29/07/2022
گلگت: محکمہ صحت کے تحت ریکروٹمنٹ ٹسٹ میں بد انتظامی کی خبروں پر وزیراعلی خالد خورشید کا نوٹس، فوری رپورٹ طلب!
محکمہ صحت کے تحت ایک سالہ پراجیکٹ کی آسامیوں پر بھرتیوں کے لئے منعقدہ ٹسٹ میں بد انتظامی کی خبروں پر وزیراعلی خالد خورشید نے سخت نوٹس لینے ہوئے محکمے سے فوری رپورٹ طلب کرلی ۔
وزیراعلی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت میرٹ و صرف میرٹ کی پالیسی پر عملی پیرا ہے۔ سرکاری ملازمتوں پر بھرتی کے عمل میں شفافیت اور میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ اس حوالے سے کوئی کوتاہی قابل برداشت نہیں۔