Takht Bhai News Network

Takht Bhai News Network Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Takht Bhai News Network, News & Media Website, Takht bhai, Takht-i-Bhai.

تحصیل تخت بھائی کا سب سے تیز ترین اور بڑا
نیوز نیٹ ورک 🎥
Takht Bhai News Networks provides independent and reliable info that empowers local communities in Khyber Pakhtunkhwa

16/06/2024

مردان ، رستم / نماز عید کے اوقات

رستم: مرکزی عیدگاہ رستم میں نماز عید الضحیٰ 6:30 بجے ادا کی جائے گی۔

رستم: جامع تعلیم القرآن نواں کلی میں نماز عیدالضحٰی 6 بجے ادا ہوگی۔

رستم: شیرین خان کوٹھے گراونڈ میں نماز عید الضحٰی 6 بجے ادا کی جائے گی۔۔

رستم: شیرین خان چوک باچا ہوٹل میں نماز عید 6 بجے ادا کی جائے گی۔۔

رستم: چاچا مسجد میں 6 بجے نماز عید الضحٰی ادا کی جائے گی۔۔

16/06/2024

اپنے فیملی کیلئے پردیس کے مشکلات برداشت کرنے والے بہادر پردیسی بھائیوں کو دل کی گہرائیوں سے عید الاضحی مبارک ہوں

16/06/2024

میری طرف سے سب مسلمان بھائیوں کو ایڈوانس میں عید مبارک💖

افغانستان کرکٹ ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ جاری، پاپوا  نیوگنی کو شکست۔ پاپوا نیوگنی نے پہلے کھیلتے ہوئے 95 رنز بنائے۔ جواب م...
14/06/2024

افغانستان کرکٹ ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ جاری، پاپوا نیوگنی کو شکست۔ پاپوا نیوگنی نے پہلے کھیلتے ہوئے 95 رنز بنائے۔ جواب میں افغانستان نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 16 ویں اوور میں پورا کر دیا۔

صوبائی حکومت کا سیاحوں کیلئَے ہیلی سفاری سروس شروع کرنے کا فیصلہصوبائی حکومت کی جانب سے سیاحوں کیلئے ہیلی سفاری سروس شرو...
14/06/2024

صوبائی حکومت کا سیاحوں کیلئَے ہیلی سفاری سروس شروع کرنے کا فیصلہ

صوبائی حکومت کی جانب سے سیاحوں کیلئے ہیلی سفاری سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شندور پولو فیسٹیول سمیت ہیلی سفاری سروس کے ذریعے وادی کیلاش سمیت لواری ٹنل اور تریچ میر چوٹی کی سیر بھی کرائی جائے گی۔
صوبائی محکمۂ سیاحت کا کہنا ہے کہ قاقلشت میڈوز اور شندور پولو فیسٹیول کی بھی سیر ہیلی کاپٹر سے کرائی جائے گی۔

افغانستان میں لڑکیو ں کی تعلیم پر پابندی کے ہزار دن مکمل
14/06/2024

افغانستان میں لڑکیو ں کی تعلیم پر پابندی کے ہزار دن مکمل

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی اور جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات ہو...
14/06/2024

وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی اور جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔
اسلام آباد میں محسن نقوی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرنے پہنچے اور انکی عیادت کی۔ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے انکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی صحت و سلامتی کے لیے دعا گو ہوں۔ مولانا فضل الرحمان سے 25 سالہ دیرینہ تعلق ہے، ان سے عزت و احترام کارشتہ ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف بھی اچانک مولانا فضل الرحمان سے ملنے انکی رہائشگاہ پہنچے تھے۔ اس موقع پر شہباز شریف نے فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور سربراہ جے یو آئی کی دینی خدمات کو سراہا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو سیاسی مسائل کے باہمی تعاون سے حل کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز پیش کی۔

انٹر بینک میں ڈالر سستا ، اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغازدوران کاروبار انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 9 پیسے کی کمی...
14/06/2024

انٹر بینک میں ڈالر سستا ، اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز
دوران کاروبار انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 9 پیسے کی کمی ہو گئی، ڈالر سستا ہونے سے 278روپے50پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278 روپے 59 پیسے پر بند ہوا تھا۔
آج پھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے،100انڈیکس میں 195 پوائنٹس کااضافہ ہوا ہے۔

کاروبارکے دوران انڈیکس 76ہزار 402 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا، واضح رہے کہ وفاقی بجٹ پیش ہونے کے اگلے ہی روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ اضافے کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 76 ہزار 208 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں 65 کروڑ شیئرز کے سودے 30 ارب روپے میں طے ہوئے، جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 349 ارب روپے بڑھ کر 10 ہزار 133 ارب روپے ہے۔

پشاور میں غیر قانونی مویشی منڈیاں لگانے پر دفعہ 144کے تحت پابندی عائد پشاور میں غیر قانونی مویشی منڈیاں لگانے پر دفعہ 14...
14/06/2024

پشاور میں غیر قانونی مویشی منڈیاں لگانے پر دفعہ 144کے تحت پابندی عائد

پشاور میں غیر قانونی مویشی منڈیاں لگانے پر دفعہ 144کے تحت پابندی عائد کردی گئی ۔
ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق جگہ جگہ سڑکوں اور گلیوں میں مویشی منڈیاں لگانے سے عوام کو مشکلات اور ٹریفک کی روانی میں خلل پڑتا ہے ۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے مویشی منڈیاں ٹی ایم ایز کی اجازت سے قائم کی جائیں گی جبکہ تمام غیر قانونی مویشی منڈیوں پر پابندی ہوگی۔
حکم نامے کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سیکشن188 PPC کے تحت کارروائی کی جائے گی،حکم آج سے 19جون تک نافذ العمل ہوگا۔

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر عل...
14/06/2024

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، اسلام آباد اور گر دو نواح میں گرج چمک کیساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔

بالائی پنجاب میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، گلگت بلتستان اورآزادکشمیر میں چند مقامات پر بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا کے اکثر بالائی علاقوں میں بارش کی توقع ہے، خضدار، قلات، لسبیلہ، پنجگور اورآواران میں بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، تلہ گنگ، چکوال اورجہلم میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔

خوشاب، بھکر، سرگودھا، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، ننکانہ صاحب، گجرات، میانوالی، لاہور، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، وزیر آباد، سیالکوٹ، نارووال اور گوجرانوالہ میں بارش کا امکان ہے۔

ڈیرہ غازی خان، تونسہ، لیہ اور راجن پور میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے، دیر، سوات، مالاکنڈ، باجوڑ، کوہستان، چترال، شانگلہ، بٹگرام اور بونیرمیں بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
مانسہرہ، ایبٹ آباد،ہری پور، کرم اور وزیرستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ، کوہاٹ، ہنگو اورکرک میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے۔

بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت، ٹانک، مہمند، خیبر اور اورکزئی میں بھی بارش ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے، سندھ کے بیشتر بالائی اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

وفاقی بجٹ کے بعد خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہیں مزید بڑھانے پر غوروفاقی بجٹ کے بعد خیبرپختونخوا حکومت ...
14/06/2024

وفاقی بجٹ کے بعد خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہیں مزید بڑھانے پر غور

وفاقی بجٹ کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں مزید بڑھانے کے مشاورت شروع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20سے 25فیصد اضافے کے لئے محکمہ خزانہ سے مشاورت کی گئی ہے۔

وفاقی حکومت کی طرز پر خیبرپختونخوا حکومت بھی ملازمین کی پنشن میں پندرہ فیصد اضافے پر غور کر رہی ہے، مئی کو پیش کئے گئے بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں دس فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق دس فیصد اضافے کے بعد صوبائی خزانے پر 35 ارب روپے کا بوجھ پڑا تھا، تنخواہوں اور پنشن میں وفاق کی طرز پر اضافے پر خزانے پر 76ارب کا بوجھ پڑے گا۔

صوبائی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری کابینہ سے لئے جانے کا امکان ہے، تنخواہیں مزید بڑھانے کے معاملے پر اسمبلی اجلاس طلب کیا جا سکتا ہے۔

چارسدہ میں 16 سے 22 جون تک دفعہ  144 نافذ.. خلاف ورزی کرنے والے کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی
14/06/2024

چارسدہ میں 16 سے 22 جون تک دفعہ 144 نافذ.. خلاف ورزی کرنے والے کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی

ضلع چارسدہ میں پولیس کی جیل وین سے قتل، اقدام قتل کا خطرناک ملزم فرار ہو گیا۔ یاد رہے کہ ملزم ولی محمد کو چند روز قبل گر...
14/06/2024

ضلع چارسدہ میں پولیس کی جیل وین سے قتل، اقدام قتل کا خطرناک ملزم فرار ہو گیا۔ یاد رہے کہ ملزم ولی محمد کو چند روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔
جیل وین میں ملزم ولی محمد کو عدالت میں پیشی بھگتنے کے بعد مردان جیل منتقل کیا جا رہا تھا کہ شیح ملتون میں وین سے فرار ہو گیا۔
ملزم فرار ہونے پر ڈی پی او چارسدہ نے 7 پولیس اہلکاروں کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے اے ایس آئی سمیت 2 ہیڈ کانسٹیبل اور 4 کانسٹیبل گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق فرار ملزم ولی محمد کی گرفتاری کیلئے احکامات جاری کردیے گئے۔ سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

قربانی کے جانوروں کے بڑھتے ہوئے نرخ، خریدار اور بیوپاری دونوں پریشانعید الاضحی کے سلسلے میں پشاور میں لگنے والی مال مویش...
10/06/2024

قربانی کے جانوروں کے بڑھتے ہوئے نرخ، خریدار اور بیوپاری دونوں پریشان

عید الاضحی کے سلسلے میں پشاور میں لگنے والی مال مویشی منڈیاں زیادہ قیمتوں کے باعث تاحال خریداروں کی توجہ حاصل نہ کر سکی۔ ایک طرف زیادہ قیمتوں کے باعث اگر خریدار پریشان ہیں تو دوسری طرف خود بیوپاری بھی مہنگائی کے شکار ہیں۔

اسی حوالے سے محمد آیاز، شاہد علی، سرفراز خان و دیگر کئی شہریوں نے تخت بهاي نيوز نيټ ورک کو بتایا کہ انہیں پچھلے سال کی بنسبت رواں سال بڑے جانور جیسے گائے، بھینس وغیرہ کی قیمتوں میں کم از کم 20 فیصد تک کا اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ پچھلے سال اگر ایک جانور کی قیمت 1 لاکھ اور 30 ہزار روپے تھی تو رواں سال اسکی قیمت 1 لاکھ اور 80 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح چھوٹے جانوروں جیسے دنبے، بکرے و بکریوں کی قیمتوں میں بھی 20 فیصد یا اس سے زائد تک کا اضافہ ہو چکا ہے۔ پشاور ہو یا دیگر علاقے شہری دن ہو یا رات کے اوقات بس صرف منڈیوں کے چکر ہی لگاتے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں پریشانی اس بات کی ہے کہ قربانی بھی تو کرنی ہے لہذا کریں کیا؟ یہی تو وجہ ہے کہ فی الحال کم سے کم خریدار منڈیوں کا رخ کر رہے ہیں۔ پہلے اگر ایک شخص اکیلا قربانی کر سکتا تھا لیکن اب سوال ہی پیدا نہیں ہوتا مگر اب تین، چار بندے اکھٹے ہو کر ایک جانور لے کر شائد مشترکہ قربانی کرنے کے قابل ہو۔ بڑے مال مویشی منڈیوں جیسے رنگ روڈ والا، کالا منڈی کا چکر لگانے کے بعد وہ ضرور چھوٹے جانوروں کی منڈی کا بھی رخ کرتے ہیں لیکن وہاں بھی قیمتیں ایک لاکھ یا اس سے زائد تک پہنچ گئی ہے۔

ایسے میں وہ سمجھتے ہیں کہ پہلے اگر مجموعی آبادی کا 20 فیصد حصہ قربانی سے محروم ہوتا تھا لیکن اب شائد یہ تناسب بڑھ کر 30 یا اس سے زائد فیصد تک پہنچ جائے گا۔ ایسے میں وہ صرف دعا ہی کر سکتے ہیں کہ ہر شہری قربانی کے قابل ہو۔ ساتھ ساتھ وہ پرامید بھی ہے کہ آخری ایک دو روز میں جانوروں کی قیمتوں میں کمی واقع ہو کر لوگ مویشی خرید سکے گے۔

خود مہنگائی کے شکار کئی بیوپاریوں نے ٹی این این کو بتایا کہ رواں سال مہنگائی کی بڑی وجہ ٹرانسپورٹیشن کے بڑھتے ہوئے کرایے، زیادہ ٹیکسز اور جانوروں کی خوراک کا مہنگا ہونا تھا۔ بڑا مال وہ پنجاب سے لاتے ہیں وہاں انکو مہنگا مل رہا ہے۔ مگر فرق ضرور آیا ہے پہلے اگر ایک بیوپاری 10 جانور لیتا تھا تو اب وہ 50 تک جانور لیکر منڈی لاتے ہیں جیسا کہ انکو یہ فکر ضرور رہتی ہے کہ اگر مال نہیں بیچا گیا تو عید کے بعد قصائیوں پر انکی مرضی کی قیمتوں پر فروخت کرنا پڑے گا۔

بیوپاریوں کا کہنا تھا کہ وہ خود بھی پریشان ہیں جیسا کہ رواں سال منڈیوں میں خرید و فروخت کا سلسلہ بہت کم ہے۔ ایک وجہ تو گرمی بھی ہے شائد آخری ایک، دو روز میں خریداری کا سلسلہ بڑھ جائے گا کیونکہ قربانی کرنے والوں کے پاس ہر صورت میں جانور لینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوتا۔ انکی بھرپور کوشش رہتی ہے کہ وہ اپنے منافع کی مناسب شرح رکھے تاکہ عوام پر زیادہ بوجھ نہ ہو لیکن اگر انکو مال مہنگا ملا ہے تو یقینا عوام کو بھی مہنگا ہی خریدنا پڑے گا۔

پشاور کے رنگ روڈ پر واقع چھوٹے جانور جیسے دنبے، بکریوں کی سب سے بڑی مال مویشی منڈی کے بیوپاریوں نے اس موقع پر ٹی این این کو بتایا کہ اسی منڈی میں پچھلے سال 1 لاکھ سے زائد جانور لائے گئے تھے لیکن رواں سال چھوٹے جانوروں کی کل تعداد 30 ہزار بھی نہیں جسکی بڑی وجہ کہ رواں سال کابل، افغانستان سے یہاں چھوٹے مال کا نہ لانا ہے۔ اسکا جواب تو حکومت دے سکتی ہے۔ لیکن تعداد کم ہونے کے باعث بھی دنبوں و بکرے، بکریوں کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ اگر خریدار پریشان ہیں تو انکو خود بھی سخت پریشانی کا سامنا ہے۔

سال میں تو یہی انکا سیزن ہوتا ہے لیکن مہنگائی کے باعث رواں سال کا سیزن بالکل بھی اطمینان بخش نہیں۔ اخراجات بھی ہو رہے ہیں اور خرید و فروخت کا سلسلہ بھی نہایت متاثر ہو گیا ہے۔ بس انکے پاس یہی راستہ ہے کہ رواں سیزن یعنی عیدالاضحی کے بعد وہ اپنا قصب و کاروبار ہی ختم کر دیں۔

نسوار کی قیمت میں دس روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔۔
09/06/2024

نسوار کی قیمت میں دس روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔۔

دیربالا: بارات میں شامل گاڑی درو کے مقام پر دریائے پنچکوڑہ میں جاگری۔ گاڑی میں سوار تین افراد جاں بحق ایک شدید زخمی ہوگی...
09/06/2024

دیربالا: بارات میں شامل گاڑی درو کے مقام پر دریائے پنچکوڑہ میں جاگری۔ گاڑی میں سوار تین افراد جاں بحق ایک شدید زخمی ہوگیا، مقامی افراد نے لاشوں کو دریاء سے نکال لیا۔ مقامی زرائع

حکومت نے عوام کو ایک اور  ریلیف دینے کی تیاری کر لی ہے جس کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع ہے۔ذرائع ک...
07/06/2024

حکومت نے عوام کو ایک اور ریلیف دینے کی تیاری کر لی ہے جس کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت میں 5 ڈالر 14سینٹ کی کمی ہونے سے پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت 89 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔

اسی طرح عالمی منڈی میں ڈیزل چار ڈالر کی کمی کے بعد 93 ڈالر 88 سینٹ پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

گورنمنٹ ہائی سکول تخت بھائی میں ڈی پی او مردان ظہور با بر آفریدی کی خصوصی پر ہدایت پر منشیات بالخصوص آئس کے خاتمے اور نق...
07/06/2024

گورنمنٹ ہائی سکول تخت بھائی میں ڈی پی او مردان ظہور با بر آفریدی کی خصوصی پر ہدایت پر منشیات بالخصوص آئس کے خاتمے اور نقصانات کے حوالے سے جاری

06/06/2024

تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال گنجی تخت بھائی میں سکول پرنسپل اور ڈاکٹر کے درمیان سہولت اور معالجہ نہ کرنے پر تلخ کلامی،سکول پرنسپل کا ڈاکٹرومعاون عملے کی جانب سے ان پر تشدد کا الزام،ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف کاواقعہ کے خلاف مزکورہ ڈاکٹر کی بھر پور سپورٹ کا اعلان جبکہ پرنسپل کی حمایت میں بھی اساتذہ تنظیمیں اورپرنسپلزایسوسی ایشن بھی میدان میں آگئے اور طلباء کے ہمراہ ہسپتال کے سامنے بھر پور احتجاج اور دھرنا دینے کا اعلان،تفصیلات کے مطابق ممتاز ماہر تعلیم گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول ساڑوشاہ کلے کے پرنسپل ڈاکٹر جمعہ خان جمرات کے روز اپنے دانت میں درد شکایت وعلاج کے سلسلے میں تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال گنجی گئے جہاں پر ڈیوٹی پر موجود ڈینٹل سرجن ڈاکٹرنور رحمان نے مذکورہ علاج کی سہولت نہ ہونے پر مردان باچہ خان میڈیکل کالج ریفر کردیاکہ ہمارے پاس کوئی سہولت موجود نہیں جس پر پرنسپل جمعہ خان اور مذکورہ ڈاکٹر نور رحمن کے درمیان بات تلخ کلامی تک پہنچ گئی،سکول پرنسپل کے مطابق مذکورہ ڈاکٹراور عملہ انتہائی بد اخلاق تھاجنہوں نے انہیں گالیاں اور دھکے دیئے، جبکہ ان پر تشدد بھی کیا اور ڈاکٹر کے کہنے پر موقع ہر موجود کیجولٹی پولیس نے پرنسپل جمعہ خان کو تحویل میں لیکر تھانہ تخت بھائی منتقل کر دیا جس پر اساتذہ برادری اور پرنسپل ایسوسی ایشن سیخ پا ہوکر تھانہ تخت بھائی اور بعد ازاں پریس کلب پہنچ گئے اور مذکورہ ڈاکٹر کی غنڈہ گردی کے خلاف سکول طلباء کے ہمراہ تخت بھائی ہیڈکواٹر ہسپتال کے سامنے احتجاج اور دھرنا دینے کا اعلان کردیا ہے، جبکہ ڈاکٹرزایسوسی ایشن اور پیرامیڈیکل سٹاف بھی مذکورہ ڈاکٹر کی حمایت میں نکل آئے،بعد ازاں متاثرہ سکول پرنسپل ڈاکٹر جمعہ خان کے ہمراہ تخت بھائی پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈالائنس کے صوبائی چیئرمین ڈاکٹرناصرالدین،سکولز آفیسرز ایسوسی ایشن ضلع مردان کے صدر نور زادہ حلوزئی، جنرل سیکرٹری معراج محمد،وحدت اساتذہ ضلع مردان کے جنرل سیکرٹری ظاہرشاہ،ڈاکٹرفضل مولا،آل ٹیچر ایسوسی ایشن کے صوبائی رہنما امتیاز خان اور پرنسپل خورشیدخان نے پرنسپل جمعہ خان کے ساتھ ٹی ایچ کیو تخت بھائی کے ڈاکٹر نورحمن اور دیگر عملے کے غیر انسانی سلوک اور بداخلاقی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرزدکھی انسانیت کے لئے مسیحا کا کردار ادا کرتے ہیں تا ہم ٹی ایچ کیو تخت بھائی کے ڈاکٹرزمسیحا کی بجائے غندے اور جلاد بن گئے ہیں، انہوں نے واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کے پرنسپل جمعہ خان کے ساتھ نا زیبا رویہ اورناروا سلوک کی شدید مذمت کی کہ معماران قوم اور 20گریڈ پرنسپل کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اور مجرم ڈاکٹر کو پروٹوکول انتہائی افسوس ناک اور شرمناک ہے جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں،انہوں نے صوبائی حکومت،سیکرٹری ہیلتھ اور ڈی جی ہلتھ سمیت کمشنرمرادن سے مذکورہ ڈاکٹر اور ٹی ایچ کیو عملے کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر تین دن کے اندر مذکورہ ڈاکٹر اور عملے کے خلاف سخت کاروائی نہ کی گئی توتحصیل بھر کے سینکڑوں اساتذہ طلبہ کے ہمراہ ٹی ایچ کیو تخت بھائی ہسپتال کے سامنے شاہراہ ملاکنڈ کو بلاک کرکے بھرپور احتجاج کرینگے جس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ صحت اورپولیس کے متعلقہ حکام پر ہوگی.

میاں راشد شہید ہسپتال واقعہ پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، 7 دن میں رپورٹ طلبضلع نوشہرہ کی تحصیل پبی کے میاں راشد شہید ہسپتال میں...
06/06/2024

میاں راشد شہید ہسپتال واقعہ پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، 7 دن میں رپورٹ طلب

ضلع نوشہرہ کی تحصیل پبی کے میاں راشد شہید ہسپتال میں گزشتہ روز عملہ کی غفلت پر مریض جاں حق ہو گیا تھا۔
اس واقعہ پر ڈی جی ہیلتھ نے ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر 4 افراد معطل کردئیے تھے۔
اس مسئِلے پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے نوٹس لیتے ہوئے 7 دن میں رپورٹ طلب کر لی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کمشنر مردان کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی۔
اس حوالے سے جاری اعلامیہ مِیں بتایا گیا ہے کہ انکوائری کمیٹی 7 دن میں رپورٹ اور سفارشات مرتب کریگی۔
دوسری جانب میاں راشد شہید ہسپتال کے عملہ کی غفلت پر مریض جاں بحق ہو گیا تھا جس پر لواحقین نے میاں راشد حسین میموریل ہسپتال پبی میں احتجاج کیا۔
اس پر ڈاکٹروں نے بھِی جوابی کارروائی کرتے ہوئے احتجاجاً او پی ڈی بند کر دی جس سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

لنڈی کوتل میں طلباء کا امن مارچلنڈی کوتل میں طلباء امن کا مطالبہ لے کر سڑکوں پر آئے، امن قائم کرنے والے ذمہ داری پوری کر...
06/06/2024

لنڈی کوتل میں طلباء کا امن مارچ

لنڈی کوتل میں طلباء امن کا مطالبہ لے کر سڑکوں پر آئے، امن قائم کرنے والے ذمہ داری پوری کریں، سکولوں کو بموں سے اڑانے والے تعلیم کے دشمن ہیں، مونگ پہ خپلہ خاورہ امن غواڑو، بچوں کا نعرہ تھا۔

لنڈی کوتل میں چاروازگئی کے مقام پر نجی تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں طلباء نے ہسپتال چوک سے چاروازگئی تک ریلی نکالی اور وہاں احتجاج کیا۔ نجی تعلیمی اداروں کے مالکان، اساتذہ اور طلباء نے گزشتہ رات ایک نجی سکول کے مین گیٹ پر بم دھماکے کی نہ صرف مذمت کی بلکہ کہا کہ سکولوں کو بموں سے اڑانے والے تعلیم دشمن ہیں۔

طلباء نے فلک شگاف نعرے بازی کی اور ذمہ داروں پر زور دیا کہ امن و امان برقرار رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ نجی سکولوں کے بعض مالکان نے بھی طلباء کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لنڈی کوتل پرامن علاقہ ہے اور اس میں رہنے والے لوگ امن پسند ہیں۔ لہٰذا یہاں کسی سازش کے تحت دوبارہ بدامنی پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

مقررین نے کہا کہ آئندہ دوبارہ کوئی ایسا واقعہ رونما ہوا تو طورخم بارڈر کو پہلی فرصت میں بند کرکے سب کی آکسیجن بند کردینگے۔ انہوں نے لنڈی کوتل میں نجی سکول کے دروازے پر بم دھماکے کی مذمت کی اور اس کو تعلیم کی روشنی کے خلاف سازش قرار دیا ہے۔

مقررین نے کہا کہ وہ اندھیروں سے نکل کر روشنی کی طرف سفر کرنا چاہتے ہیں۔ لہٰذا کوئی ان کو جاہل اور پسماندہ رکھنے کی سازش نہ کریں اب لوگ سب کچھ جانتے ہیں۔ انہوں نے واقعہ میں ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اور کہا کہ آئندہ ایسا کوئی واقعہ ہوا تو سخت ترین رد عمل دینگے لیکن تعلیمی اداروں،طلباء اور اساتذہ کو ٹارگٹ کرنا برداشت نہیں کرینگے۔

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، پاکستان اپنا پہلا میچ آج امریکہ کے خلاف کھیلے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوگ...
06/06/2024

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، پاکستان اپنا پہلا میچ آج امریکہ کے خلاف کھیلے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوگا۔

طورخم بارڈر، مال بردار گاڑیوں کوپاکستان اور افغانستان داخلے کی اجازت مل گئی،
06/06/2024

طورخم بارڈر، مال بردار گاڑیوں کوپاکستان اور افغانستان داخلے کی اجازت مل گئی،

موسی خان کیس، خیبرپختونخوا کی وکلاء برادری کا کیس مفت لڑنے کا اعلانصوبہ خیبرپختونخوا کی وکلاء برادری کا موسی خان کیس مفت...
06/06/2024

موسی خان کیس، خیبرپختونخوا کی وکلاء برادری کا کیس مفت لڑنے کا اعلان
صوبہ خیبرپختونخوا کی وکلاء برادری کا موسی خان کیس مفت لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ صوبہ بھرکے وکلاء نے ملاکنڈ یونیورسٹی کا دورہ کیا اور سٹوڈنٹس جرگہ کیساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔

ان وکلاء میں پشاور،مردان،درگئی،سوات،چارسدہ،لوئردیر،اپردیر،ملاکنڈ بار کے صدور کے علاہ کثیر تعداد میں وکلاء شامل تھے۔ موسی خان کی المناک موت پر یونیورسٹی سٹوڈنٹس جرگہ اور ملاکنڈ یونیورسٹی کیساتھ تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔

وکلاء برادری نے یونیورسٹی آف ملاکنڈ کی انتظامیہ کا موسی خان کیساتھ ناروا سلوک کرنے کی مذمت کی اور عدالتی فورم پر موسی خان کیس لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سٹوڈنٹس جرگہ کے تمام مطالبات کی حمایت کرتے ہیں۔

ان کا مطالبہ تھا کہ اس واقع کی صاف اور شفاف انکوائری کیا جائے۔ موسی خان کیس میں ملوث وائس چانسلر، پرووائس چانسلر، چیف پراکٹر، پرووسٹ، ہاسٹل وارڈن کو یونیورسٹی سے فارغ کیا جائے۔ طلبہ تنظیموں کیخلاف یونیورسٹیز میں انتقامی کاروئیاں بند کی جائے۔

یونیورسٹیزمیں انتظامی عہدوں پر نان ٹیچنگ سٹاف کو تعینات کیاجائے اورہم اسے عدالت میں چیلنج کریں گے۔ طلبہ یونین بحالی اور تعلیمی اداروں میں ہر قسم ہرائسمنٹ بند کرنے کے لیے عدالت کا دروازہ کٹھکٹائیں گے۔

یاد رہے کہ خیبر پختونخوا کے علاقے چکدرہ میں یونیورسٹی آف مالاکنڈ کی انتظامیہ نے یونیورسٹی کیمپس میں رباب لانے پر 3 طلبا کو شو کاز نوٹس جاری کیا . ساتھ ان طلبا کو ہاسٹل میں جانے کی بھی اجازت نہیں دی جس کی وجہ سے دوست کے ہاں رات گزارنے کے لیے جاتے ہوئے ٹریفک حادثے میں ایک طالب علم جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے . جس کے بعد صوبے بھر میں طلباء سمیت پوری عوام نے احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے اس واقع کی مذمت کی ہے۔

باجوڑ میں بھی ڈینگی نے سر اٹھا لیاقبائلی ضلع باجوڑ میں ڈینگی کے پہلی مریض کی تشخیص ہوگئی ہے۔ میڈیا پر خبر نشر ہوتے ہی ضل...
06/06/2024

باجوڑ میں بھی ڈینگی نے سر اٹھا لیا
قبائلی ضلع باجوڑ میں ڈینگی کے پہلی مریض کی تشخیص ہوگئی ہے۔ میڈیا پر خبر نشر ہوتے ہی ضلع بھر میں ہلچل مچ گئی۔ چونکہ قبائلی ضلع باجوڑ پہاڑوں کے بیچ واقع ایک صاف ستھرے آب و ہوا کا حامل علاقہ ہے یہاں کی عوام اس خطرناک مرض سے اب تک محفوظ تھی اس لیے یہ خبر علاقے کی عوام کیلئے نہایت بری خبر ثابت ہورہی ہے۔

ہیڈ کواٹر خار ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر وزیر خان صافی نے ٹی این این کو بتایا کہ مریض چھ دن پہلے کراچی سے گھر آیا تھا۔ مریض کا بخار مسلسل بڑھتا گیا اور حالت غیر ہو گئی۔ مریض کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار لایا گیا، جس کے بعد سینئر ڈسٹرکٹ سرجن ڈاکٹر اصغر خان نے مریض کے چند ٹسٹ کئے۔ جن کے بعد مریض میں ڈینگی بیماری کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی۔ بعد ازاں مریض کو ہسپتال میں داخل کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ڈینگی کے مریضوں کے بہتر علاج معالجے کیلئے بہترین اقدامات شروع کردیئے ہیں، ہم نے ٹی ایم اوز کو ڈینگی وائرس کی روک تھام کے لیے متاثرہ علاقوں میں آئی آر ایس ڈینگی سپرے بھی شروع کرنے کی درخواست لکھ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کو گھر اور بی ایچ یوز کی سطح پر تمام طبی سہولیات فراہم کی جائے گی۔ مگر ہمارا ضلع اس بیماری سے اب تک محفوظ ہے انشاء اللہ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ بیماری مزید پھیلنے سے رک جائے گی۔

مرض کے روک تھام کیلئے اقدامات

ڈاکٹر عارف ( پبلک ہیلتھ کوارڈینیٹر خار باجوڑ ) نے ٹی این این کو بتایا کہ ڈینگی کی تصدیق ہوتے ہی اس مریض کو مخصوص وارڈ میں شفٹ کردیا ہے اور احتیاط کے تحت مریض کے ساتھ آنے والے تمام رشتہ داروں کے ٹیسٹ لیے گئے ہے جو کہ خوش قسمتی سے منفی آئے ہیں۔ اور یہ تصدیق ہوگئی ہے کہ اس مریض کو یہ مرض باجوڑ سے باہر لگا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے متاثرہ مریض کی ٹریٹمنٹ شروع کردی ہے ، مریض اور ان کے ساتھ آنے والے تمام رشتہ داروں کو مچھر دانیاں فراہم کردی ہے، ساتھ میں باجوڑ کے مختلف اضلاع میں مختلف افراد کے ٹیسٹ لئے جا رہے ہیں اور کوشش کررہے ہیں کہ مرض کو پھیلنے سے روکا جائے اور ضلعی انتظامیہ بھی علاقوں میں ڈینگی کی روک تھام کیلئے سپرے کرنے کی ہدایات جاری کرچکی ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے ڈیٹا کے مطابق پچھلے سال پاکستان میں ڈینگی کے 75 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے تھے جن میں سے 22617 کا تعلق خیبر پختونخوا سے تھا۔

صحت کے ماہرین کے مطابق ڈینگی بخار ایک خاص قسم کے مچھر کے کاٹنے سے لاحق ہوتا ہے۔ شروع شروع میں انسان کو متلی کی شکایت ہوتی ہے، اور دل خراب ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ جسم کی ہڈیوں میں درد شروع ہو جاتا ہے۔ اور تیز قسم کا بخار بھی ہوتا ہے۔

ڈینگی مچھر کے کاٹنے کے بعد چار سے دس دن میں بخار ہوتا ہے جو عام طور پر کافی تیز ہوتا ہے۔ شروع شروع میں 100 درجے کا بخار ہوتا ہے لیکن بعد میں 105 تک بھی پہنچ جاتا ہے۔ بخار کے ساتھ سر اور کبھی کبھار آنکھوں میں بھی درد ہوتا ہے۔

نوشہرہ، میاں راشد میموریل ہسپتال پبی کے مریض کی ہلاکت پر وزیراعلی کا نوٹس،
06/06/2024

نوشہرہ، میاں راشد میموریل ہسپتال پبی کے مریض کی ہلاکت پر وزیراعلی کا نوٹس،

06/06/2024

تخت بھائی بازار او باران موسم ❤️💚

04/06/2024

مالاکنڈ یونیورسٹی کے انتظامیہ کیخلاف پشاور میں "میوزیکل پروٹیسٹ"،

Address

Takht Bhai
Takht-I-Bhai
23200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Takht Bhai News Network posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Takht Bhai News Network:

Videos

Share

Nearby media companies


Other News & Media Websites in Takht-I-Bhai

Show All