Rai Adil kharal

Rai Adil kharal Traval guide about countries

شاہ محمود قریشی کو رہا ہوتے ہی پنجاب پولیس نے دوبارہ تحویل میں لے لیااکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین کو بکتر بند گاڑی...
27/12/2023

شاہ محمود قریشی کو رہا ہوتے ہی پنجاب پولیس نے دوبارہ تحویل میں لے لیا

اکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین کو بکتر بند گاڑی میں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو رہا ہوتے ہی پنجاب پولیس نے دوبارہ تحویل میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے ضمانت منظور ہونے کے بعد شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں رہا کیا گیا، تاہم جیل سے نکلتے ہیں راولپنڈی پولیس نے سابق وزیر خارجہ کو اپنی تحویل میں لے لیا اور بکتر بند گاڑی میں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے بکتر بند گاڑی پر کھڑے ہوکر اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے سپریم کورٹ نے ضمانت پر رہا کیا، اب دوبارہ گرفتاری ظلم ہے، مجھے قوم کی خدمت کرنے پر سزا دی جارہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے وائس چیئرمین پی ٹی آئی کی نظربندی کے احکامات جاری کیے، اس حوالے سے ڈی سی کے آرڈر میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمود قریشی 9 مئی کے مقدمات میں نامزد ہیں، ان مقدمات میں سابق وزیر خارجہ سے تفتیش درکار ہے، اس لیے شاہ محمود قریشی کو نظر بند کیا جارہا ہے۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان و شاہ محمود قریشی کی ضمانت کا فیصلہ جاری کیا تھا، ضمانت کا فیصلہ چار صفحات پر مشتمل ہے، عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت کا فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا، جسٹس اطہر من اللہ نے فیصلے سے اتفاق کرتے ہوئے پانچ صفحات پر مشتمل علیحدہ نوٹ بھی لکھا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ دی گئی آبزویشنز ٹرائل کو متاثر نہیں کریں گی، بانی پی ٹی آئی ضمانت کا غلط استعمال کریں تو ٹرائل کورٹ اسے منسوخ کرسکتی ہے، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے سیکشن 5(3) بی کے جرم کا ارتکاب ہونے کے شواہد نہیں، ملزمان کے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے جرم کے ارتکاب کیلئے مزید انکوائری کے حوالے سے مناسب شواہد ہیں، مزید تحقیقات کا فیصلہ ٹرائل کورٹ شواہد کا جائزہ لینے کے بعد ہی کر سکتی ہے.






Address

Mecca
24211

Telephone

+923487000964

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rai Adil kharal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Rai Adil kharal:

Videos

Share