19/11/2023
چونگاں.پمنکے
اُردو پنجابی میں اس پودے کو چونگاں پشتو میں پمنکے کہتے ہیں جبکہ ساٸنسی نام کارالوما فیمبریاٹا ہے
یہ ایک خوردنی سبزی ہے اس کا تعلق کیکٹس کے خاندان سے ہے اس کا ذائقہ کڑوا ہوتا ہے اور پاکستان ہندوستان کے علاقوں میں پکا کراستعمال ہوتا ہے جبکہ پاکستان میں اس کی کارالوما ٹیوبرکلوٹا قسم عام طور پر پائی جاتی ہے ایک خوردنی سبزی جو اپنے اندر بہت سارے طبعی فواٸد کی حامل ہے
پاکستان میں اس کا پودا قدرتی طور پر خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پایاجاتا ہے۔ جبکہ ہندوستان، افغانستان اور کچھ عرب ممالک، افریقہ، کنیری آئی لینڈ اور جنوبی یورپ میں بھی یہ پودا اُگتا ہے۔
اس کے بہت سے طبعی فوائد بھی ہیں جن میں سب سے زیادہ فاٸدہ وزن کم کرنا بھوک کی زیادتی کو مٹانا ہے اس کے علاوہ بے شمار طبعی فاٸدے ہیں جن کولیسٹرول شوگر معدہ کے بہت سے امراض امراض جگر و پتہ اور جوڑوں کے وہ درد جو حرارت کی کمی کی وجہ سے ہوں یعنی سردی یا ٹھنڈے ماحول کی وجہ سے یہ جسم میں تیزی سے جزب ہو کر حرارت پیدا کرتا ہے جسمانی درجہ حرارت میں اضافہ کرتا ہے اور چربی کو گلاتا ہے جس سے وزن میں واضع کمی ہوتی ہے سینٹیفک طور پر اسے بھوک بند کر دینے والی دوا سمجھا جاتا ہے
ہم پہاڑی لوگ اسے سبزی کے طور پہ گھروں میں سالن کی طرح بنا کے کھاتے ہیں عام طور پہ تو بازاروں میں نہیں ملتا لیکن چند ایک جگہوں پہ اس کی موجود بازار میں بکتے ہوۓ دیکھی جاسکتی ہے اور کچھ لوگ اس کے حصول کے لیے پہاڑوں پہ کافی محنت کے بعد اس ڈھونڈ پاتے ہیں
آپ اس پودے کو گھروں میں بہت آسانی کے ساتھ گملوں میں اگا سکتے ہیں ایک گملے میں اس کی چند ڈنڈیاں لگا کر اُن کو دھوپ چھاؤں والی جگہ پر رکھیں اور سردیوں میں پندرہ دن جبکہ گرمیوں میں سات دن کے وقفے سے پانی دیں۔ گملوں میں پانی کی نکاسی کا خاص خیال رکھیں یہ قدرے ٹھنڈی جگہ پہ ہی اگتا ہے
اب جدید دور میں ہماری نٸ نسل شاید اس کے نام سے بھی واقف نا ہو لیکن کچھ بزرگ ابھی بھی اسی کی فرماٸش کرتے ہیں اس کے استعمال سے اپنی صحت بحال رکھتے ہیں