Syed Jalaluddin Umari

Syed Jalaluddin Umari Jalaluddin Umri (Born 1935) the Amir of Jamaat-e-Islami Hind from 2007-2019.
(1)

عرفہ کا روزہ کب رکھیں؟مولانا سید جلال الدین عمریچیرمین شریعہ کونسل جماعت اسلامی ہند👇https://youtu.be/0UA7wR8kRVE ══════•...
02/07/2022

عرفہ کا روزہ کب رکھیں؟

مولانا سید جلال الدین عمری
چیرمین شریعہ کونسل جماعت اسلامی ہند

👇

https://youtu.be/0UA7wR8kRVE

══════•❁اا❁•═══════
شریعہ کونسل
جماعت اسلامی ہند
📧[email protected]
📱9582050234
shariahcouncil.net

When to fast 'Arafah?' || عرفہ کا روزہ کب رکھیں؟Maulana Syed Jalaluddin Omari || مولانا سید جلال الدین عمریChairman Shariah Council, JIH || چیئرمین شریعہ ک...

*رمضان سیریز*(1) *رمضان اور قرآن مجید* مولانا سید جلال الدین عمری👇 https://youtu.be/UxNW-hPivoY(2) *روزہ: فضیلت، فوائد ...
24/04/2022

*رمضان سیریز*

(1) *رمضان اور قرآن مجید*
مولانا سید جلال الدین عمری👇
https://youtu.be/UxNW-hPivoY

(2) *روزہ: فضیلت، فوائد اور حکمتیں*
جناب محمد اقبال ملا 👇
https://youtu.be/Hx5ZwTOEb2A

(3) *رمضان اور دعاؤں کا اہتمام*
مولانا سید شرافت علی ندوی 👇
https://youtu.be/ZFGPxSTDQUQ

(4) *خواتین اور زکوٰۃ*
محترمہ عطیہ صدیقہ 👇
https://youtu.be/Shi_PY5kqAw

(5) *رمضان المبارک اور رسول اللہ ﷺ کا اسوہ*
جناب محمد احمد 👇
https://youtu.be/uWujhW0njlI

(6) *رمضان المبارک اور خواتین*
محترمہ رحمت النساء صاحبہ 👇
https://youtu.be/Xe3yjbRmEh4

(7) *رمضان المبارک اور تربیتِ خودی*
مولانا ولی اللہ سعیدی فلاحی 👇
https://youtu.be/ZbUeUjaX_HA

(8) *رمضان المبارک اور اجتماعیت کا درس*
مولانا محی الدین غازی 👇
https://youtu.be/ADXkG0MRWcY

(9) *رمضان المبارک اور خواتین*
ڈاکٹر خان مبشرہ فردوس 👇
https://youtu.be/QMwoKoGKPO0

(10) *رمضان المبارک اور انفاق*
مولانا اشہد جمال ندوی 👇
https://youtu.be/YBM9-8NdEwc

(11) *رمضان المبارک میں عبادات کا اہتمام*
مولانا انعام اللہ فلاحی 👇
https://youtu.be/ZuqQhlLSZBc

(12) *رمضان المبارک اور صبر*
مولاناوحید الدین خان عمری مدنی 👇
https://youtu.be/HRJ-baP6sRs

(13)*رمضان اور قرآن مجید*
جناب ایس امین الحسن 👇
https://youtu.be/g-Ojmfh6PzY

(14) *یوم الفرقان(غزوۂ بدر کا پیغام)*
مولانامحمد طاہر مدنی 👇
https://youtu.be/HOHTOvV7Iyc

(15) *لیلۃ القدر: فضیلت اور آداب*
پروفیسر محمد سعود عالم قاسمی 👇
https://youtu.be/qA0_pJuT-HM

(16) *اعتکاف: احکام اور آداب*
مفتی محمد ارشد فاروقی 👇
https://youtu.be/GV0SWIh8SSE

Maulana Syyed Jalaluddin Umari || مولانا سید جلال الدین عمریChairman Shariah Council Jamaat-e-Islami Hind || چیئرمین شریعہ کونسل جماعت اسلامی ہندEmail:- Isl...

عام فقہی مسائل سیریز (1)زیورات پر زکوٰۃ؟ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندویسکریٹری شریعہ کونسل جماعت اسلامی ہند👇 https://youtu.b...
07/04/2022

عام فقہی مسائل سیریز (1)

زیورات پر زکوٰۃ؟

ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی
سکریٹری شریعہ کونسل جماعت اسلامی ہند

👇

https://youtu.be/wQy4z_EdY4M


Zakat on jewelry? || زیورات پر زکوٰۃ؟Dr. Mohammed Raziul Islam Nadvi || ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندویSecretary Shariah Council, JIH || سکریٹری شریعہ کونسل جما...

اجتماع علمائے کرام 2022*اسلامی تشخص کی حفاظت میں علماء کا کردار**مولانا سید جلال الدین عمری* چیئرمین شریعہ کونسل، جماعت ...
24/03/2022

اجتماع علمائے کرام 2022

*اسلامی تشخص کی حفاظت میں علماء کا کردار*

*مولانا سید جلال الدین عمری*
چیئرمین شریعہ کونسل، جماعت اسلامی ہند
👇

https://youtu.be/8uRzKex-e9E


The role of scholars in protecting Islamic identityاسلامی تشخص کی حفاظت میں علماء کا کردارMaulana Syyed Jalaluddin Umari || مولانا سید جلال الدین عمریChairma...

مولانا محمدیوسف اصلاحیؒ  آج؍ 21 دسمبر 2021 کو مولانا محمد یوسف اصلاحی کی رحلت کی خبر ملی۔سخت صدمہ ہوا۔ ایک با صلاحیت او...
22/12/2021

مولانا محمدیوسف اصلاحیؒ

آج؍ 21 دسمبر 2021 کو مولانا محمد یوسف اصلاحی کی رحلت کی خبر ملی۔سخت صدمہ ہوا۔ ایک با صلاحیت اور قیمتی شخصیت ہم سے جداہوگئی۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔
وہ جماعت اسلامی ہند کے قدیم رکن تھے۔جماعت کی مجلس نمائندگان اور مجلس شوری کے بھی عرصہ سے رکن چلے آرہے تھے۔ان کی ابتدائی تعلیم بریلی میں ہوئی۔ شادی رام پور کے ایک رکن جماعت توسل حسین صاحب کی صاحب زادی سے ہوئی۔اس کے بعد وہ رام پور منتقل ہوگئے اور وہی ان کا وطن ثانی بن گیا۔وہاں انہوں نے تجارت بھی شروع کی،لیکن زیادہ دنوں تک اس کا سلسلہ جاری نہ رہ سکا۔ وہ جماعت کے ادارۂ تصنیف سے بھی وابستہ رہے، لیکن جب ادارہ رام پور سے علی گڑھ منتقل ہواتوانہوں نے معذرت کرلی اور رام پور ہی میں قیام کوترجیح دی۔
ان کی بڑی دینی خدمات ہیں۔وہ جماعت اسلامی ہند کی ابتدائی درس گاہ میں کئی سال تک استاذ رہے اور جناب افضل حسین مرحوم ناظم درس گاہ کی ایما پر آسان انداز میں کئی درسی کتابیں لکھیں۔
اللہ تعالیٰ نے انہیں آسان انداز میںتصنیف وتالیف کی غیر معمولی صلاحیت عطاکی تھی۔قرآنی تعلیمات، آسان فقہ جیسی ان کی تصنیفات سے اس کا ثبوت ملتاہے۔ان کی تصنیف ’آداب ِزندگی ‘کو غیر معمولی مقبولیت حاصل ہوئی۔اس کے متعدد ایڈیشن نکل چکے ہیں اور کئی زبانوں میں اس کا ترجمہ بھی ہوچکاہے۔
وہ ادھر کئی سال سے امریکہ میں اپنے ایک ہمدرد کی دعوت پر ہرسال کئی کئی ماہ وہاں گزارتے تھے۔ وہیں تراویح بھی سناتے تھے ۔
جامعۃ الصالحات ان کی دینی یادگار ہے۔اس کی بڑی وسیع عمارتیں ہیں اور ہاسٹل بھی ہے۔ جدید طرز کی بیش ترسہولیتیں انہوں نے اس میں فراہم کی ہیں۔ مجھ سے ان کے قریبی تعلقات تھے۔بار بار ان سے ملاقات ہوتی تھی۔اللہ تعالیٰ ان کی خدمات کو قبول فرمائے،ان کی مغفرت فرمائے اور اعلیٰ العلّیین میں جگہ دے،پس ماندگان کو صبرجمیل سے نوازے۔
(اس وقت میں بھٹکل میں ہوں اور یہاں کے جامعہ اسلامیہ میں یہ سطریں لکھ رہاہوں۔)
سید جلال الدین عمری

08/12/2021
مسلم پرسنل لا سیریز(4)نکاح کی مسرفانہ رسومڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندویسکریٹری شعبۂ اسلامی معاشرہ جماعت اسلامی ہند👇 https...
16/09/2021

مسلم پرسنل لا سیریز(4)

نکاح کی مسرفانہ رسوم

ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی
سکریٹری شعبۂ اسلامی معاشرہ جماعت اسلامی ہند

👇
https://youtu.be/sCy7VvFjsRQ

LIKE | SHARE | SUBSCRIBE


Wasteful customs of Marriage || نکاح کی مسرفانہ رسومDr Mohammaed Raziul Islam Nadvi || ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی Secretary Shoba e Islami Muashara, JIH || ...

اقامتِ دینمطلوبہ اوصاف اور تقاضےمولانا سید جلال الدین عمری
24/07/2021

اقامتِ دین
مطلوبہ اوصاف اور تقاضے
مولانا سید جلال الدین عمری

18/07/2021

پیغامِ عید الاضحٰی

18/07/2021

دین میں قربانی کا مقام

کیا قربانی کا گوشت غیر مسلم کو دیا جاسکتا ہے؟ ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندویسکریٹری شریعہ کونسل جماعت اسلامی ہند👇https://yo...
14/07/2021

کیا قربانی کا گوشت غیر مسلم کو دیا جاسکتا ہے؟

ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی
سکریٹری شریعہ کونسل جماعت اسلامی ہند

👇

https://youtu.be/JH4XJJ1CQWs

Prohibition of cutting

Can sacrificial meat be given to a non-Muslim?Dr Muhammad Raziul Islam Nadvi

12/07/2021
عشرۂ ذی الحجہ میں بال اور ناخن کاٹنے کی ممانعتڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندویسکریٹری شریعہ کونسل جماعت اسلامی ہند👇https://yo...
08/07/2021

عشرۂ ذی الحجہ میں بال اور ناخن کاٹنے کی ممانعت

ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی
سکریٹری شریعہ کونسل جماعت اسلامی ہند

👇

https://youtu.be/HOl44CMjLLg

مولانا سید جلال الدین عمری کو شاہ ولی اللہ ایوارڈ کی تفویضڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی         آج سہ پہر ایک باوقار آن لا...
20/06/2021

مولانا سید جلال الدین عمری کو شاہ ولی اللہ ایوارڈ کی تفویض

ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی

آج سہ پہر ایک باوقار آن لائن تقریب میں انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز نئی دہلی کی جانب سے مولانا سید جلال الدین عمری کو چودھواں شاہ ولی اللہ ایوارڈ تفویض کیا گیا _ اس ایوارڈ کا اعلان یوں تو رمضان المبارک سے قبل ہی کردیا گیا تھا ، آج تفویضِ ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا _ پہلے فیصلہ کیا گیا تھا کہ یہ تقریب جامعہ ملیہ اسلامیہ ، جامعہ ہمدرد ، انسٹی ٹیوٹ کے مرکزی دفتر یا دہلی کے کسی پرشکوہ آڈیٹوریم میں منعقد کی جائے گی ، لیکن مولانا کی صحت کی خرابی اور کورونا کے پروٹوکول کی وجہ سے اسے آن لائن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا _

انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز نئی دہلی ایک معروف اور باوقار علمی و تحقیقی ادارہ ہے _ اس نے مختلف تہذیبی ، سماجی ، سیاسی ، علمی ، تاریخی موضوعات پر اعلٰی معیار کی تقریباً پانچ سو (500) تحقیقی کتابیں شائع کی ہیں ، دیگر زبانوں کی بہت سی کتابوں کا اردو میں ترجمہ کروایا ہے ، کئی معیاری تحقیقی مجلات وہاں سے شائع ہورہے ہیں _ وقتاً فوقتاً قومی اور بین الاقوامی سمینار ، سمپوزیم اور ورک شاپس بھی اس کی جانب سے منعقد ہوتے ہیں _ انسٹی ٹیوٹ نے دو ایوارڈس کا سلسلہ شروع کیا ہے : ایک لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ، دوسرا شاہ ولی اللہ ایوارڈ _ اوّل الذکر ایوارڈ سات (7) اور شاہ ولی اللہ ایوارڈ تیرہ (13) نام ور شخصیات کو دیا جاچکا ہے _ ایوارڈ پانے والوں میں مولانا سید ابو الحسن علی ندوی ، مولانا محمد شہاب الدین ندوی ، پروفیسر محمد نجات اللہ صدیقی ، قاضی مجاہد الاسلام قاسمی ، مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی ، پروفیسر طاہر محمود ، پروفیسر محمد یٰسین مظہر صدیقی ندوی، مولانا تقی الدین ندوی اور پروفیسر عبید اللہ فہد فلاحی خصوصیت سے قابلِ ذکر ہیں _ ان حضرات کو علوم و فنون کے مختلف میدانوں میں نمایاں خدمات انجام دینے پر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے _ اب اکیڈمی کی ایوارڈ کمیٹی نے چودھواں شاہ ولی اللہ ایوارڈ دعوتِ اسلامی کے موضوع پر مولانا سید جلال الدین عمری کو تفویض کیے جانے کا فیصلہ کیا _

یہ تقریب ڈاکٹر محمد منظور عالم چیئرمین انسٹی ٹیوٹ کی صدارت میں منعقد ہوئی _ سکریٹری جناب زیڈ ، ایم خاں نے انسٹی ٹیوٹ کی سرگرمیوں کا تعارف کرایا _ مشہور صحافی جناب سہیل انجم نے بہت مقفّی و مرصّع اسلوب میں مولانا عمری کا خاکہ پیش کیا _ جناب نکہت حسین رفیقِ انسٹی ٹیوٹ نے ڈاکٹر محمد منظور عالم چیئرمین انسٹی ٹیوٹ کا تیار کردہ سپاس نامہ پڑھا _ پھر سپاس نامہ ، اعزازیہ (ایک لاکھ روپے چیک کی شکل میں) اور مومنٹو مولانا کی خدمت میں پیش کیے گئے _ اس کے بعد مولانا کو اظہارِ خیال کی دعوت دی گئی _ مولانا نے اپنی گفتگو میں موجودہ دور میں دعوتِ دین کی ضرورت و اہمیت اور تقاضوں پر روشنی ڈالی _ انھوں نے فرمایا کہ قرآن مجید میں دعوتِ انبیاء کے ذیل میں 'لسانِ قوم' کی اہمیت بیان کی گئی ہے _ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم جن لوگوں کے سامنے اسلام کی دعوت پیش کرنا چاہتے ہیں ان کی زبان ، اسلوب ، رویّوں اور طور طریقوں سے اچھی طرح واقف ہوں _ اس کے بغیر دعوت کا کام کما حقّہ انجام نہیں دیا جاسکتا _

انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز نے امسال 'دعوتِ اسلام اور عصر حاضر کے تقاضے' کے عنوان پر انعامی مقالہ نگاری کا بھی اعلان کیا تھا _ محترمہ فریدہ حسینی ، ریسرچ اسکالر شعبہ نفسیات ، علی گڑھ مسلم یونی ورسٹی انعام کی مستحق قرار پائیں _ انہیں ایوارڈ سے نوازا گیا _ اس کے بعد انھوں نے بھی اپنے تاثرات پیش کیے _

اس تقریب میں مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ و ناظم دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ ، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی ترجمان و جنرل سیکرٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ ، جناب سید سعادت اللہ حسینی امیر جماعت اسلامی ہند ، پروفیسر اختر الواسع صدر مولانا آزاد انسٹی ٹیوٹ جودھ پور اور پروفیسر محمد اشتیاق سابق وائس چانسلر مگدھ یونی ورسٹی کو مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے مدعو کیا گیا تھا _ ان حضرات نے مولانا عمری کی دینی و علمی خدمات کی ستائش کی اور ان کے بارے میں تحسین و توصیف کے کلمات پیش فرمائے _

آخر میں ڈاکٹر منظور عالم نے صدارتی خطاب کیا _ انھوں نے انسٹی ٹیوٹ کے اغراض و مقاصد اور سرگرمیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ موجودہ دور میں کن میدانوں میں علمی کاموں کی ضرورت ہے ؟ اس سلسلے میں انھوں نے انسٹی ٹیوٹ کے منصوبوں کا بھی تذکرہ کیا _ پروگرام کا خاتمہ پروفیسر افضل وانی وائس چیئرمین مین انسٹی ٹیوٹ کے اظہارِ تشکر پر ہوا _ انسٹی ٹیوٹ کے رفیق ڈاکٹر اجمل فاروق ندوی نے نظامت کے فرائض انجام دیے _ انھوں نے بہت خوب صورتی سے پورا پروگرام چلایا _

انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز نے دعوتِ اسلامی کے موضوع پر مولانا سید جلال الدین عمری کو ایوارڈ دے کر اپنی نیک نامی میں اضافہ کیا ہے _ اس پر انسٹی ٹیوٹ مبارک باد کا مستحق ہے _ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مولانا عمری کی خدمات کو شرفِ قبولت بخشے ، ان کا سایہ تا دیر قائم رکھے اور ان کی تحریروں سے بندگانِ خدا کو زیادہ سے زیادہ فیض اٹھانے کی توفیق عطا فرمائے ، آمین یا رب العالمین _

05/05/2021

السلامُ علیکم ورحمتہ اللہ۔۔۔
مولانا سید جلال الدین عمری صاحب کے سلسلے میں کل سے مسلسل یہ غلط اور بے بنیاد خبر گردش کر رہی ہیں کہ مولانا محترم کا انتقال ہوگیا۔
یہ خبر سراسر غلط بے بنیاد اور افواہوں مبنی ہے۔
میں ابھی افطار سے قبل ہی مولانا سے ملاقات کرکے آیا ہوں۔
الحمد للہ مولانا بخیر ہیں اور طبیعت میں بھی افاقہ ہے۔
براہ کرم افواہوں پر توجہ نہ دے کر مولانا کی درازی عمر اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا فرمائیں۔
تاریخ 5 مئی 2021وقت 7:45
والسلام
انعام الرحمن
اسسٹنٹ سکریٹری
مرکز جماعت اسلامی ہند

04/05/2021

سابق امیر جماعت اسلامی ہند مولانا سید جلال الدین عمری صاحب کی اہلیہ محترمہ کا انتقال ہوگیا۔.. اللہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر عطا کرے آمین.
آپ تمام حضرات سے دعائے مغفرت کی درخواست ہے.

10/04/2021

ہر شخص عزت و اکرام کا مستحق ہے، اسے اس کا حق ملنا چاہیے.

01/04/2021

اعلیٰ اوصاف ہمیں خود اپنے اندر پیدا کرنی ہوں گی، یہ کام حکومتیں نہیں کرتیں!

30/03/2021

زکوٰۃ کی رقم کن کن جگہوں پر خرچ کی جائے گی!

30/03/2021

روزہ سے محروم طبقات کی ضرورتوں کا احساس ہوتا ہے.

29/03/2021

مسجد کو علم کا مرکز ہونا چاہیے

29/03/2021

مسجد امت کا دل ہے.

روز نامہ خبریں رامپور ،28مارچ2021
28/03/2021

روز نامہ خبریں رامپور ،28مارچ2021

31/12/2020

کیا خنزیر کی چربی والی کورونا ویکسین کا استعمال جائز ہے؟

سوال:
ذرائع ابلاغ سے معلوم ہوا ہے کہ کورونا سے تحفظ کے لیے ویکسین ایجاد کر لی گئی ہے، لیکن ساتھ ہی یہ بھی خبر ہے کہ اس میں خنزیر کی چربی شامل ہے۔ کیا کسی مسلمان کے لیے ایسی ویکسین کا استعمال جائز ہے؟

جواب:
اسلام نے زندگی کے ہر مسئلے میں حرام و حلال کی اچھی طرح وضاحت کر دی ہے۔ اس کے نزدیک حلال چیزوں ہی سے انسان کواپنی ضرورتیں پوری کر نی چاہییں۔ حرام چیزوں کا استعمال ناجائز ہے۔ حدیث میں صراحت کے ساتھ یہ بات کہی گئی ہے کہ دوا کے لیے حرام چیزیں نہ استعمال کی جائیں۔ اللہ کے رسول ﷺ کا ارشاد ہے: ’’بے شک اللہ تعالیٰ نے بیماری اور دوا دونوں چیزیں اتاری ہیں اور ہر بیماری کی دوا رکھی ہے۔ لہٰذا تم (حلال چیزوں سے) علاج کراؤ اور حرام چیزوں سے علاج نہ کراؤ۔‘‘ (ابو داؤد، کتاب الطب، باب فی الادویۃ المکروہۃ)

بعض اہلِ علم کورونا ویکسین کو حالت اضطرار پر محمول کرتے ہیں اور بطور دلیل قران کی یہ آیت پیش کرتے ہیں: ’’لیکن جو شخص بھوک سے مجبور ہوکر ان میں سے کوئی چیز کھالے اور اس کا میلان گناہ کی طرف نہ ہو تو بے شک اللہ تعالیٰ معاف کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے۔‘‘ (المائدۃ: 3)

امام ابن تیمیہؒ اس تعلق سے فرماتے ہیں :’’حالت اضطرار کی تمام کیفیات کو ایک دوسرے پر (بھوک کو دوا پر) قیاس کرنا صحیح نہیں ہے۔ اس لیے کہ اگر بھوکا شخص حرام گوشت کھائے تو قطعی طور پر اس کی بھوک رفع ہوجائے گی، لیکن دوا اور علاج کے سلسلے میں اس قطعیت کا دعویٰ نہیں کیا جا سکتا۔ حرام چیزوں کو دوا کے لیے استعمال کرنے میں صحت اور تندرستی کا حصول یقینی نہیں ہے۔ بہ الفاظ دیگر حالت اضطرار میں محرمات اس وقت جائز ہوں گے جب ان سے فائدہ یقینی ہو، ورنہ وہ مباح نہیں ہوں گے۔‘‘ (فتاویٰ ابن تیمیۃ: 4؍259۔260)

اگر یہ بات یقینی طور پر معلوم ہوجائے کہ خنزیر کی چربی سے تیار کردہ ویکسین ہی کورونا کا واحد حل ہے، تو اس صورت میں درج ذیل باتوں کا خیال رکھا جائے:

1۔ ویکسین کے استعمال سے پہلے پوری دیانت داری کے ساتھ اچھی طرح تحقیق کرلی جائے کہ اس کا کوئی بدل نہیں ہے۔
2۔ اس معاملے میں صرف ان اطباء کی رائے کا اعتبار کیا جائے جو اپنے فن میں ماہر ہونے کے ساتھ خدا ترس اور متقی ہوں۔
3۔ مسلمان اطباء کی ذمہ داری ہے کہ وہ مباحات کے ذریعہ ویکسین تیار کرنے کی کوشش کریں، ناکامی کی صورت میں محرمات سے بہ قدر ضرورت فائدہ اٹھائیں. اس کے ساتھ ہی محرمات کا بدل ڈھونڈتے رہیں۔ یہ ان کی دینی و اخلاقی ذمہ داری ہوگی۔

اس موضوع پر راقم نے اپنی کتاب’’صحت و مرض اور اسلامی تعلیمات‘‘ (ص280۔323) میں تفصیل سے بحث کی ہے۔


سید جلال الدین عمری
صدرشریعہ کونسل جماعت اسلامی ہند

*جہاد کے احکام و آداب*ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی        اگر یہ سوال کیا جائے کہ اسلام کی کون سی اصطلاح یا حکم عالمی اور...
19/12/2020

*جہاد کے احکام و آداب*

ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی

اگر یہ سوال کیا جائے کہ اسلام کی کون سی اصطلاح یا حکم عالمی اور ملکی دونوں سطحوں پر سب سے زیادہ معتوب رہی ہے اور اس کے بارے میں بہت زیادہ غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے تو جواب ہوگا : جہاد _ عالمی سطح پر اسے ظلم و تشدّد ، دہشت گردی ، انارکی اور قتل و غارت گری کا ہم معنیٰ بنادیا گیا ہے اور ملک میں تو لو جہاد ، کورونا جہاد ، سِوِل سروسز جہاد اور نہ جانے کتنی قسمیں ایجاد کرلی گئی ہیں اور ان کے ذریعے مسلمانوں کو مطعون کرنے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے _

تقریباً ایک صدی قبل مولانا سید ابو الاعلی مودودی نے 'الجہاد فی الاسلام' کے نام سے ایک معرکہ آرا کتاب تصنیف کی تھی _ اس کا غلغلہ عرصہ تک بلند رہا _ بعد میں بدلتے ہوئے حالات میں اس موضوع کی مزید تنقیح و توضیح کی ضرورت محسوس کی گئی ، چنانچہ متعدد علمائے اسلام کی کتابیں شائع ہوئیں _ معلوم ہوا ہے کہ پاکستان میں ڈاکٹر مشتاق احمد اور ڈاکٹر عمار خاں ناصر نے اس موضوع پر عمدہ تحقیقات پیش کی ہیں _ ہندوستان میں کئی برس قبل مولانا یحییٰ نعمانی کی کتاب 'الجہاد' کے نام سے آئی تھی اور تھوڑا عرصہ قبل مولانا محمد عنایت اللہ سبحانی کی دو کتابیں 'جہاد اور روحِ جہاد' اور 'جہاد اور آیاتِ جہاد' کے نام سے آئی ہیں _ اس موضوع پر عالمی شہرت کے حامل علامہ یوسف القرضاوی کی 'فقہ الجہاد' بھی دو جلدوں میں کئی برس قبل منظرِ عام پر آئی تھی _ کچھ اور کتابیں بھی شائع ہوئی ہیں _ اب ایک نئی کتاب مولانا سید جلال الدین عمری ، صدر شریعہ کونسل جماعت اسلامی ہند کی 'احکامِ ہجرت و جہاد' کے نام سے مرکزی مکتبہ اسلامی پبلشرز نئی دہلی سے شائع ہوئی ہے _

مولانا عمری کی شہرت یوں تو اسلامی معاشرت کے موضوع پر ان کی تصانیف [ عورت اسلامی معاشرہ میں ، مسلمان عورت کے حقوق اور ان پر اعتراضات کا جائزہ ، اسلام کا عائلی نظام ، عورت اور اسلام ، مسلمان خواتین کی ذمے داریاں ، بچے اور اسلام ، قرآن کا نظامِ خاندان اور مسلم پرسنل لا کے بعض مسائل ] سے ہے ، بعض اہم دینی پہلوؤں پر بھی ان کی تصانیف ہیں ، مثلاً معروف و منکر ، اسلام میں خدمتِ خلق کا تصور ، تجلیاتِ قرآن ، اوراقِ سیرت ، اسلام اور مشکلاتِ حیات وغیرہ ، لیکن ان کے قلم سے بعض عصری مسائل پر بھی اہم کتابیں نکلی ہیں ، مثلاً اسلام انسانی حقوق کا پاسباں ، کم زور اور مظلوم اسلام کے سایے میں ، صحت و مرض اسلامی تعلیمات ، غیر مسلموں سے تعلقات اور ان کے حقوق ، غیر اسلامی ریاست اور مسلمان _ جہاد کے موضوع پر مولانا نے 2001 سے لکھنا شروع کیا تھا ، 2004 تک اس کی قسطیں سہ ماہی تحقیقات اسلامی علی گڑھ میں شائع ہوتی رہیں ، بعد میں دیگر علمی اور تحریکی مصروفیات کی وجہ وہ اسے مکمل نہ کرسکے _ اپریل 2019 میں جماعت اسلامی ہند کی امارت سے سبک دوشی کے بعد انہیں کچھ فرصت ملی تو اس کو مکمل کرنے کا خیال آیا ، چنانچہ چھ ماہ کی محنت سے کچھ مباحث کا اضافہ کرکے یہ کتاب تیار کی _ یہ 2019 کے اواخر ہی میں طباعت کے لیے تیار ہوگئی تھی ، لیکن بعض اسباب سے اس کی اشاعت اب ہوسکی ہے _

کتاب کی ابتدا میں ایک مضمون ہجرت پر ہے ، جس میں اس کی شرائط اور احکام زیرِ بحث آئے ہیں _ باقی کتاب جہاد پر ہے _ فاضل مصنف نے جہاد کے معنیٰ و مفہوم کی وضاحت کے بعد اس کی قسمیں (جہادِ نفس ، جہاد باللسان ، جہاد بالمال ، جہادِ علمی اور جہاد بالسیف) بیان کی ہیں _ جہاد کی فضیلت پر آیات اور احادیث نقل کی ہیں _ ایک اہم بحث یہ کی ہے کہ جہاد کا تعلق اسلامی ریاست سے ہے اور یہ سربراہِ ریاست کے ماتحت ہی ہوگا _ جہاد کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی ہے _ اس ضمن میں لکھا ہے کہ یہ خیال بے بنیاد ہے کہ جہاد کفر کو مٹانے کے لیے کیا جاتا ہے _ اللہ تعالیٰ نے 'اظہارِ دین' کا وعدہ کیا ہے _ مصنف نے اس سے بحث کی ہے کہ اس کا کیا مطلب ہے؟ دین کا اظہار اور غلبہ پہلے کیسے ہوا تھا اور آئندہ کیسے ہوگا؟ آگے جہاد کے بعض احکام پر روشنی ڈالی ہے ، مثلاً یہ کہ جہاد فرضِ کفایہ ہے ، جو کبھی فرضِ عین ہوجاتا ہے _ کب جہاد کے لیے نکلتے وقت والدین کی اجازت ضروری ہوتی ہے؟ مصنف نے ایک بحث یہ کی ہے کہ معذور پر جہاد فرض نہیں ہے _ کتاب کی یہ بحث بھی اہم ہے کہ غیر اسلامی ریاست میں جہاد نہیں ہے _ آخر میں مولانا مودودی اور ڈاکٹر یوسف القرضاوی کی کتابوں کا مختصر تعارف کرایا ہے _

جہاد کے موضوع پر جو کتابیں لکھی گئی ہیں ان کے ذریعے علمائے اسلام نے اس پر کیے جانے والے اعتراضات کا جواب دینے کی کوشش کی ہے _ ان کے نقطہ ہائے نظر میں بعض اختلافات ہیں _ بہر حال ان کتابوں سے فائدہ اٹھایا جانا چاہیے _ مولانا جلال الدین عمری کی یہ کتاب اپنے بعض قیمتی مباحث کی وجہ سے ایک موضوع پر ایک عمدہ اضافہ ہے _
صفحات :180
قیمت :160 روپے، مجلد:200 روپے

22/11/2020
06/11/2020

You are here: Home / Vol. LVIII NO. 31 / The Unique Concept of Justice in Islam cannot Be Found in Any Lawbook of the World: Ex-JIH President FACE-TO-FACE The Unique Concept of Justice in Islam cannot Be Found in Any Lawbook of the World: Ex-JIH President 1 Nov 2020 0 comments MAULANA SYED JALALUDDI...

ابھی تھوڑی دیر قبل برادر محترم جناب عبدالغفار عزیز کے سانحہ ارتحال کی اندوہ ناک خبر ملی. ان کی علالت کی اس عاجز کو پہلے ...
05/10/2020

ابھی تھوڑی دیر قبل برادر محترم جناب عبدالغفار عزیز کے سانحہ ارتحال کی اندوہ ناک خبر ملی. ان کی علالت کی اس عاجز کو پہلے سے کوئی اطلاع نہیں تھی، اس لیے اچانک خبر سے شدید صدمہ ہوا. انا للہ و انا الیہ راجعون.
وہ ایک طویل عرصہ سے جماعت اسلامی پاکستان کے امور خارجہ کے ذمہ دار تھے اور اب نائب امیر کی ذمہ داری بھی ادا کر رہے تھے. وہ تحریک اسلامی کا بڑا سرمایہ تھے. دنیا بھر کی تحریکات اور نمایاں اسلامی شخصیات سے براہ راست واقف تھے. وہ تحریر و تقریر دونوں میدانوں میں سرگرم تھے. ان کی تحریریں بڑی ہی معلومات افزا اور مؤثر ہوتیں. ان کے اٹھ جانے سے جو خلا پیدا ہو گیا ہے دعا ہے اللہ تعالیٰ اسے جلد پُر فرمادے. وما ذالک علی اللہ بعزیز.
طویل عرصہ سے اس عاجز کے ان سے تعلقات تھے. پاکستان میں بھی اور بیرون ملک بھی مختلف پروگراموں میں ان سے ملاقاتیں رہتی تھیں. وہ فی الواقع ایک عزیز کی طرح ملتے اور محبت کے پھول برساتے. ان کی محبت کی یاد مدتوں باقی رہے گی. اللہ تعالٰی مغفرت فرمائے، ان کی خدمات کو قبول کرے، ان کے درجات کو بلند کرے اور متعلقین کو صبر جمیل عطا کرے.
(سید جلال الدین عمری)

Address

D-321, Abul Fazal Enclave, Jamia Nagar Okhla New Delhi.
Delhi
110025

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Syed Jalaluddin Umari posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Syed Jalaluddin Umari:

Videos

Share

Category

Nearby media companies


Other Video Creators in Delhi

Show All