Digital Toba Tek Singh

Digital Toba Tek Singh Toba Tek Singh ki Awaaz

01/07/2024

ٹوبہ ٹیک سنگھ
مرکزی انجمن تاجران 2 دھڑوں میں تقسیم
تاجران کے ہم خیال دھڑے کا اجلاس مقامی نجی ہوٹل میں شروع، ہم خیال دھڑے کا اپنی الگ انجمن تاجران کی تنظیم کی بنیاد کا اعلان متوقع

01/07/2024

ٹوبہ ٹیک سنگھ: انجمن تاجران کا ڈسٹرکٹ پریس کلب رجسٹرڈ کے باہر مہنگائی اور بھاری بھرکم بجلی بلوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

01/07/2024

پاکستان
پیٹرولیم ایسوسی ایشن کا پانچ جولائی کو ملک بھر میں پیٹول پمپ بند کرنے کا اعلان

01/07/2024

پنجاب میں رجسٹری، انتقال اور سٹامپ ڈیوٹی پر پرانی فیس برقرار

30/06/2024

حکومت کی جانب سے عوام کو نئے مالی سال کی پہلی سلامی

پٹرول کی قیمت میں 7روپے 45پیسے اورڈیزل کی قیمت 9 روپے 56 پیسے اضافہ کر دیا گیا

ڈاکوؤں کو خود کیوں پکڑا 57شہریوں پر مقدمہ درج گوجرہ  تھانہ صدر کی چوکی مونگی بنگلہ کے علاقہ میں کئ ماہ سے مسلسل نان سٹاپ...
30/06/2024

ڈاکوؤں کو خود کیوں پکڑا 57شہریوں پر مقدمہ درج
گوجرہ تھانہ صدر کی چوکی مونگی بنگلہ کے علاقہ میں کئ ماہ سے مسلسل نان سٹاپ سنگین ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری تھا مگر پولیس ڈاکو پکڑے میں ناکام تھی آج 30 جون کی صبح 241گ ب بہرام کے قریب احسان افضل نامی شہری سے اس کی موٹر سائیکل ڈاکوؤں چھین کر فرار ہوتے شہریوں نے گیر لئے ڈاکو فصل کماد مین داخل ھوگۓ تو شہریوں نے شدید گرمی میں انتھک محنت سے اپنی مدد أپ کے تحت2 ڈاکوؤں کو پکڑ لیا مگر پولیس کو شہریوں کا خود ڈاکو پکڑنا ناگوار گزرا تو ڈاکو پکڑنا شہریوں کا سنگین جرم بنا دیا گیا ڈاکوؤں کو پکڑنے والے متعدد چکوک کے22نامزد اور 35نامعلوم افراد پر مقدمہ درج کرکے مختلف گھروں پر پولیس نے چھاپےمارےگھروں میں شدید توڑ پھوڑ کی اور متعدد افراد کو گرفتارکر کے سلاخوں کے پیچھے بند کر دیاگیا ھے

ہڑتال یکم جولائی
30/06/2024

ہڑتال یکم جولائی

30/06/2024

ٹوبہ ٹیک سنگھ: موٹروے ایم فور پر مسافر بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ( موٹروے پولیس)

ٹوبہ ٹیک سنگھ: بس میں چھیالیس مسافر سوار تھے، مسافروں کو باحفاظت نکال لیا گیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ: گاڑی میں موجود مسافروں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ: مسافر بس اسلام آباد سے وہاڑی جارہی تھی

30/06/2024

عبد الرحمن ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات

30/06/2024

عابد علی لالی ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز ٹوبہ ٹیک سنگھ، رؤف احمد ڈی ایس پی سی آئی اے ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات

سٹی پولیس کمالیہ کی کاروائی، مشہور زمانہ منشیات فروش اکبر کمبوہ گرفتار، اکبر کمبوہ سے 1450 گرام منشیات برآمد مقدمہ درج
30/06/2024

سٹی پولیس کمالیہ کی کاروائی، مشہور زمانہ منشیات فروش اکبر کمبوہ گرفتار، اکبر کمبوہ سے 1450 گرام منشیات برآمد مقدمہ درج

29/06/2024

ٹوبہ ٹیک سنگھ میٹرک کی جعلی سند پر نمبردار بننے کا معاملہ۔عبدالحمید ولد عبدالمجید نے والد کی وفات کے بعد نمبرداری کا کیس اپلائی کیا
عبدالحمید پر حصول نمبرداری کے لے میٹرک کی جعلی سند پر 420 ۔468.471کی دفعات کے تحت ایف ائی ار درج
عبدالحمید نے چک نمر 692/34کی نمبرداری کے حصول کے لیے درخواست دی اپنے والد کی جگہ پر میٹرک کی جعلی سند لگا رکھی تھی۔سرگودھا بورڈ اف انٹرمیڈیٹ نے عبدالحمید کی سند ک2 جعلی قرار دے دیا
سند میٹرک رول نمبر 529 سالانہ امتحان 1979 جاری شد تھی۔سند رول نمبر 529 اصل ریکارڈ کے مطابق اللہ دتہ ولد محمد بخش کے نام تھی۔اصل ریکارڈ کے مطابق اللہ دتہ سند میں فیل تھا اس سے عبدالحمید کی جانب سے ٹیمپرنگ کر کے اپنے نام پر سند بنائی گئ۔اصل سند کے مطابق اللہ دتہ کا رہائشی پتہ جھنگ صدر کا ہے اور عبدالحمید کا پیر محل کا پتہ ہے

29/06/2024

ڈی ایس پی گوجرہ آفتاب احمد کو تبدیل کرکے اختر علی کو ڈی ایس پی گوجرہ تعینات کردیا گیا

29/06/2024

ڈی ایس پی انویسٹیگیشن ٹوبہ طاہر مقصود کو تبدیل کرکے بابر نواز کو ڈی ایس پی انویسٹیگیشن ٹوبہ تعینات کردیا گیا

29/06/2024

ڈی ایس پی پیرمحل ظفر اقبال کو تبدیل کرکے شاہد حسین کو ڈی ایس پی پیرمحل تعینات کردیا گیا

29/06/2024

ایس پی انویسٹیگیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ ملک ظفر عباس کو تبدیل کرکے ایس پی لیگل ساؤتھ پنجاب تعینات کردیا گیا، انکی جگہ فی الحال کوئی تعیناتی عمل میں نہیں لائی گئی

فاریسٹ پارک ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ٹولیوں کی صورت میں گھومنے والے آوارہ کتے سیر وتفریح کیلئے آنے والوں کےلئے وبال جان بن گئے ...
27/06/2024

فاریسٹ پارک ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ٹولیوں کی صورت میں گھومنے والے آوارہ کتے سیر وتفریح کیلئے آنے والوں کےلئے وبال جان بن گئے جبکہ اوارہ کتوں کے کاٹنے سے آئے روز اموات اور دیگر خطرناک امراض کے پھیلائو کے باوجود ٹوبہ ٹیک سنگھ میں آوارہ کتوں کے تدارک کیلئے کو ئی اقدامات عمل میں نہیں لائے جاسکے۔ ٹولیوں کی صورت میں گھومنے والے آوارہ کتے شہریوں کیلئے وبال جان بن گئے

تفصیلات کے مطابق متعلقہ حکام کی غفلت اور لاپرواہی کے سبب شہر بھرمیں آوارہ کتوں کی بھرمار سے عوام کا جینا محال ہوگیا ہے، خطر ناک آوارہ کتے بڑی بڑی ٹولیوں کی صورت میں ہر طرف گھومتے نظر آتے ہیں جبکہ فاریسٹ پارک میں آوارہ کتوں کی بہتات ہے جس کے نتیجہ میں وہاں سیر و تفریح کیلئے جانے والے شہریوں اور خواتین کو سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اسی طرح کمسن بچوں اور خواتین پر آوارہ کتوں کے حملے بڑھ گئے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ شہری علاقوں میں آوارہ کتوں کو تلف کرنا میونسپل کمیٹی جبکہ دیہی علاقوں میں ان کتوں کو تلف کرنا محکمہ صحت کے فیلڈ سٹاف کی ذمہ داری ہے مگر دونوں ادارے لا تعلق ہیں، عوامی حلقوں نے متعلقہ حکام سے فوری کا رروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

27/06/2024

ٹوبہ ٹیک سنگھ: آج علی الصبح فائرنگ کر کے ایک خاتون کو موت کے گھاٹ اتارنے اور اس کے شوہر و جیٹھ کو زخمی کرنے کے بعد خود کو فائر مارنے والا 22 سالہ حسن حنیف ہسپتال میں دم توڑ گیا

27/06/2024

*ٹوبہ ٹیک سنگھ/فائرنگ ایک جاں بحق 3 زخمی*

ٹوبہ ٹیک سنگھ: تھانہ رجانہ کے نواحی گاؤں 358 گ ب گنجو میں فائرنگ کے واقعہ میں 1 خاتون جاں بحق 3 مرد زخمی

ٹوبہ ٹیک سنگھ: ہمسایہ کو ادھار پیسے نہ دینا جرم ٹھہر گیا، پیسے ادھار مانگنے پر انکار کے غصہ میں فائرنگ کر دی

ٹوبہ ٹیک سنگھ: نواحی گاؤں 358 گ ب کا 22 سالہ حسن حنیف علی الصبح 1 لاکھ روپے ادھار مانگنے منظور کے پاس حویلی گیا، منظور نے انکار کیا تو حسن سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے منظور کے گھر چلا گیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ: شک بھانپتے ہوئے منظور حویلی میں اپنا کام کاج چھوڑ کر اپنے گھر پہنچا تو وہاں پہلے سے موجود حسن نے فائرنگ کر دی

ٹوبہ ٹیک سنگھ: گھر میں موجود منظور کا 50 سالہ بھائی مقصود بیچ بچاؤ کرانے آیا تو حسن نے اسے بھی فائر مار دیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ: منظور کی 30 سالہ بیوی نازیہ بھی بیچ بچاؤ کراتے ہوئے حسن کی فائرنگ کی زد میں آگئی اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی

ٹوبہ ٹیک سنگھ: 1 خاتون کو قتل اور 2 افراد کو شدید زخمی کرنے کے بعد 22 سالہ ملزم حسن حنیف نے اپنے بھی سر میں بھی فائر مار لیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ: اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے تینوں زخمیوں 50 سالہ مقصود، 36 سالہ منظور اور 22 سالہ حسن کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ: تھانہ رجانہ کی چوکی اگی پولیس نے 30 سالہ نازیہ کی لاش کو تحویل میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کیلئے رورل ہیلتھ سنٹر رجانہ منتقل کر دیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ: تھانہ رجانہ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر مصروف تفتیش ہے

27/06/2024

ٹوبہ ٹیک سنگھ/فائرنگ واقعہ
نواحی گاؤں 358 گ ب (گنجو) میں پیسے ادھار دینے سے انکار پر 22 سالہ حسن نے فائرنگ کر کے 1 خاتون کو قتل اور 2 افراد کو زخمی کر کے خود کو بھی فائر مار لیا

26/06/2024

موٹروے پولیس کا اوورلوڈنگ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا فیصلہ

آئی جی موٹروے کی خصوصی ہدایت پر اوور لوڈنگ کے خلاف بڑے آپریشن کا آغاز

ملک کی شاہراہوں کو ناقابل تلافی نقصان کی وجہ ایکسل لوڈ کے ضابطوں کی خلاف ورزی ہے۔

سیکٹر کمانڈر قلب عباس سپرا کی زیر نگرانی اوور لوڈنگ کے خلاف سخت اقدامات کا آغاز، اوور لوڈنگ والی گاڑیوں کے خلاف نہ صرف ہیوی جرمانے کیے جائیں گے بلکہ ان کے ایف آئی آر بھی درج کروائی جائیں گی، گاڑیوں کو بند کیا جائے گا اور موٹروے سے باہر نکال دی جائیں گی۔

26/06/2024

الحمدللہ
ڈیجیٹل ٹوبہ ٹیک سنگھ کی خبر پر ایکشن، عرصہ دراز سے ریلوے پھاٹک کے اندر کھڈوں کی مرمت کا کام تیزی سے جاری

25/06/2024

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب/ اہم فیصلہ

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سکولوں میں ہفتہ کا دن یومیہ چھٹی کا دن قرار دے دیا

ہفتہ کے روز چھٹی کی وجہ سے سکولوں میں سوموار سے جمعہ تک یومیہ تدریسی اوقات کار بڑھائے جائیں گے، وزیر تعلیم پنجاب

ہفتہ کا دن اساتذہ کی ٹریننگ، کپیسٹی بلڈنگ، لیسن پلاننگ اور دیگر متعلقہ امور کیلئے مرحلہ وار استعمال ہوا کرے گا، وزیر تعلیم پنجاب

اسلحہ لائسنس بنانے کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو دینے کا فیصلہ، سمری صوبائی کابینہ کو ارسال ڈپٹی کمشنر لاہور ماہانہ 50 اسلحہ ...
25/06/2024

اسلحہ لائسنس بنانے کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو دینے کا فیصلہ، سمری صوبائی کابینہ کو ارسال

ڈپٹی کمشنر لاہور ماہانہ 50 اسلحہ لائسنس بنا سکیں گے، سمری

ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کے اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ماہانہ 30 اسلحہ لائسنس بنا سکیں گے، سمری

چھوٹے اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ماہانہ 20 اسلحہ لائسنس بنا سکیں گے، سمری

23/06/2024

ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ضلع بننے کے 42 سال بعد ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کی تعمیر آخری مراحل میں پہنچ گئی، ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی نو تعمیر شدہ ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کا دورہ، تعمیراتی کام کے حوالے سے بریفنگ لی

23/06/2024

چوہدری طارق نمبردار پھلور والے کے بیٹے حسن طارق حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے ہیں۔ نماز جنازہ آج 23-06-2024 رات دس بجے PSO پمپ اڈا پھلور پر ادا کیا جائے گا

22/06/2024

ٹوبہ ٹیک سنگھ/پنجاب فوڈ اتھارٹی کی رات گئے بڑی کاروائی،1485 کلو مردہ مرغیاں برآمد

ٹوبہ ٹیک سنگھ:ڈپٹی ڈائریکٹر (آپریشنز) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اپنی ٹیم اور سٹی پولیس کے ھمراہ رات گئے بڑی کاروائی ،رجانہ روڈ پر واقع چکن شاپ اور لوڈر رکشہ سے سینکڑوں کلو مردہ مرغیاں برآمد ،ملزمان مردہ مرغیوں کا مکروہ دھندہ کرتے ہوئے رنگے ھاتھوں گرفتار ،1485 کلو مردہ مرغیوں کا گوشت مختلف فوڈ پوائنٹس پر سپلائی ھونا تھا مردہ مرغیوں کو 26 سفید تھیلوں میں چھپا کر لایا گیا جبکہ سپلائی کرنے والی گاڑی اور رکشہ کو قبضہ میں لے لیا اور ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی ٹوبہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا

20/06/2024

ٹوبہ ٹیک سنگھ ہاؤسنگ کالونی 2 کی بجلی دوپہر سے بند، فیسکو ٹوبہ کے اہلکاروں نے لینڈ لائن نمبر مسلسل مصروف کررکھا ہے
0469201121

عید الاضحیٰ/ اطلاع
15/06/2024

عید الاضحیٰ/ اطلاع

04/06/2024

*ٹوبہ ٹیک سنگھ/ واردات کے بعد فرار ملزمان کی ناکہ پر پولیس پر فائرنگ ، 2ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ھلاک*

تھانہ رجانہ کی حدود میں نامعلوم مسلح ملزمان کی واردات کی اطلاع پر پولیس نے ناکہ بندی کی ہوئی تھی

سمندری روڈ پر گنجو موڑ ناکہ بندی پر پولیس نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا

ناکہ بندی پر روکنے پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند جان لیوا فائرنگ شروع کر دی

فائرنگ کرتے ملزمان اڈا پھلور کی جانب فرار ھو گئے

پولیس نے حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی اور ملزمان کا تعاقب شروع کر دیا

موٹر وے پل کے قریب ناکہ بندی پر پولیس اور ملزمان کا سامنا ھو گیا، ملزمان نے پولیس پر جان لیوا فائرنگ جاری رکھی

پولیس نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی

ملزمان فائرنگ کرتے فصلوں کی طرف فرار ھو گئے

اسی دوران پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری رھا

تھوڑی دیر بعد فائرنگ رکنے پر سرچ آپریشن کے دوران 2 ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ھلاک ہوئے پڑے ملے

ملزمان کے ایک ساتھی کی تلاش جاری ھے، ہلاک ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ھے، ترجمان پولیس

Address

District Press Club Toba Tek Singh
Toba Tek Singh
36050

Telephone

+923346565257

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Digital Toba Tek Singh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Digital Toba Tek Singh:

Videos

Share

Such News Rajana

All news of Rajana Dist. Toba Tek Singh


Other Media/News Companies in Toba Tek Singh

Show All