جنوبی وزیرستان: اصل دین قوم محسود مچی خیل جو علاقہ مانزارہ تحصیل تیارزہ سے تعلق رکھتا ہے کا پانچ سالہ بچہ ( مدثر ) جو کہ اس وقت سخت بیمار اور تکلیف میں مبتلا ہے، جو کہ مفتی محمود ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان میں زیر علاج ہے۔
اصل دین کے مطابق میں اپنے بیمار بیٹے پر گھر کی تمام جمع پونجی خرچ کر چکا ہوں۔ اور قرض لے لے کر تھک چکا ہوں، تمام سول و عسکری حکام اور مخیر حضرات سے امداد کی اپیل کرتا ہوں۔
Contact No: 0324-9204180
Jaz Cash: 0303-9057579
Report: Shakir Mehsud
پی ڈی ایم حکومت کا ضلع ٹانک میں سیلاب متاثرین کےلئے
بنایا گیا رہائشی منصوبہ بری طرح فیل ہونے سے کیمپ میں
متاثرین کی بجائے سیاسی جماعتوں کے کارکنوں سمیت
ضلعی انتظامیہ کے زمہ دار افسران کے دوست احباب رہائش پزیر
تفصیل کے لیے ویڈیو دیکھیں ۔
ڈسٹرکٹ پریس کلب (رجسٹرڈ)اپر وزیرستان کے صباؤن سٹوڈیو سے روزانہ رات 9 بجے مقامی قومی اور بین الاقوامی خبروں پر مشتمل نیوز بلیٹن۔ ویڈیو کو لائیک اور شئیر ضرور کریں۔ مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے ہمارے ساتھ رہیئے گا۔
27اکتوبر 2023
جنوبی وزیرستان-اپر ( ڈسٹرکٹ پریس کلب-رجسٹرڈ ) کشمیر کے نہتے مسلمانوں پر جاری بھارت کے ظالمانہ مظالم کے خلاف جنوبی وزیرستان اپر کی ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام 27 اکتوبر کو بلیک ڈے کے طور پر منایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر آفس سے باب وزیرستان تک ریلی نکالی گئی جس میں ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ آفیسرانوں و لائن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہوں اور اہلکاروں کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات، زام گورنر ماڈل سکول اینڈ کالج کے طلباء اور مقامی صحافیوں نے شرکت کی۔
ریلی کے شرکاء نے بینزر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر میں بھارتی افواج کی بربریت کے خلاف نعرے درج تھے۔ اے سی سرویکئ عمر خطاب شیرانی نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی جانب سے کشمیر کے نہتے مسلمانوں پر مظالم کسی صورت برداشت نہیں کرینگے بھارتی مظالم انسانی حقوق کے کھلم کھلا خلاف وزری ہے جسے فوری طور پر بند کرکے کشمیریوں کو انکا حق خود ارادیت دیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی بھارت ریاستی دہشتگردی کی آڑ میں کشمیریوں کی آواز کو دبا نہیں سکتا ہے کشمیر کی آزادی تک پاکستانی عوام کی جدوجہد جاری رہے گی ریلی کے اختتام پر شرکاء کی جانب سے ملکی سالمیت اور کشمیری مسلمانوں کی آزادی کے لئے خصوصی دعا مانگی گئ
زام گورنرز ماڈل سکول اینڈ کالج جنوبی وزیرستان ٹانک میں سپورٹس گالا کی رنگارنگ تقریب، تفصیلات ڈی پی سی نیوز کے اس بلیٹن میں ۔۔۔
ضلعی انتظامیہ جنوبی وزیرستان اپر اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس جنوبی وزیرستان کے زیر اہتمام زام گورنر ماڈل سکول میں سپورٹس ویک کا انعقاد کیا گیا،
جس میں کرکٹ فٹبال والی بال و دیگر غیر نصابی سرگرمیاں شامل تھے
سپورٹس ویک کے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اپر اشفاق احمد تھے
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس اینڈ پلاننگ اعجاز اختر،ڈسٹرکٹ سپورٹ افیسر نور اللہ، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر سردار علی وزیر موجود تھے
تقریب کی بہترین کوریج پر سینیئر صحافی انور محسود اور ڈسٹرکٹ پریس کلب جنوبی وزیرستان اپر کے صدر ملک حیات اللہ محسود کو صحافتی ذمہ داریوں کو بہترین انداز میں سرانجام دینے پر ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اپر اشفاق احمد نے خصوصی ایوارڈ سے نوازا،
تقریب میں رنر ٹیم، ونر ٹیم اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے
بعد میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ سپورٹ آفیسر جنوبی وزیرستان نور اللہ نے کہا کہ جنوبی وزیرستان کی سرزمین کھیلوں کے معاملے میں انتہائی ذرخیز ہے اور یہاں سے نامور کھلاڑی پیدا ہوئے ہیں، انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور صحافی برادری کا اس ایونٹ میں تعاون پر خصوصی شکریہ ادا کیا ۔
جنوبی وزیرستان: ڈسٹرکٹ پریس کلب جنوبی وزیرستان (رجسٹرڈ) کے نمائندہ وفد کا ٹانک سے پولیس لائن اور ضلعی پولیس افیسر کے وزیرستان منتقلی کے حوالے سے سراروغہ کے عوام کی رائے جاننے کے لئیے سراروغہ کا دورہ کیا ۔ دورے کے دوران مقامی لوگوں سے رائے لینے کے بعد ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر ملک حیات اللہ کا تفصیلی ولاگ۔۔۔
مقتولین کے ورثا کے مشر کا احتجاجی مظاہرے سے خطاب
مظاہرین کی طرف سے بنائی گئی مذاکراتی کمیٹی کے رکن ندیم عوام دوست کا ضلعی انتظامیہ سے کی گئی بات چیت کے بارے مظاہرین کو مذاکرات کے حوالے سے آگاہ کر رہے ہیں۔
ٹانک؛
دو عورتیں ایک مرد کو آج جیوس ضلع ٹانک میں گولیوں کا نشانہ بنا کر مارا گیا، جنکی لاشوں کو ٹریفک چوک پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے، احتجاجی مظاہرے سے بیانات، رات کے وقت مقتولین کے ورثا انصاف کے منتظر؛
ٹانک؛
دو عورتیں ایک مرد ٹریفک چوک پر مردہ حالت میں رات کے وقت انصاف کے منتظر؛
ہم تین بجے سے لاشیں کشمیر چوک پر رکھ کر احتجاج کررہے ہیں مگر نہ ایم پی اے اور نہ ایم این اے نے کوئی رابطہ کیا اور نہ ہماری دلجوئی کی؛
مقتولین کے ورثا اور اہلیان علاقہ کا بیان؛
دوسری جانب مظاہرین کی طرف سے بنائی گئی مذاکراتی کمیٹی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک کے درمیان مذاکرات جاری۔
جنوبی وزیرستان (بیورورپورٹ) سول ہسپتال سراروغہ پر پولیس کا بذور طاقت غیر قانونی قبضہ، آل پیرامیڈیکل اتحاد جنوبی وزیرستان اپر کا احتجاج ، سول ہسپتال سراروغہ کو فی الفور خالی کرکے پولیس ذمہ داران پیرا میڈیکل اسٹاف سے معافی مانگ لیں بصورتِ دیگر احتجاج کا دائرہ کار صوبے کے سطح تک بڑھایا جائے گا.
گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جنوبی وزیرستان اپر کے دفتر میں پیرا میڈیکل اتحاد کے سینئر رہنماؤں جس میں پیرا میڈیکل کے صدرطارق الرحمن، نائب صدر بشیر خان اور دیگر نے احتجاج کے دوران میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ پولیس آفس جنوبی وزیرستان اپر کی جانب سے سراروغہ سول ہسپتال پر قبضہ کر کے ہمارے بھائیوں کے ساتھ بدتمیزی کی اور ان کو زبردستی ہسپتال سے بے دخل کر دیا ہے جسکی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سراروغہ ہسپتال کو فی الفور پولیس سے آزاد کرایا جائے اور جن ڈاکٹروں یا میڈیکل عملہ کے ساتھ بدتمیزی کی گئی ان کی تحقیقات کرکے پولیس کے اس ظالمانہ رویے کا نوٹس لیا جائے اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو ہیلتھ اسٹاف سے معافی مانگنی چاہیئے.
انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیئے گئے تو احتجاج کا دائرہ کار پورے صوبہ تک بڑھایا جائے گا.
واضح رہے کہ بروز جمعہ پولیس فورس نے بغیر کسی و
یقین مارکیٹینگ لے کر ایا اپ کے خوابوں کی تعبیر۔
پہلے ائیئے پہلے پائیئےکی بنیاد پر
یقین ریئل اسٹیٹ مارکیٹنگ اپنے کسٹمرز کے لئے لے آیا ایک بہترین آفر ۔جس سے فوری فائدہ اٹھائیے۔
یقین ریئل استیٹ جو نام ہے اعتماد کا
۔
یقین ریئل اسٹیٹ اینڈمارکیٹینگ اپ کو دے رہا ہے ایک ایسا افر جو اج سے پہلے اپ کو کئی سے نہیں ملا ہوگا۔
راولپنڈی کے مین چکری روڈ پر صرف اور صرف الحرم سٹی سوسائٹی میں
پہلے پلاٹ کا قبضہ بعد میں پیمنٹ ۔
یقین مارکیٹینگ اپ کو دے رہا یہ افر ایسی سوسائٹی میں جہاں پر زندگی کی تمام تر بنیادی سہولیات جس کے اپ حقدار ہیں انگلش میڈم سکول۔ کالج ۔یونیورسٹی۔ ہسپتال .پانی ۔گیس بجلی فیملی پارک جو پہلے سے پی موجود ہیں۔
یقین مارکیٹیگ اینڈ ریئل اسٹیٹ اپ کو دے رہا ہے اپنے کسٹمرکو یہ افر محدود مدت کے لیے
🏠 الحرم سٹی راولپنڈی جس کی این او سی منظور ہونے کے ساتھ ساتھ تمام بقایا جات اور فیس کلیئر
✅ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے 30 منٹ کی دوری پر
✅ فاطمہ جناح وویمن یونیورسٹی کے بلکل ساتھ
تو پھر دیر کس بات کی آج ہی اس سونیرے افر سے فائدہ اٹھائیں
پلاٹ کی خریداری اور مذید معلومات کے لیے ہمارے واٹس اپ ہیلپ لائن پر رابطہ کیجئے یقین ریئل اسٹیٹ اینڈ مارکیٹیگ مین چکری روڈ راولپنڈی
ڈسٹرکٹ پریس کلب (رجسٹرڈ)اپر وزیرستان کے صباون سٹوڈیوں سے روزانہ رات 9 بجے مقامی قومی اور بین القوامی خبروں پر مشتمل DPCنیوز کے تحت تجرباتی نشریات کا اغاز کردیا۔
10 اکتوبر 2023
گریس لینڈ ہاؤسنگ سوسائٹی،صرف ڈاؤن پیمنٹ دے اور پلاٹ حاصل کریں،مکمل تفصیل اس ویڈیو میں
بکنگ اور مزید معلومات کے لئے ابھی رابطہ کریں
03379209123
03445797450
جلد ارہا ہے
جنوبی وزیرستان ڈسٹرکٹ پریس کلب (رجسٹرڈ) کے صباون سٹوڈیوں سے روزانہ کے بنیاد پر مقامی قومی اور بین القوامی خبروں پر مشتمل نیوز بلیٹن
ضلع ٹانک:-
محلہ محسودان کے نوجوانوں و مشرانوں کا مسائل کے حل کی طرف بڑا قدم، یوتھ کمیٹی کی تشکیل اور گرینڈ میٹنگ۔ علاقے کے مسائل پر غور و فکر اور بڑے بڑے فیصلے
ضلع ٹانک ( نامہ نگار ) محلہ محسودان کے مسائل کے پیش نظر علاقے کے نوجوانوں و مشرانوں کی مشترکہ بیٹھک ہوئی جس میں باقاعدہ طور پر یوتھ کمیٹی تشکیل دی گئی، جس میں کثیر تعداد میں محلے کے نوجوانوں و مشرانوں نے شرکت کی اور باقاعدہ طور پر کابینہ کا اعلان بھی کیا گیا، کابینہ اراکین میں صدر ولی محمد، نائب صدر عثمان علی، جنرل سیکرٹری پرویز بیٹنی، جوائنٹ سیکرٹری محمد ولی، فنانس سیکرٹری عبد الرحیم، ڈپٹی فنانس سیکرٹری محمد آصیف، انفارمیشن سیکرٹری شباب باتور شامل ہیں۔ محلہ محسودان یوتھ کمیٹی کا ایک دوسرے کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے اور ہر فورم پر ساتھ دینے کا وعدہ کیا گیا۔
اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر یوتھ کمیٹی ولی محمد محمد محسود کا کہنا تھا کہ ہم یوتھ کمیٹی محلہ محسودان کے تمام مشرانوں، نوجوانوں کا بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ہم لوگوں پر اعتماد کیا اور ہر فورم پر ہمارا ساتھ دینے کا وعدہ کیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انشاء اللّٰہ ہم اپنے علاقے کی عوام کے لیے دن رات ایک کرینگے اور کسی بھی خدمت سے دریغ نہیں کرینگے۔ میڈیا کے نمائندو
#جنوبی_وزیرستان_سروےمعاملہ
#درےمحسوداحتجاجی_جرگہ
پچھلے چند مہینوں سے محسود قبائل کے دوران آپریشن راہ نجات کے دوران تباہ شدہ مکانات کے سروے پر کام کرنے والی درے محسود قبائل احتجاجی جرگہ کے آرگنائزر جاوید محسود کا چند دنوں سے جاری سروے فنڈز کے بارے بحث و مباحثہ کے حوالے واضع موقف اور پریس کانفرنس۔
بٹگرام: ریسکیو آپریشن کی کہانی ، مقامی افراد کی زبانی
تمام افراد کو بحفاظت ریسکیو کرا دیا گیا ہے ۔ مزید تفصیلات ویڈیو میں دیکھیں
جنوبی وزیر ستان/دھماکہ:-
جنوبی وزیرستان کڑمہ میں مدرسے کے قریب سیکیورٹی فورسز پر بم دھماکہ:- زرائع
زرائع کے مطابق مرحوم زمان سپورٹس اسٹیڈیم کڑمہ میں آج 23 واں آل پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل ہونے جارہا تھا کہ اسی دوران کڑمہ میں سیکورٹی فورسز پر مدرسے کے قریب بم دھماکہ ہوا، جسمیں سیکیورٹی فورسز کے زخمی اور جانبحق ہونے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔
سٹڈیم میں لوگوں کی بھگدڑ، شدید فائرنگ کی آوازیں، دور دراز علاقوں سے کرکٹ میچ دیکھنے کے لئے آئے ہوئے تماشائی اپنے آپ کو بچانے کے لئے کڑمہ مارکیٹ کا رخ کئے ہوئے ہیں.