PNN News TV Channel Sargodha

PNN News TV Channel Sargodha با خبر جہاں

15/10/2023

سرگودھا۔انصاف کی دہلیز پر انصاف کا قتل ۔ضلع کچہری کمرہ عدالت کے اندر مخالف کو فائرنگ کر کے ابدی نیند سلا دیا گیا۔قاتل کمرہ عدالت میں اسلحہ لے کرکیسے پہنچا کمرہ عدالت کے اندر قتل پر وکلاء کیا کہتے ہیں۔دیکھے مکمل رپورٹ PNN NEWS کےپروگرام ٫٫کرائم فائل،، میں
رپورٹ۔کامران سعید
کیمرہ گرافی۔ساگر عارف
PNN NEWS SARGODHA

20/09/2023

سرگودھا:نجی انٹرنیٹ کمپنی(نیا ٹل) نے سرگودھا میں تین روزہ ٫٫پہچان،، کونسلنگ سیشن کا آغاز کردیا گورنمنٹ کمپری ہینسوگرلز ہائی سکول میں سیشن کا باقاعدہ افتتاح کیریئر کونسلر یوسف الماس نے کیا۔
رپورٹ۔کامران سعید
نمائندہ پی این این نیوز سرگودھا

20/04/2023

عید کے موقع پر نئے کپڑے اور جوتوں کے ساتھ جیولری خریدنا سبھی خواتین کا شوق ہوتا ہے لیکن سرگودھا میں خواجہ سراء بھی کسی سے کم نہیں عید کی تیاری کے لئے خواجہ سرا کیا خریداری کر رہے ہیں دیکھتے ہیں اس رپورٹ میں

05/03/2023

سرگودھا کے علاقے چک 26 جنوبی میں ہر سال کی طرح اس سال بھی الروحانی نیزہ بازی کلب کے زیر اہتمام پنجاب کے روائتی کھیلوں کو فروغ دینے اور شہریوں کو تفریح مہیا کرنے کے لئے نیزہ بازی کے مقابلوں کا انعقاد کیاگیا جسے دیکھ کر شائقین خوب لطف اندوز ہوئے.
رپورٹ۔کامران سعید
نمائندہ پی این این سرگودھا

05/03/2023

سرگودھا۔پنجاب کے روائتی کھیل نیزہ بازی کے مقابلے لاہور،گوجرانوالہ اور ملتان سمیت پنجاب بھر سے ماہر نیزہ بازوں کی شرکت۔
پی این این ہیڈ لائنز

31/01/2023

بلاشبہ فن کسی کی میراث نہیں بلکہ یہ عطیہ خداوندی ہے ایسی ہی خدادا صلاحیتوں سے مالا مال 12 سالہ ایمان ندیم جو کہ نہ صرف پیانو سے دھنیں بکھیرتی ہے بلکہ مصوری کے فن میں بھی کمال مہارت رکھتی ہے۔
رپورٹ۔کامران سعید
پی این این نیوز نمائندہ سرگودھا

09/12/2022

سرگودھا-شاہینوں کے شہر سرگودھا کی سوغات کینو کی فصل پک کر تیار ہو چکی ہے لیکن اس سال کینو کی فصل پچھلے سال کی نسبت انتہائی کم ہے کینوکی فصل کن عوامل کی وجہ سے متاثر ہوئی جانتے ہیں سرگودھا سے کامران سعید کی اس رپورٹ میں۔۔

22/06/2022

55سالہ مقامی صحافی فضل جان کا لزا خیز قتل،
صحافتی حلقوں میں تشویش کی لہر،
کیا قاتل گرفتار ہو سکیں گے پولیس تحقیقات کہاں تک پہنچیں؟؟
دیکھیئےمکمل سٹوری PNN NEWSکے پروگرام ٫٫ کرائم فائل؛؛میں علیشا شہزاد کے ساتھ

15/12/2021

سرگودھا۔میاں بیوی کے درمیان گھریلو ناچاقی بدبخت باپ کے ہاتھوں تین سالہ بیٹے کے قتل کی کہانی،سنیئے پی این این نیوز کی زبانی۔
پروگرام۔پنجاب کرائم فائل میں۔
رپورٹ۔کامران سعید
نمائندہ پی این این نیوز سرگودھا

29/09/2021

سرگودھا۔ضلعی انتظامیہ اور پی ایچ اے کی جانب سے درختوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے سالوں پرانے درختوں کو محفوظ کیا گیا ہے دیکھتے ہیں اس حوالہ سے کامران سعید کی یہ رپورٹ۔

21/09/2021

سرگودھا. نواحی علاقہ جھال چکیاں میں قبضہ مافیا بےلگام۔7 ایکڑ ملکیتی اراضی ہتھیانے کے لئے بااثر افراد کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش غریب گھرانے کی زمین ہتھیانے کے لئے ملزمان کی جان سے مارنے کی دھمکیاں۔متاثرہ افراد کاوزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سےنوٹس لینے کا مطالبہ۔دیکھیےپی این این نیوز کے پروگرام کرائم فائل میں سرگودھا سے کامران سعید کی یہ رپورٹ۔

20/09/2021

حکومت کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کرنے پر پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے جس سے سفر کرنے والے شہری شدید پریشان دیکھائی دیتے ہیں دوسری طرف ٹرانسپورٹر بھی حکومت کے اس اقدام سے نالاں نظر آتے ہیں مزید بتا رہے ہیں سرگودھا سے نمائندہ پی این این نیوز کامران سعید۔

16/08/2021

سرگودھا۔ایشیا کی سب سے بڑی سٹون انڈسٹری میں پہاڑوں پر کام کرنے والے مزدوروں کے لئے حفاظتی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے ہر سال متعدد مزدور موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جبکہ کئی زندگی بھر کے لئے اپاہج مزدروں کا اعلیٰ حکام سے اصلاح و احوال اور حفاظتی کٹس فراہم کرنے کا مطالبہ۔
رپورٹ۔کامران سعید
کیمرہ ورک۔ساغر عارف

27/07/2021

سرگودھا.مسیحا ہی موت کے سوداگر بن گئے،ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف،ہسپتال انتظامیہ،ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل سٹاف اور درجہ چہارم ملازمین نے سرکاری اوقات کی دھجیاں اڑا دیں،گھنٹوں لیٹ ہونے کی وجہ سے مریض اور ان کے لواحقین ذلیل و خوار،ہسپتال کا انتظام و انصرام درجہ چہارم ملازمین نے سنبھال لیا ،تشخیص کے لیے کروائے جانے والے،ایکسرے، لیبارٹری ٹیسٹوں سے لیکر آپریشن تھیٹر تک ان پڑھ درجہ چہارم ملازمین علاج معالجہ کی ڈیوٹیوں پر تعینات،ایم ایس ڈاکٹر غلام شبیر اور ایڈیشنل ایم ایس ایڈمن ڈاکٹر فاروق کی چشم پوشی،ماہانہ لاکھوں روپے کمیشن وصول کر کے چپ سادھ لی،مریضوں کی زندگیاں دائو پر لگا دیں گئیں،ہیلتھ کیئر کمیشن پنجاب کی بھی مجرمانہ خاموشی،سیکرٹری ہیلتھ پنجاب،چیف سیکرٹری پنجاب،صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد،وزیراعلی پنجاب ,وزیراعظم پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ۔
رپورٹ۔کامران ملک بیوروچیف سرگودھا

05/07/2021

سرگودھا۔پولیس تھانہ کینٹ نےبوری بند لاش برآمد ہونے پر اندھے قتل کا سراغ کیسے لگایا کون قاتل نکلا دیکھیے PNNنیوز کے پروگرام پنجاب کرائم فائل میں۔
رپورٹ۔کامران سعیدجٹ
کیمرہ ورک۔ساغر علی

19/05/2021

سرگودھا۔سات سال قبل سات برس کی عمر میں اغواء ہونے والی بچی بازیاب ،ملزمان بچی سے زبردستی زیادتی بھی کرتےاور مشقت بھی کرواتے رہے دیکھئیے پروگرام کرائم فائل میں کامران سعید کی یہ رپورٹ۔

07/05/2021

پی این این نیوز کے برکت رمضان کارواں کی شاہینوں کے شہر سرگودھا آمد اینکر پرسن ردا جمشید کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بلال فیروز جوئیہ،اسسٹنٹ کمشنر عمر دراز گوندل،ماہرتعلیم ہارون الرشید تبسّم اور صدر سرگودھا پریس کلب عبدالحنان چوہدری سے خصوصی گفتگو دیکھئیے اس پروگرام میں۔
کامران ملک۔بیوروچیف سرگودھا
پی این این نیوز
کامران سعید۔نمائندہ سرگودھا
پی این این نیوز

02/05/2021

سرگودھا۔پی این این نیوز کے برکت رمضان کارواں کی اینکر پرسن ردا جمشید کی ماہرِ تعلیم،ادیب و شاعر ہارون الرشید تبسّم کے ساتھ خصوصی گفتگو

02/05/2021

پی این این نیوز کے برکت رمضان کارواں کی شاہینوں کے شہر سرگودھا آمد اہلیان سرگودھا کی طرف سے شاندار استقبال کیا گیا
رمضان المبارک خصوصی ٹرانسمشن کے حوالہ سےبرکت رمضان کارواں میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بلال فیروز جوئیہ،اسسٹنٹ کمشنر عمر دراز گوندل،معروف ادیب و شاعر ہارون الرشید تبسم،صدر سرگودھا پریس کلب عبدالحنان چوہدری،صدر الیکٹرانک میڈیا کلب سرگودھا سیف خان،صدر کڑانہ ہل پریس کلب اسجد علی چھٹہ و دیگر نے شرکت کی اور سرگودھا میں پی این این نیوز ٹیم کی کاوشوں کو سراہا

01/05/2021

پی این این نیوز کے برکت رمضان کارواں کی شاہینوں کے شہر سرگودھا آمد۔
سرگودھا کے شاہینوں کی طرف سے پرتپاک استقبال کیا گیا

10/04/2021

سرگودھا سٹون انڈسٹری کے تاجروں کے حکومت سے مذاکرات کامیاب گزشتہ 10 روز سے جاری ہڑتال کھول دی گئی ۔پی این این نیوز ہیڈلائنز

08/04/2021

سرگودھا۔سٹون انڈسٹری کے تاجروں کی ہڑتال،سٹون انڈسٹری مکمل بند ہونے سے روزانہ کی بنیاد پر اجرت کمانے والے مزدوروں سمیت لاکھوں افراد بے روزگارتازہ ترین صورت حال دیکھئے اس رپورٹ میں۔
رپورٹ۔کامران سعید
نمائندہ پی این این نیوز سرگودھا

02/04/2021

سرگودھا. سٹون کرشنگ انڈسٹری کے تاجر سیل ٹیکس نوٹسز کے خلاف سراپا احتجاج تاجروں کی FBRکے خلاف ہڑتال تیسرے روز میں داخل ہو چکی ہے جس سے مزدور طبقہ سمیت لاکھوں افراد بے روزگار ہو گئے ہیں
رپورٹ۔کامران سعید
پی این این نیوز
نمائندہ سرگودھا

20/03/2021

موسم تبدیل ہوتے ہی لباس کے ساتھ ساتھ شہریوں کے کھانے پینے کے انداز بھی بدل جاتے ہیں موسم گرما کا آغاز ہوتے ہی جگہ جگہ ٹھنڈے مشروبات کے سٹال لگ گئے ہیں مزید جانتے ہیں سرگودھا سے کامران سعید کی اس رپورٹ میں۔
رپورٹ۔کامران سعید
پی این این نیوز سرگودھا

14/03/2021

سرگودھا۔حلقہ این اے 91 میں ایک بڑے ترقیاتی پیکج کا آغاز کیا گیاہے لاہور روڈ کو براستہ انور آباد فیصل آباد روڈ سے ملانے والی لنک روڈ کا افتتاح کر دیا گیا ہے 34کلومیٹر طویل سڑک پر 93کڑور 50لاکھ روپےلاگت آئے گی سڑک کا باضابطہ افتتاح ایم۔این۔اے چوہدری عامر سلطان چیمہ اور ایم۔پی۔اے چوہدری منیب سلطان چیمہ نےکیا۔
رپورٹ۔کامران سعید
نمائندہ پی این این نیوز سرگودھا

Address

Sargodha

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PNN News TV Channel Sargodha posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to PNN News TV Channel Sargodha:

Videos

Share