07/08/2022
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی پنجاب میں احساس راشن رعایت پروگرام شروع کرنے کی اصولی منظوری
احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت غریب لوگوں کو ماہانہ 1000 روپے کی بجائے 1500روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ چودھری پرویزالٰہی
احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت غریب لوگوں کو آٹا، دالیں اور گھی سستے داموں ملے گا۔ چودھری پرویزالٰہی
وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی احساس راشن رعایت پروگرام پر عملدرآمد کیلئے وزارتی سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت
سٹیئرنگ کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر ہوں گی
احساس راشن رعایت پروگرام کے حوالے سے ورکنگ گروپ بھی تشکیل دیا جائے گا۔ چودھری پرویزالٰہی
احساس راشن رعایت پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے موثر مانیٹرنگ نظام تشکیل دیا جائے گا۔ چودھری پرویزالٰہی
احساس ایکٹ بنانے کی ہدایت کردی ہے جسے باضابطہ طور پر اسمبلی سے منظورکرائیں گے۔ چودھری پرویزالٰہی
سماجی تحفظ کے پروگراموں کا دوبارہ جائزہ لیا جائے اور تمام پروگراموں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کیا جائے۔ چودھری پرویزالٰہی
احساس ہی انسانیت ہے، سماجی اور معاشرتی تحفظ سے محروم افراد فلاحی ریاست کی ذمہ داری ہے۔ چودھری پرویزالٰہی
احساس راشن رعایت پروگرام غربت کے خاتمے اور فلاحی ریاست کی جانب ایک بہت بڑا قدم ہے۔ چودھری پرویزالٰہی
ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیراعلیٰ پنجاب کو احساس راشن رعایت پروگرام، احساس کارڈ اور احساس تحفظ پروگرام کے خدوخال کے بارے میں بریفنگ دی
صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد، ڈاکٹر ثانیہ نشتر، رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی، مشیر عمر سرفراز چیمہ، سابق چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سلمان غنی، سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت