Journalist syed husnain gilani correspondent metro 1 news pasrur

  • Home
  • Journalist syed husnain gilani correspondent metro 1 news pasrur

Journalist syed husnain gilani correspondent metro 1 news pasrur Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Journalist syed husnain gilani correspondent metro 1 news pasrur, Media/News Company, .

*پسرور بد دماغ انچارج نادرا ساگر صدیقی عوام کو ذلیل وخوار کرنے لگا**انچارج کی سیٹ پر بیٹھ کر عوام کے جائز کاموں میں بھی ...
30/08/2022

*پسرور بد دماغ انچارج نادرا ساگر صدیقی عوام کو ذلیل وخوار کرنے لگا*

*انچارج کی سیٹ پر بیٹھ کر عوام کے جائز کاموں میں بھی رکاوٹیں ڈال کر مبینہ طور پر کرپشن کی طرف مائل کررہا ہے*

*شہریوں کا اس بد دماغ نادرا کے انچارج ساغر صدیقی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ*

پسرور(سید حسنین گیلانی سے)انچارج نادرا ساگر صدیقی عوام کو ذلیل وخوار کرنے لگا انچارج کی سیٹ پر بیٹھ کر عوام کے جائز کاموں میں بھی رکاوٹیں ڈال کر مبینہ طور پر کرپشن کی طرف مائل کررہا ہے
شہریوں کا اس نادرا کے انچارج بد دماغ اور بدتمیز ساغر صدیقی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ایک صوبہ سندھ کراچی کا رہائشی اپنے شناختی کارڈ پر ایڈریس تبدیل کروانے کے لیے انچارج نادرا ساغر صدیقی کے پاس گیا وہاں اس کو کہا جاتا ہے کہ اگر آپ کے کسی خونی رشتے دار کا شناختی کارڈ بنا ہوا ہے یا آپ کے نام پر کوئی جگہ ہے تو آپ کا ایڈریس تبدیل ہو جائے گا ورنہ نہیں جبکہ نادرا کے ایس او پیز میں اگر آپ کرایہ دار بھی ہیں تو آپ کا عارضی پتہ یا مستقل پتہ تبدیل ہو سکتا ہے لیکن یہ مبینہ طور پر اپنی حرام خوری کے چکر میں عوام کو ذلیل وخوار کررہا اور عوام کو مس گائیڈ کر رہا ہے جبکہ وہ شہری اپنے والد کا زمین کا انتقال جو ڈسٹرکٹ سیالکوٹ میں موجود ہے وہ لیکر گیا پھر بھی اس کو ذلیل وخوار اور انتہائی بدتمیزی کرکے نکال دیا گیا گورنمنٹ نے اس کو یہاں عوام کے مسائل احسن طریقے سے حل کرنے کے لیے تعینات کیا ہے اور اسی چیز کی یہ تنخواہ لے رہا ہے نہ کہ عوام کو ذلیل وخوار کرنے کے لیے اور مس گائیڈ کرکے مبینہ طور پر حرام مال بٹورنے کے لئے شہریوں نے اس مبینہ طور پر کرپٹ انچارج نادرا ساگر صدیقی جو عوام کی مشکلات میں اضافہ ہی اس لئے کرتا ہے کہ مبینہ طور پر حرام مال ہڑپ کر سکے شہریوں نے اس بد دماغ انچارج نادرا ساگر صدیقی جو صرف مبینہ کرپشن کی خاطر شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کررہا ہے اس کے خلاف وزیراعظم پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے محکمانہ سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

28/08/2022
*پسرور سستا رمضان بازار میں اشیاء خوردونوش غائب*پسرور حکومت پنجاب کی طرف سے لگائے گئے رمضان بازار سے انتظامیہ غائب ، چین...
01/05/2022

*پسرور سستا رمضان بازار میں اشیاء خوردونوش غائب*

پسرور حکومت پنجاب کی طرف سے لگائے گئے رمضان بازار سے انتظامیہ غائب ، چینی غائب ، دالیں غائب ، کریانہ کی تمام اشیاء خوردونوش غائب ، بڑا گوشت غائب ، چھوٹا گوشت غائب عید سے دو دن پہلے ہی اسٹال ختم کردیئے گئے حکومت پنجاب کی طرف سے دی گئی سبسڈی بھی غائب پورے رمضان میں بھی بازار برائے نام ہی لگایا گیا عوام کو ریلیف دینے کے لیے لاکھوں روپے کی سبسڈی بھی غائب پرانے پاکستان سے نیا پاکستان بنا اور اس کے بعد دوبارہ پرانا پاکستان بنا لیکن کسی بھی دور میں کرپشن ختم نہ ہو سکی غریب کو ریلیف دینے والے پیسے دوبارہ امیر ہی ہڑپ کر جاتے ہیں آخر کب تک یہ کرپشن کا بازار گرم رہے گا شہریوں کا وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ان کرپٹ عناصر کے خلاف محکمانہ کارروائی کا مطالبہ

*سید حسنین گیلانی نمائندہ ٹی وی ٹوڈے نیوز پسرور*

25/04/2022

*پسرور میونسپل پارک میں غنڈے تعینات*

*پسرور میونسپل پارک کے ملازمین شہریوں کے ساتھ غنڈہ گردی پر اتر آئے*

*پارک میں گندگی اور خراب لائٹس کی کمپلینٹ کیوں کی سنگین نتائج کی دھمکیاں*

پسرور(سید حسنین گیلانی سے) میونسپل پارک میں غنڈے تعینات پسرور میونسپل پارک کے ملازمین شہریوں کے ساتھ غنڈہ گردی پر اتر آئے پارک میں گندگی اور خراب لائٹس کی کمپلینٹ کیوں کی سنگین نتائج کی دھمکیاں تفصیلات کے مطابق رات 9:00 بجے ڈیوٹی پر تعینات برائے نام سیکیورٹی گارڈ جس کا کہنا ہے کہ میں سیکیورٹی گارڈ ہوں نام پوچھنے پر بدمعاشی پر اتر آیا کہ اپنا نام نہیں بتاؤ گا ان کے پاس سیکیورٹی کے لئے نہ ہی تو کوئی گن ہوتی ہے اور یہ موصوف اپنا سارا ڈیوٹی ٹائم لائبریری میں بیٹھ کر گزار کے گھر چلے جاتے ہیں اور ان کے ساتھ پیٹر آپریٹر یہ بھی آپریٹر کم اور بدمعاش زیادہ ہیں وہاں لگے جنگلے میں سائیکلیں رکھیں ہوئی ہیں بچوں کے لئے جو پانچ یا دس منٹ کے بیس روپے لئے جاتے ہیں ان دونوں کا کہنا ہے کہ یہ پیسے سی او بلدیہ کو جاتے ہیں ان دونوں نے شہری سے بدمعاشی کرتے ہوئے کہا کہ تم نے لائٹس کی کمپلینٹ کی ہے ناں جاؤ نہیں ٹھیک کروانی اور آئندہ کمپلینٹ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اعلی حکام سے اپیل ہے کہ پسرور شہر میں واحد میونسپل پارک ہے جہاں شام میں شہری واک کرنے جاتے ہیں اور بچے کھیلنے کے لیے ان غنڈہ گرد عناصر نے پارک کا بیڑہ غرق کردیا ہوا ہے پارک میں لگی لاکھوں روپے مالیت کی آدھے سے زیادہ لائٹس خراب ہوچکیں ہیں پارک میں لگے پانی کے فوارے بھی عدم توجہی کی وجہ سے خراب ہیں پارک میں لگے کچھ پودے بھی سوکھ چکے ہیں ہر طرف کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اور کچرا جگہ جگہ جمع کرکے اس کو پارک سے اٹھانے کی بجائے وہی پہ آگ لگا دی جاتی ہے یہاں پر گھاس بھی کچھ حصوں میں بہت بڑی ہوچکی ہے اور بجلی کی ننگی تاریں زمین سے بامشکل ایک فٹ کی دوری پر ہیں جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں جس کی متعدد بار شہری کمپلینٹ کرچکے ہیں لیکن بجائے پارک میں صفائی ستھرائی کا کام بہتر کیا جائے یہاں کے ملازمین غنڈہ گردی پر اتر آئے ہیں شہریوں کے ساتھ ان بلدیہ ملازمین کی غنڈہ گردی ہرگز قابل قبول نہیں یہ میونسپل پارک کسی کی جاگیر نہیں یہ پسرور کے تمام شہریوں کے لئے بنایا گیا ہے ان غنڈوں کی میونسپل پارک سے ڈیوٹی ختم کروائی جائے اور ان کے خلاف سخت سے سخت محکمانہ کارروائی کی جائے جو شہریوں کے ٹیکسوں کے پیسوں سے تنخواہیں لیتے ہیں اور بدمعاشی بھی شہریوں کے ساتھ ہی کرتے ہیں اور یہاں پر بااخلاق ملازمین کو تعینات کیا جائے

Address


Telephone

+923124055555

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Journalist syed husnain gilani correspondent metro 1 news pasrur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Journalist syed husnain gilani correspondent metro 1 news pasrur:

Shortcuts

  • Address
  • Telephone
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share