Focus on sukkur

Focus on sukkur we highlight all sukkur isuue and update if you have any kind of news contact with us

20/11/2023

سکھر سٹی پوائنٹ کے قریب کار سوار مسلح افراد کی خاتون پر فائرنگ فائرنگ کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے خاتون شدید زخمی زخمی خاتون کو علاج کے لیے نجی ہسپتال منتقل کر دیا
دو ماں قبل مصباح میمن کے ساتھ شادی کی تھی،گھریلو معاملات پر ناراض ہو کر اپنے والد کے پاس رہ رہی تھی،اپنے شوہر کے گھر جانے سے انکار کیا تو اس نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی تھی، کسی کام سے شہر آئے تو ہم انہوں نے پیچھا کرتے ہوئے فائرنگ کی، شوہر مصباح میمن اور علی حیدر نے فائرنگ کرکے مارنے کوشش کی ہے،کائنات ابڑو
پولیس نے زخمی خاتون کو میڈیکل سرٹیفکیٹ دیکر سول ہسپتال منتقل کر دیا.

19/11/2023

سکھر،ٹائون شپ سکھر کے سامنے آئل ٹینکرز میں آتشزدگی

سکھر،بائی پاس سٹی پوائنٹ کے قریب لوڈر مذدہ کا آئل ٹینکر کو پیچھے سے ٹکر،عینی شاہدین

سکھر،آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اتھی قریبی آبادی والے فلیٹ دونھیں سے پھر گئے

سکھر،بلوچستان سے آنے جانے والی ساری ٹریفک معتل
کراچی جانے والے روٹ پر حادثہ پیش آیا ہے،پولیس

سکھر،آئل ٹیکرز کے اندر ڈرائیوروں کی موجودگی کی بھی اطلاعات ہیں،ذرائع

سکھر،آگ کی شدت بہت زیادہ ہے جس کی وجہ سے قریبی آبادی کو خالی کروائی جا رہی ہے۔پولیس

سکھر،فائر برگیڈ اور 1122ایمولینسز جائے وقعہ پہنچ گئی

سکر بئراج  18 نومبر سے مرمتی کام کی وجہ سے عام ٹریفک کے لیے مکمل بند رہے گی,صرف اسکول ٹائم صبح 7بجے سے 9بجے تک اور دوپہر...
16/11/2023

سکر بئراج 18 نومبر سے مرمتی کام کی وجہ سے عام ٹریفک کے لیے مکمل بند رہے گی,صرف اسکول ٹائم صبح 7بجے سے 9بجے تک اور دوپہر 1بجے سے 3بجے تک گزرنے کی اجازت ہوگی, انتظامیہ سکھر بئراج.

16/11/2023

آپکی کیا رائے ہے؟



پاکستان ریلوے سکھر گزشتہ 6 سے 7 ماہ قبل سے ہے عوام کو لوٹنے میں مصروف ہے اور عوام تو ویسے بھی اپنے حق کے لیے آواز نہی اٹ...
16/11/2023

پاکستان ریلوے سکھر گزشتہ 6 سے 7 ماہ قبل سے ہے عوام کو لوٹنے میں مصروف ہے اور عوام تو ویسے بھی اپنے حق کے لیے آواز نہی اٹھاتے لیکن ہم ان غریب لوگوں کے لیے آواز ضرور اٹھائے گے جو اپنا گھر چھوڑ کر دوسرے شہروں میں کمانے جاتے لیکن ملک کے سرکاری ادارے بھی اب غریب عوام کی کمر توڑنے لگے اپنے سفر کا آغاز سکھر سے کرنا ہے لیکن آپکو کرایہ جیکب آباد کا لگتا ہے اور یہ سلسلہ تقریباً 7 8 ماہ سے چلے رہا ہے

16/11/2023

مکی مسجد کے پاس ٹرک کا پچھلا ٹائر گٹر میں پھنس گیا
ٹرک گرتے گرتے بچ گیا اسکول کے بچے بڑے حادثہ سے بچ گئے منارہ روڈ پر ٹریفک جام۔۔

14/11/2023
13/11/2023

سکھر فلسطین میں اسرائیلی جارحیت، دہشتگردی، انسان سوز مظالم کے خلاف اور فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کی جانب سے چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن کی قیادت میں صرافہ بازار سے گھنٹہ گھر چوک تک یکجہتی فلسطین ریلی نیکالی گئی۔ جس میں ایس ڈی اے میں شامل سیاسی، سماجی، مذہبی، قومپرست، تاجر تنظیموں کے رہنماﺅں معروف علمائے دین مفتی محمد چمن زمان نجم القادری، غلام مصطفی پھلپوٹو، علامہ نور احمد قاسمی،ہندو پنچائت کمیٹی کے چیئرمین مکھی ایشور لعل ، شہزادو بھٹو، شاہ محمد انڈھڑ و دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی شرکاءنے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تو جو اسرائیلی دہشتگردی کے خلاف بلند شگاف نعرے لگا رہے تھے۔ گھنٹہ گھر چوک پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ایس ڈی اے چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن و دیگر رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فلسطین میں دہشتگردی اور انسان سوز مظالم ڈھا رہا ہے اس کی مثال نہیں ملتی، اسرائیلی حملوں، بمباری میں ہزاروں مرد، خواتین، معصوم بچے، بزرگ شہید ہو رہے ہیں لیکن عالمی برادری اسرائیلی دہشتگردی کو روکنے اور فلسطینی عوام کو حقوق دلانے کیلئے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ آج غزہ قبرستان کا منظر پیش کر رہا ہے، اسرائیل، اسپتالوں، اسکولوںپر حملے کر کے معصوم بچوں کو شہید کر رہا ہے، روزانہ خون کی ندیاں بہا جا رہی ہیں، اس کے باوجود انسانی حقوق کے چیمپئن اسرائیلی جارحیت، بربیت، دہشتگردی، مظالم پر خاموش کیوں۔۔؟اسرائیلی مظالم پر اقوام متحدہ کے دہرے معیار اور منافقت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور آج اعلان کرتے ہیں کہ امت مسلمہ اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کر کے اور معصوم نہتے فلسطینی بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اورآرگنائیزیشن آف اسلامک کنٹریز (او آئی سی) زبانی جمع خرچ سے آگے بڑھ کر فلسطینی میں جاری اسرائیلی دہشتگردی، ظلم، جبر کا نوٹس لیکر نہتے فلسطینی عوام کو ان کے حقوق دلانے کیلئے مخلصانہ اقدامات اٹھائیں۔ اور فوری طور پر فلسطینی عوام پر دہشتگردی، بمباری، ظلم و ستم، انسان سوز مظالم کو روک کر جنگ بندی کرائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پوری قوم ، بچے، بوڑھے، بزرگ جوان فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں اور ان کی حمایت جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر فلسطین کے شہید مسلمانوں کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی اور کیلئے دعا بھی کی گئی۔

پاکستان ریلویز سکھر کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ عرفان الحق صاحب کا  ٹنڈو آدم سے پڈعیدن سیکشن کا تفصیلی دورہریلوے ٹریک سمیت سنگل ...
12/11/2023

پاکستان ریلویز سکھر کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ عرفان الحق صاحب کا ٹنڈو آدم سے پڈعیدن سیکشن کا تفصیلی دورہ
ریلوے ٹریک سمیت سنگل سسٹم لیول کراسنگ سمیت تمام اسٹیشنوں کی انسپیکشن کی گئی
پاکستان ریلویز سکھر کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ عرفان الحق نے تمام ڈویژنل افسران اور عملے کے ہمراہ ٹنڈو آدم ریلوے اسٹیشن سے پڈعیدن سیکشن کا اسپیشل انسپکشن اور تفصیلی دورہ کیا دورے کا مقصد ٹنڈو آدم سے پڈعیدن کے درمیان آنے والے تمام ریلوے اسٹیشن کی اسپیشل انسپیکشن کی گئی جس میں مکمل ریلوے ٹریک کو بریک بینی سے دیکھا گیا تاہم ضرورت کے مطابق مرمت کرنے کے احکامات جاری کیے گئے جبکہ سگنل سسٹم،ٹریک کی گولایاں ، جنیٹر ورکنگ،بجلی کی فراہمی،لیول کراسنگ انجینرنگ کے معاملات،،ریلوے برجز، پھاٹکوں سیمت تمام اسٹیشن کا وزٹ کر کہ تمام ریکارڈ چیک کیا گیا جبکہ اس دوران تمام ریلوے اسٹیشنز پر صفائی ستہرائی پینے کے صاف پانی،واش روم کے سہولت و دیکر سہولیات عوامی مسائل اور معاملات کا باغور جائزہ لیا گیا،۔
دورے کے دوران ہر اسٹیشن پر موجود افسران اور عملے کو مشکلات اور درپیش مسائل بھی سنے اور انہیں موقع پر حل کیا جبکہ دیگر مسائل کے حل کے کیے ڈویژنل افسران کو فوری حل کرنے کی احکامات جاری کیے،جبکہ اس موقع پر عملے کی کوتاہیوں و لاپرواہی پر برہمی کا اظہار کیا گیا غلطی اور کوتاہی برتنے والے افسران اور عملے کے سخت سرزنش کی گئی، ڈی ایس سکھر عرفان الحق کا کہنا تھا کہ کسی بھی قسم کی کوتاہی و لاپرواہی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔،
اس دورے کے دوران اسٹیشن پر افسران عملے سمیت ملازمین سے ملاقات کی بہتر اچھی کارگردگی کو خوب سراہاتے ہوئے عملے کو شباشی کے ساتھ انعامات سے بھی نوازہ گیا تاہم ڈی ایس سکھر عرفان الحق کا مزید کہنا تھا کہ ہماری اولین ترجیہی کے کہ ہم دن رات محنت لگن اور ایمانداری سے اپنے فرائض کو نبھاتے ہوئے عوام کو با حفاظت بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں جس پاکستان ریلویز کا پہہ روانہ دواں رہ سکے اور پاکستان ریلوے ہر اپھرتے سورج کی طرح دن دگنی رات چگنی ترقی کرے ۔۔

*پاکستان ریلوے میڈیا سیل سکھر ڈویژن*

پشاور میں میکڈونلڈ کی برانچ صارفین کی آمدورفت میں بھاری کمی کی وجہ سے گزشتہ رات عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔پاکستانیوں...
08/11/2023

پشاور میں میکڈونلڈ کی برانچ صارفین کی آمدورفت میں بھاری کمی کی وجہ سے گزشتہ رات عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔
پاکستانیوں زرا سا اتحاد اور بائکاٹ مزید۔۔

07/11/2023

سکھر میں بدامنی بڑھ گئی روہڑی شہر میں دکاندار بھائیوں سے 30 لاکھ روپے کی ڈکیتی شہری ایک تھیلا تحفے کے طور پر لے گئے اور رقم کے دو تھیلے لے کر فرار ہو گئے دکاندار فہیم بھٹی اور سہیل بھٹی دکان بند کرکے گھر جارہے تھے شاہی بازار میں موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح دکانداروں کو یرغمال بنا کر 30 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے دکانداروں کے شور مچانے پر شہری اکٹھے ہو گئے، چور پکڑ لیا روہڑی پولیس نے بازار کے بعد شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا باقی چوری کی رقم لے کر فرار ہو گئے، مقدمہ درج نہ ہو سکا
سکر ۾ بدامني وڌي وئي،

سکر: روهڙي وچ شهر مان دڪاندار ڀائرن کان 30 لک رپيا ڦر
شهرين هڪ ڦورو کي سوگهو ڪري ورتو، ٻه ڦورو رقم کڻي فرار ٿي ويا دڪاندار فهيم ڀٽي ۽ سهيل ڀٽي دڪان بند ڪري پنڌ گهر وڃي رهيا هئا، شاهي بازار ۾ موٽرسائيڪل سوار ٽن هٿياربندن دڪاندارن کي يرغمال بڻائي 30 لک روپيا ڦري ورتا،
دڪاندارن جي رڙين تي شهري ميڙي آيا، هڪ ڦورو کي پڪڙي ورتو، شهرين پاران مارڪٽ بعد پڪڙيل ڦورو روهڙي پوليس حوالي،باقي ڦورو رقم کڻي فرار ٿي ويا، ڪيس داخل ٿي نه سگهيو

05/11/2023

فقیر ثناءاللہ شر گھوٹکی پولیس :

گھوٹکی پوليس نے ثناءاللہ شر کو گرفتار کر لیا
پولیس کے مطابق مقابلہ ہوا لیکن یہ بات سمجھ نہیں آ رہا کہ یہ کیسے مقابلہ ہوا جس میں نہ کوئی فائرنگ نہ زخمی
یہ بھی ہوسکتا ہے کسی نے اسے دھوکہ دیا یا واقعی مقابلے میں گرفتار ہوگیا اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے.
بہر کیف. ثناءاللہ شر پولیس کے قبضے میں آ گیا
یاد رہے کہ ثناءاللہ شر سندھ میں سندھی ڈاکوؤں کا ترجمان مانا جاتا تھا
arrested by Ghutki Police.

05/11/2023

فقیر ثناءاللہ شر گھوٹکی پولیس :

گھوٹکی پوليس نے ثناءاللہ شر کو گرفتار کر لیا
پولیس کے مطابق مقابلہ ہوا لیکن یہ بات سمجھ نہیں آ رہا کہ یہ کیسے مقابلہ ہوا جس میں نہ کوئی فائرنگ نہ زخمی
یہ بھی ہوسکتا ہے کسی نے اسے دھوکہ دیا یا واقعی مقابلے میں گرفتار ہوگیا اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے.
بہر کیف. فقیر ثناءاللہ شر پولیس کے قبضے میں آ گیا
یاد رہے کہ ثناءاللہ شر سندھ میں سندھی ڈاکوؤں کا ترجمان مانا جاتا تھا
arrested by Ghutki Police.

01/11/2023

سکھر کہ علاقہ شہید گنج میں بھٹائی الیکٹرونکس پر ڈکیٹی کی واردات چور چھت کا دروازہ توڑ کر 45 لاکھ سے زائد رقم چوری کر کے فرار ہوگئے۔

بالکل صحیح مئیر سکھربچل شاہ یا سعید آباد کے لوگوں کو ترقی کا حق حاصل ہے اس سے کسی کو انکار نہیں ، لیکن کیا کریں سکھر کے ...
01/11/2023

بالکل صحیح مئیر سکھر
بچل شاہ یا سعید آباد کے لوگوں کو ترقی کا حق حاصل ہے اس سے کسی کو انکار نہیں ، لیکن کیا کریں سکھر کے لاوارث شہریوں کا جہاں کے لوگوں نے آپ کو مئیر سکھر منتخب کیا لیکن وہ بدترین سڑکوں، گندگی، کوڑے اور ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پر زندگی گذار رہے ہیں، ان لاوارث شہریوں کا کوئی نہیں ہے نہ یہاں سے منتخب اراکین قومی صوبائی اسمبلی اور نہ ہی بلدیاتی انتخابات سے منتخب ہوکر انے والے نمائندے، واقعی سکھر کے شہری لاوارث ہیں،

31/10/2023

سکھر سائیڈ ایریہ راہوجا کے مکین لکھٹ برادری سے تعلق رکھنے والی خواتین کا احتجاج,پٹھانی خاتون,فریداں,شاھداں,روبینہ سرور خاتون, نے بتایا کہ ہمارے لڑکے میھوال ولد میھار کو پولیس اہلکار سعید گڈانی نے گرفتار کرکے گم کردیا ہے بلاجواز گرفتار کیا گیا ہمارا اپنی برادری میں جھگڑا ہے خدشہ ہے مخالفین کے کہنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔۔

28/10/2023

سکھر پرس کلب میں مریم نواز کی سالگرہ کہ موقع پر تقریب جاری ہے ڈسٹرکٹ صدر خورشید میرانی کی جانب سے کیک کٹنگ سرمنی جاری ہے

28/10/2023

حاجی محمد بخش مہر کو 24 دن گزر گئے لیکن اب تک کوئی سنوائی نہی ہوئی۔
اسکے ساتھ ایک کیمپ جو پریا کماری کی بازیابی کے لیے لگایا گیا ہے یونس بھی جانے گئے کے اب تک پریا کماری کیس میں کتنی امد رفت ہوئی ہے

ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کی نگرانی میں کچے میں جاری آپریشن میں اہم پیش رفت ، شہید صحافی جان محمد مہر کے قتل میں مل...
27/10/2023

ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کی نگرانی میں کچے میں جاری آپریشن میں اہم پیش رفت ، شہید صحافی جان محمد مہر کے قتل میں ملوث 3 نامزد ملزمان گرفتار ہتھیار برآمد*

ایڈوانس انٹیلی جینس کلیکشن کی بنیاد پر شیر محمد شیخ ، محمد رمضان شیخ اور بشیر مہر کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے

جاں محمد مہر کے قتل کا منصوبہ شیر محمد شیخ کے گھر میں بنایا گیا، اس دوران شیرو مہر اور دیگر ملزمان کا گھر میں آنا جانا تھا، ایس ایس پی عرفان علی سموں

محمد رمضان شیخ ملزمان کے ساتھ جان محمد کے گھر آفیس اور دیگر مقامات پر ریکی کرتے رہے

واردات کے بعد بشیر مہر نے ملزمان کی پناہ دی اور کچے میں محفوظ مقام فراہم کیا، ایس ایس پی سکھر

بشیر مہر ملزمان کو کچے میں اسلحہ سمیت تمام سہولیات فراہم کرتا رہا ہے، ایس ایس پی سکھر

گرفتار ملزمان پر تماچانی تھانے پر مزید 4 مقدمات درج کرنے کے احکامات دیئے ہیں

گرفتار سہولت کاروں کو سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا ہے ، ملزمان کو کل کورٹ میں پیش کیا جائے گا، ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں

شھید جان محمد مھر کے قاتلوں کے قریب پہنچ چکے ہیں جلد ہی دیگر ملزمان گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا.

Hello everyone,  Arham Ali Mangi, a Taekwondo athlete from Sukkur. He had the honor of representing Pakistan 🇵🇰 at the g...
27/10/2023

Hello everyone, Arham Ali Mangi, a Taekwondo athlete from Sukkur. He had the honor of representing Pakistan 🇵🇰 at the global stage🌍 in Qatar Open Taekwondo Championship.after 9 years of hard work and dedication🥋. Notably, I've received no sponsorship and support from my home town 💔 from Sukkur; I've been self-funding my journey. As the first Taekwondo💪 athlete from Sukkur to represent Pakistan on the global stage🌍, he is truly honored. Your support, encouragement, and potential sponsorships in future mean the world to me.🏆♥️

I strongly suggest you to all that tag this post to government official Sindh sukkur.
share♥️


بچے کی تلاش میں مدد کریں بنام شاہ زیب علی شاہ والد سرتاج علی شاہ عمر تقریباً 18سال 25 اکتوبر 2023۔ کو   گھر سے موٹر سائی...
26/10/2023

بچے کی تلاش میں مدد کریں

بنام شاہ زیب علی شاہ والد سرتاج علی شاہ عمر تقریباً 18سال 25 اکتوبر 2023۔ کو گھر سے موٹر سائیکل پر نکلا اور ابھی تک واپس نہیں آیا اگر کسی کو معلومات ھو تو پلیز اس نمبر پر ربط کریں 03132477490
کیماڑی ٹاؤن کراچی

25/10/2023

سکھر پولیس کی بڑی اہم کامیابی کندھرا تھانے کی حدود گاؤں ابیجانہ میں پیش آنے والے انسانیت سوز واقعے پر ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کی خصوصی ٹیم نے ای ایس پی سٹی سید فاضل شاہ کی سربراہی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا*

فردوس شیخ کے بہمانا قتل کی اطلاع ملتے ہی ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی

فردوس شیخ کے دردناک قتل میں ملوث شوہر منور بھبھو کو سکھر پولیس نے گرفتار کر لیا، ایس ایس پی سکھر

ملزم منور بھبھو نے اپنی بیوی فردوس شیخ کو بیدردی سے قتل کرنے کے بعد اپنے ہی گھر میں دفن کر دیا تھا

واقعے کے فوراً بعد خصوصی ٹیم کو قاتل کی گرفتاری کے لیے سخت احکامات دیئے تھے، ایس ایس سکھر عرفان علی سموں

خصوصی ٹیم کی بروقت کارروائی کے باعث ملزم منور بھبھو کی گرفتاری عمل میں آئی، ملزم کی گرفتاری سکھر پولیس کی بڑی کامیابی ہے

ملزم منور نے بیوی کو قتل کرنے کا اعتراف جرم کرلیا, شک کی بنیاد پر بیگم کو قتل کرکے دفنایا تھا ملزم

گرفتار ملزم کو کل متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے گا،ایس ایس پی عرفان سموں

*ترجمان سکھر پولیس*

24/10/2023

پی پی رہنما خورشید شاہ کی اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو

سکھر:میاں صاحب سے اپیل کروں گا کہ نواز شریف ،میاں محمد شریف بن کر اس ملک کی ریاست کو بچائو،خورشید شاہ کی ہاتھُ جوڑ کر نواز شریف سے اپیل

سکھر:ابھی تک انوکھا اور لاڈلے میاں صاحب ہی نظر آتے ہیں،خورشید شاہ

سکھر: بہترین سیاست کرو ،کسی کی مدد سے مت آئو،ورنا وہ گو نواز گو کے نعرے لگیں گے، خورشید شاہ

سکھر:ہمُ پہلے سے کہتے تھے کہ الیکشن کی تاریخ نواز شریف کیلئے روکی گئی ہے، خورشید شاہ

سکھر:ہم صحیح ہیں تو نواز شریف کو کہنا چاہئے کہ میں آگیا ہوں اب الیکشن کا اعلان کرو، خورشید شاہ

سکھر:اسٹبلشمنٹ نے جو فیور دیا ہے وہ بھی چھپ جائے گا،یا نہیں چھپے گا،مگر ایک چیز واضح ہوجائےُ گی، خورشید شاہ

سکھر:نواز شریف میریُ بات سمجھ لیں اگر انہوں نے عمران والا رول ادا کیا،اور غلط راستے سے آئے جو نظر بھی آرہاُہے، خورشید شاہ

سکھر:تو نواز شریف بھی تاریخُ کی ایک مثال بن جائیں گے،عمران کی طرح، خورشید شاہ

سکھر:پی پی جب بھی آئی ہے اپنا اوپن منیو فیسٹو لیکر آئی ہے، خورشید شاہ

سکھر:آئین اور قانون اور کلازس ہمارےُ پاس موجود ہیں،کس کلازس کے تحت مقدمہ ہوا،کس کلاز کے تحت ملٹری کورٹ میں کیس چلیں گے، خورشید شاہ

سکھر:سپریم کورٹ نے یہ چیزیں ضرور دیکھی ہوں گی،مگر عدالت بہت رسک لے رہیُ ہے، خورشید شاہ

سکھر:جن لوگوں نے اپنی سیاست کی وجہ سے ریاستی اداروں کو جلایا یاُجلوایا، خورشید شاہ

سکھر:کیا ہماری سویلین عدالتیں ان لوگوں کو سزاُ دینے کے قابل ہوں گی،یا نظر انداز کرجائیں گی، خورشید شاہ

سکھر:ماضی کی بہت مثالیں ہیں عدالتوں نے کیس لینے سے انکار کردیا کہ ہم پر دبائو ہے، خورشید شاہ

سکھر:بڑے بڑے دہشتگردوں کے کیسز بھی واپس کئے گئے تھے،وہ بھی دیکھنا ہوگا،مگر سپریمُ کورٹ کا فیصلہ فائنل ہے، خورشید شاہ

24/10/2023

سکھر / 24 اکتوبر 2023

* نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کا سکھر شھر کے سرپرائیز وزٹ پر روانہ

* نگران وزیراعلیٰ سندھ نے سکھر شھر کی صفائی ستھرائی کا جائزہ لینگے

* سکھر شھر میں تجاوزات اور ٹریفک انتظامات کا جائزہ بھی لینگے

* نگران وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر ڈبل سیکشن ہائے اسکول کا سرپرائیز وزٹ

عبدالرشيد چنا
ترجمان وزیراعلٰی سندھ
مزید تفصلات کچھ دیر میں

23/10/2023

سکھر۔ببر لو تھانے ایس ایچ او اللہ ودایو نےپولیس اہلکاروں کے ہمراہ فیض واہ کے قریب کارواٸی کرتے ہوں 10 کلو آٸیس پکڑ لی دو خواتین اور دو افراد گرفتار۔

سکھر۔کار نمبر bme.974 کار جیکب آباد سے کراچی طرف جاررہی تھی جس میں آٸیس اسمگل کرنے کی اطلاع ملنے پر کارواٸی کی۔ ایس ایچ او اللہ ودھایو

سکھر ۔خیرپور پولیس کی تاریخ میں سب سے بڑی کارواٸی ہے۔ڈی ایس پی سٹی اشتیاق حسین آراٸیں ۔
سکھر۔آٸیس کی قیمت عالمی مارکیٹ میں کروڑوں روپیے بتا جا رہی ہے۔ڈی ایس پی سٹی خیرپور اشتیاق حسین آراٸیں ۔
سکھر۔آٸیس اسمگل کرنے والے دو مرد دو خواتین کے ساتھ دو کم سن بچے بھی ساتھ تھے۔

سکھر۔گرفتار دو خواتین اور دو مردوں پر ایف آٸی آر درج کرکے کورٹ روانہ کیا گیا ۔

23/10/2023

سکھر گلوب چوک پر خواتین اور بچوں کا فلسطین کے حق میں احتجاجی مظاہرہ،
مظاہرے میں خواتین اور بچوں نے ہاتھوں پلے کارڈ اٹھا کر فلسطین کہ حق میں نعرے بازی کی مظاہرین کے شرکاء نے کہا کہ فلسطین کے لئے تمام مسلانوں کو نکالنا چاہیے ہمیں اس مشکل وقت میں انکا ساتھ دینا چاہیے۔
مزید 👇👇

23/10/2023

سکھر کا امن و امان ایک بر پھر سے ڈاکوں کے سپرد گذشتہ روز اے سیکشن تھانے کی حدود سے دن دھاڑے کرن بیکری کے قریب دو مسلح افراد اسد مغل کی کمیونیکیشن دکان میں گس کر ڈکیٹی کی واردات کو انجام دیتے رہے۔

22/10/2023

افسوس ناک خبر سکھر قريشي گوٹھ میں پی سی او شاپ پرمسلح افراد کی ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ دوکان مالک موقع پر جاں بحق، مسلح افراد نے پی سی او مالک کو لوٹ کر فرار ہونے لگے مزاحمت پر اندھا دھند فائرنگ ایک بھائی قتل دوسرا بھائی زخمی تھانہ نیو پنڈ کی پولیس پنہچ کر مقتول اور زخمی کو سول ہسپتال پہنچایا،مسلح افراد ڈکیتی کی کے بعد با آسانی فرار ہوگئے

22/10/2023

بیاج کا معاملہ
سکھر پولیس نے باڑا مالک شہزاد منگریو کو زخمی کردیا،اہلیہ
گزشتہ روز سائٹ ایریہ پولیس نے گھر سے گرفتار کیا،اہلیہ اقرا, پولیس کے ہمراہ ملزمان چار بھینسیں لے گئے،خاتون کا الزام ہم نے امداد جاگیرانی سے چار لاکھ روپے ادھار لیئے تھے،
بیاج کی مد میں گیارا لاکھ ادا کیئے ہیں،اہلیہ اقرا
مزید بیاج کی مد میں سولہ لاکھ مانگے جارہےہیں،اہلیہ اقرا مگریو میرے شوہر کو اٹھاکر رات پولیس مقابلہ دکھاکر زخمی کیا گیا،اہلیہ اقرا منگریو

ایس ایس پی سکھر جناب عرفان علی سموں کا شہر کے مختلف تھانوں کا دوراہ، تھانوں میں موجود اسلحہ، مالخانہ، ایمونیشن، عملے کی ...
21/10/2023

ایس ایس پی سکھر جناب عرفان علی سموں کا شہر کے مختلف تھانوں کا دوراہ، تھانوں میں موجود اسلحہ، مالخانہ، ایمونیشن، عملے کی حاضری رجسٹر سمیت تمام رکارڈ چیک کیے*

مختلف تھانوں کی عمارتوں کا بھی جائزہ لیا گیا، تھانوں پر موجود عملے کو بہترین ٹرن آؤٹ کے ساتھ ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت

ایس ایس پی صاحب نے ایس ایچ او/ہیڈمحرر کو تھانے پر آنے والے عوام الناس کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے

سائلین کے مسائل حل نہ کرنے پہ متعلقہ تھانے دار کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی

سائلین کے ساتھ اچھے اخلاق اور رویے کے ساتھ پیش آئیں انکی شکایات کا بروقت ازالہ کریں۔ ایس ایس پی سکھر

ایس ایچ او/ہیڈمحرر ذہن نشین کرلیں کے غیر تسلی بخش کارکردگی پر ذمہ دار افسر کے خلاف سخت محکمانہ کاروائیاں عمل میں لائیں جائینگی

21/10/2023

*روس سے تیل خریدنے کا معاہدہ ہوگیا، دسمبر میں پٹرول مزید سستا ہوگا ۔۔۔۔۔!!!*

روس سے سستے تیل کی خریداری کا معاہدہ طے پاگیا۔۔ کمرشل معاہدے کا پہلا کارگو ایک لاکھ میٹرک ٹن خام تیل لیکردسمبرمیں پہنچے گا۔روسی تیل عام مارکیٹ سے 10 ڈالر فی بیرل سستا ہے۔لوکل ریفائنریزروسی تیل کی قیمت 60 ڈالر فی بیرل کے حساب سے ادا کرے گی
ذرائع کے مطابق معاہدے کے تحت روس پاکستان کو پورٹ پر تیل فراہم کرے گا اور لوکل ریفائنری روسی تیل کی قیمت 60 ڈالر فی بیرل کے حساب سے ادا کرے گی۔ایک بیرل میں 159 لٹر پٹرول ہوتا ہے اس طرح پاکستان کو 105 روپے فی لٹر پٹرول ملے گا -!!!'

نیو پنڈ سکھر کی مکین خواتین اور مرد کا پولیس کی زیادتیوں کے خلاف سکھر پریس کلب پر احتجاج ، اطلاعات کے مطابق نیوپنڈ سکھر ...
21/10/2023

نیو پنڈ سکھر کی مکین خواتین اور مرد کا پولیس کی زیادتیوں کے خلاف سکھر پریس کلب پر احتجاج ، اطلاعات کے مطابق نیوپنڈ سکھر کی مکین خواتین اور مرد نے پولیس کی زیادتیوں کے خلاف سکھر پریس کلب پر احتجاج کیا اور نعرے بازی کی، احتجاجی مظاہرے میں علی شیر عباسی سمیت دیگر خواتین موجود تھیں ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ارسلان پٹھان نامی شخص جو کہ نیوپنڈ چوکی کا انچارج ہے اس نے ہمارے گھر پر پولیس اہلکاروں کی مدد سے حملہ کردیا ہے ، ہمیں بلاجواز تنگ کیا جارہا ہے اور میری بیٹی کائنات کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، ہم نے ایس ایس پی آفس میں بھی اپنی شکایات درج کرارکھی ہے ہمارا ڈی آئی جی سکھر ، ایس ایس پی سکھر سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ ہماری جان کو خطرہ ہے ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے

20/10/2023

سکھر میں حساس اداروں اور انتظامیہ کی مرچ اور مصالحہ جات میں ملاوٹ کرنے والی فیکٹریوں کے خلاف۔کاروائی ،تین فیکٹریاں سیل ، سندھ فوڈ اتھارٹی کے دو ملازمین حراست میں لے۔لیے گئے
حساس اداروں ،محکمہ روینیو ، پولیس اور سندھ فوڈ اتھارٹی کے لائسنس جاری کرنے والے شعبے کے عملے نے سکھر کے علاقے گولیمار میں واقع مرچ اور مصالحہ جات بنانے والی فیکٹریوں پر۔اچانک چھاپے۔مارے تو ان فیکٹریوں سے مرچ و دیگر مصالحہ جات میں ملاوٹ کی جارہی تھی جس پر چھاپہ مار ٹیم۔نے ملاوٹ شدہ مصالحہ جات اور ان میں ملاوٹ کے لیے رکھا گیا سامان برآمد کرلیا اور تین فیکٹریوں کو سیل کردیا اور سندھ فوڈ اتھارٹی کے دو ملازمین کو حراست میں لے لیا چھاپہ مارٹیم کے مطابق چند روز قبل بھی ان فیکٹریوں پر چھاپے مارے گئے تھے اور مرچ و دیگر مصالحہ جات میں ملاوٹ کرنےپر ان فیکٹریوں کو سیل کردیا گیا تھا لیکن سندھ فوڈ اتھارٹی کے گرفتار ملزمان نے فیکٹری مالکان سے ساز باز کرکے یہ فیکٹریاں دوبارہ کھلوادی تھیں اور یہاں پر ملاوٹ کا دہندہ ایک بار پھر شروع کیا گیا تھا تاہم اطلاع پر گذشتہ روز ڈی سی سکھر نے حکام کو فوری کاروائی کی ہدایت کی تھی جس پر آج ٹیم نے کاروائی کرکے ان فیکٹریوں کو سیل کردیا ہے دوسری جانب حراست میں لیے گئے سندھ فوڈ اتھارٹی کے ملازمین اسد اور شیراز کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈائریکٹر صاحب کے حکم پر ان فیکٹریوں کو ڈی سیل کیا تھا ان کا اس میں کوئی قصور نہیں ہے

19/10/2023

Sukkur airport road

*پریس ریلیز*سکھر*سکھر پولیس کی اہم و بروقت کاروائی ، فریکل کالونی میں تیزاب گردی اور اندھے قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتا...
22/12/2022

*پریس ریلیز*

سکھر

*سکھر پولیس کی اہم و بروقت کاروائی ، فریکل کالونی میں تیزاب گردی اور اندھے قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار*

تین روز قبل سول اسپتال فریکل کالونی کے قریب نامعلوم ملزمان نے عامر مگسی پہ تیزاب پھینک کر موقع سے فرار ہوگئے تھے

تیزاب گردی سے محمد عامر جھلس کر زخمی ہوگئے تھے جنہے فوری طبی امداد کیلیے گمبٹ اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے

ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی سٹی سعد ارشد کی سربراہی میں تین رکنی تفتیشی ٹیم قائم کی اور ورثاء سے ملاقات کرکے انہیں مکمل انصاف کا یقین دلایا

تفتیشی ٹیم نے واقع کا تمام زاویوں سے جائزہ لیا ملزمان کا سراغ لگانے کیلیے مختلف مقامات پہ کاروائیاں کیں، آج پولیس نے مغفی اطلاع پہ شالیمار کے قریب کاروائی کرکے ملزم حاجی مگسی کو گرفتار کرلیا

ملزم کا پولیس کے سامنے اعتراف جرم ، خاندانی دیرانہ تنازعہ اور دوستی نہ رکھنے پہ عامر کو قتل کیا ملزم کا پولیس کے سامنے اعترافی بیان

ملزم سے مزید تفتیش جاری

ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک کا پولیس ٹیم کی کاروائی پہ شاباش کا پیغام

*ترجمان سکھر پولیس*

21/12/2022

تعلیم کی اہمیت اور بچوں کو تعلیم کے زیور سے آرائستہ کرنے کے سلسلے میں مختلف اسکولوں کی جانب سے آگاہی واک کا اہتمام۔۔۔

Address

Minara Road Sukkur
Sukkur

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Focus on sukkur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Focus on sukkur:

Videos

Share


Other Sukkur media companies

Show All