Falah-e-Millat

Falah-e-Millat Only Islamiyat and about Muslim Ummah

19/08/2024

*🌱مُختَصر پُر اَثَر🌱*

*جاہلوں کے سامنے اگر محبت کا نام لیا جائے تو ان کے ذہن میں فقط عورت کے وجود کا خاکہ بنتا ہے۔*

18/08/2024

*نمک جیسا کردار بناؤ اپنا*
*نہ کوئی زیادہ استعمال کرسکے*
*اور نہ کوئی تمہارے بِن رہ سکے*

17/08/2024

مرد کو بھی جنازے سے پہلے بہت ساری جگہ پہ کندھے کی ضرورت ہوتی ہے
کوشش کیجیے کہ اس کو کندھا میسر ہو🌝👑

17/08/2024

بت پرستی ایک خطرناک چیز ہے
یہ آپ کو دودھ ضائع کرنے جبکہ پیشاب پینے پہ آمادہ کر سکتا ہے🌝👑

17/08/2024

اپنا حصہ مانگ کر دیکھو سارے رشتے بےنقاب ہوجایں گے
اور اپنا حصہ چھوڑ کر دیکھو کانٹے بھی گلاب ہوجایں گے🌝👑

17/08/2024

اگر آپ کی زندگی کی تلخیاں آپ کے لہجے کی مٹھاس چھین لیں
تو سمجھ لیجے آپ ہار گئے🌝👑

17/08/2024

چائے کا پہلا گھونٹ ، الوداعی بوسہ، محبوب کا اولین لمس اور گرمی کی آخری بارش یہ سب انسانی ضروریات ہیں عیاشی نہیں🌝👑

13/07/2024
17/02/2024

۔ ❣️کتنی زبردست ہیں، یہ نو باتیں❣️

آپس کےمعاملات سدھارنے کیلئےکتنی زبردست ہیں
یہ نو باتیں ، کاش ہم اسے اپنے عمل میں لائیں

(1) فَتَبَيَّنُوا ۔۔۔۔ کوئی بھی بات سن کر پھیلانے
سے پہلے تحقیق کر لیا کرو ، کہیں ایسا نہ
ہو کہ بات سچ نہ ہو اور کسی کو انجانے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں نقصان پہنچ جائے
(۲) فَأَصْلِحُوا ۔۔۔۔۔ دو بھائیوں کے درمیان صلح
کروا دیا کر ، تمام ایمان والے آپس میں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بھائی بھائی ہیں
(۳) وَأَقْسِطُوا ہرجھگڑےکو حل کرنےکی کوشش
کرو اور دو گروہوں کے درمیان انصاف کرو
اللہ کریم انصاف کرنےوالوں کوپسند فرماتاہے
(۴) لَا يَسْخَرُ : کسی کا مذاق مت اڑاؤ ،ہو سکتا
ہے کہ وہ اللہ کے نزدیک تم سے بہتر ہو
(۵) لا تَلْمِزُوا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کسی کو بے عزت مت کرو
(6) وَلَا تَنَابَزُوا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لوگوں کو برے القابات
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ (الٹے ناموں) سے مت پکارو
(۷) اجْتَنِبُوا كَثِيرًا مِنَ الظَّنِ :: براگمان کرنے سے
بچو، کہ کچھ گمان گناہ کےزمرےمیں آتےہیں
(۸)وَلَا تَجَسَّسُوا،ایک دوسرےکی ٹوہ میں نہ رہو
(۹) وَلَا يَغْتَبْ بَعْضُكُمْ بَعْضًا : تم میں سے کوئی
ایک کسی دوسرے کی غیبت نہ کرے کہ یہ
گناہِ بیرہ ہے،اور اپنے مردہ بھائی کا گوشت
۔۔۔ کھانے کے مترادف ہے (سورہ الحجرات)

اللہ کریم اخلاص کےساتھ عمل کر نےکی توفیق
دے، آمین ثم آمیــــــــن يارب العالمـــــــین

*دورانِ تلاوت غیر کی جانب متوجہ ہونے کا انجام:-* ایک بزرگ فرماتے ہیں  کہ میں  نے سحری کے وقت اپنے حجرۂ خاص میں  سورۂ ط...
17/02/2024

*دورانِ تلاوت غیر کی جانب متوجہ ہونے کا انجام:-*
ایک بزرگ فرماتے ہیں کہ میں نے سحری کے وقت اپنے حجرۂ خاص میں سورۂ طٰہٰ کی تلاوت کی، جب میں نے اسے ختم کیا تو مجھ پر اونگھ طاری ہو گئی۔ میں نے دیکھا کہ ایک شخص آسمان سے اترا جس کے ہاتھ میں ایک سفید رنگ کا صحیفہ (رجسٹر) تھا، اسنے وہ میرے سامنے رکھ دیا، میں نے اس میں سورۂ طٰہٰ لکھی ہوئی پائی اور سوائے ایک کلمہ کےتمام کلمات کے نیچے دس دس نیکیوں کا ثواب لکھا ہوا دیکھا، میں نے اس کلمے کی جگہ لکھ کر مٹا دینے کے اثرات دیکھے تو مجھے دکھ ہوا، لہٰذا میں نے اس شخص سے کہا اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی قسم! میں نے اس کلمہ کو بھی پڑھا تھا، لیکن میں اس کا ثواب لکھا ہوا پا رہا ہوں نہ ہی اس کلمے کو۔ تو اس شخص نے جواب دیا ’آپ سچ کہہ رہے ہیں آپ نے واقعی اسے پڑھا تھا اور ہم نے بھی اسے لکھ لیا تھا مگر ہم نے ایک ندا دینے والے کو یہ کہتے سنا کہ اسے مٹا دو اور اس کا اجر و ثواب بھی کم کر دو، پس ہم نے اسے مٹا دیا۔ یہ سن کر مَیں خواب میں رونے لگا اور عرض کی: ’’تم نے ایسا کیوں
کیا؟ تو وہ بولا: ’’ایک شخص دورانِ تلاوت آپ کے پاس سے گزرا تو آپ نے اس کی خاطر اپنی آواز بلند کر لی تھی، پس ہم نے اسے مٹا دیا۔ ‘‘
مروی ہے کہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے مَحبوب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ایک شخص کو بلند آواز سے قراء ت کرتے سنا تو ارشاد فرمایا ’اے فلاں ! اللہ عَزَّ وَجَلَّ کو سناؤ ہمیں نہ سناؤ۔ *( المعجم الکبیر، الحدیث: ۲۲۰۰، ج۲، ص۲۸۸)*

WhatsApp Group Invite

17/02/2024

مت بھولو کہ اللّٰه سبحانہ و تعالیٰ تمہاری اوقات سے واقف ہے اور اسی نے تمہارا حساب لینا ہے

17/02/2024

❣️🤲🌙۔

★اے نفس! یہاں (دنیا میں) تھوڑا سا تھک لو؛ جنت الفردوس میں بہت سا آرام ملے گا★

17/02/2024

جب تم دیکھو کہ تمھارا دل نماز میں حاضر نہیں تو جان لو کہ اس کا سبب ایمان کی کمزوری ہے؛ پس اپنے ایمان کو مضبوط بنانے کی کوشش کرو★

17/02/2024

★دوست جتنے چاہو بناؤ، مگر رازدان ہزار میں سے ایک ہی رکھو★

17/02/2024

ماں اور بیٹے کا رشتہ اس دنیا کا سب سے خوبصورت ، بےلوث اورمضبوط تعلق ہے ، بدنصیبی ہے ان کی جو اس سے محروم ہیں !!

17/02/2024

*‏سانپ کا ڈسا ہوا انسان ... تڑپ تڑپ کر مر جاتا ہے ... مگر انسان کا ڈسا ہوا انسان ... مرنے تک تڑپتا ہے

16/07/2023

تیرا مخلص دوست وہ ہے جو تیرے ساتھ رہے اور تیرے فائدے کی خاطر اپنا نقصان گوارا کرلے
اور جب حوادث زمانہ تجھے پریشانی میں مبتلا کریں
وہ تیرے سکون کی خاطر خود کو بے سکون کر لے''''

{کس کس کے پاس ایسے مخلص دوست موجود ہیں}؟

14/07/2023

سوشل میڈیا کے دور میں --- کسی کو بھی آپشنز کی کمی نہیں ہوتی اور پھر بھی کوئی آپ کے ساتھ مخلص ہے تو اس کی قدر کریں

08/05/2023

دل میں جب بے بسی سے درد اٹھتا ہے جب ہم ٹوٹ رہے ہوں جب ہمیں لگتا ہے کہ ہم کچھ نہیں کر سکتے کیا ہم اتنے بے بس ہیں تو یہ آیت بہت دلاسہ دیتی ہے____! اَلَا یَعۡلَمُ مَنۡ خَلَقَ۝۔ " کیا وہی نہیں جانے گا جس نے پیدا کیا"✨ 💐🌹💐

Address

Mohammadabad Gohna
Azamgarh
276403

Telephone

+919415123043

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Falah-e-Millat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Falah-e-Millat:

Share

Category

Nearby media companies