BJMS News

BJMS News ہر روز تازہ خبروں اور نوکریوں کے اشتہارات کے لئے ہمارے ?

23/03/2021

18 اہم شخصیات کو سول ایوارڈ سے نوازا گیا

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ ہم سب کو مل کر پاکستان کو مضبوط ترقی یافتہ اور خوشحال بنانا ہے۔گورنر ہاؤس پنجاب میں 18 اہم شخصیات کو بہترین کارکردگی پر سول ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ مختلف شعبوں میں ملک کا نام روشن کرنے والے قوم کے ہیروز ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر پاکستان کو مضبوط ترقی یافتہ اور خوشحال بنانا ہے اور آج پاکستان دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر رہا ہے۔گورنر پنجاب نے تمام اہم شخصیات کو سول ایوارڈ سے نوازا۔ اس موقع پر نامور ٹی وی میزبان نعیم بخاری کورونا کے باعث ستارہ امتیاز وصول نہ کر سکے جبکہ فاروق شہباز بھی کورونا ہونے کی وجہ سے ستارہ امتیاز کا ایوارڈ لینے نہیں آ سکے۔گورنر پنجاب نے نامور لیگ اسپنرعبدالقادر مرحوم کو بعداز موت ستارہ امتیاز سے نوازا۔ عبدالقادر مرحوم کا ایوارڈ ان کی اہلیہ نے وصول کیا۔یہ بھی پڑھیں: گورنر پنجاب نے ماہر قانون احمد عرفان اسلم کو بھی ستارہ امتیاز سے نوازا۔ محمد باقر نقاش کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ محمد شفیق کو بہترین فن خطاطی اور آرٹ پر صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا۔نامور قوال سنتو قوال کو بھی صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

23/03/2021

کورونا وائرس :پبلک ٹرانسپورٹرز اور مسافروں کیلئےبری خبرآگئی

لاہور(روزنامہ اوصاف)پنجاب حکومت نےکورونا وائرس کے حملوں میں شدت کے پیش نظر کہا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں صرف50فیصد سواریوںکوسفر کرنے کی اجازت ہو گی،زیادہ سواریوں ہونے پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر حکومت پنجاب نے لاک ڈاؤن میں مزید سختی کر دی، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم نے لاک ڈاؤن ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن مطابقتمام تفریحی پارکس مکمل بند کر دیئے گئے، پارکس میں صرف واکنگ ٹریک کھلے رہیں گے، شادی بیاہ کی تمام ان ڈور سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی، 300 مہمانوں کے ساتھ آؤٹ ڈور شادی تقریبات کی ایس او پیز پر عمل درآمد سے مشروط اجازت ہو گی، ریسٹورنٹس کو ہفتہ کے کاروباری دنوں میں رات 10 بجے تک آؤٹ ڈور ڈرائنگ کی اجازت ہو گی، تمام کاروباری سرگرمیاں رات 8 بجے بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے، ہفتہ ، اتوار کاروبار بند کرنا ہے یا نہیں، یہ فیصلہ صوبے کریں گے۔ بین الاضلاع (انٹر سٹی) ٹرانسپورٹ کو 50 فی صد سواریوں کے ساتھ سفر کی اجازت ہو گی، ریٹیل شاپس کو 70 فی صد افرادی قوت کے کام کرنے کی اجازت ہو گی، تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل سٹور، لیبارٹریاں، کولیکشن پوائنٹس، ہسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ احتیاط نہ کرنے سے کورونا وائرس دوبارہ تیزی سے پھیل سکتا ہے، عوام سے اپیل ہے کہ احتیاط کریں کیونکہ احتیاط بہترین ویکسین ہے۔

23/03/2021

’’کمزورآدمی ہوں اسٹیبلشمنٹ سے ٹکر نہیں لے سکتا‘‘

لاہور(روزنامہ اوصاف)مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ انکشاف کیا ہےکہ سابق صدر آصف علی زرداری نے پی ڈی ایم اجلاس میں کہا تھا کہ وہ ایک کمزور آدمی ہیں اور اسٹیبلشمنٹ سے لڑ نہیں سکتے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما رانا ثنااللہ نے بتایاکہ آصف زرداری نے پی ڈی ایم اجلاس کے دوران کہا تھا کہ وہ ایک کمزور آدمی ہیں اور اسٹیبلشمنٹ سے لڑ نہیں سکتے، انہوں نے کہا کہ میرا ایک ہی بیٹا اور کوئی نہیں۔لیگی رہنما نے مزید کہا کہ زرداری صاحب نے یہ باتیں کیں،اس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا کیونکہ ان کی آواز میں ریکارڈنگ موجود ہے۔ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے گزشتہ سربراہی اجلاس میں آصف زرداری کی تقریر کے دوران لوگوں نے آکر بتایا کہ باہر تماشا چل رہا ہے جس کے بعد آصف زرداری نے اپنا پینترا بدلا۔دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے رانا ثنا اللہ کے دعوے پر ردعمل دیتے ہوئے آصف زرداری کے بیانات کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر یہ بات کسی اور تناظر میں کی تھی۔

23/03/2021

مریم نواز کی پیشی:پنجاب حکومت نے نیب دفتر کی ریڈزون میں تبدیلی کی منظوری دیدی

لاہور(روزنامہ اوصاف)مریم نواز کی نائب میں پیشی کا معاملہ ،حکومت پنجاب نے نیب کی درخواست منظور کرلی،نیب آفس کو ریڈزون میں تبدیل کرنے کی منظوری دیدی گئی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم نوازکی 26 مارچ کونیب پیشی کے دوران سکیورٹی رینجرز کے حوالے کر نے کے لئے نیب لاہورکی درخواست پنجاب حکومت نےمنظورکرلی ہے اورپنجاب حکومت نےنیب آفس کوریڈزون قراردینےکی منظوری دےدی۔ذرائع کے مطابق25 اور 26 مارچ کونیب آفس کےاطراف رینجرز،پولیس تعیناتی کی جائے گی ۔وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نےرینجرزکی خدمات کیلئےوزارت داخلہ کوخط ارسال کردیا ہے اور کہا ہے کہ کسی کوقانون ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں دیں گے۔

23/03/2021

مریم اور بلاول کی جملہ بازی سے جعلی جمہوریت کے علمبردار پریشان ہیں،شہبازگل

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے کہا ہے کہ مریم اور بلاول اب ایک دوسرے کو اسٹیبلشمنٹ کے ایجنٹ کے الزام لگانے پر فکر مند ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں شہبازگل نے کہاکہ مریم اور بلاول کی ایک دوسرے پرجملہ بازی سے جعلی جمہوریت کے علمبردار پریشان ہیں،دونوں کو میثاقِ جمہوریت کی تجدید اور جمہوریت کے مجاہد بنا کر پیش کرنے والےاب ایک دوسرے پراسٹیبلشمنٹ کے ایجنٹ کے الزام لگانے پر فکر مند ہیں،جب آپکی سیاست صرف مفادات اور لوٹ مار پر مبنی ہو تو یہی ہوتا ہے۔قبل ازیں انہوں نےیوم پاکستان کے حوالے سے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ 23 مارچ خواب دیکھنے کا دن۔ خوابوں کو بیان کرنے کا دن۔ خوابوں کو حقیقت میں ڈھالنے کا دن۔ جو خواب 1940 میں دیکھا گیا ہمارے بزرگوں نے اپنے خون سے اس کی آبیاری کی اور اسے حقیقت بنا ڈالا۔تحریک پاکستان کے تمام ہیروز کو سلام۔ پاکستان زندہ باد۔

23/03/2021

یا اللہ رحم ۔۔۔۔۔وفاقی وزیر زرتاج گل کی طبیعت لائیو پروگرام بگڑ گئی۔۔۔ انہیں ہوا کیا تھا؟ کارکن کیلئےبری خبر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں پی ٹی آئی کی خاتون راہنما زرتاج گل کو مریم نواز کی نیب کورٹ پیشی کے حوالے سے گفتگو کرنے کے لیے دعوت دی گئی تھی۔ پروگرام میں کورونا کی حالیہ لہر اور نیب کے موضوع پر گفتگو کی جا رہی تھی کہ وفاقی وزیر کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی۔پروگرام میں ن لیگ کے راہنما ڈاکٹر طارق فضل بھی شریک گفتگو تھے۔پروگرام کے اینکر عمران خان نے کہا کہ مجھے افسوس سے کہنا پریتا ہےکہ عوام کو اپنی جان اور صحت کہ پرواہ نہیں ہے ا ور وہ کسی قسم کے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے نظر نہیں آ رہے۔شادی بیاہ کے فنکشن اور دیگر تقریبات بھی جاری ہیں اور مارکیٹ میں جانے والے لوگ بھی ماسک لگاتے نظر نہیں آتے۔اگر یہ حالات رہے تو ماحول مزید بگڑتا نظر آرہاہے۔تو اس موضوع پر وفاقی وزیر زرتاج گل نے بات کرتے ہوئے کہاکہ حکومت اپنے تئیں کوشش کررہی ہے اور لاک ڈاؤن میں بھی مزید سختیاں کی جا رہی ہیں تاہم یہ لوگوں کی اپنی ذمہ داری بھی ہے کہ وہ احتیاط کریں۔جبکہ مریم نواز کی نیب پیشی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلے بھی نیب پر جتھے لے جا کر چڑھائی کی تھی اور اب بھی وہ کچھ ایسا ہی کرنے جا رہی ہیں تاہم نیب آزاد اور خود مختار ہے اور وہ احتساب کا عمل جاری رکھے گا۔اسی موضوع پر ڈاکٹر طارق فضل چودھری گفتگو کر رہے تھے تو زرتاج گل نے درمیان میں مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے جس پر پروگرام کے اینکر عمران خان نے انہیں کہا کہ محترمہ آپ کیا کہنا چاہ رہی ہیں۔جس پر لائیو پروگرام میں زرتاج گل نے کہا کہ مجھے سخت ترین میگرین اسٹارٹ ہو گئی ہے اور میں آپ کے پروگرام میں مزید نہیں بات کر سکتی ہو سکتا ہے تو مجھے اجازت دیجیے۔جس پر پروگرام اینکر عمران خان نے کہا کہ آپ آرام کریں اور اگر آپ کی طبیعت سنبھل جائے تو دوبارہ پروگرام میں شرکت کر لیجیے گا۔اس کے بعد عمران خان نے نے کہا کہ وفاقی وزیر کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں پروگرام سے جاناپڑ گیا ہے لہٰذا ہم بریک لے لیتے ہیں اور ا سکے بعد کوشش کرتے ہیں کہ کسی اور حکومتی ترجمان کو پروگرام میں دعوت دے سکیں۔تاہم بریک کے بعد وفاقی وزیر فواد چودھری نے پروگرام میں شرکت کی۔

23/03/2021

اہم ترین رکن اسمبلی انتقال کرگئے ، فضا سوگوار ، موت نے چاہنے والوں کو چونکا دیا

کراچی (نیوز ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی بشیر احمدہالیپوٹوانتقال کرگئےنجی ٹی وی چینل کے مطابق سندھ سے تعلق رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے بشیر احمدہالیپوٹو انتقال کرگئے ہیں۔ بشیر احمد سند ھ اسمبلی کے صوبائی حلقہ پی ایس 70بدین(1)سے منتخب ہوئے تھے۔ وہ سندھ اسمبلی کی کمیٹی برائےمزدور اور انسانی وسائل کے ممبر بھی رہے۔ہالیپوٹو 2013کے عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی ٹکٹ سے حلقہ پی ایس 55سے ایم پی اے بنے اور 2018کے عام انتخابات میں پی ایس 70بدین (1) سے دوبارہ منتخب ہوئے۔

23/03/2021

حمزہ شہباز بدعنوان سیاستدانوں کے گروہ کی سربراہی کررہا ہے ،وفاقی وزیرعلی زیدی

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وفاقی وزیربحری امور علی زید ی نے کہا ہے کہ حمزہ شہبازبدعنوان سیاستدانوں کے ایک گروہ کی سربراہی کررہا ہے،وہ احتساب کے اداروں پر دباوَڈالنے کیلئے سرگرم ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہاکہ کشتی کے مالک نےیقین دہانی کرائی کہ انہیں چند روز میں ریسکیو کرلیا جائے گا،کشتی کے مالک کے مطابق ملاحوں کی 8ماہ کی تنخواہیں واجب الادا ہیں، تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سےملاحوں نے خودہی کشتی میں رہنے کو ترجیح دی،سمندر میں پھنسے ملاحوں کی مدد کیلئے سعودی اتھارٹی سے اجازت حاصل کی جائے گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ حمزہ شہباز بدعنوان سیاستدانوں کے ایک گروہ کی سربراہی کررہا ہےحمزہ شہباز احتساب کے اداروں پر دباوَڈالنے کیلئے سرگرم ہوچکے ہیں۔

23/03/2021

خیرپور: رینجرز کی گاڑی کے قریب کریکر حملہ، 2 اہلکاروں سمیت 4 زخمی

خیرپور(نیوز ڈیسک) کریکر حملے میں 2 رینجرز اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق خیرپور کے مال روڈ پر رینجرزکی گاڑی کے قریب کریکرحملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 رینجرز اہلکار اور 2 شہری بھی زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال متنقل کردیا گیا۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول اسپتال کےمطابق چاروں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور انہیں جلد اسپتال سے فارغ کردیا جائے گا۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد علاقے کی سکیورٹی بڑھادی گئی ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

23/03/2021

عالمی یوم آب کی تھیم ”پانی کی قدر“پر غور

آج عالمی یوم آب ہے اور اس بار پانی کی معیشت پر وسیع البنیاد اتفاق رائے کا محور”پانی کی قدر“پر مبنی ہے، جس کا مطلب پانی سے ہونے والے معاشی، سماجی، ثقافتی اور ماحولیاتی تمام فوائد کو سمجھنا اور ان پر غور کرنا ہے۔پانی کا موضوع ایک زرعی معیشت کیلئے زیادہ اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ملکی سطح پر پائیدار غذائی تحفظ اور طویل معاشی ترقی کا انحصارملکی آبی ذخائر پر ہوتا ہے۔ کیونکہ ملک کی ایک تہائی آبادی دیہی علاقوں میں رہتی ہے جہاں افرادی قوت کا 40 فیصد زراعت سے وابستہ ہے، اس شعبے کا پانی کی کھپت کے حوالے سے شیئر غیر متناسب ہے۔ کاشتکاری کا شعبہ ملک کی مجموعی قومی آمدن (جی ڈی پی) میں 20 فیصد حصہ ڈالتا ہے، جب کہ یہ ملکی پانی کے 90 فیصد وسائل کو استعمال کرتا ہے۔ اس میں سے بھی 50 فیصد پانی آبپاشی کے ناقص طریقہ کار اور فصل کی فرسودہ انتظام کاری کی تکنیک کے سبب ضائع ہوجاتا ہے۔اسی طرح پانی کی معیشت میں دیہی اور شہری تقسیم ہمیشہ سے قائم ہے،جہاں اس کا جھکاؤ دیہی معیشت کی جانب زیادہ ہوتا ہے کیونکہ یہ غذائی تحفظ کو یقینی بناتی ہے، جب کہ شہری زندگی، آبادی میں اضافے اور پانی کی قلت جیسے مسائل کا شکار رہتی ہے۔ورلڈ بینک کے ایک اندازے کے مطابق گندم، چاول، کپاس اور گنے کی چار بڑی فصلیں 80 فیصد پانی کا استعمال کرکے ملک کی مجموعی قومی آمدن میں محض 5 فیصد کا حصہ ڈالتی ہیں، جو کہ 14ارب ڈالرز سالانہ بنتا ہے، لیکن پھر بھی زیادہ پانی استعمال کرنے والی یہ فصلیں یعنی گندم، چاول، کپاس اور گنا اب تک دیہی آبادی کو غربت سے نکالنے میں ناکام رہی ہیں اور یہ چاہے موسمیاتی تبدیلیوں کے سبب پگھلتے ہوئے گلیشیرز سے فراہمی میں کمی ہو، یا زراعت ، صنعتوں اور لوگوں کی جانب سے پانی کی بڑھتی ہوئی طلب ہو، پانی بلاشبہ ملک کو درپیش سب سے بڑا ماحولیاتی چیلنج ہے۔اس مسئلے کا مرکزی پہلو یہ ہے کہ پانی کی بڑھتی ہوئی طلب، پانی کی فی کس دستیابی میں کمی کا باعث بن رہی ہے، جب کہ دستیاب سپلائی غیر موزوں یا آلودہ ہے۔ موجودہ وقت میں پانی کی قدر کاصحیح تعین کرنے کے لیے تمام شعبوں میں درست فیصلہ سازی کرنے کی انتہائی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں تما م شعبوں کا قردار اہم ہے۔فوائد کا ادراک کیا جائے تو پانی ہر جہت فائدہ پہنچاتا ہے،اس وقت نہ صرف تازہ پانی کے وسائل کے تحفظ بلکہ پانی کی مساوی فراہمی اور پائیدار و فائد ہ مند استعمال کیلئے اسٹریکچرل اصلاحات کی نمایاں ضرورت ہے۔نیسلے پاکستان، پانی کے استعمال کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ یو این ڈی پی کے ایس ڈی جی 6 صاف پانی اور نکاسی پر بھی عمل پیرا ہے۔ اس سلسلے میں نیسلے نے2017میں کیئرنگ فار واٹر یعنی سی 4ڈبلیو پاکستان میں متعارف کرایا، جو کہ نجی شعبہ میں مشترکہ آبی وسائل کے تحفظ سے متعلق ایک عمدہ مسال ہے۔ اس اقدام کے تحت ملکی آبی وسائل کے تحفظ کے لیے مجموعی اقدامات کو سمجھا اور اپنایا گیا۔ سی 4 ڈبلیو کے 3 ستون ہیں۔ فیکٹریاں، کمیونیٹیز اور زراعت اور یہ تمام پانی کے بڑے صارف ہیں۔مجموعی اقدامات کے تحت نیسلے نے شیخوپورہ، اسلام آباد، کبیر والہ اور پورٹ قاسم کی اپنی چاروں سائٹس کیلئے الائینس فار واٹر اسٹیورڈ شپ اسٹینڈرڈ کی سرٹیفکیشن حاصل کی۔اسی سلسلے میں نیسلے، اپنے آپریشنز ایریاز میں روزانہ 60 ہزار لوگوں کو پینے کا صاف اور محفوظ پانی بھی فراہم کرتی ہے۔نیسلے نے پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی) اور یونیورسٹی آف ویٹرینری اینڈ انیمل سائنسز کے ساتھ پاٹنرشپ کرتے ہوئے ایسی سائٹس تیار کیں جہاں کاشتکاری کے بہترطریقہ کار اپنائے اور بتائے جاتے ہیں۔محکمہ زراعت، حکومت پنجاب کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے نیسلے نے پنجاب بھر میں ڈرپ اریگیشن سسٹم نصب کیا۔ اپنے پاٹنرز کے ساتھ ملکر نیسلے اب تک 152 ایکڑ اراضی پر ڈرپ اریگیشن سسٹم نصب کرچکا ہے جس سے سالانہ 428 ملین لٹر پانی کی بچت ہوتی ہے۔نیسلے نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے ساتھ مل کر کم لاگت والے واٹر سینسرزمتعارف کروائے ہیں، جو مٹی میں نمی کی جاچ پڑتال کر کے ایسے مقامات کی نشاندہی کرتے ہیں جہاں فصل کو پانی کی ضرورت ہو۔نیسلے نے وازی اپ (اٹلی کا ایک ادارہ) کے ساتھ مل کر ایک سافٹ ویئر بھی بنایا ہے، جو کاشتکاروں اور تحقیق دانوں کو ان کے موبائل فونز/کمپیوٹر اسکرین پر انفارمیشن فراہم کرتا ہے جس سے کاشتکاروں کو یہ جاننے میں مدد ملتی ہے کہ فصل کو کہا اور کتنے پانی کی ضرورت ہے۔جیسا کہ آج کے دن کی تھیم سے ظاہر ہے کہ پانی کی قدر کا مطلب صرف اس کی مالیاتی قدر نہیں ہے۔ چونکہ پانی ایک عوامی شئے ہے،کچھ لوگوں کو اس کی فراہمی دوسروں کو ہمیشہ اس سے محروم رکھے گی۔اس کی بد انتظامی نہ صرف زراعت کے شعبے کو خطرے میں ڈال سکتی ہے،بلکہ یہ عوامی صحت کے لیے بھی نقصاندہ ثابت ہو سکتی ہے۔پانی ہر صنعت میں تقریباً ہر چیز کی تیاری میں استعمال ہونے والا بنیادی جزہے۔ اس کی عدم دستیابی نہ صرف ماحولیاتی نظام سے منسلک ہے بلکہ پائیدار کاروباری رجحانات کو یقینی بنانے کیلئے بھی اس کی ضرورت ہے۔کارپوریٹ شعبہ، جو کہ پہلے سے واٹر اسٹیورڈ شپ کے نفاذ میں شامل ہے،اسی ضمن میں دوسرے شعبوں کی کارکردگی سے متعلق اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ مثال کے طور پر پاکستان میں زرعی شعبہ میں ابتک روایتی طریقہ آبپاشی پر مبنی ہے۔ اس ضمن میں جیسے اقدامات شعبہ زراعت میں پانی کے استعمال اور ضیاع کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔کوئی بھی ادارہ یا کمپنی تنہا اس ضمن میں اہم کردار ادا نہیں کر سکتے،اسی لئے مشترکہ آبی وسائل کی پائیداری کو یقینی بنانے کیلئے اجتماعی اقدامت اٹھانے کی اہم ضرورت ہے۔ پانی کی نظام کاری سے متعلق پالیسیوں اور مشاورت میں شرکت کے ذریعے اسٹیک ہولڈرز پانی کی قدر سے متعلق اس عالمی بحث میں کلیدی کردار ادا کرسکتے ہیں۔

23/03/2021

ملک کو ہر طرح کی کرپشن اور بدعنوانی سے پاک رکھیں،گورنرسندھ


کراچی(روزنامہ اوصاف) گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وطن کی سلامتی اور ترقی اس امر میں ہے کہ ملک کے مفادات کو ذاتی مفاد پر ترجیح دیں۔نجی ٹی وی کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر گورنرسندھ عمران اسماعیل نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں مسلمانوں نے ایک آزاد اور خود مختار وطن کے لیے جدوجہد شرو ع کی تھی جو آج پاکستان کی صورت میں ہمارے سامنے موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ وطن سے محبت ایک ایسا فطری جذبہ ہےجو ہر انسان میں پایا جاتا ہے اور وطن سے محبت کے اس فطری جذبے کا اسلام نہ صرف احترام کرتا ہے بلکہ پرامن ماحول فراہم کرتا ہے جس میں رہ کر انسان اپنے وطن کی اچھی خدمت کرسکے۔گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ وطن کی سلامتی اور ترقی اس امر میں ہے کہ ملک کے مفادات کو ذاتی مفاد پر ترجیح دیں، ملک کو ہر طرح کی کرپشن اور بدعنوانی سے پاک رکھیں ، معاشرے میں امن وامان پھیلانے کی کوشش کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ امن کو غارت کرنے والوں کو معاشرے کے لیے ناسور سمجھیں، انہیں کیفر کردار تک پہنچانے میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں

Address

Sakrand

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BJMS News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share


Other Media/News Companies in Sakrand

Show All