News Nama Tv

News Nama Tv NEWS NAMA TV

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں حکومت سازی کے معاملات طے پا گئےدونوں جماعتوں میں طے پانے والے معاہدے کے تحت پاکستان مسلم ...
21/02/2024

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں حکومت سازی کے معاملات طے پا گئے
دونوں جماعتوں میں طے پانے والے معاہدے کے تحت پاکستان مسلم لیگ ن کے شہباز شریف وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے آصف علی زرداری صدر مملکت بنیں گے۔

حکومت سازی کے لیے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمیں بلال بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نے کہا کہ کہ دونوں جماعتوں نے حکومت سازی کے لیے قومی اسمبلی میں اپنے نمبر پورے کرلیے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آئندہ وزیراعظم کے لیے شہباز شریف دونوں پارٹیوں کے متفقہ امیدوار ہوں گے جب کہ آصف زرداری صدر کے لیے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔

اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے پاس حکومت بنانے کے نمبر پورے ہیں۔ ’ہم نئی حکومت بنانےکی پوزیشن میں ہیں۔‘

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ آزاد امیدوار اپنی اکثریت ثابت کریں اور حکومت بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم دل سے قبول کریں گے۔ تحریک انصاف نے سنی اتحاد کونسل اور ایم ڈبلیو ایم سے اتحاد کیا، لیکن اس کے باوجود ان کے پاس حکومت بنانےکے لیے نمبر پورے نہیں ہیں۔‘

اس سے قبل اسلام آباد میں دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں حکومت سازی سے متعلق امور پر گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں بلاول بھٹو، شہباز شریف، اسحاق ڈار ، مراد علی شاہ، قمر زمان کائرہ اور احسن اقبال بھی موجود تھے۔

#پاکستان
#ن لیگ
#پیپلز پارٹی
#حکومت سازی
#امور مملکت
#معاملات طے

" اے این پی کی احتجاجی تحریک کا پہلا نتیجہ " 21/02/2024عوامی نیشنل پارٹی کے کارکن اور پختون ایس ایف کے سابقہ صوبائی جنرل...
21/02/2024

" اے این پی کی احتجاجی تحریک کا پہلا نتیجہ "
21/02/2024

عوامی نیشنل پارٹی کے کارکن اور پختون ایس ایف کے سابقہ صوبائی جنرل سیکرٹری عظیم یوسفزئی کے گھر پر پولیس کا چھاپہ
صوابی:عظیم یوسفزئی کو گرفتار کرکے پولیس سٹیشن صوابی منتقل کردیا گیا
صوابی:انکو صوابی جلسے میں عسکری قیادت کے خلاف نعرہ بازی کے الزام پر گرفتار کیا ہے۔۔۔۔!!!!
عوامی نیشنل پارٹی صوابی اور دیگر تنظیموں کا کیا ردعمل ھوتا ھے اور وہ انتخابی دھاندلی کے خلاف ضلع صوابی سے شروع ھونے والے اس احتجاجی تحریک کے اس پہلے تنجے پر کیسے " ریسپانس " کرتے ہیں ,یہ اب پتہ چلے گا۔۔۔۔۔۔!!!!

مولانا فضل الرحمن صاحب کا ملکی نظام کیلئے 21 نکاتی ایجنڈہ* ۱- آرمی چیف کی تعیناتی چیف جسٹس کی طرح ہو، یعنی سینئر موسٹ آر...
21/02/2024

مولانا فضل الرحمن صاحب کا ملکی نظام کیلئے 21 نکاتی ایجنڈہ*

۱- آرمی چیف کی تعیناتی چیف جسٹس کی طرح ہو، یعنی سینئر موسٹ آرمی چیف بنے

۲- کسی بھی سرکاری عہدے بشمول آُرمی چیف کے، کوئ ایکسٹینشن نہیں ہوگی، مکمل پابندی عائد کرنی ہوگی

۳- کسی بھی ریٹائرڈ یا حاضر سروس فوجی افسر کی سول اداروں میں بھرتی پر پابندی ہونی چاہیے

۴- وزیر اعظم ہاوس میں ملٹری سیکرٹری کے دفتر کو فی الفور بند کرنا ہوگا، فوجیوں کا حکومتی اور سیاسی امور سے کوئ دور کا بھی واسطہ نہیں ہونا چاہیے

۵- وزیراعظم ہاؤس کی سیکیورٹی پاک بحریہ اور پاک ائیر فورس کے کے حوالے کی جاۓ

۶- تمام سول اور فوجی افسران کی مراعات برابر ہوں۔ ہسپتال، سکول، کالج، یونیورسٹی، گولف کورس، کلب، پلاٹ، گھر، پنشن، تنخواہ سب برابر ہوں، ایک چپڑاسی اور جنرل کے بیٹے کو ایک جیسی تعلیمی اور صحت کی سہولیات ملیں

۷- بطور جنرل ترقی سے قبل افسر سے حلف نامہ لیا جائے کہ وہ بعد از ریٹائرمنٹ 10 سال تک بیرون ملک ملازمت یا کاروبار یا انویسٹمنٹ یا شہریت یا رہائش نہیں رکھ سکتا

۸-آئی ایس آئی کو ری سٹرکچر کرکے وسیع تر قومی مفاد سے جوڑا جاۓ، بھارت، ترکیہ اور یورپ کے ماڈل پر جاسوسی کا نیا نظام بنایا جاۓ جو سویلین بالادستی کا عکس ہو، فوج کے تین ادارے اپنی اپنی انٹیلی جینس ایجنسی کو صرف اپنے دفاعی نظام سے متعلق کریں

۹- سول سروس اکیڈیمی اور جوڈیشل اکیڈیمی کو ری سٹرکچر کیا جاۓ، سول اور جوڈیشل ریفارمز سے پرانے نظام کو دفن کیا جاۓ، فوج سے سفارشی افسران کی سول سروس میں سالانہ بھرتی بند کی جاۓ

۱۰- فوج پر ہر قسم کے کاروبار پر پابندی ہونی چاہیے

۱۱- عدلیہ کے ججوں کے احتساب کیلئے whistle blower کا نظام بنایا جاۓ

۱۲- دفاعی پالیسی کو ری وزٹ کیا جاۓ اور دفاعی بجٹ میں 50% کمی لائ جاۓ

۱۳- آئ ایس پی آر ادارے کو صرف پیشہ وارانہ حدود میں رکھا جاۓ

۱۴- مطالعہ پاکستان کے سلیبس میں 1971 کی شکست، جمہوریت کی اہمیت اور غیر جمہوری قوتوں کے کردار کو شامل کیا جاۓ

۱۵- ریٹائرڈ جج یا بیوروکریٹ کی پبلک سیکٹر میں ریٹائرڈمنٹ کے بعد نوکریوں پر مکمل پابندی ہونی چاہیے اور دس سال تک ملک سے باہر نوکری، کاروبار اور رہائش پر پابندی ہونی چاہیے

۱۶- تمام سرکاری افسروں کی دوران ملازمت اور ریٹائرڈمنٹ کے بعد ٹیکس ریٹرن کو پبلک رکھا جاۓ، اسمیں بیوی اور بچوں کی ٹیکس ریٹرن کو بھی ش

20/02/2024
20/02/2024

ملکی تاریخ کا بدترین اورمہنگا ترین الیکشن۔۔۔

ایک ووٹ پر 2500سے زیادہ خرچہ آیا

ڈسٹرکٹ پولیس صوابی✍پریس ریلیز: مورخہ 20 فروری  2024*صوابی۔ٹوپی پولیس کی کامیاب کاروائی،نوجوان کے اندھے قتل کا ڈراپ سین،ق...
20/02/2024

ڈسٹرکٹ پولیس صوابی
✍پریس ریلیز: مورخہ 20 فروری 2024
*صوابی۔ٹوپی پولیس کی کامیاب کاروائی،نوجوان کے اندھے قتل کا ڈراپ سین،قاتل قریبی دوست و رشتہ دار نکلا*

*آلہ قتل پستول سمیت برآمد*
وجہ عناد :- زبانی تکرار

صوابی۔تفصیلات کے مطابق مدعی محمد اسلم نے مورخہ 06.02.2024 کو اپنے بیٹے محمد حمدان کے قتل کی رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد حمدان بوقت رات عشاء نماز ادائیگی کے لیے گھر سے نکل کر واپس نہیں آیا،جبکہ صبح سویرے مجھے اطلاع ملی کہ آپ کا بیٹا دیہہ زروبی میں قتل شدہ پڑا ہے جس پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی گئی،اس اندھےقتل کیس کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی ہارون رشید کے خصوصی ٹاسک پر ایس پی انوسٹی گیشن صوابی خان خیل خان کے سربراہی میں ڈی ایس پی ٹوپی محمد شفیق خان کے قیادت میں ایس ایچ او ٹوپی سب انسپکٹر نیاز علی خان معہ مقامی تفتیشی آفیسر نے اہم شواہد کی روشنی میں مختلف پہلوں پر جامع تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے مقتول کے رشتہ داروں اور روابط رکھنے والے قریبی دوستوں کو بھی شامل تفتیش کرتے ہوئے ان کے بیانات بھی قلمبند کیے گئے جس کے دوران ایس ایچ او ٹوپی نیاز علی خان معہ پولیس نفری کے ہمراہ نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث مقتول کا قریبی دوست عمیر آمین سکنہ زروبی گرفتار کرلیا، دوران تفتیش ملزم عمیر آمین نے حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے اعتراف جرم کرلیا کہ ہم دونوں دوست دیسی مرغی (کولنگی) کو چوری کرکے آپس میں زبانی تکرار پر اپنے دوست مسمی محمد حمدان پر فائرنگ کرکے ابدی نیند سلادی ۔مذکورہ ملزم سے آلہ قتل پستول بھی برآمد کرلیا۔ملزم مقتول کا قریبی رشتہ دار بھی ہے۔
* #ترجمان صوابی پولیس*

*ٹانک/حلقہ این اے 43*ٹانک۔ حلقہ این اے 43کے تمام 348پولنگ اسٹیشن کا غیر حتمی غیر سرکاری نتائج ٹانک۔ پاکستان تحریک انصاف ...
19/02/2024

*ٹانک/حلقہ این اے 43*
ٹانک۔ حلقہ این اے 43کے تمام 348پولنگ اسٹیشن کا غیر حتمی غیر سرکاری نتائج

ٹانک۔ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار داور خان کنڈی 64483ووٹ لے کا کامیاب ہو گئے

ٹانک۔ جمعیت علماءاسلام کے مفتی اسعد محمود 63900ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے

ٹانک۔ داور خان کنڈی 583ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہو گئے

*مزید امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری* الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے مزید امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن ...
18/02/2024

*مزید امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری*

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے مزید امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے1 سے این اے 7تک آزادامیدواروں نے کامیابی سمیٹی ، حلقہ این اے 8پر آزاد امیدوار ریحان زیب کے قتل کے بعد الیکشن ملتوی کر دیے گئے تھے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حلقہ این اے 9،این اے10,این اے 12اوراین اے 13سے آزادامیدوران نے میدان مار لیا جبکہ حلقہ این اے 14سے پاکستان مسلم لیگ ن کے سردارمحمدیوسف کامیاب قرار پائے ہیں۔

حلقہ این اے 17سے این اے 26اوراین اے 29 سے این اے 36تک اور حلقہ این اے 39 سے این اے 41تک بھی آزادامیدواروں نے کامیابی حاصل کی جبکہ حلقہ این اے 37سے مجلس وحدت مسلمین کے حمیدحسین اور حلقہ این اے 45سے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے فتح اللہ خان کامیاب قرار پائے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا کی صوبائی نشستوں پی کے 112 اور 115 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار کامیاب ہوگئے، جبکہ پی کے 111،114،32سے جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار اور پی کے 113 سے آزاد امیدوار کا کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں 87 آزاد امیدوار ان نے میدان مار لیا ہے ، پی کے 1 سے 19 ،پی کے 23 سے 27 تک تمام صوبائی نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ، اسی طرح پی کے 31 سے 39 تک تمام نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔

پی کے 39،38،پی کے 42سےپی کے 71تک تمام صوبائی نشستوں پر آزاد امیدوار کامیابی حاصل کی ہے اور پی کے 76،77،81 پر بھی آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پی کے 83 سے 90،پی کے 92 ،93،94 پر بھی آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ، اسی طرح پی کے 96 سے پی کے 100 تک بھی آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ۔ جبکہ پی کے 104 سے پی کے 110 تک صوبائی نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کامیابی حاصل کرنیوالے آزاد امیدوار3 دن کے اندر کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہو سکتے ہیں

*مزید امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری* الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے مزید امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن ...
18/02/2024

*مزید امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری*

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے مزید امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے1 سے این اے 7تک آزادامیدواروں نے کامیابی سمیٹی ، حلقہ این اے 8پر آزاد امیدوار ریحان زیب کے قتل کے بعد الیکشن ملتوی کر دیے گئے تھے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حلقہ این اے 9،این اے10,این اے 12اوراین اے 13سے آزادامیدوران نے میدان مار لیا جبکہ حلقہ این اے 14سے پاکستان مسلم لیگ ن کے سردارمحمدیوسف کامیاب قرار پائے ہیں۔

حلقہ این اے 17سے این اے 26اوراین اے 29 سے این اے 36تک اور حلقہ این اے 39 سے این اے 41تک بھی آزادامیدواروں نے کامیابی حاصل کی جبکہ حلقہ این اے 37سے مجلس وحدت مسلمین کے حمیدحسین اور حلقہ این اے 45سے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے فتح اللہ خان کامیاب قرار پائے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا کی صوبائی نشستوں پی کے 112 اور 115 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار کامیاب ہوگئے، جبکہ پی کے 111،114،32سے جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار اور پی کے 113 سے آزاد امیدوار کا کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں 87 آزاد امیدوار ان نے میدان مار لیا ہے ، پی کے 1 سے 19 ،پی کے 23 سے 27 تک تمام صوبائی نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ، اسی طرح پی کے 31 سے 39 تک تمام نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔

پی کے 39،38،پی کے 42سےپی کے 71تک تمام صوبائی نشستوں پر آزاد امیدوار کامیابی حاصل کی ہے اور پی کے 76،77،81 پر بھی آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پی کے 83 سے 90،پی کے 92 ،93،94 پر بھی آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ، اسی طرح پی کے 96 سے پی کے 100 تک بھی آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ۔ جبکہ پی کے 104 سے پی کے 110 تک صوبائی نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کامیابی حاصل کرنیوالے آزاد امیدوار3 دن کے اندر کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہو سکتے ہیں

حلقہ این اے 43 کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر سب کی نظریںپی ٹی آئی کے داور خان کنڈی اور جمعیت علمائے اسلام کے مفتی اسد محمود کے د...
18/02/2024

حلقہ این اے 43 کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر سب کی نظریں

پی ٹی آئی کے داور خان کنڈی اور جمعیت علمائے اسلام کے مفتی اسد محمود کے درمیان کل ہونے والا مقابلہ دلچسپ مگر نہایت اہمیت کا حامل ہو گا کیونکہ ایک طرف ٹانک میں مقامی سطح پر سبھی سیاسی جماعتیں جن میں ساڈھے 19 ہزار ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر آنے والے ٹ۔۔ال۔۔ پی کے امیدوار رمضان شوریٰ، 9 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرنے والے بیٹنی قوم کے متفقہ امیدوار عبداللہ ننگیال بیٹنی بھی مفتی اسد محمود کے خلاف داور خان کنڈی کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں تو دوسری طرف اسد محمود اس مضبوط اتحاد کا اکیلے مقابلہ کرنے کے لیے اپنی سیاسی چال چل چکے ہیں۔ داور خان کو اس لیے بھی مضبوط تصور کیا جا رہا ہے کیونکہ نو منتخب ایم پی اے ٹانک عثمان بیٹنی بھی پی ٹی آئی سے تعلق رکھتے ہیں اور صوبے میں وزیر اعلیٰ بھی پی ٹی آئی سے منتخب ہونے والے ہیں اس لیے اسکا پلڑا بھاری نظر آ رہا ہے مگر جمعیت علمائے اسلام سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر مفتی اسد محمود کو بھی ہلکا نہیں لیا جا سکتا کیونکہ وہ بھی سیاست کے سلطان مولانا فضل الرحمان کے فرزند ہیں جو اپنے مد مقابل سے اتنی آسانی سے ہار نہیں مانتے۔ یہ بھی سننے میں آ رہا ہے کہ تحصیل کلاچی کے اٹل شریف پولنگ اسٹیشنز پر مفتی اسد محمود کو زیادہ ووٹ ملنے کی امید ہے کیونکہ وہاں کے پیر بزرگ پہلے ہی ان سے الحاق کر چکے ہیں ۔ حلقہ این اے 43 کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر کل ہونے والے الیکشن میں رجسٹرڈ ووٹوں کی کل تعداد 5 ہزار 438 ہے جن میں ضلع ٹانک کا ایک پولنگ اسٹیشن جبکہ تحصیل کلاچی کے 5 پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں جو کسی بھی امیدوار کی جیت میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ واضح رہے مفتی اسد محمود پی ٹی آئی کے داور خان کنڈی سے 826 ووٹوں کے مارجن سے ہار گئے تھے جس پر مفتی اسد محمود نے جن 6 پولنگ اسٹیشنز پر الیکشن ملتوی ہو گئے تھے ان پر دوبارہ پولنگ کی درخواست دی تھی جس پر الیکشن کمیشن نے 19 فروری کو دوبارہ پولنگ کا حکم دیا تھا اب جس پر کل دوبارہ پولنگ ہوگی جس کے لیے دونوں امیدواران ایڑی چوٹی کا زور لگائیں گے۔ ۔ان 6 پولنگ اسٹیشنز پر مقابلہ مفتی اسد محمود کے لیے انتہائی چیلنجینگ ہو گا کیونکہ وہ بننے والے اتحاد پی ڈی ایم کا اکیلے مقابلہ کریں گے۔ایک تو انہیں پہلے داور خان کنڈی کی 826 ووٹوں کی لیڈ کو پورا کرنا ہو گا پھر جیت کے لیے مزید ووٹ لینے ہونگے ک

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے مزید امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کے ...
18/02/2024

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے مزید امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے1 سے این اے 7تک آزادامیدواروں نے کامیابی سمیٹی ، حلقہ این اے 8پر آزاد امیدوار ریحان زیب کے قتل کے بعد الیکشن ملتوی کر دیے گئے تھے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حلقہ این اے 9،این اے10,این اے 12اوراین اے 13سے آزادامیدوران نے میدان مار لیا جبکہ حلقہ این اے 14سے پاکستان مسلم لیگ ن کے سردار محمد یوسف کامیاب قرار پائے ہیں۔
حلقہ این اے 17سے این اے 26اوراین اے 29 سے این اے 36تک اور حلقہ این اے 39 سے این اے 41تک بھی آزادامیدواروں نے کامیابی حاصل کی جبکہ حلقہ این اے 37سے مجلس وحدت مسلمین کے حمیدحسین اور حلقہ این اے 45سے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے فتح اللہ خان کامیاب قرار پائے۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا کی صوبائی نشستوں پی کے 112 اور 115 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار کامیاب ہوگئے، جبکہ پی کے 111،114،32سے جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں 87 آزاد امیدوار ان نے میدان مار لیا ہے ، پی کے 1 سے 19 ،پی کے 23 سے 27 تک تمام صوبائی نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ، اسی طرح پی کے 31 سے 39 تک تمام نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔
پی کے 39،38،پی کے 42سےپی کے 71تک تمام صوبائی نشستوں پر آزاد امیدوار کامیابی حاصل کی ہے اور پی کے 76،77،81 پر بھی آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پی کے 83 سے 90،پی کے 92 ،93،94 پر بھی آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ، اسی طرح پی کے 96 سے پی کے 100 تک بھی آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ۔ جبکہ پی کے 104 سے پی کے 110 تک صوبائی نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کامیابی حاصل کرنیوالے آزاد امیدوار3 دن کے اندر کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہو سکتے ہیں۔

18/02/2024

: *الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس آج رات دس بجے*
اگلے 48 گھنٹے ملک کے لیے انتہائی اہم ہیں۔
1 ایمرجنسی
2 مارشل لاء
3 دوبارہ انتخابات
*کوئی پارٹی حکومت کرنے کو تیار نہیں۔*
اسلام آباد بند ہونا شروع ہوگیا، تعزیرات 144 کا اطلاق ہوگا۔
اوہ؟؟؟

18/02/2024

پشاور۔۔پولیس تھانہ متھرا کی حدود ورسک روڈ علاقہ شغالی پایان میں زمین کی تنازع پر دو خاندانوں کے درمیان تصادم۔ چار افراد موقع پر جاں بحق۔

18/02/2024

وزیراعظم کی کرسی کانٹوں کی سیج ہے جس پر کوئی بیٹھنے کو دل سے آمادہ نہیں۔ آئی ایم ایف پیکج سر پر کھڑا ہے۔ چوبیس بلین ڈالرز قرض کی اقساط اس سال دینا ہیں اور مجموعی طور پر آئندہ تین سالوں میں باسٹھ بلین ڈالرز چُکانے ہیں۔ کرسی پر جو بیٹھے گا وہ عوام میں ذلیل و خوار ہو گا۔ مہنگائی کا طوفان آنے والا ہے۔ معاشی صورتحال انتہائی کشیدہ ہے۔مقتدرہ ہو یا سیاسی جماعتیں کسی کو عوام کی پرواہ نہیں۔ہر کوئی یہ چاہتا ہے کہ وہ بلا شرکتِ غیرے تخت پر مکمل قبضہ حاصل کرے اور پھر چاہے اپنا تختہ ہو جائے۔

زیادہ دور کی بات نہیں، گذشتہ سال انہی دنوں کا ذکر ہے۔مملکتِ خداداد میں آٹے کی قلت پیدا ہوئی تھی۔ میرپور خاص میں محکمہ خوراک کا ٹرک آیا تو سینکڑوں ضرورتمند اس پر ٹوٹ پڑے۔کھینچا تانی دھینگا مشتی میں بدلی اور دھینگا مشتی بھگدڑ میں بدل گئی۔ ہرسنگھ کولہی نامی مزدور اپنے ہی جیسے محروموں کے پیروں تلے کُچلا گیا اور شہیدِ رزق ہوا، بیسیوں زخمی ہوئے۔

“سٹوڈنٹس” سے نمٹنے کا عزم ظاہر کرنے والی ریاست اور اس کے صوبے آٹا فروشوں سے نمٹنے میں بھی ناکام رہے۔دال گوشت سبزی دسترس سے باہر ہو جائیں تب بھی انسان ایک آدھ پیاز یا دو چار ہری یا لال مرچوں کے ساتھ روٹی حلق سے اتار کے پانی پی سکتا ہے۔لیکن جب روٹی ہی بیس روپے سے چھلانگ مار کے تیس روپے کی ٹہنی پر جا بیٹھے اور سرکاری ریٹ پر ایک کلو آٹے کی قیمت انسانی جان کے برابر ہو جائے تو پھر دل میں یہ خیال ضرور آنا چاہیے کہ جس نجی سیکیورٹی گارڈ یا مزدور کو تنخواہ بیس تا پچیس ہزار روپے ماہانہ مل رہی ہو اور وہ بال بچے دار بھی ہو تو سوچئے اس کی اپنی معیشت کا کیا حال ہو گا۔

اگر وہ سیکیورٹی گارڈ یا مزدور اب تک کسی ڈکیتی کے لیے بندوق سیدھی نہیں کر رہا اور حلال کی کمائی پر آج کے دن تک اس کا ایمان متزلزل نہیں ہو پا رہا تو میرے حساب سے وہ دورِ حاضر کا ولی ہے۔

انڈہ بچوں کی پسندیدہ غذا ہے۔دو سال پہلے سو ایک سو دس روپے درجن ملنے والے اب یہی انڈے سوا تین سو روپے درجن دستیاب ہیں۔لوگ تین سو سے چار سو روپے کلو فروخت ہونے والی دالوں کو خریدتے ہوئے بھی تین بار سوچتے ہیں۔اب تو یہ محاورہ بھی ساقط ہو چلا ہے کہ بس جی دال روٹی چل رہی ہے۔کجا یہ محاورہ کہ یہ منہ اور مسور کی دال۔

میرے پڑوس کا فٹ پاتھیا ہوٹل ایک برس پہلے ایک پلیٹ دال اور دو چپاتی سو روپے میں خریدنے والے مزدور کا پیٹ بھر دی

17/02/2024

‏پرویز خٹک نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کی *رکنیت اور چئیرمین شپ سے استعفی* دیدیا‏ ہم نیوز پر امین باغی کی اہم خبر

اہم ترین نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اپنی حکومت کا ترجیحی ایجنڈا جاری کر دیا خیبرپختونخوا تہذیب و ...
17/02/2024

اہم ترین

نامزد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے اپنی حکومت کا ترجیحی ایجنڈا جاری کر دیا

خیبرپختونخوا تہذیب و روایات کا امین صوبہ ہے جسے وحشت و لاقانونیت کی آگ میں جھونک کر بے پناہ نقصان کیا گیا ہے، علی امین گنڈا پور

صوبے کی اقدار و روایات کے عین مطابق چادرو و چار دیواری کے مکمل احترام کو یقینی بنایا جائے گا اور امنِ عامہ کے قیام کے ساتھ شہریوں کی جان مال کی سلامتی کا تحفظ تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہوگی، علی امین گنڈا پور

حکومت سنبھالتے ہی صحت کارڈ کو پورے صوبے کیلئے بحال کریں گے اور لنگر خانوں اور پناہ گاہوں کو غریبوں کیلئے آباد کریں گے، علی امین گنڈا پور

خواتین کو ان کے شرعی و قانونی حقوق کی فراہمی کیلئے سرکاری وسائل سے مفت قانونی معاونت فراہم کریں گے، علی امین گنڈا پور

شہدا کی قربانیوں کا بھرپور اعتراف کرتے ہوئے ان کے لواحقین کیلئے خصوصی پیکیج کا اہتمام کریں گے، علی امین گنڈا پور

اپنے وسائل کو ترقی دیکر صوبے کو مالی طور پر خود مختار بنائیں گے اور پوری توجہ اپنے شہریوں کی فلاح و ترقی پر مرکوز کریں گے، علی امین گنڈا پور

نامزد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

17/02/2024

۔

*جنرل الیکشن 2024 میں الیکشن میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوتی رہی 70 ہزار ووٹ کی لیڈ والے امیدوار کو ہم نے خود ہرایا، مجھے سزائے موت دی جائے،کمشنر راولپنڈی لیاقت چھٹہ کی پریس کانفرنس*

*صابر چوہدری، اے آر وائی نیوز*
*صدر مرکزی پریس کلب حافظ میڈیا گروپ تحصیل چونیاں*

17/02/2024
17/02/2024

👉 *Breaking News* 👈
‏چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر دھاندلی کے اس جرم میں شریک ہیں،70 ہزار لیڈ والے آزاد امیدواروں کو جعلی مہریں لگا کر ان کو ہرایا، ساری زمہ داری لیتا ہوں مجھے پھانسی دی جائے،پاکستان توڑنے کے جرم میں شریک نہیں ہوسکتا،کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کا بڑا بیان

*خیبرپختونخوا کے نامزد وزیر اعلیٰ امین علی گنڈا پور کی زیر صدارت اجلاس میں مجوزہ فارمولے کے تحت وزارتیں تقسیم کرنے پر ات...
17/02/2024

*خیبرپختونخوا کے نامزد وزیر اعلیٰ امین علی گنڈا پور کی زیر صدارت اجلاس میں مجوزہ فارمولے کے تحت وزارتیں تقسیم کرنے پر اتفاق کرلیا گیا*۔

خیبرپختونخوا متوقع کابیینہ مجوزہ فارمولا کے تحت بنانے کی کوششیں جاری ہے ۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ کی تشکیل ڈویژنل وائز فارمولے کے تحت ہوگی ۔ وزیراعلیٰ کا منصب ڈی آئی خان،اسپیکر کا عہدہ صوابی کے حصے میں آچکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ میں 15 وزرا اور 5 مشیرلیے جانے کا امکان ہے۔ پہلے مرحلے میں 10 معاونین خصوصی بھی مقرر کیے جائیں گے۔ حتمی انتخابی نتائج آنے تک تیمور سلیم جھگڑا اور کامران بنگش کو مشیرلیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق تیمورسلیم جھگڑا کو وزیر صحت، شکیل خان کو ریونیو اورمشتاق غنی کو تعلیم کے قلمدان دیے جانے پر گفتگو ہوئی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کامران بنگش کو اسپورٹس ، عارف احمد زئی کو معدنیات ، خلیق الرحمان کو ایکسائز کے محکمے دیے جائیں گے ۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن سے ملک لیاقت علی کو کابینہ میں زراعت کا محکمہ دیا جا سکتا ہے ۔کابینہ میں پارٹی کے سینیئر ارکان کو بھی شامل کرنے پر اتفاق ہوا۔

پاکستانی تاریخ میں پہلی بار آزاد امیدوار اکثریت میں جیت گئےدو اڑھائی کروڑ نئے ووٹ ایک سیلاب تھا، اگرسیلاب کا راستہ روکو ...
17/02/2024

پاکستانی تاریخ میں پہلی بار آزاد امیدوار اکثریت میں جیت گئے
دو اڑھائی کروڑ نئے ووٹ ایک سیلاب تھا، اگرسیلاب کا راستہ روکو گے تو وہ دوسری جگہیں ڈبو دےگا، میری نظر میں عمران خان چور نہیں ، توشہ خانہ کی غلطی ہوئی۔ صدر جی ڈی اے پیر پگارا کا احتجاجی شرکاء سے خطاب

اب انٹراپارٹی الیکشن جس طرح پی ٹی آئی نے کرایا، اسی طرح ن لیگ، پیپلزپارٹی اور فنکشنل لیگ نے کرایا، اب پی ٹی آئی کے انٹراپارٹی الیکشن کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے زمین آسمان ایک کردی، ابھی جو اتنی بڑی خریدوفروخت ہوئی ہے تو الیکشن کمیشن کہاں ہے؟ عمران خان کو سب چور کہتے ہیں، چلو سب ٹھیک ہے، چور ہے کیا کیا توشہ خانہ میں؟ لیکن جو پہلے تھے کیا انہوں نے گاڑیاں نہیں لیں؟ میری نظر میں عمران خان چور نہیں ہے، غلطی ہوئی ہے، غلطی انسان سے ہوتی ہے، اگر عمران خان چور ہے تو پھر ہم سب چور ہیں۔
یہ قدرتی نظام ہے اگر سیلاب آرہا ہے، اگر ان کا راستہ روکو گے تو وہ دوسری جگہوں کو ڈبو دے گا۔ اب دو اڑھائی کروڑ نئے ووٹ ایک سیلاب تھا، ان کو روکا گیا تو ان کے نتیجے میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار آزاد امیدوار اکثریت میں جیت گئے، آزاد امیدواروں کے پاس کوئی نشان نہیں تھا، اگر انصاف اور عزت نہیں دو گے تو پھر لوگ انصاف کے لئے الگ راستہ نکالیں گے۔

اب مارشل لاء یا ایمرجنسی لگ جائے، جو جج بیٹھے ہوئے ہیں یہی مارشل لاء کو تحفظ اور لیگل کور دیں گے، حالات اچھے نہیں ہیں، اگر الیکشن کا بائیکاٹ کردیتے تو یہ کیسے نیشنل اور انٹرنیشنل لیول پر ایکسپور ہوتے؟ اس الیکشن کو کون مانے گا؟

سب دوستوں کی دعاوں سے فیضان والد شکیل داد گھر واپس لوٹ آیا سب دوستوں کی تعاون کی شکریہ
16/02/2024

سب دوستوں کی دعاوں سے فیضان والد شکیل داد گھر واپس لوٹ آیا سب دوستوں کی تعاون کی شکریہ

بلوچستان اسمبلی کی کل نشستیں 51، حکومت سازی کیلئے 26 درکار، پی پی پی اور جمعیت علماء اسلام ف کی 11،11 نشستیں، جبکہ پی ای...
16/02/2024

بلوچستان اسمبلی کی کل نشستیں 51، حکومت سازی کیلئے 26 درکار، پی پی پی اور جمعیت علماء اسلام ف کی 11،11 نشستیں، جبکہ پی ایم ایل 10 نشستوں پر براجمان

پنجاب اسمبلی ٹوٹل نشستین 297، حکومت سازی کیلئے 149 ، پی ایم ایل ن 137 سیٹیوں کیساتھ اول، پی ٹی آئی 116 سیٹیوں کیساتھ دوس...
16/02/2024

پنجاب اسمبلی ٹوٹل نشستین 297، حکومت سازی کیلئے 149 ، پی ایم ایل ن 137 سیٹیوں کیساتھ اول، پی ٹی آئی 116 سیٹیوں کیساتھ دوسرے، جبکہ آزاد امیدوار 22

سندھ اسمبلی کی صورتحال، ٹوٹل سیٹیں 129 حکومت سازی کیلئے 66 درکار، پی پی پی پی 84 سیٹوں کیساتھ اول، ایم کیو ایم 28 جبکہ آ...
16/02/2024

سندھ اسمبلی کی صورتحال، ٹوٹل سیٹیں 129 حکومت سازی کیلئے 66 درکار، پی پی پی پی 84 سیٹوں کیساتھ اول، ایم کیو ایم 28 جبکہ آزاد پی ٹی آئی 12

خیبرپختونخواہ کی موجودہ صورتحال، ٹوٹل 115 سیٹیں، حکومت سازی کیلئے 57 سیٹیں درکار، پاکستان تحریک انصاف 85 سیٹوں پر اول ، ...
16/02/2024

خیبرپختونخواہ کی موجودہ صورتحال، ٹوٹل 115 سیٹیں، حکومت سازی کیلئے 57 سیٹیں درکار، پاکستان تحریک انصاف 85 سیٹوں پر اول ، جمعیت 07 اور آزاد 05 ارکان

16/02/2024

17 فروری (رات)سے21 فروری کے دوران ملک کےبالائی/وسطی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش (پہاڑوں پر برفباری) جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی🌧️☔⛈️
گلگت بلتستان/کشمیر: 17(رات) سے21 فروری کے دوران گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گا نچھے، شگر)، کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور) میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے درمیانی سے تیز موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع۔
خیبر پختونخوا: 17 (رات)سے20 فروری کے دوران چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد ، مانسہرہ،ہری پور، کوہستان ، شانگلہ، بونیر، کرک،خیبر، پشاور،چارسدہ، نوشہرہ،صوابی، بونیر، باجوڑ،کرم ، وزیرستان ،کوہاٹ ،بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے درمیانی سے تیز موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع۔۔
پنجاب/اسلام آباد: 17 (رات)سے21 فروری کے دوران مری ،گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، منڈی بہاؤالدین، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، فیصل آباد، جھنگ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اورقصور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے درمیانی سے تیز موسلادھار بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان۔18 اور19 فروری کو ملتان، بھکر، کوٹ ادو، لیہ، راجن پور اور ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا بھی امکان۔ اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع۔
بلوچستان: 18(شام/رات) اور 19 فروری کو کوئٹہ، زیارت،چمن، پشین، قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل اورکوہلومیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔
سندھ:18 سے20 فروری کے دوران صوبہ کے جنوبی علاقوں میں موسم خشک رہنے کے علاوہ آندھی/تیز ہوائیں چلنے کا امکان۔
ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر:
18 سے20 فروری کے دوران مری، گلیات، ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں تیز بارش اوربرفباری سے سڑکیں بند اور گاڑیوں کی آمد ورفت میں خلل کا امکان۔
اس دوران بالائی

15/02/2024

پاکستان تحریک انصاف کے وفد کی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد

مولانا فضل الرحمان نے وفد کا استقبال کیا

پی ٹی آئی وفد میں اسد قیصر ، عامر ڈوگر، بیرسٹرسیف، فضل محمد ، عمیر نیزی سمیت دیگر شامل

جےیوآئی کے انجنئیر ضیاء الرحمان،سینیٹر طلحہ محمود، اسلم غوری، مفتی روزی خان، حافظ حمداللہ، صاحبزادہ اسجد محمود شامل

دونوں جماعتوں کے قائدین حالیہ انتخابات پر مشاورت کریں گے

*__ریسکیو 1122 صوابی__* صوابی:- ٹوپی بائی پاس کے مقام پر نا معلوم وجوہات کے بنا پر فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہونے کی ا...
15/02/2024

*__ریسکیو 1122 صوابی__*

صوابی:- ٹوپی بائی پاس کے مقام پر نا معلوم وجوہات کے بنا پر فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہونے کی اطلاع۔

صوابی:- ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع ملنے پر ایمرجنسی میڈیکل ٹیم بمعہ ایمبولنس جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئی۔

صوابی:- شدید زخمی کی شناخت درج ذیل ہے:
1- وقاص ولد عمر 17 سال سکنہ ٹوپی

صوابی:- ایمرجنسی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر شدید زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹوپی منتقل کر دیا۔

میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو 1122 صوابی

Address

Swabi

Telephone

+923339349343

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when News Nama Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share