Hania Ilyas - MMG

Hania Ilyas - MMG Digital Creator

13/09/2023

(شیطان) 😂
یہ رمضان المبارک کی ایک دھوپ سے چلچلاتی دوپہر تھی،میں حرم مکہ میں باب عبداللہ کے احاطے میں بیٹھی ہوئی تھی کہ ساتھ بیٹھی افریقی خواتین کہنے لگیں کہ چلو طواف کرنے چلتے ہیں۔ایک لمحے کے لیے تو میں سوچ میں پڑ گئی کہ روزے کی حالت میں اس بھری دوپہر میں اگر صحن میں طواف کریں گے تو سورج جلا ڈالے گا اور اگر پہلی منزل پر کریں گے تو لمبا راستہ تھکا دے گا۔
لیکن پھر ثواب کا سوچ کر اٹھ کھڑی ہوئی۔
باب عبداللہ گیٹ نمبر 119 سے باہر نکلو تو بائیں طرف سے سامنے ہی مطاف نظر آرہا تھا تو ہم تینوں بھی اسی طرف چل پڑے، ابھی تقریباً آدھا راستہ ہی طے ہوا تھا کہ ایک نوجوان شرطہ( پولیس والا) ناجانے کہاں سے نمودار ہوا اور کہنے لگا کہ یہاں سے نہیں وہاں باب فہد کے مین گیٹ سے جائیں ۔۔۔۔
وہ گیٹ اچھا خاصا دور اور دھوپ کی شدت کی وجہ سے میلوں دور لگ رہا تھا۔
تو وہ دونوں خواتین اس سے عربی میں کچھ کہنے لگیں غور کرنے پر سمجھ آیا کہ وہ اس سے اصرار کررہی تھیں کہ ہمیں یہیں سے جانے دو اتنے میں پانچ چھ عرب بزرگ خواتین کا گروپ بھی آگیا جب اتنی منت سماجت پر بھی وہ نہ مانا تو انہوں نے اسے مکھن لگانا شروع کردیا کہ میرے بیٹے پیارے بیٹے جانے دو تم کتنے جمیل ہو ۔۔۔جمیل جمیل ۔
پر ان صاحب کے کان پر جوں تک نی رینگی تو انہوں نے کچھ دور کھڑے ایک بڑے آفیسر سے کہا تو اس کو ان پر رحم آگیا اس نے شرطے کو اشارہ کیا تو اس نے راستہ کھول دیا ۔
جاتے وقت ان خواتین نے اس نوجوان کی طرف منہ کرکے باجماعت اپنے خالص عربی لہجے میں کہا۔۔۔
"شیطان" 😂

Address

Shahdadpur
68030

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hania Ilyas - MMG posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hania Ilyas - MMG:

Share


Other Digital creator in Shahdadpur

Show All