Such K SAATH

Such K SAATH Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Such K SAATH, Media/News Company, Sakrand.
(3)

30/10/2018

میں تماشا ہوں_____مجھے دیکھ رہی ہے دنیا😭😭
تم تو خالق ہو مجھے ڈھانپ کیوں نہیں دیتے😭 😭😭 یا اللہ مظلومین یمن کی مدد فرما،

سندھ بھر میں چہلم پر کل عام تعطیل کا اعلان کراچی محکمہ داخلہ سندھ کی وفاق سے  موبائل فون سروس کی بندش کی سفارش چہلم پر ک...
29/10/2018

سندھ بھر میں چہلم پر کل عام تعطیل کا اعلان
کراچی محکمہ داخلہ سندھ کی وفاق سے موبائل فون سروس کی بندش کی سفارش چہلم پر کراچی سکھر جیک آباد اور شکارپور میں بھی موبائل فون سروس کی بندش کی سفارش کی گی

زیرو پوائنٹ کے قریب  گاؤں دُبی کیریو کے رہائشی میر حسن کیریو کی7 سالہ بچی امیراں زادی روڈ کراس کرتے ہوئے کار کی زد میں آ...
29/10/2018

زیرو پوائنٹ کے قریب گاؤں دُبی کیریو کے رہائشی میر حسن کیریو کی7 سالہ بچی امیراں زادی روڈ کراس کرتے ہوئے کار کی زد میں آگئ
جس سے بچی موقع ہر جانبحق ہوگئی اطلاع ملتے ہی لاش کو ہمدرد ایمبولینس میں تعلقہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں کاغذی کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی بچی کی ہلاکت پر ورثا غم سے نڈھال

18/10/2018

سکرنڈ
ایس ایس پی تنیویر تنیو شہید بے نظیرآباد کی تعیناتی بھی جرائم مین کمی نہ لاسکے
سینئر صحافی رضا محمد سیال کے بھائی اور ریجنل ڈاریکٹر یوٹیلیٹی اسٹور نیاز سیال کے گھر سے چور لاکھر روپے مالیت کے زیورات اور نقدی سمیت اسمارٹ موبائلز لے اڑے
سکرنڈ شہر کی سچل کالونی میں سکرنڈ پریس کلب کے سینئر صحافی رضا محمد سیال کے بھائی نیاز سیال کے گھر سے چور رات کے پہر گھر مین داخل ہو کر چوری کر گئے اس سینئر صحافی رضا محمد سیال اور نیاز سیال نے میڈیا کو بتایا کہ ہم سب سوئے ہوئے تھے اور بھائی کے گضر کے برابر میں ہی میرا گھر بھی ہے لیکن جب صبح میرے بھائی نے جا کر کپڑے بدلنے کے لئے کمرے کا دورازہ کھولا تو وہاں سارا سامان بکھرا ہوا تھا الماری اور لاکر کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے
جبکہ الماری اور لاکر مین موجود زیورات سمیت نقدی رقم غائب تھی جن کی قل مالیت تقریباً 6 لاکھ تھی
سکرنڈ پولیس کے ایس ایچ او کو اطلاع کی لیکن تاحال کوئی جانچ پڑتال شروع نہ کی جاسکی ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ایس ایس پی تنویر تنیو اس معاملہ پر فوری نوٹس لے اور جلد سے جلد مجرموں کو گرفتار کر کہ ہمیں ہماری چوری واپس کروائی جائے.

17/10/2018

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حاجی غلام نبی رند ڈولپمنٹ آرگنائزیشن کے بانی گل محمد رند صاحب کی 65 ویں سالگره ھمدرد آرگنازیر کی طرف سے رند فارم ھائوس سکرنڈ میں منائی گئی اس موقع پر گل محمد رند کی 65 ویں سالگره بڑی زوروشور سے منائی گئی سالگره کا کیک بھی کاٹا گیا اور صوفی راگ کی محفل بھی منعقد کی گئی اس محفل میں سکرنڈ پریس کلب کے صدر محمد صدیق منگیو قاضی جاوید سنائی مشتاق احمد سولنگی سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

16/10/2018

آپ کے موبائل فون کی رجسٹریشن کا پتہ کیسے چلے گا سب سے آسان ھل سامنے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی حکومت کی جانب سے اسمگلنگ کے ذریعے ملک میں آنے والے موبائل فونز بند کرنے کے اعلان کے بعد اس سوال نے جنم لیا ہے کہ آخر یہ معلوم کیسے ہو کہ زیر استعمال فون اسمگل شدہ ہے یا نہیں، عام حالات میں یہ جاننا آسان نہیں لیکن پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل صارفین کی مشکل کو حل کر دیا ہے۔پی ٹی اے کی جانب سے اس سلسلے میں ڈیوائس آئیڈینٹی فکیشن رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس) متعارف کرایا گیا تھا، جس سے آپ یہ معلوم کرسکتے تھے کہ آپ کا موبائل پاکستان میں رجسٹر ہے یا نہیں۔اس نظام کے اعلان کے بعد ابتدائی طور پر عوام کو اس سے زیادہ آگہی نہیں دی گئی تھی، تاہم وفاقی حکومت کے اعلان کے ساتھ ہی پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی متحرک ہوگئی اور ملک بھر میں موجود کروڑوں موبائل صارفین کو ایک پیغام بھیجا گیا۔اس پیغام میں عوام کو تنبیہ کی گئی کہ پی ٹی اے سے تصدیق شدہ موبائل سم ڈیوائسز خریدی اور اپنے موبائل کے انٹرنیشل موبائل اکیوپمنٹ آئیڈینٹٹی (آئی ایم ای آئی) نمبر معلوم کرنے کے لیے 8484 پر پیغام بھیجیں، بصورت دیگر آپ کی ڈیوائس 20 اکتوبر 2018 کے بعد غیر فعال ہوجائیں گی۔آئی ایم ای آئی کی بات کریں تو یہ انسان کی طرح موبائل کی ایک شناخت ہوتی ہے اور دنیا بھر میں موجود ہر موبائل فون میں آئی ایم ای آئی مختلف ہوتا ہے اور اسے عالمی کمپنی جی ایس ایم اے جاری کرتی ہے۔اسی طرح ایک سم سے زائد والے موبائل فون میں ہر سم کے لیے الگ آئی ایم ای آئی نمبر ہوتا ہے جبکہ نہ صرف موبائل بلکہ ایسی کوئی بھی ڈیوائس جس میں سم لگ سکتی ہو اس میں آئی ایم ای آئی نمبر موجود ہوتا ہے۔تاہم یہاں اس کا بات کا ذکر ضروری ہے کہ اگر تمام موبائل فون کا آئی ایم ای آئی مختلف ہوتا ہے تو پھر پی ٹی اے کو یہ انتباہ جاری کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔دراصل چند ایسے عناصر ہیں جو مختلف طریقوں سے موبائل فونز پر جعلی اور ایک جیسے آئی ایم ای آئی نمبر درج کرتے ہیں اور ایسے موبائل فونز کو غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال کیا جاتا ہے اور انہیں ٹریک کرنا بھی مشکل ہوتا ہے۔دوسری جانب کچھ ایسے آئی ایم ای آئی بھی ہوتے ہیں، جن پر ٹیکس ادا نہیں کیا ہوا ہوتا، یعنی آپ کا موبائل کہیں سے اسمگل ہوا ہو اور حکومت کو اس بارے میں معلوم نہیں ہو، تاہم ایسے موبائل رکھنے والوں کے لیے زیادہ پریشانی نہیں ہیں اور وہ 20 اکتوبر تک اسے رجسٹر کروا سکتے ہیں۔اسی سلسلے میں پی ٹی اے کی جانب سے ویب سائٹ، موبائل ایپلی کیشن اور ایس ایم ایس کی سروس متعارف کروائی گئی ہے، جس کے ذریعے آپ یہ معلوم کرسکتے ہیں کہ آپ کا موبائل کمپلائنٹ ہے، نان کمپلائنٹ ہیں، اصلی ہے یا اسمگل شدہ ہے۔اپنے موبائل کے آئی ایم ای آئی نمبر اوپر بتائے گئے تینوں طریقوں سے تصدیق کرسکتے ہیں۔اگر آپ کے آئی ایم ای آئی پر کمپلائنٹ یا Compliant کا جواب آتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کا موبائل جی ایس ایم اے اور پی ٹی اے سے تصدیق شدہ ہے اور آپ بغیر کسی مسئلے کے اسے باآسانی استعمال کرسکتے ہیں۔دوسرا جواب یہ آسکتا ہے کہ آپ کا موبائل کا آئی ایم ای آئی درست ہے اور یہ جی ایس ایم اے سے تصدیق شدہ ہے لیکن یہ پی ٹی اے سے تصدیق شدہ نہیں، ایسی صورتحال میں آپ کو اپنے موبائل سے ایک کال یا ایس ایم ایس کرنا ہے اور 20 اکتوبر کے بعد آپ کا موبائل کمپلائنٹ ہوجائے گا اور آپ کو کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔تیسرا جواب آپ کو جو آسکتا ہے وہ نان کمپلائنٹ یا Non Compliant ہوسکتا ہے، ایسی صورتحال آپ کے لیے تھوڑی پریشان کن ہوسکتی ہے۔اگر آپ کو ایسا پیغام موصول ہوتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے موبائل فون کا آئی ایم ای آئی جی ایس ایم اے کی جانب سے جاری نہیں ہوا یا یہ جعلی ہے۔ایسی صورتحال میں آپ نے اپنے موبائل فون میں وہ سم لگانی ہے جو آپ مستقل استعمال کرتے ہیں کیونکہ پی ٹی اے کی جانب سے آپ کے موبائل فون کو صرف اس سم سے منسلک کردیا جائے گا جو 20 اکتوبر تک آپ کے موبائل فون میں ہوگی، اس کے بعد آپ اپنے موبائل میں کوئی دوسری سم استعمال نہیں کرسکیں گے۔آخری جواب جو پی ٹی اے کی جانب سے آپ کو موصول ہوسکتا ہے وہ ہے کہ آپ کا آئی ایم ای آئی بلاک ہے، ایسی صورتحال کا مطلب آپ کا موبائل یا تو چوری شدہ ہے یا اس کے حوالے سے شکایت درج کرائی گئی تھی اور اس صورتحال میں آپ کا موبائل بلاک ہوجائے گا اور اسے دوبارہ کھلوانے کے لیے پی ٹی اے سے رابطہ کرنا پڑے گا۔لہٰذا اپنے موبائل فون کی تصدیق کے لیے 20 اکتوبر تک آئی ایم ای آئی نمبر لکھ کر 8484 پر ایس ایم ایس کریں یا ویب سائٹ اور موبائل ایپلی کیش استعمال کریں

16/10/2018
سکرنڈ کی عوام کا جینا دشوار ہوگیا ۔سکرنڈ کی عوام کو جرائم ڈاکوؤں سے چھٹکارا دلایا جائے۔سکرنڈ کی عوام کو پرسکون ماحول میں...
16/10/2018

سکرنڈ کی عوام کا جینا دشوار ہوگیا ۔سکرنڈ کی عوام کو جرائم ڈاکوؤں سے چھٹکارا دلایا جائے۔سکرنڈ کی عوام کو پرسکون ماحول میں جینے کب دیاجائےگا ؟؟؟؟؟؟؟
ایس ایس پی تنیویر تنیو کی تعیناتی بھی جرائم کی وارداتوں میں کمی نہ لاسکی صحافی برادری ڈاکوؤں کے عتاب میں سکرنڈ پریس کلب کے جنرل سیکریٹری قاضی جاوید سنائی کے فرزند سے ڈکتی کے بعد سکرنڈ پریس کلب کے سینئر صحافی اور مہران ٹی وی کے رپورٹر رضا محمد سیال کے بھائی نیاز سیال کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کی ڈکیتی, چور زیورات, نقد رقم, اور اسمارٹ فونز لے اڑے... پولیس کی کارکردگی سوالیہ نشان.... ؟؟؟؟

14/10/2018

الحمد للہ نماز پڑھنے سے کتنا فائدہ ہے آپ اس ویڈیو کو غور سے دیکھیں آپ کو کسی بھی ایکسرسائز کی ضرورت نہیں
بس نماز قائم کریں جزاک اللہ

14/10/2018

نوشھروفیروز:
اسکرپٹ
معذور ہوں مجبور نہیں یہ ہیں محرابپور کے راشد رحمان کمبوہ جس نے آٹھویں جماعت میں قرآن پاک حفظ کیا۔
اور اپنی دنیاوی تعلیم جاری رکھتے ہوئے اسلامک کلچر میں ایم اے پاس کیا۔
اور شعبہ اسلامیات میں پی۔ایچ۔ڈی کرنے کا جنون رکھتاہے۔
لیکن وسائل کی کمی کی وجہ سے گذرشتہ کافی عرصے سے مختلف سرکاری محکموں میں نوکری کی تلاش کرتا رہتاہے۔
پئدائشی معذوری سے سخت تکلیف اٹھاکر مختلف آفیسوں میں نوکری کے لئے چکر لگانا اس کا روز کا معمول بن چکاہے۔
محرابپور کے اس حوصلا مند معذور کے 2 معصوم بچے بھی ہیں۔ جن کی تعلیم و تربیت بھی اس حوصلامند معذور نے جاری رکھی ہوئی ہے۔
ایس۔او۔ٹی
اپنی قابلیت پر اپنا اور اپنے بچوں کا مستقبل سنوارنے کے خواب لیکر نوکری کی تلاش کرنے والے اس حوصلا مند معذور کی حوصلا افزائی کرنا وقتِ حکمران کی زمیداری میں شامل ہے۔۔۔۔

چیئرمین ٹاؤن کمیٹی سکرنڈ سید منیر شاہ صاحب سے 48 نیوز کا نمائندہ  سلمان خانزادہ  کے ساتھ سکرنڈ کے  مسائل پر خصوصی بات چی...
09/10/2018

چیئرمین ٹاؤن کمیٹی سکرنڈ سید منیر شاہ صاحب سے 48 نیوز کا نمائندہ سلمان خانزادہ کے ساتھ سکرنڈ کے مسائل پر خصوصی بات چیت
سکرنڈ کی جاری ترقیاتی کاموں سے آگاہ بھی کیا اس موقع پر انہوں کہا کہ سکرنڈ شیئر کے تمام مسائل جلد ہی حل کئے جائیں گے میرا مقصد ہے شہر کو خوبصورت بنایا جائے گا
چند روز قبل سید منیر شاہ کا خانزادہ محلہ نہر سید شبیر احمد شاہ اسکول اسٹیشن روڈ کو قاضی احمد روڈ سے ملنے والی مینگلی کا وزٹ بھی کیا تھا اور اس کے ساتھ گلی کی صورتحال دیکھ کر انجینئر کو گلی کی سی سی کے لیے احکامات جاری بھی کیے تھے اور انہوں نے یہ بھی کہا تھا آپ ایک ایپلیکیشن محلے والوں کے دستخط کے ساتھ ایپلیکیشن مجھے جمع کروائیں
خانزادہ محلے کی پوری گلی کی سی سی کے لیے اہل محلہ کے دستخط کے ساتھ ایپلیکیشن چیئرمین ٹاؤن کمیٹی سکرنڈ سید منیر شاہ صاحب کو جمع کروادی گئی
سید منیر شاہ صاحب کا کہنا تھا کے انشاء اللہ بہت جلد آپ لوگوں کو اس سیوریج کی لائن ڈلنے کی وجہ سے جو گلی تباہ حالی کا شکار ہے اس کی پریشانی سے آپ لوگوں کو بہت جلد نکالا جائے اور آپ لوگوں کے محلے کی خوبصورتی دوبارہ بحال کی جائے گی

چیئرمین ٹاون کمیٹی سید منیر شاہ صاحب نے جلد ہی گلی کی تعمیر کروانے کا یقین دہانی

08/10/2018

سکرنڈ قومی شاہراہ سیال ہوٹل کے قریب ٹرالر موٹرسائیکل تصادم نتیجے میں ایک عورت امیراں چانڈیو زوجہ ظہیر چانڈیو اور ایک بچے مظفر چانڈیو موقع پر جانبق۔
اور ایک شخص زخمی
جن کو ہمدرد ایمبولینس کے ذریعے تعلقہ اسپتال سکرنڈ لایاگیا ضروری کروائی کرنے کے بعد لاش کو ورثہ کے حوالے کر دیا گیا پولیس نے ٹرالر کو تحویل میں لے لیا اور ڈرائیور فرار

31/08/2018

سکرنڈ نیشنل بینک سکرنڈ کا عملہ آفس اوقات میں شوشل میڈیا کا استعمال کرنے لگا جبکہ بزرگ پینشنرز اور کسٹمرز شدید پریشانی میں مبتلاء
نیشنل بینک سکرنڈ کا عملہ کام کرنے کی بجائے آفس اوقات میں شوشل میڈیا استعمال کرنے لگا کسٹمرز کو گھنٹوں پریشانی کا سامنا .
بزرگ شہری کو اکاؤنٹ سے متعلق معلومات جاننے کے لئے چکر پر چکر مینجر کی کرسی پر بیٹھے صاحب, شوشل میڈیا استعمال کرتے رہیے جبکہ بزرگ شہری کی ایک نا سنی اور پھر موبائل چھوڑ کر اخبار پڑھنے لگ گئے....
بینک کا حال شہری خوب جانتے ہیں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نوٹس لے بزرگ پینشنرز اور کسٹمرز کا مطالبہ.....

29/08/2018
10/08/2018

سکرنڈ( سلمان خانزادہ ) ٹاؤن کمیٹی سکرنڈ کے خاکروب کی جانب سے مسلسل چار روز سے مطالبات کی منظوری کے لئے ہڑتال جاری
ہڑتال کے باعث شہر کچرے کا ڈھیر بن گیا ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے مکمل خاموشی
سکرنڈ ٹاؤن کمیٹی کے خاکروب کی جانب سے مسلسل چار روز سے ہڑتال جاری جس کے باعث شہر کچرے کا ڈھیر بن گیا جبکہ سوریج کا پانی نالیوں سے اتھل کر راستوں پر آگیا, دوسری جانب شہر کے میں چوراہوں جن میں سنیما چوک, صحافی چوک, جھنڈا گلی, خانزادہ محلہ, حسین آباد کالونی, عید گاہ روڈ, پر جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر موجود, خاکروب کا کہنا ہے کہ جب تک ہمیں مستقل کر کہ ہماری نوکری بحال نہیں کی جاتی ہم کام نہیں کرینگے اور احتجاج جاری رکھینگے, دوسری جانب ٹاؤن انتظامیہ کی جانب مسئلہ پر مکمل خاموشی جاری ہے, اس کھینچا تانی کے باعث میں شہر کچرے کا ڈھیر بنتا جارہا ہے جبکہ شہریوں کی جانب سے ٹاؤن انتظامیہ کو مسئلہ کے حل کے لئے اپیل کی جارہی ہیں,دوسری جانب چئیرمین ٹاؤن کمیٹی سکرنڈ کا نمائندہ 48 نیوز کو اپنے موقف میں کہنا تھا کہ ٹاؤن کمیٹی کا نام لے کر احتجاج کرنے والے ہمارے عملہ کا حصہ نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ماہانہ 27 لاکھ کی ادائیگی کے باوجود ٹھیکیدار کا عملہ کام نہیں کرتا جس پر ایکشن لیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سکرنڈ مسلسل چار روز سے جاری خاکروب کی ہڑتال کی اصل وجوہات سامنے آگئیں, اس حوالے سے نمائندہ 48 نیوز کو اپنے موقف میں چئیرمین ٹاؤن کمیٹی کے کہنا تھا کہ احتجاج کرنے والا افراد ٹاؤن کمیٹی کا حصہ نہیں اور نہ ہی انکو ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے نکلا گیا در اصل شہر کی صفائی کا کام ٹھکیدار کو دیا جاتا ہے جس کے مد میں ماہانہ 27 لاکھ اد کیے جاتے ہیں, پچھلے ایک سال سے بار بار نشاندہی کروانے کے باوجود صفائی ستہرائی میں وہ خاطر خواہ تبدیلی رونما نہیں کوئی جو شہری چاہتے ہیں اسلئیے ٹھکیدار کی سرزنش کر کہ ایکشن لیا اور کام نہ کرنے کی صورت مین جواب دہی طلب کی حس کے بعد ٹھکیدار کی جانب سے کام نہ کرنے والے اپنے چند افراد کو کام سے فارغ کیا گیا لیکن یہ عملہ ملی بھگت کر کہ چوری اور سینہ زوری کر رہا ہے, کام نہ کرنے والے ٹاؤن عملہ کو جلد نوٹس کردئیے جائینگے جو ٹھکیداری عملہ کے ساتھ مل کر ہم پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہین ہمیں کسی سے کوئی اعتراض نہین لیکن کام نہ کرنے والے کے خلاف کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائیگی

07/08/2018

سکرنڈ( سلمان خانزادہ) وٹنری یونیورسٹی کے طلبہ کا ڈگریاں نہ ملنے پر احتحاجی مظاہرہ.
ہمارا مستقبل داؤ پر ہے,ا.متحانات دینے کے باوجود ڈگریاں نہیں دی جارہیں,یونیورسٹی انتظامیہ کرپشن کا بازار کھولے بیٹھی ہے,نیب حکام اور چیف جسٹس آف پاکستان نوٹس لیں, طلبہ کا مطالبہ,
سکرنڈ میں قائم شہید بے نظیر بھٹو وٹنری یونیورسٹی کے طلبہ نے ڈگریاں نہ ملنے کے خلاف سکرنڈ پریس کلب پرشدید احتجاجی مظاہرہ

پاکستانی شناختی کارڈ کے متعلق حیران کن معلومات
28/07/2018

پاکستانی شناختی کارڈ کے متعلق حیران کن معلومات

نیشنل اسمبلی کی سیٹ پر کامیاب ہونے والوں کی مکمل لسٹ
28/07/2018

نیشنل اسمبلی کی سیٹ پر کامیاب ہونے والوں کی مکمل لسٹ

سکرنڈ ۔حلقہ این اے 214113 پولنگ اسٹیشن کے غیرسرکاری نتائجپیپلز پارٹی سید غلام مصطفی شاہ۔45850سندھ یونائیٹڈ پارٹی ۔سید زی...
25/07/2018

سکرنڈ ۔حلقہ این اے 214

113 پولنگ اسٹیشن کے غیرسرکاری نتائج

پیپلز پارٹی سید غلام مصطفی شاہ
۔45850

سندھ یونائیٹڈ پارٹی ۔سید زین شاہ
۔13643

24/07/2018

سکرنڈ مغرور پیپلزپارٹی کی مغروری خاک میں ملنے والی ہے
سندھ کی عوام ظالموں کا احتساب کرنے کے لئے تیار ہے
25 جولائی کے بعد یہ سب ملک سے بھاگنے کی تیاری کر چکے سید جلال محمود شاہ
ایس یو پی کہ جانب سے سکرنڈ میں پاور شو کا مظاہرہ کیا گیا جس میں عوام کا ٹھاٹے مارتا سمندر امنڈ آیا,
جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ایس یو پی مرکزی رہنما سید جلال محمود خطاب کرتے ہوئے کہا کک سندھ کو عوام ظالموں کے احتساب کرنے کے لئے تیار ہے اور پیپلزپارٹی کا غرور 25جولائی کو خاک میں ملنے والا ہے اور الیکشن کے بعد سوٹ کیس تیار کر کہ یہ ملک سے فرار ہونے والے ہیں, جلسہ سے ایس یو پی رہما سید زین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا
سندھ میں رہنے والے لوگوں میں تفریق اب زبان، فرقہ، مذہب، نئے اور پرانے والے کی بنیاد پر نہیں ہوگی بلکہ تفریق ہوگی تو ظالم اور مظلوم میں ہوگی، حلالي اور حرامی ہوگی، حق اور ناانصافی کی بنیاد پر ہوگی۔ یہاں رہنے والی تمام ذاتوں، برادری اور زبانیں بولنے والے تمام لوگ برابر ہیں۔
پانچ ہزار سال پرانہ رہائشی اگر آج قومي غداري کرتا ہے تو وہ ہم میں سے نہیں اور وہ شخص پچاس سال پہلے آیا اور سندھ کے مفاد کا محافظ ہے اور سندھ کے نفع نقصان کو اپنا سمجھتا ہےتو وہ ہمارا برابر کابھائی ہے۔ اس میں اور ہم میں کوئی فرق نہیں جلسہ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما گل محمد رند,غلام رسول انڑ, سردار مشتاق احمد راہو,جاوید راہو, سیٹھ عارف سمیت دیگر اہم شخصیت نے شرکت کی

سکرنڈ انسانیت سوز واقعہ استاد کے ہاتھوں شاگرد کی عزت تار تار  12 سالہ دلاور سے گاؤں کی مسجد کے پیش امام عظیم ڈاہری کی بد...
16/07/2018

سکرنڈ انسانیت سوز واقعہ استاد کے ہاتھوں شاگرد کی عزت تار تار
12 سالہ دلاور سے گاؤں کی مسجد کے پیش امام عظیم ڈاہری کی بد فعلی
بچہ کہ جانب سے مزاحمت پر شدید تشدد مجرم کا بد فعلی کرنے کا اعتراف.
پولیس نے پیش امام کو گرفتار کر کہ حراست میں لے لیا.
بچہ نواحی گاؤں لاکھا آباد کا رہائشی ہے

ووٹ دینا ہمارا قومی فریضہ ہے اسکو ایمانداری کے ساتھ ادا کریں اور الیکشن کے دن گھر سے نکل کر اس فریضہ کو ادا کریں یاد رکھ...
15/07/2018

ووٹ دینا ہمارا قومی فریضہ ہے اسکو ایمانداری کے ساتھ ادا کریں اور الیکشن کے دن گھر سے نکل کر اس فریضہ کو ادا کریں یاد رکھیں آپ کا ووٹ آپکے اور آپکے بچوں کے مستقبل کی ضمانت ہے.
جیسے جیسے الیکشن کا دن نزدیک آرہا ہے سیاسی درجہ حرارت بڑھتا جا رہا ہے سیاسی امیدواروں کی جانب سے الیکشن مہم میں تیزی کا رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے جبکہ عوام کی جانب سے بھی خوب دلچسپی لی جارہی ہے مختلف پارٹیوں اور آزاد امیدواروں کے چاہنے والوں کی جانب سے ریلیوں,کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا جارہا ہے ووٹ کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے سکرنڈ نیوز سروس کی جانب سے اپنے میمبرز کے لئے این اے 214 اور پی ایس 39 سے متعلق اہم معلومات کو اکٹھا کرکہ ایک جگہ تحریر کیا گیا ہے امید ہے آپ اس سے مستفید ہونگے.
الیکشن 2018 NA-214 اور PS-39 کے حوالے سے اہم معلومات.
قومی اسمبلی کے حلقے این اے 214 پر کل آبادی 7,93823 ہے جبکہ ووٹرز کی تعداد 3,56838 ہے جس میں مرد ووٹرز کہ تعداد 1,94371 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 1,62467 ہے این اے 214 سے مختلف پارٹیوں سمیت آزاد امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں لیکن متحرک امیدواروں میں
1.پاکستان پیپلزپارٹی سے سید غلام مصطفٰی شاہ
2.پی ٹی آئی سے گل محمد رند
3.ایس یو پی سے زین العابدین
4. آزاد امیدوار میڈم افشاں اقبال کیریو
5.آزاد امیدوار سرفراز عرف بابو
6.پی ایم ایل(ن) سے مختیار ناز عرف نازا دھاریجو
7. اللہ اکبر تحریک سے ندیم کیریو
حصہ لے رہے ہیں جبکہ دیگر امیدوار الیکش مہم میں متحرک نظر نہیں آتے.
اسی طرح صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 39 میں کل آبادی 3,87416 جبکہ کل ووٹرز کی تعداد 1,75010 ہے جس میں مرد ووٹرز کی تعداد 92449 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 82561 ہے اور اس حلقے سے بھی مختلف پارٹیوں سمیت آزاد امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن میں متحرک
1.پیپلزپارٹی سے غلام قادر چانڈیو
2.ایس یو پی سے سید زین العابدین
3. پی ٹی آئی سے غلام رسول انڑ
4. اللہ اکبر تحریک سے ناصرالدین غنی
5. آزاد امیدوار میڈم افشاں اقبال کیریو
حصہ لے رہے ہیں..
ووٹ ڈالنے کا طریقہ کار اس تصویر میں دیکھ سکتے ہیں.

14/07/2018

سکرنڈ پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کاؤنسل کے میمبر اور پارٹی کے سیئنر حاجی اللہ بخش لاکھو کی جانب این اے 214 اور پی اسے 39 کے امیدواروں کے حق میں شاندار ریلی
جو مور لاکھو سے سکرنڈ صحافی چوک پوچھنے میں جلسے کی شکل اختیار کر گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور پ پ پ کے جیالوں نے شدید نعرے بازی

09/07/2018

سکرنڈ(سلمان خانزادہ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کو اوچھ شریف میں داخلہ سے روکنے پر پیپلزپارٹی کے ورکروں کا پنجاب پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
مظاہرین نے ٹائر نظر آتش کر کہ پنجاب پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی.
تفصیلات کے مطابق پاکستاب پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کے قافلے کو اوچھ شریف میں داخل نہ ہونے کے خلاف ضلعی شہید بے نظیرآباد اور تعقلہ سکرنڈ کے جیالوں کا صحافی چوک سکرنڈ میں پنجاب پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین کی قیادت ضلعی جنرل سیکریٹری غلام شاہ لغاری, تعقلہ صدر بشیر جمالی, تعقلہ جنرل سیکریٹری علی حیدر شاہ, سٹی جنرل سیکرٹری آصف اختیار خانزادہ نے کی مظاہرین نے ٹائر نظر آتش کر کہ پنجاب پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی احتجاجی مظاہرے سے ضلعی جنرل سیکریڑی غلام شاہ لغاری کا کہنا تھا کہ پنجاب نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کو لاشوں کے تحفہ دییے ہیں لیکن پھر بھی پیلزپارٹی کی قیادت نے پاکستان کھپے کا نعرے لگا کر ملک کو مستحکم کیا جبکہ اوچھ شریف میں داخلہ پر پنجاب پولیس کی جانب سے کی جانے والی بزدلانہ حرکت پنجاب حکومت کا پیلزپارٹی سے خوفزدہ ہونا ثابت کرتا ہے لیکن آج کے احتجاج سے واضع کرنا چاہتے ہیں کہ بلاول کا ایک اشارہ حاضر ہوگا لہو ہمارا اور ہم اس بزدلانہ کاروائی کی سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہیں, سٹی جنرل سیکریٹری آصف اختیار خانزادہ نے کہا کہ پنجاب پولیس پنجاب حکومت کی لونڈی بنی ہوئی ہے اور ہم پنجاب پولیس کو بتانا چاہتے ہیں کہ اگر مستقبل مین اسطرح کی کاروائی کی گئی تو سندھ بھر میں شدید احتجاج کیا جائے گا مظاہرین سے تعلقہ صدر بشیر جمالی نے کہا کہ پنجاب پولیس کو اپنا قبل درست کرنا ہوگا ورنہ ہم احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں اور سکرنڈ شہر کے لوگوں نے جس طرح چئیرمین صاحب کا استقبال کیا وہ قابل دید تھا جس کی مثال نہیں ملتی میں سکرنڈ والوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں, فرحان لغاری, علی حیدر شاہ نے بھی خطاب کیا, مظاہرین نے پنجاب پولیس مخالف بینرز اور پلے کارڈ تھامے ہوئے تھے جبکہ ٹائر نظرآتش کر کہ شدید نعرے بازی کی.جیالوں کی بڑی تعداد مظاہرے میں شامل تھی.

سکرنڈ  پرائمری اسکول ٹیچرز ایسوسیئیشن (سٹھیو گروپ) کہ جانب سے مطالبات کی منظوری کے لئے سکرنڈ پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتا...
02/07/2018

سکرنڈ پرائمری اسکول ٹیچرز ایسوسیئیشن (سٹھیو گروپ) کہ جانب سے مطالبات کی منظوری کے لئے سکرنڈ پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال .

02/07/2018

سکرنڈ پی ایس 39/40 اور این اے 214 سے آزاد اور خاتون امیدوار افشاں اقبال کیریو کی جانب سے بھرپور مہم کا آغاز....اس موقع پر. صحافی چوک پر سکرنڈ کے شہریوں سے خصوصی خطاب جبکہ انکے ہمران خواتین سپورٹر کی بڑی تعداد موجود

نواب شاھ 29 جون 2018:ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر  شہیدبینظیرآباد محمد زمان ناریجو  نے ضلع شھیدبینظیرآباد کے تمام محک...
30/06/2018

نواب شاھ 29 جون 2018:ڈپٹی کمشنر/ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر شہیدبینظیرآباد محمد زمان ناریجو نے ضلع شھیدبینظیرآباد کے تمام محکموں کے ملازمین کو عام انتخابات 2018 سے متعلق انتخابی مہم میں جسمانی یا کسی دوسرے ذرائع کے ذریعے شرکت یا انتخابی مہم کے دوران امیدواروں کی کسی بھی قسم کی مدد نہ کرنے کا حکم جاری کردیا ہے.ڈپٹی کمشنر آفس سے جاری کردہ انتظامی آرڈر میں ضلع کے تمام سرکاری ملازمین سیمی گورنمنٹ ملازمین اور لوکل گورنمنٹ سمیت تمام ملازمین کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کرتے ہوئے سرکاری املاک اور وسائل کی حفاظت کی ذمیداری ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ان وسائل کو کسی بھی صورت میں الیکشن مہم میں استعمال ہونے سے بچانے کا فرض بھی ادا کریں۔ حکم نامے میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملازمین کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی صورت میں ان کے خلاف مجاز اختیاری الیکشن قوائد و ضوابط کے تحت کارروائی عمل میں لائے گی۔

22/05/2018

Vote for sindh vote for Pakistan (Pakistan Elections 2018)

Do not kill the tree
21/05/2018

Do not kill the tree

28/02/2018

Video ko lazme dakhain

میں ھوں ایسا مصور تشنگی جس پر مسلط ھے جھاں صحرا بنانا ھو وہاں دریابناتاھوں۔سکندر آڑ گیلری نوابشاہ... مُصور قاضی خضر کے ف...
13/02/2018

میں ھوں ایسا مصور تشنگی جس پر مسلط ھے جھاں صحرا بنانا ھو وہاں دریابناتاھوں۔
سکندر آڑ گیلری نوابشاہ...
مُصور قاضی خضر کے فن پارے دیکھنے والے کو اپنا گرویدہ کرلیں محترمہ بینظیربھٹو سمیت وقت کے مختلف وزیروں اور افسران کی پسندیدہ گیلری آج بھی اپنی مثال آپ ہے,
مصور قاضی خضر جو زندگی کی 72 بہاریں دیکھ چکے ہیں اپنے فرزند قاضی سکندر عرف پریتم قاضی کے ساتھ اپنے گھر میں موجود گیلری اور فن پاروں کا دیدار کرواتے ہوئے خدا نے اس خاندان کو خاندانی ہنر بخشا ہے کہ انکے فرزند بھی مصوری سمیت شاعری اور ادب سے کافی لگاؤ رکھتے ہیں,اللہ پاک انکو لمبع عمر عطا فرمائے صحت اور تندرستی کے ساتھ.. آمین

Address

Sakrand
67210

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Such K SAATH posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Such K SAATH:

Share

Nearby media companies


Other Media/News Companies in Sakrand

Show All