Voice Of Sargodha

  • Home
  • Voice Of Sargodha

Voice Of Sargodha وائس آف سرگودھا۔۔ ہر ظلم وزیادتی ، سرگودھا کے عوامی مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ فرنٹ لائن پر۔
(34)

23/06/2024

ابھی تھوڑی دیر پہلے ایک بھائی کا کیس پوسٹ کیا تھا
الحمدللہ دونوں فریقین کا رابطہ ہو گیا ہے۔۔
کیس کلوزڈ
آپ سب کا بہت بہت شکریہ

23/06/2024

اہلیان سرگودھا سے مدد کی اپیل۔۔۔

ہم دو دوست کل فاطمہ جناح روڈ پر شاخوں والی گلی میں بائیک کا کام کروانے گئے۔

میرے دوست نے غلطی سے ایک شاپر ادھر کھڑے ایک موٹر سائیکل پر لٹکا دیا اور اپنا کام کروانے لگ گئے۔۔۔۔ کام کروا کر ہم لوگ واپس آ گئے اور یہیں شاپر اس بائیک سے اتارنا یاد نہیں رہا۔

گھر پہنچ کر یاد آیا تو ہم اس شاپ پر گئے تو اس نے کہا بھائی جس بائیک پر آپ لوگ شاپر لٹکا گئے تھے اسکا مالک مجھے وہ شاپر دے رہا تھا کہ آپ رکھ لیں مگر میں نے ذمہ داری نہیں لی۔ب وہ بھائی مجبوراً شاپر لیکر چلا گیا۔

شاپر میں دو موٹر سائیکلز کی فائلز اور ایک بائیک کی کاپی تھی۔ اب ہم بہت پریشان ہیں۔ کسی طرح اس بھائی سے رابطہ ہو جائے۔

ہمارے پاس اس بھائی کا کوئی اتہ پتہ نہیں بس کیمرے سے اسکی تصویر نکالی ہے۔ اگر کوئی اس بھائی کو جانتا ہو یا وہ پوسٹ پڑھ رہے ہیں تو ہم سے رابطہ کر لیں۔۔

ہمارا نمبر یہ ہے ۔۔۔ 03010500049

اپڈیٹ: الحمدللہ اس بھائی سے رابطہ ہو گیا ہے ، دونوں پارٹیوں کی آپس میں بات بھی ہو گئی ہے ۔۔
جس جس بھائی نے تعاون کیا سب کا شکریہ
کیس کلوزڈ۔۔۔🙏❤️

23/06/2024

پیشاب
کل وڑائچ بس میں سفر کر رہی تھی۔ اس بس کا انتخاب ویسے بھی بہت مجبوری میں ہی کرتی ہوں کیونکہ انہوں نے بس کا انفراسٹرکچر تو خوبصورت بنا لیا ہے لیکن ان کے عملے کا رویہ نیو چوہدری/گجر طیارے والا ہی ہے۔

بس کراچی سے ساھیوال جا رہی تھی۔ صادق آباد میں اس کا ایک پڑاو تھا جس کے دو تین گھنٹوں کے بعد ملتان آیا ، جہاں ملتان کی سواریاں اتریں ۔ ایک سات آٹھ سال کی بچی بس کے دروازے پر نیچے اترنے کےلیے پہنچی تو اسے ڈانٹ کر واپس بھیج دیا کہ یہاں صرف سواری اتارنے کی اجازت ہے۔

چیر اس کے کچھ گھنٹوں کے بعد میاں چنوں کے پاس جب بس سواریاں اتار رہی تھی تو پھر وہ بچی آئی کہ اسے واش روم کےلیے جانا ہے۔ لیکن ڈرائیور نے اسے نہیں جانے دیا۔
وہ بچی اپنی سیٹ پر بیٹھ کر رونے لگ گئی۔ بس ہوسٹس نے بھی ڈرائیور سے بس روکنے کا کہا تو اس نے اثر نہیں لیا۔
بچی کی ماں نے بولا کہ اگر بس نہیں رکے گی تو وہ بچی یہاں ہی پیشاب کر دے گی۔

میں نے بھی ڈرائیور سے بولا کہ بچی شوق سے نیچے اترنا نہیں چاہ رہی۔ وہ اس وقت شدید تکلیف میں ہے۔ اگر اس بچی کی جگہ آپ کا بلیڈر بھرا ہوا ہوتا تو میں دیکھتی کہ تب بھی آپ اسی بےحسی کا مظاہرہ کرتے ۔ کمپنی کے اصول جو بھی ہوں، نیچر کی اس کال پر بس نہ روکنا ایک غیر انسانی حرکت ہے۔

میرے غصہ کرنے پر اس نے کہا کہ وہ مناسب جگہ دیکھ کر بس ڈھونڈتا ہے۔ بیشتر مناسب جگہیں آئیں مگر اس کہ تلاش ختم نہ ہوئی اور اس چکر میں مزید بیس منٹ گزر گئے اور اس بچی نے بس میں ہی پیشاب کر دیا۔

اس پر ان کا عملہ کچھ بولتا، میں نے بولا کہ اس بچی کو پورا حق تھا کہ اس صورتحال میں وہ بس میں پیشاب کرے۔

اور جب پانی سر سے گزر گیا تب ڈرائیور نے بس روکی اور پھر بچی کہ والدہ نے برہم ہو کر کہا کہ ہمیں نہیں ضرورت اب بس سے اترنے کی۔

میرے لیے یہ سب دیکھنا شدید تکلیف دہ تھا کہ ایک بچی اتنی تکلیف میں تھی کہ اسے شرم و حجاب کے تقاضے پسِ پیش رکھ کر بس میں پیشاب کرنا پڑا۔ درحقیقت اس بچی نے بس میں نہیں پوری عوام کے چہرے پر پیشاب کیا ہے۔

اب یہ بس سروسز جو کراچی سے پنجاب کے دور دراز کے سفر کرتی ہیں، وہ وڑائچ ہو، ڈائیوو ہو یا فیصل مورز ان سب کی سروسز جو پنجاب کے شہروں میں ہوتی ہے وہ کراچی سے پنجاب کےلیے نہیں ہوتی۔

یہاں یہ لوگ نان اسٹاپ ایریا پر بھی گاڑی روک لیتے ہیں۔ عید کے دنوں سواریاں ٹرمینلز کی بجائے چھوٹے چھوٹے اسٹاپ سے بھی سواریاں اٹھا لیتے ہیں۔ حیرت ہوتی ہے کہ تب کمپنی کے اصول کہاں جاتے ہیں؟

اب یہ بسیں ہم سے کرائے کی مد میں اتنے پیسے لیتے ہیں، غیر معیاری کھانا دیتے ہیں۔ اپنی طرف سے انہوں نے جہاز کا مقابلہ کر لیا ہے۔۔۔کیسے؟ صرف ایک عورت کو بس ہوسٹس بنا کر۔

ان لگثرری اور ایگزیکٹو ہر اس بس میں جو چار پانچ گھنٹوں سے اوپر کا سفر طے کرتی ہے اس میں واش روم کا ہونا لازم ہے۔

دو سیٹیں ہٹا کر وہاں ایک واش روم کا بندوبست کیا جاسکتا ہے۔
جی سلیپر بس میں واش روم کا بندوبست ہے۔ یہ کمپنیاں آئے روز ایک فیچر لاتہ جائیں گی اور اس چکر میں ہمیں لوٹتی جائیں گی۔

جو نان سلیپر بسوں میں لوگ سفر کرتے ہیں ، وہ انسان نہیں ہیں کیا؟ یا ان کے بلیڈرز بوقتِ ضرورت اتار کر رکھے جا سکتے ہیں؟
کمپنیز کے ان غیر انسانی اصولوں کے خلاف سب کو آواز اٹھانا ہوگی ۔

پیشاب کی حاجت انہتائی فطری عمل ہے جسے ایک حد سے زیادہ نہیں روکا جا سکتا اور روکنا چاھیے بھی نہیں ہے۔ اتنے اہم مسئلے کص بس کمپنیز نے کتنے آرام سے نظر انداز کیا ہوا ہے۔
ہر وہ بس جو واش روم کےلیے کسی نان اسٹاپ پر بس نہیں روک سکتی تو اس بس میں واش روم کا ہونا لازم قرار دیا جائے ۔

برائے کرم اس موضوع پر بات کر کے اس غیر انسانی پریکٹس کو روکا جائے ۔
پلیز شئیر ضرور کریں۔۔۔
رائیٹر: طیبہ سید

23/06/2024

بہت اہم اور ضروری 🚨🚨📢۔
شدید گرمی میں لوگ بچت کرکر کے اپنے میٹر کی ریڈنگ 200 سے نیچے رکھتے ہیں
مگر محکمہ واپڈا اس کوشش پر پانی پھیر دیتا ہے۔ دو چار یونٹ زیادہ ڈال کر 200 کراس کردیا جاتا ہے۔ نتیجتاً صارف پروٹیکٹڈ کیٹگری سے نکل جاتا ہے۔ جس کے نتیجہ میں بل دوگنا سے بھی زیادہ ہو جاتا ہے اور یہ اذیت مسلسل 6 ماہ برداشت کرنا پڑتی ہے۔ اس 6 ماہ میں کم ازکم 30 ہزار روپے صارف کی جیب سے نکلوا لیے جاتے ہیں۔

300 مفت یونٹ کی آس لگا کر 200 یونٹ والوں کو بھی رگڑا لگایا جا رہا ہے۔

اس ظالمانہ پالیسی کو تبدیل کرنے کی فوری ضرورت ہے۔

23/06/2024

اللہ کی قدرت ۔۔۔۔۔
سرگودھا کے چک 116 ایس بی میں آج بارش ہوئی۔
تقریباً آدھا گھنٹہ ہونے والی موسلا دھار بارش کے کچھ مناظر ❤️😍

23/06/2024

سرگودھا میں زونگ کے ڈیٹا سگنلز کیسے ہیں؟ خصوصاً یونیورسٹی روڈ کے اردگرد۔ اور جو نئی سم آئی ہے onic اسکے سنگلز کیسے ہیں؟
جزاک اللہ

23/06/2024

گزشتہ کئی روز سے 13 اور 14 بلاک میں واٹر سپلائی کا پانی بہت گندا آ رہا تھا۔ اب بالکل بند کر دیا گیاہے۔ کارپوریشن عملہ مہربانی کریں

23/06/2024

ایک مسافر فیملی کو بچے کیلئے O+ بلڈ کی ضرورت ہے۔ بچے کو گردن توڑ بخار ہے۔
لوکیشن: ڈی ایچ کیو سرگودھا
03426077104

23/06/2024

میں سرگودھا کے گاؤں 98 جنوبی میں رہتا ہوں، ہمارا مسئلہ واپڈا سے متعلقہ ہے۔

تھوڑی سی ہوا چلے یا ہلکی سی بارش آۓ تو گاؤں والوں کی اگلے 24 ،36 گھنٹے کیلئے بجلی غائب ہو جاتی ہے۔

جب لائن مین یا لائن سپریٹنڈنٹ کو کال کرو تو ایک دفع بات کر کے پھر فون ہی نہیں سنتے۔۔ ہم کس کے پاس جائیں۔

پلیز اس مسئلے کو ہائ لائٹ کریں تاکہ فیسکو نے گاؤں والوں کی جو زندگی عذاب کی ہوئی اس پہ کسی صاحبِ اختیار کی توجہ دلائی جا سکے

جو ان سے سوال جواب کر ے اور اس مسئلہ کو ختم کروائے۔
شکریہ

جھال چکیاں کے نئے بننے والے روڈ کے درمیان میں بجلی کا کھمبا موجود ہے جو کہ کسی بھی حادثہ کا باعث بن سکتا ہے۔انتظامیہ اور...
23/06/2024

جھال چکیاں کے نئے بننے والے روڈ کے درمیان میں بجلی کا کھمبا موجود ہے جو کہ کسی بھی حادثہ کا باعث بن سکتا ہے۔

انتظامیہ اور فیسکو حکام سے گزارش ہے کہ اسے روڈ سے شفٹ کر دیں ۔۔
شکریہ

23/06/2024

الجنت سویٹس فیصل بازار پر جمعہ کو ایک خاتون کی غیر ملکی کرنسی گری ہے ۔جو بیکری مالکان پاس موجود ہے
جسکی ہو وہ نشانی بتا کر لےلیں

سرگودھا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا عوام سے ظلمسرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو سرگودہا کی تعمیر و ترقی کے لیے بنایا گیا تھا مگر یہ ...
23/06/2024

سرگودھا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا عوام سے ظلم

سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو سرگودہا کی تعمیر و ترقی کے لیے بنایا گیا تھا مگر یہ ادارہ عوام کے لیے زحمت بنتا جا رہا ہے

سرگودھا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اپنا خزانہ بھرنے کے لیے عوام پر ظالمانہ پارکنگ فیس عائد کرنے جا رہا ہے

جس کے مطابق سائیکل کی فیس 20 روپے اور موٹر سائیکل کی فیس 50 روپے اور گاڑی کی فیس 100 روپے ہوگی

سرگودھا کی انتظامیہ سے گزارش ہے خدارا عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس چکے ہیں ان پر یہ ظلم نہ کریں اور کوئی مناسب فیس رکھیں۔

اہلیان سرگودھا سے گزارش ہے کہ اس فیصلے پر سخت احتجاج کریں تاکہ انتظامیہ اس کا نوٹس لے۔
شکریہ

23/06/2024

ماڈل بازار جوہرآباد میں بچوں کا جھولا ٹوٹنے سے 37 بچے اور عورتیں نیچے جا گرے۔ 26 بچے و عورتیں زخمی۔ دو بچوں کی ہڈی فریکچر ہوگئی۔

22/06/2024

ماڈل بازار جوہرآباد میں بچوں کے جھولے والی کشتی ٹوٹ گئی۔ کئی بچے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات
الحمدللہ جانی نقصان سے بچت ہو گئی

22/06/2024

اشرف میڈیکل میں ایک تھیلیسیمیا کے مریض بچے کو A+ بلڈ کی ضرورت ہے۔ بچے کی حالت کافی خراب ہے۔ کوئی بھائی ارجنٹ ہیلپ کر سکتا ہے؟

22/06/2024

کینسر کی ایک مریضہ کو O- نیگٹیو بلڈ کی ارجنٹ ضرورت ہے۔ صبح سے کوشش کر رہے ہیں مل نہیں رہا۔
لوکیشن: نیازی وی آئی پی ہسپتال

سانحہ مجاہد کالونی کے ملزم نذیر کی بیوی بھی انتقال کر گئی۔سانحہ مجاہد کالونی میں توہین قرآن مجید کے الزام کے باعث مشتعل ...
22/06/2024

سانحہ مجاہد کالونی کے ملزم نذیر کی بیوی بھی انتقال کر گئی۔

سانحہ مجاہد کالونی میں توہین قرآن مجید کے الزام کے باعث مشتعل ہجوم کے تشدد کے باعث اپنی جان گنوانے والے نزیر گل کی زوجہ محترمہ اللہ رکھی جن کی عمر تقریبا 72 سال تھی اپنے شوہر کی ناگہانی موت کا صدمہ نہ برداشت کر سکی کل تقریبا تین بجے 3:00 دن اس جہان فانی سے کوچ کر گئیں۔

انتظامیہ سے گزارش ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات کرکے جلد از جلد حقائق عوام کے سامنے رکھے جائیں تاکہ اصل حقیقت سامنے آئے۔۔۔

22/06/2024

ڈائیوو کی یہ گاڑی 5 بجے سرگودھا سے لاہور کے لیے نکلی تھی اور 7 بجے راوی ٹول پلازہ پر خراب ہو گئی ۔۔

8 بجے تک سارے مسافر ذلیل ہوتے رہے۔ 8 بجے کے بعد دوسری گاڑی آئی اور مسافر ٹرمینل پر پہنچے۔

کچھ مسافروں نے باہر کے ملک جانا تھا۔ پورے دو گھنٹے لیٹ ہو گئے۔۔ یہ انکی سروس کا حال ہے۔

22/06/2024

ڈی ایچ کیو سرگودھا میں گارڈز کی غنڈہ گردی۔۔۔

ڈسٹرکٹ ٹیچنگ اسپتال سرگودھا میں رات کو بچہ وارڈ کے باہر سیکورٹی گارڈ اور نرسری میں داخل بچی کے لواحقین کی تلخ کلامی ہوئی

تلخ کلامی کے دوران سیکورٹی گارڈ نے بچی کے لواحقین کو گالیاں دینا شروع کر دیں، اس کے بعد تو دمادم مست قلندر ہو گیا

آپس میں لڑائی جھگڑا شروع ہو گیا، اسیکورٹی گارڈز ڈنڈے سوٹے کے ساتھ لواحقین پر ٹوٹ پڑے۔اس ساری صورتحال کے پیش نظر جن کا بچہ داخل تھا انھوں نے پولیس کی مدد حاصل کی

جس پر پولیس نے 15 پر کال پر لواحقین کی دادا رسی کی اور دونوں فریقین کی باتیں سنیں اور غلطی سیکیورٹی والے کی نکالی کہ آپ گالیاں کیوں دے رہے تھے؟

پولیس کی موجودگی میں سیکورٹی گارڈز کی ھٹ دھرمی دیکھیں کہ لواحقین کو کہتے کہ اپنی بیمار بچی یہاں سے لے جاؤ دوسرے اہسپتال میں ، یہاں آپکا علاج نہیں ہوگا۔

نہایت افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ایک تو بدمعاشی اور ور اوپر سے سینہ زوری بھی ، خیر پولیس کی مداخلت پر بچی کا علاج ہسپتال میں جاری ہے کیونکہ پولیس آفیسر نے کہا بچی کا علاج ادھر ہی ہوگا۔

بتانے کا مقصد یہ ہے کہ کب تک غریب علاج کروانے والے زلیل وخوار ہونگے ؟ آئے روز اسپتال میں لڑائی جھگڑے معمول بن چکے ہیں

رات تو میں نے دیکھا سیکورٹی گارڈز کی مدد کے لئے درجن بھر ڈنڈا بردار لوگ نجانے کہاں سے آگئے یہ تو ان لواحقین کے مقدر اچھے تھے جو کوئی ان کے ہاتھ نہ لگ سکا ورنہ انکا پکا پروگرام تھا۔۔۔

انتظامیہ سے گزارش ہے کہ ڈی ایچ کیو کی اس گارڈز نما بدمعاش فورس کو قابو میں رکھیں، انھوں نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔۔۔
سرگودھا کا ایک شہری

22/06/2024

سرگودھا بیسڈ آئی ٹی کمپنی میں گرافکس ڈیزائنر اور ویڈیوز ایڈیٹر کی ضرورت ہے

اپلائی کرنے کیلئے کمنٹ میں فون نمبر پر رابطہ کریں

سرگودھا میں خون سفید ہو گیا ۔۔۔ چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کی جان لے لی۔۔۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے نواحی علاقے جھاوریاں...
22/06/2024

سرگودھا میں خون سفید ہو گیا ۔۔۔ چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کی جان لے لی۔۔۔

تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے نواحی علاقے جھاوریاں کے محلہ لڈیانہ میں گھریلو جھگڑے پر چھوٹے بھائی مہر ناصر جھاوری نے طیش میں آ کر بڑے بھائی مہر یاسر ولد عمر دراز عمر 28 سال پر فائرنگ کر دی

جس سے بڑا بھائی موقع پر ہی جاں کی بازی ہار گیا۔۔
اللہ پاک معاف فرمائے صبر تحمل اور برداشت ہم لوگوں میں بالکل ختم ہوتا جا رہا ہے۔

اللہ پاک اس بھائی کی مغفرت فرمائے اور گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثمہ آمین

22/06/2024

ڈی ایچ کیو سرگودھا میں کینسر کے ایک مریض کو فریش A+ پازیٹیو بلڈ کی ضرورت ہے۔
کوئی بھائی ہیلپ کر سکتا ہے پلیز ؟

22/06/2024

کئی پیج ممبرز کو جاب کی ضرورت ہے۔
اگر کسی کی نظر میں کہیں پر بھی جابز دستیاب ہوں تو پلیز ضرور انفارم کیجیے گا۔ 🙏

22/06/2024

ملک بھر کے سوشل میڈیا کا دباؤ کام کرگیا۔
انسانی مِلک بینک (Milk Bank) کا قیام فی الحال معطل۔
معاملہ اسلامی نظریاتی کونسل کو ریفر

22/06/2024

300 یونٹ بجلی مفت دینے کا وعدہ اگر پورا نہی کر سکتے
تو بجلی پر لگے فالتو ٹیکسز ختم کرکے قیمت ہی کم کر کے عوام کی کچھ دعائیں لے لیں

22/06/2024

حکومت بجلی و ٹیکسز کی شکل میں غریب عوام سے لوٹ مار کررہی ہے, بجلی کمپنیوں کی جیبیں بھرنے کیلے فکسڈ ٹیکس لگا کر اربوں کی ڈکیتی شروع

22/06/2024

سوات کےعلاقے میں پنجاب سے سیروتفریح کیلئے جانے والے شخص کو توہین قرآن مجید کے الزام میں زندہ جلادیا گیا۔ہمارے ملک میں کیاہورہاہے😢

22/06/2024

اللہ ربّ العزّت آپ کو سلامتی ایمان اور صحت کے ساتھ ایک کامیاب، خوشحال اور پُرسکون زندگی نصیب فرمائے۔ آمین ثم آمین

21/06/2024

کراچی میں انسانی دودھ بنک کا قیام۔۔۔

جی بالکل آپ نے درست پڑھا ہے ، کراچی میں اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف کے تعاون اور سندھ حکومت کی سرپرستی میں خواتین کے دودھ کے سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

اس سینٹر میں خواتین اپنا اپنا دودھ جمع کروائیں گیں جو کہ وہاں سے پھر نومولود بچوں کو مہیا کیا جائے گا۔۔۔۔۔

اس طریقہ کار میں کوئی نہیں جان پائے گا کس بچے نے کس ماں کا دودھ پیا ہے یعنی رضاعی بہن بھائی کا تصور جو اسلام نے پیش کیا ہے ایک اسلامی ملک میں وہ ملیا میٹ ہو جائے گا۔

سندھ حکومت کی زیرنگرانی یہ پروجیکٹ شروع ہونے لگا ہے اور اگر حقیقت میں ایسا ہوا تو پھر غور کیجئے کہ کیا منظر نامہ ہو سکتا ہے۔۔

کچھ سالوں بعد جب کراچی میں ہزاروں عورتوں کا مکس شدہ دودھ پی کر وہ نومولود بچے بڑے ہوں گے اور ان میں سے کچھ آپس میں شادیاں بھی کریں گے جبکہ وہ رضاعی بہن بھائی ہونگے تو کیسا منظر نامہ ہوگا ؟؟؟

پھر اس حرام شادی کا گناہ کس کے سر ہوگا ؟ یقیناً ہم سب اسکے زمہ دار ہونگے کہ ہم نے اس کام کو روکنے کی کوششیں نہیں کیں۔۔۔

پاکستان کے ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی نے اس ہیومن ملک بنک کے ناجائز ہونے کا فتویٰ بھی جاری کر دیا ہے ۔۔

آئیں سب مل کر اسکے خلاف آواز اٹھائیں کہ اس غیر اسلامی کام کو فوراً بند کیا جائے۔۔۔
شکریہ

21/06/2024

بجلی استعمال کرنے والے خبردار ہوشیار۔۔۔

بجلی کے بلوں میں پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ کیٹگری کا فرق سمجھیں۔
گزشتہ روز ایک ممبر کی طرف سے دو بل بھجوائے گئے جنکی تفصیلات کچھ یوں تھیں۔

پہلے بل کے 200 یونٹس تھے اور بل 3083 روپے تھا۔
دوسرے بل کے 201 یونٹس تھے اور بل 8154 روپے تھا۔
یو صرف 200 یونٹ سے صرف ایک یونٹ زیادہ ہونے پر بل میں 5071 روپے کا فرق آ گیا۔۔۔

مطلب ایک یونٹ زیادہ یوز کرنے کی صورت میں آپ کا بل 5071 روپے زیادہ آسکتا ہے یہ اس غریب عوام سے زیادتی ہے۔

ہے کوئی جو اسکا نوٹس لے مزید یہ کے یہ ریٹ آپ کو اگلے 6 ماہ تک مسلسل بھرنا ہوگا مطلب ایک یونٹ آپ کو 30000 ہزار کا پڑے گا۔۔۔۔

Address

Sargodha
40100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Of Sargodha posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Voice Of Sargodha:

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Contact The Business
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share