TAKHT BHAI TIMES

TAKHT BHAI TIMES Sharing news about tehsil Takht Bhai District Mardan Khyber pukhtoon khwa....

14/06/2024
28/05/2024

آو مل کر خزانہ پر بوجھ کم کریں
آپ اپنا ٪300 واپس کریں۔ہم اپنا ٪10 واپس کردیتے ہیں۔🤔🤔

  سولر پلیٹوں کی کم ہوتی قیمتوں سے مافیا بہت پریشان تھا کہ کس طرح سے قیمتوں کو بڑھایا جا سکے کیوں کے چائنا سے سولر پلیٹی...
19/05/2024


سولر پلیٹوں کی کم ہوتی قیمتوں سے مافیا بہت پریشان تھا کہ کس طرح سے قیمتوں کو بڑھایا جا سکے کیوں کے چائنا سے سولر پلیٹیں بھی دھڑا دھڑ مارکیٹ میں آ رہی ہیں اور ریٹ بھی مزید کم ہو رہے تھے تو مافیا نے اب مل کر فلحال پلیٹیں سٹاک کر لی ہیں اور بیچنا بند کر دی ہیں جان بوجھ کر تاکہ ریٹ بڑھ جائے اور یہ لوگ زیادہ دن تک سٹاک بھی نہیں کر سکتے کیونکہ چائنا سے مال بہت آ رہا ہے یہ لوگ رکھ نہیں سکتے لہذا جیسے ان مافیا نے اکٹھے گڑھ جوڑ لیا ہے ویسے عوام کو بھی چاہے کہ 10, 15 دن پلیٹوں کی خریداری بند کر دیں تو سولر کے ریٹ زمین بوس ہو جائیں گے۔

عوام سے درخواست ہے کہ 15 مئی-2024 سے لے کر 30 مئی2024 تک سولر پلیٹوں کا بائکاٹ کریں تو سولر پلیٹ کی قیمت مزید کم ترین سطح پر آ جائیں گی۔

منقول
اس میسج کو زیادہ سے زیادہ گروپس میں شئیر کریں۔

  پاکستان تحریکِ انصاف کے نظریاتی کارکن ریخان زیب شھید کے جانشین مبارک زیب  ضلع باجوڑ کے تاریخ کے پہلے امیدوار بنے جنہوں...
22/04/2024


پاکستان تحریکِ انصاف کے نظریاتی کارکن ریخان زیب شھید کے جانشین مبارک زیب ضلع باجوڑ کے تاریخ کے پہلے امیدوار بنے جنہوں نے پہلی بار دونوں سیٹیں جیت لیں اور سیاسیت کے میدان میں پہلی بار تاریخ رقم کی

    ہماری تعلیمی اداروں میں اگر ایک بچے / بچی کو سکول لیول، کالج لیول اور یونیورسٹی لیول کی روایتی تعلیم کے ساتھ ساتھ مو...
02/04/2024






ہماری تعلیمی اداروں میں اگر ایک بچے / بچی کو سکول لیول، کالج لیول اور یونیورسٹی لیول کی روایتی تعلیم کے ساتھ ساتھ موثر تربیت و کردار سازی کے ذریعے اپنے رب کی پہچان نہ کروائی گئی، رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے طریقے پر نہ چلایا گیا، انسانی ہمدردی،انصاف پسندی اور سچائی و امانتداری کا سبق نہ پڑھایا گیا، زندگی کے جینے کے اصول (Life Skills) نہ سکھائے گئے ، بڑے اور اعلی و بر تر خواب و مقاصد نہ دیے گئے ، بڑی منزلوں کے رستوں کا راہی نہ بنایا گیا، اچھائی اور برائی کا فرق نہ بتایا گیا، نظم و ضبط (ڈسپلن) اور محنت کی عادت نہ ڈالی گئی، قیادت (لیڈرشپ) کی صفات سے آراستہ نہ کیا گیا، خود اعتمادی، خودداری کی مشق نہ کرائی گئی، مذہبی رواداری کا سبق نہ دیا گیا، زندگی میں گر کر اٹھنا اور خود کو سنبھالنا نہ سکھایا گیا، شرم و حیا کا لباس نہ پہنایا گیا، والدین حقداروں کے حقوق نہ بتائے گئے ، ماں بہن بیٹی کی عزت کرنی نہ سکھائی گئی، قانون کی پاسداری اور دیگر اخلاقیات و آداب کے عملی سبق نہ پڑھائے گئے تو یقین کیجیے کہ اس بچے / بچی کی دنیا و آخرت برباد کر دی گئی، اسے انسان کے روپ میں حیوان بنا دیا گیا، اس کی لاکھوں کروڑوں روپے کی تعلیم ضائع ہو گئی، اس کی ڈگری کاغذ کا محض ایک ٹکڑا بن کر رہ گئی۔ لہذا تعلیم کے ساتھ تربیت بھی ضروری ہے کیونکہ آج تربیت نہ ہونے کی وجہ سے ہی ہماری نسلیں
ڈوب رہی ہیں اور ہم تباہی کے دہانے پر کھڑے ہیں۔ اسے بچانے کے لیے اپنے بچوں کو کس اچھے تعلیمی ادارے کا انتخاب کریں جس میں نہ صرف آپ کے بچوں کی تعلیم بلکہ تربیت بھی ممکن ہوسکے
تمام والدین سے درخواست کی جاتی ہیں کہ وہ اس مہم میں اپنا کردار ادا کرے۔اور اپنے بچوں اور بچیوں کو سرکاری سکولوں میں ابھی سے داخلہ دلوا کر اپنا فریضہ ادا کرے۔

   محمدعلی حان محلے کا رہائشی مشہور تاجر حاجی بہرام مند پر فائرنگ اطلاعات کے مطابق تحصیل تخت بھائی کے مین ملاکنڈ روڈ پر ...
31/03/2024



محمدعلی حان محلے کا رہائشی مشہور تاجر حاجی بہرام مند پر فائرنگ
اطلاعات کے مطابق تحصیل تخت بھائی کے مین ملاکنڈ روڈ پر علی خان پلازہ کے قریب ہنڈا 125 موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم مسسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے زرعی ادویات اور گیس سلینڈر کے تاجر بہرہ مند ولد گل سکنہ محلہ محمد علی خان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب۔ واقعے کے اطلاع ملتے ہی پولیس اسٹیشن تخت بھائی کے ایس ایچ او نور محمد خان پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ تخت بھائی پولیس نے مقتول کے فرزند شاہ خالد کی رپورٹ پر نا معلوم ملزمان کے خلاف دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرکے انہوں نے ٹی ایچ کیو کیجولٹی پولیس چوکی میں انہوں نے بتایا کہ ہمارا کسی سے نہ کوئی دشمنی نہ کوئی تنازعہ ہے۔ پولیس چکراگئی۔ ملزمان تک رسائی حاصل کرنے اور ان کو گرفتار کرنے کے لئے ڈی ایس پی تخت بھائی سرکل عاشق حسین اور ایس ایچ او نور محمد خان کی قیادت میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔

Address

Takht Bhai
Takht-I-Bhai
23200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when TAKHT BHAI TIMES posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Nearby media companies


Other News & Media Websites in Takht-I-Bhai

Show All