باب الحوائج سٹوڈیو

باب الحوائج سٹوڈیو ALAMDAAR AlehSalam

This Page Has Content About ISLAMIC Post & Videos.Humbly Request To All Like My Islamic Media,Poetry & Video Islamic Post

03/06/2023

سفیر امن، وکیل ولایت علی ابن ابی طالب علیہ السّلام سرمایہ ملت جعفریہ، پرنسپل درس جامعتہ الغدیر تحصیل احمد پور سیال حجتہ الاسلام و مسلمین علامہ سید عاشق حسین نجفی پر سکون روح کے ساتھ اپنے سفر آخرت کی طرف لوٹ گئے. خدا پاک محمد و آل محمد کے صدقے سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے اور علامہ صاحب کو شہدا کربلا میں شمار کرے. آمین😭

19/05/2023

راکب مختار

فرعون کے ساتھ ساتھ ہامان کے بارے میں بھی جاننا ضروری ہے کہ کس طرح مذہب کے نام پر لوگوں کے ذہنوں کو کنٹرول میں رکھا گیافر...
12/04/2023

فرعون کے ساتھ ساتھ
ہامان کے بارے میں بھی جاننا ضروری ہے

کہ کس طرح مذہب کے نام پر لوگوں کے ذہنوں کو کنٹرول میں رکھا گیا

فرعون ( سیاسی لیڈرز )
کو جب خطرہ ہوتا ہے
تو قارون ( سرمایہ دار )
اس کو بچانے کیلئے
ہامان
(مزہب کارڈ کھیلنے والوں )
پر انویسمنٹ کرتا ہے

یاد رہے نظام ظلم کو اسی نظام کے حواریوں ( فرغون ہامان قارون)
کے زریعے کبھی تبدیل نہیں کیا جاسکتا

بس یہ موجودہ کشمکش اس نظام ظلم سے نفع اندوز قوتوں میں اقتدار کی رسہ کشی ہے.

پھر علم حاصل کرے وہ لوگ جو فرعون ہامان قارون نمرود ابوجہل عبداللہ بن ابی کو شخصیات سمجھتے ہیں

یہ کردار ہیں جو ہر دور میں ہوتے ہیں جو ان کے خلاف کھڑا ہوتا ہے وہی اصل میں انبیإ کا وارث ہوتا ہے

ظالم سیاسی طبقہ (فرعون)
فاسد مذہبی طبقہ (ہامان)

جب آپس میں مل جاتے ہیں

تو ان سے
سرمایہ داری (قارون)
کا نظام پیدا ہوتا ہے۔

اور اس نظام کا خاتمہ دین کا سچا فکر رکھنے والی اجتماعیت
(موسیٰ ع) سے ممکن ہوتا ہے۔

12/04/2023

ابن ملجم کون تھا؟

حضرت علی علیہ سلام کی ظاہری خلافت کا زمانہ آیا تو حضرت علی نے یمن میں اپنے عامل نمایندے کو خط لکھا۔ اور اس سے درخواست کی کہ لوگوں کے ساتھ عدل و انصاف سے پیش آۓ۔
اور آخر میں اس سے چاہا کہ دس لائق ترین اپنے معتمد افراد کو ایک خاص کام کےلیے حضرت علیؑ کے پاس بھیجے۔

اور اس نے سو افراد کو منتخب کیا۔ اور پھر ان میں دس لوگوں جو سبھی سے افضل اور اچھے تھے انتخاب کیا۔

ان دس لوگوں میں سے ابن ملجم مرادی بھی شامل تھا۔
جب یہ لوگ حضرت علیؑ کے پاس پہنچے۔
ابن ملجم شجاع فصیح و بلیغ تھا۔اس کو ان لوگوں نے اپنا سخن گو بنایا۔ تا کہ حضرت سے گفتگو کرے۔
اور مدح میں جو اس نے خود اشعار لکھے تھے وہ پڑھے۔
اس کی تمام باتوں میں ایک بات یہ تھی کہ ہم فخر کرتے ہیں۔ آپ فرمان دیں۔
ہم سب غلامی کریں۔
اور ہماری تلواریں آپ کے دشمن کےلیے آمادہ ہیں۔

حضرت علیؑ نے بعد میں اس کو اپنے پاس بلایا۔ اور فرمایا۔

تمھارا نام کیا ھے۔

اس نے کہا عبدالرحمن۔

حضرت نے کہا تمھارے باپ کا کیا نام ھے۔

اس نے کہا ملجم۔

حضرت نے کہا کس قبیلے سے ھو۔ اس نے کہا مراد سے۔

پھر حضرت نے اس سے تین مرتبہ کہا۔

کیا تم مرادی ھو۔
کیا تم مرادی ھو۔
کیا تم مرادی ھو۔

ابن ملجم نے جی ہاں یا امیرالمومینین ۔

اس وقت حضرت علیؑ نے زبان پر کلمہ ترجیح جاری کیا۔

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ‎۔

ھم خدا ھی کے ھیں اور اس کی طرف لوٹ کر جانے والے ھیں۔

حضرت نے اس سے پوچھا کیا تمھاری دایہ یہودی عورت تھی۔

کہا جی ہاں۔ جو عورت مجھے دودھ پلاتی تھی ایک یہودی عورت تھی۔

حضرت نے فرمایا جب تم روتے تھے تو تمھاری دایہ کہتی تھی۔

اے قاتل شترصالح سے بد تر۔

ابن ملجم نے کہا جی ہاں ایسا ھی تھا۔
حضرت خاموش ھو گیے۔اور حکم دیا کہ اس کی مہمان نوازی کریں۔ کچھ دنوں بعد ابن ملجم بیمار ھوا۔ کیونکہ وہاں اس کا کوئ نہ تھا۔ تو حضرت خود اس کی عیادت اور خدمت کیا کرتے تھے۔ یہاں تک کہ وہ صحیح ھو گیا۔
ابن ملجم اس قدر حضرت کی محبت کا شیفتہ ھو گیا۔

عرض کیا۔ کہ میں اپ کے پاس سے نہیں جاوں گا۔ اور اب یہی رھوں گا۔
حضرت نے فرمایا۔

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ‎۔

ابن ملجم نے کہا اس آیت کے پڑھنے سے آپ کی کیا مراد ھے؟

حضرت نے فرمایا تم میرے قاتل ھو۔ ابن ملجم کو اس بات سے تعجب ھوا۔ اور سوچ رہا تھا کہ حضرت کا دوست و محب ھوں۔ لیکن یہ نہی جانتا تھا کہ خدا وند عالم سبھی انسانوں کا امتحان لیتا ھے۔ جو شخص محبت کا دعوی کرتا ھے۔ اس کے اوپر ہزاروں امتحان ھوتے ھیں۔

ابن ملجم نے اپنا سر پیٹ لیا۔اور کہا امیرالمومینین ابھی اسی وقت مجھے قتل کر دیں تا کہ ایسا حادثہ پیش نہ آے۔
حضرت نے فرمایا تم نے ابھی کوئی ایسا کام انجام نہیں دیا میں کیسے جرم سے پہلے قصاص لوں۔

ابن ملجم صفین و نہروان کی جنگوں میں حضرت علیؑ کے قافلے کے ساتھ ساتھ تھا۔

جب لشکر اسلام نے خوارج پر غلبہ حاصل کیا۔ تو ابن ملجم نے کہا مولا اجازت دیں۔ میں اپ سے پہلے کوفہ جا کر اپ کی فتح و کامیابی کی کی خوشخبری کوفہ والوں کو دوں۔

حضرت نے کہا تمھارا مقصد اس کام سے کیا ھے۔

اس نے کہا میں چاہتا ھوں خدا مجھ سے راضی ھو جاۓ۔ کہ حضرت علی کی کامیابی سے لوگوں کو خوشحال کروں۔

حضرت علی نے اجازت دی۔ اس نے ایک جھنڈا ہاتھ میں لیا کوفہ کی طرف گیا۔ شہر میں داخل ھوا اور بشارت بشارت کی فریاد شہر میں گونجی اسی طرح وہ گلیوں سے گزر رہا تھا۔ کہ قطامہ کے گھر کے پاس پہونچا یہ بہت خوبصورت حسین و جمیل اور دولت مند عورت تھی۔ لیکن بدکار اور فحاشہ عورت تھی۔ جب اس نے فتح کی خبر سنی ابن ملجم کو پکارا تاکہ وہ اپنے باپ اور بھائی کے بارے پوچھے۔

قطامہ اسے اپنے گھر لے گئ۔ عزت و احترام کیا مہمان نوازی کی۔

ابن ملجم پہلی ھی نگاہ میں اس کا عاشق ھو گیا۔ اور اپنے دین و ایمان کو اس کے ہاتھوں میں بیچ دیا۔ قطامہ نے اپنے باپ اور بھائی کے بارے میں پوچھا جو سپہ خوارج میں سے تھے۔ ابن ملجم نے کہا وہ سب جنگ میں ہلاک ھو گئے ۔

یہ خبر سنتے ھی وہ رونے لگی۔ ابن ملجم اس خبر کو دینے پر پشمان ھوا۔

قطامہ تھوڑی دیر بعد اٹھی اور دوسرے کمرے میں گئی ۔ اپنے اپ کو آرائش و زینت سے سنوارا۔ اور واپس آئی ۔ اس کو دیکھتے ھی ابن ملجم کا دل لرز گیا۔

ابن ملجم شہوت نفسانی میں اسیر اور اپنے اختیار کو اپنے ہاتھ سے دے بیھٹا تھا۔ قطامہ سے خواستگاری کی قطامہ نے کہا اگر مجھے چاھتے ھو تو میرا مہر بہت زیادہ ھے۔

ابن ملجم نے کہا جتنا بھی ھوگا دوں گا۔ قبول کروں گا۔ قطامہ نے کہا زیادہ ھے۔

کچھ پیسے ٫ جواہرات ٫ مشک ٫ عنبر ٫ عطر وغیرہ ابن ملجم نے کہا اور کچھ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قطامہ نے کہا بہت کچھ۔

پھر وہ اٹھی اور کمرے سے گیئ۔ اور اپنے اپ کو دوسرے طریقے سے اراستہ کیا۔ اور واپس ائ۔

ابن ملجم جو جنون کی حد تک پہنچ گیا تھا کہا اور کیا چاھتی ھو۔ قطامہ نے کہا۔

حضرت علی کا قتل۔

ابن ملجم ایک دم لرزہ۔ اور پریشان ھوا۔ تھوڑی دیر بعد کہا۔

مشکل ھے۔

ابھی چھوڑو چند دنوں بعد اس کے بارے فکر کروں گا۔
دوسرے دن ایک قاصد یمن سے ابن ملجم کے پاس آیا ۔ اور کہا۔ تمھارا باپ اور چچا مر گئے ھیں۔ اور تم ان سب کے وارث ھو۔ جاو اپنے اموال کو جمع کرو۔ ابن ملجم بہت خوش ھوا۔ دل میں سوچ رہا تھا کہ پیسے لے کر قطامہ پر نثار کروں گا۔ اس وجہ سے حضرت علی کے پاس گیا۔ اور کہا۔ میرے باپ اور چچا کایمن میں انتقال ھو گیا ھے۔ چاھتا ھوں کہ اپنے قبیلے کے پاس چلا جاوں۔ اپ اپنے عامل کے پاس یمن میں خط لکھ دیں اور سفارش کریں کہ میراث کے اموال میں جمع اوری میں مدد کرے۔

ابن ملجم یمن کی طرف چلا۔ راستے میں رات ھو گئی ۔ دور سے آگ کا شعلا دیکھا اپنے دل میں سوچا کہ نزدیک جائے ۔ اور رات کو آگ کے پاس جا کر رھے۔

جب آگ کے نزدیک ھوا تو اچانک جناتوں نے فریاد کی۔

اسد اللہ کا قاتل آگیا۔

ابن ملجم ڈرا اور کانپنے لگا۔ جناتوں نے اس پر سنگ باری شروع کردی۔ وہ وہاں نہ رہ سکا کہ ارام کرے۔ تھکا ماندہ وہاں سے بھاگا اور زحمت سہتا ھوا یمن پونچا۔ اور خط یمن کے حاکم کو دیا۔

حاکم نے دستخط حضرت علی کو بوسہ دیا اور انکھوں سے لگایا۔ اور جلد از جلد اس کے کام کو پورا کیا۔ ابن ملجم نے اپنے تمام اموال لیے اور خوشی خوشی کوفہ کی طرف چلا۔ لیکن راستے میں ڈاکووں راہزنوں نے اس کو روکا۔ اور اس کے لباس اور سواری کے علاوہ تمام اموال لوٹ لیا۔

ابن ملجم جنگل میں سرگرداں تھا۔ لیکن تھوڑی دیر کے بعد ایک قافلے سے جا ملا۔ ان کے ساتھ ھم سفر ھو گیا۔ قافلا میں وہ دو شخص کا دوست ھو گیا۔ ان دونوں کا تعلق خوارج سے تھا۔ ان لوگوں نے کہا ھم نے عہد کیا ھے کہ حضرت علی ٫ معاویہ ٫ عمرو عاص کو قتل کریں گے۔

ان لوگوں کا نظریہ تھا کہ تینوں لوگ مسلمانوں کے درمیان اختلاف کا سبب ھیں۔ وہ دونوں خارجی معمور ھوے کہ معاویہ اور عمرو عاص کو قتل کریں گے۔

چناچہ عبدالرحمن نے قبول کیا کہ وہ حضرت علیؑ کو شہید کرے۔

وہ کوفہ پونچا اور سیدھا قطامہ کے گھر گیا۔ یہ فحاشہ اور خود فروش عورت اس کے لیے شراب لای اور ابن ملجم مست ھوا۔اور قطامہ کے پاوں پر گرا۔ اور اس کے وصال کی خوائش کی۔ لیکن قطامہ نے کہا۔

جب تک حضرت علی کو شہید نہیں کرو گے تب تک ایسا نہیں ھو سکتا۔

ابن ملجم جو مجنوں پاگل ھو چکا تھا اس نے کہا کہ ابھی جاتا ھوں اور حضرت علی کو قتل کرتا ھوں۔

قطامہ نے کہا کہ اس طرح نہیں۔ بلکہ قتل کے لیے مقدمات ضروری ھیں۔ اس نے ابن ملجم کی تلوار کی دھار تیز کروانے کے لیے ھزار درھم دییے۔

اور ھزار درھم تلوار زھر آلود کرنے کے لییے دییے۔

اس رات بد نصیب و بے حیا شقی القلب نے مہراب مسجد کوفہ میں حضرت علی علیہ السلام پر وار کیا۔ اور تلوار سے ایسا زخم لگایا جس کے اثر سے دو روز بعد جانشین رسول خدا وصی مصطفی شہید ھو گئے ۔

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ‎۔

کتاب مولائ داستانیں
صفحہ 34
مصنف: شہید محراب آیت اللہ دستغیب شیرازی۔

25/02/2023

آمدِ مولا غازی عباس علمدار ع تمام اہل اسلام کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سےمبارک ہو

https://m.youtube.com/watch?v=To84elm5IGk
29/12/2022

https://m.youtube.com/watch?v=To84elm5IGk

𝑾𝑰𝑳𝑨𝒀𝑬𝑨𝑻 𝑬 𝑰𝑴𝑨𝑴 𝑨𝑳𝑰 𝑨𝒍𝒆𝒉𝑺𝒂𝒍𝒂𝒎 - 𝑨𝑳𝑨𝑴𝑨 𝑵𝑨𝑺𝑰𝑹 𝑨𝑩𝑩𝑨𝑺 𝑴𝑼𝑳𝑻𝑨𝑵" This Channel doesn't permote or encourage any illegal...

آپ سب سے گزارش ہے کہ یہ وڈیو دیکھیں اور میرے چینل کو سبسکرائیب ضرور کریں مجھے آپ کی سپورٹ کی ضرورت ہے DASTAN E SHUJAT KA...
12/10/2022

آپ سب سے گزارش ہے کہ یہ وڈیو دیکھیں اور میرے چینل کو سبسکرائیب ضرور کریں مجھے آپ کی سپورٹ کی ضرورت ہے

DASTAN E SHUJAT KA DARAIN MEAN - SAIN REHMAN BABA HAIDERABAD

" This Channel doesn't permote or encourage any illegal activities. " 🙋‍♂️WELCOME TO MY YOUTUBE CHANNEL.😘~` ISLAMIC VIDEOS `~ | PLAYLIST | 👇https://youtu...

میرا پیمبر عظیم تر ھے۔‏شعُور لایا کتاب لایا‏وہ حشر تک کا نصاب لایا۔‏دیا بھی کامل نظام اس نے‏اور آپ ھی انقلاب لایا‏وہ علم...
09/10/2022

میرا پیمبر عظیم تر ھے۔

‏شعُور لایا کتاب لایا
‏وہ حشر تک کا نصاب لایا۔
‏دیا بھی کامل نظام اس نے
‏اور آپ ھی انقلاب لایا
‏وہ علم کی اور عمل کی حد بھی
‏ازل بھی اس کا اور ابد بھی
‏وہ ھر زمانے کا راھبر ھے

میرا پیمبر عظیم تر ھے

"مظفر وارثی"

08/10/2022

نَادِ عَلِیًّا مَّظْہَرَ الْعَجَآیِٔبِ تَجِدْہُ عَوْنًالَّک فِی النَّوَآیِٔبِ کُلُّ ھَمٍّ وَّغَمٍّ سَیَنْجَلِیْ بِعَظَمَتِکَ یَآاَللہُ وَبِنَبُوَّتِکَ یَامُحَمَّدُوَبِوَلَایَتِکَ

💖 یَاعَلِیُّ یَاعَلِیُّ یَاعَلِیُّ اَدۡرِکّنِی💖

باب الحوائج سٹوڈیو

24/08/2022

انا اللہ وانا الیہ راجعون😭

چالیس سال رویا جو پردے کو یاد کر کے

سیدہ (س ع) کے قافلے کا وہ سالار چل بسا

اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يا وَلِيَّ الْمُسْلِمِينَ، اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يا قُرَّةَ عَيْنِ النّاظِرِينَ الْعارِفِينَ،
اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يا وَصِيَّ الْوَصِيّـِينَ، اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يا خازِنَ وَصايَا الْمُرْسَلِينَ، اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يا ضَوْءَ الْمُسْتَوْحِشِينَ،
اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يا نُورَ الْمُجْتَهِدِينَ، اَلسَّلامُ عَلَيْكَ يا سِراجَ الْمُرْتاضِينَ،
😭

السلام علیک یا سیدی و مولای یا سید ساجدین یا زین العابدین علیہ السلام,
سلام یا مولا سجاد (ع) .

امام سجّاد عليه السلاماَلذُّنوبُ الَّتى تُغَـيِّرُ النِّعَمَ اَلْبَغْىُ عَلَى النّاسِ وَ الزَّوالُ عَنِ الْعادَةِ فِى ال...
23/08/2022

امام سجّاد عليه السلام

اَلذُّنوبُ الَّتى تُغَـيِّرُ النِّعَمَ اَلْبَغْىُ عَلَى النّاسِ وَ الزَّوالُ عَنِ الْعادَةِ فِى الْخَيْرِ وَ اِصْطِناعِ الْمَعْروفِ وَ كُفْرانِ النِّعَمِ وَ تَرْكِ الشُّكْرِ قالَ اللّهُ عَزَّوَجَلَّ: «اِنَّ اللّهَ لا يُغَيِّرُ ما بِقَوْمٍ حَتّى يُغَيِّروا ما بِاَنْفُسِهِمْ...»

وہ گناہ جو نعمتوں کو بدل دیتے ہیں، لوگوں پر ظلم کرنا، اچھی عادتوں اور اچھے کاموں کو ترک کر دینا، کفران نعمت اور شکر کو ترک کر دینا ہے۔ اللہ تعالیٰ قرآن میں فرماتا ہے’’ بے شک اللہ کسی قوم کی تقدیر نہیں بدلتا جب تک کہ وہ اپنے طور طریقہ تبدیل نہ کر لیں‘‘

وضاحت:
بہت سے گناہوں ایسے ہیں جن کی وجہ سے اللہ انسان کو دی گئی نعمتیں سلب کر لیتا ہے جیسے کہ کسی پر ظلم کرنا۔
کبھی انسان اچھے کاموں اور نیک خصلتوں کو چھوڑ دیتا ہے جس کی وجہ سے بھی انسان سے نعمتیں سلب ہو جاتی ہیں۔
سب سے اہم چیز جو نعمتوں کے سلب ہونے کا باعث ہے کفران نعمت یعنی اللہ کی نعمت پر شکر ادا نہ کرنا ہے۔
لہذا انسان کو اللہ کی تمام نعمتوں پر شکر ادا کرنا چاہیئے، سستی اور کاہلی سے بچنا چاہیئے اور اچھی عادت چاہے کم ہی کیوں نہ ہو اسے ہرگز نہیں چھوڑنا چاہیئے اور بری عادتوں و خصلتوں سے دور رہنا چاہیئے چاہے کم ہی کیوں نہ ہوں۔

📙 معانى الاخبار، ص 270

22/08/2022
21/08/2022
21/08/2022

𝙆𝘼𝙇𝘼𝙈 - 𝙈𝙖𝙞𝙣 𝙏𝙚𝙧𝙮 𝙉𝙖𝙖𝙡 𝙏𝙪𝙧𝙖𝙖𝙣 𝙂𝙞 - 𝙕𝘼𝙆𝙄𝙍 𝙂𝙃𝙐𝙇𝘼𝙈 𝘼𝘽𝘽𝘼𝙎 𝙍𝘼𝙏𝘼𝙉.🙋💚

15/08/2022

𝐏𝐀𝐑𝐇𝐍𝐀 𝐐𝐀𝐒𝐈𝐃𝐀 𝐇𝐀𝐐 𝐃𝐄𝐘 𝐖𝐀𝐋𝐈 𝐃𝐀 - 𝐘𝐀𝐒𝐈𝐑 𝐒𝐇𝐀𝐌𝐈.🙋💚

15/08/2022

چھ ماہ کے صغیرؑ کے حملے کی خیر ہو - راکب مختار

14/08/2022

نہیں بجھے گا دلِ درد کا اشنائے حسین ؑ
شاعر - عباس تابش

06/02/2022

شانِ فـاطمہ سلام اللہ علیہ | جناب میر انیس صاحب | بزبان محترمہ ذکیہ نجفی صاحبہ

Address

Pull Najaf Chowk Ahmadpur Sial
Ahmedpur Sial
35350

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when باب الحوائج سٹوڈیو posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to باب الحوائج سٹوڈیو:

Videos

Share

Category

Our story

Computer training school


Other Ahmedpur Sial media companies

Show All