Kashmir News & Culture

Kashmir News & Culture News and Update about Kashmir,
Promote Kashmir Culture
Kashmir views of Kashmir
Tourist Places in K

شہدا کی عظمت کو سلام  ..نائیک سیف علی جنجوعہآزاد کشمیر کے واحد سپوت ہیں جنہیں بہادری . شجاعت اور اپنے وطن پر کٹ مر نے پر...
06/09/2023

شہدا کی عظمت کو سلام ..
نائیک سیف علی جنجوعہ
آزاد کشمیر کے واحد سپوت ہیں جنہیں بہادری . شجاعت اور اپنے وطن پر کٹ مر نے پر پاکستان کے سب سے بڑے اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔ ابھی تک یہ اعزاز صر ف آٹھ شہدا کو دیا گیا ہے جن میں سے سات پاکستان او ر ایک آزاد کشمیر کے حصے میں آیا .

02/09/2023
29/08/2023

قوم اپنے ہیرو کے دیدار کےلیے بے چین ہے۔

10/01/2022
ابھی ایک قسط دیکھ کر آیا ہوں۔ عمران خان نے پوری قوم کو ارتغل ڈرامے پے لگا دیا ہے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر کا عمران خان کو پ...
10/05/2020

ابھی ایک قسط دیکھ کر آیا ہوں۔ عمران خان نے پوری قوم کو ارتغل ڈرامے پے لگا دیا ہے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر کا عمران خان کو پیغیام۔۔۔۔!دیکھنے کے لیے کلک کریں

ابھی ایک قسط دیکھ کر آیا ہوں۔ ٰعمران خان خود بھی ارطغرل بنیں اور کشمیریوں کا ساتھ دیں

مظفرآباد شہر لاک ڈاون کا منظر۔۔ زندگی ایک بار پھر مسکرائے گی۔ انشاء اللہ
04/04/2020

مظفرآباد شہر لاک ڈاون کا منظر۔۔ زندگی ایک بار پھر مسکرائے گی۔ انشاء اللہ

دیسی ماحول میں دیسی گھی کے پراٹھے۔
03/04/2020

دیسی ماحول میں دیسی گھی کے پراٹھے۔

سامان باندھ لیا ہے ۔ اب بتاو غالب......... ؟وہ لوگ کہاں رہتے ہیں جو کہیں نہیں رہتے۔
29/02/2020

سامان باندھ لیا ہے ۔ اب بتاو غالب......... ؟
وہ لوگ کہاں رہتے ہیں جو کہیں نہیں رہتے۔

بارات
28/01/2020

بارات

کچھ تصویریں خود ایک کہانی ہوا کرتی ہیں۔
08/01/2020

کچھ تصویریں خود ایک کہانی ہوا کرتی ہیں۔

پیارے ممبرز یہ وہ دور تھا جب رشتوں میں اپنائیت،بھائی چارہ اور ایک دوسرے کے لیے نیک جذبات ہوتے تھے۔یہ کوئی بہت پرانہ وقت ...
29/12/2019

پیارے ممبرز یہ وہ دور تھا جب رشتوں میں اپنائیت،بھائی چارہ اور ایک دوسرے کے لیے نیک جذبات ہوتے تھے۔یہ کوئی بہت پرانہ وقت نہیں اگر ہم ماضی پر غور کریں تو یہ کل ہی کی بات ہے جب چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام بھی اہل محلہ اور خاندان سے مشورے سے کیاجاتا تھا۔اور تقریباً سارے کام ہی بھائی چارے میں ہو جاتے تھے ، جس سے آپسی رشتوں میں محبت اور پیار بڑھتا تھا۔ آج چھوٹے سے چھوٹے کام کے لیے بھی ہمیں مزدور کی ضورت ہے۔ اور بڑے سے بڑے فیصلہ میں بھی ہم اپنے بھائیوں رشتہ داروںاور اہل محلہ سے مشاورت کو ضروری نہیں سمجھتے۔ شاہد ہماری غلط فہمی یہ ہے کہ ہم بہت سمجھدار ہو گئے ہیں اور اپنے فیصلے اور کام خود کرکے ہم اپنے آپ کو تیس مارثابت کرنا چاہتے ہیںمگر ایسا ہر گز نہیں ہے ہم لوگوں کی غلط فہمی ہے سمجھدار وہی لوگ تھے جو آپس میں بھائی چارے اور محبت سے رہتے تھے جن کاموں کے لیے آج ہم ہزاروں روپے خرچ کرتے ہیں مزدور لگواتے ہیں ٹھیکے دیتے ہیں یہ کام صرف چند دنوں میں اہل محلہ مل کر گپ شپ میں کر دیتے تھے جس سے نہ صرف مالی بچت ہوتے تھی بلکہ ایک دوسرے کے ساتھ پیار ،بھائی چارہ اور محبت کی بھی ایک وجہ تھی ۔سچ میں وہ لوگ بہت خوش قسمت تھے جو ہم تھے ۔آج ہر انسان میں میں کے چکر میں ہے ۔ ہمیں ہم ہونا پڑھے گا۔۔ اپنے لیے اپنے ملک کے لیے ۔ یہ میں ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑے گی ۔ (شکریہ )
(نوٹ: ان وقتوں کی چند تصاوی اگر تحریر اور تصاویز پسند آئیں تو گروپ کو لائک کریں اور دوسروں تک شیئر کریں شکریہ)

ماضی کی جھلک
25/12/2019

ماضی کی جھلک

17/12/2019

بچپن کی کچھ یادیں 😕

دیسی ماحول میں دیسی کھانے گزرے وقت کی بہترین اور صحت مند غذا جس سے آج کی نسل محروم ہے۔۔۔۔
17/12/2019

دیسی ماحول میں دیسی کھانے گزرے وقت کی بہترین اور صحت مند غذا جس سے آج کی نسل محروم ہے۔۔۔۔

11/12/2019
سچے دور کی ایک مشہور کھیل۔ یہ کھیل کس کس نے کھیلا ہے۔
11/12/2019

سچے دور کی ایک مشہور کھیل۔ یہ کھیل کس کس نے کھیلا ہے۔

یہ ڈش کس کس نے کھائی ہے۔؟🤪🤪🤪
10/12/2019

یہ ڈش کس کس نے کھائی ہے۔؟
🤪🤪🤪

03/12/2019

یہ 2012 کی بات ہے۔ سیالکوٹ کے نواحی علاقے بٹر میں نعمان نامی شخص نے فائرنگ کرکے 22 سالہ نوجوان تسلیم کو قتل کردیا۔ تسلیم کا باپ پہلے ہی وفات پاچکا تھا۔ اس کی بیوہ ماں پروین بی بی نے محنت مزدوری کرکے تسلیم کو پال پوس کر بڑا کیا جو آگے چل کر پروین کا سہارا بننا تھا مگر شوہر کے بعد یہ سہارا بھی چھن گیا۔
پروین بی بی نے بے سر و سامانی میں بیٹے کا مقدمہ لڑنا شروع کیا اور قسم کھائی کہ جب تک بیٹے کے خون کا حساب نہیں ملتا، میں ننگے پاؤں گھوموں گی۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا۔ مقدمہ چلتا رہا اور 7 سال بعد سیشن کورٹ نے ثبوت اور گواہی کی روشنی میں ملزم نعمان کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنادی۔ ماں کا کلیجہ ٹھنڈا ہوگیا مگر یہ ٹھنڈک عارضی ثابت ہوئی۔ مجرم نے لاہور ہائیکورٹ میں اپیل کردی اور ہائیکورٹ نے 2019 میں یہ کہہ کر اس کو رہا کردیا کہ سیشن کورٹ میں پیش کیے گئے ثبوت ناکافی ہیں اور قانون کو مزید "ٹھوس" شواہد درکار ہیں۔
مجرم چالاک بھی تھا اور امیر بھی۔ جیل سے نکلتے ہی بیرون ملک چلا گیا اور پروین بی بی ننگے پیر سیالکوٹ کی گلیوں میں اسے ڈھونڈتی رہی۔
آخر ایک ماں کا انتقام مجرم کو واپس سیالکوٹ کھینچ لایا اور 30 نومبر کو ماں نے اپنے چھوٹے بیٹے کے ہمراہ مجرم کے گھر کے دروازے پر ہی اسے قتل کردیا۔ مشن مکمل کرنے کے بعد ماں نے چھوٹے بیٹے کو فرار کروایا اور خود 7 سال بعد جوتے پہنے اور تھانے میں جاکر گرفتاری دے دی۔
پروین بی بی نے قانون ہاتھ میں لے کر درست نہیں کیا مگر قانون نے اس کے ساتھ کون سا انصاف کیا۔
ایک طرف سچ تھا۔ پورا علاقہ جانتا تھا۔ مجرم نے دن دیہاڑے فائرنگ کرکے ایک یتیم کو قتل کیا۔ ایک بیوہ کو دوسری مرتبہ بے سہارا کردیا اور اسی بنیاد پر اسے سزائے موت ہوئی۔
دوسری طرف قانون تھا جس کو ثبوت درکار تھے۔ ہائیکورٹ کو ثبوت ناکافی محسوس ہوئے اور اس نے سچ کا قتل کرتے ہوئے مجرم کو بری کردیا۔
ثبوت اور سچ کے درمیان سات سالہ جنگ کے بعد سچ ہار گیا اور اس کے ساتھ پروین بی بی کا بھی عدل و انصاف کے نظام سے ہی اعتماد اٹھ گیا اور اس نے مزید اپیل کے بجائے اپنے انداز میں انصاف کے حصول کا فیصلہ کرلیا۔
اب پھر وہی قانون ہے، وہی سچ، وہی ثبوت، وہی عدالتیں اور وہی پولیس ہے مگر کٹھہرے میں نعمان نہیں بلکہ پروین بی بی ہیں۔ سچ بھی پروین بی بی کے خلاف ہے اور ثبوت بھی۔
میرا پروین بی بی سے کوئی رشتہ نہیں۔ وہ سیالکوٹ کے ایک دیہات میں رہتی ہیں اور میں پاکستان کے دوسرے کونے میں بستا ہوں۔ مگر میری اور میرے جیسے ہزاروں عام پاکستانیوں کی ہمدردیاں پروین بی بی کے ساتھ ہیں کیونکہ قانون ایک آنکھ سے دیکھتا ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ قانون بھی ہماری طرح دونوں آنکھوں سے دیکھے تاکہ ایک بیوہ ماں کو اپنا سچ ثابت کروانے کیلئے 7 سال تک ننگے پیر عدالتوں کے چکر لگانے کے بعد مایوس ہوکر قانون ہاتھ میں نہ لینا پڑے۔

26/11/2019

Nany bacha ki khubsurat awaz ma naat zrur suny || waqar Younas Naat || Islamic Naat

Address

Kashmir
Bagh
12500

Telephone

+923150012144

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kashmir News & Culture posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kashmir News & Culture:

Videos

Share

Nearby media companies