Ghabir islamic tv

Ghabir islamic tv اسلامی تاریخی اور معلوماتی ویڈیوز نعت ترانے

31/08/2024
صوابی پولیس👮👮👮کی جشن آزادی کے موقع پر آزادی مارچ
19/08/2024

صوابی پولیس👮👮👮کی جشن آزادی کے موقع پر آزادی مارچ

تمام اہل اسلام کو عید الفطرکی بہت بہت خوشیاں مبارک ہوں
10/04/2024

تمام اہل اسلام کو عید الفطرکی بہت بہت خوشیاں مبارک ہوں

🅵🅰🅻🅻🅾🆆  🅼🅴 💓💓💗💖💗💓  اِنِّ الَلّٰہَ وَمَلَیکَتَہُ یُصَلُّونَ عَلَی النَبِی یَا أَیُھَا الَّذِینَ اَمَنُو صَلُّو عَلَیہِ وَ...
10/11/2023

🅵🅰🅻🅻🅾🆆 🅼🅴 💓💓💗💖💗💓

اِنِّ الَلّٰہَ وَمَلَیکَتَہُ یُصَلُّونَ عَلَی النَبِی یَا أَیُھَا الَّذِینَ اَمَنُو صَلُّو عَلَیہِ وَسَلِمُوا تَسلِیمًا 💓
بیشک اللّٰہ اور اس کے فرشتے نبیﷺ پر درود بھیجتے ہیں، اے ایمان والو تم بھی ان پر درود و سلام بھیجا کرو ❤

🆂🆄🅱🆂🅲🆁🅸🅱🅴🙋🙋 🅼🅴👍👍
18/09/2023

🆂🆄🅱🆂🅲🆁🅸🅱🅴🙋🙋 🅼🅴👍👍

05/09/2023

دو سال قبل اقتدار میں آنے کے بعد سے طالبان حکومت نے ملک میں موسیقی پر پابندی لگائی ہوئی ہے۔
مزید جانیے:http://tinyurl.com/2bbm48ld

اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہے ہم ایک ہے
04/09/2023

اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہے ہم ایک ہے

14/08/2023

14اگست 2023 کی پولیس ٹریننگ سنٹر شاہ منصور ٹاون شپ میں بنائی گئی ویڈیوں ضرور دیکھیں اور شیئر بھی کیجیے شکریہ

10/08/2023

نصیب والوں میں میرابھی نام ہوجائے جوزندگی کی مدینے میں شام ہوجائے
05/08/2023

نصیب والوں میں میرابھی نام ہوجائے
جوزندگی کی مدینے میں شام ہوجائے

اسلام وعلیکم!آج آپ کی توجوہ ایک ایسے غیر ضروری پودے کی جانب مبذول کرنے جارہا ہوں جو اس وقت ایک خطرناک شکل اختیار کر چکا ...
09/07/2023

اسلام وعلیکم!
آج آپ کی توجوہ ایک ایسے غیر ضروری پودے کی جانب مبذول کرنے جارہا ہوں جو اس وقت ایک خطرناک شکل اختیار کر چکا ہے۔ اس پودے کو گاجر بوٹی کہا جاتا ہے جبکہ اس کا سائنسی نام ہے پارتھینیم ہایسٹرو فورس یہ امریکن اوریجن سے ہے
گاجر بوٹی ایک حملہ آور جڑی بوٹی ہے۔ جس کا انسانوں اور جانوروں کی صحت پر بہت زیادہ برے اثرات ہیں۔ اسی طرح یہ فصلات اور ماحول کےلئے بھی مضر اثرات رکھتی ہے

گاجر بوٹی بہار اور گرمیوں کے موسم کے مہینوں (اپریل سے نومبر) میں اگتی ہے۔

برسات کے موسم میں تیزی سے اگتے ہوئے اس کا قد ڈیڑھ میٹر تک پہنچ جاتا ہے اور اس کا بیج دور دراز تک پھیل جاتا ہے۔ ایک پودا اپنی مکمل صلاحیت میں اٹھائیس ہزار بیج پیدا کرسکتا ہے
۔ یہ امریکہ سے آسٹریلیا دوسرے جنگ عظیم کے دوران منتقل ہوا تھا۔ اس نے آسٹریلیا میں 70 فیصد چارہ گاہوں کو مکمل طور پر ختم کیا ہے جس سے تقریباً پچاس بیلین ڈالرکا نقصان ہوا ہے. یہ اپنی جڑوں میں ایک ایسے کیمیائی مادے (Allelopathic Effect) کا اخراج کرتا ہے جس کی وجہ سے دوسرے فائدہ مند پودے مرجاتے ہیں اور یہ مزید پیل جاتا ہے۔

اس کے بیج پاکستان میں 2009سیلاب کے دوران آسٹریلیا سے امدادی گندم کی بیج میں منتقل ہوا تھا۔ اور اب یہ پاکستان میں ہر جگہ مال مویشیوں، پانی اور آندھیوں کے زریعے منتقل ہوا ہے ۔
یہ ایک شدید خطرہ بن چکا ہے ہمارے فصلوں اور چراگاہوں کیلئے اور اگر اسکی روک تھام نہیں کی گئی تو بہت جلد یہ ایک وبائ شکل اختیار کرلے گا ۔
اس کی روک تھام کیلئے بہترین طریقہ کلچرل ہے یعنی جڑوں سے اکھڑ کر ڈمپ کرے. اسکی روک تھام پھول انے سے پہلے کرنی چاہۓ تاکہ یہ اور نہ پھیل سکے۔ انکی روک تھام کے لۓ ھاتوں میں دستانے پہن کر اور ماسک لگا کر کرنی جاہۓ تاکہ اس سے چمڑے کی الجی نہ لگے۔
۔ اور دوسرا کیمیائی طریقہ ہے یعنی herbicides کا استعمال کرے۔ راؤنڈ اپ یا گلائفوسیٹ کا سپرے کرے جس سے یہ ختم ہو جائیگا لیکن کمیای طریقے سے اتنے وسیع رقبے پر قنٹرول کرنا مشکل ہے۔
لہزا اس کی روک تھام ایک قومی فریضہ سمجھتے ہوئے اس پیغام کو آگے پیلائے اور اجتعمائ طور پر اسکی روک تھام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ تمام نوجوانوں حصوصی طور پر سکولوں اور کالجوں کے طلباء اور سماجی کارکنان اس کاع خیر کا حصہ بنیں تاکہ ہماری زرعی زمینیں اور چراگاہیں اس مضر پودے سے پاک ہو۔
آگاہ کریں۔ تاکہ وہ بھی اس جڑی بوٹی کے مضر اثرات کے بارے میں جان سکیں۔

معلوماتی مواد دوسروں کے ساتھ بانٹیں
"خوشحال زمیندار گھر آپ کے سنگ"
"آپکا اعتماد ہمارہ معیار "
Copi

بوبکرعمر عثمان و علی یاران وفاء میں سب سے جلی
09/07/2023

بوبکرعمر عثمان و علی یاران وفاء میں سب سے جلی

08/07/2023

مکہّ میں ابوسفیان بہت بے چین تھا ،
" آج کچھ ھونے والا ھے " ( وہ بڑبڑایا ) اسکی نظر آسمان کی طرف باربار اٹھ رھی تھی ۔
اسکی بیوی " ھند " جس نے حضرت امیر حمزہ کا کلیجہ چبایا تھا اسکی پریشانی دیکھ کر اسکے پاس آگئ تھی
" کیا بات ھے ؟ کیوں پریشان ھو ؟ "
" ھُوں ؟ " ابوُ سُفیان چونکا ۔ کُچھ نہیں ۔۔ " طبیعت گھبرا رھی ھے میں ذرا گھوُم کر آتا ھوُں " وہ یہ کہہ کر گھر کے بیرونی دروازے سے باھر نکل گیا
مکہّ کی گلیوں میں سے گھومتے گھومتے وہ اسکی حد تک پہنچ گیا تھا
اچانک اسکی نظر شہر سے باھر ایک وسیع میدان پر پڑی ،
ھزاروں مشعلیں روشن تھیں ، لوگوں کی چہل پہل انکی روشنی میں نظر آرھی تھی
اور بھنبھناھٹ کی آواز تھی جیسے سینکڑوں لوگ دھیمی آواز میں کچھ پڑھ رھے ھوں
اسکا دل دھک سے رہ گیا تھا ۔۔۔
اس نے فیصلہ کیا کہ وہ قریب جاکر دیکھے گا کہ یہ کون لوگ ھیں
اتنا تو وہ سمجھ ھی چکا تھا کہ مکہّ کے لوگ تو غافلوں کی نیند سو رھے ھیں اور یہ لشکر یقیناً مکہّ پر چڑھائ کیلیئے ھی آیا ھے
وہ جاننا چاھتا تھا کہ یہ کون ھیں ؟
وہ آھستہ آھستہ اوٹ لیتا اس لشکر کے کافی قریب پہنچ چکا تھا
کچھ لوگوں کو اس نے پہچان لیا تھا
یہ اسکے اپنے ھی لوگ تھے جو مسلمان ھوچکے تھے اور مدینہ ھجرت کرچکے تھے
اس کا دل ڈوب رھا تھا ، وہ سمجھ گیا تھا کہ یہ لشکر مسلمانوں کا ھے
اور یقیناً " مُحمّد ﷺ اپنے جانثاروں کیساتھ مکہّ آپہنچے تھے "
وہ چھپ کر حالات کا جائزہ لے ھی رھا تھا کہ عقب سے کسی نے اسکی گردن پر تلوار رکھ دی
اسکا اوپر کا سانس اوپر اور نیچے کا نیچے رہ گیا تھا
لشکر کے پہرے داروں نے اسے پکڑ لیا تھا
اور اب اسے " بارگاہ محمّد ﷺ میں لیجا رھے تھے "
اسکا ایک ایک قدم کئ کئ من کا ھوچکا تھا
ھر قدم پر اسے اپنے کرتوت یاد آرھے تھے
جنگ بدّر ، احد ، خندق ، خیبر سب اسکی آنکھوں کے سامنے ناچ رھی تھیں
اسے یاد آرھا تھا کہ اس کیسے سرداران مکہّ کو اکٹھا کیا تھا " محمّد کو قتل کرنے کیلیئے "
کیسے نجاشی کے دربار میں جاکر تقریر کی تھی کہ ۔۔۔۔
" یہ مسلمان ھمارے غلام اور باغی ھیں انکو ھمیں واپس دو "
کیسے اسکی بیوی ھندہ نے امیر حمزہ کو اپنے غلام حبشی کے ذریعے شہید کروا کر انکا سینہؑ چاک کرکے انکا کلیجہ نکال کر چبایا اور ناک اور کان کاٹ کر گلے میں ھار بنا کر ڈالے تھے
اور اب اسے اسی محمّد ﷺ کے سامنے پیش کیا جارھا تھا
اسے یقین تھا کہ ۔۔۔
اسکی روایات کے مطابق اُس جیسے " دھشت گرد " کو فوراً تہہ تیغ کردیا جاۓ گا ۔
اُدھر ۔۔۔۔
" بارگاہ رحمت للعالمین ﷺ میں اصحاب رض جمع تھے اور صبح کے اقدامات کے بارے میں مشاورت چل رھی تھی کہ کسی نے آکر ابوسفیان کی گرفتاری کی خبر دے دی
" اللہ اکبر " خیمہؑ میں نعرہ تکبیر بلند ھوا
ابوسفیان کی گرفتاری ایک بہت بڑی خبر اور کامیابی تھی
خیمہؑ میں موجود عمر ابن الخطاب اٹھ کر کھڑے ھوۓ اور تلوار کو میان سے نکال کر انتہائ جوش کے عالم میں بولے ۔۔
" اس بدبخت کو قتل کردینا چاھیئے شروع سے سارے فساد کی جڑ یہی رھا ھے "
چہرہ مبارک رحمت للعالمین ﷺ پر تبسّم نمودار ھوا
اور انکی دلوں میں اترتی ھوئ آواز گونجی
" بیٹھ جاؤ عمر ۔۔ اسے آنے دو "
عمر ابن خطاب آنکھوں میں غیض لیئے حکم رسول ﷺ کی اطاعت میں بیٹھ تو گۓ لیکن ان کے چہرے کی سرخی بتا رھی تھی کہ انکا بس چلتا تو ابوسفیان کے ٹکڑے کرڈالتے
اتنے میں پہرے داروں نے بارگاہ رسالت ﷺ میں حاضر ھونے کی اجازت چاھی
اجازت ملنے پر ابوسفیان کو رحمت للعالمین کے سامنے اس حال میں پیش کیا گیا کہ اسکے ھاتھ اسی کے عمامے سے اسکی پشت پر بندھے ھوۓ تھے
چہرے کی رنگت پیلی پڑ چکی تھی
اور اسکی آنکھوں میں موت کے ساۓ لہرا رھے تھے
لب ھاۓ رسالت مآب ﷺ وا ھوۓ ۔۔۔
اور اصحاب رض نے ایک عجیب جملہؑ سنا
" اسکے ھاتھ کھول دو اور اسکو پانی پلاؤ ، بیٹھ جاؤ ابوسفیان ۔۔ !! "
ابوسفیان ھارے ھوۓ جواری کی طرح گرنے کے انداز میں خیمہؑ کے فرش پر بچھے قالین پر بیٹھ گیا ۔
پانی پی کر اسکو کچھ حوصلہ ھوا تو نظر اٹھا کر خیمہؑ میں موجود لوگوں کی طرف دیکھا
عمر ابن خطاب کی آنکھیں غصّہ سے سرخ تھیں
ابوبکر ابن قحافہ کی آنکھوں میں اسکے لیئے افسوس کا تاثر تھا
عثمان بن عفان کے چہرے پر عزیزداری کی ھمدردی اور افسوس کا ملا جلا تاثر تھا
علیؑ ابن ابوطالبؑ کا چہرہ سپاٹ تھا
اسی طرح باقی تما اصحاب کے چہروں کو دیکھتا دیکھتا آخر اسکی نظر محمّد ﷺ کے چہرہ مبارک پر آکر ٹھر گئ
جہاں جلالت و رحمت کے خوبصورت امتزاج کیساتھ کائنات کی خوبصورت ترین مسکراھٹ تھی
" کہو ابوسفیان ؟ کیسے آنا ھوا ؟؟ "
ابوسفیان کے گلے میں جیسے آواز ھی نہیں رھی تھی
بہت ھمّت کرکے بولا ۔۔ " مم ۔۔ میں اسلام قبول کرنا چاھتا ھوں ؟؟ "
عمر ابن خطاب ایک بار پھر اٹھ کھڑے ھوۓ
" یارسول اللہ ﷺ یہ شخص مکّاری کررھا ھے ، جان بچانے کیلیئے اسلام قبول کرنا چاھتا ھے ، مجھے اجازت دیجیئے ، میں آج اس دشمن ازلی کا خاتمہؑ کر ھی دوں " انکے مونہہ سے کف جاری تھا ۔۔۔
" بیٹھ جاؤ عمر ۔۔۔ " رسالت مآب ﷺ نے نرمی سے پھر فرمایا
" بولو ابوسفیان ۔۔ کیا تم واقعی اسلام قبول کرنا چاھتے ھو ؟ "
" جج ۔۔ جی یا رسول اللہ ﷺ ۔۔ میں اسلام قبول کرنا چاھتا ھوں میں سمجھ گیا ھوں کہ آپؐ اور آپکا دین بھی سچّا ھے اور آپ کا خدا بھی سچّا ھے ، اسکا وعدہ پورا ھوا ۔ میں جان گیا ھوں کہ صبح مکہّ کو فتح ھونے سے کوئ نہیں بچا سکے گا "
چہرہؑ رسالت مآب ﷺ پر مسکراھٹ پھیلی ۔۔
" ٹھیک ھے ابوسفیان ۔۔
تو میں تمہیں اسلام کی دعوت دیتا ھوں اور تمہاری درخواست قبول کرتا ھوں جاؤ تم آزاد ھو ، صبح ھم مکہّ میں داخل ھونگے انشاء اللہ
میں تمہارے گھر کو جہاں آج تک اسلام اور ھمارے خلاف سازشیں ھوتی رھیں ، جاۓ امن قرار دیتا ھوں ، جو تمہارے گھر میں پناہ لےلے گا وہ محفوظ ھے ، "
۔
ابوسفیان کی آنکھیں حیرت سے پھٹتی جا رھی تھیں
۔
" اور مکہّ والوں سے کہنا ۔۔ جو بیت اللہ میں داخل ھوگیا اسکو امان ھے ، جو اپنی کسی عبادت گاہ میں چلا گیا ، اسکو امان ھے ، یہاں تک کہ جو اپنے گھروں میں بیٹھ رھا اسکو امان ھے ،
جاؤ ابوسفیان ۔۔۔ جاؤ اور جاکر صبح ھماری آمد کا انتظار کرو
اور کہنا مکہّ والوں سے کہ ھماری کوئ تلوار میان سے باھر نہیں ھوگی ، ھمارا کوئ تیر ترکش سے باھر نہیں ھوگا
ھمارا کوئ نیزہ کسی کی طرف سیدھا نہیں ھوگا جب تک کہ کوئ ھمارے ساتھ لڑنا نہ چاھے "
۔
ابوسفیان نے حیرت سے محمّد ﷺ کی طرف دیکھا اور کانپتے ھوۓ ھونٹوں سے بولنا شروع کیا ۔۔
" اشھد ان لاالہٰ الا اللہ و اشھد ان محمّد عبدہُ و رسولہُ "
۔
سب سے پہلے عمر ابن خطاب آگے بڑھے ۔۔ اور ابوسفیان کو گلے سے لگایا
" مرحبا اے ابوسفیان ، اب سے تم ھمارے دینی بھائ ھوگۓ ، تمہاری جان ، مال ھمارے اوپر ویسے ھی حرام ھوگیا جیسا کہ ھر مسلمان کا دوسرے پر حرام ھے ، تم کو مبارک ھو کہ تمہاری پچھلی ساری خطائیں معاف کردی گئیں اور اللہ تبارک و تعالیٰ تمہارے پچھلے گناہ معاف فرماۓ "
ابوسفیان حیرت سے خطاب کے بیٹے کو دیکھ رھا تھا
یہ وھی تھا کہ چند لمحے پہلے جسکی آنکھوں میں اس کیلیئے شدید نفرت اور غصّہ تھا اور جو اسکی جان لینا چاھتا تھا
اب وھی اسکو گلے سے لگا کر بھائ بول رھا تھا ؟
یہ کیسا دین ھے ؟
یہ کیسے لوگ ھیں ؟
سب سے گلے مل کر اور رسول اللہ ﷺ کے ھاتھوں پر بوسہ دے کر ابوسفیان خیمہؑ سے باھر نکل گیا
" وہ دھشت گرد ابوسفیان کہ جس کے شر سے مسلمان آج تک تنگ تھے انہی کے درمیان سے سلامتی سے گزرتا ھوا جارھا تھا ، جہاں سے گزرتا ، اس اسلامی لشکر کا ھر فرد ، ھر جنگجو ، ھر سپاھی جو تھوڑی دیر پہلے اسکی جان کے دشمن تھے اب آگے بڑھ بڑھ کر اس سے مصافحہ کررھے تھے ، اسے مبارکباد دے رھے تھے ، خوش آمدید کہہ رھے تھے ۔۔ "
اگلے دن ۔۔۔
مکہّ شہر کی حد پر جو لوگ کھڑے تھے ان میں سب سے نمایاں ابوسفیان تھا
مسلمانوں کا لشکر مکہّ میں داخل ھوچکا تھا
کسی ایک تلوار ، کسی ایک نیزے کی انی ، کسی ایک تیر کی نوک پر خون کا ایک قطرہ بھی نہیں تھا
لشکر اسلام کو ھدایات مل چکی تھیں
کسی کے گھر میں داخل مت ھونا
کسی کی عبادت گاہ کو نقصان مت پہنچانا
کسی کا پیچھا مت کرنا
عورتوں اور بچوں پر ھاتھ نہ اٹھانا
کسی کا مال نہ لوٹنا
بلال حبشئ آگے آگے اعلان کرتا جارھا تھا
" مکہّ والو ۔۔۔ رسول خدا ﷺ کی طرف سے ۔۔۔
آج تم سب کیلیئے عام معافی کا اعلان ھے ۔۔
کسی سے اسکے سابقہ اعمال کی بازپرس نہیں کی جاۓ گی ،
جو اسلام قبول کرنا چاھے وہ کرسکتا ھے
جو نہ کرنا چاھے وہ اپنے سابقہ دین پر رہ سکتا ھے
سب کو انکے مذھب کے مطابق عبادت کی کھلی اجازت ھوگی
صرف مسجد الحرام اور اسکی حدود کے اندر بت پرستی کی اجازت نہیں ھوگی
کسی کا ذریعہ معاش چھینا نہیں جاۓ گا
کسی کو اسکی ارضی و جائیداد سے محروم نہیں کیا جاۓ گا
غیر مسلموں کے جان و مال کی حفاظت مسلمان کریں گے
اے مکہّ کے لوگو ۔۔۔۔ !! "
۔
ھندہ اپنے گھر کے دروازے پر کھڑی لشکر اسلام کو گزرتے دیکھ رھی تھی
اسکا دل گواھی نہیں دے رھا تھا کہ " حضرت حمزہ " کا قتل اسکو معاف کردیا جاۓ گا
لیکن ابوسفیان نے تو رات یہی کہا تھا کہ ۔۔۔
" اسلام قبول کرلو ۔۔ سب غلطیاں معاف ھوجائیں گی "
مکہّ فتح ھوچکا تھا
بنا ظلم و تشدد ، بنا خون بہاۓ ، بنا تیر و تلوار چلاۓ ،
لو گ جوق در جوق اس آفاقی مذھب کو اختیار کرنے اور اللہ کی توحید اور رسول اللہ ﷺ کی رسالت کا اقرار کرنے مسجد حرام کے صحن میں جمع ھورھے تھے
اور تبھی مکہّ والوں نے دیکھا ۔۔۔
" اس ھجوم میں ھندہ بھی شامل تھی "
۔
یہ ھوا کرتا تھا اسلام ۔۔ یہ تھی اسکی تعلیمات ۔۔ یہ سکھایا تھا میرے رسول ﷺصلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی پیاری ذات نے۔۔۔۔۔
۔۔۔

Address

شمشہ خیل
Swabi

Telephone

+923005688890

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ghabir islamic tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ghabir islamic tv:

Videos

Share

Category