Punjab online news

Punjab online news news

25/09/2023

Javaid mobiles shop Ahmad pur sial

نَصٗرُْ مِنَ اللّٰہِ وَفَتٗحُُ قَرِیٗبْ.🤲پاکستان تحریک انصاف احمدپورسیال حلقہ PP129 کے تمام کارکنان کو مطلع کیا جاتا ہے ...
12/03/2023

نَصٗرُْ مِنَ اللّٰہِ وَفَتٗحُُ قَرِیٗبْ.🤲

پاکستان تحریک انصاف احمدپورسیال حلقہ PP129 کے تمام کارکنان کو مطلع کیا جاتا ہے
پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ایم پی اے
#جناب راناشہبازاحمدخاں (سدا بہار MPA)
(انشااللہ ایم پی اےPP129 )
کے کاغزات نامزدگی جمع کروانے کے لئے 14مارچ بروز منگل ڈیرہ گھیل پور اللہ ھوکاٹن فیکٹری سےصبح روانہ ہوں گے جن کا استقبال سینئر نائب صدر تحریک انصاف رانا عمران سرور تحصیل احمدپور سیال تقریباً 11:00 بجے پل نجف چوک پر کریں گے
#انشااللہ اللہ پاک کے فضل و کرم سے ہمیشہ کی طرح بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر اپنے حلقہ کی عوام کی پہلے سے بڑھ کر خدمت کرے گے ۔
#منجانب سینئر نائب صدر رانا عمران سرور پاکستان تحریک انصاف تحصیل احمد پور سیال (جھنگ)
03007524691

احمد پور سیال کے نواحی علاقے حضرت پیر عبد الرحمن شہر کے قریب گاپلی والی پل پر موٹر سائیکل اور رکشے کے درمیان  خوفناک تصا...
03/03/2023

احمد پور سیال کے نواحی علاقے حضرت پیر عبد الرحمن شہر کے قریب گاپلی والی پل پر موٹر سائیکل اور رکشے کے درمیان خوفناک تصادم جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار محمد سرفراز ولد خان محمد قوم گل شدید زخمی اور اس کا بیٹا امجد سرفراز موقع پر جاں بحق ہوگیا جب کہ رکشے میں سوار تین خواتین اور ایک لڑکا آکاش ولد محمد اسلم قوم قریشی شدید زخمی ہوگیا زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمدپورسیال میں منتقل کر دیاگیا ہے
رپورٹ: محمد جاوید اقبال انفارمیشن سیکرٹری تحصیل پریس کلب احمد پور سیال
03016000122
03333207195

19/09/2022

*........9th Class Result.......*

*پنجاب کے بوڈز کا رزلٹ۔۔۔۔۔۔*

*ﭘﻨﺠﺎﺏ ﺑﮭﺮ ﮐﮯﺗﻤﺎﻡ ﺗﻌﻠﯿﻤﯽ*
ﺑﻮﺭﮈﺯ ( بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ) *نہم 2022* ﮐﮯ ﺭﺯﻟﭧ ﮐﺎ ﺍﻋﻼن *19ستمبر بروز سوموار صبح 10* بجے ﮐﺮﯾﮟ ﮔﮯ۔ ﺭﺯﻟﭧ بورڈ ویب *سائٹ اور ﻣﻮﺑﺎﺋﻞ ﻓﻮﻥ ﮐﮯ* ﺫﺭﯾﻌﮯ ﺑﮭﯽ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮐﯿﺎ ﺟﺎ ﺳﮑﮯ ﮔﺎ۔

ﻣﻮﺑﺎﺋﻞ ﺳﮯ ﺭﺯﻟﭧ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯿﻠﮱ ﺍﭘﻨﺎ ﺭﻭﻝ ﻧﻤﺒﺮ ﻟﮑﮫ ﮐﺮ

*''ﺑﻮﺭﮈ ﮐﻮﮈ''*

ﭘﺮ ﺑﮭﯿﺠﯿﮟ
ﺗﻤﺎﻡ ﺑﻮﺭﮈز ﮐﮯ *ﮐﻮﮈﺯ*
ﺩﺭﺝ ﺫﯾﻞ ھﯿﮟ۔

ﻓﯿﺼﻞ ﺁﺑﺎﺩ *800240*

ﮈﯾﺮﮦ ﻏﺎﺯﯼ ﺧﺎﻥ *800295*

ﮔﻮﺟﺮﺍﻧﻮﺍﻟﮧ *800299*

ﺭﺍﻭﻟﭙﻨﮉﯼ *800296*

ﻻﮨﻮﺭ *80029*

ﺑﮩﺎﻭﻟﭙﻮﺭ *800298*

ﺳﺮﮔﻮﺩﮬﺎ *800290*

ﺳﺎﮨﯿﻮﺍﻝ *800292*

ﻣﻠﺘﺎﻥ :*800293*

*🌿🍎🇵🇰🖊️H.N.B🖋️🇵🇰🌿🌹*

10/02/2022

سوات سے تعلق رکھنے والا ایم ایس سی کوالیفائیڈ طالب علم سوئپر بھرتی ہوگیا

جھنگ پولیس احمد پور سیال میں پولیس مقابلہ،خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مارا گیااحمد پور سیال: چوری، ڈکی...
07/02/2022

جھنگ پولیس
احمد پور سیال میں پولیس مقابلہ،خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے مارا گیا

احمد پور سیال: چوری، ڈکیتی معہ قتل سمیت 21 وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈاکو شاہد عباس عرف شاہدو بھٹہ دوران پولیس مقابلہ اپنے ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا

احمد پور سیال : فتح پور پراٹی کے قریب تین مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو پولیس نے چیکنگ کیلئے روکا، ترجمان پولیس

احمد پور سیال : فرار ہونے کی کوشش میں مشکوک افراد کی پولیس پر فائرنگ، فصل کماد میں چھپ گئے، ترجمان پولیس

احمد پور سیال : پولیس کی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ ، ترجمان پولیس

احمد پور سیال : ایک ڈاکو اپنے ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک ، 2 ڈاکو فرار۔ ترجمان پولیس

احمد پور سیال : سرچ آپریشن پر ایک موٹر سائیکل اور پسٹل برآمد، ترجمان پولیس

احمد پور سیال : ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت شاہد عباس عرف شاہدو بھٹہ (ولد امام بخش قوم پیرائیں سکنہ میرنے والا گڑھ مہاراجہ) کے نام سے ہوئی۔

احمد پور سیال : ہلاک ڈاکو چشتیاں، ضلع بہاولنگر میں ہونیوالی ڈکیتی و قتل کی واردات میں بہاولنگر پولیس کو بھی مطلوب تھا۔*

احمد پور سیال : ہلاک ڈاکو نے گزشتہ دنوں شورکوٹ میں گرفتاری سے بچنے کیلئے پولیس ریڈ کے خلاف مزاحمت میں پولیس افسر کو فائر کر کے زخمی بھی کیا تھا۔*

احمد پور سیال : ہلاک ڈاکو کی ڈیڈ باڈی کو THQ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

احمد پور سیال: فرار ڈاکوؤں کی تلاش و گرفتاری کے لئے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری

احمد پور سیال : فرار ہونیوالے ڈاکوؤں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا، حسن اسد علوی ڈی پی او جھنگ

احمد پور سیال: عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، حسن اسد علوی

رپورٹ محمد عرفان ہرپل ممبر تحصیل پریس کلب احمد پور سیال

03/02/2022

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی نوشکی اور پنجگور میں سیکورٹی فورسز کے کیمپ پر حملوں کی کوشش کی مذمت

وزیر اعلی عثمان بزدار کا دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین

وطن عزیز کے بہادر سپوتوں نے دہشت گردوں کو جہنم واصل کرکے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔عثمان بزدار
قوم کو سیکورٹی فورسز کی جرات پر ناز ہے۔عثمان بزدار
دشمن بزدلانہ کارروائیوں کرکے عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش کر رہا ہے۔عثمان بزدار
قوم دہشت گردی کے خلاف یکجان ہے۔عثمان بزدار
دشمن کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔عثمان بزدار

چاند نظر آگیا ہےیکم رجب 3فروری جمعرات جبکہ شب معراج 28فروریپیر اور منگل کی درمیانی شب کو ہے
03/02/2022

چاند نظر آگیا ہے
یکم رجب 3فروری جمعرات
جبکہ شب معراج 28فروری
پیر اور منگل کی درمیانی شب کو ہے

احمد پور سیال ڈی پی او جھنگ کی خصوصی ہدایت پر  ڈی ایس پی چوہدری اشرف گجر، ہمراہASIمعروف خالد نے دو خاندان بھٹی برادری می...
16/01/2022

احمد پور سیال ڈی پی او جھنگ کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی چوہدری اشرف گجر، ہمراہASIمعروف خالد نے دو خاندان بھٹی برادری میں تین سال پرانی لڑائی کی صلح کروا دی
تفصیلات کے مطابق احمد پور سیال ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ حسن اسد علوی کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ڈی ایس پی احمد پور سیال چوہدری اشرف گجر ہمراہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر معروف خالد، نے کندل کھوکھرا کے رہائشی دو خاندان بھٹی برادری میں عرصہ تین سال کی لڑائی کی صلح کروا دی صلح کے اقدام کو سراہتے ہوئے دونوں خاندان کے سربراہان ماسٹر محمد نواز حبیب اور شوکت علی نے ڈی ایس پی کی دستار بندی کی اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے اس خوبصورت اقدام پر سیاسی سماجی حلقوں نے خیر مقدم کیا اس موقع پر ڈی ایس پی اشرف گجر کا کہنا تھا کہ دو خاندانوں میں صلح کروانا سنت نبوی ہے اور میں ہمیشہ ہی صلح کروانے کو زیادہ ترجیح دیتا ہوں اس موقع پر تھانہ احمد پور سیال کی پولیس کے جوان فیصل اقبال،محمد عمران، اور اقبال حسین، سمیت دیگر پولیس ملازمین بھی موجود تھے
رپورٹ محمد جاوید اقبال ممبر تحصیل پریس کلب احمد پور سیال
03016000122,03005340846

16/01/2022

بریکنگ | سوڈان 🇸🇩
سوڈان کی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔
جس کے بعد اسپائیڈرمین کل اس وقت زخمی ہوگیا
#𝕊𝕚𝕡𝕙𝕒𝕚𝟛𝟙𝟛

05/01/2022

🇮🇷
*بھارت دراصل کس کا ہے؟*

*(ہندوستان کی تاریخ) =*
*آخر تک پڑھنے کے قابل۔*

غوری سلطنت سے نریندر مودی تک

غوری سلطنت

1 = 1193 محمد غوری۔
2 = 1206 قطب الدین ایبک
3 = 1210
4 = 1211
5 = 1236 رکن الدین فیروز شاہ
6 = 1236 رضا سلطان
7 = 1240 موزالدین بہرام شاہ
8 = 1242 الدین مسعود شاہ
9 = 1246 ناصر الدین محمود
10 = 1266 غیاث الدین بلبن
11 = 1286.........
مسجد کا 12 = 1287 کبدان
13 = 1290 شمس الدین کامرس
عظیم سلطنت کا خاتمہ
(حکومت سے دور -97 سال تقریباً)

*خلجی سلطنت*

1 = 1290 جلال الدین فیروز خلجی
2 = 1292 علاؤالدین خلجی
4 = 1316 شہاب الدین عمر شاہ
5 = 1316 قطب الدین مبارک شاہ
6 = 1320 ناصر الدین خسرو شاہ
خلجی سلطنت کا خاتمہ
( دور حکومت - 30 سال تقریباً )

*تغلق سلطنت*

1 = 1320 غیاث الدین تغلق (پہلا)
2 = 1325 محمد ابن تغلق (II)
3 = 1351 فیروز شاہ تغلق
4 = 1388 غیاث الدین تغلق (II)
5 = 1389 ابوبکر شاہ
6 = 1389 محمد تغلق (سوم)
7 = 1394 .......... (I)
8 = 1394 ناصر الدین شاہ (دوم)
9 = 1395 نصرت شاہ
10 = 1399 ناصر الدین محمد شاہ (II)
11 = 1413 گورنمنٹ
تغلق سلطنت کا خاتمہ
(حکومت سے دور -94 سال تقریباً)

*سعید خاندان*

1 = 1414 کھجور خان
2 = 1421 معیز الدین مبارک شاہ (دوم)
3 = 1434 محمد شاہ (IV)
4 = 1445 اللہ عالم شاہ
سلطنت سعید کا خاتمہ
( دور حکومت - 37 سال تقریباً )

لودھی سلطنت

1 = 1451 بہلول لودھی
2 = 1489 لودھی (II)
3 = 1517 ابراہیم لودھی
لودھی سلطنت کا خاتمہ
(حکومت سے دور 75 سال تقریباً)

مغلیہ سلطنت

1 = 1526 ظہیر الدین بابر
2 = 1530 ہمایوں
مغلیہ سلطنت کا خاتمہ

سوری سلطنت

1 = 1539 شیر شاہ سوری
2 = 1545 اسلام شاہ سوری
3 = 1552 محمود شاہ سوری
4 = 1553 ابراہیم سوری
5 = 1554 پرویز شاہ سوری
6 = 1554 مبارک خان سوری
سوریائی سلطنت کا خاتمہ
(حکومت سے دور 16 سال تقریباً)

مغلیہ سلطنت پھر

1 = 1555 ہمایوں (دوبارہ)
2 = 1556 جلال الدین اکبر
3 = 1605 جہانگیر
4 = 1628 شاہ جہاں
5 = 1659 اورنگ زیب
6 = 1707 شاہ عالم (پہلا)
7 = 1712 بہادر شاہ
8 = 1713
9 = 1719
10 = 1719............
11 = 1719............
12 = 1719 محمود شاہ
13 = 1748 احمد شاہ
14 = 1754.................
15 = 1759 شاہ عالم
16 = 1806 اکبر شاہ
17 = 1837 ظفر
مغلیہ سلطنت کا خاتمہ
(حکومت سے دور 315 سال تقریباً)

*برطانوی راج*

1 = 1858 لارڈ کنگ
2 = 1862 لارڈ جیمز بروس ایلگن
3 = 1864 لارڈ جے لارنس
4 = 1869 لارڈ رچرڈ میو
5 = 1872 لارڈ نارتھبک
6 = 1876 لارڈ ایڈورڈ لاطینی
7 = 1880 لارڈ جارج رپن
8 = 1884 لارڈ ڈفرن
9 = 1888 لارڈ ہینی لیسڈن
10 = 1894 لارڈ وکٹر بروس ایلگن
11 = 1899 لارڈ جارج کورجین
12 = 1905 لارڈ گلبرٹ منٹو
13 = 1910 لارڈ چارلس ہارج
14 = 1916 لارڈ فریڈرک سے خزانہ تک
15 = 1921 لارڈ رکس ایجاک رِڈگ
16 = 1926 لارڈ ایڈورڈ ارون
17 = 1931 لارڈ فرمین ویلڈن
18 = 1936 لارڈ الیجینڈرا لنلتھگو
19 = 1943 لارڈ آرچیبالڈ وہیل
20 = 1947 لارڈ ماؤنٹ بیٹن

برطانوی سامراج کا خاتمہ

ہندوستان، وزرائے اعظم

1 = 1947 جواہر لعل نہرو
2 = 1964 گولزاری لال نندا
3 = 1964 لال بہادر شاستری۔
4 = 1966 گولزاری لال نندا
5 = 1966 اندرا گاندھی
6 = 1977 مرارجی ڈیسائی
7 = 1979 چرن سنگھ
8 = 1980 اندرا گاندھی
9 = 1984 راجیو گاندھی
10 = 1989 وی پی سنگھ
11 = 1990 چندر شیکھر
12 = 1991 P.V. نرسیما راؤ
13 = 1992 اٹل بہاری واجپائی
14 = 1996 دیوے گوڑا
15 = 1997 I.K. گجرال
16 = 1998 اٹل بہاری واجپائی
17 = 2004 منموہن سنگھ
18 = 2014 نریندر مودی

1000 سال سے ایک مسلم سلطنت ہونے کے باوجود ہندوستان میں ہندو باقی ہیں۔ مسلم حکمرانوں نے ان کے ساتھ کبھی نا انصافی نہیں کی۔

اور....

ہندوؤں کو ابھی سو سال بھی نہیں ہوئے اور وہ مسلمانوں کو ختم کرنے کی بات کرتے ہیں!!
یہ معلومات طلباء اور اساتذہ کو دی جانی چاہیے۔
جزاک اللہ خیراً

اس پوسٹ کو سب کے ساتھ لازمی شیئر کریں۔ کیونکہ آج کل 90% لوگوں کو اس بارے میں کوئی علم نہیں ہے - * = (ہندوستان کی تاریخ) = *

افسوس ناک واقعسندیلیانوالی کے نواحی گاؤں 756 گ ب میں محمد حسین نکیانہ کے گھر میں گیس لیکج کی وجہ سے کمرے میں آگ بھڑک اٹھ...
05/01/2022

افسوس ناک واقع

سندیلیانوالی کے نواحی گاؤں 756 گ ب میں محمد حسین نکیانہ کے گھر میں گیس لیکج کی وجہ سے کمرے میں آگ بھڑک اٹھی کمرے میں 10 افراد موجود تھے جن میں سے7 افراد جاں بحق ہو گئے جاں بحق ہونے والوں میں 1 مرد 1 عورت اور 4 بچے شامل ہیں 1 کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ 1 مرد عورت اور 1 بچے کو بچا لیا گیا ریسکیو ٹیمیں اور گاؤں کے لوگ امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں

30/12/2021

اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں مدثر ممتاز نے پنڈی بھٹیاں شہر میں ایک گودام پر چھاپہ مارا جس سے پندرہ سو بوری یوریا کھاد برآمد کرلی گودام مالکان کو 50 ہزار روپے جرمانہ اور گودام کو موقع پر سیل کر دیا برآمد شدہ کھاد کنٹرول ریٹ پر زمیداروں کو دی جائے گی اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں مدثر ممتاز

22/12/2021

جھنگ پولیس
21 دسمبر 2021

*نیوز ٹکرز*

*ڈی پی او جھنگ حسن اسد علوی کی زیر صدارت انسداد جرائم کے حوالے سے شورکوٹ و احمدپور سیال سرکل میں کرائم میٹنگ*

جھنگ: میٹنگ میں شورکوٹ و احمدپور سیال سرکل کے SDPOs, اور SHOs کی شرکت

جھنگ: ڈی پی او جھنگ نے کرائم چارٹ کا جائزہ لیتے ہوئے انسدادِ جرائم کے حوالے سے نئی پالیسیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

جھنگ: مایوس کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کی سرزنش اور بازپرس

جھنگ: اشتہاریوں،عدالتی مفروران ،جرائم پیشہ عناصراورمنشیات فروشوں کے خلاف موثر کاروائیوں کی ہدایت

جھنگ: تھانوں کی ورکنگ مثالی بنانے میں ایس ایچ او اپنا کردار ادا کریں، ڈی پی او جھنگ

جھنگ: حساس ایریاز میں نفری کی استعداد کو بڑھایا جائے اور گشت کو مزید موثر بنایا جائے، ڈی پی او جھنگ

جھنگ: SDPOsاور SHOs کو کرائم ہاٹ سپاٹ ایریاز کی نشاندہی کرتے ہوئے موثر پٹرولنگ سسٹم تشکیل دینے کی ہدایت

جھنگ : ڈیوٹی پر جانے والے تمام پولیس افسران کو باقاعدہ بریف کیا جائے اور انکی کارکردگی کو مانیٹر کیا جائے، ڈی پی او جھنگ

جھنگ: موٹر سائیکل چوروں کے خلاف نتیجہ خیز کریک ڈاؤن کیا جائے، ڈی پی او جھنگ

جھنگ: شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہمارا اولین فرض ہے، ڈی پی او جھنگ

جھنگ : ناقص کارکردگی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ڈی پی او جھنگ

پبلک ریلیشنز آفس
ڈسٹرکٹ پولیس جھنگ

22/12/2021

خیالات کا بہاؤ اللّٰہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے۔ایک ایسی نعمت جو فضول اور گھٹیا سوچ کے گند کو اپنی طاقتور لہروں سے بہا کر لے جاتی ہے۔انسان کی جذباتی یا نفسیاتی کیفیات ہمیشہ ایک جیسی نہیں رہتیں اس لیے قدرت کا یہ تحفہ انمول ہے کہ سوچ کا تسلسل نئے واقعات سے جڑ جاتا ہے۔لیکن دنیا میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو ماضی کے قبرستان میں میں اپنی یاد کی قبر کے سرہانے بیٹھ کر آنس بہاتے رہتے ہیں جو بیکار سوچ کے آسمان میں پسند کا چاند تلاش کرتے ہیں لیکن انہیں یہ نہیں پتہ کہ حال میں رہنے والا ہی حال کو درست رکھ سکتا ہے ورنہ ماضی کا بھوت زندگی کی خوشیاں نگل جائے ۔ شب بخیر۔

20/12/2021

اسلامی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل کے 17ویں غیرمعمولی اجلاس کے اعلامیے میں شریک ممالک کی جانب سے پیش کیا گیا 31 نکاتی ڈرافٹ برائے قرارداد

افغانستان: او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے پیش کردہ 31 نکات
اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے 17ویں غیرمعمولی اجلاس کے اعلامیے میں تمام شریک ممالک کے وفود اور مندوبین کی جانب سے پیش کیا گیا 31 نکاتی ڈرافٹ برائے قرارداد

ستان آج اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائے خارجہ کونسل کے 17ویں غیر معمولی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔

اجلاس خصوصی طور پر افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے طلب کیا گیا، اجلاس اسلامی تعاون تنظیم کے چیئرمین سعودی عرب کی دعوت پر طلب کیا گیا، اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے 17ویں غیرمعمولی اجلاس کے اعلامیے میں تمام شریک ممالک کے وفود اور مندوبین کی جانب سے پیش کیا گیا 31 نکاتی ڈرافٹ برائے قرارداد درج ذیل ہے؛

1: پر امن، مستحکم، متحد اور خود مختار افغانستان کے لیے افغان عوام سے اظہار یکجتہی

2: اجلاس کے شرکا کا افغانستان پر اقوام متحدہ اور او آئی سی چارٹر کے تحت انسانی حقوق کی پاسداری اور عملدرآمد کے لیے زور

3: شرکا کا افغانستان میں جنم لیتے انسانی بحران پر اقوام متحدہ کے اداروں کی رپورٹس کا جائزہ

4: اجلاس میں اقوام متحدہ کے اداروں پر او آئی سی کے تعاون سے افغانستان میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے پر زوردیا گیا

5: شرکا نے ازبکستان کے اقوام متحدہ کے تحت لوجسٹک مرکز تعمیر کرنے کے اقدام کا خیر مقدم کیا

6: اجلاس میں عالمی برادری سے افغانستان کے شہریوں اور افغان پناہ گزینوں کو پناہ دینے والا ممالک کی فوری امداد کا مطالبہ

7: شرکا نے اتفاق کیا کہ عالمی برادری، اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل سے مطالبہ کہ عالمی پابندیاں انسانی امداد کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننی چاہییں

8: اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ افغانستان سے عالمی برادری کا مسلسل رابطہ رکھنے کا مطالبہ کیا جائے تاکہ افغان عوام کے لیے انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے

9: شرکا نے اتفاق کیا کہ او آئی سی افغان عوام کو انسانی امداد فراہم کرنے کے عمل میں کلیدی کردار ادا کرے گی

10: شرکا کی جانب سے او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ کو کابل میں او آئی سی کے مشن کو اس حوالے سے مالی اور لوجسٹک اقدامات اٹھانے کی ہدایت

11: شرکا نے اتفاق کیا کہ اس بات کو تسلیم کیا جائے گا کہ افغانستان کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اور ان مسائل کو حل کرنے کے لیے قانونی بینکنگ سیکٹر تک آسان رسائی پر توجہ دی جائے گی۔

12: اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ معاشی بحران کو روکنے کے لیے افغانستان کو معاشی وسائل تک رسائی دینے، منجمد اثاثوں کی بحالی کے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا جائے گا۔

13: اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ افغانستان کے لیے ایک انسانی ٹرسٹ فنڈ قائم کیا جائے گا جو اسلامی ترقیاتی بینک کے ماتحت ہو گا۔

14: شرکا نے اتفاق کیا کہ او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ اسلامی ترقیاتی بینک اور انسانی ٹرسٹ فنڈ کے تعاون سے اقوام متحدہ معاشی وسائل اور انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنائے گا اور اس حوالے سے حکمت عملی وضح کرے گا۔

15: اجلاس میں اسلامی ترقیاتی بینک سے درخواست کی گئی کہ وہ سال 2022 کی پہلی سہہ ماہی تک انسانی ٹرسٹ فنڈ کو فعال کرنے کو یقینی بنائے۔

: اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ رکن ممالک، اسلامی مالیاتی اداروں، عطیہ دہندگان اور دیگر بین الاقوامی شراکت دار افغانستان کے لیے ہیومینٹیرین ٹرسٹ فنڈ کے ساتھ ساتھ افغانستان کو انسانی امداد فراہم کرنے کے وعدوں کا اعلان کریں۔

17: فیصلہ کیا گیا کہ او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ عالمی ادارہ صحت اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ویکسین کے ساتھ ساتھ دیگر طبی سامان، تکنیکی اور متعلقہ امداد افغانستان کے لوگوں تک فراہمی میں مدد کرے گا۔

18: اجلاس افغانستان فوڈ سیکیورٹی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرتا ہے اور اسلامک آرگنائزیشن فار فوڈ سیکیورٹی (IOFS) سے درخواست کرتا ہے کہ جب ضروری ہو، تنظیم کے غذائی تحفظ کے ذخائر کی صلاحیت کو استعمال کرتے ہوئے اس سلسلے میں ضروری اقدامات کیے جائیں۔

19: او آئی سی کے رکن ممالک، بین الاقوامی عطیہ دہندگان، اقوام متحدہ کے فنڈز اور پروگرامز اور دیگر بین الاقوامی اداکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ افغانستان فوڈ سیکیورٹی کو یقینی بنائیں

20: او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے افغانستان کے ساتھ ساتھ پڑوسی ممالک میں افغان پناہ گزینوں کو ضروری انسانی اور اقتصادی امداد فراہم کرنے کے لیے ڈونر مالیاتی اداروں کے ساتھ مشغول ہونے کے لیے اپنے مطالبے کا اعادہ کرتا ہے۔

21: رکن ممالک، بین الاقوامی برادری بشمول اقوام متحدہ، بین الاقوامی تنظیموں، اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے فوری طور پر اپیل کرتے ہیں کہ وہ پالیسی ٹولز کے طور پر افغانستان کے لیے ہر ممکن اور ضروری بحالی، تعمیر نو، ترقی، مالی، تعلیمی، تکنیکی اور مادی امداد فراہم کرتے رہیں۔

22: اجلاس افغانستان میں دہشت گردی سے نمٹنے کی اہمیت کا اعادہ کرتا ہے اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ افغانستان کی سرزمین کسی انتہا پسند گروہ یا تنظیم کے ذریعہ ایک پلیٹ فارم یا محفوظ پناہ گاہ کے طور پر استعمال نہ ہو

23: اجلاس افغانستان سے تمام دہشت گرد تنظیموں بالخصوص القاعدہ، داعش اور اس سے وابستہ تنظیموں، ای ٹی آئی ایم اور ٹی ٹی پی کے خلاف ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتا ہے

24: اجلاس اس بات کی توثیق کرتا ہے کہ افغانستان میں امن، سلامتی اور استحکام تمام افغان مہاجرین، اور اندرونی طور پر بے گھر افراد کی محفوظ اور باوقار واپسی اور افغانستان کی ترقی میں اپنا تعمیری کردار ادا کرنے میں بھی معاون ثابت ہوگا

25: اجلاس بین الاقوامی برادری پر زور دیتا ہے کہ وہ افغانستان میں امن اور استحکام کی کوششوں کو بحال کرنے لیے، ملک کے اندر اور باہر اشتعال انگیزی کے امکان اور بگاڑنے والوں کے کردار کے خلاف محتاط رہے

26: اجلاس افغان حکام سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ایک روڈ میپ تیار کر کے تمام افغانوں بشمول خواتین اور لڑکیوں کی افغان معاشرے کے تمام پہلوؤں میں شرکت کو تقویت دیں

27: اجلاس دہشت گردی، منشیات، اسمگلنگ، منی لانڈرنگ، منظم جرائم، اور بے قاعدہ نقل مکانی سے درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے افغانستان کے متعلقہ ریاستی اداروں کی ضروری صلاحیت کی تعمیر نو کے لیے ٹھوس کوششوں کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔

: اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آو آئی سی کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل برائے انسانی امداد و ثقافت و امور خانہ داری سفیر طارق علی بخیت کو افغانستان کے لیے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کا خصوصی نمائندہ تعینات کیا جائے گا

29: ممتاز مذہبی اسکالرز اور علماء کے ایک وفد کا اہتمام کیا جائے گا جس کی قیادت انٹرنیشنل اسلامک فقہ اکیڈمی اور دیگر متعلقہ مذہبی اداروں کریں۔ وفد افغانستان کے ساتھ اہم مسائل پر بات چیت کرے گا جیسے کہ رواداری سمیت اسلام میں اعتدال، تعلیم تک مساوی رسائی اور اسلام میں خواتین کے حقوق

30: اسلامی ترقیاتی بینک اور افغانستان کے لیے اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی ایلچی اس قرارداد پر عمل درآمد کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں وزرائے خارجہ کی کونسل کے 48ویں اجلاس میں رپورٹ پیش کریں

31: اجلاس او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے درخواست کرتا ہے کہ وہ 48 ویں اجلاس میں ایک رپورٹ پیش کریں جس میں افغانستان میں انسانی اور معاشی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کی نشاندہی کی گئی ہو

افسوسناک خبر شامل کرتے ہیں  رانا محمد صدیق کی رپورٹ کے مطابقضلع مظفرگڑھ: میں ایک فیصلے کے دوران مخالفین کی جانب سے فائرن...
09/08/2021

افسوسناک خبر شامل کرتے ہیں رانا محمد صدیق کی رپورٹ کے مطابق
ضلع مظفرگڑھ: میں ایک فیصلے کے دوران مخالفین کی جانب سے فائرنگ سے فائرنگ کے نتیجہ میں سابق ایم این اے مظفر گڑھ جمشید خان دستی کے بڑے بھائی مشتاق خان دستی موقع پر جاں بحق ہو گئے ایک شخص زخمی ہو گیا
مظفرگڑھ : پولیس نے لاش کو تحویل میں لے لیکر قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا

02/08/2021

چڑیا گھر تونسہ کے ملازمین کا بلا جواز نوکریوں سے نکالے جانے پر کلمہ چوک تونسہ میں احتجاجی مظاہرہ

احمدپورسیال کرونا کی تیسری لہرمیں شدت سے اضافہ ھورہا ھے موجودہ لہر سے بچاؤ کے لئے عوام حکومتی احکامات پر عمل درآمد کو یق...
29/04/2021

احمدپورسیال کرونا کی تیسری لہرمیں شدت سے اضافہ ھورہا ھے موجودہ لہر سے بچاؤ کے لئے عوام حکومتی احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رمیض ظفر
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر احمد پورسیال چوہدری رمیض ظفر نے ڈی ایس پی سرکل احمد پورسیال چوہدری محمد اشرف گجر کے ہمراہ شہر یوں میں ماسک تقسیم کرتے ھوئے انہوں نے کہاکہ کرونا ایک مہلک مرض ھے جس سے بچاؤ کا واحد ذریعہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرناھے دکاندار بھی اپنی دکانوں میں حکومتی ایس او پیز کو یقینی بنائیں اوردکانوں میں زیادہ رش نہ کریں بغیر ماسک پہنے گاہکوں کو داخل نہ ھونے دیں اورسماجی فاصلہ بھی رکھیں انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی ھے کہ وہ انتہائی ضرورت کے تحت گھروں سے باہر نکلیں اور اںنسدادکروناضابطہ اخلاق پرسختی سے عمل کریں تاکہ کرونا وائرس کی اس نازک صورتحال سے خودکواوردوسروں کو محفوظ رکھا جاسکے ۔اور مزید انہوں نے کہا کہ اگر شہری 6 بجے کے بعد دوکانیں کھلے رکھیں گے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی

جھنگ ملک بھر کی طرح جھنگ میں بھی کورونا وائرس شدت اختیار کر گیا شرح تیرہ فیصد سے زائد ہو گئ پرائیویٹ سرکاری سکولز بند مح...
23/04/2021

جھنگ ملک بھر کی طرح جھنگ میں بھی کورونا وائرس شدت اختیار کر گیا شرح تیرہ فیصد سے زائد ہو گئ پرائیویٹ سرکاری سکولز بند محکمہ سکول ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس جہاں ملک بھر میں شدت اختیار کر گیا وہیں جھنگ میں بھی کورونا کیسز میں اضافے کے باعث شرح تیرہ فیصد سے زائد ہو گئ ہے جس کے باعث محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولز کو بند کر دیا جو کہ حکومتی اعلان تک بند رہیں گے جسکا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا جبکہ نویں کلاس سے بارہویں کلاس تک کے سٹوڈنٹس ہفتہ میں دو دن سکول میں مکمل ایس او پیز کے ساتھ اپنی پڑھائی جاری رکھ سکیں گے زرائع کے مطابق جھنگ میں اس وقت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے عام شہریوں کے ساتھ ڈاکٹرز بھی اس مرض کا شکار ہو رہے ہیں عوام نے اگر مزید لاپرواہی کی تو خدانخواستہ کورونا کے مریضوں میں مزید اضافہ ہو جائے گا اس لئے ماسک کا استعمال کرتے ہوئے سماجی فاصلہ برقرار رکھیں رش والی جگہ پر نہ جائیں بار بار ہاتھوں کو دھوئیں کھانسی بخار گلہ خراب سانس کی تکلیف محسوس ہو تو فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں تاکہ آپ کا علاج بروقت ممکن ہو سکے

جھنگ اوکاڑہ بھکر خانیوال سکول بند کر دیے گئے ہیں

چیف آف آرمی اسٹاف (سی او ایس) جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج صحرائے چولستان میں فیلڈ ٹریننگ ایریا کا دورہ کیا۔ سی او اے ایس ...
06/03/2021

چیف آف آرمی اسٹاف (سی او ایس) جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج صحرائے چولستان میں فیلڈ ٹریننگ ایریا کا دورہ کیا۔

سی او اے ایس کو 2 ہفتوں طویل کور لیول ورزش ضرب ای حدید کے طرز عمل کے بارے میں بریف کیا گیا۔ اس مشق کا مقصد انفنٹری ، میکانائزڈ فورسز ، کامبیٹ ایوی ایشن ، نگرانی پلیٹ فارمز ، آرمی ایئر ڈیفنس اور توپ خانوں کے مابین ہم آہنگی پیدا کرتے ہوئے تشکیلوں کی آپریشنل تیاری کو بڑھانا ہے جبکہ ایک کور کے دفاعی آپریشنل سائیکل میں کام کرنا ہے۔
مشق میں شریک فوجیوں اور اکائیوں نے مشق کے مختلف مراحل میں جارحانہ اور دفاعی مشقیں کرتے ہوئے پیشہ ورانہ مہارت اور ہم آہنگی کی بڑی ڈگری ظاہر کی۔
شریک فوجیوں کی لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کرتے ہوئے ، سی او ایس نے بہاولپور کور کی جنگی تیاری اور تربیت کے معیار پر مکمل

اطمینان کا اظہار کیا۔ سی او اے ایس نے زور دیا کہ عمدہ تربیت اور عزم تمام خطرات اور چیلنجوں کے موثر جواب کے ل for آپریشنل صلاحیت کو بڑھاوے۔

بعد ازاں ، سی او ایس نے بہاولپور کور کی لاجسٹک تنصیبات کا دورہ کیا اور انجینئرنگ کی مہارت اور بحالی کے معیاروں کو سراہا۔

قبل ازیں مشق کے علاقے میں پہنچنے پر ،
سی او اے ایس کا کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا نے استقبال کیا

گمنام سپاہی

04/03/2021

*بریکنگ نیوز*

کراچی کے ہوٹلوں میں سور کے گوشت کی سپلائی کا انکشاف

منگھو پیر گرم چشمہ کے نزدیک ملزم بجرنگ کی سور کے گوشت کی سپلائی کے دوران علاقہ مکینوں کے ہاتھوں دھلائی

شہر قائد کے متعدد ہوٹلوں میں سور کے گوشت کی سپلائی کا انکشاف

منگھو پیر تھانہ کی حدود میں واقع گرم چشمہ کے نزدیک سے مختلف ہوٹلوں میں سور کا گوشت سپلائی کرنے والے گروہ کے کارندہ کو علاقہ مکینوں نے رنگے ہاتھوں دھر لیا۔تفصیلات کے مطابق ملزم بجرنگ سائٹ سپر ہائی وے کے ویرانوں سے سور کا شکار کر کے سپلائی کے لئے منگھو پیر تھانہ کی حدود میں واقع گرم چشمہ سے گزر رہا تھا جس دوران موٹر سائیکل خراب ہونے کی بنا پر ساتھ رکھے تین سور کے دھڑ اور ایک سر کو نزدیکی کچرہ کندی میں ٹھکانے لگانے کے دوران رہائشیوں کے ہاتھ لگ گیا۔ مشتعل افراد کے استفسار پر ملزم گھبرا گیا بعد ازاں ملزم کے پاس موجود بوریوں سے شکار شدہ سور نکلنے پر عوام نے ملزم کی لاتوں گھونسوں سے تواضع کر ڈالی۔بھرکس نکلنے پر بجرنگ نے انکشاف کیا کہ وہ اور اس کے دیگر ساتھی سور کا گوشت شہر قائد کے مختلف علاقوں میں عرصہ دراز سے سپلائی کر رہے ہیں۔ سنسنی خیز انکشافات کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ ملزم یہ گوشت نا صرف ایسے ہوٹلوں میں سپلائی کرتا ہے جو اس گوشت کو بڑے یا بکرے کی کڑاہی بنا کر فروخت کرتے ہیں بلکہ یہ گوشت ایسی بیکریوں پر بھی فروخت کیا جاتا ہے جہاں اس گوشت سے قیمہ کے کباب اور سموسے بنائے جاتے ہیں مزید برآں ملزم کے مطابق سور کی چربی کا تیل مختلف کنفیکشنری آئٹم۔بنانے کے کام آتا ہے جس کو شہر میں موجود بڑی کمپنیاں مہنگے داموں خریدتی ہیں۔ملزم سے سوالات کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کے اس گوشت کے زیادہ تر خریدار مسلمان ہیں اور رمضان المبارک میں خاص طور پر منگل بدھ گوشت کے ناغہ کے دوران کھپت پوری کرنے کے لئے سور کا گوشت سپلائی کیا جاتا ہے۔

ملزم کے۔مطابق سور کا گوشت چونکہ نرم اور ذائقہ دار ہوتا ہے لہذا ہوٹلوں کے کسٹمر اس کو بڑی رغبت سے کھاتے ہیں جس بنا پر ہوٹل مالکان کی جانب سے سور کے گوشت کی مانگ میں دن بہ دن اضافی ہوتا جارہا ہے۔

علاقہ مکینوں کی اطلاع پر ملزم بجرنگ کو پولیس نے جائے وقوعہ سے شکار شدہ سوروں سمیت تحویل میں لے کر منگھو پیر تھانہ منتقل کردیا۔پولیس ذرائع کے۔مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

* خشوگی قتل سے متعلق سی آئی اے نے کل رات رپورٹ پبلک کردی۔۔۔ امریکہ نے پچاس سے زائد سعودیوں پر پابندی عائد کرنے کا عندیہ ...
28/02/2021

* خشوگی قتل سے متعلق سی آئی اے نے کل رات رپورٹ پبلک کردی۔۔۔

امریکہ نے پچاس سے زائد سعودیوں پر پابندی عائد کرنے کا عندیہ دیا ہے جو خشوگی کے قتل میں براہِ راست ملوث تھے۔

البتہ ایم بی ایس پر پابندی نہیں لگائی جائے گی۔

اماراتیوں نے سی آئی اے کی رپورٹ والے معاملے پر سعودی عرب کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔۔۔

*******
محمد بن سلمان کے گرد گھیرا تنگ،

جس میں مرکزی ملزم سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو قرار دیا گیا ہے۔
امریکہ کی نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹوریٹ نے خشوگی قتل کیس کی رپورٹ کو ڈی کلاسیفائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن پوسٹ کے صحافی جمال خشوگی کو قتل کرنے کا حکم ولی عہد محمد بن سلمان نے دیا تھا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان سعودی عرب کے فیصلہ ساز حکمران کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔
ولی عہد کے قریب ترین ساتھی جمال خشوگی کے قتل میں براہ راست ملوث ہیں۔
ولی عہد نے بیرون ملک رہنے والے اپنے ناقدین کو قتل کرنے کے لئے اس طرز کا وحشیانہ طریقہ اختیار کیا۔
امریکی سی آئی اے کی رپورٹ کے مطابق 2017 سے ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب کی سیکیورٹی اور انٹلی جنس اداروں پر مکمل کنٹرول حاصل کیا اور ایسا ممکن نہیں کہ ولی عہد کے حکم کے بغیر سعودی عرب کے انٹلی جنس اہلکار اس طرح کا کامیاب آپریشن کسی دوسرے ملک میں انجام دے سکیں۔
واضح رہے کہ جمال خشوگی کو اکتوبر 2018 میں ترکی میں سعودی سفارتخانے میں بے دردی سے قتل کیا گیا اور ان کی لاش کو کیمیکل میں ڈال کر ضائع کر دیا گیا تھا۔
سعودی عرب نے امریکی سی آئی اے کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمال خشوگی قتل سے ولی عہد محمد بن سلمان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ سعودی عرب کے مطابق انٹیلی جنس اسیسمنٹ کی رپورٹ نئی نہیں ہے۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس رپورٹ کو جاری کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سعودی حکومت انٹلی جنس رپورٹ میں حکومت پر عائد تمام منفی اور جھوٹے الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔

: گمنام سپاہی
#گمنام

احمد پورسیال اسسنٹ کمشنر احمد پور سیال محکمانہ سروسز اور انتظامی امور کا جائزہ لینے کے حوالہ سے لینڈ ریکارڈ سنٹر کا دورہ...
25/02/2021

احمد پورسیال اسسنٹ کمشنر احمد پور سیال محکمانہ سروسز اور انتظامی امور کا جائزہ لینے کے حوالہ سے لینڈ ریکارڈ سنٹر کا دورہ کیا۔تحصیل احمد پورسیال سروس سنٹر اے ڈی ایل آر رائے عرفان محمود کلس اور انچارج سروس فیصل حیات نےاسسنٹ کمشنر احمد پورسیال چوہدری رمیض ظفر کو لینڈ ریکارڈ سنٹر کا تفصیلی معائنہ کروایا اسسنٹ کمشنر احمد پورسیال نے اراضی ریکارڈ سنٹر میں فرد کے اجرائ، انتقالات کے اندراج، رجسٹری،وراثتی انتقالات سمیت دیگر ریونیو امورکا جائزہ لیا۔ انہوںنے سائلین کو فراہم کردہ سہولیات کو تفصیلی چیک کیا۔اسسنٹ کمشنر نے سٹاف کو حاضری اوروقت کی پابندی یقینی بنانے کی تاکید جبکہ انچارج سنٹر کوزیرالتواءامور تیز رفتاری سے نمٹانے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ صفائی کا اعلی معیار ہمہ وقت برقراررکھا جائے اورکورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ نو ماسک نو سروس پر عمل کریں،سنٹر کا رخ کرنے والے سائلین فیس ماسک کا استعمال لازم بنائیں۔انہوں نے موقع پر سائلین سے مسائل دریافت کئے اور انہیں حل کرنے کے لئے انچارج سنٹر کو ہدایات جاری کیں-اسسنٹ کمشنر احمد پورسیال چوہدری رمیض ظفر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پراراضی ریکارڈ سنٹر میںہر ماہ کی پہلی تاریخ کو ریونیو عوامی خدمت سروسز کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے۔عوام ا پنے درینہ مسائل کے حل کےلئے رابطہ کریں۔ انہوںن ے مزید کہا کہ اراضی ریکارڈ سنٹر کے دورے کا مقصد انتظامی امور کو چوکس اور سائلین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنا ہے۔

25/02/2021

اپنے شیروں کی قدر کرو ورنہ دوسروں کے کتے تمہیں کھا جائیں گے ۔
منگول جنگجو چنگیز خان نے بخارا پر حملہ کیا تو وہ اس شہر کو فتح نہ کر سکا ،
اس وقت چنگیز خان کو ایک ترکیب سوجی اور اس نے بخارا کے لوگوں کو پیغام بھیجا کہ تم میں سے جو اسلحہ ترک کر کے ہمارے ساتھ دیں گے ،ہم ان کو امان دیں گے اور جو اسلحہ نہیں چھوڑیں گے وہ بہت بچھتائیں گے ۔

چنگیز خان کے اس پیغام سے بخارا کے لوگوں میں اختلاف پیدا ہوگیا ،ایک گروہ نے کہا کہ یہ صرف دھوکہ ہے ، اگر چنگیز خان میں بخارا کو فتح کرنے کی طاقت ہوتی تو وہ ہمیں امان دینے کی آفر کیوں کرتا یہ اس کے کمزوری کی دلیل ہے ہمیں اپنی عزت ،ناموس اور اپنے ملک کے لئے چنگیز خان سے مردانہ وار لڑنا چاہئے ،جبکہ دوسرے گروہ نے کہا کہ جب چنگیز خان خون ریزی کئے بغیر معاملہ حل کرنا چاھتا ہے ، جبکہ وہ امان دے رہا ہے ،
دوسری طرف وہ اتنا کمزور بھی نہیں ہے کہ اگر چاہے تو بخارا فتح نہ کر سکے ،لہذا ہمیں اپنے اور دوسروں کی جانوں کو بچانا چاہیے اور چنگیز خان کی آفر قبول کرنی چاہئے ۔

اس گروہ نے چنگیز خان کو اپنی آمادگی کا پیغام بھیجا ، جبکہ دوسرے گروہ نے آفر رد کرتے ہوئے لڑنے کا اعلان کیا ، چنگیز خان نے پہلے گروہ کو پیغام دیا کہ تم اس باغی گروہ کو شکست دینے میں ہماری مدد کرو ،جنگ ختم ہونے پر میں تم لوگوں کو حکومت دوں گا ، بخارا کے اس بیوقوف گروہ نے اپنے ہی لوگوں کے خلاف چنگیز خان کا ساتھ دیا ۔

لڑنے والے بہادر جوان سارے کے سارے مارے گئے اور چنگیز خان نے بخارا کو فتح کر لیا

لیکن بزدلی اور خیانت کے ساتھ اپنے ہی بھائیوں کے خلاف غیر کا ساتھ دینے والے گروہ کے اوپر قیامت تب گری جب چنگیز خان نے ان سب کو بھیڑ بکریوں کے طرح ذبح کرنے کا حکم دیا. یوں یہ خیانت کار اپنے بھیانک انجام کو پہنچ گئے .

ان کے قتل کے بعد چنگیز خان نے کہا کہ جو لوگ اپنے بھائیوں سے وفا نہیں کر سکتے وہ ہمارے وفادار کیسے ہو سکتے ہیں،
جبکہ ہم تو مکمل غیر ہیں ، کل کوئی اور ہم پر حملہ آور ہو جائیں اور ان کو پھر امان کی آفر کرے تو یہ بزدل لوگ ان کا بھی ساتھ دیں گے ۔
اپنی سیکورٹی فورسز کی قدر کیجئے

کیونکہ

اسی لئے تو کہا جاتا ہے کہ اپنے شیروں کی قدر کرو ،
ورنہ تمہیں غیروں کے کتے کھا جائیں گے ۔

‏پاکستان کو توڑنے والوں کی نسلیں بھی ختم ہوجائیں گی

انشاءاللّٰه

پاکستان تاقیامت آباد رہے گا

🇵🇰 مارخور پاکستان 🇵🇰

*جوھرآباد ... بوتالہ میں خوفناک تصادم سے چھ افراد جانبحق*جوہرآباد میانوالی روڈ پر بوتالہ کے قریب مسافر وین اور مزدا میں ...
17/02/2021

*جوھرآباد ... بوتالہ میں خوفناک تصادم سے چھ افراد جانبحق*
جوہرآباد میانوالی روڈ پر بوتالہ کے قریب مسافر وین اور مزدا میں تصادم 5 مود اور 1 خاتون موقع پر ہی جانبحق جبکہ سکقل وین کے بچوں سمیت 10 افراد کے شدید زخمی ھوئے ہیں ....زخمی ہسپتال منتقل... مزدا ٹرک میانوالی جا رہا تھا.. پولیس موقع پر مصروف عمل *

*جب آپ کل بجٹ کا 18٪ سے بھی کم  حاصل کرنے کے بعد جدید ہتھیار بھی بنا رہے ہوں**ایٹمی اثاثوں کی حفاظت بھی کر رہے ہوں**دنیا...
15/02/2021

*جب آپ کل بجٹ کا 18٪ سے بھی کم حاصل کرنے کے بعد جدید ہتھیار بھی بنا رہے ہوں*

*ایٹمی اثاثوں کی حفاظت بھی کر رہے ہوں*

*دنیا کی ٹاپ ٹین طاقتور افواج کی لسٹ میں بھی شامل ہوں*
*دنیا کی نمبر ون ایجنسی بھی چلا رہے ہوں*

*مشرق میں 5 گنا بڑا دشمن کو ٹکر دیے ہوئے ہوں*
*مغرب میں بیٹھے سانپ نما ہمسایہ کے گھٹیا عزائم کو شکست دیں اور 30 نیٹو ممالک کو انکی اوقات پر رکھیں*

*دنیا کی خطرناک ترین دہشتگرد تنظیم داعش کو اپنے وطن میں داخل ہونے سے پہلے روک دیں*

*ٹی ٹی پی جیسی خوارج تنظیم سے صرف چھ ماہ میں تمام علاقے خالی کرا لیں*

*تمام تر کوششوں اور ففتھ جنریشن وار پروپیگنڈا وار کے باوجود مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جائیں*

*بغاوت کو کچلتے جائیں بانچ ممالک کے پاکستان مخالف اتحاد کے اربوں ڈالر برباد کردیں تو لہذا ذہنی بیمار لوگ یہی سوچتے ہوں گے کہ آپ کو بجٹ کا 80٪ ہی ملتا ہوگا جو یہ اتنے کام کر رہے*

*مگر جاہل لوگ ہمیشہ جہالت کی زد میں جیتے ہیں*

*مگر بجٹ سے زیادہ ایمان وطن کی محبت ضروری ہوتی ہے*
*جو الحمدللہ پاک فوج کے ہر جوان میں ہے*

*افواج پاکستان زندہ باد*
*پاکستان پائندہ باد*
*ارضِ وطن پاکستان

14/02/2021

فیصل آباد : سلیمی چوک میں مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ، ایک گرفتار موٹرسائیکل سوار دو ڈاکو شہری کو لوٹ کر فرار ہوئے ستیانہ روڈ پر ڈولفن فورس کے تعاقب پر فائرنگ کر دی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ، دوسرا زخمی ہوا ہلاک ڈاکو کی لاش اور زخمی ساتھی الائیڈ اسپتال منتقل ڈاکوؤں سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی ۔ پولیس

12/02/2021

راولپنڈی: پاکستان نے زمین اور سمندر میں ہدف کو نشانہ بنانے والے بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے بابر کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا، کروز میزائل 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کاحامل ہے اور زمین اور سمندر میں ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میزئل تجربہ کامشاہدہ نیسکام کے چیئرمین ڈاکٹر ثمر ، کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ ، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کے سینئر افسران سمیت آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ ، سائنس دانوں اور انجینئرز نے کیا، چیئرمین نیسکام نے آرمی اسٹریٹجک فورسز کی تربیت اور آپریشنل تیاری کے معیار کو سراہا۔

Address

Ahmad Pur Sial
Ahmedpur Sial
6000122

Telephone

+923005340846

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Punjab online news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Punjab online news:

Videos

Share


Other News & Media Websites in Ahmedpur Sial

Show All