ژوب ٹائمز Zhob Times

ژوب ٹائمز Zhob Times ھر خبر پر نظر تازہ ترین نیوز سے باخبر رہنے کیلئے پیج لائک کریں۔
(2)

08/12/2024

*رواں ہفتے شدید سردی کی الرٹ جاری،بلوچستان کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت منفی 3 سے منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنےکی پیش گوئی۔*

*موسم محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے شدید سردی کی لہر کا الرٹ جاری کردیا، آج سے مغربی ہوائیں ملک میں داخل ہونے سے درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری کم ہوجائے گا جب کہ کراچی میں بھی سردی کی انٹری کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔*

*رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران ملک میں سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔*

*پی ایم ڈی کا کہنا ہے کہ 7 دسمبر سے ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہوائیں داخل ہونے سے درجہ حرارت مزید کم ہوجائے گا، جس کے زیر اثر 8 سے 14 دسمبر تک ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر میں اضافے کا امکان ہے۔*

*محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کا امکان ہے۔*

*کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں موسم خشک رہے گا لیکن سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا، کراچی میں بھی راتیں خنک ہونے لگیں، شہر کا مطلع صاف ہے اور بارش کا کوئی امکان نہیں۔*

*بلوچستان کے بعض علاقوں میں درجہ حرارت منفی 3 سے منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنےکی پیش گوئی کی گئی، اس دوران سمندری علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کے امکانات ہیں۔*

*اس کے علاوہ 7 سے 11 دسمبر کے دوران چترال، دیر، سوات، بونیر، شانگلہ، مانسہرہ ،ایبٹ آباد، استور، غذر، گلگت، ہنزد، اسکردو، وادی نیلم میں بارش متوقع ہے جب کہ مظفر آباد، راولا کوٹ، کوٹلی، حویلیاں میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔*

*7 سے 8 دسمبر کے دوران مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، چکوال ، سیالکوٹ اور حافظ آباد میں بارشوں کی پیشگوئی ہے جب کہ پنجاب میں گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، خوشاب،فیصل آباد اور جھنگ میں تیز رفتار اور گرج چک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔*

محکمہ موسمیات نے کسانوں کو مشورہ دیا کہ وہ موسم کی پیشگوئی اور خاص طور پر سردی کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی سرگرمیوں کو ترتیب دیں جب کہ رات اور صبح کے وقت زیادہ وقت کے لیے باہر کام کرنے سے گریز کریں۔

محکمہ موسمیات نے سیاحوں اور مسافروں کو متنبہ کیا کہ وہ اس مدت کے دوران محتاط رہیں۔

دوسری جانب، مری کے ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر شیرازی نے ڈان کو بتایا کہ برفباری کے دوران ٹریفک کے انتظام کے لیے ٹریفک پولیس اور مقامی پولیس نے ہل اسٹیشن پر اضافی نفری تعینات کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سے موصول ہونے والے ریسکیو اور امدادی سامان میں سرچ اینڈ ریسکیو جیک بھی شامل ہے۔

08/12/2024

پاکستان میں بولے جانے والے تین بڑے جھوٹ۔
1قانون سب کیلئے برابر ہے۔
2طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔
3سب مسلمان بھائی بھائی ہیں۔

08/12/2024

*دمشق کی فتح عالمِ اسلام کو مبارک۔* ❤️

*بالآخر بشار الکلب اور اس کی غلام فوج، شام کے دارالحکومت دمشق سے نکل کر بھاگ گئے۔*

*تمام امت مسلمہ کو انبیاء کرام، اور صحابہ کرامؓ کی سر زمین کی آزادی مبارک ہو،*❤️

06/12/2024

7 اور 9 دسمبر کے دوران بلوچستان بھر میں تیز و گرد آلود ہوائیں چلنے اور شدید سردی پڑنے کا امکان

06/12/2024

*جوڈیشل کمیشن نے چاروں ہائیکورٹ میں ججز کی تعیناتیوں کا عمل 21 دسمبر تک مؤخر کر دیا*

06/12/2024

*عمران خان کا پشاور میں 13 دسمبر کو ’عظیم الشان اجتماع‘ کا اعلان*

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں پارٹی کے حالیہ احتجاج کے ’شہدا کو خراج عقیدت پیش‘ کرنے کے لیے 13 دسمبر کو پشاور میں ’عظیم الشان اجتماع‘ کا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملک میں ڈکٹیٹر شپ قائم ہو چُکی ہے، ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں نہتے سیاسی کارکنان پہ گولیاں برسائی گئیں اور پُر امن سیاسی کارکنان کو شہید کیا گیا’۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ہمارے سینکڑوں کارکنان لا پتا ہیں، سپریم کورٹ کو اب اس کا نوٹس لے کر اپنا آئینی کردار ادا کرنا چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پہلے بھی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر سپریم کورٹ، لاہور ہائی کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا لیکن عدالتوں کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ ہم 13 دسمبر کو پشاور میں شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے عظیم الشان اجتماع منعقد کریں گے، جس میں اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

بانی پی ٹی آئی نے تازہ پیغام میں نہ صرف جلسے کا اعلان کیا گیا بلکہ عمر ایوب خان، علی امین گنڈا پور، صاحبزادہ حامد رضا، سلمان اکرم راجا اور اسد قیصر پر مشتمل 5 رکنی مذاکراتی ٹیم بھی تشکیل دی۔

مزید کہا کہ یہ مذاکراتی ٹیم 2 نکات کے لیے بنائی گئی ہے، جس میں ⁠انڈر ٹرائل سیاسی قیدیوں کی رہائی کے علاوہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کا قیام شامل ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر ان دو مطالبات کو نہ مانا گیا تو 14 دسمبر سے سول نافرمانی کی تحریک شروع کی جائے گی، اس تحریک کے نتائج کی ذمہ داری حکومت پر ہو گی۔

06/12/2024

*اہم_اعلان_میٹرک_امتحان*

*نقل کے ناسور کی روک تھام کیلئے امتحانی مراکز میں سپرنٹنڈنٹس کی تعیناتی اساتذہ کے بجائے انتظامی افسران سے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،*

*بلوچستان بھر میں 430 امتحانی مراکز میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے ساتھ ساتھ ایف سی کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے...*

*ترجمان بلوچستان صوبائی حکومت شاہد رند*

06/12/2024

وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور جے یو آئی سربراہ مولانافضل لرحمان صاحب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم کو مدارس رجسٹریشن بل پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ۔اسلم غوری

وزیر اعظم نے بل پر تمام تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔اسلم غوری

حکومت متفقہ بل کو متنازع بنانے سے گریز کرے ۔مولانا فضل الرحمان

ہم اپنے مؤقف پر قائم ہیں اور مدارس کی آزادی اور حریت پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔مولانا فضل الرحمان

میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان

06/12/2024

*ملک میں 8دسمبر سے بارش اور برفباری متوقع، سردی کی شدت میں اضافے کا امکان*
مغربی ہواؤں کے سلسلے کے سبب درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوگی، محکمہ موسمیات

اسلام آباد:ملک کے بیشتر علاقوں میں 8 دسمبر سے بارش اور برفباری کا امکان ہے جس کے سبب سردی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے سردی کی شدت میں اضافے، بارش اور برفباری کی ایڈوائزری جاری کر دی جس کے مطابق کل سے ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہوگا جس کے سبب 8 سے 14 دسمبر کے دوران درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔

پنجاب، کے پی، کشمیر اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری جبکہ بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ گر سکتا ہے۔

ملک کے میدانی علاقوں میں کہرا پڑنے اور پنجاب سمیت بلوچستان میں سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

اسی طرح، 7 سے 8 دسمبر اور 11 دسمبر کو چترال، مالاکنڈ، مانسہرہ، دیر، ایبٹ آباد، ہنزہ، اسکردو اور نیلم سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ 7 سے 8 سمبر کے دوران مری، گلیات، اٹک، چکوال، گجرانوالہ، لاہور سرگودھا اور خوشاب میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے ایڈوائزری میں کہا ہے کہ *شدید سردی میں باہر نکلنے اور بے جا سفر سے اجتناب کریں، ریسکیو ادارے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں۔*

06/12/2024

ضلع شیرانی ۔اطلاع عام
شیرانی و حریفال کمیٹی کی جانب کل 7 دسمبر صبح 10بجے محکمہ صحت کے خلاف احتجاج کرنے کی وجہ ژوب ٹو ڈی آئ خان قومی شاہراھ سیلیازہ کے مقام پر ہر قسم ٹریفک کے لئے بند ھوگا۔

05/12/2024
04/12/2024

*ژوب بورڈ آفس برانچ کی طرف سے آپ سب حضرات کو مطلع کیا جاتا ہیں کہ کل سے قلعہ سیف اللہ، مسلم باغ والوں کے میٹرک پرائیویٹ ضمنی امتحان 2024 کی ڈی ایم سیز حکمت بھائی سے وصول کر سکتے ہیں ۔۔۔*

نام:
حکمت

نمبر:
+92 336 0189645

کوئٹہ: سابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ہرنائی ڈاکٹر فرید احمد خان ترین ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ژوب تعینات نوٹیفکیشن جاری
03/12/2024

کوئٹہ: سابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ہرنائی ڈاکٹر فرید احمد خان ترین ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ژوب تعینات نوٹیفکیشن جاری

03/12/2024

*آج کی بڑی بریکنگ ۔۔۔۔۔۔۔*

*اسلام آباد:*
*آصف علی زرداری نے وزیراعلٰی بلوچستان کے لئے ظہور بلیدی کا نام فائنل کر دیا پارٹی کے رہنماؤں کے مشاورت سے پارٹی کے کسی جیالے کو بلوچستان میں اہم ذمہ داری دے سکتے ہیں۔*
*آصف زرداری کا پارٹی مشاورت میں فیصلہ*

03/12/2024

جمادی الالثانی کا چاند نظر آگیا۔۔۔ رمضان المبارک میں 90 دن باقی😍

02/12/2024

*ملک بھر میں 446 یوٹیلیٹی اسٹورز بند*

وفاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے سبسڈی بند ہونے کے بعد اخراجات میں کمی کرنے کے لیے ملک بھر میں 446 یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کر دیا گیا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ذرائع کے مطابق مزید 500 سے زائد یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا بھی پلان زیرِ غور ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اسٹورز کی بندش کے باوجود کسی ملازم کو نہیں نکالا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق صرف ان یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کیا گیا ہے جن کی آمدنی کم اور نقصان زیادہ تھا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک کے دیہی علاقوں میں قائم زیادہ تر یوٹیلیٹی اسٹورز بندش کی زد میں آئے ہیں۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے اس سال اگست میں یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے سبسڈی بند کر دی تھی، وفاقی حکومت صرف چینی، آٹے اور گھی سمیت 5 بنیادی اشیاء پر سبسڈی دے رہی تھی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی تعداد 3 ہزار 982 ہے۔

Address

Dubai
00000

Telephone

+923138943398

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ژوب ٹائمز Zhob Times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share