Beauty of KSA

Beauty of KSA I want to Explore the Saudi Arabia to Digital World

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَرْفَعُوْۤا اَصْوَاتَكُمْ فَوْقَ صَوْتِ النَّبِیِّ وَ لَا تَجْهَرُوْا لَهٗ بِالْقَ...
22/04/2024

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَرْفَعُوْۤا اَصْوَاتَكُمْ فَوْقَ صَوْتِ النَّبِیِّ وَ لَا تَجْهَرُوْا لَهٗ بِالْقَوْلِ كَجَهْرِ بَعْضِكُمْ لِبَعْضٍ اَنْ تَحْبَطَ اَعْمَالُكُمْ وَ اَنْتُمْ لَا تَشْعُرُوْنَ

اے ہمارے رب! ہم تیری ہی طرف متوجہ ہوتے ہیں،تیری ہی طرف رجوع کرتے ہیں، اورتیرے ہی آگے سرتسلیم خم کرتے ہیں۔   شوق آپ_کے_من...
07/04/2024

اے ہمارے رب! ہم تیری ہی طرف متوجہ ہوتے ہیں،تیری ہی طرف رجوع کرتے ہیں، اورتیرے ہی آگے سرتسلیم خم کرتے ہیں۔
شوق آپ_کے_منتظر_ہیں ۔
کے ساتھ

’’اور جب ہم نے ابراہیم کے لیے بیت اللہ کی جگہ متعین کردی کہ میرے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ کر اور میرے گھر کو طواف کرنے وا...
07/04/2024

’’اور جب ہم نے ابراہیم کے لیے بیت اللہ کی جگہ متعین کردی کہ میرے ساتھ کسی چیز کو شریک نہ کر اور میرے گھر کو طواف کرنے والوں اور قیام کرنے والوں اور رکوع، سجود کرنے والوں کے لیے پاک کر۔۔‘‘[الحج:26 ]

06/04/2024

ہزاروں لوگ باہم ایک دوسرے سے مانوس ہوکر اکھٹے ہیں

رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے اختتام پر، شاندار ہجوم( لوگوں کی بھاری تعداد)، حرمین شریفین میں نماز ادا کرتی ہے۔


ہزاروں لوگ باہم ایک دوسرے سے مانوس ہوکر اکھٹے ہیں رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے اختتام پر، شاندار  ہجوم( لوگوں کی بھاری...
06/04/2024

ہزاروں لوگ باہم ایک دوسرے سے مانوس ہوکر اکھٹے ہیں

رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے اختتام پر، شاندار ہجوم( لوگوں کی بھاری تعداد)، حرمین شریفین میں نماز ادا کرتی ہے۔


05/04/2024
ابھی تک دل وہیں پر ہے ابھی تک جاں وہیں پر ہےدل و جاں کو وہیں روتا بلکتا چھوڑ آئے ہیں
02/04/2024

ابھی تک دل وہیں پر ہے ابھی تک جاں وہیں پر ہے
دل و جاں کو وہیں روتا بلکتا چھوڑ آئے ہیں

01/04/2024

مدینہ یاد آتا ہے

اللہ پوسٹ شئیر کرنے والے دوست کو جلد مکہ مکرمہ کی زیارت نصیب فرمائے آمین ❤️❤️ ہر مسلمان پر کرم ہو
01/04/2024

اللہ پوسٹ شئیر کرنے والے دوست کو جلد مکہ مکرمہ کی زیارت نصیب فرمائے آمین ❤️❤️ ہر مسلمان پر کرم ہو

Best place and best Iftar of the world!! 😍😍
01/04/2024

Best place and best Iftar of the world!! 😍😍

اپنے گھر ویران مت کیجئے ایک چھوٹی سی مسجد ضرور بنائیں اپنے گھروں میں تاکہ اہل خانہ عبادت کرسکیں
01/04/2024

اپنے گھر ویران مت کیجئے ایک چھوٹی سی مسجد ضرور بنائیں اپنے گھروں میں تاکہ اہل خانہ عبادت کرسکیں

25/02/2024

شب برأت

مغفرت کی رات :

شب برأت کی ایک بڑی خصوصیت یہ ہے کہ اس شب میں اللہ تعالیٰ اپنے فضل وکرم سے بے شمارلوگوں کی بخشش فرمادیتا ہے اسی حوالے سے چند احادیث مبارکہ ملاحظہ فرمائیں۔
-1 حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہافرماتی ہیں کہ ایک رات میں نے حضوراکرمﷺ کواپنے پاس نہ پایا تو میں آپ کی تلاش میں نکلی میں نے دیکھاکہ آپﷺ جنت البقیع میں تشریف فرما ہیں آپ نے فرمایا کیا تمہیں یہ خوف ہے کہ اللہ تعالیٰ اوراس کارسولﷺ تمہارے ساتھ زیادتی کریں گے میں نے عرض کی یارسول اللہﷺ مجھے یہ خیال ہوا کہ شاید آپ کسی دوسری اہلیہ کے پاس تشریف لے گئے ہیں آقا ومولیٰﷺ نے فرمایا بے شک اللہ تعالیٰ شعبان کی پندرہویں شب آسمان دنیا پر(اپنی شان کے مطابق) جلوہ گرہوتا ہے اورقبیلہ بنوکلب کی بکریوں کے بالوں سے زیادہ لوگوں کی مغفرت فرماتا ہے(ترمذی‘جلد1صفحہ156‘ابن ماجہ‘ صفحہ100‘مسند احمد‘جلد 6‘صفحہ238 مشکوۃ جلد1‘صفحہ277مصنف ابن ابی شیبہ‘ جلد 1صفحہ237 شعب الایمان للبیہقی‘ جلد3صفحہ379)
شارحین فرماتے ہیں کہ یہ حدیث پاک اتنی زیادہ اسناد سے مروی ہے کہ درجہ صحت کوپہنچ گئی۔
-2حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ آقامولیٰﷺ نے فرمایا’’شعبان کی پندرہویں شب میں اللہ تعالیٰ آسمان دنیا پر(اپنی شان کے مطابق) جلوہ گرہوتا ہے اوراس شب میں ہرکسی کی مغفرت فرمادیتا ہے سوائے مشرک اوربغض رکھنے والے کے‘‘
(شعب الایمان للبیہقی‘جلد3صفحہ380)
-3 حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ کاارشاد ہے اللہ تعالیٰ شعبان کی پندرہویں شب میں اپنے رحم وکرم سے تمام مخلوق کوبخش دیتا ہے سوائے مشرک اورکینہ رکھنے والے کے‘‘۔
ابن ماجہ صفحہ101‘شعب الایمان‘جلد3صفحہ382‘مشکوۃ‘جلد1صفحہ277)
-4حضرت ابوہریرہ ‘حضرت معاذ بن جبل‘ حضرت ابوثعلبتہ اورحضرت عوف بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہم سے بھی ایساہی مضمون مروی ہے(مجمع الزوائد‘جلد8 صفحہ65)
-5 حضرت عبداللہ بن عمروبن عاص رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ آقاومولیٰﷺ نے فرمایا’’شعبان کی پندرہویں رات میں اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے دو اشخاص کے سوا سب مسلمانوں کی مغفرت فرمادیتا ہے ایک کینہ پرور اوردوسرا کسی کوناحق قتل کرنے والا‘‘
(مسنداحمد‘جلد2صفحہ176‘مشکوۃ‘جلد1صفحہ278)
-6امام بیہقی نے شعب الایمان(جلد نمبر3صفحہ 384 )میں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی ایک طویل روایت بیان کی ہے جس میں مغفرت سے محروم رہنے والوں میں ان لوگوں کابھی ذکر ہے: رشتے ناتے توڑنے والا‘بطورتکبرازار لٹکانے والا‘ماں باپ کانافرمان ‘شراب نوشی کرنے والے۔
-7غنیتہ الطالبین‘صفحہ449 پرحضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی طویل حدیث میں ان لوگوں کابھی ذکر ہے جادوگر‘کاہن ‘سودخور اوربدلہ کار‘یہ وہ لوگ ہیں کہ اپنے اپنے گناہوں سے توبہ کئے بغیر ان کی مغفرت نہیں ہوتی‘ پس ایسے لوگوں کوچاہئے کہ اپنے اپنے گناہوں سے جلد ازجلد سچی توبہ کرلیں تاکہ یہ بھی شب برأت کی رحمتوں اوربخشش ومغفرت کے حق دارہوجائیں۔
’’ارشادباری تعالیٰ ہوا: اے ایمان والو! اللہ کی طرف ایسی توبہ کروجوآگے کونصیحت ہوجائے‘‘(التحریم8)
یعنی توبہ ایسی ہونی چاہئے جس کااثر توبہ کرنے والے کے اعمال میں ظاہر ہو اوراس کی زندگی گناہوں سے پاک اورعبادتوں سے معمورہوجائے‘ حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بارگاہ رسالت میں عرض کی۔یارسول اللہﷺ توبتہ النصوح کسے کہتے ہیں ارشاد ہوا بندہ اپنے گناہ پرسخت نادم اورشرمسارہو‘پھربارگاہ الہٰی میں گڑگڑاکر مغفرت مانگے۔

07/02/2024

درسِ حدیث
عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اتَّقِ اللَّهِ حَيْثُمَا كُنْتَ وَأَتْبِعْ السَّيِّئَةَ الْحَسَنَةَ تَمْحُهَا وَخَالِقِ النَّاسَ بِخُلُقٍ حَسَنٍ-
حضرت ابوذر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جہاں بھی رہو اللہ سے ڈرو، برائی کے بعد بھلائی کرو جو برائی کو مٹادے اور لوگوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آؤ۔ (جامع ترمذی 1987)

ارشاد باری تعالیٰ ہے:۔وَالنَّجْمِ اِذَا هَوٰی. مَا ضَلَّ صَاحِبُکُمْ وَمَا غَوٰی. وَمَا یَنْطِقُ عَنِ الْهَوٰی. اِنْ هُو...
06/02/2024

ارشاد باری تعالیٰ ہے:
۔وَالنَّجْمِ اِذَا هَوٰی. مَا ضَلَّ صَاحِبُکُمْ وَمَا غَوٰی. وَمَا یَنْطِقُ عَنِ الْهَوٰی. اِنْ هُوَ اِلَّا وَحْیٌ یُّوْحٰی.

(النجم، 53: 1 تا 4)
’’قسم ہے روشن ستارے (محمد ﷺ) کی جب وہ (چشم زدن میں شبِ معراج اوپر جا کر) نیچے اترے۔ تمہیں (اپنی) صحبت سے نوازنے والے (رسول ﷺ جنہوں نے تمہیں اپنا صحابی بنایا) نہ (کبھی) راہ بھولے اور نہ (کبھی) راہ سے بھٹکے۔ اور وہ (اپنی) خواہش سے کلام نہیں کرتے۔ اُن کا ارشاد سَراسَر وحی ہوتا ہے جو انہیں کی جاتی ہے۔‘‘
۔
حضورنبی اکرم ﷺ کی معراج کے بیان کے تناظر میں اللہ تعالیٰ کو سورج، چاند، ستاروں کی قسم کھانے کی ضرورت نہیں ہے، اس لیے کہ معراج النبی ﷺ سے ان اشیاء کی کوئی مناسبت اور جوڑ نہیں بنتا۔ لہذا یہاں ’’النجم‘‘ سے مراد وہ ستارہ نہیں جو آسمان پر چمکتا ہے بلکہ اس سے مراد ذاتِ مصطفی ﷺ ہے۔
۔
امام جعفر الصادق رضی اللہ عنہ نے فرمایا:
۔
النجم ھو محمد ﷺ.

(تفسیر المظهری، 9: 103)
۔
’’ستارے سے مراد سیدنا محمد مصطفی ﷺ ہیں۔‘‘

سورج ستارہ ہے جبکہ چاند (قمر) سیارہ ہے۔ سیارے کی اپنی روشنی نہیں ہوتی، وہ چمکتا ہوا نظر ضرور آتا ہے مگر اس کے اپنے اندر نورنہیں ہوتا۔ چاند اور زمین ایک سیارہ ہیں، جس طرح ہم اہل زمین کو چاند چمکتا ہوا نظر آتا ہے، اسی طرح اگر ہم چاند پر چلے جائیں تو ہمیں زمین چمکتی ہوئی نظر آئے گی۔ گویا نور چاند اور زمین کا اپنا نہیں ہے بلکہ نور سورج کا ہے، اسکی روشنی جب نظام شمسی کے سیاروں پر پڑتی ہے تو وہ روشن ہوجاتے ہیں جبکہ دوسری طرف ستاروں کی اپنی روشنی اور حرارت ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ان کے اندر مختلف گیسیں اور مادہ رکھا ہے جن کے جلنے سے نور اور روشنی پیدا ہوتی ہے۔
۔
قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے حضور نبی اکرم ﷺ کو کسی بھی جگہ چاند (قمر) نہیں کہا۔اس لیے کہ حضور نبی اکرم ﷺ دنیا میں کسی کے نور سے نہیں چمکتے بلکہ آپ ﷺ کو اللہ کا عطا کردہ نور حاصل ہے۔ باقی ہر نبی اور ولی چاند اور سیاروں کی مثل ہیں اور وہ نورِ مصطفی ﷺ کی روشنی سے منور ہیں۔ آپ ﷺ تو ایسا سورج ہیں کہ خود تو چمکتے ہی ہیں مگر جس پر توجہ فرمادیں، اسے بھی چمکا دیتے ہیں۔۔۔ جس پر اپنے فیض کی کرنیں ڈال دیں، اسے بھی نور کردیتے ہیں۔۔۔ خود تو نور ہیں مگر جدھر توجہ کردیں، اسے بھی نور کردیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضور نبی اکرم ﷺ کو سورج اور ستارے سے تشبیہ دی مگر کسی بھی جگہ چاند سے تشبیہ نہیں دی۔ اسی بناء پر اللہ تعالیٰ نے حضور نبی اکرم ﷺ کے سفر معراج کو بیان کرنے سے قبل آپ ﷺ کو ’’النجم‘‘ فرمایا۔

Address

Jubail

Telephone

+923348217056

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Beauty of KSA posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Beauty of KSA:

Videos

Share

Nearby media companies


Other Digital creator in Jubail

Show All