City News Toba Tek Singh

City News Toba Tek Singh Toba Tek Singh Latest News Updates
(1)

ٹوبہ ٹیک سنگھ/ وزیر اعلیٰ پنجاب کے "دھی رانی پروگرام" کے تحت ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 29 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی شاندار تقری...
26/01/2025

ٹوبہ ٹیک سنگھ/ وزیر اعلیٰ پنجاب کے "دھی رانی پروگرام" کے تحت ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 29 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی شاندار تقریب منعقد ہوئی۔ یہ تقریب شہر کی سب سے بڑی نجی مارکی میں منعقد ہوئی، جس میں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ایم این اے چوہدری جنید انوار، ایم پی اے چوہدری امجد علی جاوید، سیکرٹری سوشل ویلفیئر و بیت المال پنجاب جاوید اختر محمود، ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر سکندر ذیشان، کمشنر فیصل آباد مریم خان، ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو، ڈی پی او عبادت نثار اور مختلف محکموں کے افسران سمیت مسلم لیگ (ن) کے رہنما بھی موجود تھے۔تقریب میں شریک 29 جوڑوں میں 5 مسیحی جوڑے بھی شامل تھے۔ صوبائی وزیر نے وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر تمام جوڑوں کو ایک لاکھ روپے سلامی اور ضروری گھریلو سامان بطور تحفہ پیش کیا، جن میں ڈبل بیڈ، میٹرس، کھانے پکانے کا سامان، ڈنر سیٹ، پنکھا اور دیگر اشیاءشامل تھیں۔ شادی کے تمام اخراجات حکومت پنجاب نے برداشت کیے، جبکہ تقریب میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نہ صرف پنجاب کی بیٹیوں کے لیے شفیق ماں کا کردار ادا کر رہی ہیں بلکہ فلاحی ریاست کی بنیاد رکھنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہیں۔ ایم این اے جنید انوار نے کہا کہ دھی رانی پروگرام وزیر اعلیٰ کے خواتین کی بہبود اور ان کے بہتر مستقبل کے عزم کا عملی نمونہ ہے۔ عوام نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے وزیر اعلیٰ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اجتماعی شادیوں کے اس پروگرام نے غریب خاندانوں پر مالی بوجھ کم کرنے میں مدد دی ہے۔


ٹوبہ ٹیک سنگھ شورکوٹ روڈ چک نمبر 330 گ بکے نزدیک لنک روڈ سے مین روڈ پر ایک موٹر سائیکل سوار پہلے موٹر سائیکل سے ٹکرایا، ...
24/01/2025

ٹوبہ ٹیک سنگھ شورکوٹ روڈ چک نمبر 330 گ ب
کے نزدیک لنک روڈ سے مین روڈ پر ایک موٹر سائیکل سوار پہلے موٹر سائیکل سے ٹکرایا، بعد میں لوڈر رکشہ سے ٹکرا گیا، حادثے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر جا نبحق ہو گیا، جانبحق شخص کی شناخت محمد حنیف ولد نظام دین عمر 60 سال کے نام سے ہوئی، جس کی ڈیڈ باڈی لواحقین کے حوالے کر دی

ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کے زیر اہتمام بسم اللہ مارکی میں سنئیر لیب ٹ...
19/01/2025

ٹوبہ ٹیک سنگھ

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کے زیر اہتمام بسم اللہ مارکی میں سنئیر لیب ٹیکنیشن محمد اعجاز صاحب اور سنئیر فارمیسی ٹیکنیشن حافظ محمد یعقوب صاحب کے اعزاز میں ایک فیئر ویل پارٹی کا انعقاد کیا گیا
ایم ایس ڈاکٹر سید شباب عالم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ نے بطور مہمان خصوصی اس تقریب میں شرکت کی۔۔
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تمام الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل نے اس تقریب میں شرکت کی۔۔
سٹیج سیکرٹری کے فرائض صدر الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ نے شرکت انجام دیے۔۔۔۔



ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔۔ماں کی تھوڑی سی لاپرواہی ننھے بچے کی جان لے گئی بھاگٹ بنگلہ کے قریب رکشہ پر سفر کرتی ماں نے اپنے تین سال...
18/01/2025

ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔۔ماں کی تھوڑی سی لاپرواہی ننھے بچے کی جان لے گئی بھاگٹ بنگلہ کے قریب رکشہ پر سفر کرتی ماں نے اپنے تین سالہ بیٹے پر سردی سے بچانے کی کیلیے چادر اوڑھ رکھی تھی جو لٹک کر رکشہ کی چین میں پھنس گئی کھچاؤ کے باعث بچہ ماں کی گود سے نیچے گر کر زخمی ہو گیا اور موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا

لہذا سفر کرتے وقت احتیاط کریں اور کپڑے اور چادر وغیرہ سمیٹ کر بیٹھیں ۔۔۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ/جھنگ گوجرہ روڈ/ ٹریفک حادثہ جھنگ گوجرہ روڈ آشیانہ ملز کے قریب ٹریفک حادثہ، ڈی ایچ کیو اسپتال میں تعینات مع...
13/01/2025

ٹوبہ ٹیک سنگھ/جھنگ گوجرہ روڈ/ ٹریفک حادثہ

جھنگ گوجرہ روڈ آشیانہ ملز کے قریب ٹریفک حادثہ، ڈی ایچ کیو اسپتال میں تعینات معروف آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر رائے خضر حیات بھٹی جانبحق، جبکہ انکی اہلیہ ڈاکٹر شمائلہ خضر سمیت کئی افراد ذخمی، کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے

12/01/2025

ٹوبہ ٹیک سنگھ پیر محل درکھانہ روڈ پر دھند کے باعث کار سوار کی لوڈر رکشہ کو ٹکر
ٹوبہ ٹیک سنگھ کار رکشہ سے ٹکرانے سے کار کو آگ لگ کئی ریسکیو ذرائع
ٹوبہ ٹیک سنگھ رکشہ ڈرائیور زخمی رکشہ میں گیس سلنڈر لوڈ تھے ریسکیو ذرائع

ہینڈآوٹ نمبر32ٹوبہ ٹیک سنگھ (11 جنوری 2025)ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ چوہدری محمد نعیم نے محکمہ بہبود آ...
11/01/2025

ہینڈآوٹ نمبر32
ٹوبہ ٹیک سنگھ (11 جنوری 2025)ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ چوہدری محمد نعیم نے محکمہ بہبود آبادی کی 2024کی کارکردگی بارے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2024 میں محکمہ بہبود آبادی ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ نے عوام کی فلاح و بہبود اور آگاہی اور رویوں میں تبدیلی کے لیے سمیت بہت سے موضوعات پر گروپ میٹنگ اور سیمینار کا انعقاد کیا۔ جس کی بدولت عوام تک آگاہی کے مثبت نتائج آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ بہبودآبادی نے سال 2024میں شہریوں کے رویوں کے تبدیلی کے لئے،ماں اور بچہ کی صحت ،ماں کے دودھ کی افادیت ،بچوں میں مناسب وقفہ کے موضوعات پر یونین کونسل لیول پر میٹنگ اور سیمینار کا انعقاد کیا ،جس میں یونین کونسلز سطح پر 2ہزار 2سو 50میٹنگ،ڈسٹرکٹ سطح پر 60سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ چوہدری محمد نعیم نے کہا کہ محکمہ کے افسران اور ملازمین کی محنت سے پنجاب بھر میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کی پوزیشن نمایاں رہی ۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ سٹاف اور ڈاکٹرز نے جذباتی اور نفساتی مسائل ،تعلیمی مسائل ،تولیدی صحت کے مسائل ،برم اور ہذیان کی بیماری ،ماں باپ اور دوستوں کے ساتھ درپیش دشواریاں ،منشات کی روک تھام کے حوالے ڈاکٹرز نے فیملی ہیلتھ کلینگ میں مسائل کے حل کے لئے سیشن بھی کیے۔



ٹریفک حادثہ/ ایک شخص جانبحق ٹوبہ ٹیک سنگھ/ رجانہ روڈ لنڈو پل کمالیہ کے نزدیک دوران کراسنگ موٹر سائیکل سوار سامنے سے آنے ...
11/01/2025

ٹریفک حادثہ/ ایک شخص جانبحق

ٹوبہ ٹیک سنگھ/ رجانہ روڈ لنڈو پل کمالیہ کے نزدیک دوران کراسنگ موٹر سائیکل سوار سامنے سے آنے والی بس کی سائیڈ سے ٹکرا کر ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آ کر کچلا گیا اور موقع پر ہی جانبحق ہو گیا، جانبحق شخص کی شناخت محمد سلیم ولد محمد شوکت عمر 45 سال سکنہ زینت ٹاؤن فیصل آباد کے نام سے ہوئی، موٹر سائیکل سوار افراد بورے والا سے فیصل آباد جا رہے تھے، ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سالانہ الیکشن بار کا فائنل رزلٹ۔
11/01/2025

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سالانہ الیکشن بار کا فائنل رزلٹ۔

11/01/2025

ٹوبہ ٹیک سنگھ
غلہ منڈی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دوکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔۔۔
آگ نے دوکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔۔۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ/ ٹریفک حادثہ/3 افراد زخمی ریسکیو زرائع کے مطابق ٹوبہ رجانہ روڈ ڈبانوالہ پل کے نزدیک رکشہ گنے والی ٹرالی کو...
07/01/2025

ٹوبہ ٹیک سنگھ/ ٹریفک حادثہ/3 افراد زخمی

ریسکیو زرائع کے مطابق ٹوبہ رجانہ روڈ ڈبانوالہ پل کے نزدیک رکشہ گنے والی ٹرالی کو کراس کرتے ہوئے سامنے سے آ رہی بس سے ٹکرا گیا، حادثے میں تین افراد زخمی ہو گئے، زخمی افراد میں اللہ دتہ ولد غلام نبی عمر 71 سال، سکنہ چک 291 ج ب، جنید ولد اقبال عمر 26 سال سکنہ چک نمبر 387 ج ب اور سہیل ولد شوکت علی عمر 37 سال سکنہ چک نمبر 295 ج ب شامل ہیں، ریسکیو عملے نے جائے حادثہ پر زخمی افراد کو فوری طبی امداد فراہم کی، رکشہ اور ٹریکٹر ٹرالی رجانہ سے ٹوبہ جبکہ بس ٹوبہ سے رجانہ جا رہی تھی، حادثے کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا

05/01/2025

ٹوبہ ٹیک سنگھ/دھند

ٹوبہ ٹیک سنگھ شہر اور گردونواح شدید دھند کی لپیٹ میں

ٹوبہ ٹیک سنگھ: دھند کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی

ٹوبہ ٹیک سنگھ: ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس کا استعمال یقینی بنائیں۔موٹروے پولیس

ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈرائیور حضرات گاڑیوں کی رفتار کم رکھیں اور لائنوں کی شکل میں سفر کریں موٹروے پولیس

ٹوبہ ٹیک سنگھ: سفر کے دوران گاڑیوں میں مناسب فاصلہ رکھیں موٹروے پولیس

ٹوبہ ٹیک سنگھ سفر کے دوران کسی بھی ہنگامی صورت میں 130 پر کال کر کے معلومات لے سکتے ہیں۔ موٹروے پولیس

ٹوبہ ٹیک سنگھ: شہر رات کی تاریکی اور شدید دھند کے موسم میں شدید سرد ہو گیا ۔۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈرائیور حضرات غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔ موٹروے پولیس۔۔

اسسٹنٹ کمشنر توبہ ٹیک سنگھ کا ناجائز تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشنٹوبہ ٹیک سنگھ: اسسٹنٹ کمشنر علی سمیر کی قیادت میں ناجائز ...
03/01/2025

اسسٹنٹ کمشنر توبہ ٹیک سنگھ کا ناجائز تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن

ٹوبہ ٹیک سنگھ: اسسٹنٹ کمشنر علی سمیر کی قیادت میں ناجائز تجاوزات کے خلاف ایک بڑا آپریشن کیا گیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں قائم غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کو ہٹایا گیا، جس سے عوامی راستے بحال اور ٹریفک کی روانی میں بہتری آئی۔

آپریشن کے دوران تجاوزات کرنے والوں کو وارننگ دی گئی کہ وہ آئندہ ایسی سرگرمیوں سے باز رہیں۔ علی سمیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، "یہ آپریشن عوامی مفاد میں کیا گیا ہے اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔"

شہریوں نے اس اقدام کو سراہا اور حکومت سے اپیل کی کہ ایسی کارروائیاں باقاعدگی سے کی جائیں تاکہ شہر صاف ستھرا اور منظم رہے۔

پیرمحل: ڈکیتی کر کے فرار ہونے والے 3 ڈاکو پکڑے گئے (پولیس) ڈاکو گاؤں چک 721 گ ب کے قریب ڈکیتی کر کے فرار ہو رہے تھے پٹرو...
03/01/2025

پیرمحل: ڈکیتی کر کے فرار ہونے والے 3 ڈاکو پکڑے گئے (پولیس) ڈاکو گاؤں چک 721 گ ب کے قریب ڈکیتی کر کے فرار ہو رہے تھے پٹرولنگ پولیس اڈا واہگی نے تعاقب کر کے 3 ڈاکو پکڑ لئے پولیس کی جانب سے کھیتوں میں چھپے چوتھے ساتھی ڈاکو کی تلاش جاری اطلاع ملنے پر پولیس کی مزید نفری طلب کر لی گئی

31/12/2024

ٹوبہ ٹیک سنگھ: بھاگٹ پھلور لنک روڈ پل پر آئل ٹینکر دھند کے باعث نہر میں گر گیا، ریسکیو عملہ موقع پر موجود، آئل ٹینکر کو باہر نکالنے کے لیے آپریشن جاری

یکم جنوری سے 6 جنوری تک پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات
31/12/2024

یکم جنوری سے 6 جنوری تک پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات

ٹوبہ ٹیک سنگھ/ ٹریفک حادثہ/ پیزا ڈیلیوری بوائے شدید زخمی، اسپتال منتقلٹوبہ رجانہ روڈ چک نمبر 338 سے چک نمبر 340 والے روڈ...
31/12/2024

ٹوبہ ٹیک سنگھ/ ٹریفک حادثہ/ پیزا ڈیلیوری بوائے شدید زخمی، اسپتال منتقل

ٹوبہ رجانہ روڈ چک نمبر 338 سے چک نمبر 340 والے روڈ پر پیزا ڈیلیوری بوائے آرڈر ڈیلیور کرنے کے بعد واپس ناگرہ پل کی طرف جاتے ہوئے دھند کے باعث آگے جاتی ہوئی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا، حادثے کے نتیجے میں حسین ولد حیدر عمر 16 سال سکنہ 350 گٹ والا شدید زخمی ہو گیا، ریسکیو عملے نے ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ڈی ایچ کیو اسپتال ٹوبہ شفٹ کر دیا

اپڈیٹ: زخمی بچے کی ڈیٹھ ہو گئی ہے

Address

Toba Tek Singh

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when City News Toba Tek Singh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share