Daily Swat News

Daily Swat News All about new news
(33)

14/08/2024
Best Deal For Distributor And Wholesalers
14/08/2024

Best Deal For Distributor And Wholesalers

16/06/2024
من پسند کرایوں کا حصول ٹرانسپورٹروں کو چالانعوام کی شکایات پر ٹریفک وارڈن پولیس سوات کا فوراً ایکشنحکومت اور آر ٹی اے کی...
16/06/2024

من پسند کرایوں کا حصول ٹرانسپورٹروں کو چالان

عوام کی شکایات پر ٹریفک وارڈن پولیس سوات کا فوراً ایکشن

حکومت اور آر ٹی اے کی جانب سے مقرر کردہ کرایہ نامہ پر عملدرآمد نہ کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان

شہر کے مختلف سیکٹروں میں کی جانیوالی ناکہ بندیوں سے گزرنیوالی گاڑیوں میں سفر کرنے والے مسافروں سے کرایوں بارے آگاہی حاصل کی گئی جس میں زیادہ کرایہ وصول کرنے پر ٹرانسپورٹرز سے اضافی کرایہ واپس لے کر مسافروں کے حوالے کردیا گیا

کسی کو خلاف قانون کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی جبکہ حکومت اور ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے مقرر کردہ کرایہ نامہ پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی

ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان نے کہا ہے کہ مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے کسی قسم کے رعایت کے مستحق نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز اپنا قبلہ درست کرے بصورت دیگر ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

16/06/2024

تمام مسافر بھائیوں کو عید الاضحیٰ کے خوشیاں بہت بہت مبارک ہو۔

16/06/2024

ڈبلیو ایس ایس سی سوات نے عیدالاضحی صفائی آپریشن پلان تیار کر لیا،عید الاضحی کے لئے تمام سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں ، 500 سے زائد اہلکار عید الاضحی خصوصی صفائی آپریشن میں حصہ لیں گے، 100 سے زائدچھوٹی بڑی گاڑیوں کے ذریعے آلائشیں اٹھائی جائیں گی، آلائشوں کو جمع کرنے کے لئے مینگورہ شہر میں 440 کلیکشن پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔650سے زائد کنٹینرز رکھے ہوئے ہیں جسکو کلیکشن پوائنٹس کی جگہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔چھوٹی بڑی گاڑیوں کے ذریعے آلائشیں کلیکشن پوائنٹس سے لاکر وہاں سے ڈمپنگ سائٹ لے جائی جائیں گی۔ آلائشوں کو تلف کرنے کے لئے کوترو میرہ ڈمپنگ سائٹ میں گڑھا کھودا گیا ہے۔ آلائشوں کو تلف کرنے کے لئے 4 اور جگہوں پر ڈمپنگ سائٹس یعنی گڑھے کھودے گئے ہیں۔
سوات ڈمپنگ سائٹ میں آلائشیوں کو مٹی سے ڈھانپا جائے گا۔
شہر بھر کے کلیکشن پوائنٹ کو واٹر براؤزر کے ذریعے کلورینیشن اور خوشبودار سپرے کے ساتھ سے دھویا جائیگا کلیکشن پوائنٹس پر چونا ڈالا جائے گا۔مانیٹرنگ کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
عیدالاضحی کے تینوں دن خصوصی صفائی آپریشن جاری رہے گا۔توسیعی علاقوں میں قمبر6 بلوگرام' اوڈیگرام' گوگدرہ ' تندوڈاگ 'پنجیگرام ' اسلام پور ' مرغزار ' دنگرام ' کوکارئی ' جامبیل'سنگوٹہ ' منگلور' کے صفائی بھی شامل ہے ،عیدالاضحی کے دن باقاعدہ طور پر خصوصی آپریشن صفائی کا آغاز دوپہر 12 بجے سے شروع کیا،واٹر سپلائی ٹیم بھی عید الاضحی کے دن فیلڈ میں موجود ہوگا۔
عید کے پہلے روز صبح 9 بجے سے سنیٹیشن سٹاف فیلڈ میں موجود ہوگا۔ ڈبلیو ایس ایس سی سوات کی پی ٹی سی ایل نمبرز پر اپنے شکایات درج کراسکتے ہیں۔
0946-725336-34-37
اپنے شکایات واٹس ایپ کے ذریعے اس نمبر
725336 -0946پر تصاویر ویڈیوز کے ذریعے اپنے پورے ایڈریس کے ساتھ بھیج سکتے ہیں۔

ملم جبہ میں پھنسے ہوئے سیاحوں کے لئے اہم پیغام
15/04/2024

ملم جبہ میں پھنسے ہوئے سیاحوں کے لئے اہم پیغام

08/04/2024

سعودی عرب/مکہ مکرمہ کے بارے میں حیران کن معلومات
1-: یہاں پانی مہنگا اور تیل سستا هے۔۔۔
2-: یہاں کے راستوں کی معلومات مردوں سے زیادہ عورتوں کو ہے اور یہاں پر مکمل خریداری عورتیں ھی کرتی هیں مگر پردے میں رہ کر۔۔۔
3-: یہاں کی آبادی 4 کروڑ هے اور کاریں 9 کروڑ سے بھی زیادہ هیں۔۔۔
4-: مکہ شہر کا کوڑا شہر سے 70km دور پہاڑیوں میں دبایا جاتا هے۔۔۔
5-: یہاں کا زم زم پورے سال اور پوری دنیا میں جاتا هے اور یہاں بھی پورے مکہ اور پورے سعودیہ میں استعمال ھوتا هے، اور الحمدلله آج تک کبھی کم نہیں ھوا۔۔۔
6-: صرف مکہ میں ایک دن میں 3 لاکھ مرغ کی کھپت ھوتی ھے۔۔۔
7-: مکہ کے اندر کبھی باھمی جھگڑا نہیں ھوتا هے۔۔۔
8- سعودیہ میں تقریبا 30 لاکھ بھارتی، 18 لاکھ پاکستانی، 16 لاکھ بنگلہ دیشی، 4 لاکھ مصری، 1 لاکھ یمنی اور 3 ملین دیگر ممالک کے لوگ کام کرتے هیں،
سوچو اللہ یہاں سے کتنے لوگوں کے گھر چلا رھا هے۔۔۔
9-: صرف مکہ میں 70 لاکھ AC استعمال ھوتے ھیں۔۔۔
10-: یہاں کھجور کے سوا کوئی فصل نہیں نکلتی پھر بھی دنیا کی ھر چیز، پھل، سبزی وغیرہ ملتی هے اور بے موسم یہاں پر بِکتی هے۔۔۔
11-: یہاں مکہ میں 200 کوالٹی کی کھجور بِکتی هے اور ایک ایسی کھجور بھی هے جس میں ھڈی یا ھڑکِل (گِڑک) ھی نہیں۔۔۔
12: مکہ کے اندر کوئی بھی چیز لوکل یا ڈپلیکیٹ نہیں بکتی یہاں تک کے دوائی بھی۔۔۔
13-: پورے سعودی عرب میں کوئی دریا یا تالاب نہیں هے پھر بھی یہاں پانی کی کوئی کمی نہیں هے۔۔۔
14-: مکہ میں کوئی پاور لائن باھر نہیں تمام زمین کے اندر ھی هے۔۔۔
15-: پورے مکہ میں کوئی نالہ یا نالی نہیں هے۔۔۔
16-: دنیا کا بہترین کپڑا یہاں بِکتا هے۔ جبکہ بَنتا نہیں۔۔۔
17: یہاں کی حکومت ھر پڑھنے والے بچے کو 600 سے 800 ریال ماھانہ وظیفہ دیتی هے۔۔۔
18-: یہاں دھوکا نام کی کوئی چیز ھی نہیں۔۔۔
19-: یہاں ترقیاتی کام کے لئے جو پیسہ حکومت سے ملتا هے وہ پورا کا پورا خرچ کیا جاتا هے۔۔۔
20: یہاں سرسوں کے تیل کی کوئی اوقات نہیں، پر بِکتا تو هے، یہاں سورج مُکھی اور مکئی کا تیل کھایا جاتا هے۔۔۔
21-: یہاں هريالی نہیں یعنی درخت پودے نہ ھونے کے برابر ھیں، پہاڑ خشک اور سیاہ ھیں مگر سانس لینے میں کوئی تکلیف ھی نہیں، یہاں یہ سائنسی ریسرچ فیل هے۔۔۔
22-: یہاں ھر چیز باھر سے منگائی جاتی هے پھر بھی مہنگائی نہیں ھوتی۔۔۔

آبِ زم زم کا سراغ لگانے والوں کو منہ کی کھانی پڑی

مزید نئے روشن پہلوؤں کے انکشافات سامنے آ گئے۔۔۔

تفصیلات کے مطابق آبِ زم زم اور اس کے کنویں کی پُر اسراریت پر تحقیق کرنے والے عالمی ادارے اس کی قدرتی ٹیکنالوجی کی تہہ تک پہنچنے میں ناکام ھو کر رہ گئے۔
عالمی تحقیقی ادارے کئی دھائیوں سے اس بات کا کھوج لگانے میں مصروف ھیں۔۔۔

کہ آب زم زم میں پائے جانے والے خواص کی کیا وجوھات ھیں۔۔۔

اور *ایک منٹ میں 720 لیٹر*
جبکہ *ایک گھنٹے میں43 ھزار 2 سو لیٹر*
پانی فراھم کرنے والے اس کنویں میں پانی کہاں سے آ رھا ھے۔۔۔

جبکہ مکہ شہر کی زمین میں سینکڑوں فٹ گہرائی کے باوجود پانی موجود نہیں ھے۔۔۔

جاپانی تحقیقاتی ادارے ھیڈو انسٹیٹیوٹ نے اپنی تحقیقی رپورٹ میں کہا ھے کہ

*آب زم زم ایک قطرہ پانی میں شامل ھو جائے تو اس کے خواص بھی وھی ھو جاتے ھیں جو آب زم زم کے ھیں*
جبکہ زم زم کے ایک قطرے کا بلور دنیا کے کسی بھی خطے کے پانی میں پائے جانے والے بلور سے مشابہت نہیں رکھتا۔۔۔

ایک اور انکشاف یہ بھی سامنے آیا ھے کہ ری سائیکلنگ سے بھی زم زم کے خواص میں تبدیلی نہیں لائی جا سکتی۔۔۔

آب زم زم میں معدنیات کے تناسب کا ملی گرام فی لیٹر جائزہ لینے سے پتا چلتا ھے۔
کہ اس میں
*سوڈیم 133،*
*کیلشیم 96،*
*پوٹاشیم 43.3،*
*بائی کاربونیٹ 195.4،*
*کلورائیڈ 163.3،*
*فلورائیڈ 0.72،*
*نائیٹریٹ 124.8،*
اور
*سلفیٹ 124ملی گرام فی لیٹر موجود ھے۔۔۔*

آب زم زم کے کنویں کی مکمل گہرائی 99 فٹ ھے۔۔۔

اور اس کے چشموں سے کنویں کی تہہ تک کا فاصلہ 17 میٹر ھے۔۔۔

واضح رھے کہ دنیا کے تقریباً تمام کنوؤں میں کائی کا جم جانا، انواع و اقسام کی جڑی بوٹیوں اور خود رَو پودوں کا اُگ آنا نباتاتی اور حیاتیاتی افزائش یا مختلف اقسام کے حشرات کا پیدا ھو جانا ایک عام سی بات ھے جس سے پانی کا رنگ اور ذائقہ بدل جاتا ھے۔۔۔

اللہ کا کرشمہ ھے کہ اس کنویں میں نہ کائی جمتی ھے، نہ نباتاتی و حیاتیاتی افزائش ھوتی ھے، نہ رنگ تبدیل ھوتا ھے، نہ ذائقہ۔۔۔

تھوڑی سی زحمت فرما کر یہ معلومات اپنے دوستوں سے بھی شئیر کیجئے۔
جزاکم اللہ خیرا

22/03/2024

سائیکل معیشت کی دشمن ہے،۔
ایک ملٹی نیشنل بینک کے سی.ای.او نے معاشی ماہرین کو اس وقت سوچ میں ڈال دیا جب اس نے کہا کہ سائیکل ملکی معیشت کیلئے تباہی کا باعث ہےِ، اس لئے کہ سائیکل چلانے والا کار نہیں خریدتا، وہ کار خریدنے کیلئے قرض بھی نہیں لیتا۔ کار کی انشورنس نہیں کرواتا. پیٹرول بھی نہیں خریدتا۔ اپنی گاڑی سروس اور مرمت کے لئے نہیں بھیجتا۔ کار پارکنگ کی فیس ادا نہیں کرتا۔ وہ ٹال پلازوں پر ٹیکس بھی ادا نہیں کرتا۔
سائیکل چلانے کی وجہ سے صحت مند رہتا ھے موٹا نہیں ھوتا! صحت مند رہنے کے باعث وہ دوائیں نہیں خریدتا۔ہسپتالوں اور ڈاکٹروں کے پاس نہیں جاتا۔ حتیٰ کہ ملک کے جی.ڈی.پی میں کچھ بھی شامل نہیں کرتا۔ اس کے برعکس ہر نیا فاسٹ فوڈ آؤٹ لیٹ اپنے ملازمین کے علاوہ کم از کم 30 طرح کے لوگوں کے لئے روزگار کا سبب بنتا ھے۔ جن میں ڈاکٹر، امراض قلب کے ماہر، ماہرِ معدہ و جگر، ماہر ناک کان گلہ، دندان ساز، کینسر سپیشلسٹ، حکیم اور میڈیکل سٹور مالکان وغیرہ شامل ہیں۔ چنانچہ یہ بات ثابت ھوئی کہ سائیکل معیشت کی دشمن ھے اور مضبوط معیشت کیلئے صحت مند افراد سخت نقصان دہ ہیں۔
نوٹ:- پیدل چلنے والے معیشت کیلئے اور بھی خطرناک ھیں۔ کیونکہ وہ سائیکل بھی نہیں خریدتے۔

21/03/2024

حجاج بن یوسف کو کسی نے خبر دی کہ ایک شخص ہے جو 20 سال سے غلاف کعبہ کو پکڑ کی دعائیں مانگ رہا ہے لیکن اس کی دعا قبول نہیں ہوتی۔
حجاج اس آدمی کے پاس پہنچا تو معلوم ہوا کہ وہ آدمی اندھا ہے اور اللہ سے آنکھیں مانگتا ہے
بیس سال گزرنے کے باوجود اس کی دعا قبول نہیں ہوئی۔
حجاج نے اس سے کہا: اللہ نے تجھے آنکھیں نہیں دیں لیکن اس کے علاوہ کچھ ایسی خاص چیز ضرور دی ہوگی جو آنکھوں کا نعم البدل ہوگی۔
اس نے جواب دیا: نہیں مجھے آنکھیں تو ملی نہیں لیکن نعم البدل بھی نہیں ملا۔
حجاج نے اس کو اپنی تلوار دیتے ہوئے کہا: اچھا! یہ میری تلوار رکھو۔ میں تین دن بعد یہیں کعبہ کے پاس آونگا ، اگر تیری آنکھیں واپس نہ آئی ہوئی ہوئیں تو تجھے قتل کردونگا۔
تین دن بعد جب حجاج واپس وہاں آیا تو اس شخص کی بینائی واپس آچکی تھی۔
حجاج نے کہا: اب تجھے معلوم ہوا کہ "دعا مانگنے" کا طریقہ کیا ہے؟؟
ہمارے ایک دوست کو ایک سال پہلے سرطان (کینسر) ہوا تھا۔
بتاتے ہیں کہ میں جس ہسپتال میں تھا وہاں ایک شخص آیا اس کو بھی سرطان تھا۔
ڈاکٹرز نے کہا: آپ کے علاج پر اتنا اتنا خرچہ آئیگا!!
اس نے کہا : میرے پاس تو اتنے پیسے نہیں ہیں۔
کسی نے اس کو کہا کہ اللہ سے تہجد میں اٹھ کر مانگو، اللہ ضرور پیسوں کا انتظام کردیگا ۔
اس شخص نے نہ جانے کس طرح اللہ سے مانگا!
کہ چند دن بعد اس کا سرطان ہی ختم ہوگیا۔
ہسپتال والے حیران تھے کہ سارے ٹیسٹ کلیئر آگئے۔
میرے دوستو!! ممکن نا ممکن تو مخلوق کیلیئے ہے
اللہ کیلیئے تو سب ممکن ہی ممکن ہے۔
"کُن" کہا اور ہو گیا !!

کیا آپ کو معلوم ھے۔۔
کہ فرض نمازوں اور تہجد میں کیا فرق ھے
فرض نمازوں کے لیے انسان منادی (اذان) دیتاھے جبکہ تہجد کے لیے اللہ تعالٰی منادی دیتا ہے ۔ فرض نمازوں کے لیے ندا (اذان) کو تمام انسان سُنتے ہیں جبکہ تہجد کی ندا کو بعض خوش بخت انسان سُنتے ہیں ۔
فرض نماز کو بہیت سارے لوگ پڑھتے ہیں ۔ جبکہ تہجد کو اللہ تعالٰی کے خاص بندے پڑھتے ہیں ۔ فرض نماز کی پُکار ھے حیی علٰی الصلاتہ آو نماز کی طرف ۔
جبکہ تہجد کے لیے پُکار ھے ہے کوئی مجھ سے مانگنے والا میں اس کو عطا کروں ۔۔
اے اللہ ھمیں تہجد کی محبت اور اسے پڑھنے کی توفیق عطا فرما ۔۔--
( آمین ۔ ثم آمین )

11/03/2024

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا

11/03/2024

*رمضان المبارک کا معمول*

1: روزانہ رات 10 بجے تک سو جائیں۔

2: رات 3 بجے اٹھیں۔

3: تہجد 3:30am سے 4:15am تک

4: 20 منٹ تک قرآن کا مطالعہ کریں، کم از کم 10 آیات معنی کے ساتھ 4:15am سے 4:35 تک، 10منٹ تک اپنی دعا کا مشاہدہ کریں، اپنی تمام خواہشات اللہ سے مانگیں۔

5: صبح 4:45 بجے سے فجر تک سحری کھائیں۔ سحری کھانے کے بعد صلاۃ الصبح کی تیاری کریں۔

6: نماز فجر مقررہ وقت پر ادا کریں،

7: صبح کا اذکار صبح 6 بجے/6:30 بجے تک کریں۔

8: صبح 7:30بجے تک آرام کریں اور پھر اٹھ کر دن کے لیے تیاری کریں۔

9: نوافل کا اہتمام کریں۔

11: نماز ظہر مقررہ وقت پر ادا کریں اور 10 منٹ اذکار کریں پھر تلاوت قرآن مجید۔۔

12: عصر کی نماز مقررہ وقت پر ادا کریں اور 10 منٹ تک اذکار۔۔

13:غروب آفتاب کے وقت اپنا روزہ افطار کریں جس کی آپ استطاعت رکھتے ہو۔لیکن حسب توفیق نادار لوگوں خاص کر پڑوسیوں کو کچھ نہ کچھ ضرور بھیج دیا کریں۔۔

افطار کرنے سے پہلے اللہ سے جو کچھ اور ہر چیز مانگیں۔
افطار کے بعد نماز مغرب پڑھیں اور دعا کریں، آپ کی دعا رد نہیں ہوگی ان شاءاللہ۔

14: عشاء کی نماز اور نماز تراویح پڑھیں۔

15: تراویح کے بعد، دن پر غور کرنے کے لیے 5 منٹ سوچیں،اور اپنے آپ سے یہ سوالات پوچھیں۔کیا اچھا کیا؟اور کیا بہتر کرنے کی ضرورت ہے؟ کیا روکنے کی ضرورت ہے؟ مزید کیا بہتر کرنے کی ضرورت ہے؟
سب سے بڑھ کر اپنے صدقہ میں اضافہ کریں۔

اللہ پاک ہمیں صحت و تندرستی اور پختہ ایمان کے ساتھ رمضان المبارک کا مشاہدہ کرنے اور رمضان کے روزے رکھنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین .

(30 دن) میں روزانہ قرآن کا ایک حصہ مکمل کرنے کا طریقہ
الفجر: 4 صفحات
ظہور: 4 صفحات
العصر: 4 صفحات
مغرب: 4 صفحات
عشاء: 4 صفحات

ہر روز (15 دن) میں قرآن مجید ختم کرنے کے طریقے کے دو حصے ہیں۔
الفجر: 8 صفحات
ظہور: 8 صفحات
عصر: 8 صفحات
مغرب: 8 صفحات
عشاء: 8 صفحات

روزانہ ڈھائی حصے (12 دن) میں قرآن مجید ختم کرنے کا طریقہ
الفجر: 10 صفحات
ظہور: 10 صفحات
عصر: 10 صفحات
مغرب: 10 صفحات
عشاء: 10 صفحات

ہر روز (10 دن) میں قرآن مجید ختم کرنے کے طریقے کے تین حصے ہیں۔
الفجر: 12 صفحات
ظہور: 12 صفحات
عصر: 12 صفحات
مغرب: 12 صفحات
عشاء: 12 صفحات

یہ پروگرام اعلیٰ عزم کے حامل لوگوں کے لیے ہے۔
ہر روز (6 دن) میں قرآن مجید ختم کرنے کا طریقہ پانچ حصوں پر مشتمل ہے۔
الفجر: 20 صفحات
ظہور: 20 صفحات
عصر: 20 صفحات
مغرب: 20 صفحات
عشاء: 20 صفحات

اپنے تمام مختلف گروپس میں اس میسج کو پوسٹ کریں کیونکہ آپ نہیں جانتے کہ جب آپ کی وجہ سے کوئی صحیح طریقہ سے روزے رکھے اور قرآن پاک کی تلاوت مکمل کرے گا تو آپ کو کتنا ثواب ملے گا۔
*جزاک اللہ خیرا کثیرا*

مسلم لیگ سوات کے رہنما  واجد علی خان کو وفاقی حکومت میں اہم ذمہ داری  دینے کی اپیل!!حالیہ جنرل الیکشن میں وادی سوات کے ا...
04/03/2024

مسلم لیگ سوات کے رہنما واجد علی خان کو وفاقی حکومت میں اہم ذمہ داری دینے کی اپیل!!
حالیہ جنرل الیکشن میں وادی سوات کے این اے 3 سے مسلم لیگ ن کے رہنما جناب واجد علی خان نے دوسری پوزیشن حاصل کی اور وادی سوات کے مسلم لیگی امیدواروں کے مقابلے میں زیادہ ووٹ حاصل کئے۔ وہ بلاشبہ ایسے گھرانے کے چشم و چراغ ہیں،سیاست جس کا اڑوھنا بچھونا ہے اور پورے ملاکنڈ ڈویژن میں اپنی ایک پہچان رکھتا ہے۔ عوامی بھلائی کے کاموں میں ان کے خاندان کے خدمات اظہر من الشمس ہیں۔ گہری سیاسی بصیرت رکھنے والے دبنگ رہنما واجد علی خان ایک صبرآزما اور طویل جدوجہد کے نتیجے میں اس مقام پر پہنچے ہیں۔ کارکنوں کے نظر میں اگر ان کو وفاقی حکومت میں مناسب ذمہ داری دی جائے تو اس سے ایک طرف علاقے میں پارٹی کی جڑیں گہری اور مضبوط ہو جائے گی اور دوسری طرف کارکنوں کا اپنے رہنماوں پر اعتماد بھی بڑھ جائے گا۔ ہمیں قوی امید ہے کہ
جناب امیر مقام صاحب کی ٹیم کا یہ کھلاڑی نہایت ایمانداری کیساتھ اپنے فرائض نبھائیں گے
لہذا ہمارا مطالبہ ہے کہ سوات سے واجد علی خان کو صوبائی اور مرکزی قیادت میرٹ اور دلیل کی بنیاد پر اہم زمہ داریاں سونپ دیں۔ ہم آپ کے مشکور و ممنون رہیں گے

ضلع سوات میں حالیہ شدید برفباری اور سردی کی متاثرکن موسمی صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنرسوات ڈاکٹر قاسم علی خان نے تحصیل ...
01/03/2024

ضلع سوات میں حالیہ شدید برفباری اور سردی کی متاثرکن موسمی صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنرسوات ڈاکٹر قاسم علی خان نے تحصیل بحرین اور مالم جبہ و دیگر بالائی/پہاڑی برفباری والے علاقوں میں واقع 96 سکولوں (نوٹیفکیشن نیچے دیا گیا ہے) کی 09 مارچ 2024 تک چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔
یاد رہے کہ مزکورہ نوٹیفکیشن صرف تحصیل بحرین اور ملم جبہ و دیگر شدید برفباری والے علاقوں میں واقع سکولوں کیلئے جاری کیا گیا ہے نہ کہ ضلع سوات کے تمام تعلیمی اداروں کیلئے ۔
ضلع سوات کے تمام تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی مختلف افواہوں پر کان نہ دھریں اور آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے آگاہی حاصل کریں۔

ضلعی انتظامیہ سوات
_____________________________________________________

اطلاع عامبارش و برف باری کے دوران سیاح حضرات ملا کنڈ ڈویژن کے بالائی علاقوں کی سیر کے دوران چین کا استعمال یقینی بنائیں ...
01/03/2024

اطلاع عام
بارش و برف باری کے دوران سیاح حضرات ملا کنڈ ڈویژن کے بالائی علاقوں کی سیر کے دوران چین کا استعمال یقینی بنائیں احتیاط زندگی ہے منجانب ۔۔ڈی سی سوات

Address

Swat

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Swat News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share