Factrology

Factrology Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Factrology, Media/News Company, Toba Tek Singh.

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات کیلئے 30 اپریل سے 7 مئی تک تاریخیں تجویز کر دیں۔نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق چیف الیکش...
03/03/2023

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات کیلئے 30 اپریل سے 7 مئی تک تاریخیں تجویز کر دیں۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر راجہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ممبران اور سینئر افسران نے شرکت کی، اجلاس میں کئے گئے فیصلے کے تحت پنجاب کے انتخابات کی تاریخیں تجویز کر دی گئی ہیں۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے صدر مملکت عارف علوی اور گورنرز کو خطوط ارسال کر دیئے۔صدر کو خط میں الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صدر مملکت کے تاریخ کے انتخاب کے بعد الیکشن کمیشن اپنے آئینی و قانونی فرائض انجام دینے کیلئے تیار ہے۔

عدالت  نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو تمام ریکارڈ سمیت فوری طورپرطلب کرلیا۔جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کا کہنا  تھا کہ میں سپریم کورٹ ...
28/02/2023

عدالت نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو تمام ریکارڈ سمیت فوری طورپرطلب کرلیا۔

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کا کہنا تھا کہ میں سپریم کورٹ کا جج ہوں، 5 سال تک چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ بھی رہ چکا ہوں، ہم چاہتے ہیں شفافیت ہونی چاہیے، اگر رجسٹرار کیس ایک سے دوسرے بینچ میں لگا دے تو شفافیت کیسے ہوگی؟

جسٹس فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہےکہ ایک رجسٹرار تو میرے جیسے جج سے بھی زیادہ طاقتور ہے، میں 2010 کے کیس نہیں سن سکتا کیوں کہ کیسز رجسٹرار سماعت کے لیے مقرر کرتا ہے، کیا میں فون کرکے رجسٹرارکویہ کہہ سکتا ہوں کہ فلاں کیس فلاں بینچ میں لگادیں؟

جسٹس فائز عیسیٰ نے رجسٹرار سے استفسار کیا کہ مقدمات مقرر کرنےکی کیا پالیسی ہے؟ عدالت نے 2 اپریل 2022 کو رجسٹرار کو حکم دیا تھا کہ مقدمات مقررکرنےکا طریقہ کار طے ہو، رجسٹرار آفس میں مقدمات فکس کرنے سے متعلق شفافیت نام کی کوئی چیز نہیں۔

رجسٹرار سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان کی منظوری سے ہی مقدمات سماعت کے لیے مقرر ہوتے ہیں۔

جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا کہ سوال یہ ہے کہ بینچ میں جسٹس حسن رضوی صاحب تھے، بینچ کیوں تبدیل ہوا؟ کیسز فکس کرنےکا کیا طریقہ کار ہے؟

سابق صدر سپریم کورٹ بار امان اللہ کنرانی کا کہنا تھاکہ لوگ پوچھ پوچھ کر تھک گئے ہیں لیکن ہمارے کیسز نہیں لگتے۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے بابراعظم کے حوالے سے محمد عامر کے حالیہ بیان پر حیرانگی کا اظہار کر دیا۔شاہین آف...
17/02/2023

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے بابراعظم کے حوالے سے محمد عامر کے حالیہ بیان پر حیرانگی کا اظہار کر دیا۔شاہین آفریدی نے کہا کہ بابراعظم نمبر ون کھلاڑی ہیں اور ہم ان کی عزت کرتے ہیں کیونکہ وہ ہمارے کپتان ہیں، اگر ہم بطور کپتان ان کا احترام نہیں کریں گے تو اور کون کرے گا؟

اس سے قبل گزشتہ روز لیگ سپنر یاسر شاہ نے محمد عامر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ بلے باز کو پویلین کی راہ دکھانے کیلئے باولر کو صرف ایک اچھی گیند پھینکنے کی ضرورت ہوتی ہے لیکن غلط الفاظ کا انتخاب ضروری نہیں، عامر کو خود پر بھروسہ ہے تاہم اسے اس بات کا احساس کرنا چاہیے کہ بالر کا بھی برا دن ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے میچ سے قبل محمد عامر نے بیان دیا تھا کہ میرا کام وکٹ لینا اس سے قطع نظر کون سا بلےباز کریز پر موجود ہے، خواہ وہ بابراعظم ہوں یا کوئی ٹیل اینڈر! بالنگ کروانا یکساں ہے۔

16/02/2023

ولادت باسعادت حضرتِ علی المرمتضیٰ کے سلسلہ میں فیصل آباد کے علاقہ علامہ اقبال کالونی میں محفلِ پاک منعقد کی گئ۔ جس میں پیِر حماد شاہی صاحب اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
آخر میں ملکِ پاکستان کی خیر کیلۓ دعا بھی کی گئ۔

منجانب: انجمن سرفروشانِ اسلام رجسٹرڈ پاکستان(1976).

عمران خان کی جانب سے صدرکو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہےکہ چند روز کے دوران عوامی سطح پر نہایت ہوشربا انکشافات ہوئے ہیں،  م...
16/02/2023

عمران خان کی جانب سے صدرکو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہےکہ چند روز کے دوران عوامی سطح پر نہایت ہوشربا انکشافات ہوئے ہیں، معلومات سے واضح ہوتا ہے کہ جنرل باجوہ اپنے حلف کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے، جنرل باجوہ نے صحافی سے اعتراف کیا کہ 'ہم عمران خان کو ملک کے لیے خطرہ سمجھتے تھے'، جنرل باجوہ نے یہ بھی اعتراف کیا کہ 'عمران خان اقتدار میں رہے تو ملک کو نقصان ہوگا'، تحقیق کی جائے کہ جنرل باجوہ کے استعمال کیےگئے اس 'ہم' سے کیا مراد ہے۔
عمران خان کا کہنا ہےکہ جنرل باجوہ کویہ اختیار کس نے دیا کہ منتخب وزیراعظم سے متعلق فیصلہ کریں، فیصلہ صرف عوام کا ہے کہ وہ کسے وزیراعظم منتخب کرنا چاہتے ہیں، جنرل باجوہ کا خودکو فیصلہ ساز بنانا آئین کے آرٹیکل 244 کی صریح خلاف ورزی ہے، جنرل باجوہ کا خود کو فیصلہ ساز بنانا آئین میں تیسرے شیڈول میں درج حلف کی خلاف ورزی ہے۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ جنرل باجوہ نے اپنی گفتگو میں نیب کو کنٹرول کرنے کا دعویٰ بھی کیا، جنرل باجوہ نے تسلیم کیا کہ انہوں نے شوکت ترین کے خلاف نیب کا مقدمہ ختم کرایا، جنرل باجوہ کا یہ دعویٰ بھی حلف کی صریح خلاف ورزی ہے، آئین کے تحت افواج پاکستان وزارتِ دفاع کے ماتحت ڈیپارٹمنٹ ہے، آئینی نظم کے تحت سویلین حکام یا خود مختار ادارے فوج کے ماتحت نہیں۔

عمران خان نے کہا ہےکہ جنرل باجوہ کی وزیراعظم سے گفتگو کی ریکارڈنگز آرمی چیف کے حلف کی سنگین خلاف ورزی ہے، جنرل باجوہ کی وزیراعظم سےگفتگو کی ریکارڈنگز بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، اس سوال کاجواب اہم ہے کہ جنرل باجوہ کیوں اور کس حیثیت و اختیار سے خفیہ بات ریکارڈ کرتے تھے، صدر مملکت اور افواج پاکستان کے سپریم کمانڈر ہونےکے ناطے آپ کی آئینی ذمہ داری ہےکہ آپ معاملے کا فوری نوٹس لیں۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے پرویز الٰہی کی مبینہ آڈیوز کو ملک کی اعلیٰ عدلیہ پر اثرانداز ہونے کی کوشش قرار دے دیا ہ...
16/02/2023

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے پرویز الٰہی کی مبینہ آڈیوز کو ملک کی اعلیٰ عدلیہ پر اثرانداز ہونے کی کوشش قرار دے دیا ہے

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے بتایا کہ انہوں نے ایف آئی اے کو حکم دیا کہ پرویز الٰہی کی آڈیو کا فرانزک کرکے پرویز الٰہی کو گرفتار کیا جائے ۔ رانا ثنااللہ نے چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ آڈیو میں پرویز الٰہی محمد خاں بھٹی کاکیس مخصوص جج کے پاس لگوانے کی کوشش کر ہے ہیں ، عمران خان اور ان کے حواریوں نے نظام عدل کو مذاق بنا دیا ہے ، ان کے خلاف سخت کارروائی ہونے چاہئے۔
عمران خان کی درخواست ضمانت پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عدالت کو ناصرف ان کی درخواست خارج کرنی چاہیے بلکہ ان کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دینا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی شوکت ترین کی جو آڈیوز لیک ہوئی تھیں اس میں وہ ملک کو ڈیفالٹ کرانے کی کوشش کر رہے تھے ۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں نے مریم نوازاور شہباز شریف سے رابطے کرکے اسحاق ڈار کی پالیسیوں پر سخت تنقید کی ہے ۔ ڈان نی...
16/02/2023

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں نے مریم نوازاور شہباز شریف سے رابطے کرکے اسحاق ڈار کی پالیسیوں پر سخت تنقید کی ہے ۔

ڈان نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماحالیہ”منی بجٹ“ سے ناخوش ہیں اور انہوں نے اپنی ناراضگی کا اظہار پارٹی قیادت کے سامنے بھی کیا ہے ، پارٹی رہنماﺅں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے طوفان کے باعث عوامی ردعمل کا سامنا ہے ان حالات میں انتخابات ہوئے تو پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ ہم معیشت کے بیانیے پرحکومت میں آئے تھے لیکن بدقسمتی سے نہ معیشت ٹھیک ہوئی اور نہ ہی عوام کو ریلیف ملا۔

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواست کو مستر د کردیا ہے لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی جانب سے الیکشن ...
15/02/2023

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواست کو مستر د کردیا ہے

لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن کے باہر ہنگامہ آرائی کے کیس میں عبوری ضمانت کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی ، عدالت نے عمران خان کو عدالت میں پیش ہوئے بغیر ضمانت دینے سے انکار کردیا ہے ۔
عدالت کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان کو سیکیورٹی خدشات ہیں تو آئی جی پنجاب انہیں سیکیورٹی فراہم کریں اور اگر وہ چل نہیں سکتے تو انہیں ایمبولینس میں لے کر آیا جائے ۔
لاہور ہائیکور کا کہنا ہے کہ عمران خان ماضی میں متعدد بار عدالت میں پیش ہونے کا موقع دیا گیا ہے لیکن وہ پیش نہیں ہوئے،

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 32.84 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے ۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی طرف سے ...
15/02/2023

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 32.84 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی طرف سے آج رات سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12.8 فیصد اضافہ متوقع ہے جب کہ نئی قیمتیں فروری کے اگلے 15 دنوں کے لیے موثر ہونگی۔روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر اور پٹرولیم مصنوعات پر لگائے گئے ٹیکسوں کو دیکھتے ہوئے پٹرول کی قیمت32.07 روپے ،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی 32.84 روپے فی لٹر تک بڑھائی جاسکتی ہے۔
اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 28.05 روپے ،لائٹ ڈیزل 9.90 روپے لیٹر تک مہنگا ہوسکتا ہے۔اس وقت پٹرول کی قیمت 249.80 روپے لٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی295 روپے لٹر، مٹی کے تیل کی 189.83 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی 187 روپے فی لٹر ہے
ڈالر ریٹ اور اس پر لیوی کے حساب سے پٹرول کی نئی قیمت 281.87 روپے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی 295.64 روپے ،مٹی کے تیل کی 217.88 روپے اور لائٹ ڈیزل کی 196.90 روپے فی لٹر تک جاسکتی ہے

امریکی نشریاتی ادارے "وائس آف امریکا" کو دیے گئے انٹرویو میں  عمران خان کا کہنا تھا کہ فوج کی تمام پالیسیوں کا انحصارصرف...
12/02/2023

امریکی نشریاتی ادارے "وائس آف امریکا" کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ فوج کی تمام پالیسیوں کا انحصارصرف ایک فرد کی شخصیت پر ہوتا ہے، ان کی حکومت اور جنرل باجوہ کے مثبت تعلقات سے ان کی حکومت کو پاک فوج کی منظم حمایت حاصل رہی، باجوہ اور ان کی حکومت کے مسائل تب پیدا ہوئے جب باجوہ نے ملک کے چند بڑے مجرموں کی حمایت کی۔

عمران خان نے دعویٰ کیا کہ باجوہ چاہتے تھے کہ پی ٹی آئی کی حکومت چوروں کی کرپشن معاف کرکے ان کے ساتھ مل کر کام کرے۔

عمران خان نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ باجوہ کے شہباز شریف کے ساتھ قریبی تعلقات تھے، باجوہ اور شہباز شریف کے تعلقات کے نتیجے میں رجیم چینج آپریشن کی راہ ہموارہوئی۔

عمران خان نے کہا کہ عوام کی منتخب حکومت کے پاس ذمہ داری کے ساتھ اختیارات بھی ہونے چاہئیں، اختیار آرمی چیف کے پاس ہو اور ذمہ داری وزیراعظم کے پاس تو نظام نہیں چل سکتا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت دہشت گردی کے خلاف ایک اور جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا، جب طالبان نے افغانستان کی حکومت سنبھالی تو 30 سے 40 ہزار مہاجرین پاکستان بھیجنےکا فیصلہ کیا، ہمارے لیے ان کی دوبارہ آباد کاری بڑا چیلنج تھا لیکن حکومت ختم ہونے کی وجہ سے یہ کام مکمل نہ ہوسکا، نئی حکومت کی غفلت سے دہشت گردی نے ایک بار پھر سر اٹھانا شروع کردیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی تعلقات کی بنیاد کسی کی ذاتی انا پر نہیں بلکہ ملکی مفادات پر ہونی چاہیے، پاکستان کے لوگوں کا مفاد اس میں ہے کہ ہمارے امریکا کےساتھ بہترین تجارتی تعلقات ہوں۔

پنجاب حکومت نے ہڑتال پر اکسانے والی 12 فلور ملز کا گندم کا کوٹا معطل کردیا۔سیکرٹری خوراک پنجاب کا کہنا ہے کہ بلیک میلنگ ...
12/02/2023

پنجاب حکومت نے ہڑتال پر اکسانے والی 12 فلور ملز کا گندم کا کوٹا معطل کردیا۔

سیکرٹری خوراک پنجاب کا کہنا ہے کہ بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔

دوسری جانب کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں مرغی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا۔

ایک کلو چکن کی قیمت 600 روپے سے بھی اوپر ہوگئی۔

امن دشمنوں کا ٹانک میں دہشت گرد حملہ پسپا کر دیا گیا ، آمنے سامنے 15 منٹ فائرنگ کے بعد دہشت گرد بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر ب...
12/02/2023

امن دشمنوں کا ٹانک میں دہشت گرد حملہ پسپا کر دیا گیا ، آمنے سامنے 15 منٹ فائرنگ کے بعد دہشت گرد بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر بھاگ گئے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق ٹانک میں واقع تھانے پر گذشتہ روز (11 فروری) دہشت گردوں نے بھاری اسلحے کے ساتھ حملہ کر دیا تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بھرپور مقابلہ کیا جس کے باعث دہشت گردوں کے چھکے چھوٹ گئے اور فرار ہونے میں عافیت جانی۔

ڈی پی او شیخوپورہ  زاہد مروت کے مطابق پولیس نے شہر میں پیٹرول کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن کر کے 30 کروڑ روپے سے زائد...
09/02/2023

ڈی پی او شیخوپورہ زاہد مروت کے مطابق پولیس نے شہر میں پیٹرول کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن کر کے 30 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا پیٹرول برآمد کیا اور درجن سے زائد آئل ٹینکر بھی قبضے میں لے لیے۔

انہوں نے بتایا کہ پیٹرول مافیا نے آئل ٹینکر گوداموں میں چھپا رکھے تھے ، پیٹرول مافیا کے خلاف دوسرا گرینڈ آپریشن قصور کے علاقے پتوکی اور پھولنگر میں کیا گیا جہاں سے دو ڈپو سے 13 لاکھ لیٹر تیل اور ڈیزل برآمد کیا جس کی مالیت 33 کروڑ روپے سے زائد ہے، پولیس کی ٹیموں نے درجن سے زائد آئل ٹینکر بھی قبضہ میں لے لیے۔

ڈی پی او قصور عزیز سندھو کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے ملزمان کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمات درج کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ چند روز سے پنجاب کے مختلف شہروں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کی خبریں زیر گردش ہیں اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں پمپس پر پیٹرولیم مصنوعات کی فراہم محدود کر دی گئی۔

وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے پیٹرول اور ڈيزل کی قلت پیدا کرنے والوں کو خبر دار کیا تھا اور کہا تھا کہ تیل ذخیرہ کرنے والے پمپس کے لائسنس منسوخ کردیں گے ، آئی جی پنجاب نے پیٹرول ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کا حکم دیا تھا۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پٹرول پمپس کی بندش کی خبریں آنے کے بعد وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے رد عمل ج...
08/02/2023

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پٹرول پمپس کی بندش کی خبریں آنے کے بعد وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے رد عمل جاری کر دیاہے۔

تفصیلات کے مطابق مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ملک میں 20 دن سے زیادہ کا پیٹرول موجود ہے، لوگ پیٹرول ذخیرہ اندوزی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، 15 فروری سے پہلے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کوئی امکان نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جاننا چاہوں گا کہ پیٹرول پمپس پر مسائل کہاں آرہے ہیں؟ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے آج صبح میٹنگ ہوئی ، ملک میں 20 روز کا پیٹرول اور 25 دن کا ڈیزل موجود ہے ، کوئی پیٹرول پمپ والے محدود پیٹرول فراہم کررہے ہیں تو نشاندہی ہونی چاہیے، آئی ایم ایف کے ابھی کے مذاکرات کا پیٹرول کی قیمت سے تعلق نہیں، ملک میں پیٹرول کی کوئی کمی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پچھلی بار ایک دن پہلے پیٹرول کی قیمت کا اعلان اس لیے کیا کہ قلت نہ ہو، اگر کوئی پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کرے گا تو کارروائی ہوگی، اگر کوئی دس پندرہ لاکھ کے منافع کیلئے اپنا لائسنس اور کاروبار بند کرنے کیلئے تیار ہے توٹھیک ہے ہم بھی ان کا کاروبار بند کرنے کیلئے تیار ہیں، پیٹرول کی قیمتوں میں 8 دس دن میں کوئی اضافہ نہیں ہورہا۔

دوسری جانب پیٹرولیم انڈسٹری کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس او کیلئے 6 کروڑ 80 لاکھ لیٹر پیٹرول کی درآمد کی ایل سی کھول دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بحری جہاز پیٹرول لے کر تیرہ سے پندرہ فروری تک بندرگاہ پہنچے گا۔خیال رہے کہ پنجاب کےمختلف شہروں میں پیٹرول کی مبینہ قلت دیکھنے میں آرہی ہے اور بیشتر پیٹرول پمپس بند ہیں۔

کراچی میں شاپنگ بیگ سے سر اور ہاتھ پاؤں کٹا انسانی دھڑ برآمد ہونے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔نجی ٹی وی" ایکسپریس ...
08/02/2023

کراچی میں شاپنگ بیگ سے سر اور ہاتھ پاؤں کٹا انسانی دھڑ برآمد ہونے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

نجی ٹی وی" ایکسپریس نیوز "کے مطابق پاپوش نگر کے قبرستان میں شاپنگ بیگ سے انسانی دھڑ ملنے پر سراسیمگی پھیل گئی، لاش کا سر جبکہ ہاتھ پاؤں بھی کاٹے گئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق دھڑ کسی مرد کا ہے جبکہ شاپنگ بیگ سے ہتھوڑی بھی ملی ہے، قبرستان سے کچھ فاصلے پر بنارس پل کے قریب ایک انسانی بازو بھی ملا ہے۔
پولیس نے شاپنگ بیگ قبضے میں لے کر لاش ہسپتال منتقل کر دی جبکہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں کہ بنارس پل کے قریب سے ملنے والا ہاتھ اسی دھڑ کا ہے یا نہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مقتول پر تیز دھار آلے سے بہیمانہ تشدد کیا گیا ہے، تفتیش کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں قومی حلقوں کے ضمنی انتخابی شیڈول کیخلاف کیس الیکشن کمیشن اور گورنر پنجاب کو بذریعہ پرنسپل سی...
08/02/2023

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں قومی حلقوں کے ضمنی انتخابی شیڈول کیخلاف کیس الیکشن کمیشن اور گورنر پنجاب کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری نوٹسز جاری کردیئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پنجاب میں قومی حلقوں کے ضمنی انتخابی شیڈول کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے سماعت کی ،عدالت نے الیکشن کمیشن اور گورنر پنجاب کو بذریعہ پرنسپل سیکرٹری نوٹسز جاری کردیئے،عدالت نے کیس کی سماعت 9 فروری تک ملتوی کردی ۔

پی ٹی آئی رہنما فوادچودھر ی نے دورہ ترکی پر وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کردی۔سماجی رابط...
08/02/2023

پی ٹی آئی رہنما فوادچودھر ی نے دورہ ترکی پر وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں فوادچودھری نے کہاکہ شہبازشریف، بلاول بھٹو نے عالمی سطح پر پاکستان کی جگ ہنسائی میں کسر نہیں چھوڑی ،ترکیہ کی حکومت اور عوام شدید صدمے میں ہیں ،وہ اس وقت میزبانی نہیں کر سکیں گے ،احمقوں کا ٹولہ زبردستی کا مہمان بن گیا ۔

ترکیے اور  شام میں 7.8 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی، رات گئے آنے والے زلزلے نے لوگوں کو بچنے کا موقع ہی نہ دیا، ، کم و ب...
07/02/2023

ترکیے اور شام میں 7.8 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی، رات گئے آنے والے زلزلے نے لوگوں کو بچنے کا موقع ہی نہ دیا، ، کم و بیش ایک ہزار 710 عمارتیں لمحوں میں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، 50 سے زائد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی کئی گھنٹوں تک جاری رہا، دونوں ممالک میں اموات کی مجموعی تعداد 3800 سے تجاوز کر گئی ہے۔

ترکیہ میں زلزلے سے اموات کی تعداد 2 ہزار 380 سے زائد ہوگئی ہے جبکہ 14 ہزار 483 افراد زخمی ہیں۔ ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ ترکیے میں زلزلے سے اموات میں کتنا اضافہ ہوگا اس کا ابھی اندازہ نہیں لگا سکتے۔

تباہ کن زلزلے کے بعد ترک لیرا کی قدر میں کمی اور اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار منفی رہا
وزیراعظم کا ترکیہ کے صدر کو فون، زلزلے سے ہونے والی تباہی پر تعاون کی پیشکش
انہوں نے کہا کہ اب تک 45 ممالک سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں مدد کی پیشکش کرچکےہیں، زلزلہ 1939 کے بعد اب تک کی سب سے بڑی تباہی ہے۔

دوسری جانب شام میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار 420 تک پہنچ گئی جبکہ 2100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

زلزلے کا وقت اور اس کی کی شدت

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق پیرکی صبح 4 بجکر 17 منٹ پر آیا جب لوگ گہری نیند میں تھے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.9 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ترکیہ سے جنوب میں غازی انتپ صوبے کے علاقے نرداگی میں تھا، جبکہ زلزلے کی گہرائی 17.9 کلومیٹر تھی۔ اس صوبے کی آبادی تقریباً 20 لاکھ ہے اور یہ صوبہ شام کے قریب ہے جس کی وجہ سے شام میں بھی بڑے پیمانے پر تبادہی مچی۔

ترک میڈیا کے مطابق زلزلے کے شدید ترین جھٹکے ایک منٹ تک محسوس کیے گئے، جھٹکوں کے باعث لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔

Address

Toba Tek Singh

Telephone

+923146697326

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Factrology posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Factrology:

Videos

Share