Sr news

Sr news local news about our area

26/06/2024

*پی ڈی ایم اے اپڈیٹس*
*موسمی انتباہ:*

-صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں جمعہ کے روز سے پیر کے روز تک کے دوران آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان. پی ڈی ایم اے مراسلہ

مون سون ہوائیں جمعہ کی روز سے ملک کے مشرقی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان. پی ڈی ایم اے

پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری۔ پی ڈی ایم اے

پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو گرد آلود ہوائیں/ آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لیے ہدایات جاری کر دیں۔ پی ڈی ایم اے

کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت۔ پی ڈی ایم اے مراسلہ

کسان اپنی فصلوں کو پانی دینے کے معمولات اور خصوصا گندم کی کٹائی کے علاقوں میں موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں۔ پی ڈی ایم اے

تیز ہواؤں کی صورت میں میں عوام بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں و تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہے۔ پی ڈی ایم اے مراسلہ

۔حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے کے لیے احتیاتی تدابیر اپنانے کی ہدایت۔ پی ڈی ایم اے مراسلہ

۔حساس اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کو مقامی آبادی تک پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں ۔پی ڈی ایم اے مراسلہ

۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں تمام متعلقہ ادارے روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں اور سڑک کی بندش کی صورت میں ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کئے جائیں۔پی ڈی ایم اے مراسلہ

۔سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیا جائے ۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے مراسلہ

-پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی مکمل آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پردیں. پی ڈی ایم اے

25/06/2024

*ریسکیو 1122 نوشہرہ/فائرنگ کا واقعہ*

تحصیل جہانگیرہ شیدو کے مقام سے بلٹ انجری کی کال ریسکیو 1122 کنٹرول روم نوشہرہ کو موصول ہوئی۔۔۔

ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیمیں جائے حادثہ پر روانہ۔

اطلاعات کے مطابق نا معلوم وجوہات کی بنا پر لڑائی جگھڑے کی صورت فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی،

فائرنگ کی صورت میں زخمی ہونے والوں میں شہاب عمر 26 سال سكنہ شیدو، مہتاب خان عمر 25 سكنہ معراجی شامل۔۔

ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کاروائی کرتے ہوے جائے حادثہ پر پہنچتے ہی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد QHAMC ہسپتال منتقل کر دیا،

ترجمان ریسکیو 1122 نوشہرہ

24/06/2024

ریسکیو 1122 صوابی

صوابی تحصیل رزڑ کے علاقے چکنوڈہ ملک آباد کالو ڈھیر میں باپ اور 12 سالہ بیٹی نامعلوم وجوہات کی بنا پر گہرے اور تنگ کنویں میں گرنے کی اطلاع ریسکیو1122 کنٹرول روم کو موصول

صوابی: ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اویس بابر کی قیادت میں ریسکیو1122 ڈیزاسٹر اور میڈیکل ٹیم کا بروقت رسپانس،

صوابی: ریسکیو ٹیم نے پیشہ ورانہ طریقے سے باپ اور ان کی 12سالہ بیٹی دونوں کنوئیں سے نکال کر طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال منتقل کر دیا۔

صوابی: جہاں ہسپتال میں ڈاکٹروں نے باپ مسمی لال زرین کی موت کی تصدیق کردی جبکہ 12سالہ بچی کی جان خطرے سے باہر بتائی گئی۔۔

میڈیا کوارڈینیٹر ریسکیو1122 صوابی

22/06/2024

۔ریسکیو 1122 نوشہرہ

رسالپور پولیس سٹیشن کے قریب روڈ ٹریفک حادثہ۔۔

روڈ ٹریفک حادثے کے دوران دو افراد زخمی۔۔

یاسر عمر 20 سال سكنہ کاٹلنگ
اور ھدایت عمر 17 سال سكناہ کاٹلنگ زخمی۔۔۔

روڈ ٹریفک حادثہ موٹر سائیکل کی اوور سپیڈنگ کی صورت پیش آیا۔۔۔

ریسکیو 1122 نوشہرہ سٹیشن 55 بارہ بانڈہ سے میڈیکل ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ذخمیوں کو جائے حادثہ پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کیا

22/06/2024

*روڈ ٹریفک حادثہ دو نوجوان جاں بحق اور چار افراد زخمی ریسکیو 1122صوابی*

صوابی۔جھنڈا روڈ پر خیبر موٹر کار حادثے کا شکار۔

حادثے کے نتیجے میں دو نوجوان موقع پر جاں بحق اور چار افراد شدید زخمی۔

ریسکیو 1122 کنٹرول کو اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی دو ایمبولنسز کے ساتھ میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ کر ڈیڈ باڈی اور زخمیوں کو صوابی ہسپتال منتقل کردیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا۔

عیسی عمر 20سال شدید زخمی
سمیر عمر 15سال شدید زخمی
سیف اللہ عمر 17سال شدید زخمی
یحیی عمر14سال شدید زخمی
محمد سمیع عمر 20سال جاں بحق سکنہ جہانگیرہ
محمد موسی عمر 20سال جاں بحق سکنہ جہانگیرہ

میڈیا کورڈینیٹر ریسکیو1122صوابی

22/06/2024
*ریسکیو 1122 نوشہرہ/واٹر ریسکیو*ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر ملک اشفاق حسین کی ہدایت پر خیر اباد سر پل کے مقام پر ڈوبنے والے نو...
21/06/2024

*ریسکیو 1122 نوشہرہ/واٹر ریسکیو*

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر ملک اشفاق حسین کی ہدایت پر خیر اباد سر پل کے مقام پر ڈوبنے والے نوجوان کی تلاش کیلئے لئے سرچ آپریشن چوتھے روز بھی جاری۔

گزشتہ چند روز پہلے خیر آباد سر پل کے مقام پر موسیٰ عمر 17 سكنہ پشاور دریا سندھ میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا۔

جس کی تلاش کیلئے ریسکیو 1122 نوشہرہ کے ماہر غوطہ خور ٹیمیں اوپن بوٹ سرچنگ میں مصروف عمل ہیں۔

میڈیا سیل ریسکیو 1122 نوشہرہ

تلاش ورثہ*پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں اور ورثہ کی تلاش میں مدد کریں*تفصیلات کے مطابقریسکیو 1122 صوابی کنٹرول روم کو...
21/06/2024

تلاش ورثہ

*پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں اور ورثہ کی تلاش میں مدد کریں*

تفصیلات کے مطابق
ریسکیو 1122 صوابی کنٹرول روم کو نامعلوم شخص کے ڈوبنے سے متعلق ایمرجنسی کال موصول ہوئی۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر صوابی اویس بابر کی ہدایت پرصوابی ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم سٹیفہ نہر باجا کے مقام پر پہنچ کر آپریشن شروع کردی۔

ریسکیو1122 غوطہ خوروں نے پیشہ ورانہ طریقے سے ڈوبے ہوئے شخص 30منٹ کے اندر لاپتہ شخص کی لاش سٹیفہ نہر سے نکال لی۔

سٹیفہ نہر سے نکالے ہوئے شخص کی شناخت تاحال نہیں ہوئی، جس کی عمر 20سے 25سال کے قریب ہے ۔

صوابی پولیس کے ہمراہ ریسکیو 1122 صوابی میڈیکل ٹیم نے جسد خاکی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال صوابی منتقل کر دیا ہے ۔

اویس بابر
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر صوابی

19/06/2024

*ریسکیو 1122 نوشہرہ/کاکا صاحب ریسکیو آپریشن*

نوشہرہ : کاکا صاحب سپین کانڑی سے گہرے کنویں میں ایک شخص کے گرنے کی اطلاع ریسکیو1122 کنٹرول روم کو موصول ہوئی۔۔

نوشہرہ : ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نوشہرہ کی ڈیزاسٹر ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

نوشہرہ : ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک مزدور گہرے کنویں میں کام کرتے ہوئے زہریلی گیس کے باعث بے ہوش ہو کر گر پڑا۔
جس کو ریسکیو1122 اہلکاروں نے فوری رسپانس کرتے ہوئے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت بحفاظت کنویں سے نکال کر NMC ہسپتال منتقل کردیا۔

نوشہرہ : اس ریسکیو آپریشن میں ریسکیو 1122 نوشہرہ سے افراسیاب شفٹ انچارج کی قیادت میں شہروز DR اور حسن DR پر مشتمل ٹیم نے حصہ لیا۔۔

نوشہرہ : اس کامیاب ریسکیو آپریشن پر اہل علاقہ نے ریسکیو1122 کی خدمات کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا،

میڈیا کوارڈینیڑ ریسکیو نوشہرہ

19/06/2024

*ریسکیو 1122 نوشہرہ/ڈوبنے کا واقعہ*

خیر آباد سر پل کے مقام پر دریائے سندھ میں ڈوبنے والے نوجوان کی تلاش کیلئے ریسکیو 1122 غوطہ خور ٹیم کا دوسرے روز بھی سرچ آپریشن جاری۔

ریسکیو 1122 نوشہرہ کے ماہر غوطہ خوروں کی جانب سے موسیٰ عمر 17 سال سكنہ پشاور کی تلاش کیلئے جدوجہد تاحال جاری۔۔

دریا سندھ میں ڈوبنے والے نوجوان کی تلاش کیلئے ریسکیو 1122 نوشہرہ سے ڈائیونگ انچارج مراد گل، مدثر شاہ اور حلیم پر مشتمل ماہر غوطہ خور سرچ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔۔۔

ترجمان ریسکیو 1122 نوشہرہ

18/06/2024

*گولی لگنے سے دو افراد شدید زخمی ریسکیو 1122 صوابی*

صوابی ۔شاہ منصور ریسکیو 1122 سٹیشن کے سامنے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گولی لگنے سے رحمت عمر 40سال اور سید عارف عمر45سال شدید زخمی کی اطلاع ۔

ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے باچا خان میڈیکل ہسپتال منتقل کردیا۔

میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو 1122 صوابی

18/06/2024

*ریسکیو 1122 نوشہرہ*

خیر آباد سر پل کے مقام پر دریائے سندھ میں نوجوان کے ڈوبنے کی اطلاع پر ریسکیو 1122 نوشہرہ سے غوطہ خور ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

ریسکیو 1122 نوشہرہ کے ماہر غوطہ خوروں کی جانب سے نوجوان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق موسیٰ عمر 17 سال سكنہ پشاور دریائے میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا۔

دریا میں ڈوبنے والے نوجوان کی تلاش کیلئے ریسکیو 1122 نوشہرہ سے ڈائیونگ انچارج مراد گل کی قیادت میں مدثر اور حلیم پر مشتمل ماہر غوطہ خور نے سرچ آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

ترجمان ریسکیو 1122 نوشہرہ۔۔

*ریسکیو 1122 صوابی اہلکار عیدالاضحی  کی خوشی کے موقع پر اپنے گھروں سے دور عوام کی خدمت کے لیئے پیش پیش*ڈائریکٹر جنرل ڈاک...
16/06/2024

*ریسکیو 1122 صوابی اہلکار عیدالاضحی کی خوشی کے موقع پر اپنے گھروں سے دور عوام کی خدمت کے لیئے پیش پیش*

ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد آیاز خان کی ھدایت پر ضلع صوابی میں ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم میڈیکل ٹیم دریائے اباسین،دریائے ہنڈ اور مختلف کئی پوانٹ پر تعینات کر دی گئی ہیں۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اویس بابر کی زیر نگرانی ریسکیو 1122 صوابی کے اہلکار عید الاضحی کے موقع پر مکمل ہائی الرٹ ہیں۔ اور 24گھنٹے کسی بھی ایمرجنسی صورت حال میں عوام کو بر وقت طبی سہولت فراہم کرنے اور دیگر ناخوش گوار حادثات سے نمٹنے کیلئے اپنے ڈیوٹی پوائنٹ پر موجود رہنگیں۔

صوابی عوام الناس ایمرجنسی کے دوران خدمات حاصل کرنے کے لیے 1122 پر رابطہ کریں

میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو 1122 صوابی

14/06/2024

*ریسکیو 1122 نوشہرہ/فائرنگ کا واقعہ/تین افراد جاں بحق*

نظامپور کے علاقے انزیری گاؤں جنازہ گاہ سے ریسکیو کنٹرول روم کو نوشہرہ پولیس کی جانب سے بلٹ ایمرجنسی کی اطلاع موصول ہوئی۔۔ریسکیو 1122

فائرنگ کی صورت میں دو خواتین سمیت کل تین افراد جاں بحق۔۔ریسکیو 1122

ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی میڈیکل ٹیم ریسکیو سٹیشن 66 نظامپور سے موقع پر پہنچ گئی۔ریسکیو 1122

ابتدائی اطلاعات کے مطابق گھریلوں تنازع کی صورت میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہوئے۔۔ریسکیو 1122

ریسکیو1122 نوشہرہ کی میڈیکل ٹیم نے تمام جاں بحق افراد کی ڈیڈ باڈیز کو DHQ ہسپتال نوشہرہ منتقل کردیا۔ریسکیو 1122

جاں بحق ہونے والے افراد کی تفصیل درجہ ذیل ہیں۔
میر اکبر خان عمر 43 سال سكنہ انزیری نظامپور (جاں بحق)
زوجہ میر اکبر عمر 38 سال سكنہ انزیری نظامپور (جاں بحق)
دختر میر اکبر عمر 22 سال سكنہ انزیزی نظامپور (جاں بحق)

میڈیا سیل ریسکیو 1122 نوشہرہ

ڈسٹرکٹ پولیس صوابی✍پریس ریلیز: مورخہ 08 جون 2024*دیہہ مانکئی میں دو فریقین کے مابین  قتل و مقاتلی کی دشمنی دوستی میں تبد...
08/06/2024

ڈسٹرکٹ پولیس صوابی
✍پریس ریلیز: مورخہ 08 جون 2024
*دیہہ مانکئی میں دو فریقین کے مابین قتل و مقاتلی کی دشمنی دوستی میں تبدیل*

*ڈی ایس پی سرکل لاہور فضل شیر خان اور ایس ایچ او لاہور الطاف خان و دیگر پولیس افسران کی شرکت*

آج مورخہ 08 جون بوقت 8:00 بجے بمقام مدرسہ مجددیہ دیہہ مانکئی حدود علاقہ تھانہ لاہور میں دو فریقین کے درمیان قتل مقاتلے دشمنی میں راضی نامہ کی گئی جسمیں پولیس افسران علاقہ جرگہ مشران کی بھر پور کاوشوں سے دوستی میں تبدیل دی۔
فریق اول شکور،نورعلی،لعل پور وغیرہ ساکنان مانکئی اور فریق دوم کپور ،افسرعلی وغیرہ ساکنان مانکئی کے درمیان تمام رنجشیں دور کرکے آپس میں بھائی بھائی بننے کی عہد کی*
دوران راضی نامہ پولیس کی جانب سے فل پروف سیکیورٹی تعینات تھے۔
* #ترجمان صوابی پولیس*

05/06/2024

*فائرنگ کے نتیجے دو نوجوان جاں بحق ریسکیو 1122 صوابی*

صوابی ۔کالا کنڈو میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر گولی لگنے سے اشتیاق عمر 35سال اور عاصم عمر 33سال موقع پر جاں بحق ۔

ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ کر دونوں لاشیں مزید تفصیلات کےلئے صوابی ہسپتال منتقل کردیا۔

میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو 1122 صوابی

04/06/2024

_*ریسکیو 1122 نوشہرہ/اگ لگنے کا واقعہ*_

تحصیل جہانگیرہ کے علاقے کنڈ موڑ سے ریسکیو کنٹرول روم کو آتشزدگی کی اطلاع موصول ہوئی۔۔

ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو سٹیشن 33 اکوڑہ خٹک سے فائر ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی .

_اگ نا معلوم وجوہات کی بنا پر روڈ کے کنارے جھاڑیوں اور درختوں پر بھڑک اٹھی تھی۔

_ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے 20 منٹ مسلسل پیشہ ورانہ طریقے سے فائر فائٹنگ کرتے ہوئے آگ پر قابوں پا لیا ۔۔

اس فائر آپریشن میں شفٹ انچارج عبید خان کی قیادت میں ریسکیو سٹیشن 33 اکوڑہ خٹک سے 3 ریسکیو اہلکاروں نے حصہ لیا جبکہ 5 ہزار لیٹر پانی استمال کیا۔۔۔۔

ترجمان ریسکیو 1122 نوشہرہ

*ریسکیو 1122 نوشہرہ/آئل ٹینکر فائر ایمرجنسی*تحصیل پبی تاروں شیل ڈیپوں کے قریبی مقام سے آئل ٹینکر پر آتشزدگی کی اطلاع ریس...
04/06/2024

*ریسکیو 1122 نوشہرہ/آئل ٹینکر فائر ایمرجنسی*

تحصیل پبی تاروں شیل ڈیپوں کے قریبی مقام سے آئل ٹینکر پر آتشزدگی کی اطلاع ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو موصول ہوئی :ریسکیو 1122

اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو سٹیشن 22 پبی سے فائر ٹیم نے فوری طور پر رسپانس کیا :ریسکیو 1122

اگ وحید اللّه نامی شخص کے آئل ٹینکر پر نامعلوم وجوہات کی بنا پر بھڑک آٹھی تھی جس سے ٹینکر مکمل طور پر اگ سے متاثر ہوا :ریسکیو 1122

ریسکیو1122 نوشہرہ کے فائر فائٹرز نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے 20 منٹ فائر فائٹنگ کے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا :ریسکیو 1122

ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز کی پیشہ ورانہ فائر فائٹنگ کی بدولت اس آپریشن کے دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا :ریسکیو 1122

اس فائر ایمرجنسی کے دوران ریسکیو سٹیشن 22 پبی سے 4 فائر فائٹر ز نے حصہ لیا جبکہ 6 ہزار لیٹر کے قریب پانی کا استعمال کیا گیا :ریسکیو 1122

04/06/2024

اھم اطلاع ۔۔۔۔۔ اہم خبر
اج 4 جون 2024 بروز منگل سہ پہر 1 بجے کے بعد کارخانوں چوک ٹوپی ہر قسم کی آمد ورفت کے لیے رات 10 بجے تک بند ہوگا.
انتہائی ضروری آمدورفت کے لیے متبادل راستہ بورڈنوں چوک گدون کارخانے روڈ سے مٹونو لار ٹوپی۔
جب کہ ذیدہ مرغز ٹوپی خوڑ سے کلابٹ بائ پاس سے ہوکر استعمال کریں.
تمام صوابی عوام کو اس جلسے میں شریک ہوکر کامیاب کرے

03/06/2024

*ریسکیو 1122 صوابی*

صوابی:- گاوں ترکو غنڈو کے مقام پر نا معلوم وجوہات کی بناء پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع۔

صوابی:- ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع ملنے پر ایمرجنسی میڈیکل ٹیم بمعہ ایمبولنس جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئی۔

صوابی:- زخمیوں کی شناخت درج ذیل ہے:

1- اقبال سید عمر 24 سال سکنہ چارباغ
2- بخت سید عمر 26 سال سکنہ چارباغ

صوابی:- ایمرجنسی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور تشویشناک حالت میں کالو خان ہسپتال منتقل کر دیا۔

میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو 1122 صوابی

03/06/2024

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
افسوس ناک یوناٹیڈ منرل کمپنی کویٹہ بلوچستان کی مائن میں عالم ناک حادثہ رونما ہوا ہے جسمیں گیارہ کان کن جانبحق ہوچکے ہے جن کا تعلق خیبرپختونخوا ضلع شانگلہ سے ہے

ریسکیو 1122 نوشہرہ/ آتشزدگی نوشہرہ کے علاقے پیر سباق کے مقام پر فائر ایمرجنسی کی کال ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو موصول ہوئ...
03/06/2024

ریسکیو 1122 نوشہرہ/ آتشزدگی

نوشہرہ کے علاقے پیر سباق کے مقام پر فائر ایمرجنسی کی کال ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو موصول ہوئی۔۔

اطلاح ملتے ہی ریسکیو 1122 سٹیشن 77 نوشہرہ کینٹ سے فائر ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور پیشہ وارانہ طریقے سے فائٹنگ شروع کر دی۔۔۔

آگ نا معلوم وجوہات کے بنا پر زیتون درخت کے کھیتو میں بھڑک اٹھی تھی جس سے پورے کھیت کے لپیٹ میں آنے کا خطرہ تھا۔

ریسکیو فائر ٹیم نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے 30 منٹ فائر فائٹنگ کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔۔۔.

اس فائر آپریشن میں سٹیشن 77 سے 3 ریسکیو فائر فائٹروں نے حصہ لیا اور 4 ہزار لیٹر کے قریب پانی کا استعمال ہوا۔۔۔

ترجمان ریسکیو 22 11 نوشہرہ

03/06/2024

_*ریسکیو 1122 نوشہرہ/روڈ ٹریفک حادثہ*_

تحصیل پبی چراٹ سیمنٹ فیکٹری روڈ گریڈ سٹیشن کے قریبی مقام پر ٹریکٹر ٹرالی کا بریک فیل ہونے کے بعد روڈ سے نیچے کھڈیں میں جاگرنے کے باعث روڈ ٹریفک حادثہ پیش آیا۔

حادثے کی کال موصول ہونے کے بعد ریسکیو اسٹیشن 44 جلوزئی سے ایمبولینس نے جائے حادثہ پر فوری طور پر رسپانس دیا ۔۔_

روڈ ٹریفک حادثہ کے دوران ایک شخص شدید زخمی ۔

روڈ ٹریفک حادثے کے دوران اختر عمر 42 سال سكنہ اذاخیل بالاں زخمی۔۔

۔۔ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد پبی ہسپتال نوشہرہ منتقل کردیا۔۔_

۔۔_ _*ترجمان ریسکیو 1122 نوشہرہ*_

03/06/2024

*ریسکیو 1122 صوابی*

صوابی:- گاوں ٹوپی بورڈونو چوک کے مقام پر نا معلوم وجوہات کی بناء پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع۔

صوابی:- ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع ملنے پر ایمرجنسی میڈیکل ٹیم بمعہ ایمبولنس جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئی۔

صوابی:- شدید زخمی کی شناخت درج ذیل ہے:

1- شریف خان عمر 50 سال سکنہ ٹوپی

صوابی:- ایمرجنسی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر شدید زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹوپی منتقل کر دیا۔
جہاں پر ڈاکٹروں نے ایک شدید زخمی شخص کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔

میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو 1122 صوابی

02/06/2024

ڈسٹرکٹ پولیس صوابی
✍پریس ریلیز: مورخہ 02 جون 2024
*صوابی۔ چھوٹا لاہور پولیس کی اہم و کامیاب کاروائی،17 سال پہلے 06 افراد کو قتل کرنے والے ملزمان با مسلح گرفتار*

*ملزمان نے تنازعہ اراضی پر اپنے سگے چچا زاد بھائیوں کو بے گناہ قتل کیے تھے*

*وجہ عناد:- صرف ایک سفیدار درخت کاٹنے پر 06 افراد کو بے گناہ قتل اور فصل کو نقصان اور مختلف قسم کی دھمکیاں دی گئی*

*پھر ملزمان نے عدالت میں جعلی راضی نامہ پیش کیا،جو آخر کار جج صاحب کو شک پڑا اور دو وکلاء سمیت 17 افراد پر بوکسی کیس مقدمہ درج رجسٹرڈ کی*

*اس کے بعد ملزمان نے مقتولین کے 40 کنال پر کھڑی گندم کی فصل پر آگ لگا کر راکھ بنا دی*

*ملزمان عمر رسیدہ ہوکر بھی مقتولین کے خاندان کو راضی نامے کے لیے مختلف قسم کی دھمکیاں دیے رہے تھے*

*ملزمان نصیر محمد ،وزیر محمد اور محمد نواب ساکنان جلسئی کو گرفتار کیا گیا ہے جن سے دو عدد کلاشنکوف اور دو عدد بندوق معہ درجنوں کارتوس برآمد کیے گئے*
*ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی ہارون رشید خان کے خصوصی ٹاسک پر کامیابی ملی*
*ڈی ایس پی سرکل لاہور فضل شیر خان کا ایس ایچ او الطاف خان کے ہمراہ پریس کانفرنس*

تفصیلات کے مطابق آج سے 17 برس پہلے مورخہ 01.03.2007 کو ابو لقیل ولد غلام اکبر سکنہ جلسئی نے رپورٹ درج کی جسکے مطابق ملزمان وزیر محمد،نصیر محمد پسران فضل اکبر ،لائق اور سید نواب نے اپنے چچا زاد بھائیوں مسمیاں عبدالکبر ،گل اکبر پسران محمد اکبر ،اختر منیر ولد عبدالکبر ،زاہد منیر وغیرہ پر فائرنگ کرکے پانچ افراد قتل اور زخمی کیے تھے،ملزمان علاقے سے فرار ہوکر مفرور تھے،پولیس نے نامزد ایک ملزم کو گرفتار کرکے عدالت سے سزایاب ہوا ،اس کے بعد ملزمان نے بوکس راضی نامے تیار کیے جس میں دو وکلاء سمیت 17 افراد معہ خواتین شامل کرکے مدعی کے روپ میں عدالت میں پیش ہونے اور کہا کہ ہم آپس میں راضی نامے کے لیے تیار ہیں،چنانچہ بوکس راضی نامے میں شامل افراد کے تمام تر شناختی کارڈ اور ڈاکومنٹس مدعیان کے شناختی کارڈ کے طرز پر بنائے گئے تھے،پھر شک کی بناء پر جعلی مدعیان ثابت ہونے پر جج نے اپنے مدعیت جعلی مدعیان پر ایف آئی آر درج کی ۔

اس کے بعد ملزمان نے ایک اور ظلم کی داستان قائم کی، مقتولین کے 40 کنال اراضی پر گندم کو آگ لگا دی اور مدعیان میں سے مزید ایک شخص قتل کیا
بعد میں مدعیان کو مختلف طریقوں سے دھمکیاں شروع کی تاکہ وہ مجبوراً راضی نامہ کریں۔

اس حوالے سے ریجنل پولیس آفیسر مردان نجیب الرحمن کے خصوصی ہدایات پر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی ہارونرشید خان کے خصوصی ٹاسک پر پولیس ٹیم زیر نگرانی ڈی ایس پی سرکل لاہور فضل شیر خان،ایس ایچ او لاہور سب انسپکٹر الطاف خان نے اپنے مخبر خاص اطلاع پر درندہ صفت ملزمان کے حوالے سے معلومات حاصل کرتے ہوئے کامیاب چھاپہ زنی کے دوران ملزمان وزیر محمد،نصیر محمد اور محمد نواب ساکنان جلسئی کو بامسلح گرفتار کرلیے گئے۔ ملزمان کے خلاف 19 مقدمات درج رجسٹرڈ ہیں۔
* #ترجمان صوابی پولیس*

02/06/2024

ریسکیو 1122 نوشہرہ

تحصیل پبی جلو زئی اکنامکس زون میں کام کرتے ہوئے مزدور پر دیوار گرنے کی ایمرجنسی کال ریسکیو کنٹرول روم کو موصول ہوئی۔

ریسکیو 1122 نوشہرہ کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔۔۔

دیوار گرنے کے سبب ملت عمر 40 سال سكنہ ارمڑ پایاں جاں بحق۔۔

ریسکیو 1122 نوشہرہ کی میڈیکل ٹیم نے جاں بحق شخص کو ایمبولینس میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے پبی ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کردی۔۔۔

ڈسٹرکٹ پولیس صوابی✍پریس ریلیز: مورخہ 30 مئی 2024*صوابی۔ڈی پی او صوابی کے وژن کے مطابق زیر صدارت ڈی ایس پی سرکل لاہور فضل...
30/05/2024

ڈسٹرکٹ پولیس صوابی
✍پریس ریلیز: مورخہ 30 مئی 2024
*صوابی۔ڈی پی او صوابی کے وژن کے مطابق زیر صدارت ڈی ایس پی سرکل لاہور فضل شیر خان کا تھانہ چھوٹا لاہور میں کھلی کچہری کا انعقاد*

*ڈی ایس پی سرکل لاہور فضل شیر خان نےکھلی کچہری میں عوام کے مسائل سنے اور ایس ایچ او لاہور الطاف خان کو درخواستوں پر قانون کے مطابق کاروائی کے احکامات جاری کردیئے اس موقع پر ڈی ایس پی لاہور فضل شیر خان نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کو فوری انصاف کی فراہمی ہے*

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی ہارون رشید خان کے خصوصی ہدایات پر زیر صدارت ڈی ایس پی سرکل لاہور فضل شیر خان نے تھانہ لاہور میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اس موقع پر ایس ایچ او لاہور الطاف خان بھی موجود تھے،کھلی کچہری میں اہل علاقہ مشران،اساتذہ کرام و ہر مکتب وفکر کے اشخاص نے شرکت کی ، کھلی کچہری میں ڈی ایس پی لاہور فضل شیر خان نے لوگوں کے مسائل سنے اور موقع پر متعلقہ پولیس افسران کو ان کے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کیے، لوگوں کو انصاف کی بروقت فراہمی، امن و امان کا قیام، جرائم اور منشیات کا مکمل خاتمہ اولین ترجیح ہے معزز شہری جرائم کی نشاندہی کریں فوری کاروائی عمل میں لائی جائیگی، ڈی ایس پی لاہور نے کہا کہ کھلی کچہریوں میں لوگوں کی طرف سے مسائل کی نشاندہی پر فوری ازالہ کیا جاتا ہے۔
* #ترجمان صوابی پولیس*

Address

Main Bazar Tordher
Swabi
23610

Telephone

+923149958388

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sr news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Sr news:

Videos

Share

Category