Manzar e aam news

Manzar e aam news ہر خبر صاف اور شفاف خبر

03/05/2024
03/05/2024

ہمارے پاس ڈگری ہے حاحاحاحاحاحاحاحا

عوام پر پٹرول بم گرادیا گیا ڈیزل کی قیمت 8 روپے 14 پیسے پٹرول کی قیمت 4 روپے 53 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا پٹرول کی ن...
16/04/2024

عوام پر پٹرول بم گرادیا گیا ڈیزل کی قیمت 8 روپے 14 پیسے پٹرول کی قیمت 4 روپے 53 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا پٹرول کی نئی قیمت 293 روپے 94 پیسے ڈیزل کی نئی قیمت 290 روپے 38 پیسے اج رات 12 حملہ رات 12 بجے ہو گیا ہے

خیبرپختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) کے نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد آیاز خان نے عہدے کا چار...
15/04/2024

خیبرپختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) کے نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد آیاز خان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا، اس حوالے سے صوبائی ریسکیو ہیڈکوارٹر میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، ریسکیو1122 کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ اس موقع پر سابق ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیر احمد نے نئے تعینات ہونے والے ڈاکٹر محمد آیاز کو عہدے کی مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، اس موقع پر ڈاکٹر محمد آیاز خان نے بتایا کہ ریسکیو1122 کے اہلکاروں کی انتھک محنت اور بروقت امدادی کاروائیوں اور بین الاقومی معیار کی خدمات پیشہ وارانہ طریقے سے عوام الناس کو فراہم کر نے کیوجہ سے قلیل وقت میں اپنا ایک منفرد مقام حا صل کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ صوبائی حکومت کیجانب سے ریسکیو 1122 کو پورے خیبر پختونخوا تک وسعت دی گئی یے، ریسکیو1122 عوام الناس کو ان کی دہلیز پر بہترین سروسز فراہمی کیوجہ سے ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ ڈاکٹر محمد آیاز خان نے کہا کہ ریسکیو1122 اہلکاروں کی کاوشوں کے باعث لاکھوں افراد کو مختلف نوعیت کی ایمرجنسیز میں بروقت اور بہترین خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔ تمام ریسکیو اہلکار ادارے کا قیمتی سرمایہ ہیں جن کی بہتری کےلیے بھی تمام تروسائل بروئے کار لائے جائیں گے جن میں ریسکیو1122 اہلکاروں کی فلاح وبہبود کے لیے خصوصی اقدامات اور سروس کی بہتری کے لیے جامع پالیسی میں مزید بہتری لائی جائے گی جس سے ریسکیو اہلکاروں کے مستقبل کو روشن اور منور کیا جا سکے گا ۔

15/04/2024

اطلاع عام۔
چارسدہ کے تینوں تحصیلوں میں حالیہ بارشوں سےکسی بھی قسم کی نقصانات اور ناگہانی صورتحال کی تفصیلات سے آگاہ کرنے کیلئے فوری طور پر ڈپٹی کمشنر چارسدہ کے کنٹرول روم نم پر رابطہ کریں۔
ADC:091-9220144,
AC, Chd:091-9220137,
AC Tangi:091-6555206,
AAC Shabqadar: 091-6289477
آپ کی کال پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

15/04/2024

چارسدہ : 90 ہزار کیوسک پانی کا ریلہ دریائے سوات خیالی کے مقام سے گزر رہا ہے ۔۔

چارسدہ: ڈاگئی مکرم خان میں قبرستان میں پانی داخل ۔

چارسدہ: سینکڑوں ایکڑ زمین اور فصل تباہ ۔

چارسدہ: پانی گاوں میں داخل ہو چکا ہے ۔۔۔۔۔علاقہ مکین

چارسدہ: محتلف مساجد میں علانات ہوئے ہیں ۔

جمیعت علمائے اسلام کے رہنما نور عالم خان کا مولانا فضل الرحمن اور جمعیت کو واضح پیغام، جمیعت کے احتجاج میں نور عالم سڑکو...
12/04/2024

جمیعت علمائے اسلام کے رہنما نور عالم خان کا مولانا فضل الرحمن اور جمعیت کو واضح پیغام، جمیعت کے احتجاج میں نور عالم سڑکوں پر نہیں ہونگے بلکہ اداروں کیساتھ کھڑے رہینگے، نجی ٹی وی کو انٹرویو

11/04/2024

چارسدہ کے دریاؤں میں نہاتے ہوئے ڈوبنے کے دو واقعات۔

چارسدہ:عید کے دوسرے دن چارسدہ کے دریاؤں میں بچوں کے ڈوبنے کے دو واقعات پیش آئے۔ ریسکیو

چارسدہ: دونوں واقعات میں سات بچے دریاں میں ڈوب گئے۔ ریسکیو

چارسدہ: ڈوبنے والوں میں مدرسے کے پانچ بچے اور ایک افغان بچہ شامل تھا۔ ریسکیو

چارسدہ:مقامی غوطہ خوروں نے دو بچوں کو باخفاظت نکال دیا۔ ریسکیو

چارسدہ: مزید بچوں کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ ریسکیو

چارسدہ: پہلا واقعہ دریائے سوات میں خیالی کے مقام پر پیش آیا جہاں نہاتے ہوئے پانچ بچے ڈوب گئے۔

چارسدہ: دوسرا واقعہ دریائے کابل میں سردریاب کے مقام پر پیش آیا جہاں ایک افغانی بچہ دریاں میں ڈوب گیا۔

چارسدہ: ضلعی انتظامیہ نے چار اپریل کو عید کے دنوں میں دریاؤں نہاتے پر دفعہ 144کے تحت پابندی عائد کر دی تھی۔ نوٹیفکیشن

چارسدہ: دفعہ144 کے باوجود پولیس دریاؤں میں نہانے پر پابندی کے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد یقینی نہ بنا سکی۔

ایس ایچ او تھانہ سرو سبقدر کرائم فائیٹر بہرہ مند شاہ خان کی جانب سے تمام اہل وطن کو عید مبارک
10/04/2024

ایس ایچ او تھانہ سرو سبقدر کرائم فائیٹر بہرہ مند شاہ خان کی جانب سے تمام اہل وطن کو عید مبارک

خیبر پختون خواہ حکومت نےڈایکٹر ریسکیو آپریشن وکوارڈنیشن ڈاکٹر محمد آیاز کو  ریسکیو 1122 کا نیا سپاہ سالار ( ڈائریکٹر جنر...
09/04/2024

خیبر پختون خواہ حکومت نےڈایکٹر ریسکیو آپریشن وکوارڈنیشن ڈاکٹر محمد آیاز کو ریسکیو 1122 کا نیا سپاہ سالار ( ڈائریکٹر جنرل )تعینات کر دیا گیا. جبکہ ڈی جی ڈاکٹر خطیر کو ادارہ بحالی و سٹلمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی یاد رہےکہ ڈاکٹر محمد ایاز خان نیک با احلاق اور نڈر افیسر ہے اور امید ہے کہ ان کے انے سے ادارہ خوب ترقی کریگا ہم سب کی نیک تمنائے ڈاکٹر محمد ایاز کے ساتھ ہیں

پتہ نہیں شاہین شاہ افریدی کو کیوں کپتانی سے ہٹایا ؟
04/04/2024

پتہ نہیں شاہین شاہ افریدی کو کیوں کپتانی سے ہٹایا ؟

ریسکیو1122مردان/فائرنگ مردان:طاؤس کلے بابینئ میں فائرنگ گولی لگنے سے 33 سالہ وقاص شدید زخمی۔ ریسکیو1122مردان:اطلاع موصول...
01/04/2024

ریسکیو1122مردان/فائرنگ

مردان:طاؤس کلے بابینئ میں فائرنگ گولی لگنے سے 33 سالہ وقاص شدید زخمی۔ ریسکیو1122

مردان:اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم پہنچ گئی۔

مردان:ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تشویشناک حالت میں ایم ایم سی منتقل کر دیا۔

*چارسدہ:سٹی پولیس کی بڑی کاروائی،رجڑ ہسپتال سے نومولود بچی کیس میں ملوث ملزمان بے نقاب ،چارملزمان گرفتار جن میں دو خواتی...
01/04/2024

*چارسدہ:سٹی پولیس کی بڑی کاروائی،رجڑ ہسپتال سے نومولود بچی کیس میں ملوث ملزمان بے نقاب ،چارملزمان گرفتار جن میں دو خواتین ملزمان بھی شامل،بچی بحفاظت بازیاب،گرفتار ملزمان کا تعلق پشاور اور چارسدہ سے ہے،ملزمان نے گائنی وارڈ سے نومولود بچی کو اغوا کرنے کے بعد ہسپتال سے رفو چکر ہوئے، جو کہ پولیس کے لیے ایک چیلنج کیس تھا،ملزمان سے مزید تفتیش جاری:ایس پی انویسٹیگیشن چارسدہ احسان شاہ خان*

تفصیلات کے مطابق 26مارچ کو ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال رجڑ سے ایک نومولود بچی کی اغوائیگی کی رپورٹ پولیس کو موصول ہوئی،واقع کی رپورٹ ابراہیم کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے پولیس نےجامع تحقیقات کا آغاز کردیا،

واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ نذیر خان نے ایس پی انویسٹیگیشن چارسدہ احسان شاہ خان ، ڈی ایس پی سرڈھیری کوثر خان ، ایس ایچ او سٹی تیمور سلیم خان ، ایس آئی جہانگیر خان ، اے ایس آئی شوکت خان اور یگر تفتیشی افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتاری اور بچی کی بحفاظت بازیابی کے احکامات جاری کیے،

ٹیم نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر سے سی سی ٹی وی فوٹیج اور سائنسی بنیادوں پر تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے چند مشکوک افراد کو شامل تفتیش کیا، سی سی ٹی وی کیمروں اور سائنسی خطوط پر جامعہ تفتیش کے دوران اغوا کاروں کا سراغ لگایاگیا،
پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے مغویہ نومولود بچی کو بحفاظت بازیاب کراتے ہوئےچار اغوا کاروں مسماتہ سدرہ، احتر علی، مسماتہ پری اورفیاض احمد کو گرفتار کرلیا،
دوران تفتیش پولیس کو معلوم ہوا کہ مغویہ نومولود بچی کو اغوا کرنے کے بعد ملزمان مسماتہ سدرہ اور آختر علی سکنہ عمرزئی نے ملزمان مسماتہ پری ، مسماتہ شازیہ اور فیاض سکنہ پشاور پر مبلغ 30ہزار روپے پر فروخت کیا تھا،عدم گرفتار ملزمہ مسماتہ شازیہ کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیم کی کوشش جاری ہے،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے،

مدعی مقدمہ اور بچی کے رشتہ داروں نے بچی کو بحفاظت بازیاب کرانے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ نذیر خان اور ٹیم میں شامل دیگر پولیس افسران کو پھولوں کے ہار پہنائے اور چارسدہ پولیس زندہ باد کے نعرے لگائے،

نوشہرہ۔ رسالپور پولیس نے فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مارکر چار مرد اور ایک خاتون کو رنگ ریلیاں مناتے ہوئے موقع پر گرفتار کرلیا...
31/03/2024

نوشہرہ۔ رسالپور پولیس نے فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مارکر چار مرد اور ایک خاتون کو رنگ ریلیاں مناتے ہوئے موقع پر گرفتار کرلیا جبکہ ایک مرد پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او رسالپور کینٹ روح الامین خان کو مخبر نے اطلاع دی کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں پانچ مرد اور ایک خاتون رسالپور کے علاقے رشکئی مکان اذاں ظفر اقبال ولد جھانزیب محلہ حاجی خیل میں رنگ ریلیاں منارہاہے ایس ڈی پی او رسالپور کینٹ روح الامین خان کی ہدایت پر تھانہ رسالپور کے ایس ایچ او سب انسپکٹر محمد کاشف خان، چوکی بارہ بانڈہ کے انچارج اے ایس آئی آمان شیر بمعہ دیگر پولیس نفری کے ہمراہ مطلوبہ جگہ پر چھاپہ مارکر رنگ ریلیاں مناتے ہوئے موقع پر چار مرد جن میں ظفر اقبال ولد جھانزیب، ساکن رشکئی، حامد ولد سردار حسین ساکن بارہ بانڈہ، حمید شاہ ولد ظاہر شاہ ساکن نظام پور، جھانگیر ولد یونس ساکن رشکئی اور خاتون کلثوم زوجہ سید نواب ساکن بارہ خیل رشکئی کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک مردتنویر ولد امیر محمد نے پولیس پارٹی کو دیکھتی ہی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ رسالپور پولیس نے تمام گرفتار افراد خاتون سمیت مزید تفتیش کے لئے تھانہ رسالپور منتقل کردیا گئے۔

ریسکیو1122مردان/برائے شناختمردان:خان گڑھی نہر  میں لاوارث بچے کی لاش برآمد ۔ریسکیو1122مردان:مقامی لوگوں نے بچے کو پانی س...
31/03/2024

ریسکیو1122مردان/برائے شناخت

مردان:خان گڑھی نہر میں لاوارث بچے کی لاش برآمد ۔ریسکیو1122

مردان:مقامی لوگوں نے بچے کو پانی سے نکال کر ریسکیو1122 کو اطلاع دی۔

مردان:ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے لاوارث بچے کی لاش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔

مردان:شناخت ہونے پر ورثاء ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ جائے۔

30/03/2024

الطاف خان ایڈوکیٹ چارسدہ بار کونسل کے صدر منتحب
مسلسل چار بار چارسدہ بار کونسل کے صدر مجیب الرحمن ایڈوکیٹ کے حمایت یافتہ الطاف خان ایڈوکیٹ چارسدہ بار کونسل کے صدر منتحب

چارسدہ کے گاؤں ترنگزئی میں بچہ سکول میں پاس ہونے کی خوشی میں فائرنگ کر رہا تھا۔  فائرنگ سے  والدہ لگ کر جانبحق ہوئی۔😭😭😭
30/03/2024

چارسدہ کے گاؤں ترنگزئی میں بچہ سکول میں پاس ہونے کی خوشی میں فائرنگ کر رہا تھا۔ فائرنگ سے والدہ لگ کر جانبحق ہوئی۔😭😭😭

29/03/2024

پشاور
باڑہ کے گرد نواح اور ملحقہ علاقوں میں تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری سے موسم خوشگوار، کھڑی فصلوں اور باغات کو شدید نقصان

*ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختون خواہ کے دفتر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری و نجی تعلیمی اداروں...
28/03/2024

*ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختون خواہ کے دفتر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں یکم اپریل سے 8 اپریل تک موسم بہار کی چھٹیاں ہوں گی جبکہ سکولوں کے پرنسپلز ، ہیڈ ٹیچر صاحبان اور کلیرکل سٹاف نئے داخلوں اور کتابوں کی تقسیم کے سلسلے میں اپنی حاضری یقینی بنائیں گے۔*

Address

Qadir Street
Charsadda

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Manzar e aam news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other Media/News Companies in Charsadda

Show All