Muhammad afzal Siddiqui

Muhammad afzal Siddiqui ALL FRIENDS AND PEOPLE
(2)

خانوادہ بھونگ شریف سابق ایم پی اے سردار رئیس محمد ابرہیم خلیل انڈھڑ کی نور والوں کا ڈیرہ پاک صادق آباد  آمدبین الاقوامی ...
07/11/2024

خانوادہ بھونگ شریف سابق ایم پی اے
سردار رئیس محمد ابرہیم خلیل انڈھڑ
کی نور والوں کا ڈیرہ پاک صادق آباد آمد

بین الاقوامی شہرت یافتہ آستانہ عالیہ قادریہ فاضلیہ نُوروالوں کا ڈیرہ پاک صادق آباد شریف-
حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ، اہلیبعت اطہار علیہ الصلات والسلام کے قدیمی
اور بے حد قیمتی تبرکات کی زیارت کی
، زیبِ آستانہ عالیہ حضرت پیر سید اجمل شاہ صاحب قادری فاضلی ، حضرت پیرزادہ سیدفضل ودود شاہ قادری سجادہ نشین ڈیرہ پاک سے مُحبتوں بھری نشت کی
خصوصی دعا کروائی گئی
مختلف آمور پر تبادلہ خیال کیا گیا
اس موقع پر رئیس حاجی محمد بخش انڈھڑ ،رئیس محمد ارشد ورند ، محمد افضل صدیقی بھی موجود تھے
مہمانوں کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کیا گیا
نور والے ،نور والے ،نور والے
💞💝💕

07/11/2024

اطلاع نماز جنازہ
صادق آباد/اعجاز حسین چوہدری ایڈوکیٹ ھائی کورٹ صادق آباد-صدر انجمن صحافیاں پریس کلب صادق آبا کی ھمشیر ہ اور انجنیئر حاجی افتخار حسین کی ھمشیر ہ -انجنیئر جنید اکبر-ڈاکٹر معاذاکبرچوھدری شیخ زید ہسپتال کی والدہ ماجدہ قضائے الٰہی سے وفات پا گئیں
انا للہ واناالیہ راجعون 😭
نماز جنازہ آج مورخہ 7 نومبر تبلیغی مرکز میں بعد نماز مغرب ادا کی جائے گی شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں

07/11/2024

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
صادق آباد/انجینیئرمحمدافتخار حسین اوراعجازحسین چوہدری ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کی ہمشیرہ وفات پا گئی ہیں نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا

امریکہ کے بوسٹن سے تعلق رکھنے والے معروف سماجی کارکن اور بزنس مین مزمل منان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دوسری بار ریاست ہائے متحدہ ...
07/11/2024

امریکہ کے بوسٹن سے تعلق رکھنے والے معروف سماجی کارکن اور بزنس مین مزمل منان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دوسری بار ریاست ہائے متحدہ امریکہ کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابات میں تاریخی کامیابی پر مبارکباد،
مزمل منان بوسٹن امریکہ

مجھے امید ہے کہ امریکہ کی نئی انتظامیہ دنیا میں امن کی ترقی کو اہمیت دے گی، مزمل منان بوسٹن USA

ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے تنازعات کے حل میں اہم کردار ادا کریں گے، مزمل منان بوسٹن امریکا

مجھے امید ہے کہ امریکہ کے عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، ٹرمپ انہیں مایوس نہیں ہونے دیں گے۔

امید ہے ٹرمپ انتظامیہ میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، مزمل منان بوسٹن امریکا
Congratulations
Mr president trump
❣️💕💝💞💞
👏👏👏

06/11/2024

پنجاب پولیس رحیم یار خان کی کچہ کے ڈاکوؤں کے خلاف ایک اور کامیابی

رحیم یار خان پولیس کا انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشن، کچہ ایریا کا خطرناک ڈاکو ہلاک،
ترجمان پنجاب پولیس

ہلاک ڈاکو کی شناخت شاہ مراد لٹھانی کچہ روجھان کے نام سے ہوئی، ترجمان پنجاب پولیس

ہلاک ڈاکو دہشتگردی، ڈکیتی بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان، پولیس پر حملوں سمیت متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا،
ترجمان پنجاب پولیس

صادق آباد/ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل کی ہدایات کے مطابق پولیس خدمت مرکز صادق آباد میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ...
05/11/2024

صادق آباد/ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل کی ہدایات کے مطابق پولیس خدمت مرکز صادق آباد میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور باہمی ہم آہنگی کے فروغ اور مسائل کے حل کے سلسلہ میں میٹنگ منعقد کی گئی۔
انچارج پولیس خدمت مرکز صادق آباد سب انسپکٹر مزمل گلزار نے میثاق سنٹر کے ممبران کیساتھ تفصیلی میٹنگ کی۔۔
اقلییتی برادری کے ممبران کو بلا تفریق اور بروقت انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کروائی اور پولیس خدمت مرکز میں دی جانی والی سہولیات سے متعلق بھی آگاہ کیا۔۔
05/11/24

05/11/2024

امریکی صدارتی انتخابات 2024

امریکا میں 47 ویں صدارتی انتخابات آج پانچ نومبر کو ہورہے ہیں، یہاں ہم صدارتی انتخابات بارے چند اہم حقائق پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

• ریاست ہائے متحدہ امریکہ 50 ریاستوں پر مشتمل ہے

• رقبے کے اعتبار سے سب سے بڑی ریاست الاسکا جبکہ آبادی کے اعتبار سے کیلفورنیا ہے

• امریکی محکمہ مردم شماری کے مطابق امریکا کی کل آبادی 33 کروڑ 73 لاکھ 58 ہزار 664 ہے

• امریکا میں 420 سیاسی جماعتیں ہیں جس میں قومی سطح پر 2 پارٹیاں ڈیموکریٹ اور ریپبلکن مدمقابل ہیں

• امریکا کی 50 ریاستوں کے مجموعی 538ا لیکٹورل ووٹ ہیں ، 270 ووٹ حاصل کرنیوالا صدر منتخب ہوتا ہے

• ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 161.42 ملین ہے

• نوجوان ووٹرز کی تعداد 42 ملین ہے

• 18سے 24 سال کی عمر کے درمیان ووٹرز 49.1 فیصد ہیں

• 35سے 49 برس کے درمیان بالغ ووٹرز کی تعداد 46فیصدہے

• 42 ملین ووٹرز کی عمریں 18-27 سال کے درمیان ہیں۔

• 8 ملین نئے نوعمر افراد ووٹ دینے کے اہل ہوں گے

• ملک کے مرد رجسٹرڈ ووٹرز 77فیصد جبکہ خواتین 84.4 فیصد ہیں (2022)

• یکم نومبر تک 53 فیصد خواتین اور 44 فیصد مرد ابتدائی ووٹ کاسٹ کرچکے ہیں

• امریکہ کی نارتھ ڈکوٹا واحد ریاست ہے جہاں ووٹرز رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہے

شرح خواندگی کے اعتبار سے امریکی ووٹرز

• گریجویٹ یا پروفیشنل ڈگری ہولڈرز ووٹرز کی تعداد 14.1 فیصد ہیں

• بیچلر ڈگری رکھنے والے افراد کی شرح 23.2 فیصد ہے

• 9.3 فیصد کے پاس ایسوسی ایٹ ڈگری ہے۔

• 4.2 فیصد شہریوں کے پاس ایک سرٹیفکیٹ ہے

• 3.6 فیصد کے پاس سرٹیفیکیشن ہیں۔

• 11.1 فیصد کالج میں داخل ہوئے لیکن کوئی اسناد نہیں۔

• 24.9 فیصد ہائی سکول کے فارغ التحصیل ہیں۔

• ڈپلومہ کے بغیر 5.6 فیصد شہری جو 9سے 12جماعتیں پاس ہیں

• 4.2 فیصد افراد کی تعلیم نویں جماعت سے بھی کم ہے

امریکیوں کے ترجیحی ووٹنگ کے طریقہ کار

• انتخابات کے دن 47 فیصد شہری ذاتی طور پر ووٹ دینگے

• ڈاک یا پوسٹ بیلٹ کے ذریعے 21 فیصد ووٹ دیں گے۔

• ذاتی طور پر لیکن الیکشن کے دن سے پہلے21 فیصد ووٹ دیں گے۔

• 10 فیصد دوسرے طریقہ کا انتخاب کریں گے جیسے سرکاری سرکاری سائٹس یا غیر حاضر بیلٹ

• 8اکتوبر 2024 تک، 49.2 فیصد ووٹرز ہیرس کی حمایت اور 47.2 فیصد ووٹرز ٹرمپ کی حمایت کر رہے ہیں۔

• 7 کروڑ سے زیادہ ووٹرز قبل از وقت اپنا ووٹ کاسٹ کرچکے ہیں

• ووٹرز کے رجسٹریشن کے ریکارڈ کے مطابق 36 ملین ووٹرز رجسٹرڈ ریپبلکن اور 45.1 ملین رجسٹرڈ ڈیموکریٹس ہیں (ڈیٹا صرف ان ووٹرز کا ہے جنہوں نے ووٹ کے لیے اندراج کرتے وقت پارٹی سے وابستگی کا اندراج کیا)

• امریکی شہری جو بذریعہ ڈاک اپنا ووٹ ڈالتے ہیں وہ اپنے ووٹوں کو فوڈ پارسل اور آن لائن آرڈر کی طرح ٹریک کر سکتے ہیں۔

• ریاستیں ووٹروں کا ریکارڈ رکھتی ہیں اور ووٹر اپنے ووٹوں کی حیثیت دیکھنے کے لیے ریاست کی ویب سائٹ سے چیاب وقت نے پڑھائے تو پڑھنے پڑے تمام
اسباق، جو نصاب میں شامل نہیں رہے

عمر ِرواں کے موڑ پہ کچھ خواب، میرے خواب
کھوئے گئے ہیں ایسے کہ اب مل نہیں رہے انتخابات کے نتائج میں تاخیر ہو سکتی ہے اور وہ اکثر کچھ وجوہات جیسے میل بیلٹ اور دوبارہ گنتی کی اپیلوں کی وجہ سے کرتے ہیں۔
انتخابات کے نتائج

• 2000 میں نتائج کا اعلان 36 روز بعد کیا گیا ، 2020 میں چار روز جبکہ 2016 میں انتخابات کے دن نتائج سامنے آئے۔

• الیکٹورل کالج مقبول ووٹ کو تقریباً غیر متعلقہ بنا دیتا ہے

• 1876 کے انتخابات کا فیصلہ ایک الیکٹورل ووٹ پر ہوا

• 1800کے انتخابات برابر رہے اور کانگریس نے تھامس جیفرسن کو امریکہ کا صدر نامزد کیا

2000سے 2020 تک امریکی انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ فیصد کے حساب سے یہ رہا

• سال 2000 میں 54.2 فیصد

• سال 2004 میں 60.1 فیصد

• سال 2008 میں 61.6 فیصد

• سال 2012 میں 58.6 فیصد

• سال 2016 میں 60.1 فیصد

• سال 2020 میں 66.6 فیصد

2024 میں نوجوان ووٹرز ٹرن آؤٹ

• 2000 نوجوانوں کا ووٹر ٹرن آؤٹ 40.3 فیصد

• 2004 میں نوجوانوں کا ووٹر ٹرن آؤٹ 49 فیصد

• 2008 میں نوجوانوں کا ووٹر ٹرن آؤٹ 51.1 فیصد

• 2012 میں نوجوانوں کا ووٹر ٹرن آؤٹ 45 فیصد

• 2016 میں نوجوانوں کا ووٹر ٹرن آؤٹ 44 فیصد

• 2020 میں نوجوانوں کا ووٹر ٹرن آؤٹ 55 فیصد

• امریکی نظام حکومت میں وفاق کے پاس اختیارات محدود، ریاستوں کے پاس لامحدود ہیں

• امریکی قوانین (22ویں ترمیم) کے تحت کوئی بھی امریکی صدر دو بار سے زیادہ نہیں ہو سکتا

• انتخابات کا انعقاد گزشتہ 179 سالوں سے نومبر کے پہلے منگل کو ہوتا ہے

ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف سردار رئیس محبوب احمد کی خان پور آمد،سابق ایم این اے میاں عبدالستار کی وفات پر انکے بھائی س...
05/11/2024

ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف سردار رئیس محبوب احمد کی خان پور آمد،
سابق ایم این اے میاں عبدالستار کی وفات پر انکے بھائی سابق ایم پی اے میاں محمد شفیع، میاں غلام محی الدین سے اظہار تعزیت اور دعائے مغفرت کی۔اس موقع پر ایم پی اے ڈاکٹر فیصل بھی ہمراہ تھے۔۔

صادق آباد/مولوی دی گوٹھ میں کھیت سے ایک شخص کی لاش برآمدشناخت منور کے نام سے ہوگئی
05/11/2024

صادق آباد/مولوی دی گوٹھ میں کھیت سے ایک شخص کی لاش برآمد

شناخت منور کے نام سے ہوگئی

صادق آباد قومی شاہراہ ذائقہ ریسٹورنٹ کے قریب لکڑیوں سے لوڈ پھٹہ رکشہ اور ٹرک میں تصادم, موضع قسمانی کا رہائشی 27 سالہ رک...
05/11/2024

صادق آباد
قومی شاہراہ ذائقہ ریسٹورنٹ کے قریب لکڑیوں سے لوڈ پھٹہ رکشہ اور ٹرک میں تصادم, موضع قسمانی کا رہائشی 27 سالہ رکشہ ڈرائیور سجاد ولد خان محمد جاں بحق

امریکہ/  مشہور امریکی  کار ساز کمپنی والکس ویگن کے سی ایف او عینر سیانی نے اپنی رہائش گاہ نیوجرسی میں، بوسٹن کے معروف بز...
04/11/2024

امریکہ/ مشہور امریکی کار ساز کمپنی والکس ویگن کے سی ایف او عینر سیانی نے اپنی رہائش گاہ نیوجرسی میں، بوسٹن کے معروف بزنس مین چودھری مزمل منان اور ان کے احباب عزت مآب اقبال جمانی ڈائریکٹر سیپرا حکومت سندھ کے صاحبزادے بیرسٹر حیدر جمانی اور چودھری سجاد وڑائچ ایم پی اے پی پی 265صادق آباد کے صاحبزادے ڈاکٹر طلحہ سجاد وڑائچ کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔
اس موقع پر مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

❣️💕💞🥰💝🎁

امریکہ/  ایپپیک کمیٹی کے بورڈ ممبر اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر شمالی امریکہمرزا خاور بیگ (APPAC) نے، بوسٹن کے معروف ب...
04/11/2024

امریکہ/ ایپپیک کمیٹی کے بورڈ ممبر اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر شمالی امریکہ
مرزا خاور بیگ (APPAC)
نے، بوسٹن کے معروف بزنس مین چودھری مزمل منان اور ان کے احباب عزت مآب اقبال جمانی ڈائریکٹر سیپرا حکومت سندھ کے صاحبزادے بیرسٹر حیدر جمانی اور چودھری سجاد وڑائچ ایم پی اے پی پی 265 صادق آباد کے صاحبزادے ڈاکٹر طلحہ سجاد وڑائچ کے اعزاز میں بروکلین، نیو یارک میں پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر سجاول بیگ بھی موجود تھے۔

💞❣️💕🥰

امریکہ/بوسٹن کے معروف بزنس مین چوہدری مزمل منان کی میزبانی میں عزت مآب اقبال جمانی ڈائریکٹر سیپرا حکومت سندھ کے صاحبزادے...
04/11/2024

امریکہ/بوسٹن کے معروف بزنس مین
چوہدری مزمل منان
کی میزبانی میں
عزت مآب اقبال جمانی ڈائریکٹر سیپرا حکومت سندھ کے صاحبزادے بیرسٹر حیدر جمانی اور چوہدری سجاد احمد وڑائچ ایم پی اے پی پی 265
صادق آباد کے صاحب زادے ڈاکٹر طلحہ سجاد وڑائچ
کا امریکہ میں تین روزہ سیاحتی سفر۔ اس دوران امریکی ریاستوں کنیٹیکٹ، نیو یارک اور نیو جرسی کا دورہ کیا۔ زیر نظر تصاویر میں ٹائم سکوائر، نیو یارک میں نصف شب کےحسین مناظر ۔
💕❣️💞🥰

31/10/2024
ماشاءاللہ ضلع رحیم یارخان کی معروف شخصیت سابق یوسی چیئرمین چوہدری وقار علی سندھو ایڈووکیٹ کے صاحبزادے جنید وقار سندھو بی...
30/10/2024

ماشاءاللہ
ضلع رحیم یارخان کی معروف شخصیت سابق یوسی چیئرمین چوہدری وقار علی سندھو ایڈووکیٹ کے صاحبزادے
جنید وقار سندھو بیرسٹر بن گئے
جنید وقار سندھو نے انگلینڈ (UK)بار ایٹ لاء کا امتحان پاس کر لیا
اللّہ پاک مزید کامیابیاں اور کامرانیاں عطاء فرمائے آمین 🤲

ضلع بھر کی شخصیات کی جانب سے چوہدری وقار علی سندھو ایڈووکیٹ کو انکے صاحبزادے کو بیرسٹر بننے پر مبارکباد کے پیغامات

Congratulations dear brother 💞👏🎉

صادق آباد کے جن علاقوں میں بجلی  کی لوڈ شیڈنگ ہے انکے علاقوں اور فیڈرز کی تفصیل (شیڈول)اگر انکے علاوہ کہیں غیر اعلانیہ ل...
30/10/2024

صادق آباد کے جن علاقوں میں بجلی
کی لوڈ شیڈنگ ہے انکے علاقوں اور فیڈرز کی تفصیل (شیڈول)
اگر انکے علاوہ کہیں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہوگی تو آگاہ کریں تاکہ میپکو کے اعلی حکام اور
وفاقی وزیر پانی و بجلی کو آگاہی دی جاسکے
وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سردار محمد اظہر خان لغاری کی محمد افضل صدیقی سے گفتگو

واضح رہے کہ رکنِ قومی اسمبلی سردار محمد اظہر خان لغاری کو صادق آباد میں ہونے والی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جانب توجہ مبذول کروائی گئی تھی

29/10/2024

اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
میاں شاہد محمود (ڈسٹرکٹ آفیسر ib ضلع گھوٹکی) کی والدہ رضائے الٰہی سے وفات پا گئی ہیں جن کی نماز جنازہ آج مورخہ 29 اکتوبر 2024 بعد نمار عصر 4:45 بجے عیدگاہ نزد کورٹس صادق آباد ادا کی جائے گی. شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں۔

Address

Rahimyar Khan
64200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammad afzal Siddiqui posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Muhammad afzal Siddiqui:

Videos

Share

Nearby media companies


Other Rahimyar Khan media companies

Show All