#ٹانک
132کے وی گریڈ اسٹیشن میں خراب ٹرانسفارمر کی جگہ 26ایم وی اے ٹرانسفارمرکو لگانے کیلئے لاہیور سے واپڈا ٹیکنیکل عملہ پہنچ گیا ہے 72گھنٹوں میں کام مکمل ہو جائے گا ایکشن کمیٹی ٹانک نے وعدہ ایفا کرنے پر بروز سموار شٹر ڈاون ہڑ تال ختم کردیا ہے ایکشن کمیٹی ٹانک کے سربراہ شمس محسود کے مطابق بروز سموار شٹر ڈاون ہڑتال نہیں ہو گا مذید تفصیلات ویڈیو رپورٹ میں۔۔۔
#ٹانک
بدامنی سے تنگ آکر اہلیان تجوڑی ٹانک کا مشترکہ میٹنگ ، حکومت سے جلد از جلد قیام امن کی اپیل.
ضلعی پولیس ٹانک
_*پریس ریلیز*_ _مورخہ 23-08-21_
*🔹ٹانک پولیس کی انتھک محنت سے مشہور کرِکٹر عثمان کا قاتل نورزمین آلہ قتل سمیت گرفتار*
*🔹ایس پی انویسٹِگیشن ٹانک کی دفتر پولیس میں ٹانک پولیس کے افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس*
*🔹سفاک قاتل نے مقتول کے سر پر پتھر کے وار کرکے بےرحمی سے قتل کیا تھا*
*🔹خصوصی ٹیم نے جدید خطوط پر تفتیش کرکے قاتل کو انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کردیا*
*🔹 مقتول کے ورثاء نے ٹانک پولیس کے افسران کو ہار پہناکر اُنکا شکریہ ادا کیا*
(شعبہ تعلقات عامہ) تفصیلات کے مطابق حدود تھانہ گومل مرغی کالونی جیوس میں مشہور کرِکٹر عثمان کے قاتل کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرنے پر آج ایس پی انویسٹی گیشن ٹانک حاجی ناصر خان نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز عبدالرشید خان، ڈی ایس پی رورل چن شاہ اور ایس ایچ او تھانہ گومل اصغر وزیر کے ہمراہ دفتر پولیس ٹانک میں ایک اہم پریس کانفرنس کی جس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مورخہ 08 اگست 2023 کو مقتول محمد عثمان کے برادر بخت رُاللہ ولد محمد شیر قوم محسود سکنہ احمد وام SWTD حال مرغی کالونی جیوس نے ملزم نورزمین ولد بیت اللہ قوم محسود سکنہ سیلا توئی حال جیوس مرغی کالونی کے خلاف اپنے برادر عثمان کو قتل کرنے کی دعویداری کی جس پر تھانہ گومل میں باقاعدہ مقدمہ درج کیا گیا۔
ایس پی ا
ٹانک/تھانہ ایس ایم ایے ایس ایچ او عبدالعلی خان کنڈی کی کامیاب کارواٸ۔
بھاری مقدار میں منشیات برامد جبکہ چوری شدہ موٹرساٸیکل سمیت چور گرفتار۔
ڈی ایس پی ہیڈکواٹر رشید خان پریس کانفرنس کررہے ہیں۔
#ٹانک آج افسوس ناک واقعہ جسمیں سابق آٸ جی پولیس صلاح الدین کے بھاٸ حبیب خان محسود اور انکے ڈراٸیور کو اغوا۶ کرکے قتل کرنے کے حوالے ڈی پی او ٹانک وقار احمد پریس کانفرنس کررہے ہیں۔
#سندھ پولیس نے اپنا وعدہ پورا کرلیا۔
بیٹنی مشران کی جانب سے خوش خبری
سندھ میں ڈاکوؤں کے قبضے سے خالد بیٹنی رہا۔
#سندھ کندہ کوٹ میں کچے کے علاقہ میں پکے کے چار ڈاکو اپریشن میں زخمی وگرفتار دوران اپریشن دھرنا کے پشتون شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور لڑرہے ہیں۔
پتو لالا زندہ باد
#ٹانک سے طارق خان بیٹنی کا خصوصی پیغام سیاسی لوگوں کیلیے۔
تین دن میں ذمہ داری سے خالد بیٹنی کو رہا کرونگا۔۔
ایکشن کمیٹی کے سربراہ شمس محسود کا خالد بیٹنی کی رہائی کے لئے تمام اقوام سے چندہ دینے اور بھرپور سپورٹ کرنے کی اپیل
ایکشن کمیٹی ٹانک اور پی پی پی اپر وزیرستان سکھر دھرنا شرکاء کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے.
#ٹانک
ایکشن کمیٹی ٹانک کے نماہندہ وفد کا ایکسن پیسکوٹانک اور ایس ڈی او ٹانک سے حالیہ 16گھنٹے لوڈشیڈنگ شیڈول بارے ملاقات لوڈشیڈنگ فوری 12گھنٹے کی جائے.
ٹانک
عوامی شکایت پر ٹریفک پولیس کا ذاید کرایوں اور چار چار سواریاں بیٹھانے پر ایکشن۔
ٹانک#
ایکشن کمیٹی ٹانک کے سربراہ شمس محسود حالیہ لوڈ شیڈنگ کے بارے میڈیا سےبات چیت کر رہے ہیں۔
#ٹانک
انسانی خدمت سب سے بڑی عبادت ہیں😘
پولیس کے ٹریفک وارڈن لودھی بلوچ سخت گرمی میں عوام کو ٹھنڈا شربت پلاتے ہوئے.
Humanities✌
#ٹانک
گومل پولیس کی بہترین کارواٸی۔
ڈکیت گروہ گرفتار۔ چھینے گٸے موباٸل اور نقدی بھی برآمد۔
اہلیان گومل کا گومل پولیس کو شاندار خراج تحسین۔
ڈی ایس پی ہیڈ کارٹر سید اصغر علی شاہ کی ایس ایچ او گومل عبد العلی خان کے ہمراہ تھانہ گومل میں پریس کانفرنس۔
تھانہ گومل کے ایس ایچ او عبد العلی خان نے بہترین حمکت عملی سے ڈکیت گروہ گرفتار کر لیا۔ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سید اصغر علی شاہ نے ڈی ایس پی جنڈولہ سید مرجان کے ہمراہ تھانہ گومل میں پریس کانفرنس میں کہا کہ ایس ایچ او تھانہ گومل عبد العلی خان کنڈی نے شاندار کارواٸی کی ہے جس میں ڈکیت گروہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا نماٸندگان اور اہلیان گومل کو بتایا کہ چند روز قبل گومل میں شادی سے واپسی پر نا معلوم افراد نے اسلحے کی نوک پر چند افراد کو لوٹ لیا تھا جن سے 4 اعدد قیمتی موباٸلز اور نقدی چھینی تھی جس پر ایس ایچ او گومل عبد العلی خان کنڈی نے جدید ساٸنسی طریقے سے 8 گھنٹے کے اندر اندر ڈکیت گروہ کا سراغ لگا کر گروہ کے افراد دھر لیے اور چھینے گٸے موباٸل اور نقد رقم برآمد کر لی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹانک پولیس امن آمان سمیت عوام کی محافظت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ ڈکیت گروہ کی گرفتاری پر پولیس پارٹی کو نقد انعامات
#ٹانک
❤آخر کار ایکشن کمیٹی کی محنت لگن رنگ لے آٸ۔❤
ٹانک مین روڈ پر اسفالٹ ڈال کر افتتاح کردیا گیا۔😍
#تفصیلات کیمطابق گزشتہ عرصہ دراز سے خستہ حالی کا شکار مین روڈ سٹی پر اسفالٹ ڈال کر اج بروز اتوار ایکشن کمیٹی نے دعا مانگ افتتاح کردیا گیا۔ افتتاح کے موقع پر ایکشن کمیٹی کے صدر شمس محسود۔ شوکت ارمانی۔دیہات صدر انار گل بیٹنی۔نعمان اراییں پی ٹی ای۔ملا عبدالرحمن۔ شبیر خان۔ سجاد مروت۔ امیر زمان برکی اور میڈیا عمایدین نے شرکت کی۔
ایکشن کمیٹی کی محنت ولگن کو سراہتے ہوے شہریوں نے ہار پہناییں اور خراج تحسین پیش کی۔ گزشتہ 50 سالوں کے بعد ایکشن کمیٹی واحد ٹانک کی فلاح وبہبود کیلیے اٹھ کھڑی ہوٸ۔اور ٹانک کے مسایل کو حل کرنے میں بھرپور کوشیشیں شروع کردی۔۔۔
فتتاح کے موقع پر ایکشن کمیٹی کے صدر شمس محسود نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوۓ کہا کہ ٹانک کے مسایل پر کسی کے ساتھ کمپروماٸیز نہیں کرینگے۔ اور مزید انشا۶اللہ ٹانک بنیادی مساٸل کو حل کرنے اور اجاگر کرنے اہم کردار ادا کرینگے ۔ عوام ہمارا ساتھ دیں۔
صدر ایکشن کمیٹی ٹانک شمس محسود✌
ضلعی پولیس سربراہ ٹانک وقار احمد کے احکامات پر DSP ہیڈکوارٹرز ٹانک اصغر علی شاہ کا ہمراہ نفری پولیس امروز مورخہ 023-04-26 کو بمقام خورشید کالونی نزد لنگربائی قبرستان سٹی ٹانک میں محفل قماربازی پر چھاپہ۔ 10 قمارباز برموقع گرفتار کرتے ہوئے قماربازی پر لگی داو منی 335720 روپے اور جامہ تلاشی لینے پر 212340 روپے جبکہ ٹوٹل 548060 روپے کی خطیر رقم برآمد کرتے ہوئے آلات قماربازی اور 2 عدد بلانمبر موٹرسائیکلز بھی برآمد کرلئے۔
اس موقع پر DSP ہیڈکوارٹرز کا کہنا تھا کہ DPO ٹانک کے وژن کے مطابق Militancy مانیٹرنگ کیساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ پولیس ٹانک سوشل کرائم پر بھی اپنی "فلی توجہ" مرکوز کئے ہوئے ہے کیونکہ ہم سوسائٹی کے Law & Order قائم کرنے کے Custodian ہیں۔ لہذا ہم ہر طرح سے اپنی ذمہ داری پوری کرتے رہیں گے۔
#ٹانک ٹی ایم اے اہلکاران کا خیبر پینک عملے کیخلاف احتجاج جاری۔
ٹی ایم اے سے چیک بل بینک ٹرانسفر ہوے ہیں لیکن خیبر بینک عملہ چیک پاس نہیں کررہے۔۔
#ٹانک تیز بارش اور ژالہ باری۔
اللہ پاک رحم کریں۔۔
#ٹانک کی تاجر برادری کا بہترین کارکردگی پر ٹانک پولیس کو خراج تحسین...
#ٹانک/جنوبی وزیرستان
جنوبی وزیرستان میں لینڈ ماٸینز دھماکوں کیخلاف سپین مسجد سے ٹریفک چوک تک احتجاجی ریلی جاری۔