کہ یہ عوامی جدوجہد کے نمائندے بنیں گے اور انسانی حقوق کے لئے اسمبلی میں بیٹھیں گے اور نہ ہی یہ ان کا منشور ہے۔۔۔۔۔۔نہ ہی یہ لوگ کوئی بڑے نظریہ ساز لوگ ہیں جنھیں عوامی مسائل کا عمیق شعور حاصل ہو۔۔۔۔۔یہ جاگیردار طبقے کی باقیات ہیں۔۔۔۔اور فیوڈل سماج کے نمائیدہ ہیں۔۔۔۔۔جو نسلوں اور خاندانوں کے پتے کھیل کر اپنے لئے ووٹ حاصل کرتے ہیں۔۔۔۔۔ان لوگوں کو عوامی اکٹھ' بلا تعصب اور بلا تفریق خاندان برادری اور فرقہ عوامی اجتماع ان کی حکومتوں کو سوٹ ہی نہیں کرتا۔۔۔۔۔۔کیونکہ جیسے ہی لوگ بلا امتیاز خاندان' نسل اور برادری پر اپنے یکساں مسائل پر کھڑے ہوتے ہیں تو پہلی موت ان جاگیرداروں کی سربراہی کو واقع ہوتی ہے۔۔۔۔۔اس لئے یہ ان کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں ہوتا کہ لوگوں میں عوامی ہم آہنگی ہو' لوگوں کو اپنے اجتماعی مسائل کا شعور ہو۔۔۔۔اور لوگ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکنے کے قابل ہو سکیں۔
اس وقت کشمیر کا عوامی جمِ غفیر جہاں موجودہ حکومت کے لئے مشکل کا باعث بنا ہے وہیں اس نے ان نمائندوں پر بھی مجرمانہ خاموشی طاری کی ہے کیونکہ انھیں معلوم ہے کہ عوامی اکٹھ اور عوامی شعور پر مبنی انسانی مزاحمت خود ان کے اقتدار کے لئے خطرہ ہے۔۔۔۔یہ چاہتے ہیں لوگ ان کے در کے دستگیر رہیں۔۔۔۔ان سے گلی' سٹرک اور ملازمت کے مطالبوں تک ان کے دروازوں پر سوالی رہیں۔۔۔۔انھیں یہ شایاں نہیں کہ لوگ اپنی عوامی حرکت اور جدوجہد سے حکومتوں کے معاملات میں اپنی شمولیت بنائیں۔۔۔۔یہ ان کو زیب نہیں دیتا کہ عوام باشعور ہو جائیں اور ریاست سے سوالات کرنے لگیں۔۔۔یہ چاہتے ہیں لوگ گلی کے پکے کرنے تک محدود رہیں' اس کے لئے ہمارے پاس آئیں' نوکری چاہئے ہو ہمارے پاس آئیں اور یوں ہم ان چیزوں کی تکمیل سے ان سے ووٹ حاصل کرتے رہیں اور ہم اور ہماری اولادیں ان پر برسرِ افتدار رہیں۔

عاطف ایوب۔

31/03/2024

پھل فروش کی ریڑھی مسمار کر دی۔

یہ ریاست اپنا اخلاقی جواز کھو چکی ہے۔۔۔
جو ریاست انسان کے پیٹ میں نوالہ دینے میں ناکام ہوچکی ہے وہ کسی ایسے قانون اور آئین کا حق بھی نہیں رکھتی جس کو استعمال میں لاتے ہوئے وہ کسی غریب کی روزی اور رزق چھینے۔

28/03/2024

آزاد کشمیر کے ضلع باغ سے تعلق رکھنے والا نوجوان عزیر بن یسینٰ جو اپنی موت کے بعد اپنے اعضاء عطیہ کر کے سات انسانوں کی جان بچانے کا سبب بنا۔۔
عزیر کی وفات کے بعد ان کی آنکھیں' گردے' لبلبہ اور جگر سات مختلف مریضوں کو عطیہ کیے گئے۔۔یہ اپنی نوعیت کا پاکستان کی تاریخ میں ایک انوکھا ٹرانسپلانٹ تھا۔
عزیر بن یسین آزاد کشمیر کی تاریخ میں پہلے ایسے فرد ہیں جن کے اس دنیا کے جانے کے بعد اس قدر اعضاء عطیہ کیے گئے اور کئی انسانوں کی زندگیوں کو فائدہ ہوا۔

13/02/2024

کیا پاکستان پیپلز پارٹی اور نون لیگ مشترکہ حکومت بنا پائیں گی؟ پاکستان کا جمہوری مستقبل آخر تاریک کیوں؟

05/02/2024

پاکستانی الیکشنز ایک حقیقت یا محض ایک ڈرامہ؟

24/10/2023

آپ کے مطابق 24-اکتوبر یعنی یومِ تاسیس کی کیا حیثیت ہے؟ کیا یہ قومی وقار اور آزادی کا اعلامیہ ہے یا غلامی پر رضامند رکھنے کا ایک بہانہ؟

18/10/2023

نئے حالات سے متعلق تجزیات اور معلومات کے لئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کیجئے۔
لنک پہلے کمنٹ میں ہے۔

Alhumdulillah Done with LLB. ❤️
14/10/2023

Alhumdulillah Done with LLB. ❤️

05/10/2023

آزاد کشمیر کی سرزمین پچھلے ایک عرصے سے کسی منظم عوامی جدوجہد سے محروم تھی۔ اس بار جیسے اس پورے خطے میں ہی عوامی ردِعمل کا شعور اجاگر ہو چکا ہے۔۔۔۔چلیں بیساکھیوں پر کھڑی حکومتوں نے اپنی نااہلیوں کے سبب عوام میں اپنے مسائل کا شعور ضرور اجاگر کر دیا ہے۔

10/09/2023

مظفرآباد دریائے نیلم میں ضلع نیلم سے تعلق رکھنے والے چار نوجوان ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گئے۔۔۔نوجوان کیوں دریا پر گئے؟
حادثے پر میرا اظہارِ خیال اور تجزیہ۔
4 Young people demised in the Neelum River Muzaffarabad.

02/09/2023

مظفرآباد میں احتجاجی مظاہرے کے دنوں سے قبل کچھ دن تک بجلی چوبیس گھنٹوں میں سے ایک منٹ بھی نہیں جاتی تھی کل سے پھر پرانی روٹین بحال ہو گئی ہے یعنی ہر تین گھنٹے بعد ایک گھنٹہ لوڈ شیڈنگ۔۔۔۔۔۔محض چند دن بالکل لوڈشیڈنگ کے ختم ہو جانے اور پھر سے پرانی روٹین کے بحال ہو جانے کا کیا مطلب ہے؟
اگر ملک میں بجلی کی پیداواری کمی کا مسئلہ نہیں ہے تو پھر اس لوڈشیڈنگ کا کیا مقصد؟ اور اگر پیداواری کمی ہی ہے تو محض احتجاجی دنوں میں چوبیس گھنٹے کیسے بحال رکھی گئی؟
کیا حکومت عوامی ردعمل کے خوف کی وجہ سے عارضی طور پر لوگوں کو چورن دینے کے لئے بجلی کی بندش کا سلسلہ منقطع کر رکھا تھا تاکہ لوگ آرام سے بیٹھ جائیں اور تاکہ جیسے ہی عوامی ردعمل ٹھنڈا ہو تو ہم پھر سے وہی پرانی روٹین بحال کر دیں؟
یہ کیسا منافقانہ رویہ ہے؟
یہ فرد اور ریاست کا کیسا رشتہ ہے جو ریاست اپنے شہریوں کے ساتھ نبھا رہی ہے؟
ریاست کا خیال ہے کہ عوام کو وقتی افیم مہیا کر کے انھیں خاموش کرایا جا سکتا اور ان کے اصل مطالبات اور ضروریات سے ان کا منہ پھیرا جا سکتا ہے۔

عاطف ایوب۔

28/08/2023

راولاکوٹ سے بجلی کے بلوں کے خلاف تحریک پاکستان تک جا پہنچی جس کا اعتراف پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر صاحب نے بھی کیا۔۔۔۔آپ کے اس اقدام کے بارے میں کیا خیالات ہیں؟ کیا بجلی کا بل جمع نہ کروانا غلط ہے یا یہ عوام کا بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف ایک فطری ردِعمل ہے جس کا ہونا وقت کا تقاضہ ہے؟

پاکستانی متشددانہ طرزِ سیاست کے آسیبی اثرات اب آزاد کشمیر کے سیاسی رویوں پر بھی پڑ چکے ہیں۔۔۔اساتذہ کے خلاف جاری ریاستی ...
10/07/2023

پاکستانی متشددانہ طرزِ سیاست کے آسیبی اثرات اب آزاد کشمیر کے سیاسی رویوں پر بھی پڑ چکے ہیں۔۔۔اساتذہ کے خلاف جاری ریاستی جارحانہ کارروائی اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں پر بھی ریاستی جبر اور ماورائے انصاف کارروائیوں کی داغ بیل پڑ چکی ہے۔۔۔پاکستان اور آزاد کشمیر کے سیاسی حالات اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ یہاں کی سیاسی و اداراتی تشکیل اساتذہ کی راہنمائی اور نظامِ تعلیم کے موثرات کے تحت ایک صحت مند اور مہذب معاشرے کے طور پر نہیں ہوئی بلکہ یہاں کی سیاست اور ریاستی صف بندی یہاں کی مقامی فضا سے الگ اور ماوراء ایک آمرانہ نوعیت کی ہے جس کا جمہوریت' اخلاق اور سماج کی مساواتی طبقہ بندی سے کوئی تعلق نہیں۔

عاطف ایوب۔

17/06/2023

مہاراجہ ہری سنگھ نے بھارت کے ساتھ الحاق کیوں کیا تھا؟
کشمیر میں قبائلی حملہ کیسے ہوا اور کیوں ہوا؟
کیا قبائلی حملہ آور کشمیریوں کی مدد کو آئے تھے؟
مہاراجہ ہری سنگھ کا جموں کشمیر کو مشرق کا سوئزرلینڈ بنانے کا خواب کیوں نہ پورا ہو سکا؟
جانئے ہری سنگھ کون تھا کی دوسری قسط میں۔۔۔۔۔

Wo was Maharaja Hari Singh and did he accede to India? Why tribals invaded the Jammu & Kashmir. What is the History of tribal invasion in Kashmir? All these things are discussed in this video.
Who was Maharaja Hari Singh Part 2.

12/06/2023

تاریخ کا مسخ تاریخ کے دھارے کو بدلتا تو نہیں نہ اس کی حقیقت کو چھپا پاتا ہے لیکن اس میں بگاڑ ضرور پیدا کر دیتا ہے جس سے حقیقت تک رسائی مشکل ہو جاتی ہے۔

30/05/2023

جتنا ممکن ہو سکے اپنے خیالات کو وسیع کرو۔۔۔شعور کو پختہ کرو۔۔۔مزاج اور طبعیت میں جس قدر جلد ممکن ہو سنجیدگی اور پختگی لاؤ۔۔۔زندگی کی حقیقت کو سمجھنے کی صلاحیت پیدا کرو۔۔۔۔دکھ اور سکھ کو برداشت کرنا سیکھو۔۔۔اور زندگی کی ہر سمت کو ہر زاویے سے دیکھنے اور پرکھنے کی کوشش اپناؤ۔۔۔اور زندگی میں پیش آنے والے اچھے اور برے ہر امکانی مرحلے کو تصور میں رکھ کر زندگی گزارو۔۔۔۔آسان طلبی چھوڑ دو۔۔۔مشکل میں جینے کی عادت اپناؤ۔۔۔اپنے آپ کو زندگی کے مختلف تجربات سے لیس کرو۔۔۔کیوں تمہارے پاس زندگی بہت کم ہے' اور سیکھنے اور بیتنے کیلئے بہت کچھ باقی ہے۔

عاطف۔

28/05/2023

How many of you have watched "Hari Singh Part 1"? What do you think about the Last Maharaja of J.Kashmir?

18/05/2023

مہاراجہ ہری سنگھ کون تھا؟
کیا مہاراجہ ہری سنگھ واقعی کشمیر کا الحاق بھارت سے کرنا چاہتا تھا؟
یا اس نے یہ الحاق مجبوری میں کیا تھا؟
کیا مہاراجہ جموں کشمیر کو خود مختار رکھنا چاہتا تھا؟
مہاراجہ کی ابتدائی زندگی کے حالات کیسے تھے؟
ان تمام سوالوں کے جوابات اس ویڈیو میں دیے گئے ہیں۔
مزید کشمیر کے متعلق تاریخی ویڈیوز کو دیکھنے کیلئے ہمارا پیج فالو کریں۔

Who was Maharaja Hari Singh (Part-1)
Did Maharaja Really want to accede to India?

14/05/2023

A thrilling series on the life of Maharaja Hari Singh is coming very soon which will break and demolish the traditional concepts associated with last Maharaja of Jaammu & Kashmir. 🌺
Stay tuned with us to discover the original essence and history of our beloved Land.❤️

Atif Ayub.

07/05/2023

آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے اور طبعیت کے عمومی رجحانات کیا کیا ہیں؟ جیسے مشاغل' کھیل اور مصروفیات وغیرہ۔۔۔

اگر یہ دستاویز درست ہے تو اس سے انداذہ لگایا جا سکتا ہے کہ ہمارے عوام کے ریاستی اور عوامی شعور کی سطح کیا ہے۔۔۔۔ایک خطہ ...
06/05/2023

اگر یہ دستاویز درست ہے تو اس سے انداذہ لگایا جا سکتا ہے کہ ہمارے عوام کے ریاستی اور عوامی شعور کی سطح کیا ہے۔۔۔۔ایک خطہ جہاں کوئی باہر کا فرد زمین خریدنے کا مجاذ نہیں وہاں ایک فرد خود اپنی ملکیت کسی دوسرے کے سپرد کرے جو قانونی طور پر خود زمین یہاں نہیں خرید سکتا۔۔۔اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ اپنی سر زمین کے حقیقی تشخص سے واقف ہی نہیں۔۔۔۔۔۔یہ اس ذہنی تطہیر اور برین واشنگ کا محض ایک نتیجہ ہے جو پچھلے ستر سالوں سے اس عوام کی کی گئی ہے۔۔۔

03/05/2023

اس وقت دنیا کے اکثر علوم کے متعلق علمی مواد مفت دستیاب ہے۔۔۔اور اس انداذ سے میسر ہے کہ اسے ایک عام انسان کی سیکھنے کی فطری صلاحیت کو مدنظر رکھ کر ترتیب دیا گیا ہے۔۔۔انٹرنیٹ نے اس سہولت کو مزید آسان اور تیز تر کر دیا ہے۔۔۔۔لہذا اگر آپ علم کے روایتی طریقوں سکول کالج اور یونیووسٹیز کی تعلیم تک محدود ہیں تو اس بات کا اندیشہ ہے کہ آپ علم کے اس سفر میں باقی دنیا سے پیچھے رہ جائیں گے۔

Address

Azad Kashmir
Bagh
12500

Telephone

+923118578212

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Atif Ayub posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Atif Ayub:

Videos

Share

Nearby media companies