Real Haps News

Real Haps News Here you will find all news and happenings from around the globe
(1)

امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی میٹا (فیس بک) کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں تبدیلی کی جارہی ہے، کمپنی کے سربراہ...
02/11/2021

امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی میٹا (فیس بک) کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں تبدیلی کی جارہی ہے، کمپنی کے سربراہ مارک زکر برگ نے حال ہی میں کمپنی کا نام فیس بک سے بدل کر میٹا رکھا ہے۔
فیس بک نے حال ہی میں اپنی پیرنٹ کمپنی کا نام فیس بک ان کارپوریٹڈ سے تبدیل کر کے میٹا ان کارپوریٹڈ کیا تھا اور اب واٹس ایپ میں بھی اس حوالے سے تبدیلی کردی گئی۔

فیس بک کی ملکیت واٹس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کیے جانے کے وقت عام طور پر فرام فیس بک لکھا آتا تھا، تاہم اب اس میں تبدیلی کردی گئی۔

واٹس ایپ سے متعلق معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ ویب ایٹ انفو کے مطابق اب واٹس ایپ کے نئے ورژن میں فرام فیس بک کی جگہ فرام میٹا لکھا ہوا نظر آئے گا۔

فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے 28 اکتوبر کو کمپنی کا نام تبدیل کر کے میٹا رکھا تھا اور اب مذکورہ کمپنی کی زیر ملکیت تمام ایپس اور ویب سائٹس کے اپڈیٹ ورژنز پر فرام فیس بک کے بجائے فرام میٹا کا پیغام لکھنا شروع کردیا گیا۔
واٹس ایپ کے بعد اب جلد ہی انسٹاگرام، اوکولس اور خود فیس بک کی ایپلی کیشن پر بھی فرام میٹا لکھا ہوا نظر آئے گا۔
کمپنی کے نئے نام سے اس کی ملکیت رہنے والی تمام ویب سائٹس اور ایپلی کیشن کے نام وہی رہیں گے اور وہ اسی طرح کام کرتی رہیں گی، جسے اب تک کرتی آئی ہیں۔
البتہ مستقبل میں میٹا کمپنی نئی ٹیکنالوجیز اور ویب سائٹس سمیت ایپس متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے، جس وجہ سے اس کا نام بھی تبدیل کیا گیا ہے۔
میٹا کا مستقبل میں سب سے اہم کام میٹاورس نامی ورچوئل ریئلٹی کا انٹرنیٹ نظام بنانا ہے، جس کے لیے کمپنی اگلے پانچ سال میں یورپ بھر میں 10 ہزار افراد کو ملازمتیں بھی فراہم کرے گی۔

سرگودھا میں دلہا تبدیل ہونے پر دلہن والوں نے بارات واپس بھجوادی۔لڑکی کے والدین کی جانب سے دھوکا دینے پر مقامی پولیس اسٹی...
02/11/2021

سرگودھا میں دلہا تبدیل ہونے پر دلہن والوں نے بارات واپس بھجوادی۔

لڑکی کے والدین کی جانب سے دھوکا دینے پر مقامی پولیس اسٹیشن میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

والدین کا مؤقف ہےکہ شادی سے پہلے جو لڑکا دکھایا گیا، بارات لےکر وہ نہیں آیا، بارات کے ساتھ آنے والا شخص زیادہ عمرکا تھا۔
والدین کا کہنا ہےکہ ہم نے قرضہ لےکر بارات کو کھانا کھلایا، ہمارے ساتھ دھوکا ہوا ہے، بارات واپس جانے کے بعد ہمیں دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والدین کی جانب سے درخواست موصول ہوگئی ہے، معاملےکی تفتیش کر رہے ہیں۔

ملک میں ڈینگی کیسز بڑھنے پر قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔این آئی ایچ نے خبردار کیا ہے کہ ڈینگی م...
02/11/2021

ملک میں ڈینگی کیسز بڑھنے پر قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔
این آئی ایچ نے خبردار کیا ہے کہ ڈینگی مچھر پاکستان کے تقریباً تمام علاقوں میں موجود ہے۔
اسلام آباد میں ڈینگی سے مزید ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ مزید 174 افراد ڈینگی سے بیمار ہوگئے۔
24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں مزید 477 افراد ڈینگی کے وار سے متاثر ہوئے۔ صرف لاہور میں 350 سے زائد افراد بیمار ہوئے۔
راولپنڈی میں ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پرتقریباً 200 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
پشاور کے دو بڑے اسپتالوں میں 399 افراد کے ڈینگی ٹیسٹ مثبت آئے۔کراچی سمیت سندھ بھر میں بھی ڈینگی مچھر کے وار جاری ہیں۔
کراچی کے جناح اسپتال میں ایک ہفتے میں ڈینگی کیسز میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔

کیا کبھی آپ تصور کرسکتے ہیں کہ دنیا میں ایسی موٹر سائیکلیں بھی آئیں گی جو ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹر کی طرح ہوا میں پ...
02/11/2021

کیا کبھی آپ تصور کرسکتے ہیں کہ دنیا میں ایسی موٹر سائیکلیں بھی آئیں گی جو ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹر کی طرح ہوا میں پرواز کرتی ہوں؟
اس دور میں جب ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہر گزرتے دن کے ساتھ جدت آرہی ہے تو ایسے میں ایک جاپانی کمپنی اے ایل آئی ٹیکنالوجی نے اڑنے والی ’ایکس ٹوریسمو‘ نامی ہوور بائیک تیار کی ہے جسے 27 اکتوبر کو لانچ کیا گیا ہے۔
اے ایل آئی ٹیکنالوجیز کے مطابق اڑنے والی جدید ترین موٹرسائیکل ایک مرتبہ چارج کرلینے سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 40 منٹ تک 100 کلوگرام وزن کے ساتھ باآسانی اڑ سکے گی۔
ساڑھے 11 کروڑ روپے سے زیادہ قیمت والی ہوور بائیک میں انجن کے علاوہ چار بیٹریاں اڑنے میں مدد کریں گی۔

اس کیلئے سب سے پہلے تو اس کو اپنے تینوں میچز جیتنا ہیں، پھر تینوں میچز ایسے جیتنا ہیں کہ اس کا نیٹ رن ریٹ بھی بہتر ہو۔بھ...
02/11/2021

اس کیلئے سب سے پہلے تو اس کو اپنے تینوں میچز جیتنا ہیں، پھر تینوں میچز ایسے جیتنا ہیں کہ اس کا نیٹ رن ریٹ بھی بہتر ہو۔
بھارتی ٹیم کے اگلے تین میچز اسکاٹ لینڈ، افغانستان اور نمیبیا کے خلاف ہیں۔ نیوزی لینڈ نے بھی ان ہی تینوں حریفوں کے خلاف کھیلنا ہے، اگر نیوزی لینڈ تینوں میچز جیت جاتا ہے تو بھارت کا کوئی چانس باقی نہیں رہے گا۔
اس لیے کوہلی الیون چاہے گی کہ کوئی ایک ٹیم نیوزی لینڈ کو اپ سیٹ شکست ضرور دے لیکن وہ ٹیم افغانستان نہ ہو کیونکہ اگر افغانستان ایک میچ اور جیت گیا تو اس کے پوائنٹس بھی 6 ہوجائیں گے اور پلس تین سے زائد رن ریٹ والی افغانستان کی ٹیم کو پکڑنا انڈین ٹیم کیلئے بڑا چیلنج ضرور ہوگا۔
اس لیے بھارت چاہے گا کہ اسکاٹ لینڈ یا نمیبیا میں سے کوئی ایک ٹیم نیوزی لینڈ کو ضرورت اپ سیٹ کرے۔
اگر نیوزی لینڈ کی ٹیم نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ کو ہراتی ہے، افغانستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کو ہراتی ہے اور بھارت تینوں میچز جیت جاتی ہے تو پھر یہ تینوں ٹیمیں چھ، چھ پوائنٹس کے ساتھ ہوں گی اور ایسے میں نیٹ رن ریٹ کا عمل دخل ہوگا اور اگر نیٹ رن ریٹ میں کوئی غیر معمولی تبدیلی نہ ہوپائی تو اس صورتحال میں نیوزی لینڈ اور انڈیا بھی باہر ہوسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت نے دو میچ کھیلے ہیں اور دونوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں گروپ 2 کے میچ میں نیوزی لینڈ نے بھی بھارت کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دی۔

شعیب اختر نے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شکست کی کامیاب پیش گوئی کے بعد بھارت سے متعلق ایک اور پیش گوئی کی ہے۔سابق فاس...
01/11/2021

شعیب اختر نے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شکست کی کامیاب پیش گوئی کے بعد بھارت سے متعلق ایک اور پیش گوئی کی ہے۔
سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھارت کی افغانستان کے ہاتھوں شکست کی بھی پیش گوئی کردی ہے۔

شعیب اختر نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ اگر بھارت ٹاس ہار گیا تو افغانستان سے بھی ہار جائے گا۔
ایک پروگرام میں شریک انضمام الحق نے کہا کہ بھارت پریشر کی وجہ سے نیوزی لینڈ سے ہارا، نمیبیا بھی نیوزی لینڈ کے خلاف بھارت سے زیادہ اسکور کرلیتی۔
سہیل تنویر نے کہا کہ بھارت کی بولنگ تو کبھی ان کی طاقت نہیں تھی مگر پچھلے دو میچوں میں بھارت کی بیٹنگ بھی بری طرح ناکام ہوئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارت کو نیوزی لینڈ نے شکست دے کر اس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ مزید دشوار کردی ہے۔
بھارت کا اگلا میچ 3 نومبر کو افغانستان کیخلاف ہے۔

پاکستان سُپر لیگ میں لاہور قلندرز اور ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی میں نمیبیا کی نمائندگی کرنے والے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزا کا کہنا ہے ک...
01/11/2021

پاکستان سُپر لیگ میں لاہور قلندرز اور ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی میں نمیبیا کی نمائندگی کرنے والے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزا کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بیٹنگ بابر اعظم کے گرد گھومتی ہے۔
ڈیوڈ ویزا نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی اور بابراعظم میں سے منتخب کرنا کہ کون بہتر ہوگا تھوڑا سا مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ بابر ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں نہایت مستقل مزاجی سے پرفارمنس دیتے ہیں۔
ڈیوڈ کا کہنا تھا کہ بابراعظم اوپننگ کرتے ہیں اور پوری اننگز بیٹنگ کرتے ہیں، ویرات کوہلی بابر اعظم سے تھوڑا سا زیادہ جارحانہ مزاج سے کھیلتے ہیں۔

افغانستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اصغر افغان نے اپنی ریٹائرمنٹ کی وجہ بیان کردی۔ایک انٹرویو میں اصغر افغان نے پاکستان سے ...
01/11/2021

افغانستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اصغر افغان نے اپنی ریٹائرمنٹ کی وجہ بیان کردی۔
ایک انٹرویو میں اصغر افغان نے پاکستان سے ہار پر انتہائی دل شکستہ انداز میں کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان پاکستان سے ہونے والی شکست کا دکھ ہے جو مجھ سمیت پوری ٹیم نے محسوس کیا اور اس شکست سے ہمارے دل ٹوٹ گئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے میچ میں ہم بہت زیادہ رنجیدہ ہوئے اور یہی وجہ ہے کہ میں نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا۔
اصغر افغان کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے بہت مشکل فیصلہ ہے مگر اب مجھے ریٹائر ہونا ہے، میں اب نوجوانوں کو موقع دینا چاہتا ہوں اور یہ ان کے لیے بہترین موقع ہے جب کہ بہت لوگو ں نے مجھ سے اس وقت ریٹائرمنٹ پر سوالات کیے مگر میں اس کی وضاحت نہیں کرسکتا۔

پشاور:  2 ماہ میں چلغوزے کی قیمت 6400 روپے کلو سے کم ہو کر 3600 روپے کلو پر آ گئی ہے۔دو ماہ قبل چلغوزہ 10 ہزار روپے کلو...
01/11/2021

پشاور: 2 ماہ میں چلغوزے کی قیمت 6400 روپے کلو سے کم ہو کر 3600 روپے کلو پر آ گئی ہے۔
دو ماہ قبل چلغوزہ 10 ہزار روپے کلو فروخت ہو رہا تھا، جو چند یفتے قبل چھ ہزار روپے کلو پر آ چکا تھا، گزشتہ روز مزید 2400 روپے سستا ہو کر 3600 روپے کلو تک آ گیا۔
مقامی تاجر سعید خان کہنا ہے قیمتیں گرنے کی بڑی وجہ افغانستان اور وزیرستان میں فصل کی اچھی پیداوار ہے، اگر چین و دیگر ممالک کو برآمد نہ ہوا تو قیمت مزید کم ہو سکتی ہے۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے صرف 111 رنز کا ہدف دیا ...
01/11/2021

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 2 میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے صرف 111 رنز کا ہدف دیا ۔
نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی ،جواب میں بھارتی بیٹسمینوں کی کیویز بولرز کے سامنے ایک نہ چلی اور یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی رہیں جبکہ بیٹسمین بھی کوئی خاطر خواہ رنز نہ بناسکے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیوزی لینڈ کے بولرز نے بھارت کو 110رنز پر محدود کردیا

بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 110 ہی رنز بنائے۔
بھارت کی خراب بیٹنگ کی وجہ سے ہیڈ کوچ روی شاستری منہ لٹکائے میچ دیکھتے رہے۔
سوشل میڈیا پر روی شاستری کی منہ لٹکائے میچ دیکھنے کی تصویر وائرل ہوگئی۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں گروپ 2 کے میچ میں نیوزی لینڈ نے بھی بھارت کو با آسانی 8 وکٹوں سے ...
01/11/2021

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں گروپ 2 کے میچ میں نیوزی لینڈ نے بھی بھارت کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
بھارتی ٹیم کو مسلسل دو میچز میں شکست کے بعد ٹوئٹر پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) پر پابندی کا ٹرینڈ چل گیا۔

بھارتی شائقین نے بھی اپنی ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص کاکردگی پر غصہ نکالتے ہوئے آئی پی ایل پر پابندی کا مطالبہ کردیا ۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں گروپ 2 کے میچ میں نیوزی لینڈ نے بھی بھارت کو با آسانی 8 وکٹوں سے ...
01/11/2021

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں گروپ 2 کے میچ میں نیوزی لینڈ نے بھی بھارت کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
بھارت کو رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں مسلسل دوسری شکست کاسامناکرنا پڑاجبکہ اس سے قبل پاکستان نے 10 وکٹوں سے بھارت کو ہرایا تھا۔
سوشل میڈیا پر بھارت کی شکست کے بعد میمز کا طوفان آگیا۔
کچھ صارفین نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا نام تبدیل کرکے آئی پی ایل رکھنے کی تجویز دی تو کسی نے آئی پی ایل پر پابندی لگانے کا مشورہ دے دیا۔
آپ ٹوئٹر پر بہت ہی مزاحیہ اور دلچسپ میمز ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر دیکھتے ہوئے پاکستان کے فائنل تک پہنچنے کی پیش...
31/10/2021

سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا نے بھارت کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر دیکھتے ہوئے پاکستان کے فائنل تک پہنچنے کی پیشگوئی کر دی ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق بھارتی کرکٹر اور بھارتی کمنٹیٹر آکاش چوپڑاکی جانب سے حال ہی میں ٹوئٹ کیا گیا، انھوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہوتا دیکھ رہا ہوں۔

کمنٹیٹر کا بیان سامنے آنے پر بھارتی شائقین سیخ پا ہوگئے اور بھارت کو ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر کرنے پر آکاش چوپڑا کو سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل آکاش چوپڑا کی جانب سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے میچ کے حوالے سے کی گئی پیشگوئی بھی سچ ثابت ہو چکی ہے۔
آکاش نے اپنی پیش گوئی میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف بہترین ٹیم قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی بولر حارث رؤف اور شاہین آفریدی وکٹیں لیں گے۔
آکاش چوپڑا نے مزید کہا تھا کہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ میں جیت کا پلڑا پاکستان کی طرف جھکا ہوا ہے۔

افغانستان کے ہاتھوں بھارت رسوا ہوتا نظر آ رہا ہے: شعیب اختر

'لگتا ہے صرف پاکستان ہی انگلینڈ کو روک سکتا ہے'

کراچی یونیورسٹی نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان T20 ورلڈ کپ اسکواڈ کو ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف ان کی شان...
31/10/2021

کراچی یونیورسٹی نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان T20 ورلڈ کپ اسکواڈ کو ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف ان کی شاندار فتوحات پر مفت اسکالرشپ پیش کرے گی۔

لندن: اگر آپ چاہتے ہیں کہ سارا دن بستر پر آرام سے لیٹ کر فلمیں دیکھتے رہیں اور خوب کمائی بھی ہو تو یہ آپ کےلیے ایک نا...
31/10/2021

لندن: اگر آپ چاہتے ہیں کہ سارا دن بستر پر آرام سے لیٹ کر فلمیں دیکھتے رہیں اور خوب کمائی بھی ہو تو یہ آپ کےلیے ایک نادر موقع ہے۔
مہنگے اور آرام دہ گدے بنانے والی ایک برطانوی کمپنی ’کرافٹڈ بیڈز‘ نے اعلان کیا ہے کہ اسے اپنے گدوں کی آزمائش کےلیے ایک ایسے شخص کی ضرورت ہے جو کمپنی کے دیئے ہوئے گدے پر سارا دن آرام کرتا رہے اور فلمیں دیکھتا رہے۔
معاوضے کے طور پر اس شخص کو 24 ہزار پاؤنڈ (تقریباً 58 لاکھ پاکستانی روپے) سالانہ دیئے جائیں گے۔

کمپنی کی جانب سے اس عہدے کو ’میٹریس ٹیسٹر‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ عہدہ پانے والے فرد کو پورے ہفتے میں 37.5 گھنٹے بستر پر اکیلے لیٹ کر گزارنے ہوں گے جبکہ اس دوران وہ نیٹ فلکس پر فلمیں بھی دیکھتا رہے گا۔
ہفتے میں پانچ دن کام کے حساب سے یہ دورانیہ 7.5 گھنٹے روزانہ بنتا ہے۔
طریقہ کچھ یوں ہے کہ ہر ہفتے کے آغاز میں ’میٹریس ٹیسٹر‘ کو کمپنی کی جانب سے ایک نیا گدا دیا جائے گا جس کے ساتھ اسی گدے کے بارے میں کئی سوالات پر مشتمل ایک سروے فارم بھی ہوگا۔
بستر پر پورا ہفتہ گزارنے کے بعد ’میٹریس ٹیسٹر‘ کو یہ فارم بھر کر واپس کرنا ہوگا اور اگلے ہفتے کےلیے اسے نیا گدا دے دیا جائے گا۔
’کرافٹڈ بیڈز‘ کی ویب سائٹ پر اس حوالے سے اعلان میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی اپنے گدوں کے بہترین معیار کی یقین دہانی چاہتی ہے اور یہ نیا عہدہ بھی اسی مقصد کےلیے تخلیق کیا گیا ہے۔
درخواست دینے والے کےلیے ضروری ہے کہ اس کی عمر 18 سال سے زیادہ ہو اور وہ برطانیہ میں رہائش پذیر ہونے کے ساتھ ساتھ برطانوی شہری بھی ہو۔

کیلیفورنیا: زندگی کے دیگر فیصلوں کی طرح لگی بندھی نوکری چھوڑنا ایک مشکل ترین فیصلہ ہوتا ہے لیکن کچھ لوگ نوکری کو لات مار...
31/10/2021

کیلیفورنیا: زندگی کے دیگر فیصلوں کی طرح لگی بندھی نوکری چھوڑنا ایک مشکل ترین فیصلہ ہوتا ہے لیکن کچھ لوگ نوکری کو لات مارنے اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورتِ حال کی بالکل بھی پروا نہیں کرتے۔
امریکا میں ایک ملازم نے صرف اس لیے نوکری کو لات مار دی کیونکہ باس نے اسے سست اور کاہل قرار دیا۔ امریکا میں مشہور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ریڈٹ‘ پر باس اور ملازم کے درمیان ہونے والی گفتگو لیک ہوئی ہے۔
ریڈٹ پر باس کی جانب سے ملازم کو بھیجے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ آج میں نے دفتر میں لگے کیمروں کی ویڈیو سے ہماری شفٹ کا جائزہ لیا جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آپ اپنی ڈیوٹی کا زیادہ وقت اسٹول پر بیٹھ بیٹھ کر گزارتے ہیں، آپ کا یہ رویہ ناقابلِ برداشت ہے اور اس متعلق ہم کل شفٹ شروع ہونے سے قبل بات کریں گے۔

ملازم نے باس کے اس پیغام کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میرے بائیں پاؤں کی دو ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہیں، اس کے باوجود میں نے 12 گھٹنے ڈیوٹی کی، مجھے معلوم نہیں کہ اس متعلق آپ کو کتنا علم ہے لیکن ہمارے پاس پیکنگ کے لیے ایک درجہ بندی کی فہرست موجود ہے جو براہ راست ہمارے اسٹیشنوں پر ظاہر ہوتی ہے، اس میں میری کوششوں نے آج مجھے اول مقام دلایا، میری اس متاثر کُن کارکردگی کو پس پشت ڈال دیا گیا۔
ملازم کے جواب سے باس سخت ناخوش ہوئے اور کہا کہ اس طرح کا رویہ کہیں بھی قابل قبول نہیں ہے۔ ملازم نے کہا کہ مجھے اس سے سروکار نہیں ہے، دفتر کا ماحول زہریلا ہے جس کی قیادت میں جاہل لوگ موجود ہیں۔
باس نے کہا کہ ہمیں اس معاملے میں جلد بازی کی ضرورت نہیں، ہم اس مسئلے کو کل صبح حل کر سکتے ہیں۔ تاہم ملازم نے اس تجویر کو مسترد کرتے ہوئے باس کو الواداعی پیغام ارسال کردیا۔

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ آج کے میچ میں نیوزی لینڈ ٹاس جیت گیا تو بھارت مشکل میں آ جائے گا۔ٹی ٹ...
31/10/2021

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ آج کے میچ میں نیوزی لینڈ ٹاس جیت گیا تو بھارت مشکل میں آ جائے گا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے جیو نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن جشن کرکٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ہاتھوں بھارت رسوا ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے، مجھے بھارت ٹورنامنٹ سے باہر ہوتا نظر آ رہا ہے۔

سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں پاکستان اور افغانستان سیمی فائنل میں آئیں گے۔
خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آج بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ بھارت اور افغانستان کا مقابلہ 3 نومبر بروز بدھ ہو گا۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ 1 میں کینگروز کو 8 وکٹوں سے پچھاڑنےکے بعد انگلش ٹیم اپنے گروپ میں سرفہرست آگئ...
31/10/2021

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ 1 میں کینگروز کو 8 وکٹوں سے پچھاڑنےکے بعد انگلش ٹیم اپنے گروپ میں سرفہرست آگئی ہے اور اسے روکنا ناممکن نظر آرہا ہے۔دوسری جانب گروپ 2 میں مسلسل فتوحات کے بعد پاکستان ٹیم بھی حریفوں کے اعصاب پر سوار ہوگئی ہے۔
سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے ایک ٹوئٹ میں آسٹریلیا کی انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعدکہا ہےکہ 'یہ باقی ٹیموں کے لیے بھی پیغام ہےکہ انگلینڈ سب سے زیادہ تباہ کن اور بہترین ٹیم ہے'

مائیکل وان کا مزید کہنا ہے کہ ' اب انگلینڈ کو کون روکنے جارہا ہے؟ اس مرحلے پر لگتا ہے کہ صرف پاکستان ہی ایسا کرسکتا ہے'۔
مائیکل وان نے آسٹریلیا اورانگلینڈ کو میچ سے قبل بھی خبردار کیا تھا اور ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ 'اب عالمی کپ میں بڑے مقابلے کا وقت ہے، آج کا میچ جیتنا ضروری ہےکیونکہ آج کا میچ جو جیتے گا وہ سیمی فائنل میں پاکستان کا سامنا کرنے سے بچ جائےگا۔

جکارتا: انڈونیشیا میں رہنے والے ایک بارہ سالہ بچے کا نام ’اے بی سی ڈی ای ایف، جی ایچ آئی جے کے زُوزُو‘ ہے جو اس کے والد...
31/10/2021

جکارتا: انڈونیشیا میں رہنے والے ایک بارہ سالہ بچے کا نام ’اے بی سی ڈی ای ایف، جی ایچ آئی جے کے زُوزُو‘ ہے جو اس کے والد نے رکھا ہے۔
یہ انکشاف چند روز قبل کورونا ویکسی نیشن کرنے والے طبی عملے کو ہوا جسے پہلے وہ مذاق سمجھے لیکن جب انہوں نے اس بچے کا اسکول آئی ڈی کارڈ دیکھا تو وہ یہ جان کر حیران رہ گئے کہ اس پر بھی بچے کا نام ’ABCDEF GHIJK ZUZU‘ لکھا تھا۔

انڈونیشین میڈیا کے مطابق، اس بچے کے والد کا نام ذوالفہمی اور والدہ کا نام زُوہرُو لیانی ہے۔ ان دونوں ناموں کے ابتدائی حصوں کو یکجا کرکے اس بچے کا آخری نام ’زُوزُو‘ بنایا گیا ہے۔

بچے کے والد ذوالفہمی نے انڈونیشین میڈیا کو بتایا کہ انہیں انگریزی زبان کے لفظی معمے (کراس ورڈ پزلز) حل کرنے کا بہت شوق ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بہت پہلے ہی یہ طے کرلیا تھا کہ اپنے پہلے بچے کا نام ’ABCDEF GHIJK‘ رکھیں گے؛ اور اگر اس کے بعد مزید بچے ہوئے تو ان کے نام بھی NOPQ RSTUV اور XYZ رکھیں گے۔
البتہ ذوالفہمی کی بیوی اس خیال سے متفق نہیں تھی لہذا اس کے بعد پیدا ہونے والے بچوں کے نام امر اور اتُر رکھے گئے۔
اسی طرح گھر میں ’ABCDEF GHIJK‘ کو ادیف یا ادیبز پکارا جاتا ہے۔
منفرد نام رکھنے کا شوق اپنی جگہ لیکن شاید بچے کا یہ نام اب تک سب سے عجیب و غریب ہے، جس کا کوئی مطلب بھی نہیں۔

ریاض: سعودی حکومت نے سیاحوں کوراغب کرنے کے لیے اب ایک نیا منصوبہ پیش کیا ہے ۔ اب ایک متروک آئل رِگ ( تیل نکالنے کا سمند...
31/10/2021

ریاض: سعودی حکومت نے سیاحوں کوراغب کرنے کے لیے اب ایک نیا منصوبہ پیش کیا ہے ۔ اب ایک متروک آئل رِگ ( تیل نکالنے کا سمندری پلیٹ فارم) پرغیرمعمولی کھیل یعنی ایکسٹریم اسپورٹس، رہائش اور تفریحی سہولیات کے لیے ایک غیرمعمولی تھیم پارک بنایا جارہا ہے۔
تھیم پارک کو ’دی رِگ‘ کا نام دیا گیا ہے۔16 لاکھ مربع فٹ وسیع تھیم پارک چاروں جانب سے سمندروں سے گھرا ہوگا جہاں لوگوں کو فیری، مخصوص کشتیوں اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچایا جائے گا۔
پارک میں جدید ترین ہوٹلیں اور کھانے پینے کے مراکز بھی قائم کئے جائیں گے لیکن یہاں رولر کوسٹر، آبدوز کی سیر، اسکائی ڈائیونگ، اسکوبا اور دیگر تفریحی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ یہاں ٹھہرنے والے افراد اپنا کھانا زیرِ سمندر شیشے کی بلبلہ ہوٹل میں تناول کرسکیں گے۔

سی این این ٹریول کے مطابق دی رِگ پر کئی ایک ہیلی پیڈ بھی تعمیر کئے جائیں گے۔ تین بڑی ہوٹلوں میں مجموعی طور پر 400 کمروں کا منصوبہ بھی ہے۔

رِگ میں ایک دوسرے سے جڑے کئی بلیٹ فارم ہیں جن میں تین ہوٹل اور گیارہ ریستوران قائم کئے گئے ہیں۔ سعودی عرب کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ رِگ کی تعمیر میں اسے دنیا بھر کے لوگوں کے لیے پرکشش بنایا گیا ہے۔ یہ مہمان نوازی، ایڈویچر اسپورٹس اور پانی کے کھیلوں کا ایک شاندار مرکز بنے گا جہاں لوگ ایک بالکل نیا تجربہ حاصل کرسکیں گے۔
ویب سائٹ کے مطابق سیاحوں کو ہیلی کاپٹر اور دیگر ذرائع سے سمندری تھیم پارک تک پہنچایا جائے گا۔ اس کے لیے 50 تیزرفتار اور جدید کشتیاں بھی بنائی جائیں گی۔ سعودی حکام نے اسے ساحل سے پرے دنیا کا سب سے بڑا تفریحی پلیٹ فارم قرار دیا ہے جو پہلی مرتبہ تیل کے پلیٹ فارم پر قائم کیا گیا ہے۔ اگرچہ اس پر ابتدائی کام ہی جاری ہے لیکن اس میں دنیا بھر کی دلچسپی پیدا ہوئی ہے۔ دوسری جانب ذرائع ابلاغ نے میں بھی اس کا خوب چرچا ہے۔

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد نے بتایا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے دوران میری اہلیہ ا...
31/10/2021

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد نے بتایا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے دوران میری اہلیہ اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل تھیں۔
انسٹاگرام پر کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی کے نام سے موجود اکاؤنٹ سے بابر اعظم کی اہل خانہ کے ہمراہ تصویر شیئر کی گئی ہے اور کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’کچھ سچ اب میری قوم کو پتہ ہونا چاہیے، آپ سب کو مبارک تینوں جیت پر۔ جس دن پاکستان کا میچ بھارت سے تھا اس دن ایک اور بڑا امتحان تھا۔‘
اعظم صدیقی نے لکھا کہ ’میچ کے دوران بابر کی والدہ آپریشن کے بعد انتہائی نگہداشت وارڈ میں تھیں، بابر اعظم نے شدید پریشانی کی حالت میں تینوں میچ کھیلے، کرم ہے پروردگار کا کہ اب وہ ٹھیک ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ اپنے قومی ہیروز کو بلاوجہ تنقید کا نشانہ نہ بنایا کریں۔

کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بابر کی والدہ کامیاب آپریشن کے بعد اب خطرے سے باہر اور گھر منتقل ہوچکی ہیں، بھارت کے خلاف میچ سے ایک روز پہلے لاہور میں بابر کی والدہ کی طبیعت ناساز تھی۔
اعظم صدیقی نے بتایا کہ اہلیہ کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں بھی رکھا گیا، ڈاکٹر نے فوری آپریشن کا کہا تھا لیکن اہلیہ نے مجھے دبئی جانے کو کہا تاکہ بابر کمزور نہ پڑ جائے۔
دبئی میں موجود بابراعظم کے والد نے پی سی بی سے درخواست کی ہے کہ وہ انہیں سماجی فاصلہ رکھتے ہوئے بیٹے سے ملاقات کی اجازت دیں تا کہ بابر اعظم کو ان کی والدہ کی خیریت سے آگاہ کرکے حوصلہ دے سکوں۔

فیصل آباد میں مالک کی گائے سے والہانہ محبت کی مثال اس وقت دیکھنے کو ملی جب چوری ہونے والی پالتو گائے 6 ماہ واپس ملی تو پ...
30/10/2021

فیصل آباد میں مالک کی گائے سے والہانہ محبت کی مثال اس وقت دیکھنے کو ملی جب چوری ہونے والی پالتو گائے 6 ماہ واپس ملی تو پورے گاؤں میں جشن منایا گیا۔
فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ کے گاؤں 240 گ ب میں چھ ماہ قبل ذوالفقار علی کی پالتو گائے چوری ہو گئی تھی جس کا مقدمہ درج کروانے کے باوجود بھی پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔
پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہ ہونے پر گائے کی محبت میں گرفتار ذوالفقار خود اپنی گائے کی تلاش میں نکل کھڑا ہوا اور چھ ماہ کی سخت جدوجہد کے بعد سرگودھا کے علاقے سے اپنی گائے بازیاب کروانے میں کامیاب ہو گیا۔
گائے کی واپسی پر گاؤں میں جشن منایا گیا اور مکینوں نے مالک کو پھولوں کے ہار پہنائے اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر گائے کا استقبال کیا۔
گائے کو پورے گاؤں کی گلیوں میں گھمایا گیا اور مالک کی جانب سے گاؤں کے تمام مکینوں کو کھانا بھی کھلایا گیا۔

میچ کے نتیجے کے بعد سوشل میڈیا پر آصف علی کا نام گونج رہا ہے کیوں کہ پاکستان کو آخری دو اوورز میں 24 رنز درکار تھے جب 19...
30/10/2021

میچ کے نتیجے کے بعد سوشل میڈیا پر آصف علی کا نام گونج رہا ہے کیوں کہ پاکستان کو آخری دو اوورز میں 24 رنز درکار تھے جب 19ویں اوور میں آصف علی نے افغان بالر کریم جنت کی پہلی، تیسری، پانچویں اور چھٹی گیند پر چھکے لگا کر پاکستان کو میچ جتوا دیا۔

میچ شروع ہوا تو پاکستان نے اپنی بولنگ کے ذریعے افغان کرکٹ ٹیم کو شروع میں کافی نقصان پہنچایا اور ایک موقع پر یوں محسوس ہونے لگا تھا کہ افغانستان کی ٹیم بمشکل ہی 100 رنز تک پہنچ پائے گی۔

ان کی اس شاندار کارکردگی پر جہاں وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان دونوں ٹیموں کو شاندار کھیل پیش کرنے پر مبارکباد دیتے نظر آئے، تو کیوں کہ پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم ورلڈ کپ فاتح ہیں تو ٹوئٹر پر کئی صارفین اس خواہش کا اظہار کرتے رہے کہ ’اگلا وزیرِ اعظم آصف علی‘ کو ہونا چاہیے۔
جب سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی تو ایک صارف نے اُن کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں دیکھ رہا ہوں کہ لاہور میں آصف علی کے نام پر ایک انڈرپاس کا نام رکھا جائے گا۔‘

شہباز شریف نے جواب میں لکھا کہ ’شاٹس ویسے فلائی اوور والی تھیں‘۔

انگلینڈ کے بولر بین سٹوکس نے آصف علی کی کارکردگی پر لکھا کہ ’نام یاد رکھنا، آصف علی‘۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف 2016 میں کھیلے گئے ایک میچ میں اُنھیں کارلوس بریتھ ویٹ نے چار گیندوں پر لگا تار چار چھکے لگائے تھے، جس پر کمنٹیٹر نے کہا تھا کہ ’نام یاد رکھنا‘۔

احسن نامی صارف نے لکھا کہ ’آخری گیند پر رن لینے سے انکار کرنا تاکہ سٹرائیک پر رہیں، اور ایک اوور میں چار چھکے۔ یہ آصف علی کا اعتماد ہے جو اپنی ڈومیسٹک کارکردگی اب انٹرنیشنل میں بھی دے رہے ہیں‘۔
پاکستان کی فتح کے ساتھ ہی ٹوئٹر پر 'سر آصف علی' ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جس میں لوگ اُن کے لیے تعریفی ٹویٹس اور میمز پوسٹ کرتے رہے۔

علی شیر چانہیو نے لکھا کہ ایک مرتبہ پھر آصف علی نے اپنی سلیکشن (درست) ثابت کر دی ہے۔

فیس بک نے بالآخر اپنی کمپنی کا نام تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا جسے صرف سوشل میڈیا کمپنی ہونے کی پہچان تبدیل کرنے کی جانب...
30/10/2021

فیس بک نے بالآخر اپنی کمپنی کا نام تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا جسے صرف سوشل میڈیا کمپنی ہونے کی پہچان تبدیل کرنے کی جانب ایک قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے نام تبدیل کرنے کا اعلان گزشتہ روز سالانہ کنیکٹ کانفرنس میں کیا اور بتایا کہ اب فیس بک، واٹس ایپ، انسٹاگرام کی پیرنٹ کمپنی کا نام میٹا ’META‘ رکھ دیا گیا ہے۔

فیس بک نے نام کیوں بدلا؟

یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ فیس بک کو اپنا نام تبدیل کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی اور میٹاورس کیا ہے؟
زکربرگ نے میٹاورس کو ایک ’ورچوئل کائنات‘ قرار دیا ہے جسے آپ صرف اسکرین پر دیکھنے کے بجائے اس کے اندر جا سکتے ہیں۔ بنیادی طور پر، یہ لامتناہی، باہم جڑی ہوئی ورچوئل کمیونٹیز کی دنیا ہے جہاں لوگ ورچوئل رئیلٹی ہیڈسیٹ، آگمینٹڈ ریئلٹی گلاسز، اسمارٹ فون ایپس یا دیگر آلات کا استعمال کرتے ہوئے ملاقات کر سکتے ہیں، کام کرسکتے ہیں اور کھیل سکتے ہیں۔
ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کی پیروی کرنے والی ایک تجزیہ کار وکٹوریہ پیٹروک کے مطابق اس میں آن لائن زندگی کے دیگر پہلوؤں جیسے شاپنگ اور سوشل میڈیا کو بھی شامل کیا جائے گا۔

گلوکار و اداکار علی ظفر بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آصف علی کی تعریف میں ایک آڈیو پیغام ٹوئٹر پر جاری کیا۔عل...
30/10/2021

گلوکار و اداکار علی ظفر بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آصف علی کی تعریف میں ایک آڈیو پیغام ٹوئٹر پر جاری کیا۔

علی ظفر نے کہا کہ ’یہ کانفیڈنس کا کیا لیول ہے بھائی آصف علی، ایک بندہ کریز پر آتا ہے سنگل نہیں لیتا اور کہتا ہے کہ بھائی حاضر ہے اور پھر ٹھک ٹھک ٹھک چار چھکے مار کر میچ جتوا دیتا ہے کوئی ڈاؤٹ نہیں اس کے دماغ میں، یہ کیا لیول ہے بھائی۔‘

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے کپتان بن گئے۔بابر اعظم نے یہ ...
30/10/2021

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے کپتان بن گئے۔

بابر اعظم نے یہ کارنامہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف میچ میں انجام دیا۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ 2 میں سپر 12 مرحلے کے میچ میں پاکستان نے جیت کی ہیٹ ٹرک مکمل کرتے ہوئے افغانست...
30/10/2021

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ 2 میں سپر 12 مرحلے کے میچ میں پاکستان نے جیت کی ہیٹ ٹرک مکمل کرتے ہوئے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستان نے 148 رنز کا ہدف بابر اعظم اور آصف علی کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 19 اوورز میں مکمل کرلیا۔ آصف علی شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار پائے۔

29/10/2021
پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے اپنے بھوکے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ 2025 تک کمر کس لیں، سپریم لیڈر کم جونگ اُن نے عوام کو تین س...
29/10/2021

پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے اپنے بھوکے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ 2025 تک کمر کس لیں، سپریم لیڈر کم جونگ اُن نے عوام کو تین سال تک کم کھانا کھانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا میں خوراک کی قلت اور بھوک سے پریشان عوام پر ایک اور مصیبت نازل ہو گئی، انھیں 2025 تک کم کھانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
شمالی کوریا نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ جب تک ملک 2025 میں چین کے ساتھ اپنی سرحد دوبارہ نہیں کھولتا، تب تک انھیں خوراک میں کمی لانا ہوگی۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا نے جنوری 2020 میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر احتیاطی اقدام کے طور پر چین کے ساتھ اپنی سرحد بند کر دی تھی
خوراک کی قلت پہلے ہی شمالی کوریائی باشندوں کو متاثر کر رہی ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں ہی کھانے کی قلت اس قدر ہے کہ ان کا گزارا مشکل ہے
سرحد بند کرنے کے باعث ملک کی معیشت پر سنگین اثر پڑا ہے، طلب بڑھنے کی وجہ سے روزمرہ کی اشیا کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا، اقوام متحدہ کے مطابق شمالی کوریا کے پاس رواں سال تقریباً 8 لاکھ 60 ہزار ٹن خوراک کی کمی ہے۔
شمالی کوریا میں غذائی قلت، فی کپ چائے کی قیمت 11 ہزار روپے تک پہنچ گئی
شمالی کوریا سویت یونین کے حامیوں میں سے رہا ہے، اس کے خاتمے کے بعد شمالی کوریا میں جو فاقہ کشی ہوئی تھی اس میں 30 لاکھ شمالی کورینز ہلاک ہو گئے تھے۔ شمالی کوریا کے لوگ چاول زیادہ پسند کرتے ہیں اور اس وقت راجدھانی میں ایک کلو چاول کی قیمت آسمان پر ہے، جس کی وجہ سے عوام بہت پریشان اور بے چینی کا شکار ہیں۔
دوسری جانب حکومت نے خوراک کی کمی کے لیے بیرونی عوامل کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے، ان عوامل میں شمالی کوریا پر عائد عالمی پابندیاں، قدرتی آفات اور کرونا وبا شامل ہیں، گزشتہ برس شمالی کوریا کو شدید سیلاب کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا، جس سے اہم فصلوں کو نقصان پہنچا اور سینکڑوں خاندان بے گھر ہو گئے تھے۔

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے کمپنی کے نام تبدیل کردیا۔مارک زکر برگ نے فیس بک کا نام تبدیل کرنے کا اعلان سالانہ ڈیولپرز ...
29/10/2021

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے کمپنی کے نام تبدیل کردیا۔
مارک زکر برگ نے فیس بک کا نام تبدیل کرنے کا اعلان سالانہ ڈیولپرز کانفرنس میں کیا۔
رپورٹس کے مطابق فیس بک کی ملکیت دیگر ایپلی کیشنز (فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ) کے نام تبدیل نہیں کیے جارہے بلکہ ان کی پیرنٹ کمپنی کا نام ’META‘ رکھ دیا گیا ہے۔
اس سے قبل پیرنٹ کمپنی کو بھی فیس بک ہی کہا جاتا تھا۔ اب فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ ’میٹا‘ کی چھتری تلے کام کریں گی۔

Address

Toba Tek Singh
36050

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Real Haps News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share


Other Media/News Companies in Toba Tek Singh

Show All