علاقہ شموزئ مختلف مسائل سے دوچار ہیں لیکن منشیات اور دشمنی سر فہرست ہے ان تمام مسائل کا حل نکالنے کے لئے علاقے میں شموزئ اصلاحی جرگے کے زیر اہتمام ایک گرینڈ جرگے کا انعقاد ہوگا جس میں ان تمام مسائل کو تفصیل سے بیان کیا جائے گا کہ پورے علاقے میں نوجوانوں کی تعداد کتنی ہیں اور نشے میں کتنے نوجوان مبتلا ہیں اس کے ساتھ ساتھ علاقے میں کتنے خاندانوں کی آپس میں دشمنیاں ہیں اور ان دشمنیوں میں کتنے جانوں کا ضیاع ہوچکا ہےاس کے ساتھ ساتھ شموزئ اصلاحی جرگہ علاقے کے طلباء کے لئے ایک سنٹرل لائبریری اور ایک ایمبولینس کا بھی اعلان کریگا اور یہ تمام کام ہمارے اور آپ لوگوں کی محنت اور لگن سے اختتام پذیر ہونگے جرگے کا وقت، تاریخ اور جگہ مشران کے مشاورت اور ڈیٹا جمع کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر شیئر کیا جائے گا انشاء اللہ
سوات قومی جرگہ کے ایگزیکٹو کونسل کے ممبر فضل احد لالا جی نے 27 ستمبر 2024 کو ہونے والے پرامن احتجاج کے حوالے سے عوام کے نام اہم پیغام جاری کیا ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے سوات کے تمام شہریوں سے بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے تاکہ احتجاج کو کامیاب بنایا جا سکے۔ فضل احد لالا جی نے عوام کو اس پرامن جدوجہد کا حصہ بننے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ یہ احتجاج سوات کے بہتر مستقبل اور عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہے، اس لیے ہر شہری کی شرکت لازمی ہے۔
مرد کے صرف پیدا ہونے کی خوشی ہوتی ہے اس کے بعد وہ ساری زندگی اپنے رشتوں کو نبھانے میں گزار دیتا ہے ۔
#ہمـــــــــ #facebookpost #reels2024
مدرسے کے لینٹر کے لیے سریا اور سیمنٹ کی ضرورت ہے
مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل ہے
اگر کوئی خود آکر تسلی کرنا چاہتا ہے تو دئے گئے پتہ پر دیکھ سکتے ہیں ۔
پتہ: خیبر کالونی خزانہ روڈ شموزئی
الحمد للّٰہ مدرسے پر دوبارہ کام شروع ہوگیا
تمام مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل ہے
شیخانوں محلہ خزانہ شموزئی تحصیل بریکوٹ ضلع سوات
رابطہ نمبر 03156330099
03489357961
دارالعلوم خدیجۃ الکبری للبنات خزانہ شموزئی سوات
العلماء ورثۃ الانبیاء ❤️💯
شموزئی یوتھ کے لیے اہم پیغام۔۔
اس ٹریننگ سیشن میں ضرور حصہ لیں۔۔
ٹریننگ میں شامل ہونے کے لیے میٹرک پاس اور ایک لیپ ٹاپ ساتھ ہونا لازمی ہے۔ رجسٹریشن اور مزید معلومات کے لیے محسن خان کے واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کریں۔
اپنی مدد آپ کے تحت شموزئی پودے پہنچا دئے ہیں اسے لگانے میں آپ تمام دوستوں کی مدد درکار ہو گی پودے کب اور کہاں لگانے ہیں اسی پیج کے ذریعے ہم آپ کو آگاہ کرتے رہیں گے
آج شموزئی سوات میں شجر کاری مہم کے حوالے سے ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں علاقے کے مشران اور نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی۔ اس میٹنگ کا مقصد علاقے میں شجر کاری کو فروغ دینا اور ماحول کو سرسبز و شاداب بنانا تھا۔ میٹنگ کے دوران مختلف موضوعات پر بات چیت کی گئی اور کئی اہم فیصلے کیے گئے۔
سب سے اہم نکتہ جو زیر بحث آیا وہ یہ تھا کہ پودے صرف لگانا کافی نہیں ہے بلکہ ان کی دیکھ بھال اور حفاظت بھی بہت ضروری ہے۔ مشران نے اس بات پر زور دیا کہ ہر فرد کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے نہ صرف پودے لگانے چاہیے بلکہ ان کی پانی دینے اور حفاظتی اقدامات پر بھی توجہ دینی چاہیے۔ نوجوانوں نے اس مہم میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ وہ اپنے اپنے محلوں میں شجر کاری کی مہمات کو منظم کریں گے۔
آخر میں میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ باقاعدگی سے ایسی میٹنگز اور ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ لوگوں میں شعور بیدار کیا جا سکے اور اس مہم کو کامیاب بنایا جا سکے۔ شجر کاری مہم کے اہداف کے حصول کے لیے علاقے کی تمام کمیونٹیز کو ایک ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔